Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 57: Al-Hadid الحَدید

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[57:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[57:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[57:2] Whatever is in the heavens and the earth glorifies Allah; and He is the Mighty, the Wise.
[57:2] اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[57:3] His is the kingdom of the heavens and the earth; He gives life and He causes death; and He has power over all things.
[57:3] آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اُسی کی ہے۔ وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[57:4] He is the First and the Last, and the Manifest and the Hidden, and He knows all things full well.
[57:4] وہی اوّل اور وہی آخر، وہی ظاہر اور وہی باطن ہے اور وہ ہر چیز کا دائمی علم رکھتا ہے۔

[57:5] He it is Who created the heavens and the earth in six periods, then He settled Himself on the Throne. He knows what enters the earth and what comes out of it, and what comes down from heaven and what goes up into it. And He is with you wheresoever you may be. And Allah sees all that you do.
[57:5] وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ زمانوں میں پیدا کیا۔ پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا۔ وہ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اس میں سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اُترتا ہے اور جو اس میں چڑھ جاتا ہے۔ اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی تم ہو۔ اور جو تم کرتے ہو اللہ اس پر ہمیشہ گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[57:6] His is the kingdom of the heavens and the earth; and to Allah are all affairs referred.
[57:6] اسی کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین کی اور اللہ کی طرف ہی تمام امور لوٹائے جاتے ہیں۔

[57:7] He causes the night to pass into the day and causes the day to pass into the night; and He knows full well all that is in the breasts.
[57:7] وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ سینوں کی باتوں کا بھی ہمیشہ علم رکھتا ہے۔

[57:8] Believe in Allah and His Messenger, and spend in the way of Allah out of that to which He has made you heirs. And those of you who believe and spend will have a great reward.
[57:8] اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور خرچ کرو اس میں سے جس میں اس نے تمہیں جانشین بنایا۔ پس تم میں سے وہ لوگ جو ایمان لے آئے اور (اللہ کی راہ میں) خرچ کیا ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔

[57:9] Why is it that you believe not in Allah, while the Messenger calls you to believe in your Lord, and He has already taken a covenant from you, if indeed you are believers?
[57:9] اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے؟ اور رسول تمہیں بلا رہا ہے کہ تم اپنے ربّ پر ایمان لے آؤ جبکہ (اے بنی آدم!) وہ تم سے میثاق لے چکا ہے۔ (بہتر ہوتا) اگر تم ایمان لانے والے ہوتے۔

[57:10] He it is Who sends down clear Signs to His servant, that He may bring you out of every kind of darkness into the light. And verily, Allah is Compassionate and Merciful to you.
[57:10] وہی ہے جو اپنے بندے پر روشن آیات اُتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف نکال لے جائے اور یقیناً اللہ تم پر بہت مہربان (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے ۔


[57:11] And why is it that you spend not in the way of Allah, while to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth? Those of you who spent and fought before the Victory are not equal to those who did so later. They are greater in rank than those who spent and fought afterwards. And to all has Allah promised good. And Allah is Well-Aware of what you do.
[57:11] اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے جبکہ آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کی ہے؟ تم میں سے کوئی اس کے برابر نہیں ہوسکتا جس نے فتح سے پہلے خرچ کیا اور قِتال کیا۔ یہ لوگ درجے میں ان سے بہت بڑھ کر ہیں جنہوں نے بعد میں خرچ اور قِتال کیا۔ اور ہر ایک سے اللہ نے بہترین (اجر کا) وعدہ کیا ہے اور اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[57:12] Who is he that will lend to Allah a goodly loan? So He will increase it manifold for him, and he will have a generous reward.
[57:12] کون ہے جو اللہ کو قرضہ حسنہ دے پس وہ اسے اس کے لئے بڑھا دے اور اس کے لئے ایک بڑی عزت والااجر بھی ہے۔

[57:13] And think of the day when thou wilt see the believing men and the believing women, their light running before them and on their right hands, and it will be said to them, 'Glad tidings for you this day! Gardens through which streams flow, wherein you will abide. That is the supreme triumph.'
[57:13] جس دن تُو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھے گا کہ ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں طرف تیزی سے چل رہا ہے۔ تمہیں آج کے دن مبارک ہوں ایسی جنتیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

[57:14] On the day when the hypocritical men and the hypocritical women will say to those who believe, 'Wait a while for us that we may take light from your light,' it will be said to them, 'Go ye back if you can, and seek for light.' Then there will be set up between them a wall with a door in it. The inside of it will be all mercy and in front, outside it, will be torment.
[57:14] جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں، ان سے جو ایمان لائے تھے، کہیں گے ہم پر بھی نظر ڈالو ہم بھی تمہارے نور سے کچھ فیض پالیں۔ کہا جائے گا اپنے پیچھے کی طرف لوٹ جاؤ پس کوئی نور تلاش کرو۔ تب ان کے درمیان ایک ایسی دیوار حائل کردی جائے گی جس کا ایک دروازہ ہوگا۔ اس کا باطن ایسا ہے کہ اس میں رحمت ہوگی اور اس کا ظاہر ایسا ہے کہ اس کے سامنے عذاب ہوگا۔



[57:15] They will call out to them, saying, 'Were we not with you?' They will answer, 'Yea, but you led yourselves into temptation and you hesitated and doubted and your vain desires deceived you till the decree of Allah came to pass. And the Deceiver deceived you in respect of Allah.
[57:15] وہ انہیں بلند آواز سے پکاریں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ وہ کہیں گے ہاں کیوں نہیں لیکن تم نے خود اپنے آپ کو فتنے میں ڈال لیا اور انتظار کرتے رہے اور شک میں مبتلا ہوگئے اور تمہیں آرزوؤں نے فریب دیا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آگیا جبکہ تمہیں شیطان نے اللہ کے بارہ میں سخت دھوکے میں مبتلا رکھا۔

[57:16] 'So this day no ransom shall be accepted from you, nor from those who disbelieved. Your final abode is the Fire; that is your friend; and a very evil destination it is.'
[57:16] پس آج تم سے کوئی فدیہ نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا۔ تمہارا ٹھکانا آگ ہے۔ یہ ہے تمہاری دوست اور کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔

[57:17] Has not the time arrived for those who believe that their hearts should feel humbled at the remembrance of Allah and at the truth which has come down to them, and that they should not become like those who were given the Book before them and the term was prolonged for them, but their hearts were hardened, and many of them are wicked?
[57:17] کیا ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے وقت نہیں آیا کہ اللہ کے ذکر اور اُس حق (کے رعب) سے جو اُترا ہے ان کے دل پھٹ کر گر جائیں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ بنیں جو پہلے کتاب دیئے گئے تھے؟ پس ان پر زمانہ طول پکڑ گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے اور بہت سے ان میں سے بدعہد تھے۔

[57:18] Know that Allah is now quickening the earth after its death. We have made the Signs manifest to you, that you may understand.
[57:18] جان لو کہ اللہ زمین کو اس کی موت کے بعد ضرور زندہ کرتا ہے۔ ہم آیات کو تمہارے لئے کھول کھول کر بیان کرچکے ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو۔

[57:19] As to the men that give alms, and the women that give alms, and those who lend to Allah a goodly loan — it will be increased manifold for them, and theirs will also be an honourable reward —
[57:19] یقیناً صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو قرضہ حسنہ دیا ان کے لئے وہ بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لئے ایک باعزّت اجر ہے۔



[57:20] And those who believe in Allah and His Messengers and they are the Truthful and the Witnesses in the sight of their Lord, they will have their reward and their light. But as for those who disbelieve and reject Our Signs, these are the inmates of Hell.
[57:20] اور وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے ربّ کے حضور صدیق اور شہید ٹھہرتے ہیں۔ ان کے لئے ان کا اجر اور ان کا نور ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا یہی جہنّمی ہیں۔
[57:21] Know that the life of this world is only a sport and a pastime, and an adornment, and a source of boasting among yourselves, and of rivalry in multiplying riches and children. This life is like the rain the vegetation produced whereby rejoices the tillers. Then it dries up and thou seest it turn yellow; then it becomes broken pieces of straw. And in the Hereafter there is severe punishment, and also forgiveness from Allah, and His pleasure. And the life of this world is nothing but temporary enjoyment of deceitful things.
[57:21] جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کردے اور سج دھج اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔ (یہ زندگی) اس بارش کی مثال کی طرح ہے جس کی روئیدگی کفار (کے دلوں) کو لبھاتی ہے ۔ پس وہ تیزی سے بڑھتی ہے ۔ پھر تُو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے پھر وہ ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔ اور آخرت میں سخت عذاب (مقدر) ہے نیز اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضوان بھی۔ جبکہ دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا ایک عارضی سامان ہے۔

[57:22] Vie with one another in seeking forgiveness from your Lord and for a Garden the value whereof is equal to the value of the heaven and the earth; it has been prepared for those who believe in Allah and His Messenger. That is Allah's grace; He bestows it upon whomsoever He pleases, and Allah is the Lord of immense grace.
[57:22] اپنے ربّ کی مغفرت کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھو اور اس جنت کی طرف بھی جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کی طرح ہے جو اُن لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ اِس کو جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ عظیم فضل والا ہے ۔

[57:23] There befalls not any calamity either in the earth or in your own persons, but it is recorded in a Book before We bring it into being — surely, that is easy for Allah —
[57:23] زمین پر کوئی مصیبت وارد نہیں ہوتی اور نہ تمہارے نفوس میں مگر وہ ایک کتاب میں (مستور) ہے پیشتر اس کے کہ ہم اسے ظاہر کریں۔ یقیناً یہ اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔

[57:24] That you may not grieve over what is lost to you nor exult because of that which He has given to you. And Allah loves not any selfconceited boaster,
[57:24] (یاد رہے یہ تقدیر الٰہی ہے) تاکہ تم اس پر جو تم سے کھویا گیا غم نہ کرو اور اُس پر اِتراؤ نہیں جو اُس نے تمہیں دیا اور اللہ کسی تکبر کرنے والے، بڑھ بڑھ کر فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔

[57:25] Such as are niggardly and also enjoin upon men to be niggardly. And whoso turns his back, then surely Allah is Self-Sufficient, Worthy of all praise.
[57:25] (یعنی) ان لوگوں کو جو بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور جو منہ پھیرلے تو (وہ جان لے کہ) یقیناً اللہ ہی بے نیاز اور صاحبِ حمد ہے۔

[57:26] Verily, We sent Our Messengers with manifest Signs and sent down with them the Book and the Balance that people may act with justice; and We sent down iron, wherein is material for violent warfare and many benefits for mankind, and that Allah may distinguish those who help Him and His Messengers without having seen Him. Surely, Allah is Powerful, Mighty.
[57:26] ہم نے یقیناً اپنے رسول کھلے کھلے نشانوں کے ساتھ بھیجے اور ان کے ساتھ کتاب اُتاری اور عدل کا ترازو بھی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہ سکیں۔ اور ہم نے لوہا اُتارا جس میں سخت لڑائی کا سامان اور انسانوں کے لئے بہت سے فوائد ہیں۔ تاکہ اللہ اسے جان لے جو اس کی اور اس کے رسولوں کی غیب میں بھی مدد کرتا ہے۔ یقیناً اللہ بہت طاقتور (اور) کامل غلبہ والا ہے۔

[57:27] And We did send Noah and Abraham, and We placed among their seed prophethood and the Book. So some of them followed the guidance, but many of them were rebellious.
[57:27] اور یقیناً ہم نے نوح اور ابراہیم کو (بھی) بھیجا اور دونوں کی ذرّیت میں نبوت اور کتاب (کی عطا) رکھ دی۔ پس ان میں وہ بھی تھا جو ہدایت پاگیا جبکہ ایک بڑی تعداد ان میں سے گمراہوں کی تھی۔

[57:28] Then We caused Our Messengers to follow in their footsteps; and We caused Jesus, son of Mary, to follow them, and We gave him the Gospel. And We placed in the hearts of those who accepted him compassion and mercy. But monasticism which they invented for themselves — We did not prescribe it for them — for the seeking of Allah's pleasure; but they did not observe it with due observance. Yet We gave those of them who believed their due reward, but many of them are rebellious.
[57:28] پھر ہم نے ان کے آثار پر متواتر اپنے رسول بھیجے اور عیسیٰ ابن مریم کو بھی پیچھے لائے اور اسے ہم نے انجیل عطا کی اور ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے اس کی پیروی کی نرمی اور مہربانی رکھ دیں۔ اور ہم نے ان پر وہ رہبانیت فرض نہیں کی تھی جو انہوں نے بدعت بنا لی مگر اللہ کی رضاجوئی (فرض کی تھی) پس انہوں نے اس کی رعایت کا حق ادا نہ کیا۔ پس ہم نے ان میں سے ان کو جو ایمان لائے (اور نیک عمل بجا لائے) ان کا اجر دیا جبکہ ایک بڑی تعداد ان میں بدکرداروں کی تھی۔

[57:29] O ye who believe! fear Allah and believe in His Messenger; He will give you a double share of His mercy, and will provide for you a light wherein you will walk, and will grant you forgiveness — and verily Allah is Most Forgiving, Merciful —
[57:29] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت میں سے دُہرا حصہ دے گا اور تمہیں ایک نور عطا کرے گا جس کے ساتھ تم چلو گے اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[57:30] That the People of the Book may not think that they (the Muslims) have no power to attain aught of the grace of Allah; whereas grace is entirely in the hands of Allah. He gives it to whomsoever He pleases. And Allah is the Master of immense grace.
[57:30] تاکہ اہلِ کتا ب کہیں یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ان (مومنوں) کو اللہ کے فضل کے حصول پر کچھ قدرت نہیں جبکہ یقیناً تمام تر فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ اس کو جسے چاہتا ہے عطاکرتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے ۔