Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 5: Al-Ma'idah المَائدة النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[5:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[5:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[5:2] O ye who believe! fulfil your compacts. Lawful are made to you quadrupeds of the class of cattle other than those which are being announced to you, except that you should not hold game to be lawful while you are in a state of pilgrimage; verily, Allah decrees what He wills.
[5:2] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! عہدوں کو پورا کرو۔ تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال قرار دیئے گئے سوائے اس کے جو تم پر پڑھا جاتا ہے۔ مگر شکار کو حلال قرار دینے والے نہ ہو جانا جبکہ تم اِحرام کی حالت میں ہو۔ یقینا اللہ وہی فیصلہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے۔

[5:3] O ye who believe! profane not the Signs of Allah, nor the Sacred Month, nor the animals brought as an offering, nor the animals of sacrifice wearing collars, nor those repairing to the Sacred House, seeking grace from their Lord, and His pleasure. And when you put off the pilgrims' garb and are clear of the Sacred Territory, you may hunt. And let not the enmity of a people, that they hindered you from the Sacred Mosque, incite you to transgress. And help one another in righteousness and piety; but help not one another in sin and transgression. And fear Allah; surely, Allah is severe in punishment.
[5:3] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! شعائراللہ کی بے حرمتی نہ کرو اور نہ ہی حرمت والے مہینہ کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ہی قربانی کی علامت کے طور پر پٹے پہنائے ہوئے جانوروں کی اور نہ ہی ان لوگوں کی جو اپنے ربّ کی طرف سے فضل اور رضوان کی تمنا رکھتے ہوئے حرمت والے گھر کا قصدکر چکے ہوں۔ اور جب تم اِحرام کھول دو تو (بے شک) شکار کرو۔ اور تمہیں کسی قوم کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تمہیں مسجدِ حرام سے روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرو۔ اور نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی (کے کاموں) میں تعاون نہ کرو۔ اور اللہ سے ڈرو۔ یقینا اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[5:4] Forbidden to you is the flesh of an animal which dies of itself, and blood and the flesh of swine; and that on which is invoked the name of one other than Allah; and that which has been strangled; and that beaten to death; and that killed by a fall; and that which has been gored to death; and that of which a wild animal has eaten, except that which you have properly slaughtered; and that which has been slaughtered at an altar. And forbidden is also that you seek to know your lot by the divining arrows. That is an act of disobedience. This day have those who disbelieve despaired of harming your religion. So fear them not, but fear Me. This day have I perfected your religion for you and completed My favour upon you and have chosen for you Islam as religion. But whoso is forced by hunger, without being wilfully inclined to sin, then, surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[5:4] تم پر مُردار حرام کر دیا گیا ہے اور خون اور سؤر کا گوشت اور جو اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو اور دم گھٹ کر مرنے والا اور چوٹ لگ کر مرنے والا اور گِر کر مرنے والا اور سینگ لگنے سے مرنے والا اور وہ بھی جسے درندوں نے کھایا ہو، سوائے اس کے کہ جسے تم (اس کے مرنے سے پہلے) ذبح کر لو اور وہ (بھی حرام ہے) جو معبودانِ باطلہ کی قربان گاہوں پر ذبح کیا جائے اور یہ بات بھی کہ تم تیروں کے ذریعہ آپس میں حصّے بانٹو۔ یہ سب فسق ہے۔ آج کے دن وہ لوگ جو کافر ہوئے تمہارے دین (میں دخل اندازی) سے مایوس ہو چکے ہیں۔پس تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔ آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر میں نے اپنی نعمت تمام کر دی ہے اور میں نے اسلام کو تمہارے لئے دین کے طور پر پسند کر لیا ہے۔ پس جو بھوک کی شدت سے (ممنوعہ چیز کھانے پر) مجبور ہو چکا ہو اس حال میں کہ وہ گناہ کی طرف جھکنے والا نہ ہو تو اللہ یقیناً بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[5:5] They ask thee what is made lawful for them. Say, 'All good things have been made lawful for you; and what you have taught the beasts and birds of prey to catch for you, training them for hunting and teaching them of what Allah has taught you. So eat of that which they catch for you, and pronounce thereon the name of Allah. And fear Allah. Surely, Allah is quick in reckoning.'
[5:5] وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ اُن کے لئے کیا حلال کیا گیا ہے۔ تُو کہہ دے کہ تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں۔اور شکاری جانوروں میں سے بعض کو سِدھاتے ہوئے جو تم تعلیم دیتے ہو تو (یاد رکھو کہ) تم انہیں اس میں سے سکھاتے ہو جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے۔ پس تم اس (شکار) میں سے کھاؤ جو وہ تمہارے لئے روک رکھیں اور اس پر اللہ کا نام پڑھ لیا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقیناً اللہ حساب (لینے) میں بہت تیز ہے۔

[5:6] This day all good things have been made lawful for you. And the food of the People of the Book is lawful for you, and your food is lawful for them. And lawful for you are chaste believing women and chaste women from among those who were given the Book before you, when you give them their dowries, contracting valid marriage and not committing fornication nor taking secret paramours. And whoever rejects the faith, his work has doubtless come to naught, and in the Hereafter he will be among the losers.
[5:6] آج کے دن تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں اور اہلِ کتاب کا (پاکیزہ) کھانا بھی تمہارے لئے حلال ہے جبکہ تمہارا کھانا ان کے لئے حلال ہے اور پاکباز مومن عورتیں اور ان لوگوں میں سے پاکباز عورتیں بھی جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تمہارے لئے حلال ہیں جبکہ تم انہیں نکاح میں لاتے ہوئے ان کے حق مہر ادا کرو، نہ کہ بدکاری کے مرتکب بنتے ہوئے اور نہ ہی پوشیدہ دوست بناتے ہوئے۔ اور جو ایمان ہی کا انکار کر دے اس کا عمل یقیناً ساقط ہو جاتا ہے اور وہ آخرت میں گھاٹا پانے والوں میں سے ہوگا۔

[5:7] O ye who believe! when you stand up for Prayer, wash your faces, and your hands up to the elbows, and pass your wet hands over your heads, and wash your feet to the ankles. And if you be unclean, purify yourselves by bathing. And if you are ill or you are on a journey while unclean, or one of you comes from the privy or you have touched women, and you find not water, betake yourselves to pure dust and wipe therewith your faces and your hands. Allah desires not that He should place you in a difficulty, but He desires to purify you and to complete His favour upon you, so that you may be grateful.
[5:7] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم نماز کی طرف جانے کے لئے اٹھو تو اپنے چہروں کو دھو لیا کرو اور اپنے ہاتھوں کو بھی کہنیوں تک۔ اور اپنے سروں کا مسح کرو اور ٹخنوں تک اپنے پاؤں بھی دھو لیا کرو۔ اور اگر تم جنبی ہو تو (پورا غسل کرکے) اچھی طرح پاک صاف ہو جایا کرو۔ اور اگر تم مریض ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی حوائج ِ ضروریہ سے فارغ ہو کر آیا ہو یا تم نے عورتوں سے تعلق قائم کیا ہو اور اس حالت میں تمہیں پانی نہ ملے تو خشک پاکیزہ مٹی کا تیمم کرو اور اپنے چہروں اور ہاتھوں پر اس سے مسح کر لیا کرو۔ اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی ڈالے لیکن چاہتا ہے کہ تمہیں بہت پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت تمام کرے تاکہ تم شکر کیا کرو۔

[5:8] And remember Allah's favour upon you and the covenant which He made with you, when you said, 'We hear and we obey.' And fear Allah. Surely, Allah knows well what is in the minds.
[5:8] اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو اور اس کے عہد کو جسے اس نے تمہارے ساتھ مضبوطی سے باندھا جب تم نے کہا کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور اللہ سے ڈرو۔ اللہ یقیناً سینوں کی باتیں خوب جانتا ہے۔

[5:9] O ye who believe! be steadfast in the cause of Allah, bearing witness in equity; and let not a people's enmity incite you to act otherwise than with justice. Be always just, that is nearer to righteousness. And fear Allah. Surely, Allah is aware of what you do.
[5:9] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔ انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔ یقیناً اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[5:10] Allah has promised those who believe and do good deeds that they shall have forgiveness and a great reward.
[5:10] اللہ نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے (کہ) اُن کے لئے مغفرت اور ایک بہت بڑا اجر ہے۔
[5:11] And as for those who disbelieve and reject Our Signs, they are the people of Hell.
[5:11] اور وہ لوگ جو کافر ہوئے اور انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا یہی ہیں جو اہلِ جہنّم ہیں۔

[5:12] O ye who believe! remember Allah's favour upon you when a people intended to stretch out their hands against you, but He withheld their hands from you; and fear Allah. And on Allah should the believers rely.
[5:12] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو۔ جب ایک قوم نے پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ وہ تمہاری طرف اپنے (شر کے) ہاتھ لمبے کریں گے مگر اس نے تم سے ان کے ہاتھوں کو روک لیا اور اللہ سے ڈرو اور چاہئے کہ اللہ ہی پر مومن توکّل کریں۔



[5:13] And indeed Allah did take a covenant from the children of Israel; and We raised among them twelve leaders. And Allah said, 'Surely, I am with you. If you observe Prayer, and pay the Zakat, and believe in My Messengers and support them, and lend to Allah a goodly loan, I will remove your evils from you and admit you into Gardens beneath which streams flow. But whoso from among you disbelieves thereafter does indeed stray away from the right path.'
[5:13] اور یقیناً اللہ بنی اِسرائیل کا میثاق (بھی) لے چکا ہے اور ہم نے ان میں سے بارہ نقیب مقرر کر دئیے تھے۔ اور اللہ نے کہا یقیناً میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی اور میرے رسولوں پر ایمان لائے اور تم نے ان کی مدد کی اور اللہ کو قرضہ حسنہ دیا تو میں ضرور تمہاری برائیوں کو تم سے دُورکردوں گا اور ضرور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کروں گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ پس تم میں سے جس نے اس کے بعد کفر کیا تو وہ یقیناً سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔

[5:14] So, because of their breaking their covenant, We have cursed them, and have hardened their hearts. They pervert the words from their proper places and have forgotten a good part of that with which they were exhorted. And thou wilt not cease to discover treachery on their part, except in a few of them. So pardon them and turn away from them. Surely, Allah loves those who do good.
[5:14] پس اُن کے اپنا عہد توڑنے کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا۔ وہ کلمات کو ان کی اصل جگہوں سے ہٹا دیتے تھے اور وہ اس میں سے جس کی انہیں خوب نصیحت کی گئی تھی ایک حصّہ بھول گئے اور ان میں سے چند ایک کے سوا تُو ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر آگاہ ہوتا رہے گا۔ پس ان سے درگزر کر اور صرفِ نظر کر۔ یقیناً اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[5:15] And from those also who say, 'We are Christians,' We took a covenant, but they too have forgotten a good part of that with which they were exhorted. So We have caused enmity and hatred among them till the Day of Resurrection. And Allah will soon let them know what they have been doing.
[5:15] اور اُن لوگوں سے (بھی) جنہوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان کا میثاق لیا پھر وہ بھی اس میں سے ایک حصہ بُھلا بیٹھے جس کی انہیں تاکیدی نصیحت کی گئی تھی۔ پس ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک باہمی دشمنی اور بغض مقدر کر دیئے ہیں اور اللہ ضرور اُن کو اس (کے بدانجام) سے آگاہ کرے گا جو (صنعتیں) وہ بنایا کرتے تھے۔

[5:16] O People of the Book! there has come to you Our Messenger who unfolds to you much of what you had kept hidden of the Book and passes over much. There has come to you indeed from Allah a Light and a clear Book.
[5:16] اے اہلِ کتاب! یقیناً تمہارے پاس ہمارا وہ رسول آچکا ہے جو تمہارے سامنے بہت سی باتیں جو تم (اپنی) کتاب میں سے چُھپایا کرتے تھے خوب کھول کر بیان کررہا ہے اور بہت سی ایسی ہیں جن سے وہ صرفِ نظر کر رہا ہے۔ یقیناً تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آچکا ہے اور ایک روشن کتاب بھی۔

[5:17] Thereby does Allah guide those who seek His pleasure on the paths of peace, and leads them out of every kind of darkness into light by His will, and guides them to the right path.
[5:17] اللہ اس کے ذریعہ انہیں جو اس کی رضا کی پیروی کریں سلامتی کی راہوں کی طرف ہدایت دیتا ہے اور اپنے اِذن سے انہیں اندھیروں سے نور کی طرف نکال لاتا ہے اور انہیں صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

[5:18] They have indeed disbelieved who say, 'Surely, Allah is none but the Messiah, son of Mary.' Say, 'Who then has any power against Allah, if He desire to bring to naught the Messiah, son of Mary, and his mother and all those that are in the earth?' And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and what is between them. He creates what He pleases; and Allah has power to do all things.
[5:18] یقیناً ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا کہ یقیناً اللہ ہی مسیح ابنِ مریم ہے۔ تُو کہہ دے کہ کون ہے جو اللہ کے مقابل پر کچھ بھی اختیار رکھتا ہے، اگر وہ فیصلہ کرے کہ مسیح ابنِ مریم کو اور اس کی ماں کو اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو نابود کرے۔ اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اُس کی بھی جو اُن دونوں کے درمیان ہے۔ وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔



[5:19] The Jews and the Christians say, 'We are sons of Allah and His loved ones.' Say, 'Why then does He punish you for your sins? Nay, you are only human beings among those He has created.' He forgives whom He pleases and punishes whom He pleases. And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and what is between them, and to Him shall be the return.
[5:19] اور یہود اور نصاریٰ نے کہا کہ ہم اللہ کی اولاد ہیں اور اس کے محبوب ہیں۔ توُ کہہ دے پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کیوں دیتا ہے؟ نہیں، بلکہ تم ان میں سے جن کو اُس نے پیدا کیا محض بشر ہو۔ وہ جسے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اس کی بھی جو اُن دونوں کے درمیان ہے اور آخر اسی کی طرف لَوٹ کر جانا ہے۔

[5:20] O People of the Book! there has come to you Our Messenger, after a break in the series of Messengers, who makes things clear to you lest you say, 'There has come to us no bearer of glad tidings and no warner.' So a bearer of glad tidings and a warner has indeed come to you. And Allah has power to do all things.
[5:20] اے اہلِ کتاب! رسولوں کے ایک لمبے انقطاع کے بعد تمہارے پاس یقیناً ہمارا وہ رسول آچکا ہے جو تمہارے سامنے (اہم امور) کھول کر بیان کر رہا ہے مبادا تم یہ کہو کہ ہمارے پاس نہ کوئی بشیر آیا اور نہ کوئی نذیر۔ پس یقیناً تمہارے پاس بشیر اور نذیر آچکا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
[5:21] And remember when Moses said to his people, 'O my people, call to mind Allah's favour upon you when He appointed Prophets among you and made you kings, and gave you what He gave not to any other among the peoples.
[5:21] اور (یاد کرو) وہ وقت جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا۔ اے میری قوم! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب اس نے تمہارے درمیان انبیاءبنائے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور اس نے تمہیں وہ کچھ دیا جو جہانوں میں سے کسی اور کو نہ دیا۔

[5:22] 'O my people, enter the Holy Land which Allah has ordained for you and do not turn back, for then you will turn losers.'
[5:22] اے میری قوم! ارضِ مقدس میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ رکھی ہے اور اپنی پیٹھیں دکھاتے ہوئے مُڑ نہ جاؤ ورنہ تم اس حال میں لَوٹو گے کہ گھاٹا کھانے والے ہوگے۔

[5:23] They said, 'O Moses, there is in that land a haughty and powerful people, and we shall not enter it until they go forth from it. But if they go forth from it, then we will enter it.'
[5:23] انہوں نے کہا اے موسیٰ! یقیناً اس میں ایک بہت سخت گیر قوم ہے اور ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ اس میں سے نکل جائیں۔ پس اگر وہ اس میں سے نکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہو جائیں گے۔



[5:24] Thereupon two men from among those who feared their Lord, on whom Allah had conferred His favour, said, 'Enter the gate, advancing against them; when once you have entered it, then surely you will be victorious. And put your trust in Allah, if you are believers.'
[5:24] ان لوگوں میں سے جو ڈر رہے تھے دو ایسے مَردوں نے جن پر اللہ نے انعام کیا تھا کہا، ان پر صدر دروازہ سے چڑھائی کرو۔ پھر جب تم (ایک دفعہ) اس (دروازہ) سے داخل ہو گئے تو تم بالضرور غالب آ جاؤ گے اور اللہ پر ہی توکل کرو اگر تم مومن ہو۔

[5:25] They said, 'O Moses, we will never enter it so long as they remain in it. Therefore, go thou and thy Lord and fight, and here we sit.'
[5:25] انہوں نے کہا اے موسیٰ! ہم تو ہرگز اس (بستی) میں کبھی داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ اس میں موجود ہیں۔ پس جا توُ اور تیرا ربّ دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔

[5:26] He said, 'My Lord, I have power over none but myself and my brother; therefore make Thou a distinction between us and the rebellious people.'
[5:26] اس نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں کسی پر اختیار نہیں رکھتا سوائے اپنے نفس اور اپنے بھائی کے۔ پس ہمارے درمیان اور فاسق قوم کے درمیان فرق کردے۔

[5:27] God said: 'Verily, it shall be forbidden them for forty years; in distraction shall they wander through the land. So grieve not over the rebellious people.'
[5:27] اس (یعنی اللہ) نے کہا پس یقیناً یہ (ارضِ مقدس) ان پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے۔ وہ زمین میں مارے مارے پھریں گے۔ پس بدکردار قوم پر کوئی افسوس نہ کر۔

[5:28] And relate to them truly the story of the two sons of Adam, when they each offered an offering, and it was accepted from one of them and was not accepted from the other. The latter said, 'I will surely kill thee.' The former replied, 'Allah accepts only from the righteous.
[5:28] اور اُن کے سامنے حق کے ساتھ آدم کے دو بیٹوں کا واقعہ پڑھ کر سُنا جب ان دونوں نے قربانی پیش کی تو ان میں سے ایک کی قبول کر لی گئی اوردوسرے سے قبول نہ کی گئی۔ اس نے کہا میں ضرور تجھے قتل کر دوں گا۔ (جواباً) اس نے کہا یقیناً اللہ متقیوں ہی کی (قربانی) قبول کرتا ہے۔

[5:29] 'If thou stretch out thy hand against me to kill me, I am not going to stretch out my hand against thee to kill thee. I do fear Allah, the Lord of the universe.
[5:29] اگر تو نے میری طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تاکہ تُو مجھے قتل کرے (تو) میں (جواباً) تیری طرف اپنا ہاتھ بڑھانے والا نہیں تاکہ تجھے قتل کروں۔ یقیناً میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[5:30] 'I wish that thou shouldst bear my sin as well as thy sin, and thus be among the inmates of the Fire, and that is the reward of those who do wrong.'
[5:30] یقیناً میں چاہتا ہوں کہ تُو میرے اور اپنے گناہ اٹھائے ہوئے لَوٹے پھر تُو اہلِ نار میں سے ہو جائے اور ظلم کرنے والوں کی یہی جزا ہوتی ہے۔
[5:31] But his mind induced him to kill his brother, so he killed him and became one of the losers.
[5:31] تب اس کے نفس نے اُس کے لئے اپنے بھائی کا قتل اچھا بنا کر دکھایا۔ پس اس نے اسے قتل کر دیا اور وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا۔

[5:32] Then Allah sent a raven which scratched in the ground, that He might show him how to hide the corpse of his brother. He said, 'Woe is me! Am I not able to be even like this raven so that I may hide the corpse of my brother?' And then he became regretful.
[5:32] پھر اللہ نے ایک کو ّے کو بھیجا جو زمین کو (پنجوں سے) کھود رہا تھا تاکہ وہ (یعنی اللہ) اسے سمجھا دے کہ کس طرح وہ اپنے بھائی کی لاش کو ڈھانپ دے۔وہ بول اُٹھا وائے حسرت! کیا میں اس بات سے بھی عاجز آ گیا کہ اس کو ّےجیسا ہی ہو جاتا اور اپنے بھائی کی لاش ڈھانپ دیتا۔ پس وہ پچھتانے والوں میں سے ہوگیا۔

[5:33] On account of this, We prescribed for the children of Israel that whosoever killed a person — unless it be for killing a person or for creating disorder in the land — it shall be as if he had killed all mankind; and whoso gave life to one, it shall be as if he had given life to all mankind. And Our Messengers came to them with clear Signs, yet even after that, many of them commit excesses in the land.
[5:33] اسی بِنا پر ہم نے بنی اسرائیل پر یہ فرض کر دیا کہ جس نے بھی کسی ایسے نفس کو قتل کیا جس نے کسی دوسرے کی جان نہ لی ہو یا زمین میں فساد نہ پھیلایا ہو تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا۔ اور جس نے اُسے زندہ رکھا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو زندہ کردیا اور یقیناً ان کے پاس ہمارے رسول کھلے کھلے نشانات لے کر آ چکے ہیں پھر اس کے بعد بھی ان میں سے کثیر لوگ زمین میں حدسے تجاوز کرتے ہیں۔



[5:34] The reward of those who wage war against Allah and His Messenger and strive to create disorder in the land is only this that they be slain or crucified or their hands and their feet be cut off on alternate sides, or they be expelled from the land. That shall be a disgrace for them in this world, and in the Hereafter they shall have a great punishment;
[5:34] یقیناً اُن لوگوں کی جزا جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہے کہ انہیں سختی سے قتل کیا جائے یا دار پرچڑھایا جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں دیس نکالا دے دیا جائے۔ یہ ان کے لئے دنیا میں ذلت اور رسوائی کا سامان ہے اور آخرت میں تو اُن کے لئے بڑا عذاب (مقدر)ہے۔

[5:35] Except those who repent before you have them in your power. So know that Allah is Most Forgiving, Merciful.
[5:35] سوائے ان لوگوں کے جو اس سے پیشتر توبہ کر لیں کہ تم ان پر غالب آ جاؤ۔ پس جان لو کہ اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[5:36] O ye who believe! fear Allah and seek the way of approach unto Him and strive in His way that you may prosper.
[5:36] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کے قرب کا وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو۔

[5:37] Surely, if those who disbelieve had all that is in the earth and as much over again, to ransom themselves therewith from the punishment of the Day of Resurrection, it would not be accepted from them; and they shall have a painful punishment.
[5:37] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اگر وہ سب کچھ جو زمین میں ہے اُن کا ہوتا بلکہ اس کے علاوہ اس جیسا اور بھی تاکہ وہ اُسے قیامت کے دن کے عذاب سے بچنے کے لئے فدیہ میں دے سکتے تو بھی ان سے وہ قبول نہ کیا جاتا اور اُن کے لئے بہت دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[5:38] They will wish to come out of the Fire, but they will not be able to come out of it, and they shall have a lasting punishment.
[5:38] وہ چاہیں گے کہ آ گ سے نکل جائیں جبکہ وہ ہرگز اُس سے نکل نہ سکیں گے اور ان کے لئے ایک ٹھہر جانے والا عذاب (مقدر) ہے۔

[5:39] And as for the man who steals and the woman who steals, cut off their hands in retribution of their offence as an exemplary punishment from Allah. And Allah is Mighty, Wise.
[5:39] اور چور مَرد اور چور عورت سو دونوں کے ہاتھ کاٹ دو اُس کی جزا کے طور پر جو انہوں نے کمایا (یہ) اللہ کی طرف سے بطور عبرت (ہے) اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[5:40] But whoso repents after his transgression and amends, then will Allah surely turn to him in mercy; verily, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[5:40] پس جو بھی اپنے ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کرے تو یقیناً اللہ اس پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکے گا۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[5:41] Dost thou not know that Allah is He to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth? He punishes whom He pleases and forgives whom He pleases; and Allah has power to do all things.
[5:41] کیاتُو نہیں جانتا کہ اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے۔ اور اللہ ہر چیزپر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔



[5:42] O Messenger! let not those grieve thee who hastily fall into disbelief — those who say with their mouths, 'We believe,' but their hearts believe not. And among the Jews too are those who would fondly listen to any lie — who listen for conveying it to another people who have not come to thee. They pervert words after their being put in their right places, and say, 'If you are given this, then accept it, but if you are not given this, then beware!' And as for him whom Allah desires to try, thou shalt not avail him aught against Allah. These are they whose hearts Allah has not been pleased to purify; they shall have disgrace in this world, and in the Hereafter they shall have a severe punishment.
[5:42] اے رسول! تجھے وہ لوگ غمگین نہ کریں جو کفر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یعنی وہ جو اپنے مونہوں سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ ان کے دل ایمان نہیں لائے تھے، نیز وہ لوگ بھی جو یہودی ہوئے۔ یہ جھوٹ کو بڑے انہماک سے سننے والے ہیں (اور) ایک دوسری قوم کی باتوں کو بھی جو تیرے پاس نہیں آئے بڑی توجہ سے سنتے ہیں۔ وہ کلمات کو ان کی مناسب جگہوں پر رکھے جانے کے بعد تبدیل کر دیتے ہیں۔ وہ (اپنے ساتھیوں سے) کہتے ہیں کہ اگر تمہیں یہ دیا جائے تو قبول کر لو اور اگر تمہیں یہ نہ دیا جائے تو بچ کر رہو اور جس کو اللہ فتنے میں ڈالنا چاہے تُو اس کے لئے اللہ سے (بچانے کا) کوئی اختیار نہیں رکھتایہی وہ لوگ ہیں کہ اللہ ہرگز نہیں چاہتا کہ اُن کے دلوں کو پاک کرے۔ ان کے لئے دنیا میں رُسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہے۔

[5:43] They are habitual listeners to falsehood, devourers of things forbidden. If, then, they come to thee for judgment, judge between them or turn aside from them. And if thou turn aside from them, they cannot harm thee at all. And if thou judge, judge between them with justice. Surely, Allah loves those who are just.
[5:43] جھوٹ کو بڑے انہماک سے سننے والے، بہت بڑھ چڑھ کر مالِ حرام کھانے والے۔ پس اگر وہ تیرے پاس آئیں تو چاہے تُو ان کے درمیان فیصلہ کر یا اُن سے اِعراض کر۔ اور اگر تُو ان سے اِعراض کرے تو وہ ہرگز تجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر تُو فیصلہ کرے تو اُن کے درمیان انصاف سے فیصلہ کر۔ یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[5:44] And how will they make thee their judge when they have with them the Torah, wherein is Allah's judgment? Yet, in spite of that they turn their backs; and certainly they will not believe.
[5:44] اور وہ تجھے کیسے حَکَم بناسکتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے پھر وہ اس کے بعد بھی پیٹھ پھیر لیتے ہیں اور یہ لوگ ہرگز ایمان لانے والے نہیں۔



[5:45] Surely, We sent down the Torah wherein was guidance and light. By it did the Prophets, who were obedient to Us, judge for the Jews, as did the godly people and those learned in the Law; for they were required to preserve the Book of Allah, and because they were guardians over it. Therefore fear not men but fear Me; and barter not My Signs for a paltry price. And whoso judges not by that which Allah has sent down, these it is who are the disbelievers.
[5:45] یقیناً ہم نے تورات اتاری اُس میں ہدایت بھی تھی اور نور بھی۔ اس سے انبیاءجنہوں نے اپنے آپ کو(کلیۃً اللہ کے) فرمانبردار بنا دیا تھا یہود کے لئے فیصلہ کرتے تھے۔ اور اسی طرح اللہ والے لوگ اور علماءبھی اس وجہ سے کہ ان کو اللہ کی کتاب کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا (فیصلہ کرتے تھے) اور وہ اس پر گواہ تھے۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو معمولی قیمت پر نہ بیچو۔ اور جو اُس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو کافر ہیں۔

[5:46] And therein We prescribed for them: A life for a life, and an eye for an eye, and a nose for a nose, and an ear for an ear, and a tooth for a tooth, and for other injuries equitable retaliation. And whoso waives the right thereto, it shall be an expiation for his sins; and whoso judges not by what Allah has sent down, these it is who are wrongdoers.
[5:46] اور ہم نے ان پر اُس (یعنی تورات) میں فرض کر دیا تھا کہ جان کے بدلے جان (ہوگی) اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت نیز زخموں کا بھی برابر کا بدلہ لینا ہوگا۔ پس جو کوئی (ازخود) بطور صدقہ اس (قصاص) کو معاف کر دے تو یہ اس کے لئے (اس کے گناہوں کا) کفّارہ بن جائے گا اور جو کوئی اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں۔

[5:47] And We caused Jesus, son of Mary, to follow in their footsteps, fulfilling that which was revealed before him in the Torah; and We gave him the Gospel which contained guidance and light, fulfilling that which was revealed before it in the Torah, and a guidance and an admonition for the God-fearing.
[5:47] اور ہم نے اُنہی کے نقوش پر اُن کے پیچھے عیسیٰ ابنِ مریم کو بھیجا اس کے مصدق کے طور پر جو تورات میںسے اس کے سامنے تھا۔ اور ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا اور وہ اس کی تصدیق کرنے والی تھی جو تورات میں سے اس کے سامنے تھا اور متقیوں کے لئے ایک ہدایت اور نصیحت (کے طور پر) تھی۔

[5:48] And let the People of the Gospel judge according to what Allah has revealed therein, and whoso judges not by what Allah has revealed, these it is who are the rebellious.
[5:48] پس اہلِ انجیل اس کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں اتارا ہے۔ اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے اتارا ہے تو یہی لوگ ہیں جو فاسق ہیں۔



[5:49] And We have revealed unto thee the Book comprising the truth and fulfilling that which was revealed before it in the Book, and as a guardian over it. Judge, therefore, between them by what Allah has revealed, and follow not their evil inclinations, turning away from the truth which has come to thee. For each of you We prescribed a clear spiritual Law and a manifest way in secular matters. And if Allah had enforced His will, He would have made you all one people, but He wishes to try you by that which He has given you. Vie, then, with one another in good works. To Allah shall you all return; then will He inform you of that wherein you differed.
[5:49] اور ہم نے تیری طرف حق کے ساتھ کتاب نازل کی ہے اُس کی تصدیق کرتی ہوئی جو کتاب میں سے اس کے سامنے ہے اور اس پر نگران کے طور پر۔ پس ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کر جو اللہ نے اتارا ہے۔ اور جو تیرے پاس حق آیا ہے اسے چھوڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کر۔ تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے ایک مسلک اور ایک مذہب بنایا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو ضرور تمہیں ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ اس کے ذریعہ جو اس نے تمہیں دیا تمہیں آزمانا چاہتا ہے۔ پس تم نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کا لَوٹ کر جانا ہے۔ پس وہ تمہیں ان باتوں کی حقیقت سے آگاہ کرے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

[5:50] And We have revealed the Book to thee bidding thee to judge between them by that which Allah has revealed and not to follow their evil inclinations, and to be on thy guard against them, lest they cause thee to fall into affliction on account of part of what Allah has revealed to thee. But if they turn away, then know that Allah intends to smite them for some of their sins. And indeed a large number of men are disobedient.
[5:50] اور (پھر تاکید ہے) کہ جو بھی اللہ نے اتارا ہے اس کے مطابق ان کے درمیان فیصلہ کر اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کر اور ان سے بچ کر رہ کہ اس تعلیم کے کسی حصہ کے متعلق تجھے فتنہ میں نہ ڈال دیں جو اللہ نے تیری طرف اتاری۔ پس اگر وہ پیٹھ پھیر لیں تو جان لے کہ اللہ ضرور ارادہ رکھتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر کوئی مصیبت ڈال دے اور یقیناً لوگوں میں سے بہت سے فاسق ہیں۔
[5:51] Do they then seek the judgment of the days of Ignorance? And who is better than Allah as a Judge for a people who have firm faith?
[5:51] پس کیا وہ جہالت کا (طریقِ) فیصلہ پسندکرتے ہیں۔ اور اہلِ یقین کے لئے فیصلہ کرنے میں اللہ سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔



[5:52] O ye who believe! take not the Jews and the Christians for friends. They are friends one to another. And whoso among you takes them for friends is indeed one of them. Verily, Allah guides not the unjust people.
[5:52] اے وے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ پکڑو۔ وہ (آپس ہی میں) ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور تم میں سے جو اُن سے دوستی کرے گا وہ اُنہی کا ہو رہے گا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[5:53] And thou wilt see those in whose hearts is a disease, hastening towards them, saying, 'We fear lest a misfortune befall us.' Maybe, Allah will bring about victory or some other event from Himself. Then will they become regretful of what they concealed in their minds.
[5:53] پس تُو اُن کو جن کے دلوں میں مرض ہے دیکھے گا کہ اُن لوگوں میں دوڑے پھرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہمیں ڈر ہے کہ ہم پر کوئی زمانے کی مار نہ پڑ جائے۔ پس قریب ہے کہ اللہ فتح (کا دن) لے آئے یا اپنا کوئی فیصلہ صادر کردے تو اُس پر جو وہ اپنے دلوں میں چھپا رہے ہیں شرمندہ ہو جائیں۔

[5:54] And those who believe will say, 'Are these they who swore by Allah with their most solemn oaths that they were surely with you?' Their works are vain and they have become the losers.
[5:54] اور وہ جوایمان لائے کہتے ہیں کیا یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی اپنی (طرف سے) پختہ قسمیں کھائی تھیں کہ وہ یقیناً تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کے اعمال ضائع ہو گئے۔ پس وہ گھاٹا کھانے والے بن گئے۔

[5:55] O ye who believe! whoso among you turns back from his religion, then let it be known that in his stead Allah will soon bring a people whom He will love and who will love Him, and who will be kind and humble towards believers, hard and firm against disbelievers. They will strive in the cause of Allah and will not fear the reproach of a faultfinder. That is Allah's grace; He bestows it upon whomsoever He pleases; and Allah is Bountiful, All- Knowing.
[5:55] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم میں سے جو اپنے دین سے مرتد ہو جائے تو ضرور اللہ (اس کے بدلے) ایک ایسی قوم لے آئے گاجس سے وہ محبت کرتا ہو اور وہ اُس سے محبت کرتے ہوں۔ مومنوں پر وہ بہت مہربان ہوں گے (اور) کافروں پر بہت سخت۔ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا کوئی خوف نہ رکھتے ہوں گے۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ اس کو جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بہت وسعت عطا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[5:56] Your friend is only Allah and His Messenger and the believers who observe Prayer and pay the Zakat and worship God alone.
[5:56] یقیناً تمہارا دوست اللہ ہی ہے اور اس کا رسول اور وہ لوگ جو ایمان لائے جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ (خدا کے حضور) جھکے رہنے والے ہیں۔

[5:57] And those who take Allah and His Messenger and the believers for friends should rest assured that it is the party of Allah that must triumph.
[5:57] اور جو اللہ کو دوست بنائے اور اس کے رسول کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے تو اللہ ہی کا گروہ ہے جو ضرور غالب آنے والے ہیں۔

[5:58] O ye who believe! take not those for friends who make a jest and sport of your religion from among those who were given the Book before you, and the disbelievers. And fear Allah if you are believers;
[5:58] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اُن کو جنہوں نے تمہارے دین کو تمسخر اور کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور کفار کو اپنا دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو۔

[5:59] And who, when you call people to Prayer, take it as jest and sport. That is because they are a people who do not understand.
[5:59] اور جب تم نماز کے لئے بلاتے ہو تو وہ اُسے مذاق اور کھیل تماشہ بنا لیتے ہیں۔ یہ اس بنا پر ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل نہیں رکھتے۔

[5:60] Say, 'O People of the Book! do you find fault with us because we believe in Allah and what has been sent down to us and what was sent down previously? Or is it because most of you are disobedient to God?'
[5:60] تُو کہہ دے اے اہلِ کتاب! کیا تم ہم پر محض اس لئے طعن کرتے ہو کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے اور اس پر جو ہماری طرف اتارا گیا اور جو ہم سے پہلے اتارا گیا تھا؟ اور حق یہ ہے کہ تم میں سے اکثر بدکردار لوگ ہیں۔
[5:61] Say, 'Shall I inform you of those whose reward with Allah is worse than that? They are those whom Allah has cursed and on whom His wrath has fallen and of whom He has made apes and swine and who worship the Evil One. These indeed are in a worse plight, and farther astray from the right path.
[5:61] تُو کہہ دے کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ بدتر چیز کی خبر دوں جو (تمہارے لئے) اللہ کے پاس بطور جزا ہے؟ وہ جس پر اللہ نے لعنت کی اور اس پر غضبناک ہوا اور ان میں سے بعض کو بندر اور سؤر بنا دیا جبکہ انہوں نے شیطان کی عبادت کی۔ یہی لوگ مرتبہ کے لحاظ سے سب سے بدتر اور سیدھی راہ سے سب سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں۔

[5:62] And when they come to you, they say, 'We believe,' while they enter with unbelief and go out therewith; and Allah knows best what they conceal.
[5:62] اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ وہ کفر کے ساتھ ہی (تمہارے اندر) داخل ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ہی باہر نکل گئے۔ اور اللہ اس کو سب سے زیادہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں۔

[5:63] And thou seest many of them hastening towards sin and transgression and the eating of things forbidden. Evil indeed is that which they practise.
[5:63] اور تُو ان میں سے اکثر کو گناہوں اور بے اعتدالیوں اور ان کے حرا م مال کھانے میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کوشش کرتا ہوا پائے گا۔ یقیناً بہت ہی بُرا ہے جو وہ عمل کرتے ہیں۔

[5:64] Why do not the divines and those learned in the Law prohibit them from uttering falsehood and eating things forbidden? Evil indeed is that which they do.
[5:64] کیوں نہ ربّانیوں نے اور (کلامُ اللہ کی حفاظت پر مقرر) علماءنے انہیں گناہ کی بات کہنے اور ان کے حرام کھانے سے روکا۔ یقیناً بہت ہی برا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[5:65] And the Jews say, 'The hand of Allah is tied up.' Their own hands shall be tied up and they shall be cursed for what they say. Nay, both His hands are wide open; He spends how He pleases. And what has been sent down to thee from thy Lord will most surely increase many of them in rebellion and disbelief. And We have cast among them enmity and hatred till the Day of Resurrection. Whenever they kindle a fire for war, Allah extinguishes it. And they strive to create disorder in the earth, and Allah loves not those who create disorder.
[5:65] اور یہود نے کہا اللہ کا ہاتھ بند کیا ہوا ہے۔ خود انہی کے ہاتھ بند کئے گئے ہیں اور جو انہوں نے کہا اس کے سبب سے ان پر لعنت ڈالی گئی ہے۔ بلکہ اُس کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ وہ جیسے چاہے خرچ کرتا ہے۔ اور وہ جو تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ان میں سے بہتوں کو بغاوت اور انکار میں یقیناً بڑھا دے گا۔ اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک دشمنی اور بغض ڈال دیئے ہیں۔ جب بھی وہ جنگ کی آ گ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے۔ اور وہ زمین میں فساد پھیلانے کے لئے دوڑے پھرتے ہیں۔ اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[5:66] And if the People of the Book had believed and been righteous, We would surely have removed from them their evils and We would surely have admitted them into Gardens of Bliss.
[5:66] اور اگر اہلِ کتاب ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ضرور ان کی برائیاں ان سے دور کر دیتے اور ہم ضرور انہیں نعمتوں والی جنتوں میں داخل کر دیتے۔

[5:67] And if they had observed the Torah and the Gospel and what has been now sent down to them from their Lord, they would, surely, have eaten of good things from above them and from under their feet. Among them are a people who are moderate; but many of them — evil indeed is that which they do.
[5:67] اور اگر وہ تورات اور انجیل (کی تعلیم) کو اور جو کچھ ان کی طرف ان کے ربّ کی طرف سے اتارا گیا قائم کرتے تو وہ اپنے اوپر سے بھی کھاتے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے بھی۔ اُن میں سے ہی ایک جماعت میانہ رَو ہے جبکہ ان میں سے بہت ہیں کہ بہت برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[5:68] O Messenger! convey to the people what has been revealed to thee from thy Lord; and if thou do it not, thou hast not conveyed His Message at all. And Allah will protect thee from men. Surely, Allah guides not the disbelieving people.
[5:68] اے رسول! اچھی طرح پہنچا دے جو تیرے ربّ کی طرف سے تیری طرف اتارا گیا ہے۔ اور اگر توُ نے ایسا نہ کیا تو گویا توُ نے اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا۔ اور اللہ تجھے لوگوں سے بچائے گا۔ یقیناً اللہ کافر قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[5:69] Say, 'O People of the Book! you stand on nothing until you observe the Torah and the Gospel and what has now been sent down to you from your Lord.' And surely, what has been sent down to thee from thy Lord will increase many of them in rebellion and disbelief; so grieve not for the disbelieving people.
[5:69] کہہ دے اے اہلِ کتاب! تم کسی بات پر بھی نہیں جب تک تورات اورانجیل کو اور اسے قائم نہ کرو جو تمہاری طرف تمہارے ربّ کی طرف سے اتارا گیا۔ اور وہ جو تیرے ربّ کی طرف سے تیری طرف اتارا گیا ہے اُن میں سے کثیر تعداد کو یقیناً بغاوت اور کفر میں بڑھائے گا۔ پس تُو کافر قوم پر افسوس نہ کر۔

[5:70] Surely, those who have believed, and the Jews, and the Sabians, and the Christians — whoso believes in Allah and the Last Day and does good deeds, on them shall come no fear, nor shall they grieve.
[5:70] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور صابی اور نصرانی جو بھی اللہ پر ایمان لایا اور یومِ آخر پر اور نیک عمل بجا لایا اُن پر کوئی خوف نہیں اور وہ کوئی غم نہیں کریں گے۔
[5:71] Surely, We took a covenant from the children of Israel, and We sent Messengers to them. But every time there came to them a Messenger with what their hearts desired not, they treated some as liars, and some they sought to kill.
[5:71] یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کا میثاق لیا اور ان کی طرف کئی رسول بھیجے۔ جب بھی کوئی رسول ایسی چیز کے ساتھ ان کے پاس آتا جس کو ان کے دل پسند نہیں کرتے تھے تو ایک فریق کو تو وہ جھٹلا دیتے تھے اور ایک فریق کی ظالمانہ مخالفت کرتے تھے۔

[5:72] And they thought there would be no punishment, so they became blind and deaf. But Allah turned to them in mercy; yet again many of them became blind and deaf; and Allah is Watchful of what they do.
[5:72] اور انہوں نے گمان کیا کہ کوئی فتنہ برپا نہ ہوگا۔ پس وہ اندھے اور بہرے ہو گئے۔ بعد ازاں اللہ اُن پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکا پھر بھی ان میں سے کثیر لوگ اندھے اور بہرے ہی رہے۔ اور اللہ جو وہ کرتے تھے اس پر گہری نظر رکھنے والا تھا۔

[5:73] Indeed they are disbelievers who say, 'Surely, Allah is none but the Messiah, son of Mary,' whereas the Messiah himself said, 'O children of Israel, worship Allah Who is my Lord and your Lord.' Surely, whoso associates partners with Allah, him has Allah forbidden Heaven, and the Fire will be his resort. And the wrongdoers shall have no helpers.
[5:73] یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابنِ مریم ہے۔ جبکہ مسیح نے تو یہی کہا تھا اے بنی اسرائیل! اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی ربّ ہے اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ یقیناً وہ جو اللہ کا شریک ٹھہرائے اس پراللہ نے جنت حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانا آگ ہے۔ اور ظالموں کے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔

[5:74] They are surely disbelievers who say, 'Allah is the third of three;' there is no God but the One God. And if they do not desist from what they say, a grievous punishment shall surely befall those of them that disbelieve.
[5:74] یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے (بھی) جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں سے ایک ہے۔ حالانکہ ایک ہی معبود کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ اور اگر وہ اس سے باز نہ آئے جو وہ کہتے ہیں تو ان میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا دردناک عذاب ضرور آلے گا۔

[5:75] Will they not then turn to Allah and beg His forgiveness, while Allah is Most Forgiving, Merciful?
[5:75] پس کیا وہ اللہ کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکتے نہیں اور اس سے بخشش طلب نہیں کرتے جبکہ اللہ بہت ہی بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[5:76] The Messiah, son of Mary, was only a Messenger; surely, Messengers like unto him had indeed passed away before him. And his mother was a truthful woman. They both used to eat food. See how We explain the Signs for their good, and see how they are turned away.
[5:76] مسیح ابنِ مریم ایک رسول ہی تو ہے۔ اس سے پہلے جتنے رسول تھے سب کے سب گزر چکے ہیں۔ اور اس کی ماں صِدیقہ تھی۔ دونوں کھانا کھایا کرتے تھے۔ دیکھ کس طرح ہم ان کی خاطر اپنی آیات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔ پھر دیکھ وہ کدھر بھٹکائے جارہے ہیں۔

[5:77] Say, 'Will you worship beside Allah that which has no power to do you harm or good?' And it is Allah Who is All-Hearing, All-Knowing.
[5:77] تُو کہہ دے کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو تمہارے لئے نہ نقصان کا مالک ہے اور نہ نفع کا۔ اور اللہ وہ ہے جو بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔



[5:78] Say, 'O People of the Book! exceed not the limits in the matter of your religion unjustly, nor follow the evil inclinations of a people who went astray before and caused many to go astray, and who have strayed away from the right path.'
[5:78] تُو کہہ دے اے اہلِ کتاب! تم اپنے دین میں ناحق مبالغہ آمیزی سے کام نہ لو اور ایسی قوم کی خواہشات کی پیروی نہ کرو جو پہلے گمراہ ہو چکے ہیں اور انہوں نے اور بھی بہتوں کو گمراہ کیا اور وہ متوازن راہ سے بھٹک گئے۔

[5:79] Those amongst the children of Israel who disbelieved were cursed by the tongue of David, and of Jesus, son of Mary. That was because they disobeyed and used to transgress.
[5:79] جن لوگوں نے بنی اسرائیل میں سے کفر کیا وہ داؤد کی زبان سے لعنت ڈالے گئے اور عیسیٰ ابنِ مریم کی زبان سے بھی۔ یہ اُن کے نافرمان ہو جانے کے سبب سے اور اس سبب سے ہوا کہ وہ حدسے تجاوز کیا کرتے تھے۔

[5:80] They did not prohibit one another from the iniquity which they committed. Evil indeed was that which they used to do.
[5:80] وہ باز نہیں آتے تھے اُس برائی سے جو وہ کرتے تھے ۔ یقیناً بہت برا تھا جو وہ کیا کرتے تھے۔
[5:81] Thou shalt see many of them taking the disbelievers as their friends. Surely, evil is that which they themselves have sent on before for themselves; with the result that Allah is displeased with them; and in this punishment they shall abide.
[5:81] تُو ان میں سے بہتوں کو دیکھے گا کہ وہ اُن کو دوست بناتے ہیں جو کافر ہوئے۔ یقیناً بہت ہی برا ہے جو اُن کے نفوس نے ان کےلئے آگے بھیجا ہے کہ اللہ ان پر سخت ناراض ہوگیا اور وہ عذاب میں بہت لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[5:82] And if they had believed in Allah and this Prophet, and in that which has been revealed to him, they would not have taken them as their friends, but many of them are disobedient.
[5:82] اور اگر وہ اللہ پر اور اس نبی پر اور اس پر ایمان رکھتے جو اس کی طرف اتارا گیا تو اُن (کافروں) کو دوست نہ بناتے۔ لیکن ان میں سے بڑی تعداد فاسقوں کی ہے۔

[5:83] Thou shalt certainly find the Jews and those who associate partners with God to be the most vehement of men in enmity against the believers. And thou shalt assuredly find those who say, 'We are Christians,' to be the nearest of them in love to the believers. That is because amongst them are savants and monks and because they are not proud.
[5:83] یقیناً تو مومنوں سے دشمنی میں سب سے زیادہ سخت یہود کو پائے گا اور ان کو جنہوں نے شرک کیا۔ اور یقیناً تُو مومنوں سے محبت میں قریب تر اُن لوگوں کو پائے گا جنہوں نے کہا کہ ہم نصرانی ہیں۔ یہ اس لئے ہے کہ ان میں سے کئی عبادت گزار اور رہبانیت اختیار کرنے والے ہیں اور اس وجہ سے کہ وہ اِستکبار نہیں کرتے ۔

[5:84] And when they hear what has been revealed to this Messenger, thou seest their eyes overflow with tears, because of the truth which they have recognized. They say, 'Our Lord, we believe, so write us down among those who bear witness.
[5:84] اور جب وہ اُسے سنتے ہیں جو اس رسول کی طرف اتارا گیا تو تُو دیکھےگا کہ ان کی آنکھیں آنسو بہانے لگتی ہیں اس کی وجہ سے جو انہوں نے حق کو پہچان لیا۔ وہ کہتے ہیں اے ہمارے ربّ! ہم ایمان لائے پس ہمیں گواہی دینے والوں میں تحریر کرلے۔

[5:85] 'And why should we not believe in Allah and in the truth which has come to us, while we earnestly wish that our Lord should include us among the righteous people?'
[5:85] اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم اللہ اور اُس حق پر ایمان نہ لائیں جو ہمارے پاس آیا جبکہ ہم یہ طمع رکھتے ہیں کہ ہمارا ربّ ہمیں نیک لوگوں کے زُمرہ میں داخل کرے گا۔

[5:86] So Allah rewarded them, for what they said, with Gardens beneath which streams flow. Therein shall they abide; and that is the reward of those who do good.
[5:86] پس اللہ نے اس بنا پر جو انہوں نے کہا اُن کو ایسی جنتیں ثواب میں دیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ اور احسان کرنے والوں کی یہی جزا ہوا کرتی ہے۔

[5:87] And those who have disbelieved and rejected Our Signs, these are they who are the inmates of Hell.
[5:87] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا یہی لوگ ہیں جو جہنمی ہیں۔

[5:88] O ye who believe! make not unlawful the good things which Allah has made lawful for you, and do not transgress. Surely, Allah loves not the transgressors.
[5:88] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اُن پاکیزہ چیزوں کو جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کر دی ہیں حرام نہ ٹھہرایا کرو۔ اور حد سے تجاوز نہ کرو۔ یقیناً اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[5:89] And eat of that which Allah has provided for you of what is lawful and good. And fear Allah in Whom you believe.
[5:89] اور اس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا حلال (اور) پاکیزہ کھایا کرو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس پر تم ایمان لاتے ہو۔



[5:90] Allah will not call you to account for such of your oaths as are vain, but He will call you to account for the oaths which you take in earnest. The expiation for this is the feeding of ten poor persons with such average food as you feed your families with, or the clothing of them or the freeing of a neck. But whoso finds not the means shall fast for three days. That is the expiation of your oaths when you have sworn them. And do keep your oaths. Thus does Allah explain to you His Signs that you may be grateful.
[5:90] اللہ تمہیں تمہاری لغو قَسموں پر نہیں پکڑے گا لیکن وہ تمہیں ان پر پکڑے گا جو تم نے قَسمیں کھاکر وعدے کئے ہیں۔ پس اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے جو اوسطاً تم اپنے گھروالوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہنانا ہے یا ایک گردن آزاد کرنا ہے۔ اور جو اس کی توفیق نہ پائے تو تین دن کے روزے (رکھنے ہوں گے)۔ یہ تمہارے عہد کا کفارہ ہے جب تم حلف اٹھالو۔ اور (جہاں تک بس چلے) اپنی قَسموں کی حفاظت کیا کرو۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔
[5:91] O ye who believe! wine and the game of hazard and idols and divining arrows are only an abomination of Satan's handiwork. So shun each one of them that you may prosper.
[5:91] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! یقیناً مدہوش کرنے والی چیز اور جؤ١اور بت(پرستی) اور تِیروں سے قسمت آزمائی یہ سب ناپاک شیطانی عمل ہیں۔ پس ان سے پوری طرح بچو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔

[5:92] Satan desires only to create enmity and hatred among you by means of wine and the game of hazard, and to keep you back from the remembrance of Allah and from Prayer. But will you keep back?
[5:92] شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ سے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کر دے اور تمہیں ذکرِ الٰہی اور نماز سے باز رکھے۔ تو کیا تم باز آجانے والے ہو؟

[5:93] And obey Allah and obey the Messenger, and be on your guard. But if you turn away, then know that on Our Messenger lies only the clear conveyance of the Message.
[5:93] اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور (برائی سے) بچتے رہو۔ اور اگر تم پیٹھ پھیر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف واضح پیغام پہنچانا ہے۔

[5:94] On those who believe and do good works there shall be no sin for what they eat, provided they fear God and believe and do good works, and again fear God and believe, yet again fear God and do good. And Allah loves those who do good.
[5:94] وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے ان پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو وہ کھاتے ہیں بشرطیکہ کہ وہ تقویٰ اختیار کریں اور ایمان لائیں اور نیک عمل کریں۔ پھر (مزید) تقویٰ اختیار کریں اور (مزید) ایمان لائیں۔ پھر اور بھی تقویٰ اختیار کریں اور احسان کریں۔ اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

[5:95] O ye who believe! Allah will surely try you in a little matter: the game which your hands and your lances can reach, so that Allah may distinguish those who fear Him in secret. Whoso, therefore, will transgress after this shall have a grievous punishment.
[5:95] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہیں اللہ کچھ ایسے شکار کے ذریعہ ضرور آزمائے گا جس تک تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی رسائی ہوگی تاکہ اللہ اُن لوگوں کو نمایاں کرے جو غائبانہ اس سے ڈرتے ہیں۔ پس جو اس کے بعد حد سے تجاوز کرے گا اس کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہوگا۔

[5:96] O ye who believe! kill not game while you are in a state of pilgrimage. And whoso amongst you kills it intentionally, its compensation is a quadruped like unto that which he has killed, as determined by two just men from among you, the same to be brought as an offering to the Ka'bah; or as an expiation he shall have to feed a number of poor persons, or fast an equivalent number of days, so that he may taste the penalty of his deed. As for the past, Allah forgives it; but whoso reverts to it, Allah will punish him for his offence. And Allah is Mighty, Lord of retribution.
[5:96] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! شکار مارا نہ کرو جب تم اِحرام کی حالت میں ہو۔ اور تم میں سے جو اُسے جان بوجھ کر مارے تو اس کی سز ا کے طور پر کعبہ تک پہنچنے والی ایسی قربانی پیش کرے جو اس جانور کے برابر ہو جسے اس نے مارا ہے، جس کا فیصلہ تم میں سے دو صاحبِ عدل کریں۔ یا پھر اس کا کفارہ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے یا پھر اس کے برابر روزے (رکھے) تاکہ وہ اپنے فعل کا بد نتیجہ چکھے۔اللہ نے درگزر کیا ہے اس سے جو گزر چکا۔ پس جو اِعادہ کرے گا تو اللہ اس سے انتقام لے گا اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) انتقام لینے والا ہے۔

[5:97] The game of the sea and the eating thereof have been made lawful for you as a provision for you and the travellers; but forbidden to you is the game of the land as long as you are in a state of pilgrimage. And fear Allah to Whom you shall be gathered.
[5:97] تمہارے لئے سمندری شکار اور اس کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے۔ یہ تمہارے اور مسافروں کے فائدہ کے لئے ہے۔ اور تم پر خشکی کا شکار اس وقت تک حرام کر دیا گیا ہے جب تک تم اِحرام باندھے ہوئے ہو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔

[5:98] Allah has made the Ka'bah, the inviolable House, as a means of support and uplift for mankind, as also the Sacred Month and the offerings and the animals with collars. That is so that you may know that Allah knows what is in the heavens and what is in the earth, and that Allah knows all things well.
[5:98] اللہ نے بیتِ حرام کعبہ کو لوگوں کے (دینی اور اقتصادی) قیام کا ذریعہ بنایا ہے اور حرمت والے مہینہ کو اور قربانی کے جانوروں کو اور قربانی کی علامت کے طور پر پٹے پہنائے ہوئے جانوروں کو۔ یہ (تنبیہ) اس لئے ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ اُسے خوب جانتا ہے جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور یہ کہ اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

[5:99] Know that Allah is severe in punishment and that Allah is also Most Forgiving, Merciful.
[5:99] جان لو کہ اللہ پکڑ میں بہت سخت ہے اور یہ بھی کہ اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[5:100] On the Messenger lies only the conveying of the Message. And Allah knows what you reveal and what you hide.
[5:100] رسول پر اچھی طرح پیغام پہنچانے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں۔ اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو۔
[5:101] Say, 'The bad and the good are not alike,' even though the abundance of the bad may cause thee to wonder. So fear Allah, O men of understanding, that you may prosper.
[5:101] تُو کہہ دے کہ ناپاک اور پاک برابرنہیں ہوسکتے خواہ تجھے ناپاک کی کثرت کیسی ہی پسند آئے۔ پس اے عقل والو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔



[5:102] O ye who believe! ask not about things which, if revealed to you, would cause you trouble; though if you ask about them while the Qur'an is being sent down, they will be revealed to you. Allah has left them out. And Allah is Most Forgiving, Forbearing.
[5:102] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ایسی چیزوں کے متعلق سوال نہ کیا کرو کہ اگر وہ تم پر ظاہر کردی جائیں تو وہ تمہیں تکلیف میں ڈال دیں۔ اور اگر تم ان کے متعلق سوال کروگے جب قرآن نازل ہو رہا ہے تو وہ تم پر کھول دی جائیں گی۔ اللہ نے ان سے صرفِ نظر کیا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بردبار ہے۔

[5:103] A people before you asked about such things, but then they became disbelievers therein.
[5:103] تم سے پہلے بھی ایک قوم نے یہ باتیں پوچھی تھیں پھر اُن کا انکار کرنے والے ہوگئے۔

[5:104] Allah has not ordained any 'Bahirah' or 'Sa'ibah' or 'Wasilah' or 'Hami'; but those who disbelieve forge a lie against Allah, and most of them do not make use of their understanding.
[5:104] اللہ نے نہ تو کوئی بَحِیرہ بنایا ہے نہ سَائِبہ نہ وَصِیلہ اور نہ حام لیکن وہ لوگ جنہوں نے کفرکیا اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں اور ان میں سے اکثر عقل نہیں کرتے۔



[5:105] And when it is said to them, 'Come to what Allah has revealed, and to the Messenger,' they say, 'Sufficient for us is that wherein we found our fathers.' What! even though their fathers had no knowledge and no guidance?
[5:105] اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ جو اللہ نے اُتارا ہے اس کی طرف آؤ اور رسول کی طرف آؤ تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی بہت کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباءو اَجداد کو پایا۔ کیا اس صورت میں بھی (کافی ہے) کہ ان کے آباءواجداد کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور نہ ہدایت حاصل کرتے تھے۔

[5:106] O ye who believe! be heedful of your own selves. He who goes astray cannot harm you when you yourselves are rightly guided. To Allah will you all return; then will He disclose to you what you used to do.
[5:106] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم اپنے ہی نفوس کے ذمہ دار ہو۔ جو گمراہ ہوگیا تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اگر تم ہدایت پر رہو۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کا لَوٹ کر جانا ہے۔ پس وہ تمہیں اس سے آگاہ کرے گا جو تم کیا کرتے تھے۔

[5:107] O ye who believe! the right evidence among you, when death presents itself to one of you, at the time of making a bequest, is of two just men from among you; or of two others not from among you, if you be journeying in the land and the calamity of death befall you. You shall detain them both after Prayer for giving evidence; if you doubt, they shall both swear by Allah, saying, 'We take not in exchange for this any price, even though he be a near relation, and we conceal not the testimony enjoined by Allah; surely, in that case, we should be among the sinners.'
[5:107] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم میں سے کسی تک موت آ پہنچے تو تمہارے درمیان شہادت کے طور پر وصیت کے وقت اپنے میں سے دو صاحبِ عدل گواہوں کا تقرر ضروری ہے۔ البتہ اگر تم زمین میں سفر کر رہے ہو اور تمہیں موت کی مصیبت آ لے تو اپنوں کی بجائے غیروں میں سے دو گواہ بنا سکتے ہو۔ تم ان دونوں کو کسی نماز کے بعد روک لو۔ اور اگر تمہیں شک ہو تو وہ دونوں اللہ کی قسم کھا کر یہ اقرار کریں کہ ہم اس (گواہی) کے بدلے ہرگز کوئی قیمت وصول نہیں کریں گے خواہ کوئی (ہمارا) قریبی ہی ہو۔ اور ہم اللہ کی مقرر کردہ گواہی نہیں چھپائیں گے تب تو ہم یقیناً گنہگاروں میں سے ہو جائیں گے۔



[5:108] But if it be discovered that the two witnesses are guilty of sin, then two others shall take their place from among those against whom the former two witnesses — who were in a better position to give true evidence — sinfully deposed, and the two latter witnesses shall swear by Allah, saying, 'Surely, our testimony is truer than the testimony of the former two, and we have not been unfair in any way; for then, indeed, we should be of the unjust.'
[5:108] پھر اگر یہ معلوم ہو جائے کہ دونوں گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کی جگہ دو دوسرے ان لوگوں میں سے کھڑے ہو جائیں جن کا حق پہلے دو نے مار لیا ہو۔ پس وہ دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے (انصاف سے) کوئی تجاوز نہیں کیا۔ تب تو ہم یقیناً ظالموں میں سے ہو جائیں گے۔

[5:109] Thus it is more likely that they will give evidence according to facts or that they will fear that other oaths will be taken after their oaths. And fear Allah and hearken. And Allah guides not the disobedient people.
[5:109] یہ (طریق) زیادہ قریب ہے کہ وہ (پہلے گواہ) بعینہ سچی گواہی پیش کریں ورنہ انہیں خوف دامنگیر رہے کہ اُن (دوسروں) کی قسموں کے بعد اِن کی قسمیں ردّ کر دی جائیں گی۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور غور سے سنا کرو اور اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[5:110] Think of the day when Allah will assemble the Messengers and say, 'What reply was made to you?' They will say, 'We have no knowledge, it is only Thou Who art the Knower of hidden things.'
[5:110] جس دن اللہ تمام رسولوں کو اکٹھا کرے گا اور پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا؟ وہ کہیں گے ہمیں کوئی (حقیقی) علم نہیں۔ یقیناً تُو ہی تمام غیبوں کا بہت علم رکھنے والا ہے۔


[5:111] When Allah will say, "O Jesus, son of Mary, remember My favour upon thee and upon thy mother; when I strengthened thee with the Spirit of holiness so that thou didst speak to the people in the cradle and in middle age; and when I taught thee the Book and Wisdom and the Torah and the Gospel; and when thou didst fashion a creation out of clay, in the likeness of a bird, by My command; then thou didst breathe into it a new spirit and it became a soaring being by My command; and thou didst heal the night-blind and the leprous by My command; and when thou didst raise the dead by My command; and when I restrained the children of Israel from putting thee to death when thou didst come to them with clear Signs; and those who disbelieved from among them said, 'This is nothing but clear deception.'"
[5:111] جب اللہ نے کہا اے عیسیٰ ابنِ مریم! اپنے اوپر میری نعمت کو یاد کر اور اپنی والدہ پر، جب میں نے روح القدس سے تیری تائید کی۔ تُو لوگوں سے پنگھوڑے میں اور ادھیڑ عمر میں بھی باتیں کرتا تھا۔ اور وہ وقت بھی (یاد کر) جب میں نے تجھے کتاب سکھائی اور حکمت بھی اور تورات بھی اور انجیل بھی۔ اور جب تُو میرے اِذن سے مٹی سے پرندوں کی صورت کی طرح پر پیدا کرتا تھا۔ پھر تُو اُن میں پھونکتا تھا تو وہ میرے حکم سے پرندے ہو جاتے تھے۔ اور تُو پیدائشی اندھوں اور برص والوں کو میرے حکم سے اچھا کرتا تھا۔ اور جب تُو میرے اِذن سے مرُدوں کو نکالتا تھا۔ اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تجھ سے روکے رکھا جب تُو اُن کے پاس روشن نشانات لے کر آیا تو ان میں سے جنہوں نے کفر کیا کہا یہ یقیناً ایک کھلے کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔

[5:112] And when I inspired the disciples of Jesus to believe in Me and in My Messenger, they said, 'We believe and bear Thou witness that we have submitted.'
[5:112] اور جب میں نے حواریوں کی طرف وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لے آؤ تو انہوں نے کہا ہم ایمان لے آئے، پس گواہ رہ کہ ہم فرمانبردار ہوچکے ہیں۔

[5:113] When the disciples said, 'O Jesus, son of Mary, is thy Lord able to send down to us a table spread with food from heaven?' he said, 'Fear Allah, if you are believers.'
[5:113] جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ ابنِ مریم! کیا تیرے ربّ کے لئے ممکن ہے کہ ہم پر آسمان سے (نعمتوں کا) دسترخوان اتارلے؟ اس (یعنی عیسیٰ ) نے کہا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اگر تم مومن ہو۔

[5:114] They said, 'We desire that we may eat of it, and that our hearts be at rest and that we may know that thou hast spoken truth to us, and that we may be witnesses thereto.'
[5:114] انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل اطمینان پاجائیں اور ہم جان لیں کہ تُو نے ہم سے سچ کہا ہے اور اس پر ہم گواہ بن جائیں۔

[5:115] Said Jesus, son of Mary, 'O Allah, our Lord, send down to us a table from heaven spread with food that it may be to us a festival, to the first of us and to the last of us, and a Sign from Thee; and provide sustenance for us, for Thou art the Best of sustainers.'
[5:115] عیسیٰ ابنِ مریم نے کہا اے اللہ ہمارے ربّ! ہم پر آسمان سے (نعمتوں کا) دسترخوان اُتار جو ہمارے اوّلین اور ہمارے آخرین کے لئے عید بن جائے اور تیری طرف سے ایک عظیم نشان کے طور پر ہو اور ہمیں رزق عطا کر اور تُو رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے۔



[5:116] Allah said, 'Surely, I will send it down to you, but whosoever of you disbelieves afterwards — I will surely punish them with a punishment wherewith I will not punish any other of the peoples.'
[5:116] اللہ نے کہا کہ میں وہ تم پر ضرور اتاروں گا۔ پس جو کوئی اس کے بعد تم میں سے ناشکری کرے تو میں اسے ضرور ایسا عذاب دوں گا جو تمام جہانوں میں کسی اورکو نہیں دوں گا۔

[5:117] And when Allah will say, "O Jesus, son of Mary, didst thou say to men, 'Take me and my mother for two gods beside Allah?'", he will answer, "Holy art Thou. I could never say that to which I had no right. If I had said it, Thou wouldst have surely known it. Thou knowest what is in my mind, and I know not what is in Thy mind. It is only Thou Who art the Knower of hidden things.
[5:117] اور (یاد کرو) جب اللہ عیسیٰ ابنِ مریم سے کہے گا کہ کیا تُو نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اللہ کے سوا دو معبود بنا لو؟ وہ کہے گا پاک ہے تُو۔ مجھ سے ہو نہیں سکتا کہ ایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہ ہو۔ اگر میں نے وہ بات کہی ہوتی تو ضرور تُو اسے جان لیتا۔ تُو جانتا ہے جو میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے دل میں ہے۔ یقیناً تُو تمام غیبوں کا خوب جاننے والا ہے۔

[5:118] "I said nothing to them except that which Thou didst command me — 'Worship Allah, my Lord and your Lord.' And I was a witness over them as long as I remained among them, but since Thou didst cause me to die, Thou hast been the Watcher over them; and Thou art Witness over all things.
[5:118] میں نے تو انہیں اس کے سوا کچھ نہیں کہا جو تُو نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی ربّ ہے اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ اور میں ان پر نگران تھا جب تک میں ان میں رہا۔ پس جب تُو نے مجھے وفات دے دی، فقط ایک تُو ہی ان پر نگران رہا اور تُو ہر چیز پر گواہ ہے۔

[5:119] "If Thou punish them, they are Thy servants; and if Thou forgive them, Thou surely art the Mighty, the Wise."
[5:119] اگر تُو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو یقیناً تُو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[5:120] Allah will say, 'This is a day when only the truthful shall profit by their truthfulness. For them are Gardens beneath which streams flow; therein shall they abide for ever. Allah is well pleased with them, and they are well pleased with Him; that indeed is the great triumph.'
[5:120] اللہ نے کہا یہ وہ دن ہے کہ سچوں کو ان کا سچ فائدہ پہنچانے والا ہے۔ ان کے لئے جنّتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔ اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اس سے راضی ہو گئے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
[5:121] To Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and whatever is in them; and He has power over all things.
[5:121] اللہ ہی کی بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین کی اور اس کی بھی جو اُن کے اندر ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔