Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 9: Al-Taubah التّوبَة النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[9:1] This is a declaration of complete absolution on the part of Allah and His Messenger from all obligation to the idolaters with whom you had made promises.
[9:1] اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بیزاری (کا پیغام بھیجا جا رہا) ہے اُن مشرکین کی طرف جن سے تم نے معاہدہ کیا ہے۔

[9:2] So go about in the land for four months, and know that you cannot frustrate the plan of Allah and that Allah will humiliate the disbelievers.
[9:2] پس چار مہینہ تک تم زمین میں خوب چلو پھرو اور جان لو کہ تم اللہ کو ہرگز عاجز نہیں کرسکوگے اور یہ کہ یقیناً اللہ کافروں کو رُسوا کردے گا۔

[9:3] And this is a proclamation from Allah and His Messenger to the people on the day of the Greater Pilgrimage, that Allah is clear of the idolaters, and so is His Messenger. So if you repent, it will be better for you; but if you turn away, then know that you cannot frustrate the plan of Allah. And give tidings of a painful punishment to those who disbelieve,
[9:3] اور حجِ اکبر کے دن سب لوگوں کے سامنے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ عام کیا جاتا ہے کہ اللہ مشرکین سے کلیۃً بیزار ہے اور اس کا رسول بھی۔ پس اگر تم توبہ کرلو تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم پھر جاؤ تو جان لو کہ تم ہرگز اللہ کو عاجز نہیں کر سکو گے۔ پس وہ لوگ جو کافر ہوئے انہیں ایک دردناک عذاب کی خوشخبری دے دے۔

[9:4] Excepting those of the idolaters with whom you have entered into a treaty and who have not subsequently failed you in anything nor aided anyone against you. So fulfil to these the treaty you have made with them till their term. Surely, Allah loves those who are righteous.
[9:4] سوائے مشرکین میں سے ایسے لوگوں کے جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کیا پھر انہوں نے تم سے کوئی عہد شکنی نہیں کی اور تمہارے خلاف کسی اور کی مدد بھی نہیں کی۔ پس تم اُن کے ساتھ معاہدہ کو طے کردہ مدت تک پورا کرو۔ یقیناً اللہ متقیوں سے محبت کرتا ہے۔

[9:5] And when the forbidden months have passed, kill the idolaters wherever you find them and take them prisoners, and beleaguer them, and lie in wait for them at every place of ambush. But if they repent and observe Prayer and pay the Zakat, then leave their way free. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[9:5] پس جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو جہاں بھی تم (عہدشکن) مشرکوں کو پاؤ تو اُن سے لڑو اور انہیں پکڑو اور ان کا محاصرہ کرو اور ہر کمین گاہ پر اُن کی گھات میں بیٹھو۔ پس اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:6] And if anyone of the idolaters ask protection of thee, grant him protection so that he may hear the word of Allah; then convey him to his place of security. That is because they are a people who have no knowledge.
[9:6] اور مشرکوں میں سے اگر کوئی تجھ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے یہاں تک کہ وہ کلامِ الٰہی سن لے پھر اسے اس کی محفوظ جگہ تک پہنچا دے۔ یہ (رعایت) اس لئے ہے کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جو علم نہیں رکھتے۔

[9:7] How can there be a treaty of these idolaters with Allah and His Messenger, except those with whom you entered into a treaty at the Sacred Mosque? So, as long as they stand true to you, stand true to them. Surely, Allah loves those who are righteous.
[9:7] مشرکین کا عہد، سوائے ان کے جن سے تم نے مسجدِحرام میں عہد لیا، اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کیسے درست شمار ہو سکتا ہے۔ پس جب تک وہ تمہارے مفاد میں (عہد پر) قائم رہیں تم بھی ان کے مفاد میں قائم رہو۔ یقیناً اللہ متقیوں سے محبت کرتا ہے۔

[9:8] How can it be when, if they prevail against you, they would not observe any tie of relationship or covenant in respect of you? They would please you with their mouths, while their hearts refuse, and most of them are perfidious.
[9:8] کیسے (ان کا عہد قابلِ اعتماد) ہو سکتا ہے جبکہ حال یہ ہے کہ اگر وہ تم پر غالب آ جائیں تو تمہارے متعلق نہ کوئی عہد خاطر میں لاتے ہیں اور نہ کوئی ذمہ داری۔ (بس) وہ تمہیں اپنے منہ کی باتوں سے خوش کر دیتے ہیں جبکہ ان کے دل منکر ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر بدکردار لوگ ہیں۔

[9:9] They barter the Signs of Allah for a paltry price and turn men away from His way. Evil indeed is that which they do.
[9:9] انہوں نے اللہ کی آیات کے بدلے حقیر قیمت قبول کرلی۔ پس اس کی راہ سے روکا۔ یقیناً بہت برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[9:10] They observe not any tie of relationship or covenant in respect of anyone who trusts them. And it is they who are transgressors.
[9:10] وہ کسی مومن کے معاملہ میں نہ کسی عہد کا پاس کرتے ہیں اور نہ کسی ذمہ داری کا۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جو حد سے گزرنے والے ہیں۔
[9:11] But if they repent and observe Prayer and pay the Zakat, then they are your brethren in faith. And We explain the Signs for a people who have knowledge.
[9:11] پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں۔ اور ہم ایسے لوگوں کی خاطر نشانات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں۔

[9:12] And if they break their oaths after their covenant, and attack your religion, then fight these leaders of disbelief — surely, they have no regard for their oaths — that they may desist.
[9:12] اور اگر وہ اپنے عہد کے بعد اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعن کریں تو کفر کے سرغنوں سے لڑائی کرو۔ یقیناً وہ ایسے ہیں کہ ان کی قسموں کی کوئی حیثیت نہیں (پس اُن سے لڑائی کرو۔ اس طرح) ہوسکتا ہے کہ وہ باز آ جائیں۔

[9:13] Will you not fight a people who have broken their oaths, and who plotted to turn out the Messenger, and they were the first to commence hostilities against you? Do you fear them? Nay, Allah is most worthy that you should fear Him, if you are believers.
[9:13] کیا تم ایسی قوم سے لڑائی نہیں کرو گے جو اپنی قسمیں توڑ بیٹھے ہوں اور رسول کو (وطن سے) نکال دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہوں اور وہی ہیں جنہوں نے پہلے پہل تم پر (زیادتی کا) آغاز کیا۔ کیا تم ان سے ڈر جاؤ گے جبکہ اللہ زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم مومن ہو۔

[9:14] Fight them, that Allah may punish them at your hands, and humiliate them, and help you to victory over them, and relieve the minds of a people who believe;
[9:14] ان سے لڑائی کرو۔ اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے عذاب دے گا اور انہیں رسوا کردے گا اور تمہیں ان کے خلاف نصرت عطا کرے گا اور مومن قوم کے سینوں کو شفا بخشے گا۔

[9:15] And that He may take away the wrath of their hearts. And Allah turns with mercy to whomsoever He pleases. And Allah is All-Knowing, Wise.
[9:15] اور ان کے دلوں کا غصّہ دور کردے گا۔ اور اللہ جس پر چاہے توبہ قبول کرتے ہوئے جھکتا ہے اور اللہ بہت جاننے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[9:16] Do you think that you would be left alone, while Allah has not yet known those of you who strive in the cause of Allah and do not take anyone for an intimate friend beside Allah and His Messenger and the believers? Allah is well aware of what you do.
[9:16] کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم اسی طرح چھوڑ دیئے جاؤ گے جبکہ ابھی تک اللہ نے (آزمائش میں ڈال کر) تم میں سے ایسے لوگوں کو ممتاز نہیں کیا جنہوں نے جہاد کیا اور اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کے علاوہ کسی دوسرے کو گہرا دوست نہیں بنایا۔ اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔

[9:17] The idolaters cannot keep the Mosques of Allah in a good and flourishing condition while they bear witness against themselves to disbelief. It is they whose works shall be vain, and in the Fire shall they abide.
[9:17] مشرکین کا کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں جبکہ وہ خود اپنے نفسوں کے خلاف کفر کے گواہ ہیں۔ یہی ہیں وہ جن کے اعمال ضائع ہو گئے اور وہ آگ میں بہت لمبے عرصے تک رہنے والے ہیں۔

[9:18] He alone can keep the Mosques of Allah in a good and flourishing condition who believes in Allah, and the Last Day, and observes Prayer, and pays the Zakat, and fears none but Allah; so these it is who may be among those who reach the goal.
[9:18] اللہ کی مساجد تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور یومِ آخرت پر اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور اللہ کے سوا کسی سے خوف نہ کھائے۔ پس قریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں شمار کئے جائیں۔

[9:19] Do you hold the giving of drink to the pilgrims, and the maintenance of the Sacred Mosque as equal to the works of him who believes in Allah and the Last Day and strives in the path of Allah? They are not at all equal in the sight of Allah. And Allah guides not the unjust people.
[9:19] کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجدِ حرام کی دیکھ بھال کرنا ایسا ہی سمجھ رکھا ہے جیسے کوئی اللہ پر ایمان لے آئے اور آخرت کے دن پر بھی اور اللہ کی راہ میں جہاد کرے۔وہ اللہ کے نزدیک ہرگز برابر شمار نہیں ہو سکتے۔ اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

[9:20] Those who believe and emigrate from their homes for the sake of God and strive in the cause of Allah with their property and their persons have the highest rank in the sight of Allah. And it is they who shall triumph.
[9:20] جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے کے اعتبار سے بہت بڑے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔
[9:21] Their Lord gives them glad tidings of mercy from Him, and of His pleasure, and of Gardens wherein there shall be lasting bliss for them;
[9:21] ان کا ربّ انہیں اپنی طرف سے رحمت کی اور خوشنودی کی اور ایسی جنتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کےلئے ہمیشہ ٹھہری رہنے والی نعمتیں ہوں گی۔

[9:22] They will abide therein for ever. Verily, with Allah there is a great reward.
[9:22] وہ ہمیشہ ہمیش ان میں رہنے والے ہیں۔ یقیناً اللہ وہ ہے کہ اس کے پاس ایک اجرِ عظیم ہے۔

[9:23] O ye who believe! take not your fathers and your brothers for friends, if they prefer disbelief to faith. And whoso befriends them from among you, it is they that are wrongdoers.
[9:23] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہوتم اپنے آباءکو اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ پکڑو اگر انہوں نے ایمان کی بجائے کفر پسند کر لیا ہو۔ اور تم میں سے جو بھی اُنہیں دوست بنائیں گے تو یہی ہیں جو ظالم لوگ ہیں۔

[9:24] Say, if your fathers, and your sons, and your brethren, and your wives, and your kinsfolk, and the wealth you have acquired, and the trade whose dullness you fear, and the dwellings which you love are dearer to you than Allah and His Messenger and striving in His cause, then wait until Allah comes with His judgment; and Allah guides not the disobedient people.
[9:24] تو کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ دادا اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہارے اَزواج اور تمہارے قبیلے اور وہ اموال جو تم کماتے ہو اور وہ تجارت جس میں گھاٹے کا خوف رکھتے ہو اور وہ گھر جو تمہیں پسند ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ پیارے ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ لے آئے۔ اور اللہ بدکردار لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔



[9:25] Surely, Allah had helped you on many a battlefield, and on the Day of Hunain, when your great numbers made you proud, but they availed you nought; and the earth, with all its vastness, became straitened for you, and then you turned your backs retreating.
[9:25] یقیناً اللہ بہت سے میدانوں میں تمہاری مدد کر چکا ہے اور (خاص طور پر) حنین کے دن بھی جب تمہاری کثرت نے تمہیں تکبر میں مبتلا کر دیا تھا۔ پس وہ تمہارے کسی کام نہ آ سکی اور زمین کشادہ ہونے کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی پھر تم پیٹھ دکھاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔

[9:26] Then Allah sent down His peace upon His Messenger and upon the believers, and He sent down hosts which you did not see, and He punished those who disbelieved. And this is the reward of the disbelievers.
[9:26] پھر اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر اپنی سکینت نازل کی اور ایسے لشکر اتارے جنہیں تم دیکھ نہیں سکتے تھے اور اس نے ان لوگوں کو عذاب دیا جنہوں نے کفر کیا تھا اور کافروں کی ایسی ہی جزا ہوا کرتی ہے۔

[9:27] Then will Allah, after that, turn with compassion to whomsoever He pleases; and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[9:27] پھر اس کے بعد بھی اللہ جس پر چاہے گا توبہ قبول کرتے ہوئے جھک جائے گا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:28] O ye who believe! surely, the idolaters are unclean. So they shall not approach the Sacred Mosque after this year of theirs. And if you fear poverty, Allah will enrich you out of His bounty, if He pleases. Surely, Allah is All-Knowing, Wise.
[9:28] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! مشرکین تو ناپاک ہیں۔ پس وہ اپنے اِس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ پھٹکیں۔ اور اگر تمہیں غربت کا خوف ہو تو اللہ تمہیں اپنے فضل کے ساتھ مالدار کر دے گا اگر وہ چاہے۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[9:29] Fight those from among the People of the Book who believe not in Allah, nor in the Last Day, nor hold as unlawful what Allah and His Messenger have declared to be unlawful, nor follow the true religion, until they pay the tax with their own hand and acknowledge their subjection.
[9:29] اہلِ کتاب میں سے اُن سے قتال کرو جو نہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور نہ آخرت کے دن پر اور نہ ہی اسے حرام ٹھہراتے ہیں جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے اور نہ ہی دین ِ حق کو بطور دین اپناتے ہیں یہاں تک کہ وہ (اپنے) ہاتھ سے جزیہ ادا کریں اور وہ بے بس ہوچکے ہوں۔

[9:30] And the Jews say, Ezra is the son of Allah, and the Christians say, the Messiah is the son of Allah; that is what they say with their mouths. They imitate the saying of those who disbelieved before them. Allah's curse be on them! How are they turned away!
[9:30] اور یہود نے کہا کہ عُزَیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصارٰی نے کہا کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ محض ان کے منہ کی باتیں ہیں۔ یہ ان لوگوں کے قول کی نقل کر رہے ہیں جنہوں نے (ان سے) پہلے کفر کیا تھا۔ اللہ انہیں نابود کرے یہ کہاں الٹے پھرائے جاتے ہیں۔
[9:31] They have taken their learned men and their monks for lords beside Allah. And so have they taken the Messiah, son of Mary. And they were not commanded but to worship the One God. There is no God but He. Too Holy is He for what they associate with Him!
[9:31] انہوں نے اپنے علمائے دین اور راہبوں کو اللہ سے الگ ربّ بنا رکھا ہے اور اسی طرح مسیح بن مریم کو بھی، حالانکہ انہیں اِس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ وہ ایک ہی معبود کی عبادت کریں۔ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ پاک ہے اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[9:32] They desire to extinguish the light of Allah with their mouths; but Allah will permit nothing except that He will perfect His light, though the disbelievers may dislike it.
[9:32] وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں سے بجھا دیں۔ اور اللہ (ہر دوسری بات) رد کرتا ہے سوائے اس کے کہ اپنے نور کو مکمل کر دے خواہ کافر کیسا ہی ناپسند کریں۔

[9:33] He it is Who sent His Messenger with guidance and the religion of truth, that He may make it prevail over every other religion, even though the idolaters may dislike it.
[9:33] وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اسے سب دینوں پر غالب کر دے خواہ مشرک کیسا ہی ناپسند کریں۔

[9:34] O ye who believe! surely, many of the priests and monks devour the wealth of men by false means and turn men away from the way of Allah. And those who hoard up gold and silver and spend it not in the way of Allah — give to them the tidings of a painful punishment,
[9:34] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یقیناً دینی علماءاور راہبوں میں سے بہت ہیں جو لوگوں کے اموال ناجائز طریق پر کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی ذخیرہ کرتے ہیں اور اُنہیں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے تو انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دےدے۔

[9:35] On the day when it shall be made hot in the fire of Hell, and their foreheads and their sides and their backs shall be branded therewith and it shall be said to them: 'This is what you treasured up for yourselves; so now taste what you used to treasure up.'
[9:35] جس دن جہنم کی آگ اُس (سونے چاندی) پر بھڑکائی جائے گی۔ پھر اس سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی (تو کہا جائے گا) یہ ہے جو تم نے اپنی جانوں کے لئے جمع کیا تھا۔ پس اسے چکھو جو تم جمع کیا کرتے تھے۔



[9:36] The reckoning of months with Allah has been twelve months by Allah's ordinance since the day when He created the heavens and the earth. Of these, four are sacred. That is the right creed. So wrong not yourselves therein. And fight the idolaters all together as they fight you all together; and know that Allah is with the righteous.
[9:36] یقیناً اللہ کے نزدیک، جب سے اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، اللہ کی کتاب میں مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہی ہے۔ اُن میں سے چار حرمت والے ہیں۔ یہی قائم رہنے والا اور قائم رکھنے والا دین ہے۔ پس ان (مہینوں) کے دوران اپنی جانوں پر ظلم نہ کرنا۔ اور (دوسرے مہینوں میں) مشرکوں سے اکٹھے ہو کر لڑائی کرو جس طرح وہ تم سے اکٹھے لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔

[9:37] Surely, the postponement of a Sacred Month is an addition to disbelief. Those who disbelieve are led astray thereby. They allow it one year and forbid it another year, that they may agree in the number of the months which Allah has made sacred, and thus may make lawful what Allah has forbidden. The evil of their deeds is made to seem fair to them. And Allah guides not the disbelieving people.
[9:37] یقیناً نَسِئ کفر میں ایک اضافہ ہے۔ اِس سے اُن لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا گمراہ کر دیا جاتا ہے۔ کسی سال تو وہ اُسے جائز قرار دیتے ہیں اور کسی سال اُسے حرام قرار دیتے ہیں تاکہ اس کی گنتی پوری رکھیں جسے اللہ نے حُرمت والا قرار دیا ہے، تاکہ وہ اُسے جائز بنا دیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے۔ ان کے لئے ان کے اعمال کی برائی خوبصورت کرکے دکھائی گئی ہے اور اللہ کافر قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[9:38] O ye who believe! what is the matter with you that, when it is said to you, go forth in the way of Allah, you sink heavily towards the earth? Would you be contented with the present life in preference to the Hereafter? But the enjoyment of the present life is but little, as compared with the Hereafter.
[9:38] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہیں کیا ہو جاتا ہے جب تمہیں کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لئے) نکلو تو تم بوجھل بن کر زمین کی طرف جھک جاتے ہو۔ کیا تم آخرت کی نسبت دنیا کی زندگی سے راضی ہوگئے ہو؟ پس دنیا کی زندگی کی متاع آخرت میں کچھ (ثابت) نہ ہوگی مگر بہت تھوڑی۔

[9:39] If you do not go forth to fight, He will punish you with a painful punishment, and will choose in your stead a people other than you, and you shall do Him no harm at all. And Allah has full power over all things.
[9:39] اگر تم (جہاد کے لئے) نہ نکلو گے تو وہ تمہیں ایک دردناک عذاب دے گا اور تمہاری بجائے ایک اور قوم تبدیل کر لائے گا اور تم اُسے (یعنی اللہ کو) کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے۔ اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[9:40] If you help him not, then know that Allah helped him even when the disbelievers drove him forth while he was one of the two when they were both in the cave, when he said to his companion, 'Grieve not, for Allah is with us.' Then Allah sent down His peace on him, and strengthened him with hosts which you did not see, and humbled the word of those who disbelieved, and it is the word of Allah alone which is supreme. And Allah is Mighty, Wise.
[9:40] اگر تم اس (رسول) کی مدد نہ بھی کرو تو اللہ (پہلے بھی) اس کی مدد کر چکا ہے جب اسے اُن لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا (وطن سے) نکال دیا تھا اس حال میں کہ وہ دو میں سے ایک تھا۔ جب وہ دونوں غار میں تھے۔ اور وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر یقیناً اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ پس اللہ نے اس پر اپنی سکینت نازل کی اور اس کی ایسے لشکروں سے مدد کی جن کو تم نے کبھی نہیں دیکھا۔ اور اس نے ان لوگوں کی بات نیچی کر دکھائی جنہوں نے کفر کیا تھا۔ اور بات اللہ ہی کی غالب ہوتی ہے اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
[9:41] Go forth, light and heavy, and strive with your property and your persons in the cause of Allah. That is better for you, if only you knew.
[9:41] نکل کھڑے ہو ہلکے بھی اور بھاری بھی۔ اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرو۔ یہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔

[9:42] If it had been an immediate gain and a short journey, they would certainly have followed thee, but the hard journey seemed too long to them. Yet they will swear by Allah, saying, 'If we had been able, we would surely have gone forth with you.' They ruin their souls; and Allah knows that they are liars.
[9:42] اگر فاصلہ نزدیک کا ہوتا اور سفر آسان ہوتا تو وہ ضرور تیرے پیچھے چلتے لیکن مشقّت اٹھانا ان سے بہت دور ہے۔ وہ ضرور اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہمیں توفیق ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکلتے۔ وہ اپنی ہی جانوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔ اور اللہ جانتا ہے کہ یہ یقیناً جھوٹے لوگ ہیں۔

[9:43] Allah remove thy cares. Why didst thou permit them to stay behind until those who spoke the truth had become known to thee and until thou hadst known the liars?
[9:43] اللہ تجھ سے درگزر کرے۔ تُو نے انہیں اجازت ہی کیوں دی یہاں تک کہ اُن لوگوں کا تجھے اچھی طرح پتہ لگ جاتا جو سچ کہتے تھے اور تو جھوٹوں کو بھی پہچان لیتا۔

[9:44] Those who believe in Allah and the Last Day will not ask leave of thee to be exempted from striving with their property and their persons. And Allah well knows the righteous.
[9:44] جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں وہ تجھ سے اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرنے سے رخصت نہیں مانگتے۔ اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔

[9:45] Only those will ask leave of thee to be exempted who do not believe in Allah and the Last Day, and whose hearts are full of doubt, and in their doubt they waver.
[9:45] صرف وہی لوگ تجھ سے رخصت طلب کرتے ہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور ان کے دل شک میں مبتلا ہیں اور وہ اپنے شک میں متردّد پڑے ہوئے ہیں۔

[9:46] And if they had intended to go forth they would certainly have made some preparation for it; but Allah was averse to their marching forth. So He kept them back, and it was said: 'Sit ye at home with those who sit.'
[9:46] اور اگر ان کا (جہاد پر) نکلنے کا ارادہ ہوتا تو وہ ضرور اس کی تیاری بھی کرتے لیکن اللہ نے پسند ہی نہیں کیا کہ وہ (اس اعلیٰ مقصد کے لئے) اٹھ کھڑے ہوں اور اس نے انہیں (وہیں) پڑا رہنے دیا اور (انہیں) کہا گیا بیٹھے رہو بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ۔

[9:47] If they had gone forth with you, they would have added to you nothing but trouble, and would have hurried to and fro in your midst, seeking to create discord among you. And there are among you those who would listen to them. And Allah well knows the wrongdoers.
[9:47] اگر وہ تم میں شامل ہو کر (جہاد پر) نکلتے تو بدنظمی کے سوا تمہیں کسی چیز میں نہ بڑھاتے اور تمہارے درمیان تیز تیز سواریاں دوڑاتے تمہارے لئے فتنہ چاہتے ہوئے جبکہ تمہارے درمیان اُن کی باتیں بغور سننے والے بھی ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

[9:48] They sought to create disorder even before this, and they devised plots against thee till the truth came and the purpose of Allah prevailed, though they did not like it.
[9:48] یقیناً پہلے بھی وہ فتنہ چاہتے تھے اور انہوں نے تیرے سامنے معاملات الٹ پلٹ کر پیش کئے۔ یہاں تک کہ حق آ گیا اور اللہ کا فیصلہ ظاہر ہو گیا جبکہ وہ (اُسے) سخت ناپسند کر رہے تھے۔



[9:49] And among them is he who says, 'Permit me to stay behind and put me not to trial.' Surely, they have already fallen into trial. And surely, Hell shall encompass the disbelievers.
[9:49] اور ان میں سے وہ بھی ہے جو کہتا ہے مجھے رخصت دےدے اور مجھے فتنہ میں نہ ڈال۔ خبردار! وہ تو فتنہ میں پڑ چکے ہیں اور یقیناً جہنم کافروں کو ہر طرف سے گھیر لینے والی ہے۔

[9:50] If good befall thee, it grieves them, but if a misfortune befall thee, they say, 'We had indeed taken our precaution beforehand.' And they turn away rejoicing.
[9:50] اگر تجھے کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں بُری لگتی ہے اور اگر تجھ پر کوئی مصیبت آپڑے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اپنا معاملہ پہلے ہی (اپنے ہاتھ) لے بیٹھے تھے اور وہ پیٹھ پھیر کر چلے جاتے ہیں جبکہ وہ (خوشی سے) اِترا رہے ہوتے ہیں۔
[9:51] Say, 'Nothing shall befall us save that which Allah has ordained for us. He is our Protector. And in Allah then should the believers put their trust.'
[9:51] تُو (ان سے) کہہ دے کہ ہمیں تو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی سوائے اُس کے جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ رکھی ہے۔ وہی ہمارا مولا ہے۔ پس چاہئے کہ اللہ پر ہی مومن توکل کریں۔

[9:52] Say, 'You do not await for us anything except one of the two good things; while as regards you, we await that Allah will afflict you with a punishment either from Himself or at our hands. Wait then; we also are waiting with you.'
[9:52] تُو کہہ دے کہ کیا تم ہمارے لئے دو اچھی باتوں میں سے ایک کے سوا بھی کوئی توقع رکھ سکتے ہو جب کہ ہم تمہارے لئے اس انتظار میں ہیں کہ اللہ خود اپنی جناب سے تم پر عذاب بھیجے یا پھر ہمارے ہاتھوں۔ پس تم بھی انتظار کرو ہم بھی یقیناً تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں۔

[9:53] Say, 'Spend willingly or unwillingly, it shall not be accepted from you. You are indeed a disobedient people.'
[9:53] تو کہہ دے کہ خواہ تم خوشی سے خرچ کرو خواہ کراہت کے ساتھ، ہرگز تم سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ یقیناً تم ایک بدکردار قوم ہو۔



[9:54] And nothing has deprived them of the acceptance of their contributions save that they disbelieve in Allah and His Messenger. And they come not to Prayer except lazily and they make no contribution save reluctantly.
[9:54] اور انہیں کسی چیز نے اس بات سے محروم نہیں کیا کہ ان سے ان کے اموال قبول کئے جائیں سوائے اس کے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کا انکار کر بیٹھے تھے نیز یہ کہ وہ نماز کے قریب نہیں آتے تھے مگر سخت سستی کی حالت میں۔ اور خرچ بھی نہیں کرتے تھے مگر ایسی حالت میں کہ وہ سخت کراہت محسوس کرتے تھے۔

[9:55] So let not their wealth nor their children excite thy wonder. Allah only intends to punish them therewith in the present life and that their souls may depart while they are disbelievers.
[9:55] پس اُن کے اموال اور اُن کی اولادیں تیرے لئے کوئی کشش پیدا نہ کریں۔ یقیناً اللہ کا یہی منشاءہے کہ ان کو انہی کے ذریعہ اس دنیا کی زندگی ہی میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حالت میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں۔

[9:56] And they swear by Allah that they are indeed of you, while they are not of you, but they are a people who are timorous.
[9:56] اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ یقیناً وہ تمہی میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں لیکن وہ ایک بزدل قوم ہیں۔

[9:57] If they could find a place of refuge, or caves, or even a hole to enter, they would surely turn thereto, rushing uncontrollably.
[9:57] اگر وہ کوئی پناہ گاہ یا غار یا کوئی چھپنے کی جگہ پائیں تو وہ ضرور اس کی طرف اس طرح مُڑیں گے کہ تیزی سے جھپٹ رہے ہوں گے۔

[9:58] And among them are those who find fault with thee in the matter of alms. If they are given thereof, they are content; but if they are not given thereof, behold! they are discontented.
[9:58] اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو تجھ پر صدقات کے بارہ میں الزام لگاتے ہیں۔ اگر ان (صدقات) میں سے کچھ انہیں دے دیا جائے تو خوش ہو جاتے ہیں اور اگر اُنہیں ان میں سے نہ دیا جائے تو وہ فوراً ناراض ہوجاتے ہیں۔

[9:59] Had they but been content with what Allah and His Messenger had given them and said, 'Sufficient for us is Allah; Allah will give us of His bounty, and so will His Messenger; to Allah do we turn in supplication,' it would have been better for them.
[9:59] اور کاش وہ اس پر راضی ہو جاتے جو اللہ اور اس کے رسول نے انہیں عطا کیا اور کہتے کہ اللہ ہمیں کافی ہے (اور) اللہ ضرور ہمیں اپنے فضل سے (بہت کچھ) عطا کرے گا اور اس کا رسول بھی، یقیناً ہم اللہ ہی کی طرف دِلی چاہت سے مائل ہیں۔



[9:60] The alms are only for the poor and the needy, and for those employed in connection therewith, and for those whose hearts are to be reconciled, and for the freeing of slaves, and for those in debt, and for the cause of Allah, and for the wayfarer — an ordinance from Allah. And Allah is All-Knowing, Wise.
[9:60] صدقات تو محض محتاجوں اور مسکینوں اور اُن (صدقات) کا انتظام کرنے والوں اور جن کی تالیفِ قلب کی جا رہی ہو اور گردنوں کو آزاد کرانے اور چٹی میں مبتلا لوگوں اور اللہ کی راہ میں عمومی خرچ کرنے اور مسافروں کے لئے ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے ایک فرض ہے اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
[9:61] And among them are those who annoy the Prophet and say, 'He gives ear to all.' Say, 'His giving ear to all is good for you; he believes in Allah and believes the Faithful, and is a mercy for those of you who believe.' And those who annoy the Messenger of Allah shall have a grievous punishment.
[9:61] اور ان میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جو نبی کو دکھ پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو کان ہی کان ہے۔ تُو کہہ دے ہاں وہ سر تا پا کان تمہاری بھلائی کے لئے ہے۔ وہ اللہ پر ایمان لاتا ہے اور مومنوں کی مانتا ہے اور ان لوگوں کے لئے جو تم میں سے ایمان لائے ہیں رحمت ہے۔ اور وہ لوگ جو اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[9:62] They swear by Allah to you to please you; but Allah and His Messenger are more worthy that they should please him and God, if they are believers.
[9:62] وہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ وہ اُسے راضی کرتے اگر وہ مومن تھے۔

[9:63] Have they not known that whoso opposes Allah and His Messenger, for him is the fire of Hell, wherein he shall abide? That is the great humiliation.
[9:63] کیا انہیں علم نہیں کہ جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتا ہے تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ بہت لمبا عرصہ رہنے والا ہے۔ وہ بہت بڑی رسوائی ہے۔

[9:64] The hypocrites fear lest a Surah should be revealed against them, informing them of what is in their hearts. Say, 'Mock ye! surely, Allah will bring to light what you fear.'
[9:64] منافق ڈرتے ہیں کہ اُن کے خلاف کوئی سورت نازل نہ کردی جائے جو اُن کو اس سے مطلع کردے جو اُن کے دلوں میں ہے۔ تُو کہہ دے کہ (بے شک) تمسخر کرتے رہو۔ اللہ تو یقیناً وہ ظاہر کر کے رہے گا جس کا تمہیں خوف ہے۔



[9:65] And if thou question them, they will most surely say, 'We were only talking idly and jesting.' Say, 'Was it Allah and His Signs and His Messenger that you mocked at?
[9:65] اور اگر تُو اُن سے پوچھے تو ضرور کہیں گے ہم تو محض گپ شپ میں محو تھے اور کھیلیں کھیل رہے تھے۔ تُو پوچھ کیا اللہ اور اس کے نشانات اور اس کے رسول سے تم استہزاءکر رہے تھے؟

[9:66] 'Offer no excuse. You have certainly disbelieved after your believing. If We forgive a party from among you, a party shall We punish, for they have been guilty.'
[9:66] کوئی عذر پیش نہ کرو۔ یقیناً تم اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے کسی ایک گروہ سے درگزر کریں تو کسی دوسرے گروہ کو عذاب بھی دے سکتے ہیں اس لئے کہ وہ یقیناً مجرم ہیں۔

[9:67] The hypocrites, men and women, are all connected one with another. They enjoin evil and forbid good, and keep their hands closed. They neglected Allah, so He has neglected them. Surely, it is the hypocrites who are the disobedient.
[9:67] منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے سے نسبت رکھتے ہیں۔ وہ بُری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور اچھی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنی مٹھیاں (اِنفاق فی سبیل اللہ میں) بند رکھتے ہیں۔ وہ اللہ کو بھول گئے تو اس نے بھی اُنہیں بھلا دیا۔ یقیناً منافق ہی ہیں جو بدکردار لوگ ہیں۔

[9:68] Allah promises the hypocrites, men and women, and the disbelievers the fire of Hell, wherein they shall abide. It will suffice them. And Allah has cursed them. And they shall have a lasting punishment,
[9:68] اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کفار سے جہنم کی آ گ کا وعدہ کیا ہے۔ وہ لمبے عرصہ تک اس میں رہنے والے ہیں۔ یہ ان کے لئے کافی ہوگی۔ اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے ایک ٹھہر جانے والا عذاب (مقدر) ہے۔



[9:69] Even as those before you. They were mightier than you in power and richer in possessions and children. They enjoyed their lot for a short time, so have you enjoyed your lot as those before you enjoyed their lot. And you indulged in idle talk as they indulged in idle talk. It is they whose works shall be of no avail in this world and the Hereafter. And it is they who are the losers.
[9:69] ان لوگوں کی طرح جو تم سے پہلے تھے۔ وہ قوت میں تم سے زیادہ تھے اور اموال اور اولاد میں بڑھ کر۔ انہوں نے اپنے نصیب سے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھا لیا۔ تم بھی اپنے نصیب سے فائدہ اٹھا چکے جس طرح ان لوگوں نے جو تم سے پہلے تھے اپنے نصیب سے فائدہ اٹھایا۔ اور تم بھی لغو باتوں میں منہمک ہو جیسے وہ لغو باتوں میں منہمک رہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ضائع ہوگئے اور یہی وہ لوگ ہیں جو درحقیقت گھاٹا کھانے والے ہیں۔

[9:70] Has not the story reached them of those before them — the people of Noah, 'Ad, and Thamud, and the people of Abraham, and the dwellers of Midian, and the cities which were overthrown? Their Messengers came to them with clear Signs. So Allah would not wrong them, but they wronged themselves.
[9:70] کیا ان کے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں آئی جو اُن سے پہلے تھے (یعنی) نوح کی قوم کی اور عاد اور ثمود کی اور قومِ ابراہیم کی اور مدین والوں کی اور ان بستیوں کی جو تہ و بالا ہوگئیں۔ ان کے پاس بھی ان کے رسول کھلے کھلے نشانات لے کر آئے۔ پس اللہ تو ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا لیکن وہ خود ہی اپنے نفسوں پر ظلم کیا کرتے تھے۔
[9:71] And the believers, men and women, are friends one of another. They enjoin good and forbid evil and observe Prayer and pay the Zakat and obey Allah and His Messenger. It is these on whom Allah will have mercy. Surely, Allah is Mighty, Wise.
[9:71] مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی ہیں جن پر اللہ ضرور رحم کرے گا۔ یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔



[9:72] Allah has promised to believers, men and women, Gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide, and delightful dwellingplaces in Gardens of Eternity. And the pleasure of Allah is the greatest of all. That is the supreme triumph.
[9:72] اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسی جنتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ اسی طرح بہت پاکیزہ گھروں کا بھی جو دائمی جنتوں میں ہوں گے۔ تاہم اللہ کی رضا سب سے بڑھ کر ہے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

[9:73] O Prophet, strive against the disbelievers and the hypocrites. And be severe to them. Their abode is Hell, and an evil destination it is.
[9:73] اے نبی! کفار اور منافقین سے جہاد کر اور ان پر سختی کر۔ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔

[9:74] They swear by Allah that they said nothing, but they did certainly use blasphemous language, and disbelieved after they had embraced Islam. And they meditated that which they could not attain. And they cherished hatred only because Allah and His Messenger had enriched them out of His bounty. So if they repent, it will be better for them; but if they turn away, Allah will punish them with a grievous punishment in this world and the Hereafter, and they shall have neither friend nor helper in the earth.
[9:74] وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں (کہ) انہوں نے نہیں کہا حالانکہ وہ یقیناً کفر کا کلمہ کہہ چکے ہیں جبکہ وہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے۔ اور وہ ایسے پختہ ارادے رکھتے تھے جنہیں وہ پا نہ سکے۔ اور انہوں نے (مومنوں سے) پرخاش نہ رکھی مگر صرف اس وجہ سے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے مالامال کر دیا۔ پس اگر وہ توبہ کر لیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا۔ ہاں اگر وہ پھر جائیں تو اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور ان کے لئے ساری زمین میں نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ مددگار۔

[9:75] And among them there are those who made a covenant with Allah, saying, 'If He give us of His bounty, we would most surely give alms and be of the virtuous.'
[9:75] اور انہی میں سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہمیں اپنے فضل سے کچھ عطا کرے تو ہم ضرور صدقات دیں گے اور ہم ضرور نیک لوگوں میں سے ہو جائیں گے۔

[9:76] But when He gave them of His bounty, they became niggardly of it, and they turned away in aversion.
[9:76] پس جب اس نے اپنے فضل سے انہیں عطا کیا تو وہ اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) پھر گئے اس حال میں کہ وہ اِعراض کرنے والے تھے۔

[9:77] So He requited them with hypocrisy which shall last in their hearts until the day when they shall meet Him, because they broke their promise to Allah, and because they lied.
[9:77] پس عقوبت کے طور پر اللہ نے ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے نِفاق رکھ دیا جب وہ اس سے ملیں گے بوجہ اس کے کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ خلافی کی نیز اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔

[9:78] Know they not that Allah knows their secrets as well as their private counsels and that Allah is the Best Knower of all unseen things?
[9:78] کیا انہیں علم نہیں ہوا کہ اللہ ان کے رازوں کو اور ان کے پوشیدہ مشوروں کو جانتا ہے اور اللہ تمام غیبوں کا بہت زیادہ علم رکھتا ہے۔

[9:79] Those who find fault with such of the believers as give alms of their own free will and with such as find nothing to give save the earnings of their toil. They thus deride them. Allah shall requite them for their derision, and for them is a grievous punishment.
[9:79] وہ لوگ جو مومنوں میں سے دلی شوق سے نیکی کرنے والوں پر صدقات کے بارہ میں تہمت لگاتے ہیں اور ان لوگوں پر بھی جو اپنی محنت کے سوا (اپنے پاس) کچھ نہیں پاتے۔ پس وہ ان سے تمسخر کرتے ہیں۔ اللہ ان کے تمسخر کا جواب دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[9:80] Ask thou forgiveness for them, or ask thou not forgiveness for them; even if thou ask forgiveness for them seventy times, Allah will never forgive them. That is because they disbelieved in Allah and His Messenger. And Allah guides not the perfidious people.
[9:80] تُو اُن کے لئے مغفرت طلب کر یا اُن کے لئے مغفرت نہ طلب کر۔ اگر تُو ان کے لئے ستر مرتبہ بھی مغفرت مانگے تب بھی اللہ ہرگز انہیں معاف نہیں کرے گا۔ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اور اللہ بدکردار لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔


[9:81] Those who were left behind rejoiced in their sitting at home behind the back of the Messenger of Allah, and were averse to striving with their property and their persons in the cause of Allah. And they said, 'Go not forth in the heat.' Say, 'The fire of Hell is more intense in heat.' Could they but understand!
[9:81] پیچھے چھوڑ دیئے جانے والے رسول اللہ کے برخلاف اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہو رہے ہیں اور انہوں نے ناپسند کیا کہ اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کریں اور وہ کہتے تھے کہ سخت گرمی میں سفر پر نہ نکلو۔ تُو کہہ دے کہ جہنم کی آ گ جلن کے لحاظ سے زیادہ سخت ہے۔ کاش وہ سمجھ سکتے۔

[9:82] They must laugh little and weep much as a reward for that which they used to earn.
[9:82] پس چاہئے کہ وہ تھوڑا ہنسیں اور زیادہ روئیں، اُس کی جزا کے طور پر جو وہ کسب کیا کرتے تھے۔

[9:83] And if Allah return thee to a party of them, and they ask of thee leave to go forth to fight, say then, 'You shall never go forth with me and shall never fight an enemy with me. You chose to sit at home the first time, so sit now with those who remain behind.'
[9:83] پس اگر اللہ تجھے ان میں سے کسی گروہ کی طرف دوبارہ لے جائے اور وہ تجھ سے(ساتھ) نکلنے کی اجازت مانگیں تو تُو انہیں کہہ دے کہ ہرگز تم آئندہ کبھی میرے ساتھ (جہاد کے لئے) نہیں نکلو گے اور ہرگز کبھی میرے ساتھ ہوکر دشمن سے لڑائی نہیں کرو گے۔ تم یقیناً پہلی مرتبہ (گھر) بیٹھ رہنے پر راضی ہو گئے تھے۔ پس اب پیچھے رہنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو۔

[9:84] And never pray thou for any of them that dies, nor stand by his grave; for they disbelieved in Allah and His Messenger and died while they were disobedient.
[9:84] اور تُو ان میں سے کسی مرنے والے پر کبھی (جنازہ کی) نماز نہ پڑھ اور کبھی اس کی قبر پر (دعا کے لئے) کھڑا نہ ہو۔ یقیناً انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کر دیا ہے اور وہ اس حالت میں مرے کہ وہ بدکردار تھے۔

[9:85] And their possessions and their children should not excite thy wonder; Allah only intends to punish them therewith in this world and that their souls may depart while they are disbelievers.
[9:85] اور ان کے اموال اور ان کی اولادیں تیرے لئے کوئی کشش پیدا نہ کریں۔ اللہ محض یہ چاہتا ہے کہ ان ہی کے ذریعہ سے اُنہیں اس دنیا میں ہی عذاب دے۔ اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں۔

[9:86] And when a Surah is revealed, enjoining, 'Believe in Allah and strive in the cause of Allah in company with His Messenger,' those of them who possess affluence ask leave of thee and say, 'Leave us that we be with those who sit at home.'
[9:86] اور جب بھی کوئی سورت اُتاری جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لے آؤ اور اس کے رسول کے ساتھ شامل ہو کر جہاد کرو تو ان میں سے دولت مند تجھ سے رخصت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں چھوڑ تاکہ ہم بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ ہو جائیں۔

[9:87] They are content to be with the womenfolk, and their hearts are sealed so that they understand not.
[9:87] وہ اس بات پر راضی ہو گئے ہیں کہ وہ پیچھے بیٹھ رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ ہو جائیں اور ان کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی ہے۔ پس وہ سمجھ نہیں سکتے۔

[9:88] But the Messenger and those who believe with him strive in the cause of Allah with their property and their persons, and it is they who shall have good things, and it is they who shall prosper.
[9:88] لیکن رسول اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ایمان لائے وہ اپنے مالوں کے ساتھ اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور یہی ہیں جن کے لئے تمام بھلائیاں (مقدر) ہیں اور یہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[9:89] Allah has prepared for them Gardens underneath which flow rivers; therein they shall abide. That is the supreme triumph.
[9:89] اللہ نے ان کے لئے ایسی جنتیں تیار کر رکھی ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

[9:90] And those who make excuses from among the desert Arabs, came that exemption might be granted them. And those who were false to Allah and His Messenger stayed at home. A grievous punishment shall befall those of them who disbelieve.
[9:90] اور بادیہ نشینوں میں سے بھی عذر پیش کرنے والے آئے تاکہ انہیں (پیچھے رہنے کی) اجازت دی جائے اور (اس طرح) وہ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ پیچھے بیٹھ رہے۔ ضرور اُن لوگوں کو جنہوں نے ان میں سے کفر کیا دردناک عذاب پہنچے گا۔


[9:81] Those who were left behind rejoiced in their sitting at home behind the back of the Messenger of Allah, and were averse to striving with their property and their persons in the cause of Allah. And they said, 'Go not forth in the heat.' Say, 'The fire of Hell is more intense in heat.' Could they but understand!
[9:81] پیچھے چھوڑ دیئے جانے والے رسول اللہ کے برخلاف اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہو رہے ہیں اور انہوں نے ناپسند کیا کہ اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کریں اور وہ کہتے تھے کہ سخت گرمی میں سفر پر نہ نکلو۔ تُو کہہ دے کہ جہنم کی آ گ جلن کے لحاظ سے زیادہ سخت ہے۔ کاش وہ سمجھ سکتے۔

[9:82] They must laugh little and weep much as a reward for that which they used to earn.
[9:82] پس چاہئے کہ وہ تھوڑا ہنسیں اور زیادہ روئیں، اُس کی جزا کے طور پر جو وہ کسب کیا کرتے تھے۔

[9:83] And if Allah return thee to a party of them, and they ask of thee leave to go forth to fight, say then, 'You shall never go forth with me and shall never fight an enemy with me. You chose to sit at home the first time, so sit now with those who remain behind.'
[9:83] پس اگر اللہ تجھے ان میں سے کسی گروہ کی طرف دوبارہ لے جائے اور وہ تجھ سے(ساتھ) نکلنے کی اجازت مانگیں تو تُو انہیں کہہ دے کہ ہرگز تم آئندہ کبھی میرے ساتھ (جہاد کے لئے) نہیں نکلو گے اور ہرگز کبھی میرے ساتھ ہوکر دشمن سے لڑائی نہیں کرو گے۔ تم یقیناً پہلی مرتبہ (گھر) بیٹھ رہنے پر راضی ہو گئے تھے۔ پس اب پیچھے رہنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو۔

[9:84] And never pray thou for any of them that dies, nor stand by his grave; for they disbelieved in Allah and His Messenger and died while they were disobedient.
[9:84] اور تُو ان میں سے کسی مرنے والے پر کبھی (جنازہ کی) نماز نہ پڑھ اور کبھی اس کی قبر پر (دعا کے لئے) کھڑا نہ ہو۔ یقیناً انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کر دیا ہے اور وہ اس حالت میں مرے کہ وہ بدکردار تھے۔

[9:85] And their possessions and their children should not excite thy wonder; Allah only intends to punish them therewith in this world and that their souls may depart while they are disbelievers.
[9:85] اور ان کے اموال اور ان کی اولادیں تیرے لئے کوئی کشش پیدا نہ کریں۔ اللہ محض یہ چاہتا ہے کہ ان ہی کے ذریعہ سے اُنہیں اس دنیا میں ہی عذاب دے۔ اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں۔

[9:86] And when a Surah is revealed, enjoining, 'Believe in Allah and strive in the cause of Allah in company with His Messenger,' those of them who possess affluence ask leave of thee and say, 'Leave us that we be with those who sit at home.'
[9:86] اور جب بھی کوئی سورت اُتاری جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لے آؤ اور اس کے رسول کے ساتھ شامل ہو کر جہاد کرو تو ان میں سے دولت مند تجھ سے رخصت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں چھوڑ تاکہ ہم بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ ہو جائیں۔

[9:87] They are content to be with the womenfolk, and their hearts are sealed so that they understand not.
[9:87] وہ اس بات پر راضی ہو گئے ہیں کہ وہ پیچھے بیٹھ رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ ہو جائیں اور ان کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی ہے۔ پس وہ سمجھ نہیں سکتے۔

[9:88] But the Messenger and those who believe with him strive in the cause of Allah with their property and their persons, and it is they who shall have good things, and it is they who shall prosper.
[9:88] لیکن رسول اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ایمان لائے وہ اپنے مالوں کے ساتھ اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور یہی ہیں جن کے لئے تمام بھلائیاں (مقدر) ہیں اور یہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[9:89] Allah has prepared for them Gardens underneath which flow rivers; therein they shall abide. That is the supreme triumph.
[9:89] اللہ نے ان کے لئے ایسی جنتیں تیار کر رکھی ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

[9:90] And those who make excuses from among the desert Arabs, came that exemption might be granted them. And those who were false to Allah and His Messenger stayed at home. A grievous punishment shall befall those of them who disbelieve.
[9:90] اور بادیہ نشینوں میں سے بھی عذر پیش کرنے والے آئے تاکہ انہیں (پیچھے رہنے کی) اجازت دی جائے اور (اس طرح) وہ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ پیچھے بیٹھ رہے۔ ضرور اُن لوگوں کو جنہوں نے ان میں سے کفر کیا دردناک عذاب پہنچے گا۔
[9:91] No blame lies on the weak, nor on the sick, nor on those who find naught to spend, if they are sincere to Allah and His Messenger. There is no cause of reproach against those who do good deeds; and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[9:91] نہ کمزوروں پر حرج ہے اور نہ مریضوں پر اور نہ اُن لوگوں پر جو (اپنے پاس) خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں پاتے بشرطیکہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے لئے مخلص ہوں۔ احسان کرنے والوں پر مؤاخذہ کا کوئی جواز نہیں۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:92] Nor against those to whom, when they came to thee that thou shouldst mount them, thou didst say, 'I cannot find whereon I can mount you;' they turned back, their eyes overflowing with tears, out of grief that they could not find what they might spend.
[9:92] اور نہ ان لوگوں پر کوئی حرف ہے کہ جب وہ تیرے پاس آتے ہیں تاکہ تُو انہیں (جہاد کے لئے ساتھ) کسی سواری پر بٹھالے تو تُو انہیں جواب دیتا ہے میں تو کچھ نہیں پاتا جس پر تمہیں سوار کر سکوں۔ اس پر وہ اس حال میں واپس ہوتے ہیں کہ ان کی آنکھیں اس غم میں آنسو بہا رہی ہوتی ہیں کہ وہ کچھ نہیں رکھتے جسے (راہِ مولیٰ میں) خرچ کر سکیں۔

[9:93] The cause of reproach is only against those who ask leave of thee, while they are rich. They are content to be with the womenfolk. And Allah has set a seal upon their hearts so that they know not.
[9:93] پکڑ کا جواز تو صرف اُن لوگوں کے خلاف ہے جو تجھ سے اجازت مانگتے ہیں حالانکہ وہ دولت مند ہیں۔ وہ اس بات پر راضی ہوگئے کہ وہ پیچھے بیٹھ رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں۔ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کر دی۔ پس وہ کوئی علم نہیں رکھتے۔

[9:94] They will make excuses to you when you return to them. Say, 'Make no excuses; we will not believe you. Allah has already informed us of the facts about you. And Allah will observe your conduct, and also His Messenger; then you will be brought back to Him Who knows the unseen and the seen, and He will tell you all that you used to do.'
[9:94] وہ تم سے معذرتیں کریں گے جب تم اُن کی طرف واپس آؤ گے۔ تُو کہہ دے کوئی عذر پیش نہ کرو۔ ہم ہرگز تم پر اعتبار نہیں کریں گے۔ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات سے باخبر کر دیا ہے اور اللہ یقیناً تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے اسی طرح اُس کا رسول بھی۔ پھر (ایسا ہوگا کہ) تم غیب اور حاضر کا علم رکھنے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ پس وہ تمہیں اس کی خبر دے گا جو تم کیا کرتے تھے۔

[9:95] They will swear to you by Allah, when you return to them, that you may leave them alone. So leave them alone. Surely, they are an abomination, and their abode is Hell — a fit recompense for that which they used to earn.
[9:95] وہ یقیناً تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ان کی طرف لوٹو گے تا کہ تم ان سے اِعراض کرو۔ پس (بے شک) ان سے اِعراض کرو۔ وہ بہرحال ناپاک ہیں اور اُن کا ٹھکانا جہنم ہے اُس کی جزا کے طور پر جو وہ کسب کرتے تھے۔

[9:96] They will swear to you that you may be pleased with them. But even if you be pleased with them, Allah will not be pleased with the rebellious people.
[9:96] وہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تا کہ تم ان سے راضی ہو جاؤ۔ پس اگر تم ان سے راضی بھی ہو جاؤ تو اللہ بدکردار لوگوں سے ہرگز راضی نہیں ہوتا۔

[9:97] The Arabs of the desert are the worst in disbelief and hypocrisy, and most apt not to know the ordinances of the Revelation which Allah has sent down to His Messenger. And Allah is All-Knowing, Wise.
[9:97] بادیہ نشین کفر اور منافقت میں سب سے زیادہ سخت ہیں اور زیادہ رجحان رکھتے ہیں کہ جو کچھ اللہ نے اپنے رسول پر نازل کیا ہے اس کی حدود کو نہ پہچانیں اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[9:98] And among the Arabs of the desert are those who regard that which they spend for God as a fine and they wait for calamities to befall you. On themselves shall fall an evil calamity. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[9:98] اور بادیہ نشینوں میں سے ایسے بھی ہیں کہ جو بھی وہ (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں اسے چٹّی سمجھتے ہیں اور تم پر حوادثِ زمانہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ حوادثِ زمانہ تو انہی پر پڑنے والے ہیں اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[9:99] And among the Arabs of the desert are those who believe in Allah and the Last Day and regard that which they spend as means of drawing near to Allah and of receiving the blessings of the Prophet. Aye! it is for them certainly a means of drawing near to God. Allah will soon admit them to His mercy. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[9:99] اور (ان) بادیہ نشینوں میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لاتے ہیں اور جو کچھ (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کی قربتوں کا ذریعہ اور رسول کی دعائیں لینے کا ایک سبب سمجھتے ہیں۔ سنو کہ یقیناً یہ ان کے لئے حصولِ قرب کا ذریعہ ہی ہے۔ اللہ ضرور انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔



[9:100] And as for the foremost among the believers, the first of the Emigrants and the Helpers, and those who followed them in the best possible manner, Allah is well pleased with them and they are well pleased with Him; and He has prepared for them Gardens beneath which flow rivers. They will abide therein for ever. That is the supreme triumph.
[9:100] اور مہاجرین اور انصار میں سے سبقت لے جانے والے اوّلین اور وہ لوگ جنہوں نے حُسنِ عمل کے ساتھ ان کی پیروی کی، اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کے لئے ایسی جنتیں تیار کی ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ یہ بہت عظیم کامیابی ہے۔
[9:101] And of the desert Arabs around you some are hypocrites; and of the people of Medina also. They persist in hypocrisy. Thou knowest them not; We know them. We will punish them twice; then shall they be given over to a great punishment.
[9:101] اور تمہارے اردگرد کے بادیہ نشینوں میں سے منافقین بھی ہیں اور اسی طرح مدینہ میں بسنے والوں میں سے بھی۔ وہ نفاق پر جم چکے ہیں۔ تُو اُنہیں نہیں جانتا (مگر) ہم انہیں جانتے ہیں۔ ہم انہیں دو مرتبہ عذاب دیں گے پھر وہ عذابِ عظیم کی طرف لوٹا دئیے جائیں گے۔

[9:102] And there are others who have acknowledged their faults. They mixed a good work with another that was evil. It may be that Allah will turn to them with compassion. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[9:102] اور کچھ دوسرے ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اچھے اعمال اور دوسرے بداعمال ملا جلا دیئے۔ بعید نہیں کہ اللہ ان پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکے۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:103] Take alms out of their wealth, so that thou mayest cleanse them and purify them thereby. And pray for them; thy prayer is indeed a source of tranquillity for them. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[9:103] تُو ان کے مالوں میں سے صدقہ قبول کرلیا کر، اس ذریعہ سے تُو اُنہیں پاک کرے گا نیز اُن کا تزکیہ کرے گا۔ اور اُن کے لئے دعا کیا کر یقیناً تیری دعا اُن کے لئے سکینت کا موجب ہوگی اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[9:104] Know they not that Allah is He Who accepts repentance from His servants and takes alms, and that Allah is He Who is Oft-Returning with compassion, and is Merciful?
[9:104] کیا انہیں علم نہیں ہوا کہ بس اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ منظور کرتا ہے اور صدقات قبول کرتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی ہے جو بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:105] And say, 'Work, and Allah will surely see your work and also His Messenger and the believers. And you shall be brought back to Him Who knows the unseen and the seen; then He will tell you what you used to do.'
[9:105] اور تُو کہہ دے کہ تم عمل کرتے رہو پس اللہ تمہارے عمل کو دیکھ رہا ہے اور اس کا رسول بھی اور سب مومن بھی۔ اور تم (بالآخر) غیب اور حاضر کا علم رکھنے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر وہ تمہیں اس سے آگاہ کرے گا جو تم کیا کرتے تھے۔

[9:106] And there are others whose case has been postponed for the decree of Allah. He may punish them or He may turn to them with compassion. And Allah is All- Knowing, Wise.
[9:106] اور کچھ دوسرے لوگ ہیں جو اللہ کے فیصلے کے انتظار میں چھوڑے گئے ہیں خواہ وہ انہیں عذاب دے یا اُن پر توبہ قبول کرتے ہوئے جُھک جائے اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[9:107] And among the hypocrites are those who have built a mosque in order to injure Islam and help disbelief and cause a division among the believers, and prepare an ambush for him who warred against Allah and His Messenger before this. And they will surely swear: 'We meant nothing but good;' but Allah bears witness that they are certainly liars.
[9:107] اور وہ لوگ جنہوں نے تکلیف پہنچانے اور کفر پھیلانے اور مومنوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور ایسے شخص کو کمین گاہ مہیا کرنے کے لئے جو اللہ اور اس کے رسول سے پہلے ہی سے لڑائی کر رہا ہے ایک مسجد بنائی ضرور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم بھلائی کے سوا اور کچھ نہیں چاہتے تھے جبکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں۔

[9:108] Never stand to pray therein. A mosque which was founded upon piety from the very first day is surely more worthy that thou shouldst stand to pray therein. In it are men who love to become purified, and Allah loves those who purify themselves.
[9:108] تُو اس میں کبھی کھڑا نہ ہو۔ یقیناً وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن ہی سے تقویٰ پر رکھی گئی ہو زیادہ حقدار ہے کہ تُو اس میں (نماز کے لئے) قیام کرے۔ اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔



[9:109] Is he, then, who founded his building on fear of Allah and His pleasure better or he who founded his building on the brink of a tottering water-worn bank which tumbled down with him into the fire of Hell? And Allah guides not the wrongdoing people.
[9:109] پس جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے تقویٰ اور (اس کی) رضا پر رکھی ہو کیا وہ بہتر ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک کھوکھلے ڈَھے جانے والے کنارے پر رکھی ہو۔ پس وہ اسے جہنم کی آگ میں ساتھ لے گرے اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[9:110] This building of theirs, which they have built, will ever continue to be a source of disquiet in their hearts, unless their hearts be torn to pieces. And Allah is All-Knowing, Wise.
[9:110] ان کی عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں شکوک پیدا کرتی رہے گی۔ سوائے اس کے کہ ان کے دل (اللہ کی خشیت سے) ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
[9:111] Surely, Allah has purchased of the believers their persons and their property in return for the Garden they shall have; they fight in the cause of Allah, and they slay and are slain — a promise that He has made incumbent on Himself in the Torah, and the Gospel, and the Qur'an. And who is more faithful to his promise than Allah? Rejoice, then, in your bargain which you have made with Him; and that it is which is the supreme triumph.
[9:111] یقیناً اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے اموال خرید لئے ہیں تا کہ اس کے بدلہ میں اُنہیں جنت ملے۔ وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں پس وہ قتل کرتے ہیں اور قتل کئے جاتے ہیں۔ اُس کے ذمہ یہ پختہ وعدہ ہے جو تورات اور انجیل اور قرآن میں (بیان) ہے۔ اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنے عہد کو پورا کرنے والا ہے۔ پس تم اپنے اس سودے پر خوش ہوجاؤ جو تم نے اس کے ساتھ کیا ہے اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

[9:112] They are the ones who turn to God in repentance, who worship Him, who praise Him, who go about in the land serving Him, who bow down to God, who prostrate themselves in prayer, who enjoin good and forbid evil, and who watch the limits set by Allah. And give glad tidings to those who believe.
[9:112] توبہ کرنے والے ، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، (خدا کی راہ میں) سفر کرنے والے، (لِلّٰہ) رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک باتوں کا حکم دینے والے، اور بُری باتوں سے روکنے والے، اور اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے، (سب سچّے مومن ہیں) اور تُو مومنوں کو بشارت دےدے۔

[9:113] It is not for the Prophet and those who believe that they should ask of God forgiveness for the idolaters, even though they may be kinsmen, after it has become plain to them that they are the people of Hell.
[9:113] نبی کے لئے ممکن نہیں اور نہ ہی ان کے لئے جو ایمان لائے ہیں کہ وہ مشرکوں کے لئے مغفرت طلب کریں خواہ وہ (ان کے) قریبی ہی کیوں نہ ہوں بعد اس کے کہ اُن پر روشن ہوچکا ہو کہ وہ جہنمی ہیں۔

[9:114] And Abraham's asking forgiveness for his father was only because of a promise he had made to him, but when it became clear to him that he was an enemy to Allah, he dissociated himself from him. Surely, Abraham was most tender-hearted, forbearing.
[9:114] اور ابراہیم کا استغفار اپنے باپ کے لئے محض اس وعدے کی وجہ سے تھا جو اُس نے اس سے کیا تھا۔ پس جب اس پر یہ بات خوب روشن ہوگئی کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہو گیا۔ یقیناً ابراہیم بہت نرم دل (اور) بُردبار تھا۔

[9:115] And it is not for Allah to cause a people to go astray after He has guided them until He makes clear to them that which they ought to guard against. Surely, Allah knows all things full well.
[9:115] اور اللہ ایسا نہیں کہ کسی قوم کو گمراہ ٹھہرادے بعد اس کے کہ انہیں ہدایت دے چکا ہو یہاں تک کہ اس نے اُن پر خوب کھول دیا ہو کہ وہ کس کس چیز سے پوری طرح بچیں۔ یقیناً اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔

[9:116] Surely, it is Allah to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth. He gives life and causes death. And you have no friend nor helper beside Allah.
[9:116] یقیناً اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔ وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا بھی ہے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست اور مددگار نہیں۔



[9:117] Allah has certainly turned with mercy to the Prophet and to the Emigrants and the Helpers who followed him in the hour of distress after the hearts of a party of them had well-nigh swerved. He again turned to them with mercy. Surely, He is to them Compassionate, Merciful.
[9:117] یقیناً اللہ نبی پر اور مہاجرین اور انصار پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکا جنہوں نے تنگی کے وقت اس کی پیروی کی تھی، بعد اس کے کہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک فریق کے دل ٹیڑھے ہو جاتے پھر بھی اس نے ان کی توبہ قبول کی۔ یقیناً وہ ان کے لئے بہت ہی مہربان (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:118] And He has turned with mercy to the three whose case was deferred, until the earth became too strait for them with all its vastness, and their souls were also straitened for them, and they became convinced that there was no refuge from Allah save unto Himself. Then He turned to them with mercy that they might turn to Him. Surely, it is Allah Who is Oft-Returning with compassion and is Merciful.
[9:118] اور ان تینوں پر بھی (اللہ توبہ قبول کرتے ہوئے جھکا) جو پیچھے چھوڑ دئیے گئے تھے۔ یہاں تک کہ جب زمین ان پر باوجود فراخی کے تنگ ہو گئی اور ان کی جانیں تنگی محسوس کرنے لگیں اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ سے پناہ کی کوئی جگہ نہیں مگر اسی کی طرف، پھر وہ ان پر قبولیت کی طرف مائل ہوتے ہوئے جُھک گیا تاکہ وہ توبہ کر سکیں۔ یقیناً اللہ ہی بار بار توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:119] O ye who believe! fear Allah and be with the truthful.
[9:119] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔



[9:120] It was not proper for the people of Medina and those around them from among the Arabs of the desert that they should have remained behind the Messenger of Allah or that they should have preferred their own lives to his. That is because there distresses them neither thirst nor fatigue nor hunger in the way of Allah, nor do they tread a track which enrages the disbelievers, nor do they cause an enemy any injury whatsoever, but there is written down for them a good work on account of it. Surely, Allah suffers not the reward of those who do good to be lost.
[9:120] اہل مدینہ کے لئے اور ان کے اردگرد بسنے والے بادیہ نشینوں کے لئے جائز نہ تھا کہ اللہ کے رسول کو چھوڑ کر پیچھے رہ جاتے، اور نہ ہی یہ مناسب تھا کہ اس کی ذات کے مقابل پر اپنے آپ کو پسند کرلیتے۔ (یہ نفوس کی قربانی لازم تھی) کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ انہیں اللہ کی راہ میں کوئی پیاس اور کوئی مشقت اور کوئی بھوک کی مصیبت نہیں پہنچتی اور نہ ہی وہ ایسے رستوں پر چلتے ہیں جن پر (ان کا) چلنا کفار کو غصہ دلاتا ہے اور نہ ہی وہ دشمن سے (دورانِ قتال) کچھ حاصل کرتے ہیں مگر ضرور اس کے بدلے ان کے حق میں ایک نیک عمل لکھ دیا جاتا ہے۔ اللہ احسان کرنے والوں کا اجر ہرگز ضائع نہیں کرتا۔
[9:121] And they spend not any sum, small or great, nor do they traverse a valley, but it is written down for them, that Allah may give them the best reward for what they did.
[9:121] اسی طرح وہ نہ کوئی چھوٹا خرچ کرتے ہیں اور نہ کوئی بڑا اور نہ ہی کسی وادی کی مسافت طے کرتے ہیں مگر (یہ فعل) ان کے حق میں لکھ دیا جاتا ہے۔ تاکہ جو بہترین اعمال وہ کیا کرتے تھے اللہ اُنہیں ان کے مطابق جزا دے۔

[9:122] It is not possible for the believers to go forth all together. Why, then, does not a party from every section of them go forth that they may become well versed in religion, and that they may warn their people when they return to them, so that they may guard against evil?
[9:122] مومنوں کے لئے ممکن نہیں کہ وہ تمام کے تمام اکٹھے نکل کھڑے ہوں۔ پس ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ ان کے ہر فرقہ میں سے ایک گروہ نکل کھڑا ہو تاکہ وہ دین کا فہم حاصل کریں اور وہ اپنی قوم کو خبردار کریں جب وہ ان کی طرف واپس لَوٹیں تاکہ شاید وہ (ہلاکت سے) بچ جائیں۔

[9:123] O ye who believe! fight such of the disbelievers as are near to you and let them find hardness in you; and know that Allah is with the righteous.
[9:123] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے اُن قریبیوں سے بھی لڑو جو کفار میں سے ہیں اور چاہئے کہ وہ تمہارے اندر سختی محسوس کریں اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔

[9:124] And whenever a Surah is sent down, there are some of them who say: 'Which of you has this Surah increased in faith?' But, as to those who believe, it increases their faith and they rejoice.
[9:124] اور جب بھی کوئی سورت اتاری جاتی ہے تو ان میں سے کچھ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تم میں سے کون ہے جسے اس (سورت) نے ایمان میں بڑھا دیا ہو۔ پس وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں انہیں تو اس نے ایمان میں بڑھا دیا ہے اور وہ (آئندہ کے متعلق) خوشخبریاں حاصل کرتے ہیں۔

[9:125] But as for those in whose hearts is a disease, it adds further filth to their present filth, and they die while they are disbelievers.
[9:125] ہاں وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے یہ (سورت) ان کی ناپاکی میں مزید ناپاکی کا اضافہ کر دیتی ہے اور وہ کافر ہونے کی حالت میں مرتے ہیں۔

[9:126] Do they not see that they are tried every year once or twice? Yet they do not repent, nor would they be admonished.
[9:126] کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک دو بار آزمائے جاتے ہیں لیکن پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی وہ نصیحت پکڑتے ہیں۔

[9:127] And whenever a Surah is sent down, they look at one another, saying, 'Does any one see you?' Then they turn away. Allah has turned away their hearts because they are a people who would not understand.
[9:127] اور جب بھی کوئی سورت اتاری جاتی ہے تو ان میں سے بعض، بعض دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں (گویا اشاروں سے کہہ رہے ہوں کہ) تمہیں کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔ پھر وہ الٹے پھر جاتے ہیں۔ اللہ نے اُن کے دلوں کو اُلٹ دیا ہے اس لئے کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جو سمجھتے نہیں۔

[9:128] Surely, a Messenger has come unto you from among yourselves; grievous to him is that you should fall into trouble; he is ardently desirous of your welfare; and to the believers he is compassionate, merciful.
[9:128] یقیناً تمہارے پاس تمہی میں سے ایک رسول آیا۔ اسے بہت سخت شاق گزرتا ہے جو تم تکلیف اٹھاتے ہو (اور) وہ تم پر (بھلائی چاہتے ہوئے) حریص (رہتا) ہے۔ مومنوں کے لئے بے حد مہربان (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[9:129] But if they turn away, say, 'Allah is sufficient for me. There is no God but He. In Him do I put my trust, and He is the Lord of the mighty Throne.
[9:129] پس اگر وہ پیٹھ پھیرلیں تو کہہ دے میرے لئے اللہ کافی ہے۔ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ اسی پر میں توکل کرتا ہوں اور وہی عرشِ عظیم کا ربّ ہے۔