Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 66: Al-Tahrim التّحْریم

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[66:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[66:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[66:2] O Prophet! why dost thou forbid thyself that which Allah has made lawful to thee, seeking the pleasure of thy wives? And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[66:2] اے نبی! تُو کیوں حرام کررہا ہے جسے اللہ نے تیرے لئے حلال قرار دیا ہے۔ تُو اپنی بیویوں کی رضا چاہتا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[66:3] Allah has indeed allowed to you the dissolution of your oaths, and Allah is your Friend; and He is All-Knowing, Wise.
[66:3] اللہ نے تم پر اپنی قسمیں کھولنا لازم کردیا ہے۔ اور اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ صاحبِ علم (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[66:4] And when the Prophet confided a matter unto one of his wives and she then divulged it, and Allah informed him of it, he made known to her part thereof, and avoided mentioning part of it. And when he informed her of it, she said, 'Who has informed thee of it?' He said, 'The All-Knowing, the All-Aware God has informed me.'
[66:4] اور جب نبی نے اپنی بیویوں میں سے کسی سے بصیغہء راز ایک بات کہی۔ پھر جب اس نے وہ بات (آگے) بتا دی اور اللہ نے اُس (یعنی نبی) پر وہ (معاملہ) ظاہر کر دیا تو اُس نے کچھ حصہ سے تو اُس (بیوی) کو آگاہ کردیا اور کچھ سے چشم پوشی کی۔ پس جب اُس نے اُس (بیوی) کو اِس کی خبر دی تو اُس نے پوچھا کہ آپ کو کس نے بتایا ہے ؟ تو اس نے کہا کہ علیم و خبیر نے مجھے بتایا ہے۔

[66:5] Now if you two turn unto Allah repentant, it will be better for you, and your hearts are already so inclined. But if you back up each other against him, surely Allah is his Helper and Gabriel and the righteous among the believers; and furthermore, all other angels too are his helpers.
[66:5] اگر تم دونوں اللہ کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو تو (یہی زیبا ہے کیونکہ) تم دونوں کے دل مائل (بہ گناہ) ہوچکے تھے اور اگر تم دونوں اُس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو تو یقیناً اللہ ہی اس کا مولیٰ ہے اور جبرائیل بھی اور مومنوں میں سے ہر صالح شخص بھی اور مزید برآں فرشتے بھی اس کے پشت پناہ ہیں۔

[66:6] It may be that, if he divorce you, his Lord will give him instead wives better than you — resigned, believing, obedient, always turning to God, devout in worship, given to fasting, both widows and virgins.
[66:6] قریب ہے کہ اگر وہ تمہیں طلاق دیدے (تو) اس کا ربّ تمہارے بدلے اُس کے لئے تم سے بہتر ازواج لے آئے، مسلمان، ایمان والیاں، فرمانبردار، توبہ کرنے والیاں، عبادت کرنے والیاں، روزے رکھنے والیاں، بیوائیں اور کنواریاں۔

[66:7] O ye who believe! save yourselves and your families from a Fire whose fuel is men and stones, over which are appointed angels, stern and severe, who disobey not Allah in what He commands them and do as they are commanded.
[66:7] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔ اُس پر بہت سخت گیر قوی فرشتے (مسلط) ہیں۔ وہ اللہ کی، اُس بارہ میں جو وہ انہیں حکم دے، نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جو وہ حکم دیئے جاتے ہیں۔

[66:8] O ye who disbelieve! make no excuses this day. You are requited for what you did.
[66:8] اے وہ لوگو جنہوں نے کفر کیا! آج عذر پیش نہ کرو۔ یقیناً تمہیں صرف اُسی کی جزا دی جائے گی جو تم کیا کرتے تھے۔



[66:9] O ye who believe! turn to Allah in sincere repentance. It may be that your Lord will remove the evil consequences of your deeds and make you enter Gardens through which rivers flow, on the day when Allah will not abase the Prophet nor those who have believed with him. Their light will run before them and on their right hands. They will say, 'Our Lord, perfect our light for us and forgive us; surely Thou hast power over all things.'
[66:9] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی طرف خالص توبہ کرتے ہوئے جھکو۔ بعید نہیں کہ تمہارا ربّ تم سے تمہاری برائیاں دورکردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں، جس دن اللہ نبی کو اور ان کو رُسوا نہیں کرے گا جو اس کے ساتھ ایمان لائے۔ ان کا نور ان کے آگے بھی تیزی سے چلے گا اور ان کے دائیں بھی۔ وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کردے اور ہمیں بخش دے۔ یقیناً تو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[66:10] O Prophet! strive hard against the disbelievers and the hypocrites; and be strict against them. Their home is Hell, and an evil destination it is!
[66:10] اے نبی! کفار سے اور منافقین سے جہاد کر اور ان کے مقابلہ پر سختی کر۔ اور اُن کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔
[66:11] Allah sets forth for those who disbelieve the example of the wife of Noah and the wife of Lot. They were under two righteous servants of Ours, but they acted unfaithfully towards them. So they availed them naught against Allah, and it was said to them, 'Enter the Fire, ye twain, along with those who enter.'
[66:11] اللہ نے اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان کی ہے۔ وہ دونوں ہمارے دو صالح بندوں کے ماتحت تھیں۔ پس ان دونوں نے ان سے خیانت کی تو وہ اُن کو اللہ کی پکڑ سے ذرا بھی بچا نہ سکے اور کہا گیا کہ تم دونوں داخل ہونے والوں کے ساتھ آگ میں داخل ہو جاؤ۔

[66:12] And Allah sets forth for those who believe the example of the wife of Pharaoh when she said, 'My Lord! build for me a house with Thee in the Garden; and deliver me from Pharaoh and his work, and deliver me from the wrongdoing people;'
[66:12] اوراللہ نے اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے فرعون کی بیوی کی مثال دی ہے۔ جب اس نے کہا اے میرے ربّ! میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچالے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔

[66:13] And the example of Mary, the daughter of 'Imran, who guarded her private parts — so We breathed into him of Our Spirit — and she fulfilled in her person the words of her Lord and His Books and was one of the obedient.
[66:13] اور عمران کی بیٹی مریم کی (مثال دی ہے) جس نے اپنی عصمت کو اچھی طرح بچائے رکھا تو ہم نے اس (بچے) میں اپنی روح میں سے کچھ پھونکا اور اس (کی ماں) نے اپنے ربّ کے کلمات کی تصدیق کی اور اس کی کتابوں کی بھی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی۔