Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 58: Al-Mujaadilah المجَادلة

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[58:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[58:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[58:2] Allah has indeed heard the speech of her who pleads with thee concerning her husband, and complains unto Allah. And Allah has heard your dialogue. Verily, Allah is All-Hearing, All-Seeing.
[58:2] یقیناً سن لی ہے اللہ نے اس کی بات جو اپنے خاوند کے بارہ میں تجھ سے بحث کرتی اور اللہ سے شکایت کر رہی تھی جبکہ اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ یقیناً اللہ ہمیشہ سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[58:3] Those among you who put away their wives by calling them mothers — they do not become their mothers; their mothers are only those who gave them birth; and they certainly utter words that are manifestly evil and untrue; but surely Allah is the Effacer of sins, Most Forgiving.
[58:3] تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ دیتے ہیں ، وہ ان کی مائیں نہیں ہو سکتیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا۔ اور یقیناً وہ ایک سخت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ اور اللہ یقیناً بہت درگزر کرنے والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[58:4] As to those who call their wives mothers, and then would go back on what they have said, the penalty for it is the freeing of a slave before they touch each other. This is what you are admonished with. And Allah is Well-Aware of what you do.
[58:4] اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں کو ماں کہہ دیتے ہیں، پھر جو کہتے ہیں اس سے رجوع کر لیتے ہیں، تو پیشتر اس کے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں ایک گردن کا آزاد کرنا ہے۔ یہ وہ ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور اللہ جو تم کرتے ہو اُس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔



[58:5] But whoso does not find one, he must fast for two successive months, before they touch each other. And whoso is not able to do so, should feed sixty poor people. This is so, that you may truly believe in Allah and His Messenger. And these are the limits prescribed by Allah; and for the disbelievers is a painful punishment.
[58:5] پس جو (اُس کی) استطاعت نہ پائے تو مسلسل دو مہینے کے روزے رکھنا ہے پیشتر اس کے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں۔ پس جو (اِس کی بھی) استطاعت نہ رکھتا ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ یہ اس لئے ہے کہ تمہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے طمانیت نصیب ہو۔یہ اللہ کی حدود ہیں اور کافروں کے لئے بہت ہی دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[58:6] Those who oppose Allah and His Messenger will surely be abased even as those before them were abased; and We have already sent down clear Signs. And the disbelievers will have an humiliating punishment.
[58:6] یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں حالانکہ ہم کھلے کھلے نشانات نازل کرچکے ہیں، وہ اسی طرح ہلاک کردیئے جائیں گے جیسے ان سے پہلے لوگ ہلاک کردیئے گئے اور کافروں کے لئے ایک بہت رُسواکُن عذاب (مقدر) ہے۔

[58:7] On the day when Allah will raise them all together, He will inform them of what they did. Allah has kept account of it, while they forgot it. And Allah is Witness over all things.
[58:7] جس دن اللہ ان کو ایک جمعیّت کے طور پر اٹھائے گا پھر انہیں اس کی خبر دے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔ اللہ نے اس (عمل) کا شمار رکھا ہوا ہے جبکہ وہ اسے بھول چکے ہیں۔ اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔

[58:8] Dost thou not see that Allah knows all that is in the heavens and all that is in the earth? There is no secret counsel of three, but He is their fourth, nor of five, but He is their sixth, nor of less than that, nor of more, but He is with them wheresoever they may be. Then on the Day of Resurrection He will inform them of what they did. Surely, Allah knows all things full well.
[58:8] کیا تو نے دیکھا نہیں کہ اللہ اُسے جانتا ہے جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے؟ کوئی تین خفیہ مشورہ نہیں کرتے مگر وہ اُن کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی پانچ ایسے ہوتے ہیں مگر وہ اُن کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوں۔ پھر وہ انہیں قیامت کے دن اس کی خبر دے گا جو وہ کرتے رہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

[58:9] Hast thou not seen those who were forbidden to hold secret counsels and again return to what they were forbidden, and confer secretly for sin and transgression and disobedience to the Messenger? And when they come to thee, they greet thee with a greeting with which Allah has not greeted thee; but among themselves they say, 'Why does not Allah punish us for what we say?' Sufficient for them is Hell, wherein they will burn; and a most evil destination it is!
[58:9] کیا تُونے اُن کی طرف نظر نہیں دوڑائی جنہیں خفیہ مشوروں سے منع کیا گیا مگر وہ پھر وہی کچھ کرنے لگے جس سے ان کو منع کیا گیا تھا؟ اور وہ گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرمانی کے متعلق باہم خفیہ مشورے کرتے ہیں۔ اور جب وہ تیرے پاس آتے ہیں تو وہ اس طریق پر تجھ سے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں جس طریق پر اللہ نے تجھ پر سلام نہیں بھیجا اور وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں اس پر عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہتے ہیں، ان (سے نپٹنے) کو جہنّم کافی ہوگی۔ وہ اس میں داخل ہوں گے۔ پس کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے۔

[58:10] O ye who believe! when you confer together in secret, confer not for the commission of sin and transgression and disobedience to the Messenger, but confer for the attainment of virtue and righteousness, and fear Allah unto Whom you shall all be gathered.
[58:10] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم باہم خفیہ مشورے کرو تو گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرمانی پر مبنی مشورے نہ کیا کرو۔ ہاں نیکی اور تقویٰ کے بارہ میں مشورے کیا کرو اور اللہ سے ڈرو جس کے حضور تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔
[58:11] Holding of secret counsels for evil purposes is only of Satan, that he may cause grief to those who believe; but it cannot harm them in the least, except by Allah's leave. And in Allah should the believers put their trust.
[58:11] خفیہ سازشیں تو صرف شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے غم میں مبتلا کردے جبکہ وہ انہیں ذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا مگر اللہ کے اِذن کے ساتھ۔ پس چاہئے کہ مومن اللہ ہی پر توکل کریں۔

[58:12] O ye who believe! when it is said to you, 'Make room!' in your assemblies, then do make room; Allah will make ample room for you. And when it is said, 'Rise up!' then rise up; Allah will raise those who believe from among you, and those to whom knowledge is given, to degrees of rank. And Allah is Well-Aware of what you do.
[58:12] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تمہیں یہ کہا جائے کہ مجلسوں میں (دوسروں کے لئے) جگہ کھلی کردیا کرو تو کھلی کردیا کرو، اللہ تمہیں کشادگی عطا کرے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اُٹھ جاؤ تو اُٹھ جایا کرو۔ اللہ ان لوگوں کے درجات بلند کرے گا جو تم میں سے ایمان لائے ہیں اور خصوصاً ان کے جن کو علم عطا کیا گیا ہے اور اللہ اُس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔

[58:13] O ye who believe! when you consult the Messenger in private, give alms before your consultation. That is better for you and purer. But if you find not anything to give, then Allah is Most Forgiving, Merciful.
[58:13] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم رسول سے (کوئی ذاتی) مشورہ کرنا چاہو تو اپنے مشورہ سے پہلے صدقہ دیا کرو۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر اور زیادہ پاکیزہ ہے۔ پس اگر تم (اپنے پاس) کچھ نہ پاؤ تو یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[58:14] Are you afraid of giving alms before your consultation? So, when you do not do so and Allah has been merciful to you, then observe Prayer and pay the Zakat and obey Allah and His Messenger. And Allah is Well-Aware of what you do.
[58:14] کیا تم (اس بات سے) ڈر گئے ہو کہ اپنے (ذاتی) مشوروں سے پہلے صدقات دیا کرو۔ پس جب تم ایسا نہ کرسکو جبکہ اللہ نے تمہاری توبہ قبول کرلی ہے تو نماز کو قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اوراللہ اُس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[58:15] Hast thou not seen those who make friends with a people with whom Allah is wroth? They are neither of you nor of them, and they swear to falsehood knowingly.
[58:15] کیا تو نے ان کی طرف نظر نہیں دوڑائی جنہوں نے ایسے لوگوں کو دوست بنایا جن پر اللہ ناراض ہوا؟ یہ لوگ نہ تمہارے ہیں نہ اُن کے، اور جھوٹ پر قسمیں کھاتے ہیں جبکہ وہ جانتے ہیں۔

[58:16] Allah has prepared for them a severe punishment. Evil indeed is that which they used to do.
[58:16] اُن کے لئے اللہ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے یقیناً بہت ہی بُرا ہے جو وہ کرتے رہے ہیں۔

[58:17] They have made their oaths a screen for their misdeeds, and they turn men away from the path of Allah; for them, therefore, will be an humiliating punishment.
[58:17] انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا ہے۔ پس انہوں نے اللہ کی راہ سے روک رکھا ہے۔ نتیجۃً ان کے لئے رُسواکن عذاب (مقدر) ہے۔

[58:18] Neither their riches nor their children will avail them aught against Allah. They are the inmates of the Fire wherein they will abide.
[58:18] ان کے اموال اور ان کی اولاد اللہ کے مقابل پر اُن کے کسی کام نہیں آئیں گے۔ یہی آگ والے لوگ ہیں۔ وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[58:19] On the day when Allah will raise them all together, they will swear to Him even as they swear to you, and they will think that they have something to stand upon. Now surely it is they who are the liars.
[58:19] جس دن اللہ ان کو اکٹھا اٹھائے گا تو وہ اُس کے سامنے بھی اُسی طرح قسمیں کھائیں گے جس طرح تمہارے سامنے قَسمیں کھاتے ہیں اور گمان کریں گے کہ وہ کسی موقف پر (قائم) ہیں۔ خبردار ! یہی ہیں جو جھوٹے ہیں۔

[58:20] Satan has gained mastery over them, and has made them forget the remembrance of Allah. They are Satan's party. Now surely it is Satan's party that are the losers.
[58:20] شیطان ان پر غالب آگیا۔ پس اُس نے اُنہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا۔ یہی شیطان کا گروہ ہیں۔ خبردار! شیطان ہی کا گروہ ہے جو ضرور نقصان اٹھانے والے ہیں۔
[58:21] Certainly those who oppose Allah and His Messenger will be among the lowest.
[58:21] یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں یہی انتہائی ذلیل لوگوں میں سے ہیں۔

[58:22] Allah has decreed: 'Most surely I will prevail, I and My Messengers.' Verily, Allah is Powerful, Mighty.
[58:22] اللہ نے لکھ رکھا ہے کہ ضرور مَیں اور میرے رسول غالب آئیں گے۔ یقیناً اللہ بہت طاقتور (اور) کامل غلبہ والا ہے۔

[58:23] Thou wilt not find any people who believe in Allah and the Last Day loving those who oppose Allah and His Messenger, even though they be their fathers, or their sons or their brethren, or their kindred. These are they in whose hearts Allah has inscribed true faith and whom He has strengthened with inspiration from Himself. And He will make them enter Gardens through which streams flow. Therein will they abide. Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him. They are Allah's party. Hearken ye O people! it is Allah's party who will be successful.
[58:23] تو کوئی ایسے لوگ نہیں پائے گا جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہوئے ایسے لوگوں سے دوستی کریں جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہوں، خواہ وہ اُن کے باپ دادا ہوں یا اُن کے بیٹے ہوں یا اُن کے بھائی ہوں یا اُن کے ہم قبیلہ لوگ ہوں۔ یہی وہ (باغیرت) لوگ ہیں جن کے دل میں اللہ نے ایمان لکھ رکھا ہے اور ان کی وہ اپنے امر سے تائید کرتا ہے اور وہ انہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں وہ اُن میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔ اللہ اُن سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے۔ یہی اللہ کا گروہ ہیں۔ خبردار! اللہ ہی کا گروہ ہے جو کامیاب ہونے والے لوگ ہیں۔