Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 61: Al-Saff الصَّف

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[61:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[61:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[61:2] Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah; and He is the Mighty, the Wise.
[61:2] اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[61:3] O ye who believe! why do you say what you do not do?
[61:3] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم کیوں وہ کہتے ہو جو کرتے نہیں۔

[61:4] Most hateful is it in the sight of Allah that you say what you do not do.
[61:4] اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑا گناہ ہے کہ تم وہ کہو جو تم کرتے نہیں۔

[61:5] Verily, Allah loves those who fight in His cause arrayed in solid ranks, as though they were a strong structure cemented with molten lead.
[61:5] یقیناً اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر قتال کرتے ہیں گویا وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

[61:6] And remember when Moses said to his people, 'O my people, why do you vex and slander me and you know that I am Allah's Messenger unto you?' So when they deviated from the right course, Allah caused their hearts to deviate, for Allah guides not the rebellious people.
[61:6] اور (یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! تم مجھے کیوں اذیّت دیتے ہو؟ حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔ پس جب وہ ٹیڑھے ہوگئے تو اللہ نے اُن کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا اور اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔



[61:7] And remember when Jesus, son of Mary, said, 'O children of Israel, surely I am Allah's Messenger unto you, fulfilling that which is before me of the Torah, and giving glad tidings of a Messenger who will come after me. His name will be Ahmad.' And when he came to them with clear proofs, they said, 'This is clear enchantment.'
[61:7] اور (یاد کرو) جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل! یقیناً میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے آیا ہوں جو تورات میں سے میرے سامنے ہے اور ایک عظیم رسول کی خوشخبری دیتے ہوئے جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ہوگا۔ پس جب وہ کھلے نشانوں کے ساتھ ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا یہ تو ایک کھلا کھلا جادو ہے۔

[61:8] But who could do greater wrong than one who forges the lie against Allah while he is called to Islam? Allah guides not the wrongdoing people.
[61:8] اور اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جُھوٹ گھڑے حالانکہ اُسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہو۔ اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[61:9] They desire to extinguish the light of Allah with the breath of their mouths, but Allah will perfect His light, even if the disbelievers hate it.
[61:9] وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھادیں حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کافر ناپسند کریں۔

[61:10] He it is Who has sent His Messenger with the guidance and the Religion of truth, that He may cause it to prevail over all religions, even if those who associate partners with God hate it.
[61:10] وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اُسے دین (کے ہر شعبہ) پر کلیّۃً غالب کردے خواہ مشرک برا منائیں۔
[61:11] O ye who believe! shall I point out to you a bargain that will save you from a painful punishment?
[61:11] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت پر مطلع کروں جو تمہیں ایک دردناک عذاب سے نجات دے گی؟

[61:12] That you believe in Allah and His Messenger, and strive in the cause of Allah with your wealth and your persons. That is better for you, if you did but know.
[61:12] تم (جو) اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہو اور اللہ کے راستے میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہو، یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔

[61:13] He will forgive you your sins, and make you enter the Gardens through which streams flow, and pure and pleasant dwellings in Gardens of Eternity. That is the supreme triumph.
[61:13] وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کردے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں اور ایسے پاکیزہ گھروں میں بھی جو ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں ہیں۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

[61:14] And He will bestow another favour which you love: help from Allah and a near victory. So give glad tidings to the believers.
[61:14] ایک دوسری (بشارت بھی) جسے تم بہت چاہتے ہو۔ اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب کی فتح ہے۔ پس تو مومنوں کو خوشخبری دےدے۔

[61:15] O ye who believe! be helpers of Allah, as said Jesus, son of Mary, to his disciples, 'Who are my helpers in the cause of Allah.' The disciples said, 'We are helpers of Allah.' So a party of the children of Israel believed, while a party disbelieved. Then We gave power to those who believed against their enemy, and they became victorious.
[61:15] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کے اَنصار بن جاؤ جیسا کہ عیسیٰ بن مریم نے حواریوں سے کہا تھا (کہ) کون ہیں جو اللہ کی طرف راہ نمائی کرنے میں میرے انصار ہوں؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے انصار ہیں۔ پس بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ نے انکار کردیا۔ پس ہم نے اُن لوگوں کی جو ایمان لائے اُن کے دشمنوں کے خلاف مدد کی تو وہ غالب آگئے۔