Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 69: Al-Haqqah الحَاقَّة

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[69:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[69:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[69:2] The Inevitable!
[69:2] لازماً واقع ہونے والی۔

[69:3] What is the Inevitable?
[69:3] لازماً واقع ہونے والی کیا ہے؟

[69:4] And what should make thee know what the Inevitable is?
[69:4] اور تُجھے کیا سمجھائے کہ لازماً واقع ہونے والی کیا ہے؟

[69:5] The tribe of Thamud and the tribe of 'Ad treated as a lie the sudden calamity.
[69:5] ثمود اور عاد نے (دلوں کو) چونکا دینے والی آفت کا انکار کردیا تھا۔

[69:6] Then, as for Thamud, they were destroyed with a violent blast.
[69:6] پس جہاں تک ثمود کا تعلق ہے سو وہ حد سے بڑھی ہوئی آفت سے ہلاک کردیئے گئے۔

[69:7] And as for 'Ad, they were destroyed by a fierce roaring wind,
[69:7] اور جو عاد تھے تو وہ ایک تند و تیز ہوا سے ہلاک کئے گئے جو بڑھتی چلی جاتی تھی۔

[69:8] Which He caused to blow against them for seven nights and eight days consecutively, so that thou mightest have seen the people therein lying prostrate, as though they were trunks of palm-trees fallen down.
[69:8] اس نے اُسے اُن پر مسخر کئے رکھا سات راتوں اور آٹھ دن تک اس حال میں کہ وہ اُنہیں جڑوں سے اکھیڑ کر پھینک رہی تھی۔ پس قوم کو تُو اُس میں پچھاڑ کھاکر گرا ہوا دیکھتا ہے جیسے وہ کھجور کے گرے ہوئے درختوں کے تنے ہوں۔

[69:9] Dost thou see any remnant of them?
[69:9] پس کیا تُو اُن میں سے کوئی باقی بچا ہوا دیکھتا ہے؟

[69:10] And Pharaoh, and those who were before him, and the overthrown cities persistently committed sins.
[69:10] اور فرعون بھی آیا اور وہ بھی جو اُس سے پہلے تھے اور ایک بہت بڑے گناہ کے باعث تہ و بالا ہونے والی بستیاں بھی۔
[69:11] And they disobeyed the Messenger of their Lord, therefore He seized them — a severe seizing.
[69:11] پس اُنہوں نے اپنے ربّ کے رسول کی نافرمانی کی تو اُس نے انہیں ایک سخت سے سخت تر ہونے والی گرفت میں پکڑ لیا۔

[69:12] Verily, when the waters rose high, We bore you in the boat,
[69:12] یقیناً جب پانی خوب طغیانی میں آگیا، ہم نے تمہیں کشتی میں اُٹھا لیا۔

[69:13] That We might make it a reminder for you, and that retaining ears might retain it.
[69:13] تاکہ ہم اُسے تمہارے لئے ایک قابل ذکر نشان بنا دیں اور محفوظ رکھنے والے کان اُسے یاد رکھیں۔

[69:14] And when a single blast is sounded on the trumpet,
[69:14] پس جب صور میں ایک ہی زوردار پھونک ماری جائے گی۔

[69:15] And the earth and the mountains are heaved up and then crushed in a single crash,
[69:15] اور زمین اور پہاڑ اُٹھا ئے جائیں گے اور یکبار ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے۔

[69:16] On that day will the great Event come to pass.
[69:16] پس اُس دن ضرور وا قع ہونے وا لی واقع ہو جائے گی۔

[69:17] And the heaven will cleave asunder, and it will become frail that day.
[69:17] اور آسمان پھٹ پڑے گا، پس اُس دن وہ بودا ہوچکا ہوگا۔

[69:18] And the angels will be standing on the sides thereof, and above them on that day eight angels will bear the throne of thy Lord.
[69:18] اور فرشتے اُس کے کناروں پر ہوں گے اور اُس دن تیرے ربّ کا عرش اُن سب سے اُوپر آٹھ (اوصاف) اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔

[69:19] On that day you will be presented before God; and none of your secrets will remain hidden.
[69:19] اُس دن تم پیش کئے جاؤ گے۔ کوئی مخفی رہنے والی تم سے مخفی نہیں رہے گی۔

[69:20] Then, as for him who is given his record in his right hand, he will say, 'Come, read my record.
[69:20] پس جس کا اعمال نامہ اُس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا آؤ میرا اعمال نامہ پکڑو اور پڑھو۔
[69:21] 'Surely, I knew that I would meet my reckoning.'
[69:21] یقیناً میں اُمید رکھتا تھا کہ میں اپنا حساب رُوبرو دیکھنے والا ہوں۔

[69:22] So he will have a delightful life,
[69:22] پس وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔

[69:23] In a lofty Garden,
[69:23] ایک بلند و بالا جنت میں۔

[69:24] Whereof clusters of fruit will be within easy reach.
[69:24] اس کے خوشے جُھکے ہوئے ہوں گے۔

[69:25] 'Eat and drink joyfully because of the good deeds you did in days gone by.'
[69:25] مزے مزے کھاؤ اور پیو اُن (اعمال) کے بدلے میں جو تم گزرے ہوئے دنوں میں کیا کرتے تھے۔

[69:26] But as for him who is given his record in his left hand, he will say, 'O would that I had not been given my record!
[69:26] اور وہ جسے اُس کی بائیں طرف سے اُس کا اعمال نامہ دیا جائے گا، تو وہ کہے گا اے کاش! مجھے میرا اعمال نامہ نہ دیا جاتا۔

[69:27] 'Nor known what my reckoning was!
[69:27] اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔

[69:28] 'O would that death had made an end of me!
[69:28] اے کاش! وہ (گھڑی) قضیہ چکانے والی ہوتی۔

[69:29] 'My wealth has been of no avail to me.
[69:29] میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا۔

[69:30] 'My power has perished from me.'
[69:30] میرا غلبہ مجھ سے برباد ہوکر جاتا رہا۔
[69:31] 'Seize him and fetter him,
[69:31] اس کو پکڑو اور اُسے طوق پہنادو۔

[69:32] 'Then cast him into Hell.
[69:32] پھر اس کو جہنم میں جھونک دو۔

[69:33] 'Then put him into a chain the length of which is seventy cubits;
[69:33] پھر ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستّر ہاتھ ہے بالآخر اُسے جکڑ دو۔

[69:34] 'Verily, he did not believe in Allah, the Great,
[69:34] یقیناً وہ عظمتوں والے اللہ پر ایمان نہیں لاتا تھا۔

[69:35] 'And he did not urge the feeding of the poor.
[69:35] اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا تھا۔

[69:36] 'No friend, therefore, has he here this day;
[69:36] پس آج یہاں اُس کا کوئی جاں نثار دوست نہیں ہوگا۔

[69:37] 'Nor any food save blood mixed with water,
[69:37] اور نہ کوئی کھانا سوائے زخموں کی دھووَن کے۔

[69:38] 'Which none but the sinners eat.'
[69:38] اسے خطاکاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا۔

[69:39] But nay, I swear by all that you see,
[69:39] پس خبردار! میں قسم کھاتا ہوں اُس کی جو تم دیکھتے ہو۔

[69:40] And by all that you see not,
[69:40] اور اُس کی بھی جو تم نہیں دیکھتے۔
[69:41] That it is surely the word brought by a noble Messenger;
[69:41] یقیناً یہ عزت والے رسول کا قول ہے۔

[69:42] And it is not the word of a poet; little is it that you believe!
[69:42] اور یہ کسی شاعر کی بات نہیں۔ بہت کم ہے جو تم ایمان لاتے ہو۔

[69:43] Nor is it the word of a soothsayer; little is it that you heed!
[69:43] اور نہ (یہ) کسی کاہن کا قول ہے۔ بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔

[69:44] It is a revelation from the Lord of the worlds.
[69:44] ایک تنزیل ہے تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے۔

[69:45] And if he had forged and attributed any sayings to Us,
[69:45] اور اگر وہ بعض باتیں جھوٹے طور پر ہماری طرف منسوب کر دیتا ۔

[69:46] We would surely have seized him by the right hand,
[69:46] تو ہم اُسے ضرور داہنے ہاتھ سے پکڑ لیتے۔

[69:47] And then surely We would have severed his life-artery,
[69:47] پھر ہم یقیناً اُس کی رگ جان کاٹ ڈالتے۔

[69:48] And not one of you could have held Us off from him.
[69:48] پھر تم میں سے کوئی ایک بھی اُس سے (ہمیں) روکنے والا نہ ہوتا۔

[69:49] And verily it is a reminder for the righteous.
[69:49] اور یقیناً یہ متّقیوں کے لئے ایک بڑی نصیحت ہے۔

[69:50] And, surely, We know that there are some among you who reject Our Signs.
[69:50] اور یقیناً ہم جانتے ہیں کہ تم میں جھٹلانے والے بھی ہیں۔
[69:51] And, verily, it will be a source of regret for the disbelievers.
[69:51] اور یقیناً یہ کافروں پر ایک بڑی حسرت ہے۔

[69:52] And surely, it is the true certainty.
[69:52] اور یقیناً یہ قطعیت تک پہنچا ہوا یقین ہے۔

[69:53] So glorify the name of thy Lord, the Great.
[69:53] پس اپنے عظیم ربّ کے نام کی تسبیح کر۔