Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 71: Nooh نُوح

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[71:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[71:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[71:2] We sent Noah to his people, saying, 'Warn thy people before there comes upon them a grievous punishment.'
[71:2] یقیناً ہم نے نوح کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا کہ تُو اپنی قوم کو ڈرا اس سے پہلے کہ اُن کے پاس دردناک عذاب آ جائے۔

[71:3] He said, 'O my people! surely I am a plain Warner unto you,
[71:3] اُس نے کہا۔ اے میری قوم! یقیناً میں تمہارے لئے ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

[71:4] 'That you serve Allah and fear Him and obey me.
[71:4] کہ اللہ کی عبادت کرو اور اُس کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

[71:5] 'He will forgive you your sins and grant you respite till an appointed time. Verily the time appointed by Allah cannot be put back when it comes, if only you knew!'
[71:5] وہ تمہارے گناہ معاف کردےگا اور ایک معیّن مدت تک مُہلت دے گا۔ یقیناً اللہ کا (مقرر کردہ) وقت جب آجاتا ہے تو وہ ٹالا نہیں جا سکتا۔ کاش تم جانتے۔

[71:6] He said, "My Lord, I have called my people night and day,
[71:6] اُس نے کہا اے میرے ربّ! میں نے اپنی قوم کو رات کو بھی دعوت دی اور دن کو بھی۔

[71:7] "But my calling them has only made them flee from me all the more.
[71:7] پس میری دعوت نے اُنہیں فرار کے سوا کسی چیز میں نہیں بڑھایا۔

[71:8] "And every time I called them that Thou mightest forgive them, they put their fingers into their ears, and covered up their hearts, and persisted in their iniquity, and were disdainfully proud.
[71:8] اور یقیناً جب کبھی میں نے اُنہیں دعوت دی تاکہ تُو انہیں بخش دے اُنہوں نے اپنی اُنگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور اپنے کپڑے لپیٹ لئے اور بہت ضد کی اور بڑے استکبار سے کام لیا۔

[71:9] "Then, I called them to righteousness openly.
[71:9] پھر میں نے اُنہیں بآواز بلند بھی دعوت دی۔

[71:10] "Then I preached to them in public, and also spoke to them in private.
[71:10] پھر میں نے اُن کی خاطر اعلان بھی کئے اور بہت اِخفا سے بھی کام لیا۔
[71:11] "And I said, 'Seek forgiveness of your Lord; for He is the Great Forgiver.
[71:11] پس میں نے کہا اپنے ربّ سے بخشش طلب کرو یقیناً وہ بہت بخشنے والا ہے۔

[71:12] 'He will send down rain for you in abundance,
[71:12] وہ تم پر لگاتار برسنے والا بادل بھیجے گا۔

[71:13] 'And He will strengthen you with wealth and with children, and He will give you gardens and He will give you rivers.
[71:13] اور وہ اموال اور اولاد کے ساتھ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے باغات بنائے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کرے گا۔

[71:14] 'What is the matter with you that you expect not wisdom and staidness from Allah?
[71:14] تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ سے کسی وقار کی توقّع نہیں رکھتے؟

[71:15] 'And He has created you in different forms and different conditions.
[71:15] حالانکہ اُس نے تمہیں مختلف طریقوں پر پیدا کیا۔

[71:16] 'Have you not seen how Allah has created seven heavens in perfect harmony,
[71:16] کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے کیسے سات آسمانوں کو طبقہ بر طبقہ پیدا کیا؟

[71:17] 'And has placed the moon therein as a light, and made the sun as a lamp?
[71:17] اور اُس نے ان میں چاند کو ایک نُور بنایا اور سُورج کو ایک روشن چراغ۔

[71:18] 'And Allah has caused you to grow as a good growth from the earth,
[71:18] اور اللہ نے تمہیں زمین سے نبات کی طرح اُگایا۔

[71:19] 'Then will He cause you to return thereto, and He will bring you forth a new bringing forth.
[71:19] پھر وہ تمہیں اس میں واپس کردے گا اور تمہیں ایک نئے رنگ میں نکالے گا۔

[71:20] 'And Allah has made the earth for you a wide expanse
[71:20] اور اللہ نے زمین کو تمہارے لئے بچھایا ہوا بنایا۔
[71:21] 'That you may traverse the open ways thereof.'"
[71:21] تاکہ تم اس کی کشادہ راہوں پر چلو پھرو۔

[71:22] Noah said, "My Lord, they have disobeyed me, and followed one whose wealth and children have only added to his ruin.
[71:22] نوح نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً انہوں نے میری نافرمانی کی اور اُس کی پیروی کی جسے اس کے مال اور اولاد نے گھاٹے کے سوا اور کسی چیز میں نہ بڑھایا۔

[71:23] "And they have planned a mighty plan.
[71:23] اور انہوں نے بہت بڑا مکر کیا۔

[71:24] "And they say to one another, 'Forsake not your gods under any circumstances. And forsake neither Wadd, nor Suwa', nor Yaghuth and Ya'uq and Nasr.'
[71:24] اور اُنہوں نے کہا ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑو اور نہ وَدّ کو چھوڑو اور نہ سُواع کو اور نہ ہی یَغوث اور یَعوق اور نسر کو۔

[71:25] "And they have led many astray; so increase Thou not the wrongdoers but in error."
[71:25] اور اُنہوں نے بہتوں کو گمراہ کردیا اور تُو ظالموں کو نامرادی کے سوا اور کسی چیز میں نہ بڑھانا۔

[71:26] Because of their sins they were drowned and made to enter Fire. And they found no helpers for themselves against Allah.
[71:26] وہ اپنی خطاؤں کے سبب غرق کئے گئے پھر آگ میں داخل کئے گئے۔ پس اُنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے لئے کوئی مددگار نہ پائے۔

[71:27] And Noah said, 'My Lord, leave not in the land a single one of the disbelievers;
[71:27] اور نوح نے کہا اے میرے ربّ! کافروں میں سے کسی کو زمین پر بستا ہوا نہ رہنے دے۔

[71:28] 'For, if Thou dost leave them, they will only lead astray Thy servants and will not give birth but to a sinner and a disbeliever.
[71:28] یقیناً اگر تُو ان کو چھوڑ دے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور بدکار اور سخت ناشکرے کے سوا کسی کو جنم نہیں دیں گے۔

[71:29] 'My Lord, forgive me and my parents, and him who enters my house as a believer, and the believing men and the believing women; and increase Thou not the wrongdoers but in perdition.'
[71:29] اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور اسے بھی جو بحیثیت مومن میرے گھر میں داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور سب مومن عورتوں کو۔ اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھانا۔