Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 46: Al-Ahqaf الاٴحقاف

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[46:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[46:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[46:2] Ha Mim.
[46:2] حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔

[46:3] The revelation of this Book is from Allah, the Mighty, the Wise.
[46:3] اس کتاب کا اتارا جانا کامل غلبہ والے (اور) حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔

[46:4] We have not created the heavens and the earth, and all that is between them, but with truth, and for an appointed term; but those who disbelieve turn away from that of which they have been warned.
[46:4] ہم نے نہیں پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور ایک مقررہ مدت کے لئے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ اس سے، جس سے انہیں ڈرایا جاتا ہے، اِعراض کرتے ہیں۔

[46:5] Say, 'Do you know what it is you call on beside Allah? Show me what they have created of the earth. Or have they a share in the creation of the heavens? Bring me a Book revealed before this or some vestige of knowledge in your support, if you indeed speak the truth.'
[46:5] پوچھ: کیا تم نے اُسے دیکھا ہے جسے تم اللہ کے سوا پکارتے ہو؟ مجھے دکھاؤ تو سہی کہ انہوں نے زمین سے کیا پیدا کیا ہے یا ان کا شریک ہونا محض آسمانوں ہی میں ہے؟ اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ یا علم کا کوئی ادنیٰ سا نشان اگر تم سچے ہو۔

[46:6] And who is more astray than those who, instead of Allah, pray unto such as will not answer them till the Day of Resurrection, and they are even unconscious of their prayer?
[46:6] اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کے سوا اُسے پکارتا ہے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتا؟ اور وہ تو اُن کی پکار ہی سے غافل ہیں۔

[46:7] And when mankind are gathered together they will become enemies to them, and will deny their worship.
[46:7] اور جب لوگ اکٹھے کئے جائیں گے تو وہ (مزعومہ معبود) اُن کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت کا انکار کردیں گے۔

[46:8] And when Our clear Signs are recited unto them, those who disbelieve say of the truth when it comes to them, 'This is manifest sorcery.'
[46:8] اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ، جنہوں نے حق کا انکار کردیا جب وہ ان کے پاس آیا، کہتے ہیں یہ تو کھلا کھلا جادوہے۔

[46:9] Do they say, 'He has forged it?' Say, 'If I have forged it, you cannot avail me aught against Allah. He knows best what mischievous talk you indulge in. Sufficient is He for a Witness between me and you. And He is the Most Forgiving, the Merciful.'
[46:9] کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اِس نے اُسے افترا کیا ہے؟ تُو کہہ دے اگر میں نے یہ افترا کیا ہوتا تو تم اللہ کے مقابل پر مجھے بچانے کی کوئی طاقت نہ رکھتے ۔ جن باتوں میں تم پڑے ہوئے ہو وہ انہیں سب سے زیادہ جانتا ہے۔ وہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی ہے اور وہی بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[46:10] Say, 'I am no new Messenger, nor do I know what will be done with me or with you in this life. I do but follow what is revealed to me; and I am but a plain Warner.'
[46:10] تُو کہہ دے میں رسولوں میں سے پہلا تو نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ مجھ سے اور تم سے کیا سلوک کیا جائے گا۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے اور ایک کھلے کھلے ڈرانے والے کے سوا مَیں اور کچھ بھی نہیں۔


[46:11] Say, 'Tell me, if this is from Allah and you disbelieve therein, and a witness from among the children of Israel bears witness to the advent of one like him, and he believed, but you are too proud, how should you fare?' Verily, Allah guides not the wrongdoing people.
[46:11] تو پوچھ کہ کیا تم نے (اس کے نتیجہ پر) غور کیا کہ اگر وہ اللہ کی طرف سے ہی ہو اور تم اس کا انکار کر چکے ہو، حالانکہ بنی اسرائیل میں سے بھی ایک گواہی دینے والے نے اپنے مثیل کے حق میں گواہی دی تھی پس وہ تو ایمان لے آیا اور تم نے استکبار کیا۔ یقیناً اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[46:12] And those who disbelieve say of those who believe: 'If it were any good, they could not have been ahead of us in attaining it.' And since they have not been guided thereby, they will say, 'This is an old lie.'
[46:12] اور اُن لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا اُن کے متعلق کہا جو ایمان لائے کہ اگر یہ اچھی بات ہوتی تو اسے حاصل کرنے میں یہ ہم پر سبقت نہ لے جاتے۔ اور اب جبکہ وہ ہدایت پانے میں ناکام رہے ہیں تو ضرور کہیں گے کہ یہ تو ایک پرانا جھوٹ ہے ۔

[46:13] And before it there was the Book of Moses, a guide and a mercy; and this is a Book in the Arabic language fulfilling previous prophecies, that it may warn those who do wrong; and as glad tidings to those who do good.
[46:13] اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ایک رہنما اور رحمت کے طور پر تھی۔ اور یہ ایک تصدیق کرنے والی کتاب ہے جو فصیح و بلیغ زبان میں ہے تاکہ اُن لوگوں کو ڈرائے جنہوں نے ظلم کیا اور بطور خوشخبری ہو اُن کے لئے جو احسان کرنے والے ہیں ۔

[46:14] Verily, those who say, 'Our Lord is Allah,' and then remain steadfast — no fear shall come upon them, nor shall they grieve.
[46:14] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا ربّ ہے پھر (اس پر) استقامت اختیار کی تو نہ ان پر کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

[46:15] These are the dwellers of the Garden; they shall abide therein — a recompense for what they did.
[46:15] یہی اصحاب ِجنت ہیں۔ اُس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اُن اعمال کی جزا کے طور پر جو وہ کیا کرتے تھے۔



[46:16] And We have enjoined on man to be good to his parents. His mother bears him with pain, and brings him forth with pain. And the bearing of him and his weaning takes thirty months, till, when he attains his full maturity and reaches the age of forty years, he says, 'My Lord, grant me the power that I may be grateful for Thy favour which Thou hast bestowed upon me and upon my parents, and that I may do such good works as may please Thee. And make my seed righteous for me. I do turn to Thee; and, truly, I am of those who submit to Thee.'
[46:16] اور ہم نے انسان کو تاکیدی نصیحت کی کہ اپنے والدین سے احسان کرے۔ اسے اس کی ماں نے تکلیف کے ساتھ اٹھائے رکھا اور تکلیف ہی کے ساتھ اُسے جنم دیا۔ اور اُس کے حمل اور دودھ چھڑانے کا زمانہ تیس مہینے ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ اپنی پختگی کی عمر کو پہنچا اور چالیس سال کا ہوگیا تو اس نے کہا اے میرے ربّ! مجھے توفیق عطا کر کہ میں تیری اس نعمت کا شکر یہ ادا کر سکوں جو تُو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی اورایسے نیک اعمال بجا لاؤں جن سے تُو راضی ہو اور میرے لئے میری ذرّیّت کی بھی اصلاح کردے۔ یقیناً میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلاشبہ میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

[46:17] Those are they from whom We accept their good works and overlook their ill deeds. They shall be among the inmates of the Garden, in fulfilment of the true promise which was made to them.
[46:17] یہی وہ لوگ ہیں کہ جو کچھ انہوں نے کیا اس میں سے ہم بہترین اعمال ان کی طرف سے قبول کریں گے اور ان کی بدیوں سے درگزرکریں گے۔ وہ اصحابِ جنت میں سے ہوں گے۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا تھا۔

[46:18] But the one who says to his parents, 'Fie on you both! do you threaten me that I shall be brought forth again, when generations have already passed away before me?' And they both cry unto Allah for help and say to him: 'Woe unto thee! believe; for the promise of Allah is true.' But he says, 'This is nothing but the fables of the ancients.'
[46:18] اور وہ جس نے اپنے والدین سے کہا افسوس ہے تم دونوں پر۔ کیا تم مجھے اس بات سے ڈراتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے کتنی ہی قومیں گزر چکی ہیں۔ اور اُن دونوں نے اللہ سے فریاد کرتے ہوئے کہا:ہلاکت ہو تجھ پر۔ ایمان لے آ ۔ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ تب وہ کہنے لگا یہ محض پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

[46:19] These are they against whom the sentence of punishment became due, along with the communities of the Jinn and mankind that had gone before them. Indeed, they were the losers.
[46:19] یہی وہ لوگ ہیں جن پر وہ فرمان صادق آگیا جو ان سے پہلے جِن و انس میں سے گزری ہوئی قوموں پر صادق آیا تھا ۔ یقیناً یہ سب گھاٹا پانے والے لوگ ہیں۔

[46:20] And for all are degrees of rank according to what they did, and that Allah may fully repay them for their deeds; and they shall not be wronged.
[46:20] اور سب کے لئے اس کے مطابق درجات ہیں جو وہ کرتے رہے تا کہ (اللہ) ان کے اعمال کی انہیں پوری پوری جزا دے اس حال میں کہ وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
[46:21] And on the day when those who disbelieve will be brought before the Fire, it will be said to them, 'You exhausted your good things in the life of the world, and you fully enjoyed them. Now this day you shall be requited with ignominious punishment because you were arrogant in the earth without justification, and because you acted rebelliously.'
[46:21] اور یاد کرو وہ دن جب وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آگ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ تم اپنی سب اچھی چیزیں اپنی دنیا کی زندگی میں ہی ختم کر بیٹھے اور ان سے عارضی فائدہ اٹھا چکے۔ پس آج کے دن تم ذلّت کا عذاب دئیے جاؤ گے بوجہ اس کے کہ تم زمین میں ناحق تکبر کرتے تھے اور بوجہ اس کے کہ تم فسق کیا کرتے تھے۔

[46:22] And make mention of the brother of 'Ad, when he warned his people among the sand-hills — and Warners there have been before him and after him — saying, 'Worship none but Allah. I fear for you the punishment of a great day.'
[46:22] اور عاد کے بھائی کو یاد کر جب اس نے اپنی قوم کو ریت کے ٹیلوں کے پاس ڈرایا، جبکہ اس کے سامنے بھی اور اس سے پہلے بھی بہت سے اِنذار گزر چکے تھے، کہ تُم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔ یقیناً میں تم پر ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

[46:23] They said, 'Hast thou come to us to turn us away from our gods? Bring us then that with which thou dost threaten us, if indeed thou art of the truthful.'
[46:23] انہوں نے کہا کیا تُو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہمیں اپنے معبودوں سے پھرا دے۔ پس اُسے لے آ جس کا تو ہمیں ڈراوا دیتا ہے اگر تُو سچوں میں سے ہے۔

[46:24] He said, 'The knowledge thereof is only with Allah. And I convey to you what I have been sent with, but I see you to be a very ignorant people.'
[46:24] اس نے کہا یقیناً علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچارہا ہوں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے لیکن میں تمہیں ایک بہت جاہل قوم دیکھ رہا ہوں۔

[46:25] Then, when they saw it coming towards their valleys as a cloud, they said, 'This is a cloud which will give us rain.' 'Nay, but it is that which you sought to hasten — a wind wherein is a grievous punishment.
[46:25] پس جب انہوں نے اسے ایک بادل کی صورت میں دیکھا جو اُن کی وادیوں کی طرف بڑھ رہا تھا تو کہا یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر بارش برسانے والا ہے۔ نہیں! بلکہ یہ تو وہی ہے جسے تم جلد مانگا کرتے تھے۔ یہ ایک ایسا جھکڑ ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔

[46:26] 'It will destroy everything by the command of its Lord.' And they became such that there was nothing left to be seen, except their dwellings. Thus do We requite the guilty people.
[46:26] تباہ کر دیتا ہے ہر چیز کو اپنے ربّ کے حکم سے۔ پس وہ ایسے (تباہ) ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ اسی طرح ہم مجرم قوم کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[46:27] And We had established them in what We have established you not; and We gave them ears and eyes and hearts. But their ears and their eyes and their hearts availed them naught since they denied the Signs of Allah; and that at which they used to mock encompassed them.
[46:27] اور یقیناً ہم نے اُنہیں وہ تمکنت بخشی تھی جو تمکنت تمہیں نہیں بخشی اور ہم نے ان کے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تھے۔ پس ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے دل کچھ بھی ان کے کام نہ آسکے جب انہوں نے اللہ کی آیات کا بضد انکار کیا۔ اور جس بات کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے انہیں گھیر لیا۔

[46:28] And We did destroy townships round about you; and We have varied the Signs, that they might turn to Us.
[46:28] اور یقیناً ہم تمہارے اِرد گِرد کی بستیوں کو بھی ہلاک کر چکے ہیں۔ اور ہم نے نشانات کو پھیر پھیر کر بیان کیا تا کہ وہ رجوع کریں۔

[46:29] Why, then, did not those help them whom they had taken for gods beside Allah, seeking His nearness through them? Nay, they were lost to them. That was the result of their lie, and of what they fabricated.
[46:29] پھر کیوں نہ ان لوگوں نے ان کی مددکی جن کو اللہ کے سواحصولِ قُرب کی خاطر انہوں نے معبود بنا رکھا تھا بلکہ وہ تو ان سے کھوئے گئے۔ اور یہ اُن کے جھوٹ کا نتیجہ تھا اور اس کا جو وہ افترا کیا کرتے تھے۔

[46:30] And remember when We turned towards thee a party of the Jinn who wished to hear the Qur'an and, when they were present at its recitation, they said to one another, 'Be silent and listen,' and, when it was finished, they went back to their people, warning them.
[46:30] اور جب ہم نے جنوں میں سے ایک جماعت کا رُخ تیری طرف پھیر دیا جو قرآن سنا کرتے تھے۔ جب وہ اُس کے حضور حاضر ہوئے تو انہوں نے کہا خاموش ہو جاؤ۔ پھر جب بات ختم ہوگئی تو اپنی قوم کی طرف انذار کرتے ہوئے لَوٹ گئے۔
[46:31] They said, 'O our people, we have heard a Book, which has been sent down after Moses, fulfilling that which is before it; it guides to the truth, and to the right path.
[46:31] انہوں نے کہا اے ہماری قوم! یقیناً ہم نے ایک ایسی کتاب سنی جو موسیٰ کے بعد اتاری گئی۔ وہ اس کی تصدیق کر رہی تھی جو اس کے سامنے تھا۔ وہ حق کی طرف اور صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دے رہی تھی۔

[46:32] 'O our people, respond to Allah's Summoner and believe in Him. He will forgive you your sins, and protect you from a painful punishment.
[46:32] اے ہماری قوم! اللہ کی طرف بلانے والے کو لبّیک کہو اور اُس پر ایمان لے آؤ۔ وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے بچائے گا۔

[46:33] 'And whoso does not respond to Allah's Summoner, he cannot escape Him in the earth, nor can he have any protector beside Him. Such are in manifest error.'
[46:33] اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کو لبیک نہیں کہتا تو وہ زمین میں عاجز کرنے والا نہیں بن سکتا اور اُس کے مقابل پر اُس کے کوئی سرپرست نہیں ہوتے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی کھلی گمراہی میں ہیں۔

[46:34] Have they not seen that Allah, Who created the heavens and the earth and was not wearied by their creation, has the power to give life to the dead? Yea, verily, He has power over all things.
[46:34] اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور وہ ان کی تخلیق سے تھکا نہیں ، اس بات پر قادر ہے کہ مُردوں کو زندہ کرے؟ کیوں نہیں! یقیناً وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[46:35] And on the day when those who disbelieve will be brought before the Fire, it will be said to them, 'Is not this the truth?' They will say, 'Aye, by our Lord.' He will say, 'Then taste the punishment, because you disbelieved.'
[46:35] اور یاد رکھو اُس دن کو جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آگ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ کیا یہ سچ نہیں تھا؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں۔ ہمارے رب کی قسم! (یہ سچ تھا)۔ وہ ان سے کہے گا پس عذاب چکھو۔ اس وجہ سے کہ تم انکار کیا کرتے تھے۔

[46:36] Have patience, then, as had the Messengers of strong determination; and be in no haste about them. On the day when they see that with which they are threatened, it will appear to them as though they had not tarried save for an hour of a day. This warning has been conveyed; and none but the disobedient people shall be destroyed.
[46:36] پس صبر کر جیسے اُولوالعزم رسولوں نے صبر کیا اور ان کے بارہ میں جلد بازی سے کام نہ لے۔ جس دن وہ اُسے دیکھیں گے جس سے اُنہیں ڈرایا جاتا ہے تو یوں لگے گا جیسے دن کی ایک گھڑی سے زیادہ وہ (انتظار میں) نہیں رہے۔ پیغام پہنچایا جا چکا ہے۔ پس کیا بدکرداروں کے سوا بھی کوئی قوم ہلاک کی جاتی ہے ؟