Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 60: Al-Mumtahanah المُمتَحنَة

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[60:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[60:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[60:2] O ye who believe! take not My enemy and your enemy for friends, offering them love, while they disbelieve in the truth which has come to you and drive out the Messenger and yourselves from your homes merely because you believe in Allah, your Lord. If you go forth, to strive in My cause and seek My pleasure, take them not for friends, sending them messages of love in secret, while I know best what you conceal and what you reveal. And whoever of you does so, has, surely, lost the right path.
[60:2] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے دشمن اور اپنے دشمن کو کبھی دوست نہ بناؤ۔ تم ان کی طرف محبت کے پیغام بھیجتے ہو جبکہ وہ حق کا، جو تمہارے پاس آیا، انکار کر چکے ہیں۔ وہ رسول کو اور تمہیں (وطن سے) نکالتے ہیں محض اس لئے کہ تم اپنے ربّ، اللہ پر ایمان لے آئے ۔ اگر تم میرے رستے میں اور میری ہی رضا چاہتے ہوئے جہاد پر نکلے ہو اور ساتھ ہی انہیں محبت کے خفیہ پیغام بھی بھیج رہے ہو جبکہ میں سب سے زیادہ جانتا ہوں جو تم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہو (تو تمہارا یہ اِخفاءعبث ہے)۔ اور جو بھی تم میں سے ایسا کرے تو وہ سیدھی راہ سے بھٹک چکا ہے۔

[60:3] If they get the upper hand of you, they show themselves to be your active enemies, and will stretch forth their hands and their tongues towards you with evil intent; and they ardently desire that you should become disbelievers.
[60:3] اگر وہ تمہیں کہیں پائیں تو تمہارے دشمن ہی رہیں گے اور اپنے ہاتھ اور زبانیں بدنیتی سے تم پر دراز کریں گے اور چاہیں گے کہ کاش تم بھی انکار کردو۔

[60:4] Neither your ties of kindred nor your children will avail you aught on the Day of Resurrection. He will decide between you. And Allah sees all that you do.
[60:4] تمہارے رِحمی رشتہ دار اور اولاد قیامت کے دن ہرگز تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکیں گے۔ وہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا اور جو تم کرتے ہو اللہ اُس پر ہمیشہ نظر رکھتا ہے۔

[60:5] There is a good model for you in Abraham and those with him, when they said to their people, 'We have nothing to do with you and with that which you worship beside Allah. We disbelieve all that you believe. There has arisen enmity and hatred between us and you for ever, until you believe in Allah alone' — with the exception of this saying of Abraham to his father, 'I will surely ask forgiveness for thee, though I have no power to prevail upon Allah in favour of thee.' They prayed to God saying, 'Our Lord, in Thee do we put our trust and to Thee do we turn repentant, and towards Thee is the final return.
[60:5] یقیناً تمہارے لئے ابراہیم اور ان لوگوں میں جو اُس کے ساتھ تھے ایک اُسوہء حسنہ ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے بیزار ہیں اور اُس سے بھی جس کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔ ہم تمہارا انکار کرتے ہیں اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کی دشمنی اور بغض ظاہر ہوچکے ہیں یہاں تک کہ تم ایک ہی اللہ پر ایمان لے آؤ۔ سوائے اپنے باپ کے لیے ابراہیم کے ایک قول کے (جو ایک استثناءتھا) کہ میں ضرور تیرے لئے بخشش کی دعا مانگوں گا حالانکہ میں اللہ کی طرف سے تیرے بارہ میں کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے ربّ! تجھ پر ہی ہم توکّل کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم جھکتے ہیں اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔

[60:6] 'Our Lord, make us not a trial for those who disbelieve, and forgive us, our Lord; for Thou alone art the Mighty, the Wise.'
[60:6] اے ہمارے ربّ! ہمیں ان لوگوں کےلئے ابتلا نہ بنا جنہوں نے کفر کیا اور اے ہمارے ربّ! ہمیں بخش دے یقیناً تو کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[60:7] Surely, there is a good example in them for you — for all who have hope in Allah and the Last Day. And whosoever turns away — truly, Allah is Self-Sufficient, Worthy of all praise.
[60:7] یقیناً تمہارے لئے ان میں ایک نیک نمونہ ہے یعنی اُس کے لئے جو اللہ اور یومِ آخر کی امید رکھتا ہے اور جو اِعراض کرے تو (جان لے کہ) یقیناً وہ اللہ ہی ہے جو غنی ہے (اور) صاحبِ حمد ہے۔

[60:8] It may be that Allah will bring about love between you and those of them with whom you are now at enmity; and Allah is All-Powerful; and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[60:8] قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور اُن میں سے اُن لوگوں کے درمیان جن سے تم باہمی عداوت رکھتے تھے محبت ڈال دے اور اللہ ہمیشہ قدرت رکھنے والا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[60:9] Allah forbids you not, respecting those who have not fought against you on account of your religion, and who have not driven you forth from your homes, that you be kind to them and act equitably towards them; surely Allah loves those who are equitable.
[60:9] اللہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں قتال نہیں کیا اور نہ تمہیں بے وطن کیا کہ تم اُن سے نیکی کرو اور اُن سے انصاف کے ساتھ پیش آؤ۔ یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتاہے۔

[60:10] Allah only forbids you, respecting those who have fought against you on account of your religion, and have driven you out of your homes, and have helped others in driving you out, that you make friends of them, and whosoever makes friends of them — it is these that are the transgressors.
[60:10] اللہ تمہیں محض اُن لوگوں کے بارہ میں منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے لڑائی کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہیں نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی کہ تم انہیں دوست بناؤ۔ اور جو اُنہیں دوست بنائے گا تو یہی ہیں وہ جو ظالم ہیں۔


[60:11] O ye who believe! when believing women come to you as Refugees, examine them. Allah knows best their faith. Then, if you find them true believers, send them not back to the disbelievers. These women are not lawful for them, nor are they lawful for these women. But give their disbelieving husbands what they have spent on them. And it is no sin for you to marry them, when you have given them their dowries. And hold not to your matrimonial ties with the disbelieving women; but demand the return of that which you have spent; and let the disbelievers demand that which they have spent. That is the judgment of Allah. He judges between you. And Allah is All-Knowing, Wise.
[60:11] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں مہاجر ہونے کی حالت میں آئیں تو اُن کا امتحان لے لیا کرو۔ اللہ ان کے ایمان کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔ پس اگر تم اچھی طرح معلوم کرلو کہ وہ مومنات ہیں تو کفار کی طرف انہیں واپس نہ بھیجو۔ نہ یہ اُن کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ اِن کے لئے حلال۔ اور ان (کے ولیوں) کو جو خرچ وہ کرچکے ہیں ادا کرو۔ تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم ان سے نکاح کرو جبکہ تم انہیں ان کے مہر دے چکے ہو۔ اور کافر عورتوں کے نکاح کا معاملہ اپنے قبضہ اختیار میں نہ لو۔ اور جو تم نے اُن پر خرچ کیا ہے وہ اُن سے طلب کرو اور جو انہوں نے خرچ کیا ہے وہ تم سے طلب کریں۔ یہ اللہ کا حکم ہے۔ وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[60:12] And if any of your wives goes away from you to the disbelievers, then when you retaliate and get some spoils from the disbelievers, give to those believers whose wives have gone away the like of that which they had spent on their wives. And fear Allah in Whom you believe.
[60:12] اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کچھ تم سے کفار کی جانب جاتی رہیں اور تم ہرجانہ لے چکے ہو تو اُن مومنوں کو جن کی بیویاں ہاتھ سے جاچکی ہوں اس کے مطابق دو جو انہوں نے خرچ کیا تھا اور اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان لاتے ہو۔

[60:13] O Prophet! when believing women come to thee, taking the oath of allegiance at thy hands that they will not associate anything with Allah, and that they will not steal, and will not commit adultery, nor kill their children, nor bring forth a scandalous charge which they themselves have deliberately forged, nor disobey thee in what is right, then accept their allegiance and ask Allah to forgive them. Verily, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[60:13] اے نبی! جب مومن عورتیں تیرے پاس آئیں (اور) اس (امر) پر تیری بیعت کریں کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور نہ ہی چوری کریں گی اور نہ زنا کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ ہی (کسی پر) کوئی جھوٹا الزام لگائیں گی جسے وہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے سامنے گھڑ لیں اور نہ ہی معروف (امور) میں تیری نافرمانی کریں گی تو تُو اُنکی بیعت قبول کر اور اُن کےلئے اللہ سے بخشش طلب کر۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[60:14] O ye who believe! make not friends of a people with whom Allah is wroth; they have indeed despaired of the Hereafter just as have the disbelievers despaired of those who are in the graves.
[60:14] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ایسی قوم کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ غضبناک ہوا۔ وہ آخرت سے مایوس ہوچکے ہیں جیسے کفار اصحابِ قبور سے مایوس ہوچکے ہیں۔