Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 70: Al-Ma`arij المعَارج

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[70:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[70:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[70:2] An inquirer inquires concerning the punishment about to fall
[70:2] کسی پوچھنے والے نے ایک لازماً واقع ہونے والے عذاب کے بارہ میں پوچھا ہے۔

[70:3] Upon the disbelievers, which none can repel.
[70:3] کافروں سے اُسے کوئی چیز ٹالنے والی نہیں۔

[70:4] It is from Allah, Lord of great ascents.
[70:4] سب بلندیوں کے مالک، اللہ کی طرف سے ہے۔

[70:5] The angels and the Spirit ascend to Him in a day the measure of which is fifty thousand years.
[70:5] فرشتے اور روح اس کی طرف ایک ایسے دن میں صعود کرتے ہیں جس کی گنتی پچاس ہزار سال ہے۔

[70:6] So be patient with admirable patience.
[70:6] پس صبر جمیل اختیار کر۔

[70:7] They see it to be far off,
[70:7] وہ یقیناً اسے بہت دور دیکھ رہے ہیں۔

[70:8] But We see it to be nigh.
[70:8] اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں۔

[70:9] The day when the heaven will become like molten copper,
[70:9] جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔

[70:10] And the mountains will become like flakes of wool,
[70:10] اور پہاڑ دُھنی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔
[70:11] And a friend will not inquire after a friend.
[70:11] اور کوئی گہرا دوست کسی گہرے دوست کا (حال) نہ پوچھے گا۔

[70:12] They will be placed in sight of one another, and the guilty one would fain ransom himself from the punishment of that day by offering his children,
[70:12] وہ اُنہیں اچھی طرح دکھلا دیئے جائیں گے۔ مجرم یہ چاہے گا کہ کاش وہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لئے فدیہ میں دے سکے اپنے بیٹوں کو۔

[70:13] And his wife and his brother,
[70:13] اور اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو۔

[70:14] And his kinsfolk who sheltered him,
[70:14] اور اپنے قبیلہ کو بھی جو اُسے پناہ دیتا تھا۔

[70:15] And by offering all those who are on the earth, if only thus he might save himself.
[70:15] اور اُن سب کو جو زمین میں ہیں۔ پھر وہ (فدیہ) اُسے اس (عذاب) سے بچالے۔

[70:16] But no! surely it is a flame of Fire,
[70:16] خبردار! یقیناً وہ ایک بے دھواں زبانِ شعلہ ہے۔

[70:17] Stripping off the skin even to the extremities of the body.
[70:17] چمڑی کو اُدھیڑ دینے والی۔

[70:18] It will call him who turned his back and retreated
[70:18] وہ بلاتی ہے ہر اُس شخص کو جس نے پیٹھ پھیرلی اور اِعراض کیا۔

[70:19] And hoarded wealth, and withheld it.
[70:19] اور جمع کیا اور ذخیرہ کیا۔

[70:20] Verily, man is born impatient and miserly.
[70:20] یقیناً انسان بہت زیادہ حریص پیدا کیا گیا ہے۔
[70:21] When evil touches him, he is full of lamentation,
[70:21] جب اُسے کوئی شر پہنچتا ہے تو سخت واویلا کرنے والا ہوتا ہے۔

[70:22] But when good falls to his lot, he is niggardly.
[70:22] اور جب اُسے کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو سخت بخیل ہوتا ہے۔

[70:23] But not those who pray.
[70:23] ہاں نماز پڑھنے والوں کا معاملہ الگ ہے۔

[70:24] Those who are constant in their Prayer,
[70:24] وہ لوگ جو اپنی نماز پر دوام اختیار کرنے والے ہیں۔

[70:25] And those in whose wealth there is a recognized right
[70:25] اور وہ لوگ جن کے اموال میں ایک معیّن حق ہے۔

[70:26] For one who asks for help and for one who does not.
[70:26] مانگنے والے کے لئے اور محروم کے لئے۔

[70:27] And those who believe the Day of Judgment to be a reality,
[70:27] اور وہ لوگ جو جزا سزا کے دن کی تصدیق کرتے ہیں۔

[70:28] And those who are fearful of the punishment of their Lord —
[70:28] اور وہ لوگ جو اپنے ربّ کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں۔

[70:29] Verily the punishment of their Lord is not a thing to feel secure from —
[70:29] یقیناً اُن کے ربّ کا عذاب ایسا ہے جس سے بچا نہیں جا سکتا۔

[70:30] And those who guard their private parts —
[70:30] اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں۔
[70:31] Except from their wives and from those whom their right hands possess; such indeed are not to blame;
[70:31] سوائے اپنی بیویوں کے یا اُن (عورتوں) کے جن کے مالک اُن کے داہنے ہاتھ ہوئے۔ پس یقیناً وہ قابل ملامت نہیں۔

[70:32] But those who seek to go beyond that, it is these who are transgressors —
[70:32] پس جس نے اس کے سوا (کچھ) چاہا تو یہی ہیں وہ جو حد سے بڑھنے والے ہیں۔

[70:33] And those who are watchful of their trusts and their covenants,
[70:33] اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں کا پاس رکھنے والے ہیں۔

[70:34] And those who are upright in their testimonies,
[70:34] اور وہ لوگ جو اپنی شہادتوں پر قائم رہنے والے ہیں۔

[70:35] And those who are strict in the observance of their Prayer.
[70:35] اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں پر محافظ رہتے ہیں۔

[70:36] These will be in the Gardens, duly honoured.
[70:36] یہی ہیں وہ جو جنتوں میں اِکرام کا سلوک کئے جائیں گے۔

[70:37] But what is the matter with those who disbelieve, that they come hastening towards thee,
[70:37] پس اُن لوگوں کو کیا ہوا تھا جنہوں نے کفر کیا کہ وہ تیری طرف تیزی سے دوڑے چلے آتے تھے۔

[70:38] From the right hand and from the left, in different parties?
[70:38] دائیں طرف سے بھی اور بائیں طرف سے بھی، ٹولیوں میں بٹے ہوئے۔

[70:39] Does every man among them hope to enter the Garden of Bliss?
[70:39] کیا ان میں سے ہر شخص یہ امید لگائے ہوئے ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟

[70:40] Never! We have created them of that which they know.
[70:40] ہرگز نہیں! یقیناً ہم نے ان کو اُس چیز سے پیدا کیا جسے وہ جانتے ہیں۔
[70:41] But nay! I swear by the Lord of the easts and of the wests, that We have the power
[70:41] پس خبردار! میں مشارق اور مغارب کے ربّ کی قسم کھاتا ہوں یقیناً ہم ضرور قادر ہیں۔

[70:42] To bring in their place others better than they, and We cannot be frustrated in Our plans.
[70:42] اس پر کہ اُنہیں تبدیل کرکے ہم اُن سے بہتر لے آئیں۔ اور ہم پر سبقت نہیں لے جائی جاسکتی۔

[70:43] So leave them alone to indulge in idle talk and play until they meet that day of theirs which they are promised,
[70:43] پس اُنہیں چھوڑ دے، وہ فضول باتوں میں غرق رہیں اور کھیلیں کھیلتے رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اُس دن کو دیکھ لیں جس کا اُنہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔

[70:44] The day when they will come forth from their graves hastening, as though they were racing to a target,
[70:44] جس دن وہ قبروں سے تیزی کرتے ہوئے نکلیں گے گویا وہ قربان گاہوں کی طرف دوڑے جا رہے ہوں۔

[70:45] With their eyes cast down; and disgrace will cover them. Such is the day which they are promised.
[70:45] اس حال میں کہ اُن کی نظریں جُھکی ہوئی ہوں گی۔ اُن پر ذلّت چھا رہی ہوگی۔ یہ وہ دن ہے جس کا وہ وعدہ دیئے جاتے تھے۔