Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 72: Al-Jinn الجنّ


English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[72:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[72:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[72:2] Say, "It has been revealed to me that a company of the Jinn listened, and they said: 'Truly we have heard a Qur'an that is wonderful,
[72:2] تُو کہہ دے میری طرف وحی کیا گیا ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (قرآن کو) توجہ سے سُنا تو اُنہوں نے کہا یقیناً ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔

[72:3] 'It guides to the right way; so we have believed in it, and we will not associate any one with our Lord.
[72:3] جو بھلائی کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ پس ہم اُس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم ہرگز کسی کو اپنے ربّ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔

[72:4] 'And we believe that the majesty of our Lord is exalted. He has taken neither wife nor son unto Himself.
[72:4] اور (کہا) کہ یقیناً ہمارے ربّ کی شان بلند ہے۔ اس نے نہ کوئی بیوی اپنائی اور نہ کوئی لڑکا۔

[72:5] 'And it is true that the foolish amongst us used to utter extravagant lies concerning Allah.
[72:5] اور یہ کہ یقیناً ہمارا ایک بےوقوف اللہ پر بڑھ بڑھ کر باتیں کیا کرتا تھا۔

[72:6] 'And we thought that men and Jinn would never speak a lie concerning Allah.
[72:6] اور ہم یقیناً خیال کیا کرتے تھے کہ انسان اور جن اللہ پر ہرگز جھوٹ نہیں بولیں گے۔

[72:7] 'And indeed some men from among the common folk used to seek the protection of some men from among the Jinn, and they thus increased the latter in their pride;
[72:7] اور یقیناً عوام النّاس میں سے کئی ایسے تھے جو بڑے لوگوں کی پناہ میں آ جاتے تھے پس اُنہوں نے اُن کو بداعمالی اور جہالت میں بڑھا دیا۔

[72:8] 'And indeed they thought, even as you think, that Allah would never raise any Messenger.
[72:8] اور اُنہوں نے بھی گمان کیا تھا جیسے تم نے گمان کرلیا کہ اللہ ہرگز کسی کو مبعوث نہیں کرے گا۔

[72:9] 'And we sought to reach heaven, but we found it filled with strong guards and shooting stars.
[72:9] اور یقیناً ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اُسے کڑے محافظوں اور آگ کے شعلوں سے بھرا ہوا پایا۔

[72:10] 'And we used to sit on some of its seats to listen. But whoso listens now, finds a shooting star in ambush for him.
[72:10] اور یقیناً ہم سننے کی خاطر اس کی رصدگاہوں پر بیٹھے رہتے تھے۔ پس جو اَب سننے کی کوشش کرتا ہے وہ ایک آگ کے شعلے کو اپنی گھات میں پاتا ہے۔
[72:11] 'And we know not whether evil is intended for those who are in the earth or whether their Lord intends something good for them.
[72:11] اور یقیناً ہم نہیں جانتے تھے کہ کیا جو بھی زمین میں ہیں اُن کے لئے شر چاہا گیا ہے یا اُن کے ربّ نے اُن سے بھلائی کا ارادہ کیا ہے؟

[72:12] 'And some of us are righteous and some of us are otherwise; and we are sects holding different views.
[72:12] اور یقیناً ہم میں کچھ نیک لوگ تھے اور کچھ ہم میں سے ان کے علاوہ بھی تھے۔ ہم طرح طرح کے مسلکوں میں بٹے ہوئے تھے۔

[72:13] 'And we know that we cannot frustrate the plan of Allah in the earth, nor can we escape Him by flight.
[72:13] اور ضرور ہم نے یقین کرلیا تھا کہ ہم ہرگز اللہ کو زمین میں عاجز نہیں کرسکیں گے اور ہم اُسے بھاگتے ہوئے بھی مات نہیں دے سکیں گے۔

[72:14] 'And when we heard the call to guidance, we believed in it. And he who believes in his Lord has no fear of loss or injustice.
[72:14] اور یقیناً جب ہم نے ہدایت (کی بات) سُنی اُس پر ایمان لے آئے۔ پس جو بھی اپنے ربّ پر ایمان لائے تو وہ نہ کسی کمی کا خوف رکھے گا اور نہ کسی زیادتی کا۔

[72:15] 'And some of us submit to God and some of us have deviated from the right course.'" And those who submit to God — it is these who seek the right course.
[72:15] اور یقیناً ہم میں سے فرمانبردار بھی تھے اور ہم ہی میں سے ظلم کرنے والے بھی۔ پس جس نے بھی فرمانبرداری کی، تو یہی ہیں وہ جنہوں نے ہدایت کی جستجو کی۔

[72:16] And as for those who deviate from the right course, they are the fuel of Hell.
[72:16] اور وہ جو ظالم تھے تو وہ جہنم کا ایندھن بن گئے۔

[72:17] And if they keep to the right path, We shall certainly provide them with abundant water to drink,
[72:17] اور اگر وہ صحیح مسلک پر استقامت دکھاتے تو ہم اُنہیں ضرور بافراغت پانی سے سیراب کرتے۔

[72:18] That We may try them thereby. And whoso turns away from the remembrance of his Lord — He will push him into an overwhelmingly severe punishment.
[72:18] تاکہ اس میں ان کی آزمائش کریں۔ اور جو اپنے ربّ کے ذکر سے اِعراض کرے اُسے وہ ایک ہمیشہ بڑھتے رہنے والے عذاب میں جھونک دے گا۔

[72:19] And all places of worship belong to Allah; so call not on any one beside Allah.
[72:19] اور یقیناً مسجدیں اللہ ہی کے لئے ہیں پس اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو۔

[72:20] And when the Servant of Allah stands up praying to Him, they crowd upon him, well nigh suffocating him.
[72:20] اور یقیناً جب بھی اللہ کا بندہ اُس کو پکارتے ہوئے کھڑا ہوا تو وہ قریب ہوتے ہیں کہ اس پر غَول در غَول ٹُوٹ پڑیں۔
[72:21] Say, 'I pray to my Lord only, and I associate no one with Him.'
[72:21] تُو کہہ دے۔ میں صرف اپنے ربّ کو پکاروں گا اور اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤں گا۔

[72:22] Say, 'I have no power to do you either harm or good.'
[72:22] تُو کہہ دے کہ میں تمہارے لئے نہ کسی ضرر کا مالک ہوں اور نہ بھلائی کا۔

[72:23] Say, 'Surely none can protect me against Allah, nor can I find any place of refuge beside Him.
[72:23] تُو کہہ دے کہ مجھے اللہ کے مقابل پر ہرگز کوئی پناہ نہیں دے سکے گا اور میں ہرگز اُسے چھوڑ کر کوئی پناہ گاہ نہیں پاؤں گا۔

[72:24] 'My responsibility is only to convey the revelation from Allah, and His Messages.' And for those who disobey Allah and His Messenger there is the fire of Hell, wherein they will abide for a long, long period.
[72:24] مگر اللہ کی طرف سے تبلیغ کرتے ہوئے اور اس کے پیغامات پہنچاتے ہوئے۔ اور جو اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو یقیناً اس کے لئے جہنم کی آگ ہوگی، وہ لمبے عرصہ تک اس میں رہنے والے ہوں گے۔

[72:25] They will continue to disbelieve until they see that which they are promised, and soon they will know who is weaker in helpers and fewer in numbers.
[72:25] یہاں تک کہ جب وہ اسے دیکھ لیں گے جس سے اُنہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ ضرور جان لیں گے کہ بحیثیت مددگار کون سب سے زیادہ کمزور تھا اور نفری میں سب سے تھوڑا تھا۔

[72:26] Say, 'I know not whether that which you are promised is nigh or whether my Lord has fixed for it a distant term.'
[72:26] تُو کہہ دے میں نہیں جانتا کہ جس سے تم ڈرائے جاتے ہو وہ قریب ہے یا میرا ربّ اس کی مدّت کو لمبا کردے گا۔

[72:27] He is the Knower of the unseen; and He reveals not His secrets to any one,
[72:27] وہ غیب کا جاننے والا ہے پس وہ کسی کو اپنے غیب پر غلبہ عطا نہیں کرتا۔

[72:28] Except to him whom He chooses, namely a Messenger of His. And then He causes an escort of guarding angels to go before him and behind him,
[72:28] بجز اپنے برگزیدہ رسول کے۔ پس یقیناً وہ اس کے آگے اور اُس کے پیچھے حفاظت کرتے ہوئے چلتا ہے۔

[72:29] That He may know that they (His Messengers) have delivered the Messages of their Lord. And He encompasses all that is with them and He keeps count of all things.
[72:29] تاکہ وہ معلوم کر لے کہ وہ اپنے ربّ کے پیغامات خوب وضاحت کے ساتھ پہنچاچکے ہیں۔ اور وہ اُس کا احاطہ کئے ہوئے ہے جو اُن کے پاس ہے اور اُس نے ہر چیز کا گنتی کے لحاظ سے شمار کر رکھا ہے۔