Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 51: Al-Dhariyat الذّاریَات

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[51:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[51:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[51:2] By the winds that scatter seeds with a true scattering,
[51:2] قسم ہے (بیج) بکھیرنے والیوں کی۔

[51:3] Then by the clouds that carry the load of moisture,
[51:3] پھر بوجھ اٹھانے والیوں کی۔

[51:4] Then by the rivers that flow gently,
[51:4] پھر سُبک رَوی کے ساتھ چلنے والیوں کی۔

[51:5] And then by the angels that finally administer and execute affairs,
[51:5] پھر کوئی اہم امر بانٹنے والیوں کی۔

[51:6] Surely, that which you are promised is true;
[51:6] (وہ) جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو یقیناً وہی سچ ہے۔

[51:7] And the Judgment will surely come to pass.
[51:7] اور جزا سزا کا دن ضرور ہو کر رہنے والا ہے۔

[51:8] And by the heaven full of tracks,
[51:8] قسم ہے راستوں والے آسمان کی۔

[51:9] Truly you are discordant in your utterances.
[51:9] یقیناً تم ایک اختلاف والی بات میں پڑے ہوئے ہو۔

[51:10] He alone is turned away from the truth who is destined to be thus turned away.
[51:10] اُس سے وہی پھرا دیا جائے گا جو پھرا دیا جائے گا۔
[51:11] Cursed be the liars,
[51:11] اٹکل پچو مارنے والے ہلاک ہوگئے۔

[51:12] Who are heedless in the depth of ignorance.
[51:12] جو اپنی غفلت میں بھٹک رہے ہیں۔

[51:13] They ask: 'When will be the Day of Judgment?'
[51:13] وہ پوچھتے ہیں کہ جزا سزا کا دن کب ہوگا؟

[51:14] It will be the day when they will be tormented at the Fire.
[51:14] جس دن وہ آگ پر بھونے جارہے ہوں گے۔

[51:15] 'Taste ye your torment. This is what you would hasten.'
[51:15] اپنے فتنے کا مزا چکھو۔ یہی ہے وہ جسے تم جلد طلب کیا کرتے تھے۔

[51:16] But surely the righteous will be in the midst of gardens and springs,
[51:16] یقیناً متقی باغات اور چشموں کے درمیان ہوں گے۔

[51:17] Receiving what their Lord will give them; for they used to do good before that.
[51:17] وہ لے رہے ہوں گے جو اُن کا ربّ انہیں عطا کرے گا ۔ یقیناً اس سے پہلے وہ بہت اچھے اعمال بجا لانے والے تھے۔

[51:18] They used to sleep but a little of the night;
[51:18] تھوڑا تھا جو وہ رات کو سویا کرتے تھے۔

[51:19] And at the dawn of the day they sought forgiveness;
[51:19] اور صبحوں کے وقت بھی وہ استغفار میں لگے رہتے تھے۔

[51:20] And in their wealth was a share for one who asked for help and for one who could not.
[51:20] اور ان کے اموال میں سوال کرنے والوں اور بے سوال ضرورت مندوں کے لئے ایک حق تھا۔
[51:21] And in the earth are Signs for those who have certainty of faith,
[51:21] اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے کئی نشانات ہیں۔

[51:22] And also in your own selves. Will you not then see?
[51:22] اور خود تمہارے نفوس کے اندر بھی۔ پس کیا تم دیکھتے نہیں؟

[51:23] And in heaven is your sustenance, and also that which you are promised.
[51:23] اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور وہ بھی ہے جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔

[51:24] And by the Lord of the heaven and the earth, it is certainly the truth, even as it is true that you speak.
[51:24] پس آسمان اور زمین کے ربّ کی قسم! یہ یقیناً اُسی طرح سچ ہے جیسے تم (آپس میں) باتیں کرتے ہو۔

[51:25] Has the story of Abraham's honoured guests reached thee?
[51:25] کیا تجھ تک ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟

[51:26] When they entered upon him and said, 'Peace!' he said, 'Peace!' They were all strangers.
[51:26] جب وہ اس کے پاس آئے تو انہوں نے کہا سلام! اس نے بھی کہا سلام! (اور جی میں کہا) اجنبی لوگ (معلوم ہوتے ہیں)۔

[51:27] And he went quietly to his household, and brought a fatted calf,
[51:27] وہ جلدی سے اپنے گھروالوں کی طرف گیا اور ایک موٹا تازہ (بُھنا ہؤا) بچھڑا لے آیا۔

[51:28] And he placed it before them. He said, 'Will you not eat?'
[51:28] پھر اُسے ان کے سامنے پیش کیا (اور) پوچھا کیا تم کھاؤگے نہیں؟

[51:29] And he felt a fear on account of them. They said, 'Fear not.' And they gave him glad tidings of the birth of a son possessing knowledge.
[51:29] تب اُس نے ان کی طرف سے خوف محسوس کیا۔ انہوں نے کہا ڈر نہیں۔ اور انہوں نے اُسے ایک صاحبِ علم بیٹے کی خوشخبری دی۔

[51:30] Then his wife came forward crying and smote her face and said, 'A barren old woman!'
[51:30] اس پر اس کی بیوی آواز بلند کرتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنے چہرے پر ہاتھ مارا اور کہا (میں) ایک بانجھ بڑھیا ہوں۔
[51:31] They said, 'Even so has thy Lord said. Surely, He is the Wise, the All- Knowing.'
[51:31] انہوں نے کہا اسی طرح (ہوگا جو) تیرے ربّ نے کہا ہے۔ یقیناً وہی بہت حکمت والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[51:32] Abraham said, 'Now what is your errand, O ye messengers?'
[51:32] اس (یعنی ابراہیم) نے کہا اے بھیجے ہوؤ! تمہارا مقصود کیا ہے؟

[51:33] They said, 'We have been sent to a sinful people,
[51:33] انہوں نے کہا ہمیں یقیناً ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے۔

[51:34] 'That we may send down upon them stones of clay,
[51:34] تاکہ ہم مٹی کے بنے ہوئے کنکر اُن کی طرف چلائیں۔

[51:35] 'Marked, with thy Lord, for those guilty of excesses.'
[51:35] جو نشان زدہ ہیں تیرے ربّ کے حضور اِسراف کرنے والوں کے لئے۔

[51:36] And We brought forth therefrom such of the believers as were there,
[51:36] پھر ہم نے، جو اس میں مومن تھے، اُن سب کو نکال لیا۔

[51:37] And We found not there except only one house of Muslims.
[51:37] پس ہم نے اُس میں فرمانبرداروں کا صرف ایک گھر پایا۔

[51:38] And We left therein a Sign for those who fear the painful punishment.
[51:38] اور (عبرت کا) ایک بڑا نشان اُس میں چھوڑ دیا اُن لوگوں کے لئے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔

[51:39] And We left another Sign in Moses when We sent him to Pharaoh with clear authority,
[51:39] اور موسیٰ (کے واقعہ) میں بھی (ایسا ہی نشان تھا) جب ہم نے اسے ایک روشن دلیل کے ساتھ فرعون کی طرف بھیجا۔

[51:40] But he turned away from Moses in his pride of power, and said, 'A sorcerer, or a madman.'
[51:40] پس اس نے اپنے معتمدین سمیت اعراض کیا اور کہا محض ایک جادوگر یا دیوانہ ہے۔
[51:41] So We seized him and his hosts and threw them into the sea; and he himself was to blame.
[51:41] تب ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ لیا اور انہیں سمندر میں دے پٹکا اور وہ قابلِ ملامت تھا۔

[51:42] And there was a Sign in the tribe of 'Ad, when We sent against them the destructive wind.
[51:42] اور عاد میں بھی (ایک نشان تھا)۔ جب ہم نے ان پر ایک ویران کردینے والی ہوا چلائی۔

[51:43] It left nothing whatever that it visited, but made it like a rotten bone.
[51:43] جس چیز پر سے وہ گزرتی تھی اس کا کچھ باقی نہیں چھوڑتی تھی مگر اُسے گلی سڑی چیز کی طرح کردیتی تھی۔

[51:44] And a Sign there was in the tribe of Thamud when it was said to them, 'Enjoy yourselves for a while.'
[51:44] اور ثمود میں بھی (ایک نشان تھا)۔ جب انہیں کہا گیا کہ ایک مدت تک فائدہ اٹھالو۔

[51:45] But they rebelled against the command of their Lord. So the thunderbolt overtook them while they gazed;
[51:45] پس انہوں نے اپنے ربّ کے فرمان سے سرکشی کی تو انہیں آسمانی بجلی نے آپکڑا اور وہ دیکھتے رہ گئے۔

[51:46] And they were not able to rise again, nor could they defend themselves.
[51:46] تب اُنہیں کھڑے ہونے کی بھی استطاعت نہ رہی اور نہ ہی وہ بدلہ لینے کی طاقت رکھتے تھے۔

[51:47] And We destroyed the people of Noah before them; they were a disobedient people.
[51:47] اور نوح کی قوم بھی قبل ازیں (ایک نشانِ عبرت تھی) یقیناً وہ ایک فاسق قوم تھی۔

[51:48] And We have built the heaven with Our own hands, and verily We have vast powers.
[51:48] اور ہم نے آسمان کو ایک خاص قدرت سے بنایا اور یقیناً ہم وسعت دینے والے ہیں۔

[51:49] And the earth We have spread out, and how excellently do We prepare things!
[51:49] اور زمین کو ہم نے ہموار کردیا۔ پس کیا ہی اچھا بچھونا بنانے والے ہیں۔

[51:50] And of everything have We created pairs, that you may reflect.
[51:50] اور ہر چیز میں سے ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم نصیحت پکڑو۔
[51:51] Flee ye therefore unto Allah. Surely, I am a plain Warner unto you from Him.
[51:51] پس تیزی سے اللہ کی طرف دوڑو۔ یقیناً میں اُس کی طرف سے تمہیں ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

[51:52] And do not set up another God along with Allah. Surely, I am a plain Warner unto you from Him.
[51:52] اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بناؤ۔ یقیناً میں اس کی طرف سے تمہیں ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

[51:53] Even so there came no Messenger to those before them, but they said, 'A sorcerer, or a madman!'
[51:53] اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کی طرف بھی کبھی کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے کہا کہ یہ ایک جادوگر یا دیوانہ ہے۔

[51:54] Have they made it a legacy to one another? Nay, they are all a rebellious people.
[51:54] کیا اِسی کی وہ ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں؟ بلکہ یہ ایک سرکش قوم ہیں۔

[51:55] So turn away from them; and there will be no blame on thee.
[51:55] پس اِن سے منہ پھیرلے۔ تُو ہرگز کسی ملامت کا سزاوار نہیں۔

[51:56] And keep on exhorting; for verily, exhortation benefits those who would believe.
[51:56] اور تُو نصیحت کرتا چلا جا۔ پس یقیناً نصیحت مومنوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

[51:57] And I have not created the Jinn and the men but that they may worship Me.
[51:57] اور میں نے جن و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اس غرض سے کہ وہ میری عبادت کریں۔

[51:58] I desire no sustenance from them, nor do I desire that they should feed Me.
[51:58] میں ان سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔

[51:59] Surely, it is Allah Himself Who is the Great Sustainer, the Powerful, the Strong.
[51:59] یقیناً اللہ ہی ہے جو بہت رزق دینے والا، صاحبِ قوّت (اور) مضبوط صفات والا ہے۔

[51:60] And for those who do wrong there is a share of comfort like the share enjoyed by their fellows of the earlier times; so let them not ask Me to hasten on the punishment.
[51:60] پس یقیناً اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے ظلم کیا ظلم کی پاداش کا ویسا ہی حصّہ ہے جیسا کہ اُن کے ہم قماش لوگوں کا تھا۔ پس چاہئے کہ وہ مجھ سے (اس کی) طلب میں جلدی نہ کریں۔
[51:61] Woe, then, to those who disbelieve, because of that day of theirs which they have been promised!
[51:61] پس ہلاکت ہوگی کفر کرنے والوں کے لئے اُن کے اُس دن جس کا وہ وعدہ دیئے جاتے ہیں۔