Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 47: Muhammad محَمَّد

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[47:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[47:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[47:2] Those who disbelieve and hinder men from the way of Allah — He renders their works vain.
[47:2] وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اس نے ان کے اعمال ضائع کردئیے۔

[47:3] But as for those who believe and do good works and believe in that which has been revealed to Muhammad — and it is the truth from their Lord — He removes from them their sins and improves their condition.
[47:3] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور اس پر ایمان لائے جو محمد پر اتارا گیا، اور وہی ان کے رب کی طرف سے کامل سچائی ہے، اُن کے عیوب کو وہ دور کردے گا اور ان کا حال درست کر دے گا۔

[47:4] That is because those who disbelieve follow falsehood while those who believe follow the truth from their Lord. Thus does Allah set forth for men their similitudes.
[47:4] یہ اس لئے ہو گا کہ وہ جنہوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹ کی پیروی کی اور وہ جو ایمان لائے انہوں نے اپنے ربّ کی طرف سے آنے والے حق کی پیروی کی۔ اسی طرح اللہ لوگوں کے سامنے ان کی مثالیں بیان کرتا ہے۔



[47:5] And when you meet in regular battle those who disbelieve, smite their necks; and, when you have overcome them, bind fast the fetters — then afterwards either release them as a favour or by taking ransom — until the war lays down its burdens. That is the ordinance. And if Allah had so pleased, He could have punished them Himself, but He has willed that He may try some of you by others. And those who are killed in the way of Allah — He will never render their works vain.
[47:5] پس جب تم ان لوگوں سے بِھڑ جاؤ جنہوں نے کفر کیا تو گردنوں پر وار کرنا یہاں تک کہ جب تم ان کا بکثرت خون بہالو تو مضبوطی سے بندھن کسو۔ پھر بعد ازاں احسان کے طور پر یا فدیہ لے کر آزاد کرنا یہاں تک کہ جنگ اپنے ہتھیار ڈال دے۔ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو خود ان سے انتقام لیتا لیکن غرض یہ ہے کہ وہ تم میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائے۔ اور وہ لوگ جنہیں اللہ کی راہ میں سخت تکلیف پہنچائی گئی، ان کے اعمال وہ ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔

[47:6] He will guide them and improve their condition,
[47:6] وہ انہیں ہدایت دے گا اور ان کے حال درست کردے گا۔

[47:7] And admit them into the Garden which He has made known to them.
[47:7] اور انہیں اس جنت میں داخل کرے گا جسے ان کی خاطر اُس نے بہت اعلیٰ بنایا ہے ۔

[47:8] O ye who believe! if you help the cause of Allah, He will help you and will make your steps firm.
[47:8] اے و ہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم اللہ کی مدد کرو تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں کو ثبات بخشے گا۔

[47:9] But as for those who disbelieve, perdition is their lot; and He will make their works vain.
[47:9] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا پس ہلاکت ہو اُن پر اور (اللہ نے) اُن کے اعمال کو ضائع کر دیا۔

[47:10] That is because they hate what Allah has revealed; so He has made their works futile.
[47:10] یہ اس وجہ سے تھا کہ جو کچھ اللہ نے اتارا انہوں نے اسے ناپسند کیا۔ پس اُس نے ان کے اعمال ضائع کردئیے۔
[47:11] Have they not travelled in the earth and seen what was the end of those who were before them? Allah utterly destroyed them, and for the disbelievers there will be the like thereof.
[47:11] پس کیا وہ زمین میں پھرے نہیں کہ نتیجتاً وہ دیکھ لیتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام تھا۔ اللہ نے ان پر ہلاکت کی مار ڈالی اور (اِن) کافروں سے بھی اُن جیسا ہی سلوک ہوگا ۔

[47:12] That is because Allah is the Protector of those who believe, and as for the disbelievers, there is no protector for them.
[47:12] یہ اس لئے ہے کہ اللہ ان لوگوں کا مولیٰ ہوتا ہے جو ایمان لائے ا ور کافروں کا یقیناً کوئی مولیٰ نہیں ہوتا۔

[47:13] Verily, Allah will make those who believe and do good works enter the Gardens underneath which rivers flow; while those who disbelieve enjoy themselves and eat even as the cattle eat, and the Fire will be their resort.
[47:13] یقیناً اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ جبکہ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا عارضی فائدہ اٹھارہے ہیں اور وہ اس طرح کھاتے ہیں جیسے مویشی کھاتے ہیں حالانکہ آگ ان کا ٹھکانا ہے۔

[47:14] And how many a township, more powerful than thy town which has driven thee out, have We destroyed, and they had no helper!
[47:14] اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو تیری (اِس) بستی سے زیادہ طاقتور تھیں جس نے تجھے نکال دیا۔ ہم نے ان کو ہلاک کردیا تب کوئی ان کا مددگار نہ نکلا۔

[47:15] Is he then who stands upon a clear proof from his Lord like those to whom the evil of their deeds is made to look beautiful and who follow their evil inclinations?
[47:15] پس جو اپنے رب کی طرف سے کھلی کھلی ہدایت پر ہوکیا اُس جیسا ہو سکتاہے جسے اس کے برے اعمال اچھے کرکے دکھائے گئے ہوں اور انہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہو؟



[47:16] A description of the Garden promised to the righteous: therein are rivers of water which corrupts not; and rivers of milk of which the taste changes not; and rivers of wine, a delight to those who drink, and rivers of clarified honey. And in it will they have all kinds of fruit, and forgiveness from their Lord. Can those who enjoy such bliss be like those who abide in the Fire and who are given boiling water to drink so that it tears their bowels?
[47:16] اُس جنت کی مثال جس کا متقیوں کو وعدہ دیا جاتا ہے (یہ ہے کہ) اُس میں کبھی متعفن نہ ہونے والے پانی کی نہریں ہیں اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزا متغیر نہیں ہوتا اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے سراسرلذت ہے۔ اور نہریں ہیں ایسے شہد کی جو خالص ہے۔ اور ان کے لئے اُس میں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے عظیم مغفرت بھی۔ کیا (ایسے لوگ) اُس جیسے ہو سکتے ہیں جو آگ میں لمبے عرصہ تک رہنے والا ہو اور کھولتا ہوا پانی انہیں پلایا جائے پس وہ ان کی انتڑیاں کاٹ کر رکھ دے۔

[47:17] And among them are some who listen to thee till, when they go forth from thy presence, they say to those who have been given knowledge, 'What has he been talking about just now?' These are they whose hearts Allah has sealed, and who follow their own evil inclinations.
[47:17] اور ان میں وہ بھی ہیں جو (بظاہر) تیری طرف کان دھرتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ تیرے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان لوگوں سے جنہیں علم دیا گیا ہے پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی اس نے کیا کہا تھا؟ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی اور انہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی۔

[47:18] But as for those who follow guidance, He adds to their guidance, and bestows on them their righteousness.
[47:18] اور وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ان کو اس نے ہدایت میں بڑھا دیا اور اُن کو اُن کا تقویٰ عطاکیا۔

[47:19] They wait not but for the Hour, that it should come upon them suddenly. The signs thereof have already come. But of what avail will their admonition be to them when it has actually come upon them?
[47:19] پس کیا وہ محض ساعت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اچانک ان کے پاس آجائے۔ پس اس کی علامات تو آچکی ہیں ۔ پھر جب وہ بھی ان کے پاس آجائے گی تو اس وقت اُن کا نصیحت پکڑنا اُن کے کس کام آئے گا؟

[47:20] Know, therefore, that there is no God other than Allah, and ask forgiveness for thy frailties, and for believing men and believing women. And Allah knows the place where you move about and the place where you stay.
[47:20] پس جان لے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنی لغزش کی بخشش طلب کر، نیز مومنوں اور مومنات کے لئے بھی۔ اور اللہ تمہارے سفری ٹھکانوں کو بھی خوب جانتا ہے اور مستقل ٹھکانوں کو بھی۔
[47:21] And those who believe say, 'Why is not a Surah revealed?' But when a decisive Surah is revealed and fighting is mentioned therein, thou seest those in whose hearts is a disease looking towards thee with the look of one who is fainting on account of approaching death. So ruin seize them!
[47:21] اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں کہیں گے کہ کیوں نہ کوئی سورت اتاری گئی؟ پس جب کوئی محکم سورت اتاری جائے گی اور اس میں قتال کا ذکر کیا جائے گا تو وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے تُو انہیں دیکھے گا کہ وہ تیری طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے وہ شخص دیکھتا ہے جس پر موت کی غشی طاری ہوگئی ہو۔ پس ہلاکت ہو اُن کے لئے۔

[47:22] Obedience and a kind word is better for them. And when the matter is determined upon, it is good for them if they were true to Allah.
[47:22] اطاعت اور معروف بات چاہئے۔ پس اب جبکہ یہ امر مستحکم ہوچکا ہے اگر وہ اللہ کے ساتھ مخلص رہتے تو ضرور ان کے لئے بہتر ہوتا۔

[47:23] Would you then, if you are placed in authority, create disorder in the land and sever your ties of kinship?
[47:23] کیا تمہارے لئے ممکن ہے کہ اگر تم متولّی ہو جاؤ تو تم زمین میں فساد کرتے پھرو اور اپنے رِحمی رشتوں کو کاٹ دو ؟ (ہرگز نہیں)۔

[47:24] It is these whom Allah curses so that He makes them deaf and makes their eyes blind.
[47:24] یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں بہرہ کردیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا۔

[47:25] Will they not, then, ponder over the Qur'an, or is it that on the hearts are their locks?
[47:25] پس کیا وہ قرآن پر تدبر نہیں کرتے یا دلوں پر اُن کے تالے پڑے ہوئے ہیں؟

[47:26] Surely, those who turn their backs after guidance has become manifest to them, Satan has seduced them, and holds out to them false hopes.
[47:26] یقیناً وہ لوگ جو اپنی پیٹھ دکھاتے ہوئے مرتد ہوگئے بعد اس کے کہ ان پر ہدایت روشن ہوچکی تھی، شیطان نے انہیں (ان کے اعمال) خوبصورت کرکے دکھائے اور انہیں جھوٹی امیدیں دلائیں۔



[47:27] That is because they said to those who hate what Allah has revealed, 'We will obey you in some matters;' and Allah knows their secrets.
[47:27] یہ اس لئے ہوا کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اس سے کراہت کی جو اللہ نے اتارا (یہ) کہا کہ ہم ضرور بعض امور میں تمہاری اطاعت کریں گے۔ اور اللہ اُن کی رازداری کو جانتا ہے۔

[47:28] But how will they fare when the angels will cause them to die, smiting their faces and their backs?
[47:28] پس کیا حال ہوگا جب فرشتے انہیں وفات دیں گے؟ وہ ان کے چہروں اور پیٹھوں پر ضربیں لگائیں گے۔

[47:29] This is because they followed that which displeased Allah, and hated that which pleased Him. So He rendered their works vain.
[47:29] یہ نتیجہ ہے اس کا کہ انہوں نے اس چیز کی جو اللہ کو ناراض کرتی ہے پیروی کی اور اس کی رضا کو ناپسند کیا۔ پس اس نے ان کے اعمال ضائع کردیئے۔

[47:30] Do those in whose hearts is a disease suppose that Allah will not bring to light their malice?
[47:30] کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے گمان کرتے ہیں کہ اللہ اُن کے کینوں کو باہر نہیں نکالے گا؟
[47:31] And if We pleased, We could show them to thee so that thou shouldst know them by their marks. And thou shalt surely recognize them by the tone of their speech. And Allah knows your deeds.
[47:31] اور اگر ہم چاہیں تو تجھے ضرور وہ لوگ دکھا دیں گے اور تُو ان کو ضرور ان کی علامتوں سے جان لے گا اور اُن کو ان کے لب و لہجہ سے یقیناً پہچان لے گا اور اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔

[47:32] And We will surely try you until We distinguish those among you who strive for the cause of God and those who are steadfast. And We will make known the facts about you.
[47:32] اور ہم لازماً تمہیں آزمائیں گے یہاں تک کہ تم میں سے جہاد کرنے والے اور صبر کرنے والے کو ممتاز کردیں اور تمہارے احوال کو پرکھ لیں۔

[47:33] Those who disbelieve and hinder men from the way of Allah and oppose the Messenger after guidance has become manifest to them, shall not harm Allah in the least; and He will make their works fruitless.
[47:33] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کے رستے سے روکا اور رسول کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ہدایت ان پر واضح ہوچکی تھی وہ ہرگز اللہ کا کچھ نقصان نہیں کرسکیں گے اور وہ ضرور ان کے اعمال کو ضائع کردے گا۔

[47:34] O ye who believe! obey Allah and obey the Messenger and let not your works go vain.
[47:34] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو باطل نہ کرو۔

[47:35] Verily, those who disbelieve and hinder men from the way of Allah, and then die while they are disbelievers — Allah certainly will not forgive them.
[47:35] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستہ سے روکا پھر وہ اس حال میں مرگئے کہ وہ کافر تھے تو اللہ ہرگز ان کی مغفرت نہیں کرے گا۔

[47:36] So be not slack and sue not for peace; for you will certainly have the upper hand. And Allah is with you, and He will not deprive you of the reward of your actions.
[47:36] پس کمزوری نہ دکھاؤ کہ صلح کی طرف بلانے لگو جبکہ تم ہی غالب آنے والے ہو اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ ہرگز تمہیں تمہارے اعمال (کا بدلہ) کم نہیں دے گا۔

[47:37] The life of this world is but a sport and a pastime, and if you believe and be righteous, He will give you your rewards, and will not ask of you your possessions.
[47:37] یقیناً دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کردے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو وہ تمہیں تمہارے اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارے اموال نہیں مانگے گا۔

[47:38] If He ask them of you, and press you, you would be niggardly, and He would bring to light your malice.
[47:38] اگر وہ تم سے وہ (اموال) مانگے اور تمہارے پیچھے پڑ جائے تو تم بخل سے کام لو گے اور وہ تمہارے بغض باہر نکال دے گا۔

[47:39] Behold, you are those who are called upon to spend in the way of Allah; but of you there are some who are niggardly. And whoso is niggardly, is niggardly only against his own soul. And Allah is Self- Sufficient, and it is you that are needy. And if you turn your backs, He will bring in your stead a people other than you, then they will not be like you.
[47:39] دیکھو! تم وہ لوگ ہو کہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کے لئے بلایا جاتا ہے۔ پھر تم میں سے وہ بھی ہے جو بخل سے کام لیتا ہے حالانکہ جو بخل سے کام لیتا ہے تو وہ یقیناً اپنے ہی نفس کے خلاف بخل کرتا ہے۔ اللہ غنی ہے اور تم فقیر ہو۔ اگر تم پھر جاؤ تو وہ تمہارے سوا ایک متبادل قوم لے آئے گا پھر وہ تمہاری طرح نہیں ہوں گے۔