Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 65: Al-Talaq الطّلاَق

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[65:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[65:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[65:2] O Prophet! when you divorce women, divorce them for the prescribed period, and reckon the period; and fear Allah. Turn them not out of their houses, nor should they themselves leave unless they commit an act which is manifestly foul. And these are the limits set by Allah; and whoso transgresses the limits of Allah, he indeed wrongs his own soul. Thou knowest not; it may be that thereafter Allah will bring something new to pass.
[65:2] اے نبی! جب تم (لوگ) اپنی بیویوں کو طلاق دیا کرو تو ان کو ان کی (طلاق کی) عدت کے مطابق طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو اور اللہ، اپنے ربّ سے ڈرو۔ انہیں اُن کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ خود نکلیں سوائے اس کے کہ وہ کھلی کھلی بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہوں۔ اور یہ اللہ کی حدود ہیں اور جو بھی اللہ کی حدود سے تجاوز کرے تو یقیناً اس نے اپنی جان پر ظلم کیا۔ تُو نہیں جانتا کہ شاید اس کے بعد اللہ کوئی (نیا) فیصلہ ظاہر کردے۔

[65:3] Then, when they are about to reach their prescribed term, keep them with kindness, or put them away with kindness, and call to witness two just persons from among you; and bear true witness for Allah. This is by which is admonished he who believes in Allah and the Last Day. And he who fears Allah — He will make for him a way out,
[65:3] پس جب وہ اپنی مقررہ میعاد کو پہنچ جائیں تو پھر انہیں معروف طریق پر روک لو یا انہیں معروف طریق پر جدا کردو اور اپنے میں سے دو صاحبِ انصاف (شخصوں) کو گواہ ٹھہرا لو اور اللہ کے لئے شہادت کو قائم کرو۔ یہ وہ امر ہے جس کی نصیحت کی جاتی ہے ہر اس شخص کو، جو اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لاتا ہے۔ اور جو اللہ سے ڈرے اُس کے لئے وہ نجات کی کوئی راہ بنا دیتا ہے۔

[65:4] And will provide for him from where he expects not. And he who puts his trust in Allah — He is sufficient for him. Verily, Allah will accomplish His purpose. For everything has Allah appointed a measure.
[65:4] اور وہ اُسے وہاں سے رزق عطا کرتا ہے جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کرسکتا۔ اور جو اللہ پر توکل کرے تو وہ اُس کے لئے کافی ہے۔ یقیناً اللہ اپنے فیصلہ کو مکمل کرکے رہتا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کا ایک منصوبہ بنا رکھا ہے۔

[65:5] And if you are in doubt as to such of your women as despair of monthly courses, then know that the prescribed period for them is three months, and the same is for such as have not had their monthly courses yet. And as for those who are with child, their period shall be until they are delivered of their burden. And whoso fears Allah, He will provide facilities for him in his affair.
[65:5] اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں اگر تمہیں شک ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور اُن کی بھی جو حائضہ نہیں ہوئیں۔ اور جہاں تک حمل والیوں کا تعلق ہے اُن کی عدت وضعِ حمل ہے۔ اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے اللہ اپنے حکم سے اس کے لئے آسانی پیدا کردے گا۔

[65:6] That is the command of Allah which He has revealed to you. And whoso fears Allah — He will remove the evil consequences of his deeds and will enlarge his reward.
[65:6] یہ اللہ کا حکم ہے جو اُس نے تمہاری طرف اتارا۔ اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اُس سے اس کی برائیاں دور کر دیتا ہے اور اُس کے اَجر کو بہت بڑھا دیتا ہے۔



[65:7] Lodge them during the prescribed period in the houses wherein you dwell, according to the best of your means; and harass them not that you may create hardships for them. And if they be with child, spend on them until they are delivered of their burden. And if they give suck to the child for you, give them their recompense, and consult with one another in kindness; but if you meet with difficulty from each other, then another woman shall suckle the child for him (the father).
[65:7] اُن کو سکونت مہیا کرو جہاں تم (خود) اپنی حیثیت کے مطابق رہتے ہو اور انہیں تکلیف نہ پہنچاؤ تاکہ ان پر زندگی تنگ کردو۔ اور اگر وہ حمل والیاں ہوں تو ان پر خرچ کرتے رہو یہاں تک کہ وہ اپنے حمل سے فارغ ہو جائیں۔ پھر اگر وہ تمہاری خاطر دودھ پلائیں تو ان کی اُجرت انہیں دو اور اپنے درمیان معروف کے مطابق موافقت کا ماحول پیدا کرو اور اگر تم ایک دوسرے سے (معاملہ فہمی میں) تنگی محسوس کرو تو اُس (باپ) کے لئے کوئی دوسری (دودھ پلانے والی) دودھ پلا ئے۔

[65:8] Let him who has abundance of means spend out of his abundance. And let him whose means of subsistence are straitened spend out of what Allah has given him. Allah burdens not any soul beyond that which He has given it. Allah will soon bring about ease after hardship.
[65:8] چاہئے کہ صاحبِ حیثیت اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے اور جس پر اُس کا رزق تھوڑا کردیا گیا ہو تو جو بھی اُسے اللہ نے دیا ہے وہ اس میں سے خرچ کرے۔ اللہ ہرگز کسی جان کو اس سے بڑھ کر جو اُس نے اُسے دیا ہو تکلیف نہیں دیتا۔ اللہ ضرور ہر تنگی کے بعد ایک آسانی پیدا کردیتا ہے۔

[65:9] How many a city rebelled against the command of its Lord and His Messengers, and We called it to severe account, and punished it with dire punishment!
[65:9] اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے ربّ کے حکم کی نافرمانی کی اور اس کے رسولوں کی بھی تو ہم نے ان سے ایک بہت سخت حساب لیا اور انہیں بہت تکلیف دِہ عذاب میں مبتلا کیا۔

[65:10] So it tasted the evil consequences of its conduct, and the end of its affair was ruin.
[65:10] پس انہوں نے اپنے فیصلہ کا وبال چکھ لیا اور ان کے کاموں کا انجام گھاٹا تھا۔
[65:11] Allah has prepared for them a severe punishment; so fear Allah, O ye men of understanding, who have believed. Allah has indeed sent down to you a Reminder —
[65:11] اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے عقل والو جو ایمان لائے ہو ! اللہ نے تمہاری طرف ایک عظیم ذکر نازل کیا ہے۔



[65:12] A Messenger, who recites unto you the clear Signs of Allah, that he may bring those who believe and do good deeds out of every kind of darkness into light. And whoso believes in Allah and does good deeds — He will make him enter Gardens, through which rivers flow, to abide therein for ever. Allah has indeed made excellent provision for him.
[65:12] ایک رسول کے طور پر جو تم پر اللہ کی روشن کر دینے والی آیات تلاوت کرتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے۔ اور جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اُسے (ایسی) جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔ اُس کے لئے (جو نیک اعمال بجا لاتا ہے) اللہ نے یقیناً بہت اچھا رزق بنایا ہے۔

[65:13] Allah is He Who created seven heavens, and of the earth the like thereof. The divine command comes down in their midst, that you may know that Allah has power over all things, and that Allah encompasses all things in His knowledge.
[65:13] اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور زمینوں میں سے بھی اُن کی طرح ہی۔ (اس کا) حکم اُن کے درمیان بکثرت اُترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے اور یہ کہ اللہ علم کے لحاظ سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔