Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 55: Al-Rahman الرَّحمٰن

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[55:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[55:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[55:2] It is God, the Gracious
[55:2] بے انتہا رحم کرنے والا اور بن مانگے دینے والا۔

[55:3] Who has taught the Qur'an.
[55:3] اُس نے قرآن کی تعلیم دی۔

[55:4] He has created man.
[55:4] انسان کو پیدا کیا۔

[55:5] He has taught him plain speech.
[55:5] اسے بیان سکھایا۔

[55:6] The sun and the moon run their courses according to a fixed reckoning.
[55:6] سورج اور چاند ایک حساب کے مطابق (مسخر) ہیں۔

[55:7] And the stemless plants and the trees humbly submit to His will.
[55:7] اور ستارے اور درخت دونوں سجدہ ریز ہیں۔

[55:8] And the heaven He has raised high and set up a measure,
[55:8] اور آسمان کی کیا ہی شان ہے۔ اُس نے اُسے رفعت بخشی اور نمونہء عدل بنایا۔

[55:9] That you may not transgress the measure.
[55:9] تاکہ تم میزان میں تجاوز نہ کرو ۔

[55:10] So weigh all things in justice and fall not short of the measure.
[55:10] اور وزن کو انصاف کے ساتھ قائم کرو اور تول میں کوئی کمی نہ کرو۔
[55:11] And He has set the earth for His creatures;
[55:11] اور زمین کی بھی کیا شان ہے۔ اُس نے اُسے مخلوقات کے لئے (سہارا) بنایا۔

[55:12] Therein are all kinds of fruit and palm-trees with sheaths,
[55:12] اس میں طرح طرح کے پھل ہیں اور خوشہ دار کھجوریں بھی۔

[55:13] And grain with its husk and fragrant plants.
[55:13] اور بھوسے والے اناج اور خوشبودار پودے ۔

[55:14] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny, O men and Jinn?
[55:14] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:15] He created man from dry ringing clay which is like baked pottery.
[55:15] اس نے انسان کو مٹی کے پکائے ہوئے برتن کی طرح کی خشک کھنکتی ہوئی مٹی سے تخلیق کیا ۔

[55:16] And the Jinn He created from the flame of fire.
[55:16] اور جن کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا۔

[55:17] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:17] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:18] The Lord of the two Easts and the Lord of the two Wests!
[55:18] دونوں مشرقوں کا ربّ اور دونوں مغربوں کا ربّ۔

[55:19] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:19] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:20] He has made the two bodies of water flow. They will one day meet.
[55:20] وہ دو سمندروں کو ملا دے گا جو بڑھ بڑھ کر ایک دوسرے سے ملیں گے۔
[55:21] Between them is now a barrier; they encroach not one upon the other.
[55:21] (سرِدست) اُن کے درمیان ایک روک ہے (جس سے) وہ تجاوز نہیں کرسکتے۔

[55:22] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:22] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:23] There come out from them pearls and coral.
[55:23] دونوں میں سے موتی اور مرجان نکلتے ہیں ۔

[55:24] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:24] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:25] And His are the lofty ships reared aloft on the sea like mountains.
[55:25] اور اسی کی (صنعت) وہ کشتیاں ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح بلند کی جائیں گی۔

[55:26] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:26] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:27] All that is on it (earth) will pass away.
[55:27] ہر چیز جو اس پر ہے فانی ہے۔

[55:28] And there will remain only the Person of thy Lord, Master of Glory and Honour.
[55:28] مگر تیرے ربّ کا جاہ و حشم باقی رہے گا جو صاحبِ جلال و اِکرام ہے۔

[55:29] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:29] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:30] Of Him do beg all that are in the heavens and the earth. Every day He reveals Himself in a different state.
[55:30] آسمانوں میں اور زمین میں جو بھی ہے اُسی سے سوال کرتا ہے۔ ہر گھڑی وہ ایک نئی شان میں ہوتا ہے۔
[55:31] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:31] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:32] Soon shall We attend to you, O ye two big groups!
[55:32] ہم ضرور تم سے پوری طرح نپٹیں گے اے دونوں بھاری طاقتو!

[55:33] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:33] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کاانکار کرو گے۔

[55:34] O company of Jinn and men! if you have power to go beyond the confines of the heavens and the earth, then do go. But you cannot go save with authority.
[55:34] اے جن و اِنس کے گروہ! اگر تم استطاعت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل سکو تو نکل جاؤ۔ تم نہیں نکل سکو گے مگر ایک غالب استدلال کے ذریعہ ۔

[55:35] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:35] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:36] There shall be sent against you a flame of fire, and smoke; and you shall not be able to help yourselves.
[55:36] تم دونوں پر آگ کے شعلے برسائے جائیں گے اور ایک طرح کا دھواں بھی۔ پس تم دونوں بدلہ نہ لے سکو گے ۔

[55:37] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:37] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:38] And when the heaven is rent asunder, and becomes red like red hide —
[55:38] پس جب آسمان پھٹ جائے گا اور رنگے ہوئے چمڑے کی طرح سرخ ہوجائے گا۔

[55:39] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:39] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:40] On that day neither man nor Jinn will be asked about his sin.
[55:40] اُس دن جن و اِنس میں سے کوئی اپنی لغزش کے بارہ میں پوچھا نہیں جائے گا ۔
[55:41] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:41] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:42] The guilty will be known by their marks, and they will be seized by the forelocks and the feet.
[55:42] سب مجرم اپنی علامتوں سے پہچانے جائیں گے۔ پس وہ پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے۔

[55:43] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:43] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:44] This is the Hell which the guilty deny,
[55:44] یہی وہ جہنّم ہے جس کامجرم انکار کیا کرتے تھے۔

[55:45] Between it and fierce boiling water will they go round.
[55:45] وہ اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گھومیں گے۔

[55:46] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:46] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے۔

[55:47] But for him who fears to stand before his Lord there are two Gardens —
[55:47] اور جو بھی اپنے ربّ کے مقام سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔

[55:48] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:48] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:49] Having many varieties of trees.
[55:49] دونوں بکثرت شاخوں والی ہیں۔

[55:50] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:50] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے۔
[55:51] In both of them there are two fountains flowing free.
[55:51] اُن دونوں میں دو چشمے بہتے ہیں۔

[55:52] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:52] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:53] Therein will be every kind of fruit in pairs.
[55:53] ان دونوں میں ہر قسم کے جوڑا جوڑا میوے ہیں۔

[55:54] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:54] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:55] They will recline on couches above carpets, the linings of which will be of thick brocade. And the ripe fruit of the two Gardens will be within easy reach.
[55:55] وہ تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے ایسے بچھونوں پر جن کے اَستر گاڑھے ریشم کے ہیں اور دونوں جنتوں کے پکے ہوئے پھل بوجھ سے جھکے ہوئے ہیں۔

[55:56] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:56] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:57] Therein will also be chaste maidens of modest gaze, whom neither man nor Jinn will have touched before them —
[55:57] ان میں نظریں جھکائے رکھنے والی دوشیزائیں ہیں جنہیں ان (جنتیوں) سے پہلے جن و اِنس میں سے کسی نے مَس نہیں کیا۔

[55:58] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:58] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:59] As if they were rubies and small pearls.
[55:59] گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں۔

[55:60] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:60] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔
[55:61] The reward of goodness is nothing but goodness.
[55:61] کیا احسان کی جزا احسان کے سوا بھی ہوسکتی ہے؟

[55:62] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:62] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:63] And besides these two, there are two other Gardens —
[55:63] اور ان دو کے علاوہ بھی دو جنتیں ہیں۔

[55:64] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:64] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے۔

[55:65] Dark green with foliage.
[55:65] دونوں ہی بہت سرسبز ہیں۔

[55:66] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:66] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:67] Therein also will be two springs gushing forth with water.
[55:67] ان دونوں میں دو جوش مارتے ہوئے چشمے ہیں۔

[55:68] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:68] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:69] In both of them there will be all kinds of fruit, and dates and pomegranates.
[55:69] ان دونوں میں کئی قسم کے میوے اور کھجوریں اور انار ہیں۔

[55:70] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:70] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔
[55:71] Therein will be maidens, good and beautiful —
[55:71] ان میں بہت نیک خصال دوشیزائیں ہیں۔

[55:72] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:72] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے۔

[55:73] Fair maidens with lovely black eyes, well-guarded in pavilions —
[55:73] محلات جیسے مکانوں میں جو اینٹ پتھر کے نہیں، ٹھہرائی ہوئی حوریں ہیں۔

[55:74] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:74] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔

[55:75] Whom neither man nor Jinn will have touched before them —
[55:75] انہیں اُن (جنتیوں) سے پہلے جن و انس میں سے کسی نے مَس نہیں کیا۔

[55:76] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny? —
[55:76] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے ۔

[55:77] Reclining on green cushions and beautiful carpets.
[55:77] وہ سبز قالینوں پر اور نہایت نفیس فاخرانہ بچھونوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں۔

[55:78] Which, then, of the favours of your Lord will you twain deny?
[55:78] پس (اے جن و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔

[55:79] Blessed is the name of thy Lord, Master of Glory and Honour.
[55:79] تیرے صاحبِ جلال اور صاحبِ اکرام ربّ کا نام ہی برکت والا ثابت ہوا۔