Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 49: Al-Hujurat الحُجرَات

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[49:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[49:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[49:2] O ye who believe! be not forward in the presence of Allah and His Messenger, but fear Allah. Verily, Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[49:2] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور اس کے رسول کے سامنے پیش قدمی نہ کیا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[49:3] O ye who believe! raise not your voices above the voice of the Prophet, and speak not aloud to him, as you speak aloud to one another, lest your works become vain while you perceive not.
[49:3] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! نبی کی آواز سے اپنی آوازیں بلند نہ کیا کرو اور جس طرح تم میں سے بعض لوگ بعض دوسرے لوگوں سے اونچی آواز میں باتیں کرتے ہیں اس کے سامنے اونچی بات نہ کیا کرو ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تمہیں پتہ تک نہ چلے۔

[49:4] Verily those who lower their voices in the presence of the Messenger of Allah are the ones whose hearts Allah has purified for righteousness. For them is forgiveness and a great reward.
[49:4] یقیناً وہ لوگ جو اللہ کے رسول کے حضور اپنی آوازیں دھیمی رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لئے آزما لیا ہے۔ ان کے لئے ایک عظیم بخشش اور بڑا اجر ہے ۔

[49:5] Those who shout out to thee from without thy private apartments — most of them lack understanding.
[49:5] یقیناً وہ لوگ جو تجھے گھروں کے باہر سے آوازیں دیتے ہیں اکثر ان میں سے عقل نہیں رکھتے۔

[49:6] And if they had waited patiently until thou came out to them, it would be better for them. But Allah is Most Forgiving, Merciful.
[49:6] اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تُو خود ہی ان کی طرف باہر نکل آتا تو یہ ضرور ان کے لئے بہتر ہوتا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[49:7] O ye who believe! if an unrighteous person brings you any news, ascertain the correctness of the report fully, lest you harm a people in ignorance, and then become repentant for what you have done.
[49:7] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہارے پاس اگر کوئی بدکردار کوئی خبر لائے تو (اس کی) چھان بین کرلیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم جہالت سے کسی قوم کو نقصان پہنچا بیٹھو پھر تمہیں اپنے کئے پر پشیمان ہونا پڑے۔

[49:8] And know that among you is the Messenger of Allah; if he were to comply with your wishes in most of the matters, you would surely come to trouble; but Allah has endeared the faith to you and has made it look beautiful to your hearts, and He has made disbelief, wickedness and disobedience hateful to you. Such indeed are those who follow the right course,
[49:8] اور جان لو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے۔ اگر وہ تمہاری اکثر باتیں مان لے تو تم ضرور تکلیف میں مبتلا ہوجاؤ۔ لیکن اللہ نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں سجا دیا ہے اور تمہارے لئے کفر اور بداعمالی اور نافرمانی سے سخت کراہت پیدا کردی ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔

[49:9] Through the grace and favour of Allah. And Allah is All-Knowing, Wise.
[49:9] اللہ کی طرف سے یہ ایک بڑے فضل اور نعمت کے طور پر ہے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[49:10] And if two parties of believers fight against each other, make peace between them; then if after that one of them transgresses against the other, fight the party that transgresses until it returns to the command of Allah. Then if it returns, make peace between them with equity, and act justly. Verily, Allah loves the just.
[49:10] اور اگر مومنوں میں سے دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرواؤ۔ پس اگر ان میں سے ایک دوسری کے خلاف سرکشی کرے تو جو زیادتی کررہی ہے اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے فیصلہ کی طرف لوٹ آئے۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان عدل سے صلح کرواؤ اور انصاف کرو۔ یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
[49:11] Surely all believers are brothers. So make peace between brothers, and fear Allah that mercy may be shown to you.
[49:11] مومن تو بھائی بھائی ہی ہوتے ہیں۔ پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کروایا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

[49:12] O ye who believe! let not one people deride another people, who may be better than they, nor let women deride other women, who may be better than they. And defame not your own people, nor call one another by nicknames. Bad indeed is evil reputation after the profession of belief; and those who repent not are the wrongdoers.
[49:12] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! (تم میں سے) کوئی قوم کسی قوم پر تمسخر نہ کرے۔ ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہوجائیں۔ اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں)۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوجائیں۔ اور اپنے لوگوں پر عیب مت لگایا کرو اور ایک دوسرے کو نام بگاڑ کر نہ پکارا کرو۔ ایمان کے بعد فسوق کا داغ لگ جانا بہت بری بات ہے۔ اور جس نے توبہ نہ کی تو یہی وہ لوگ ہیں جو ظالم ہیں ۔

[49:13] O ye who believe! avoid most of suspicions; for suspicion in some cases is a sin. And spy not, nor back-bite one another. Would any of you like to eat the flesh of his brother who is dead? Certainly you would loathe it. And fear Allah, surely, Allah is Oft-Returning with compassion and is Merciful.
[49:13] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ظن سے بکثرت اجتناب کیا کرو۔ یقیناً بعض ظن گناہ ہوتے ہیں۔ اور تجسس نہ کیا کرو۔ اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ پس تم اس سے سخت کراہت کرتے ہو۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے ۔

[49:14] O mankind, We have created you from a male and a female; and We have made you into tribes and sub-tribes that you may recognize one another. Verily, the most honourable among you, in the sight of Allah, is he who is the most righteous among you. Surely, Allah is All-knowing, All-Aware.
[49:14] اے لوگو! یقیناً ہم نے تمہیں نر اور مادہ سے پیدا کیا اور تمہیں قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ بلا شبہ اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متّقی ہے۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) ہمیشہ باخبر ہے۔

[49:15] The Arabs of the desert say, 'We believe.' Say, "You have not believed yet; but rather say, 'We have accepted Islam,' for the true belief has not yet entered into your hearts." But if you obey Allah and His Messenger, He will not detract anything from your deeds Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[49:15] بادیہ نشین کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ تُو کہہ دے کہ تم ایمان نہیں لائے لیکن صرف اتنا کہا کرو کہ ہم مسلمان ہوچکے ہیں۔ جبکہ ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تو وہ تمہارے اعمال میں کچھ بھی کمی نہیں کرے گا۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[49:16] The believers are only those who truly believe in Allah and His Messenger, and then doubt not, but strive with their possessions and their persons in the cause of Allah. It is they who are truthful.
[49:16] مومن وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کبھی شک نہیں کیا اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو سچے ہیں۔

[49:17] Say, 'Will you acquaint Allah with your faith, while Allah knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and Allah knows all things full well?'
[49:17] پوچھ کہ کیا تم اللہ کو اپنا دین سکھاتے ہو؟ جبکہ اللہ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

[49:18] They think they have done thee a favour by their embracing Islam. Say, 'Deem not your embracing Islam a favour unto me. On the contrary, Allah has bestowed a favour upon you in that He has guided you to the true Faith, if you are truthful.'
[49:18] وہ تجھ پر احسان جتلاتے ہیں کہ وہ مسلمان ہوگئے ہیں۔ تُو کہہ دے مجھ پر اپنے اسلام کا احسان نہ جتایا کرو بلکہ اللہ تم پر احسان کرتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی طرف ہدایت دی۔ اگر تم سچے ہو (تو اس کا اعتراف کرو)۔

[49:19] Verily, Allah knows the secrets of the heavens and the earth. And Allah sees all that you do.
[49:19] یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کے غیب کو جانتا ہے اور تم جو کرتے ہو اللہ اس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔