Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 8: Al-Anfal الاٴنفَال النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[8:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[8:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[8:2] They Ask thee concerning the spoils of war. Say, 'The spoils belong to Allah and the Messenger. So fear Allah, and set things right among yourselves, and obey Allah and His Messenger, if you are believers.'
[8:2] وہ تجھ سے اموالِ غنیمت سے متعلق سوال کرتے ہیں۔ تو کہہ دے کہ اموالِ غنیمت اللہ اور رسول کے ہیں۔پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنے درمیان اصلاح کرو اور اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم مومن ہو۔

[8:3] True believers are only those whose hearts tremble when the name of Allah is mentioned, and when His Signs are recited to them they increase their faith, and who put their trust in their Lord,
[8:3] مومن صرف وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر اُس کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ ان کو ایمان میں بڑھا دیتی ہیں اور وہ اپنے ربّ پر ہی توکل کرتے ہیں۔

[8:4] Who observe Prayer and spend out of that which We have provided for them.
[8:4] وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں اور اُس میں سے ہی جو ہم نے اُن کو عطا کیا وہ خرچ کرتے ہیں۔

[8:5] These it is who are true believers. They have grades of rank with their Lord, as well as forgiveness and an honourable provision.
[8:5] یہی ہیں جو (کھرے اور) سچے مومن ہیں۔ ان کے لئے ان کے ربّ کے حضور بڑے درجات ہیں اور مغفرت ہے اور بہت عزت والا رزق بھی۔

[8:6] As it was thy Lord Who rightfully brought thee forth from thy house, while a party of the believers were averse, therefore He helped thee against thy enemy.
[8:6] (اُن کا ایمان ایسا ہی حق ہے) جیسے تیرے ربّ نے تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکالا تھا حالانکہ مومنوں میں سے ایک گروہ اسے یقیناً ناپسند کرتا تھا۔

[8:7] They dispute with thee concerning the truth after it has become manifest, as though they are being driven to death while they actually see it.
[8:7] وہ حق کے بارہ میں تجھ سے بحث کررہے تھے بعد اس کے کہ حق (ان پر) کھل چکا تھا۔ گویا انہیں موت کی طرف ہانک کے لے جایا جا رہا تھا اور وہ (اسے اپنی آنکھوں سے) دیکھ رہے تھے۔

[8:8] And remember the time when Allah promised you one of the two parties‡ that it should be yours, and you wished that the one without sting should be yours, but Allah desired to establish the truth by His words and to cut off the root of the disbelievers,
[8:8] اور (یاد کرو) جب اللہ تمہیں دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ دے رہا تھا کہ وہ تمہارے لئے ہے اور تم چاہتے تھے کہ تمہارے حصہ میں وہ آئے جس میں ضرر پہنچانے کی صلاحیت نہ ہو۔ اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ اپنے کلمات کے ذریعہ حق کو ثابت کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔

[8:9] That He might establish the truth and bring to naught that which is false, although the guilty might dislike it.
[8:9] تاکہ وہ حق کو ثابت کر دے اور باطل کا بطلان کردے خواہ مجرم لوگ کیسا ہی ناپسند کریں۔

[8:10] When you implored the assistance of your Lord, and He answered you, saying, 'I will assist you with a thousand of the angels, following one another.'
[8:10] (یاد کرو) جب تم اپنے ربّ سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری التجا کو قبول کرلیا (اس وعدہ کے ساتھ) کہ میں ضرور ایک ہزار قطار در قطار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا۔
[8:11] And Allah made it only as glad tidings, and that your hearts might thereby be set at rest. But help comes from Allah alone; surely, Allah is Mighty, Wise.
[8:11] اور اللہ نے اُسے (تمہارے لئے) محض ایک بشارت بنایا تھا اور اس لئے کہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں جبکہ کوئی مدد نہیں (آتی) مگر اللہ ہی کی طرف سے۔ یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔



[8:12] When He caused sleep to come upon you as a sign of security from Him, and He sent down water upon you from the clouds, that thereby He might purify you, and remove from you the filth of Satan, and that He might strengthen your hearts and make your steps firm therewith.
[8:12] (اور یاد کرو) جب وہ اپنی طرف سے تم پر اَمن دیتے ہوئے اونگھ طاری کر رہا تھااور تمہارے لئے آسمان سے ایک پانی اتار رہا تھا تاکہ وہ تمہیں اُس کے ذریعہ خوب پاک کردے اور شیطان کی پلیدی تم سے دور کر دے اور تاکہ وہ تمہارے دلوں کو تقویت بخشے اور اِس سے قدموں کو ثبات بخشے۔

[8:13] When thy Lord revealed to the angels, saying, 'I am with you; so give firmness to those who believe. I will cast terror into the hearts of those who disbelieve. Smite, then, the upper parts of their necks, and smite off all finger-tips.'
[8:13] (یاد کرو) جب تیرا ربّ فرشتوں کی طرف وحی کر رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ پس وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں انہیں ثبات بخشو۔ میں ضرور ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے کفر کیا رعب ڈال دوں گا۔ پس (ان کی) گردنوں پر مارو اور ان کے جوڑ جوڑ پر ضربیں لگاؤ۔

[8:14] That is because they have opposed Allah and His Messenger. And whoso opposes Allah and His Messenger, then Allah is surely severe in retribution.
[8:14] یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی سخت مخالفت کی اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے تو یقیناً اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[8:15] That is your punishment, taste it then; and know that for disbelievers there is the punishment of the Fire.
[8:15] یہ ہے (تمہاری پاداش) پس اسے چکھو اور (جان لو) کہ یقیناً کافروں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔

[8:16] O ye who believe! when you meet those who disbelieve, advancing in force, turn not your backs to them.
[8:16] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب اُن کے کسی بھاری لشکر سے جنہوں نے کفر کیا تمہاری مڈھ بھیڑ ہو تو انہیں پیٹھ نہ دکھاؤ۔

[8:17] And whoso turns his back to them on such a day, unless manoeuvring for battle or turning to join another company, he indeed draws upon himself the wrath of Allah, and Hell shall be his abode. And an evil resort it is.
[8:17] اور جو اُس دن اُنہیں پیٹھ دکھائے گا، سوائے اس کے کہ جنگی چال کے طور پر پہلو بدل رہا ہو یا (اپنے ہی) کسی گروہ سے ملنے کی کوشش کر رہا ہو، تو یقیناً وہ اللہ کے غضب کے ساتھ واپس لوٹے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔



[8:18] So you killed them not, but it was Allah Who killed them. And thou threwest not when thou didst throw, but it was Allah Who threw, that He might overthrow the disbelievers and that He might confer on the believers a great favour from Himself. Surely, Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[8:18] پس تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ ہے جس نے انہیں قتل کیا ہے اور (اے محمد!) جب تُو نے (ان کی طرف کنکر) پھینکے تو تُو نے نہیں پھینکے بلکہ اللہ ہے جس نے پھینکے۔ اور یہ اس لئے ہوا کہ وہ اپنی طرف سے مومنوں کو ایک اچھی آزمائش میں مبتلا کرے۔ یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[8:19] That is what happened; and know that Allah is He Who weakens the design of the disbelievers.
[8:19] یہ تھا تمہارا حال اور یہ (بھی حق ہے) کہ اللہ ہی کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنے والا ہے۔

[8:20] If you sought a judgment, then judgment has indeed come to you. And if you desist, it will be better for you; but if you return to hostility, We too will return. And your party shall be of no avail at all to you, however numerous it be, and know that Allah is with the believers.
[8:20] (پس اے مومنو!) اگر تم فتح طلب کیا کرتے تھے تو فتح تو تمہارے پاس آ گئی۔ اور (اے منکرو! اب بھی) اگر تم باز آ جاؤ تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم (شرارت کا) اِعادہ کرو گے تو ہم بھی (عذاب کا) اِعادہ کریں گے اور تمہارا جتھا تمہارے کسی کام نہ آئے گا خواہ کتنا ہی زیادہ ہو اور یہ (جان لو) کہ اللہ مومنوں کے ساتھ ہے۔
[8:21] O ye who believe! obey Allah and His Messenger, and do not turn away from him while you hear him speak.
[8:21] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اِس کے باوجود اُس سے روگردانی نہ کرو کہ تم سن رہے ہو۔

[8:22] And be not like those who say, 'We hear,' but they hear not.
[8:22] اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جنہوں نے کہا تھا ہم نے سن لیا جبکہ درحقیقت وہ سن نہیں رہے تھے۔

[8:23] Surely, the worst of beasts in the sight of Allah are the deaf and the dumb, who have no sense.
[8:23] یقیناً خدا کے نزدیک تمام جانداروں میں بدترین وہ بہرے اور گونگے ہیں جو عقل نہیں کرتے۔



[8:24] And if Allah had known any good in them, He would certainly have made them hear. And if He now makes them hear, they will turn away, in aversion.
[8:24] اور اگر اللہ ان کے اندر کوئی بھی اچھی بات دیکھتا تو انہیں ضرور سنا دیتا۔ اور اگرانہیں سنا بھی دیتا تو ضرور اِعراض کرتے ہوئے وہ پیٹھ پھیر جاتے۔

[8:25] O ye who believe! respond to Allah, and the Messenger when he calls you that he may give you life, and know that Allah comes in between a man and his heart, and that He it is unto Whom you shall be gathered.
[8:25] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہا کرو جب وہ تمہیں بلائے تاکہ وہ تمہیں زندہ کرے اور جان لو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا ہے اور یہ بھی (جان لو) کہ تم اسی کی طرف اکٹھے کئے جاؤ گے۔

[8:26] And beware of an affliction which will not smite exclusively those among you who have done wrong. And know that Allah is severe in requiting.
[8:26] اور اس فتنہ سے ڈرو جو محض ان لوگوں کو ہی نہیں پہنچے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا اور جان لو کہ اللہ عقوبت میں بہت سخت ہے۔

[8:27] And remember the time when you were few and deemed weak in the land, and were in fear lest people should snatch you away, but He sheltered you and strengthened you with His help, and provided you with good things that you might be thankful.
[8:27] اور یاد کرو جب تم بہت تھوڑے تھے (اور) زمین میں کمزور شمار کئے جاتے تھے (اور) ڈرا کرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اُچک نہ لے جائیں تو اس نے تمہیں پناہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا تاکہ تم شکرگزار بنو۔

[8:28] O ye who believe! prove not false to Allah and the Messenger, nor prove false to your trusts knowingly.
[8:28] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور (اس کے) رسول سے خیانت نہ کرو ورنہ تم اس کے نتیجہ میں خود اپنی امانتوں سے خیانت کرنے لگو گے جبکہ تم (اس خیانت کو) جانتے ہوگے۔

[8:29] And know that your possessions and your children are but a trial and that it is Allah with Whom is a great reward.
[8:29] اور جان لو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد محض ایک آزمائش ہیں اور یہ (بھی) کہ اللہ کے پاس ایک بہت بڑا اَجر ہے۔

[8:30] O ye who believe! if you fear Allah, He will grant you a distinction and will remove your evils from you and will forgive you; and Allah is Lord of great bounty.
[8:30] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم اللہ سے ڈرو تو وہ تمہارے لئے ایک امتیازی نشان بنادے گا اور تم سے تمہاری برائیاں دور کر دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے۔
[8:31] And remember the time when the disbelievers plotted against thee that they might imprison thee or kill thee or expel thee. And they planned and Allah also planned, and Allah is the Best of planners.
[8:31] اور (یاد کرو) جب وہ لوگ جو کافر ہوئے تیرے متعلق سازشیں کر رہے تھے تاکہ تجھے (ایک ہی جگہ) پابند کر دیں یا تجھے قتل کر دیں یا تجھے (وطن سے) نکال دیں۔ اور وہ مکر میں مصروف تھے اور اللہ بھی ان کے مکر کا توڑ کر رہا تھا اوراللہ مکر کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

[8:32] And when Our verses are recited to them, they say, 'We have heard. If we wished we could certainly utter the like of this. This is nothing but mere tales of the ancients.'
[8:32] اور جب ہماری آیات ان پر پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں بس ہم سُن چکے۔ ہم بھی اگر چاہیں تو ایسی ہی باتیں کر سکتے ہیں۔ یہ تو کچھ بھی نہیں مگر پرانے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

[8:33] And remember the time when they said, 'O Allah, if this be indeed the truth from Thee, then rain down upon us stones from heaven or bring down upon us a grievous punishment.'
[8:33] اور (یاد کرو) جب وہ کہہ رہے تھے کہ اے اللہ! اگر یہی تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسا یا ہم پر ایک دردناک عذاب لے آ۔

[8:34] But Allah would not punish them while thou wast among them, and Allah would not punish them while they sought forgiveness.
[8:34] اور اللہ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جب کہ تُو ان میں موجود ہو اور اللہ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جبکہ وہ بخشش طلب کرتے ہوں۔

[8:35] And what excuse have they now that Allah should not punish them, when they hinder men from the Sacred Mosque, and they are not its true guardians? Its true guardians are only those who are righteous, but most of them know not.
[8:35] اور آخر اُن میں کیا بات ہے جو اللہ انہیں عذاب نہ دے جبکہ وہ حرمت والی مسجد سے لوگوں کو روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے (حقیقی) والی نہیں۔ اس کے (حقیقی) والی تو متقیوں کے سوا اور کوئی نہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

[8:36] And their prayer at the House is nothing but whistling and clapping of hands. 'Taste then the punishment because you disbelieved.'
[8:36] اور (اللہ کے) گھر کے پاس ان کی عبادت سیٹیوں اور تالیوں کے سوا کچھ نہیں۔ پس عذاب کو چکھو بسبب اس کے کہ تم انکار کیا کرتے تھے۔

[8:37] Surely, those who disbelieve spend their wealth to turn men away from the way of Allah. They will surely continue to spend it; but then shall it become a source of regret for them, and then shall they be overcome. And the disbelievers shall be gathered unto Hell;
[8:37] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اپنے مال خرچ کرتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے روکیں۔ پس وہ اُن کو (اسی طرح) خرچ کرتے رہیں گے پھر وہ (مال) اُن پر حسرت بن جائیں گے پھر وہ مغلوب کر دیئے جائیں گے۔اوروہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جہنم کی طرف اکٹھے کرکے لے جائے جائیں گے۔

[8:38] That Allah may separate the bad from the good, and put the bad, one upon another, and heap them up all together, and then cast them into Hell. These indeed are the losers.
[8:38] تاکہ اللہ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور خبیث کے ایک حصہ کو دوسرے پر ڈال دے پھر اس سارے کو (ڈھیر کی صورت میں) تہہ بہ تہہ اکٹھا کر دے پھر اسے جہنم میں جھونک دے۔ یہی لوگ ہیں جو گھاٹا کھانے والے ہیں۔

[8:39] Say to those who disbelieve, if they desist, that which is past will be forgiven them; and if they return thereto, then verily, the example of the former peoples has already gone before them.
[8:39] جنہوں نے کفر کیا اُن سے کہہ دے کہ اگر وہ باز آجائیں تو جو کچھ گزر چکا وہ انہیں معاف کر دیا جائے گا لیکن اگر وہ (جرم کا) اِعادہ کریں تو یقیناً (اِن جیسے) پہلوں کی سنت گزر چکی ہے۔

[8:40] And fight them until there is no persecution and religion is wholly for Allah. But if they desist, then surely Allah is Watchful of what they do.
[8:40] اور تم ان سے قتال کرتے رہو یہاں تک کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہے اور دین خالصۃً اللہ کے لئے ہوجائے۔ پس اگر وہ باز آ جائیں تو یقیناً اللہ اس پرجو وہ عمل کرتے ہیں گہری نظر رکھنے والا ہے۔
[8:41] And if they turn their backs, then know that Allah is your Protector. What an excellent Protector and what an excellent Helper!
[8:41] اور اگر وہ پیٹھ پھیر لیں تو جان لو کہ اللہ ہی تمہارا والی ہے۔ کیا ہی اچھا والی اور کیا ہی اچھا مدد کرنے والا ہے۔

[8:42] And know that whatever you take as spoils in war, a fifth thereof shall go to Allah and to the Messenger and to the kindred and orphans and the needy and the wayfarer, if you believe in Allah and in what We sent down to Our servant on the Day of Distinction — the day when the two armies met — and Allah has the power to do all things.
[8:42] اور تم جان لو کہ جو بھی مالِ غنیمت تمہارے ہاتھ لگے تو اس کا پانچواں حصہ اللہ (یعنی دین کے کاموں کے لئے) اور رسول کے لئے اور اقرباءکے لئے اور یتامیٰ اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے، اگر تم اللہ پر ایمان لاتے ہو اور اس پر جو ہم نے اپنے بندے پر فیصلہ کر دینے کے دن اتارا تھا جس دن دو جمعیتوں کا تصادم ہوا تھا۔ اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتاہے۔

[8:43] When you were on the nearer bank of the valley, and they were on the farther bank, and the caravan was below you. And if you had to make a mutual appointment, you would have certainly differed with regard to the appointment. But the encounter was brought about that Allah might accomplish the thing that was decreed; so that he who had already perished through a clear Sign might perish, and he who had already come to life through a clear Sign might live. And certainly Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[8:43] (یاد کرو) جب تم (وادی کے) ورلے کنارے پر تھے اور وہ پرلے کنارے پر، اور قافلہ تم دونوں سے نیچے کی طرف تھا۔ اور اگر تم (کسی گروہ سے لڑائی کا) باہم پختہ عہد بھی کر لیتے تب بھی اس کا (وقت) معیّن کرنے میں تم اختلاف کرتے۔ لیکن یہ اس لئے(ہوا) کہ اللہ اس کام کا فیصلہ نپٹا دے جو بہرحال پورا ہوکر رہنے والا تھا۔ تاکہ کھلی کھلی حجت کی رُو سے جس کی ہلاکت کا جواز ہو وہی ہلاک ہو اور کھلی کھلی حجت کی رُو سے جسے زندہ رہنا چاہئے وہی زندہ رہے۔ اور یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[8:44] When Allah showed them to thee in thy dream as few; and if He had shown them to thee as many, you would have surely faltered and would have disagreed with one another about the matter; but Allah saved you. Surely, He has full knowledge of what is in your breasts.
[8:44] (یاد کرو) جب اللہ تجھے اُن کو تیری نیند کی حالت میں کم دکھا رہا تھا اور اگر وہ تجھے اُن کو کثیر تعداد میں دکھاتا تو (اے مومنو!) تم ضرور بزدلی دکھاتے اور اس اہم معاملہ میں اختلاف کرتے۔ لیکن اللہ نے (تمہیں) بچا لیا۔ یقیناً وہ سینوں کے رازوں کو خوب جانتا ہے۔

[8:45] And when at the time of your encounter He made them appear to you as few in your eyes, and made you appear as few in their eyes, that Allah might bring about the thing that was decreed. And to Allah are all affairs referred for final decision.
[8:45] اور (یاد کرو) جب وہ تمہیں ان کو، جب تمہاری اُن سے مڈھ بھیڑ ہوئی، تمہاری نظروں میں کم دکھا رہا تھا اور تمہیں ان کی نظروں میں بہت کم دکھا رہا تھا تاکہ اللہ اس کام کا فیصلہ نپٹا دے جو بہرحال پورا ہوکر رہنے والا تھا۔ اور اللہ ہی کی طرف تمام امور لوٹائے جاتے ہیں۔

[8:46] O ye who believe! when you encounter an army, remain firm, and remember Allah much that you may prosper.
[8:46] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب بھی کسی دستہ سے تمہاری مڈھ بھیڑ ہو تو ثابت قدم رہو اور کثرت سے اللہ کو یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔

[8:47] And obey Allah and His Messenger and dispute not with one another, lest you falter and your power depart from you. And be steadfast; surely, Allah is with the steadfast.
[8:47] اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اور آپس میں مت جھگڑو ورنہ تم بزدل بن جاؤگے اور تمہارا رعب جاتا رہے گا۔ اور صبر سے کام لو یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

[8:48] And be not like those who came forth from their homes boastfully, and to be seen of men, and who turn men away from the path of Allah, and Allah encompasses all that they do.
[8:48] اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو اپنے گھروں سے اِتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھانے کی خاطر نکلے اور وہ اللہ کی راہ سے روک رہے تھے اور اللہ اسے گھیرے میں لئے ہوئے تھا جو وہ کرتے تھے۔

[8:49] And when Satan made their deeds seem fair to them and said, 'None among men shall prevail against you this day, and I am your protector.' But when the two armies came in sight of each other, he turned on his heels, and said, 'Surely, I have nothing to do with you; surely, I see what you see not. Surely, I fear Allah; and Allah is severe in punishing.'
[8:49] اور (یاد کرو) جب (ایک) شیطان (صفت انسان) نے ان کے اعمال انہیں خوبصورت کر کے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں سے تم پر کوئی غالب نہیں آئے گا اور یقیناً میں تمہیں پناہ دینے والا ہوں۔ پھر جب دونوں فریق آمنے سامنے ہوئے تو وہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر گیا اور اس نے کہا یقیناً میں تم سے بری الذمہ ہوں۔ میں ضرور وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[8:50] When the hypocrites and those in whose hearts is a disease said, 'Their religion has deluded these men.' And whoso puts his trust in Allah, then surely, Allah is Mighty, Wise.
[8:50] (یاد کرو) جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے کہنے لگے کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے دھوکہ میں ڈال رکھا ہے حالانکہ جو بھی اللہ پرتوکل کرتا ہے تو اللہ یقیناً کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
[8:51] And if thou couldst see, when the angels take away the souls of those who disbelieve, smiting their faces and their backs, saying: 'Taste ye the punishment of burning!
[8:51] اور اگر تو دیکھ سکے (تو یہ دیکھے گا) کہ جب فرشتے ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا وفات دیتے ہیں تو وہ ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں کو چوٹیں لگاتے ہیں اور (یہ کہتے ہیں کہ) سخت جلن کا عذاب چکھو۔

[8:52] 'That is because of that which your hands have sent on before yourselves, and know that Allah is not at all unjust to His servants.'
[8:52] یہ اُس کی وجہ سے ہے جو تمہارے (اپنے ہی) ہاتھوں نے آگے بھیجا جبکہ اللہ ہرگز ایسا نہیں کہ اپنے بندوں پر ادنیٰ سا بھی ظلم کرنے والا ہو۔

[8:53] Their case is like the case of the people of Pharaoh and those before them: they disbelieved in the Signs of Allah; so Allah punished them for their sins. Surely, Allah is Powerful and severe in punishing.
[8:53] فرعون کی قوم اور ان لوگوں کے اسلوب کی طرح جو اُن سے پہلے تھے (تمہارا بھی اسلوب ہے)۔ انہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا تھا۔ پس اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب سے پکڑ لیا۔ یقیناً اللہ بہت طاقت ور (اور) سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[8:54] This is because Allah would never change a favour that He has conferred upon a people until they change their own condition, and know that Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[8:54] یہ اس لئے کہ اللہ کبھی وہ نعمت تبدیل نہیں کرتا جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو یہاں تک کہ وہ خود اپنی حالت کو تبدیل کر دیں۔ اور (یاد رکھو) کہ یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[8:55] Their case is like the case of the people of Pharaoh and those before them: they rejected the Signs of their Lord, so We destroyed them for their sins. And We drowned the people of Pharaoh, for they were all wrongdoers.
[8:55] فرعون کی قوم اور ان لوگوں کے اسلوب کی طرح جو ان سے پہلے تھے (تمہارا بھی اسلوب ہے)۔ انہوں نے اپنے ربّ کی آیات کو جھٹلا دیا تو ہم نے انہیں ان کے گناہوں کے سبب سے ہلاک کر دیا اور فرعون کی قوم کو ہم نے غرق کر دیا اور وہ سب کے سب ظالم لوگ تھے۔

[8:56] Surely, the worst of beasts in the sight of Allah are those who are ungrateful. So they will not believe,
[8:56] یقیناً اللہ کے نزدیک بدترین جاندار وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور وہ کسی صورت ایمان نہیں لاتے۔

[8:57] Those with whom thou didst make a covenant; then they break their covenant every time, and they do not fear God.
[8:57] (یعنی) وہ لوگ جن سے تو نے معاہدہ کیا پھر وہ ہر بار اپنا عہد توڑ دیتے ہیں اور وہ ڈرتے نہیں۔

[8:58] So, if thou catchest them in war, then by routing them strike fear in those that are behind them, that they may be admonished.
[8:58] پس اگر تُو اُن سے لڑائی میں متصادم ہو تو اُن (کے حشر) سے اُن کے پچھلوں کو بھی تتربتر کردے تاکہ شاید وہ نصیحت پکڑیں۔

[8:59] And if thou fearest treachery from a people, throw back to them their covenant with equity. Surely, Allah loves not the treacherous.
[8:59] اور اگر کسی قوم سے تُو خیانت کا خوف کرے تو اُن سے ویسا ہی کر جیسا اُنہوں نے کیا ہو۔ اللہ خیانت کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔

[8:60] And let not those who disbelieve think that they have outstripped Us. Surely, they cannot frustrate God's purpose.
[8:60] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہرگز یہ وہم نہ کریں کہ وہ سبقت لے گئے ہیں۔ وہ ہرگز عاجز نہیں کر سکیں گے۔
[8:61] And make ready for them whatever you can of armed force and of mounted pickets at the frontier, whereby you may frighten the enemy of Allah and your enemy and others besides them whom you know not, but Allah knows them. And whatever you spend in the way of Allah, it shall be repaid to you in full and you shall not be wronged.
[8:61] اور جہاں تک تمہیں توفیق ہو اُن کے لئے تیاری رکھو، کچھ قوّت جمع کرکے اور کچھ سرحدوں پر گھوڑے باندھ کر۔ اس سے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن اور ان کے علاوہ دوسرں کو بھی مرعوب کرو گے۔ تم انہیں نہیں جانتے اللہ انہیں جانتا ہے۔ اور جو کچھ بھی تم اللہ کی راہ میں خرچ کروگے تمہیں بھرپور طور پر واپس کیا جائے گا اور تمہاری حق تلفی نہیں کی جائے گی۔

[8:62] And if they incline towards peace, incline thou also towards it, and put thy trust in Allah. Surely, it is He Who is All-Hearing, All-Knowing.
[8:62] اور اگر وہ صلح کے لئے جُھک جائیں تو تُو بھی اُس کے لئے جُھک جا اور اللہ پر توکل کر۔ یقیناً وہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[8:63] And if they intend to deceive thee, then surely Allah is sufficient for thee. He it is Who has strengthened thee with His help and with the believers;
[8:63] اور اگر وہ ارادہ کریں کہ تجھے دھوکہ دیں تو یقیناً اللہ تجھے کافی ہے۔ وہی ہے جس نے اپنی نصرت کے ذریعہ اور مومنوں کے ذریعہ تیری مددکی۔



[8:64] And He has put affection between their hearts. If thou hadst expended all that is in the earth, thou couldst not have put affection between their hearts, but Allah has put affection between them. Surely, He is Mighty, Wise.
[8:64] اور اس نے ان کے دلوں کو آپس میں باندھ دیا۔ اگر تُو وہ سب کچھ خرچ کر دیتا جو زمین میں ہے تب بھی تُو ان کے دلوں کو آپس میں باندھ نہیں سکتا تھا۔ لیکن یہ اللہ ہی ہے جس نے ان (کے دلوں) کو باہم باندھا۔ وہ یقیناً کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[8:65] O Prophet, Allah is sufficient for thee and for those who follow thee of the believers.
[8:65] اے نبی! تجھے اللہ کافی ہے اور اُن کو بھی جو مومنوں میں سے تیری پیروی کریں۔

[8:66] O Prophet, urge the believers to fight. If there be of you twenty who are steadfast, they shall overcome two hundred; and if there be a hundred of you, they shall overcome a thousand of those who disbelieve, because they are a people who do not understand.
[8:66] اے نبی! مومنوں کو قتال کی ترغیب دے۔ اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے۔ اور اگر تم میں سے ایک سو (صبر کرنے والے) ہوں تو وہ کفر کرنے والوں کے ایک ہزار پر غالب آ جائیں گے کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو کچھ سمجھتے نہیں۔

[8:67] For the present Allah has lightened your burden, for He knows that there is weakness in you. So, if there be a hundred of you who are steadfast, they shall overcome two hundred; and if there be a thousand of you, they shall overcome two thousand by the command of Allah. And Allah is with those who are steadfast.
[8:67] سرِدست اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کر دیا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تم میں ابھی کمزوری ہے۔ پس اگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار (صبر کرنے والے) ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آجائیں گے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

[8:68] It does not behove a Prophet that he should have captives until he engages in regular fighting in the land. You desire the goods of the world, while Allah desires for you the Hereafter. And Allah is Mighty, Wise.
[8:68] کسی نبی کے لئے جائز نہیں کہ زمین میں خونریز جنگ کئے بغیر قیدی بنائے۔ تم دنیا کی متاع چاہتے ہو جبکہ اللہ آخرت پسند کرتا ہے اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[8:69] Had there not been a decree from Allah which had gone before, great distress would have surely overtaken you in connection with that which you took.
[8:69] اگر اللہ کی طرف سے (تم سے مغفرت کے سلوک کی) پہلے سے تقدیر نہ لکھی ہوتی تو ضرور تمہیں اس کی پاداش میں جو تم نے حاصل کیا بہت بڑا عذاب پہنچتا۔

[8:70] So eat of that which you have won in war as lawful and good, and fear Allah. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[8:70] پس جو مالِ غنیمت تم حاصل کرو اس میں سے حلال اور پاکیزہ کھاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[8:71] O Prophet, say to the captives who are in your hands, 'If Allah knows any good in your hearts, He will give you better than that which has been taken from you, and will forgive you. And Allah is Most Forgiving, Merciful.'
[8:71] اے نبی! تمہارے ہاتھوں میں جو قیدی ہیں ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ نے تمہارے دلوں میں کوئی بھلائی دیکھی تو تمہیں اس سے بہت بہتر دے گا جو تم سے لے لیا گیا ہے اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[8:72] And if they intend to deal treacherously with thee, they have already dealt treacherously with Allah before, but He gave thee power over them. And Allah is All- Knowing, Wise.
[8:72] اور اگر وہ تجھ سے خیانت کا ارادہ کریں تو وہ پہلے اللہ سے بھی خیانت کرچکے ہیں پس اس نے ان کو بے بس کر دیا اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔



[8:73] Surely, those who have believed and fled from their homes and striven with their property and their persons for the cause of Allah, and those who have given them shelter and help — these are friends one of another. But as for those who have believed but have not left their homes, you are not at all responsible for their protection until they leave their homes. But if they seek your help in the matter of religion, then it is your duty to help them, except against a people between whom and yourselves there is a treaty. And Allah sees what you do.
[8:73] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اپنے اموال اور جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے (مہاجرین کو) پناہ دی اور (ان کی) مدد کی، یہی لوگ ہیں جن میں سے بعض بعض کے دوست ہیں۔ اور وہ لوگ جو ایمان لائے مگر انہوں نے ہجرت نہ کی تمہارے لئے اُن سے دوستی کا کچھ جواز نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کر جائیں۔ ہاں اگر وہ دین کے معاملہ میں تم سے مدد چاہیں تو مدد کرنا تم پر فرض ہے سوائے اس کے کہ کسی ایسی قوم کے خلاف (مدد کاسوال) ہو جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو چکا ہو۔ اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[8:74] And those who disbelieve — they are friends one of another. If you do it not, there will be mischief in the land and great disorder.
[8:74] اور وہ لوگ جو کافر ہوئے ان میں سے بعض بعض کے دوست ہیں۔ اگر تم اس پر عمل نہ کرو (جس کی تمہیں تعلیم دی گئی) تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا۔

[8:75] And those who have believed and left their homes and striven for the cause of Allah, and those who have given them shelter and help — these indeed are true believers. For them is forgiveness and an honourable provision.
[8:75] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی یہی لوگ سچے مومن ہیں۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور عزت والا رزق۔

[8:76] And those who have believed since then and left their homes and striven for the cause of Allah along with you — these are of you; and as to blood relations, they are nearer one to another in the Book of Allah. Surely, Allah knows all things well.
[8:76] اور وہ لوگ جو بعد میں ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا تو وہ تمہی میں سے ہیں۔ اور جہاں تک رِ حمی رشتہ داروں کا تعلق ہے تو اللہ کی کتاب میں ان میں سے بعض بعض دوسروں کے زیادہ قریب ہیں۔ یقیناً اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔