Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 53: Al-Najm النّجْم

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[53:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[53:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[53:2] By the stemless plant when it falls,
[53:2] قسم ہے ستارے کی جب وہ گر جائے گا۔

[53:3] Your companion has neither erred, nor has he gone astray,
[53:3] تمہارا ساتھی نہ تو گمراہ ہوا اور نہ ہی نامراد رہا ۔

[53:4] Nor does he speak out of his own desire.
[53:4] اور وہ خواہشِ نفس سے کلام نہیں کرتا۔

[53:5] It is nothing but pure revelation that has been revealed by God.
[53:5] یہ تو محض ایک وحی ہے جو اُتاری جارہی ہے۔

[53:6] The Lord of mighty powers has taught him,
[53:6] اسے مضبوط طاقتوں والے نے سکھایا ہے ۔

[53:7] The One Possessor of strength. So He manifested His ascendance over everything,
[53:7] (جو) بڑی حکمت والا ہے ۔ پس وہ فائز ہوا۔

[53:8] And He revealed His Word when he was on the uppermost horizon,
[53:8] جبکہ وہ بلند ترین اُفق پر تھا۔

[53:9] Then he drew nearer to God; then he came down to mankind,
[53:9] پھر وہ نزدیک ہوا۔ پھر وہ نیچے اُتر آیا۔

[53:10] So that he became, as it were, one chord to two bows or closer still.
[53:10] پس وہ دو قوسوں کے وتر کی طرح ہوگیا یا اس سے بھی قریب تر۔
[53:11] Then He revealed to His servant that which He revealed.
[53:11] پس اس نے اپنے بندے کی طرف وہ وحی کیا جو بھی وحی کیا۔

[53:12] The heart of the Prophet was not untrue to that which he saw.
[53:12] اور دل نے جھوٹ بیان نہیں کیا جو اُس نے دیکھا۔

[53:13] Will you then dispute with him about what he saw?
[53:13] پس کیا تم اس سے اس پر جھگڑتے ہو جو اُس نے دیکھا؟

[53:14] And certainly, he saw Him a second time also,
[53:14] جبکہ وہ اُسے ایک اور کیفیت میں بھی دیکھ چکا ہے۔

[53:15] Near the farthest Lote-tree,
[53:15] آخری حَدپر واقع بیری کے پاس۔

[53:16] Near which is the Garden of Eternal Abode.
[53:16] اس کے قریب ہی پناہ دینے والی جنت ہے۔

[53:17] This was when that which covers covered the Lote-tree.
[53:17] جب بیری کو اس نے ڈھانپ لیا جس نے ڈھانپ لیا۔

[53:18] The eye deviated not, nor did it wander.
[53:18] نہ نظر کج ہوئی اور نہ حد سے بڑھی۔

[53:19] Surely, he saw the greatest of the Signs of his Lord.
[53:19] یقیناً اس نے اپنے رب کے نشانات میں سے سب سے بڑا نشان دیکھا۔

[53:20] Now tell me about Lat and 'Uzza,
[53:20] پس کیا تم نے لات اور عُزّٰی کو دیکھا ہے ؟
[53:21] And Manat, the third one, another goddess!
[53:21] اور تیسری منات کو بھی جو( اُن کے) علاوہ ہے ؟

[53:22] 'What! for you the males and for Him the females!'
[53:22] کیا تمہارے لئے تو بیٹے ہیں اور اس کے لئے بیٹیاں ہیں؟

[53:23] That indeed is an unfair division.
[53:23] تب تو یہ ایک بہت ناقص تقسیم ٹھہری۔

[53:24] 'These are but names which you have named — you and your fathers — for which Allah has sent down no authority.' They follow naught but conjecture and what their souls desire, while there has already come to them guidance from their Lord.
[53:24] یہ تو محض نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ان کو دے رکھے ہیں۔ اللہ نے ان کی تائید میں کوئی غالب دلیل نہیں اُتاری۔ وہ محض ظن کی پیروی کررہے ہیں اور اُس کی جو نفس چاہتے ہیں۔ جبکہ اُن کے ربّ کی طرف سے یقیناً اُن کے پاس ہدایت آچکی ہے۔

[53:25] Can man have whatever he desires?
[53:25] کیا انسان جو آرزو کرتا ہے وہ اسے مل جایا کرتی ہے۔

[53:26] Nay, to Allah belong the Hereafter and this world.
[53:26] پس آخرت اور ابتداءدونوں ہی اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔



[53:27] And how many an angel is there in the heavens, but their intercession shall be of no avail, except after Allah has given permission to whomsoever He wills and pleases.
[53:27] اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی شفاعت کچھ کام نہیں آتی۔ مگر اس کے بعد کہ اللہ جسے چاہے اجازت دے اور اس پر راضی ہوجائے۔

[53:28] Those who believe not in the Hereafter name the angels with names of females;
[53:28] یقیناً وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے (اُن ہی میں سے ہیں جو) فرشتوں کو اِصرار سے عورتوں والے نام دیتے ہیں۔

[53:29] But they have no knowledge thereof. They follow nothing but conjecture; and conjecture avails naught against truth.
[53:29] حالانکہ انہیں اس کا کچھ بھی علم نہیں۔ وہ ظن کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے اور یقیناً ظن حق کے مقابل پر کچھ بھی کام نہیں آتا۔

[53:30] So turn aside from him who turns away from Our remembrance, and seeks nothing but the life of this world.
[53:30] پس تو اُس سے منہ موڑ لے جو ہمارے ذِکر سے اعراض کرتا ہے اور دنیا کی زندگی کے سوا اور کچھ نہیں چاہتا۔
[53:31] That is the utmost limit of their knowledge. Verily, thy Lord knows him best who strays from His way, and He knows him best who follows guidance.
[53:31] یہی ان کے علم کا کل سرمایہ ہے ۔ یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو سب سے زیادہ اسے جانتا ہے جو اُس کے رستے سے گمراہ ہوگیا ۔ اور وہ سب سے زیادہ اُسے جانتا ہے جو ہدایت پاگیا۔

[53:32] And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, that He may requite those who do evil for what they have wrought, and that He may reward with what is best those who do good.
[53:32] اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ۔ اسی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ ان لوگوں کو جو برائیوں کے مرتکب ہوئے ان کے عمل کی جزا دیتا ہے اور اُن کو بہترین جزا دیتا ہے جو بہترین عمل کرتے تھے۔



[53:33] Those who shun the grave sins and immoral actions except minor faults — verily, thy Lord is very liberal in forgiving. He knows you full well from the time when He created you from the earth, and when you were embryos in the bellies of your mothers. So ascribe not purity to yourselves. He knows him best who is truly righteous.
[53:33] (یہ اچھے عمل والے) وہ لوگ ہیں جو سوائے سرسری لغزش کے بڑے گناہوں اور فواحش سے بچتے ہیں۔ یقیناً تیرا رب وسیع بخشش والا ہے۔ وہ تمہیں سب سے زیادہ جانتا تھا جب اس نے زمین سے تمہاری نشوونما کی اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں محض جنین تھے۔ پس اپنے آپ کو (یونہی) پاک نہ ٹھہرایا کرو۔ وہی ہے جو سب سے زیادہ جانتا ہے کہ متقی کون ہے۔

[53:34] Dost thou see him who turns away,
[53:34] کیا تونے ایسے شخص پر غور کیا ہے جس نے پیٹھ پھیر لی۔

[53:35] And gives a little, and does it grudgingly?
[53:35] اور تھوڑا سا دیا اور ہاتھ روک لیا۔

[53:36] Has he the knowledge of the unseen so that he can see?
[53:36] کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے جس کے نتیجہ میں وہ حقیقت دیکھ رہا ہے ؟

[53:37] Has he not been informed of what is in the Scriptures of Moses
[53:37] یا کیا اُسے اس کی خبر نہیں دی گئی جو صحف موسیٰ میں ہے؟

[53:38] And of Abraham who fulfilled the commandments? —
[53:38] اور ابراہیم (کے صحف میں) جس نے عہد کو پورا کیا۔

[53:39] That no bearer of burden shall bear the burden of another;
[53:39] کہ کوئی بوجھ اُٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اُٹھائے گی۔

[53:40] And that man will have nothing but what he strives for;
[53:40] اور یہ کہ انسان کے لئے اُس کے سوا کچھ نہیں جو اُس نے کوشش کی ہو۔
[53:41] And that his striving shall soon be seen;
[53:41] اور یہ کہ اس کی کوشش ضرور زیرِنظر رکھی جائے گی ۔

[53:42] Then will he be rewarded for it with the fullest reward;
[53:42] پھر اسے اس کی بھرپور جزا دی جائے گی۔

[53:43] And that to thy Lord do all things ultimately go;
[53:43] اور یہ کہ تیرے رب کی طرف ہی بالآخر پہنچنا ہے۔

[53:44] And that it is He Who makes men laugh and makes them weep;
[53:44] اور یہ کہ وہی ہے جو ہنساتا ہے اور رُلاتا بھی ہے۔

[53:45] And that it is He Who causes death and gives life;
[53:45] اور یہ کہ وہی ہے جو مارتا ہے اور زندہ بھی کرتا ہے۔

[53:46] And that He creates the pairs, male and female,
[53:46] اور یہ کہ وہی ہے جس نے جوڑا پیدا کیا، یعنی نَر اور مادہ۔

[53:47] From a sperm-drop when it is poured forth;
[53:47] نطفہ سے جب وہ ڈالا جاتا ہے۔

[53:48] And that it is for Him to bring forth the second creation;
[53:48] اور یہ کہ دوبارہ اُٹھانا اُسی کا ذمّہ ہے ۔

[53:49] And that it is He Who enriches and grants wealth to one's satisfaction;
[53:49] اور یہ کہ وہی ہے جو غنی بناتا ہے اور خزائن بخشتا ہے۔

[53:50] And that He is the Lord of Sirius;
[53:50] اور یہ کہ وہی ہے جو شِعریٰ (ستارے) کا ربّ ہے۔
[53:51] And that He destroyed the first tribe of 'Ad,
[53:51] اور یہ کہ وہی ہے جس نے عادِ اُولیٰ کو ہلاک کیا۔

[53:52] And the tribe of Thamud, and He spared not any of them,
[53:52] اور ثمود کو بھی۔ پس (ان کا ) کچھ نہ چھوڑا۔

[53:53] And He destroyed the people of Noah before them — verily, they were most unjust and most rebellious —
[53:53] اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو بھی۔ یقیناً وہی لوگ سب سے زیادہ ظالم اور سب سے زیادہ سرکش تھے۔

[53:54] And He overthrew the subverted cities of the people of Lot,
[53:54] اور تہ و بالا ہوجانے والی بستیوں کو بھی اُس نے دے مارا۔

[53:55] So that there covered them that which was to cover.
[53:55] پس انہیں ڈھانپ لیا جس چیز نے بھی ڈھانپ لیا۔

[53:56] Which then, O man, of the bounties of thy Lord wilt thou dispute?
[53:56] پس تُو اپنے ربّ کی کن کن نعمتوں کے بارہ میں بحث کرے گا؟

[53:57] This is a Warner from among the class of the Warners of old.
[53:57] یہ پہلے انذاروں کی طرح ایک انذار ہے۔

[53:58] The Hour that was to come has come nigh,
[53:58] قریب آنے والی قریب آچکی ہے۔

[53:59] None but Allah can avert it.
[53:59] اللہ کی مرضی کے خلاف اُسے کوئی دور کرنے والی نہیں ہے۔

[53:60] Do you then wonder at this announcement?
[53:60] پس کیا تم اس بیان پر تعجب کرتے ہو؟
[53:61] And do you laugh, and weep not?
[53:61] اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟

[53:62] And will you remain proudly heedless?
[53:62] اور تم تو غافل لوگ ہو۔

[53:63] So prostrate yourselves before Allah, and worship Him.
[53:63] پس اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوجاؤ اور عبادت کرو۔