Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 62: Al-Jumu`ah الجُمُعَة

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[62:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[62:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[62:2] Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah, the Sovereign, the Holy, the Mighty, the Wise.
[62:2] اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ وہ بادشاہ ہے۔ قدّوس ہے۔ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[62:3] He it is Who has raised among the Unlettered people a Messenger from among themselves who recites unto them His Signs, and purifies them, and teaches them the Book and wisdom, although they had been, before, in manifest misguidance;
[62:3] وہی ہے جس نے اُمّی لوگوں میں انہی میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کیا۔ وہ اُن پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں تھے۔

[62:4] And among others from among them who have not yet joined them. He is the Mighty, the Wise.
[62:4] اور انہی میں سے دوسروں کی طرف بھی (اسے مبعوث کیا ہے) جو ابھی اُن سے نہیں ملے۔ وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[62:5] That is Allah's grace; He bestows it on whom He pleases; and Allah is the Master of immense grace.
[62:5] یہ اللہ کا فضل ہے وہ اُس کو جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

[62:6] The likeness of those who were made to bear the law of Torah, but would not bear it, is as the likeness of an ass carrying a load of books. Evil is the likeness of the people who reject the Signs of Allah. And Allah guides not the wrongdoing people.
[62:6] ان لوگوں کی مثال جن پر تورات کی ذمہ داری ڈالی گئی پھر اُسے (جیسا کہ حق تھا) انہوں نے اُٹھائے نہ رکھا، گدھے کی سی ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ کیا ہی بُری ہے اُن لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[62:7] Say, 'O ye who are Jews, if you think you are the friends of Allah to the exclusion of all other people, then wish for Death, if indeed you are truthful.'
[62:7] تو کہہ دے کہ اے لوگو جو یہودی ہوئے ہو! اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ سب لوگوں کے سوا ایک تم ہی اللہ کے دوست ہو تو موت کی تمنّا کرو، اگر تم سچّے ہو۔

[62:8] But they will never wish for it, because of that which their hands have sent on before them. And Allah knows full well those who do wrong.
[62:8] اور وہ ہرگز اس کی تمنّا نہیں کریں گے بسبب اس کے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

[62:9] Say, 'The Death from which you flee will surely meet you. Then will you be returned unto Him Who knows the unseen and the seen, and He will inform you of what you had been doing.'
[62:9] تُو کہہ دے کہ یقیناً وہ موت جس سے تم بھاگ رہے ہو وہ یقیناً تمہیں آ لے گی۔ پھر تم غیب اور حاضر کا دائمی علم رکھنے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ پس وہ تمہیں (اس کی) خبر دے گا جو تم کیا کرتے تھے۔

[62:10] O ye who believe! when the call is made for Prayer on Friday, hasten to the remembrance of Allah, and leave off all business. That is better for you, if you only knew.
[62:10] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب جمعہ کے دن کے ایک حصّہ میں نماز کے لئے بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی کرتے ہوئے بڑھا کرو اور تجارت چھوڑ دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔
[62:11] And when the Prayer is finished, then disperse in the land and seek of Allah's grace, and remember Allah much, that you may prosper.
[62:11] پس جب نماز ادا کی جاچکی ہو تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور اللہ کے فضل میں سے کچھ تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔

[62:12] But when they see some merchandise or some amusement, they break up for it, and leave thee standing. Say, 'That which is with Allah is better than amusement and merchandise, and Allah is the Best Provider.'
[62:12] اور جب وہ کوئی تجارت یا دل بہلاوا دیکھیں گے تو اس کی طرف دوڑ پڑیں گے اور تجھے اکیلا کھڑا ہوا چھوڑ دیں گے۔ تو کہہ دے کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ دل بہلاوے اور تجارت سے بہت بہتر ہے اور اللہ رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔