Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 45: Al-Jathiyah الجَاثیَة

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[45:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[45:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[45:2] Ha Mim.
[45:2] حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔

[45:3] The revelation of this Book is from Allah, the Mighty, the Wise.
[45:3] اس کتاب کا اُتارا جانا کامل غلبہ والے (اور) حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔

[45:4] Verily in the heavens and the earth are Signs for those who believe.
[45:4] یقیناً آسمانوں اور زمین میں مومنوں کے لئے بکثرت نشانات ہیں۔

[45:5] And in your own creation and in that of all the creatures which He scatters in the earth are Signs for a people who possess firm faith.
[45:5] اور تمہاری پیدائش میں، اور جو کچھ وہ چلنے پھرنے والے جانداروں میں سے پھیلاتا ہے، ان میں ایک یقین کرنے والی قوم کے لئے عظیم نشانات ہیں۔

[45:6] And in the alternation of night and day, and the provision that Allah sends down from the sky, whereby He quickens the earth after its death, and in the change of the winds, are Signs for a people who try to understand.
[45:6] اور رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور اس بات میں کہ اللہ آسمان سے ایک رزق اُتارتا ہے پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کردیتا ہے، اور ہواؤں کے رُخ پلٹ پلٹ کر چلانے میں عقل کرنے والی قوم کے لئے بڑے نشانات ہیں۔

[45:7] These are the Signs of Allah which We rehearse unto thee with truth. In what word, then, after rejecting that of Allah and His Signs will they believe?
[45:7] یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تیرے سامنے حق کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں ۔ پس اللہ اور اس کی آیات کے بعد پھر اَور کس بات پر وہ ایمان لائیں گے؟

[45:8] Woe to every sinful liar,
[45:8] ہلاکت ہو ہر سخت افترا کرنے والے اور بڑے جھوٹے پر۔

[45:9] Who hears the Signs of Allah recited unto him, and then proudly persists in his disbelief, as though he heard them not. So give him the tidings of a painful punishment.
[45:9] وہ اللہ کی آیات سنتا ہے جو اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر بھی تکبر کرتے ہوئے (اپنی ضد پر) اَڑا رہتا ہے گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں۔ پس اُسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دے۔

[45:10] And when he learns something of Our Signs, he makes a jest of them. For such there is an abasing punishment.
[45:10] اور جب وہ ہمارے نشانات میں سے بعض پر اطلاع پاتاہے تو انہیں مذاق کا نشانہ بناتا ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے رُسواکن عذاب ہے۔
[45:11] Before them is Hell; and that which they have earned shall not avail them aught, nor shall those whom they have taken for protectors beside Allah. And they will have a great punishment.
[45:11] (اور) ان سے پرے جہنّم ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا وہ کچھ بھی ان کے کام نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ (ان کے کام آئیں گے) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا دوست بنا رکھا ہے جبکہ ان کے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہے۔

[45:12] This is guidance. And for those who disbelieve in the Signs of their Lord is the torture of a painful punishment.
[45:12] یہ ایک بڑی ہدایت ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اُن کے لئے لرزہ خیز عذاب میں سے ایک دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[45:13] Allah it is Who has subjected the sea to you that ships may sail thereon by His command, and that you may seek of His bounty, and that you may be grateful.
[45:13] اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے سمندر کو مسخر کیا اس لئے کہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور اس کے نتیجہ میں تم اس کے فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکربجا لاؤ۔

[45:14] And He has subjected to you whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth: all this is from Him. In that surely are Signs for a people who reflect.
[45:14] اور جو بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے اس میں سے سب اس نے تمہارے لئے مسخر کر دیا۔ اس میں غوروفکر کرنے والوں کے لئے یقیناً کھلے کھلے نشانات ہیں۔



[45:15] Tell those who believe to forgive those who persecute them and fear not the Days of Allah, that He may requite a people for what they earn.
[45:15] تُو اُن سے جو ایمان لائے ہیں، کہہ دے کہ ان لوگوں سے بخشش کا سلوک کریں جو اللہ کے دنوں کی امید نہیں رکھتے تا کہ وہ خود ایسی قوم کو اس کے مطابق جزا دے جو وہ کسب کرتے رہے ہیں۔

[45:16] Whoso does right, does it for his own soul; and whoso does wrong, does so to its detriment. Then to your Lord will you all be brought back.
[45:16] جو نیک اعمال بجا لاتا ہے تو اپنے لئے ہی ایسا کرتا ہے اور جو کوئی بدی کرتا ہے تو خود اپنے خلاف۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤگے۔

[45:17] And verily, We gave the children of Israel the Book, and sovereignty, and prophethood; and We provided them with good and pure things, and We exalted them over the peoples of the time.
[45:17] اور یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی اور پاک چیزوں میں سے انہیں رزق عطا کیا اور ان کو تمام جہانوں پر فضیلت دی۔

[45:18] And We gave them clear Signs regarding this affair. And they did not differ but after true knowledge had come to them, through mutual envy. Verily, thy Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they differed.
[45:18] اور ہم نے انہیں شریعت کی کھلی کھلی تعلیمات عطا کیں۔ پس انہوں نے اختلاف نہیں کیا مگر ایک دوسرے کے خلاف سرکشی کرتے ہوئے، بعد اس کے کہ ان کے پاس علم آچکا تھا ۔ یقیناً تیرا ربّ اُن کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔

[45:19] Then We set thee on a clear path in the matter of religion; so follow it, and follow not the evil inclinations of those who know not.
[45:19] پھر ہم نے تجھے ایک عظیم امرِ شریعت پر قائم کر دیا ۔ پس اس کی پیروی کر اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر جو علم نہیں رکھتے۔

[45:20] Verily, they will not avail thee aught against Allah. And as for the wrongdoers, some of them are friends of others; but Allah is the Friend of the righteous.
[45:20] یقیناً وہ اللہ کے مقابل پر تیرے کسی کام نہیں آسکیں گے۔ اور لازماً ظلم کرنے والے آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں جبکہ اللہ متقیوں کا دوست ہوتا ہے۔
[45:21] This Book contains clear evidences for mankind and is a guidance and a mercy for a people who possess firm faith.
[45:21] یہ لوگوں کے لئے بصیرت افروز باتیں ہیں اور یقین لانے والی قوم کے لئے ہدایت اور رحمت ہیں۔

[45:22] Do those who commit evil deeds think that We shall make them like those who believe and do good works, so that their life and their death shall be equal? Evil indeed is what they judge.
[45:22] کیا وہ لوگ جو طرح طرح کے گناہ کماتے ہیں انہوں نے یہ گمان کر لیا ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں کی طرح بنا دیں گے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے (گویا کہ) ان کا جینا اور مرنا ایک جیسا ہوگا؟ بہت ہی بُرا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔

[45:23] And Allah has created the heavens and the earth with truth and that every soul may be requited for that which it earns; and they shall not be wronged.
[45:23] اور اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا اور تاکہ ہرجان کو اس کے مطابق جزا دی جائے جو اس نے کمایا اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

[45:24] Hast thou seen him who conceives of his god according to his own fancy, and whom Allah has adjudged astray on basis of His knowledge, and whose ears and whose heart He has sealed up, and on whose eyes He has put a covering? Who, then, will guide him after Allah has condemned him? Will you not then heed?
[45:24] کیا تُو نے اسے دیکھا ہے جو اپنی خواہش کو ہی معبود بنائے بیٹھا ہو اور اللہ نے اسے کسی علم کی بِنا پر گمراہ قرار دیا ہو اور اس کی شنوائی پر اور اس کے دل پر مہر لگادی ہو اور اسکی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہو؟ پس اللہ کے بعد اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ کیا پھر بھی تم نصیحت نہیں پکڑو گے؟

[45:25] And they say, 'There is nothing but this our present life; we die and we live here; and nothing but Time destroys us.' But they have no knowledge of that; they do but conjecture.
[45:25] اور وہ کہتے ہیں یہ (زندگی) ہماری دنیا کی زندگی کے سوا کچھ نہیں۔ ہم مرتے بھی ہیں اور زندہ بھی ہوتے ہیں اور زمانہ کے سوا اور کوئی نہیں جو ہمیں ہلاک کرتا ہو۔ حالانکہ ان کو اس بارہ میں کچھ بھی علم نہیں۔ وہ تو محض خیالی باتیں کرتے ہیں۔



[45:26] And when Our clear Signs are recited unto them, their only contention is that they say, 'Bring back our fathers, if you are truthful.'
[45:26] اور جب ہماری کھلی کھلی آیات اُن پر پڑھی جاتی ہیں تو اُن کی دلیل اس کے سوا کچھ نہیں ہوتی کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے آباءو اجداد کو واپس لے آؤ، اگر تم سچے ہو۔

[45:27] Say, 'It is Allah Who gives you life, then causes you to die; then He will gather you together unto the Day of Resurrection about which there is no doubt. But most men know not.'
[45:27] تو کہہ دے کہ اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں مارتا ہے پھر قیامت کے دن کی طرف جس میں کوئی شک نہیں، تمہیں اکٹھا کرکے لے جائے گا۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

[45:28] To Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth; and on the day when the Hour shall come, on that day those who follow falsehood will be the losers.
[45:28] اور اللہ ہی کی ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت۔ اور جس دن قیامت ہوگی اس دن جھوٹ بولنے والے نقصان اٹھائیں گے۔

[45:29] And thou wilt see every people on their knees. Every people will be summoned to their record, and it shall be said to them, 'This day shall you be requited for that which you did.
[45:29] اور تُو ہر امّت کو گھٹنوں کے بَل گرا ہوا دیکھے گا۔ ہر اُمّت اپنی کتاب کی طرف بلائی جائے گی ۔ آج کے دن تم اس کی جزا دیئے جاؤگے جو تم کیا کرتے تھے۔

[45:30] 'This is Our Book; it speaks against you with truth. We caused all that you did to be fully recorded.'
[45:30] یہ ہماری کتاب ہے جو تمہارے خلاف حق کے ساتھ کلام کرے گی ۔ تم جو کچھ کرتے تھے ہم یقیناً اسے تحریر میں لے آتے تھے۔
[45:31] Now as for those who believed and did good works, their Lord will admit them into His mercy. That is the clear achievement.
[45:31] پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے تو اُن کا رب انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ یہی کھلی کھلی کامیابی ہے۔

[45:32] But as to those who disbelieved: "Were not My Signs recited unto you? But you were arrogant, and were a guilty people.
[45:32] اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا (ان سے کہا جائے گا کہ) کیا تم پر میری آیات نہیں پڑھی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم نے تکبر سے کام لیا اور تم ایک مجرم قوم بن گئے۔

[45:33] "And when it was said, 'The promise of Allah is certainly true, and as to the Hour, there is no doubt about its coming,' you said, 'We know not what the Hour is; we think it to be nothing but a conjecture, and we are not convinced.' "
[45:33] اور جب کہا جاتا ہے یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے اور ساعت میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے ہو کہ ہم نہیں جانتے کہ ساعت کیا چیز ہے۔ ہم ایک ظن سے بڑھ کر گمان نہیں کرتے اور ہم ہرگز یقین لانے والے نہیں۔

[45:34] And the evil consequences of their deeds will become apparent to them, and that which they used to mock at shall encompass them.
[45:34] اور اُن پر اُن اعمال کے بدنتائج ظاہر ہوجائیں گے جو انہوں نے کئے اور گھیر لے گی انہیں وہ چیز جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

[45:35] And it will be said to them, 'This day shall We forget you, as you forgot the meeting of this day of yours. And your resort is the Fire, and you will have no helpers.
[45:35] اور کہا جائے گا آج ہم تمہیں بھول جائیں گے جیسا کہ تم اپنے اِس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے اور تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا اور تمہارے کوئی مددگار نہ ہوں گے۔

[45:36] 'This is so, because you made a jest of the Signs of Allah, and the life of the world deceived you.' Therefore, that day they will not be taken out from thence, nor will they be taken back into favour.
[45:36] یہ اس لئے ہو گا کہ تم نے اللہ کے نشانات کو تمسخر بنالیا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکہ میں ڈال دیا تھا۔ پس آج وہ اُس (آگ) سے نکالے نہیں جائیں گے اور نہ ہی ان کا کوئی عذر قبول کیا جائے گا۔

[45:37] All praise, then, belongs to Allah, Lord of the heavens, and Lord of the earth, the Lord of all the worlds.
[45:37] پس اللہ ہی کی سب تعریف ہے جو آسمانوں کا ربّ اور زمین کا ربّ ہے (یعنی وہی) جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[45:38] And His is the majesty in the heavens and the earth; and He is the Mighty, the Wise.
[45:38] اور اسی کی ہے ہر بڑائی آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور وہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔