Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 67: Al-Mulk المُلک

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[67:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[67:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[67:2] Blessed is He in Whose hand is the kingdom, and He has power over all things;
[67:2] بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہء قدرت میں تمام بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[67:3] Who has created death and life that He might try you — which of you is best in deeds; and He is the Mighty, the Most Forgiving.
[67:3] وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[67:4] Who has created seven heavens in harmony. No incongruity canst thou see in the creation of the Gracious God. Then look again: Seest thou any flaw?
[67:4] وہی جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔ تُو رحمان کی تخلیق میں کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔ پس نظر دوڑا۔ کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟

[67:5] Aye, look again, and yet again, thy sight will only return unto thee confused and fatigued.
[67:5] نظر پھر دوسری مرتبہ دوڑا، تیری طرف نظر ناکام لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔

[67:6] And verily, We have adorned the lowest heaven with lamps, and We have made them for driving away satans, and We have prepared for them the punishment of the blazing Fire.
[67:6] اور یقیناً ہم نے نزدیک کے آسمان کو چراغوں سے زینت بخشی اور انہیں شیطانوں کو دھتکارنے کا ذریعہ بنایا اور اُن کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب تیار کیا۔

[67:7] And for those who disbelieve in their Lord there is the punishment of Hell, and an evil resort it is!
[67:7] اور ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنے ربّ کا انکار کیا جہنّم کا عذاب ہے اور وہ بہت بُرا لوٹنے کا مقام ہے۔

[67:8] When they are cast therein, they will hear it roaring as it boils up.
[67:8] جب وہ اُس میں جھونکے جائیں گے، وہ اس کی ایک چیخنے کی سی آواز سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی۔

[67:9] It would almost burst with fury. Whenever a host of disbelievers is cast into it the wardens thereof will ask them, 'Did no Warner come to you?'
[67:9] قریب ہے کہ وہ غیظ سے پھٹ جائے۔ جب بھی اس میں کوئی گروہ جھونکا جائے گا اس کے داروغے ان سے پوچھیں گے، کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا؟

[67:10] They will say, "Yea, verily, a Warner did come to us, but we treated him as a liar, and we said: 'Allah has not revealed anything; you are but in great error.' "
[67:10] وہ کہیں گے کیوں نہیں، ہمارے پاس ڈرانے والا ضرور آیا تھا پس ہم نے (اُسے) جھٹلا دیا اور ہم نے کہا اللہ نے کوئی چیز نہیں اتاری، تم محض ایک بڑی گمراہی میں (مبتلا) ہو۔
[67:11] And they will say, 'If we had but listened or possessed sense, we should not have been among the inmates of the blazing Fire.'
[67:11] اور وہ کہیں گے اگر ہم (غور سے) سُنتے یا عقل سے کام لیتے تو ہم آگ میں پڑنے والوں میں شامل نہ ہوتے۔

[67:12] Then will they confess their sins; but far away are the inmates of the blazing Fire from God's mercy.
[67:12] پس انہوں نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا۔ سو ہلاکت ہو آگ میں پڑنے والوں کے لئے۔

[67:13] Verily, those who fear their Lord in secret — for them is forgiveness and a great reward.
[67:13] یقیناً وہ لوگ جو اپنے ربّ سے غیب میں ڈرتے ہیں ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے۔

[67:14] And whether you conceal what you say or make it public, He knows full well what is in your breasts.
[67:14] اور تم اپنی بات کو چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو یقیناً وہ سینے کی باتوں کا دائماً علم رکھتا ہے۔

[67:15] Does He Who has created you not know it? He is the Knower of all subtleties, the All-Aware.
[67:15] کیا وہ جس نے پیدا کیا نہیں جانتا؟ جبکہ وہ باریک در باریک باتوں پر نظر رکھنے والا (اور) ہمیشہ باخبر ہے۔

[67:16] He it is Who has made the earth even and smooth for you; so traverse through its sides, and eat of His provision. And unto Him will be the resurrection.
[67:16] وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے ماتحت کردیا پس اس کے راستوں پر چلو اور اس (یعنی اللہ) کے رزق میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھایا جانا ہے۔

[67:17] Do you feel secure from Him Who is in the heaven that He will not cause the earth to sink with you when lo! it begins to shake?
[67:17] کیا تُم اُس سے جو آسمان میں ہے محفوظ ہو کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے۔ پس وہ اچانک تھرانے لگے۔

[67:18] Do you feel secure from Him Who is in the heaven that He will not send against you a sandstorm? Then will you know how terrible was My warning.
[67:18] یا کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے محفوظ ہو کہ وہ تم پر پتھر برسانے والے جھکڑ چلائے؟ پس ضرور تم جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا تھا۔

[67:19] And indeed those before them also treated My Messengers as liars; then how grievous was My punishment!
[67:19] اور یقیناً ان لوگوں نے بھی جھٹلادیا تھا جو اُن سے پہلے تھے۔ پس کیسی سخت تھی میری سزا!

[67:20] Have they not seen the birds above them, spreading out their wings without moving them and then drawing them in to swoop down upon the prey? None withholds them but the Gracious God. Verily He sees all things.
[67:20] کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پَر پھیلاتے اور سمیٹتے ہوئے نہیں دیکھا۔ رحمان کے سوا کوئی نہیں جو انہیں روکے رکھے۔ یقیناً وہ ہر چیز پر گہری نظر رکھتا ہے۔
[67:21] Or who is he that can be an army for you to help you against the Gracious God? The disbelievers are only in deception.
[67:21] یا یہ کون ہوتے ہیں جو تمہارا لشکر بن کر رحمان کے مقابل پر تمہاری مدد کریں۔ کفار محض ایک بڑے دھوکے میں ہیں۔

[67:22] Or who is he that will provide for you, if He should withhold His provision? Nay, but they obstinately persist in rebellion and aversion.
[67:22] یا یہ ہیں کیا چیز جو تمہیں رزق دیں اگر وہ اپنا رزق روک لے؟ بلکہ وہ تو سرکشی اور نفرت میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

[67:23] What! is he who walks grovelling upon his face better guided or he who walks upright on the straight path?
[67:23] پس کیا وہ جو اپنی جہالت اور حیرت میں سرگرداں پھرتا ہے، زیادہ ہدایت یافتہ ہے یا وہ جو صراطِ مستقیم پر سیدھا چلتا ہے؟

[67:24] Say, 'He it is Who brought you into being, and made for you ears and eyes and hearts; but little thanks do you give.'
[67:24] کہہ دے کہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ بہت کم ہے جو تم شکر کرتے ہو۔

[67:25] Say, 'He it is Who multiplied you in the earth, and unto Him will you be gathered.'
[67:25] کہہ دے کہ وہی ہے جس نے زمین میں تمہاری تخم ریزی کی اور اسی کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔

[67:26] And they say, 'When will this promise come to pass, if indeed you are truthful?'
[67:26] اور وہ پوچھتے ہیں یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔

[67:27] Say, 'The knowledge of it is with Allah, and I am only a plain Warner.'
[67:27] تُو کہہ دے کہ کامل علم تو اللہ کے پاس ہے اور میں تو محض کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

[67:28] But when they see it near, the faces of those who disbelieve will become grief-stricken, and it will be said, 'This is what you used to ask for.'
[67:28] پس جب وہ اسے نزدیک دیکھیں گے تو وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ان کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہا جائے گا یہی ہے وہ جو تم طلب کیا کرتے تھے۔

[67:29] Say, 'Tell me, if Allah should destroy me and those who are with me, or have mercy on us, who will protect the disbelievers from a painful punishment?'
[67:29] کہہ دے بتلاؤ تو سہی کہ اگر اللہ مجھے ہلاک کر دے اور اُسے بھی جو میرے ساتھ ہے یا ہم پر رحم کرے تو کافروں کو کون دردناک عذاب سے پناہ دے گا؟

[67:30] Say, 'He is the Gracious God; in Him have we believed and in Him have we put our trust. And you will soon know who is in manifest error.'
[67:30] کہہ دے وہی رحمان ہے۔ ہم اُس پر ایمان لے آئے اور اُس پر ہی ہم نے توکل کیا۔ پس تم عنقریب جان لو گے کہ کون ہے جو کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔
[67:31] Say, 'Tell me, if all your water were to disappear in the earth, who then will bring you clear flowing water?'
[67:31] تُو کہہ دے کہ اگر تمہارا پانی گہرائی میں اُتر جائے تو کون ہے جو تمہارے پاس چشموں کا پانی لائے گا؟