Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 52: Al-Tur الطُّور

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[52:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[52:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[52:2] By the Mount;
[52:2] طُور کی قسم۔

[52:3] And by the Book inscribed
[52:3] اور ایک لکھی ہوئی کتاب کی۔

[52:4] On parchment unfolded;
[52:4] (جو) چمڑے کے کھلے صحیفوں میں (ہے)۔

[52:5] And by the frequented House;
[52:5] اور آباد گھر کی۔

[52:6] And by the elevated Roof;
[52:6] اور بلند کی ہوئی چھت کی۔

[52:7] And by the swollen sea;
[52:7] اور جوش مارتے ہوئے سمندر کی۔

[52:8] The punishment of thy Lord shall certainly come to pass;
[52:8] یقیناً تیرے رب کا عذاب واقع ہو کر رہنے والا ہے۔

[52:9] There is none that can avert it.
[52:9] کوئی اُسے ٹالنے والا نہیں ۔

[52:10] On the day when the heaven will heave with awful heaving,
[52:10] جس دن آسمان سخت لرزہ کھائے گا ۔
[52:11] And the mountains will move, with terrible moving,
[52:11] اور پہاڑ بکثرت چلنے لگیں گے ۔

[52:12] Then woe that day to those who reject the truth,
[52:12] پس ہلاکت ہو اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔

[52:13] Who sportingly indulge in idle talk.
[52:13] جو بے ہودہ باتوں میں غرق کھیلتے رہتے ہیں ۔

[52:14] The day when they shall be thrust into the fire of Hell with a violent thrust.
[52:14] جس دن وہ زور سے جہنّم کی آگ کی طرف دھکیل دیئے جائیں گے۔

[52:15] 'This is the Fire which you treated as a lie.
[52:15] یہی وہ آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

[52:16] 'Is this then magic, or do you not see?
[52:16] پس کیا یہ جادو ہے یا تم بصیرت سے کام نہیں لیتے تھے؟

[52:17] 'Burn ye therein; and whether you show patience or you show it not, it will be the same for you. You are requited only for what you used to do.'
[52:17] اس میں داخل ہوجاؤ۔ پھر صبر کرو یانہ کرو تمہارے لئے برابر ہے۔ تم صرف اسی کی جزا دیئے جاؤ گے جو تم عمل کیا کرتے تھے۔

[52:18] Verily, the righteous are in Gardens and in bliss,
[52:18] یقیناً متقی جنتوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔

[52:19] Enjoying what their Lord has bestowed on them; and their Lord has saved them from the torment of the Fire.
[52:19] اُس پر خوشیاں مناتے ہوئے جو اُن کے رب نے انہیں عطا کیا اور ان کا ربّ ان کو جہنّم کے عذاب سے بچائے گا۔

[52:20] 'Eat and drink in happiness because of what you used to do,
[52:20] مزے مزے کھاؤ اور پیو، اُن اعمال کے نتیجہ میں جو تم کیا کرتے تھے۔
[52:21] 'Reclining on couches arranged in rows.' And We shall consort them with fair maidens having wide, beautiful eyes.
[52:21] وہ صفوں میں بچھائے ہوئے تختوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم انہیں فراخ چشم دوشیزاؤں کے ساتھی بنا دیں گے۔

[52:22] And those who believe and whose children follow them in faith — with them shall We join their children. And We will not diminish anything from the reward of their works. Every man stands pledged for what he has earned.
[52:22] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان کی بدولت اُن کی پیروی کی ان کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی ملا دیں گے جبکہ ان کے عمل میں سے انہیں کچھ بھی کم نہ دیں گے ۔ ہر شخص اپنے کمائے ہوئے کا رہین ہے۔

[52:23] And We shall bestow upon them an abundance of fruit and meat such as they will wish for.
[52:23] اور ہم اُن کی مدد کریں گے اور ہم انہیں ایک قسم کا پھل اور ایک قسم کا گوشت عطا کریں گے اُس میں سے جس کی وہ اشتہاءکریں گے۔

[52:24] There they will pass from one to another a cup wherein is neither levity nor sin.
[52:24] وہ اس (جنت) میں ایک دوسرے سے (نازبرداری کرتے ہوئے) پیالے چھینیں گے۔ اس میں نہ کوئی بےہودگی ہوگی نہ گناہ کی بات۔

[52:25] And there will wait upon them youths of their own, as though they were pearls well-preserved.
[52:25] اور ان کے نوعمر لڑکے جو گویا ڈھانپ کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح (دمک رہے) ہوں گے اُن کے گرد گھومیں گے۔

[52:26] And they will turn to one another, asking mutual questions.
[52:26] اور ان میں سے بعض، بعض دوسروں کی طرف ایک دوسرے کا حال پوچھتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔

[52:27] They will say, 'Before this, when we were among our family, we were very much afraid of God's displeasure;
[52:27] وہ کہیں گے یقیناً ہم تو اس سے پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت ڈرے ڈرے رہتے تھے۔

[52:28] 'But Allah has been gracious unto us and has saved us from the torment of the burning blast.
[52:28] پس اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں جُھلسا دینے والی لَپٹوں کے عذاب سے بچایا۔

[52:29] 'We used to pray to Him before. Surely, He is the Beneficent, the Merciful.'
[52:29] یقیناً ہم پہلے بھی اسی کو پکارا کرتے تھے۔ بے شک وہی بہت نیک سلوک کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[52:30] Admonish then. By the grace of thy Lord, thou art neither a soothsayer, nor a madman.
[52:30] غرضیکہ تُو نصیحت کرتا چلا جا۔ پس اپنے ربّ کی نعمت کے طفیل تُو نہ تو کاہن ہے اور نہ مجنون۔
[52:31] Do they say, 'He is a poet; we are waiting for some calamity which time will bring upon him?'
[52:31] کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک شاعر ہے جس کے متعلق ہم گردشِ زمانہ کی راہ دیکھ رہے ہیں؟

[52:32] Say, 'Await ye then! I too am with you among those who are waiting.'
[52:32] تُو کہہ دے کہ راہ دیکھتے رہو۔ یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھنے والوں میں سے ہوں۔

[52:33] Do their intellect and reason enjoin this upon them or are they a rebellious people?
[52:33] کیا ان کی پراگندہ خیالیاں انہیں اِس کا حکم دیتی ہیں یا وہ ہیں ہی ایک سرکش قوم؟

[52:34] Do they say, 'He has fabricated it?' Nay, but they would not believe.
[52:34] کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے جھوٹے طور پر گھڑ لیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ (کسی صورت) ایمان لانے والے نہیں۔

[52:35] Let them, then, bring forth an announcement like this, if they speak the truth!
[52:35] پس چاہئے کہ اس جیسا کوئی کلام لاکے دکھائیں اگر وہ سچّے ہیں۔

[52:36] Have they been created for nothing, or are they themselves the creators?
[52:36] کیا وہ بغیر کسی چیز کے (خودبخود) پیدا کردیئے گئے یا وہی خالق ہیں؟

[52:37] Did they create the heavens and the earth? Nay, but they have no faith.
[52:37] کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ (کسی صورت) یقین نہیں لائیں گے۔

[52:38] Do they own the treasures of thy Lord, or are they the guardians thereof ?
[52:38] کیا ان کے پاس تیرے ربّ کے خزانے ہیں یا وہ (ان پر) داروغے ہیں؟

[52:39] Have they a ladder unto heaven by means of which they can overhear? Then let their listener bring a manifest authority.
[52:39] کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس میں وہ (چڑھ کر ) باتیں سنتے ہیں؟ پس چاہئے کہ ان میں سے سننے والا کوئی غالب روشن دلیل تو لائے۔

[52:40] Has He daughters and you have sons?
[52:40] کیا اُس (یعنی اللہ) کے لئے تو بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟
[52:41] Dost thou ask a reward from them, so that they are weighed down with a load of debt?
[52:41] کیا تُو اُن سے کوئی اَجر مانگتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ چٹّی کے بوجھ تلے دبا دیئے گئے ہیں؟

[52:42] Do they possess knowledge of the unseen, so that they write it down?
[52:42] یا کیاان کے پاس غیب ہے پس وہ اُسے لکھتے ہیں؟

[52:43] Do they intend a plot? But it is those who disbelieve that will be caught in the plot.
[52:43] کیا وہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ پس جن لوگوں نے کفر کیا وہی ہوں گے جن کے خلاف چال چلی جائے گی۔

[52:44] Have they a God other than Allah? Exalted is Allah above all that which they associate with Him!
[52:44] کیا ان کے لئے اللہ کے سوا بھی کوئی معبود ہے؟ پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[52:45] And if they should see a piece of the cloud falling down, they would say, 'Clouds piled up.'
[52:45] اور اگر وہ آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں گے تو کہیں گے کہ ایک تہ بہ تہ بادل ہے۔

[52:46] So leave them until they meet that day of theirs, on which they will be overtaken by a thunderbolt,
[52:46] پس تو انہیں چھوڑ دے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو دیکھ لیں گے جس میں ان پر بجلی گرائی جائے گی۔

[52:47] The day when their plotting will not avail them aught, nor shall they be helped.
[52:47] جس دن اُن کی کوئی تدبیر کچھ اُن کے کام نہیں آئے گی اور نہ وہ مدد دیئے جائیں گے۔

[52:48] And verily, for those who do wrong there is a punishment besides that. But most of them know not.
[52:48] اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہوگا لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں۔

[52:49] So wait patiently for the judgment of thy Lord; for assuredly thou art before Our eyes; and glorify thy Lord with His praise when thou risest up from sleep;
[52:49] اور اپنے ربّ کے حکم کی خاطر صبر کر۔ پس یقیناً تُو ہماری آنکھوں کے سامنے (رہتا) ہے۔ اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح کر جب تُو اُٹھتا ہے۔

[52:50] And for part of the night also do thou glorify Him and at the setting of the stars.
[52:50] اور رات کو بھی اس کی تسبیح کر اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی۔