Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 42: Al-Shura الشّوریٰ

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[42:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[42:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[42:2] Ha Mim.
[42:2] حَمِیدمَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔

[42:3] 'Ain Sin Qaf.
[42:3] عَلِیم سَمِیع قَدِیر:بہت جاننے والا، بہت سننے والا، کامل قدرت رکھنے والا۔

[42:4] Thus has Allah, the Mighty, the Wise, been revealing to thee and to those that preceded thee.
[42:4] اسی طرح کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا اللہ تیری طرف وحی کرتا ہے اور اُن کی طرف بھی کرتا رہا ہے جو تجھ سے پہلے تھے۔

[42:5] To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and He is the High, the Great.
[42:5] اُسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ بہت بلند مرتبہ (اور) صاحبِ عظمت ہے۔

[42:6] The heavens may well-nigh rend asunder from above them; and the angels glorify their Lord with His praise and ask forgiveness for those on the earth. Behold! it is surely Allah Who is the Most Forgiving, the Merciful.
[42:6] قریب ہے کہ آسمان اپنے اُوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ (اُس کی) تسبیح کررہے ہوں اور وہ ان کے لئے جو زمین میں ہیں بخشش طلب کررہے ہوں ۔ خبردار! یقیناً اللہ ہی بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[42:7] And as for those who take for themselves protectors beside Him, Allah watches over them; and thou art not a guardian over them.
[42:7] اور اُن پر بھی اللہ ہی نگہبان ہے جنہوں نے اس کے سوا دوست بنا رکھے ہیں جبکہ تُو اُن پر داروغہ نہیں۔



[42:8] Thus have We revealed to thee the Qur'an in Arabic, that thou mayest warn the Mother of towns, and all around it; and that thou mayest warn them of the Day of Gathering whereof there is no doubt: A party will be in the Garden, and a party in the blazing Fire.
[42:8] اور اسی طرح ہم نے تیری طرف عربی قرآن وحی کیا تاکہ تو بستیوں کی ماں کو اور جو اسکے اردگرد ہیں ڈرائے اور تُو ایسے اجتماع کے دن سے ڈرائے جس میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ جنت میں ہوگا تو ایک گروہ بھڑکتی ہوئی آگ میں۔

[42:9] And if Allah had so pleased, He could have made them one people; but He admits into His mercy whomsoever He pleases. And as for the wrongdoers, they will have no protector and no helper.
[42:9] اور اگر اللہ چاہتا تو اُنہیں ایک ہی امّت بنا دیتا۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور جہاں تک ظالموں کا تعلق ہے تو اُن کے لئے نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔

[42:10] Have they taken for themselves protectors other than Him? But it is Allah Who is the real Protector. And He quickens the dead, and He has power over all things.
[42:10] کیا اُنہوں نے اس کے سوا دوست پکڑ رکھے ہیں؟ پس اللہ ہی ہے جو بہترین دوست ہے اور وہی ہے جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
[42:11] And in whatsoever you differ, the decision thereof rests with Allah. Say: 'Such is Allah, my Lord; in Him I put my trust, and to Him I always turn.'
[42:11] اور جس چیز میں بھی تم اختلاف کرو تو اُس کا فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ یہ ہے اللہ جو میرا ربّ ہے۔ اُسی پر میں توکل کرتا ہوں اور اُسی کی طرف میں جھکتا ہوں۔

[42:12] He is the Maker of the heavens and the earth. He has made for you pairs of your own selves, and of the cattle also He has made pairs. He multiplies you therein. There is nothing whatever like unto Him; and He is the All-Hearing, the All-Seeing.
[42:12] وہ آسمانوں اور زمین کو عدم سے پیدا کرنے والا ہے۔ اُس نے تمہارے لئے تمہی میں سے جوڑے بنائے اور مویشیوں کے جوڑے بھی۔ وہ اس میں تمہاری افزائش کرتا ہے۔ اُس جیسا کوئی نہیں ۔ وہ بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے ۔

[42:13] To Him belong the keys of the heavens and the earth. He enlarges the provision for whomsoever He pleases and straitens it for whomsoever He pleases. Surely, He knows all things full well.
[42:13] اُسی کے قبضہ میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں ۔ وہ رزق کو جس کے لئے چاہے کُشادہ کرتا ہے اورتنگ بھی کردیتا ہے۔ یقیناً وہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

[42:14] He has prescribed for you the religion which He enjoined on Noah, and which We have revealed to thee, and which We enjoined on Abraham and Moses and Jesus, saying, 'Remain steadfast in obedience, and be not divided therein. Hard upon the idolaters is that to which thou callest them. Allah chooses for Himself whom He pleases, and guides to Himself him who turns to Him.'
[42:14] اُس نے تمہارے لئے دین میں سے وہی احکام جاری کئے ہیں جن کا اس نے نوح کو بھی تاکیدی حکم دیا تھا۔ اور جو ہم نے تیری طرف وحی کیا ہے اور جس کا ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو بھی تاکیدی حکم دیا تھا، وہ یہی تھا کہ تم دین کو مضبوطی سے قائم کرو اور اس بارہ میں کوئی اختلاف نہ کرو۔ بہت بھاری ہے مشرکوں پر وہ بات جس کی طرف تُو اُنہیں بلاتا ہے۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنے لئے چُن لیتا ہے اور اپنی طرف اُسے ہدایت دیتا ہے جو (اس کی طرف) جُھکتا ہے ۔

[42:15] And they did not become divided but after knowledge had come to them, through jealousy among themselves. And had it not been for a word that had already gone forth from thy Lord for an appointed term, the matter would surely have been decided between them. And surely those who were made to inherit the Book after them are in a disquieting doubt concerning it.
[42:15] اور اُنہوں نے تفرقہ نہیں کیا مگر ایک دوسرے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے بعد اِس کے کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھا اور اگر تیرے ربّ کا یہ فرمان معین مدت تک کے لئے جاری نہ ہو چکا ہوتا تو ضرور اُن کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا اور یقیناً وہ لوگ جنہیں اُن کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا اس کے متعلق ایک بے چین کردینے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں۔



[42:16] To this, then, do thou invite mankind. And be thou steadfast as thou art commanded, and follow not their evil inclinations, but say, 'I believe in whatever Book Allah has sent down, and I am commanded to judge justly between you. Allah is our Lord and your Lord. For us is the reward of our works, and for you the reward of your works. There is no quarrel between us and you. Allah will gather us together, and to Him is the return.'
[42:16] پس اِسی بنا پر چاہئے کہ تُو انہیں دعوت دے اور مضبوطی سے اپنے موقف پر قائم ہو جا جیسے تجھے حکم دیا جاتا ہے اور اُن کی خواہشات کی پیروی نہ کر اور کہہ دے کہ میں اس پر ایمان لا چکا ہوں جو کتاب ہی کی باتوں میں سے اللہ نے اُتارا ہے۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کا معاملہ کروں۔ اللہ ہی ہمارا ربّ اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ ہمارے لئے ہمارے اعمال اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ہیں ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا (کام) نہیں (آسکتا)۔ اللہ ہمیں اکٹھا کرے گا اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

[42:17] And those who dispute concerning Allah after He has been accepted — their dispute is futile in the sight of their Lord; and on them is God's wrath and for them will be a severe punishment.
[42:17] اور وہ لوگ جو اللہ کے بارہ میں اس کے بعد بھی جھگڑتے ہیں کہ اسے قبول کرلیا گیا ہے اُن کی دلیل اُن کے ربّ کے حضور باطل ہے اور ان پر ہی غضب ہوگا اور اُن کے لئے سخت عذاب (مقدر) ہے۔

[42:18] Allah it is Who has sent down the Book with truth and also the Balance. And what will make thee know that the Hour may be near at hand?
[42:18] اللہ وہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور میزان کو اُتارا اور تجھے کیا چیز سمجھائے کہ بعید نہیں کہ وہ گھڑی قریب ہو۔

[42:19] Those who believe not therein seek to hasten it; but those who believe are fearful of it, and know that it is the truth. Beware! those who dispute concerning the Hour are in error, far gone.
[42:19] اس کے جلد ظاہر ہونے کا مطالبہ وہی کرتے ہیں جو اس پر ایمان نہیں لاتے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ حق ہے۔ خبردار! یقیناً وہ جو ساعت کے بارہ میں جھگڑتے ہیں پرلے درجہ کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

[42:20] Allah is Benignant to His servants. He provides for whom He pleases. And He is the Powerful, the Mighty.
[42:20] اللہ اپنے بندوں کے حق میں نرمی کا سلوک کرنے والا ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے رزق عطا کرتا ہے اور وہی بہت طاقتور (اور) کامل غلبہ والا ہے۔


[42:21] Whoso desires the harvest of the Hereafter, We give him increase in his harvest; and whoso desires the harvest of this world, We give him thereof, but in the Hereafter he will have no share.
[42:21] جو آخرت کی کھیتی پسند کرتا ہے ہم اُس کے لئے اُس کی کھیتی میں اضافہ کردیتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے ہم اُسی میں سے اُسے دیتے ہیں اس حال میں کہ آخرت میں اس کے لئے کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

[42:22] Have they such associates of Allah as have made lawful for them in religion that which Allah has not allowed? And but for Our word about the final judgment, the matter would have been decided by now between them. And surely the wrongdoers will have a grievous punishment.
[42:22] کیا اُن کے حامی ایسے شرکاءہیں جنہوں نے اُن کی خاطر ایسے دینی احکام جاری کئے جن کا اللہ نے کوئی حکم نہیں دیا تھا؟ اور اگر طریقِ فیصلہ کا فرمان موجود نہ ہوتا تو ان کے درمیان معاملہ فوری نپٹا دیا جاتا اور یقیناً ظالموں کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[42:23] Thou wilt see the wrongdoers in fear on account of that which they have earned, and it is sure to befall them. But those who believe and do good works will be in the meadows of the Gardens. They shall have with their Lord whatever they will desire. That is the great bounty of God.
[42:23] تو ظالموں کو اس کسب کے نتیجہ سے ڈرتا ہوا دیکھے گا جو اُنہوں نے کمایا حالانکہ وہ تو اُن کے ساتھ ہو کر رہنے والا ہے۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے وہ جنتوں کے باغات میں ہوں گے۔ اُنہیں اُن کے ربّ کے حضور وہ ملے گا جو وہ چاہا کرتے تھے ۔ یہی ہے وہ جو فضل کبیر ہے ۔

[42:24] This it is whereof Allah gives the glad tidings to His servants who believe and do good works. Say: 'I ask of you no reward for it, except that I am inviting you to God because of love of kinship.' And whoso earns a good deed, We give him increase of good therein. Surely, Allah is Most Forgiving, Most Appreciating.
[42:24] یہ وہی ہے جس کی اللہ اپنے اُن بندوں کو خوشخبری دیتا رہا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے۔ تُو کہہ دے مَیں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، ہاں تم آپس میں اقرباءکی سی محبت پیدا کرو۔ اور جو کسی (معدوم) نیکی کو اُجاگر کرتا ہے ہم اس میں اسکے لئے مزید حُسن پیدا کر دیں گے۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بہت ہی شکر قبول کرنے والا ہے۔



[42:25] Do they say, 'He has forged a lie against Allah?' If Allah had so willed, He could seal thy heart as He has sealed the hearts of thy enemies. But Allah is blotting out falsehood through thee and is establishing the truth by His words. Surely, He knows full well what is in the breasts.
[42:25] کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹ گھڑ لیا ہے؟ پس اگر اللہ چاہتا تو تیرے دل پر مہر لگا دیتا اور جھوٹ کو اللہ مٹا دیا کرتا ہے اور حق کو اپنے کلمات سے ثابت کر دیتا ہے۔ یقیناً وہ سینوں کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔

[42:26] And He it is Who accepts repentance from His servants, and forgives sins. And He knows what you do.
[42:26] اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی طرف سے توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر کرتا ہے اور جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[42:27] And He accepts the prayers of those who believe and do good works, and gives them more out of His grace; and as for the disbelievers, they will have a severe punishment.
[42:27] اور وہ اُن کی دعائیں قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اوراپنے فضل سے انہیں بڑھا دیتا ہے۔ جبکہ کافروں کے لئے تو بہت سخت عذاب (مقدر) ہے۔

[42:28] And if Allah should enlarge the provision for His servants, they would rebel in the earth; but He sends down according to a proper measure as He pleases. Indeed, He is All-Aware and All-Seeing with regard to His servants.
[42:28] اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لئے رزق کشادہ کر دیتا تو وہ زمین میں ضرور باغیانہ روش اختیار کرتے لیکن وہ ایک اندازہ کے مطابق جو چاہتا ہے نازل کرتا ہے۔ یقیناً وہ اپنے بندوں سے ہمیشہ باخبر (اور ان پر) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[42:29] And He it is Who sends down rain after they have despaired, and spreads out His mercy. And He is the Protector, the Praiseworthy.
[42:29] اور وہی ہے جو بارش کو نازل کرتا ہے بعد اس کے کہ وہ مایوس ہو چکے ہوتے ہیں اور اپنی رحمت کو پھیلادیتا ہے۔ اور وہی ہے جو کارساز (اور) صاحبِ تعریف ہے۔

[42:30] And among His Signs is the creation of the heavens and the earth, and of whatever living creatures He has spread forth in both. And He has the power to gather them together when He pleases.
[42:30] اور اسکے نشانات میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور جو اس نے ان دونوں میں چلنے پھرنے والے جاندار پھیلا دیئے اور وہ انہیں اکٹھا کرنے پر خوب قادر ہے جب وہ چاہے گا۔
[42:31] And whatever misfortune befalls you, is due to what your own hands have wrought. And He forgives many of your sins.
[42:31] اور تمہیں جو مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اس سبب سے ہے جو تمہارے اپنے ہاتھوں نے کمایا۔ جبکہ وہ بہت سی باتوں سے درگزر کرتا ہے۔

[42:32] And you cannot frustrate God's plan in the earth; nor have you any friend or helper beside Allah.
[42:32] اور تم زمین میں عاجز کرنے والے نہیں بن سکتے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں۔

[42:33] And of His Signs are the sailingships on the sea like mountain tops:
[42:33] اور اس کے نشانات میں سے سمندر میں چلنے والی پہاڑوں جیسی (بلند) کشتیاں ہیں۔

[42:34] If He so will, He can cause the wind to become still so that they become motionless upon the surface thereof — in that, surely, are Signs for every person who is most patient and grateful —
[42:34] اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کردے پس وہ اس (سمندر) کی سطح پر کھڑی کی کھڑی رہ جائیں۔ یقیناً اِس بات میں ہر بہت صبر کرنے والے اور بہت شکر کرنے والے کے لئے نشانات ہیں۔

[42:35] Or He can destroy them because of that which they (the men) have earned — but He forgives many of their sins
[42:35] یا اُن (کشتیوں) کو اُن (سواروں) کے کسب کی وجہ سے ہلاک کر دے جو وہ کرتے رہے۔ اور بہت سی باتوں سے وہ درگزر کرتا ہے۔

[42:36] And He destroys them so that those who dispute about the Signs of Allah may know that they have no refuge.
[42:36] اور تا جان لیں وہ لوگ جو ہماری آیات کے بارہ میں جھگڑتے ہیں (کہ) اُن کے فرار کی کوئی جگہ نہیں۔



[42:37] And whatever you have been given is only a temporary provision of this life, but that which is with Allah is better and more lasting for those who believe and put their trust in their Lord,
[42:37] پس جو بھی تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا عارضی سامان ہے اور جو اللہ کے پاس ہے وہ اچھا اوراُن لوگوں کے لئے سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکّل کرتے ہیں۔

[42:38] And who eschew the more grievous sins and indecencies, and, when they are wroth, they forgive,
[42:38] اور جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں اور جب وہ غضبناک ہوں تو بخشش سے کام لیتے ہیں۔

[42:39] And those who hearken to their Lord, and observe Prayer, and whose affairs are decided by mutual consultation, and who spend out of what We have provided for them,
[42:39] اور جو اپنے ربّ کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور اُن کا امر باہمی مشورہ سے طے ہوتا ہے اور اس میں سے جو ہم نے اُنہیں عطا کیا خرچ کرتے ہیں۔

[42:40] And those who, when a wrong is done to them, defend themselves.
[42:40] اور وہ جن پر جب زیادتی ہوتی ہے تو وہ بدلہ لیتے ہیں۔
[42:41] And the recompense of an injury is an injury the like thereof; but whoso forgives and his act brings about reformation, his reward is with Allah. Surely, He loves not the wrongdoers.
[42:41] اور بدی کا بدلہ، کی جانے والی بدی کے برابر ہوتا ہے۔ پس جو کوئی معاف کرے بشرطیکہ وہ اصلاح کرنے والاہو تو اس کا اجر اللہ پر ہے ۔ یقیناً وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔

[42:42] But there is no blame on those who defend themselves after they have been wronged.
[42:42] اور جو کوئی اپنے اوپر ظلم کے بعد بدلہ لیتا ہے تو یہی وہ لوگ ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔

[42:43] The blame is only on those who wrong men and transgress in the earth without justification. Such will have a grievous punishment.
[42:43] الزام تو صرف اُن پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق سرکشی سے کام لیتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[42:44] And he who is patient and forgives — that surely is a matter of strong determination.
[42:44] اور جو صبر کرے اور بخش دے تو یقینا یہ اُولوالعزم باتوں میں سے ہے۔

[42:45] And he whom Allah adjudges astray — there is no protector for him thereafter. And thou wilt find the wrongdoers, when they see the punishment, saying: 'Is there any way of return?'
[42:45] اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرادے تو اُس کے لئے اِس کے بعد کوئی مددگار نہیں اور تُو ظالموں کو دیکھے گا کہ جب وہ عذاب کا سامنا کریں گے تو کہیں گے کہ کیا (اس کے) ٹالے جانے کی کوئی راہ ہے؟

[42:46] And thou wilt see them brought before it (the Fire), casting down their eyes on account of disgrace, looking thereat with a stealthy glance. And those who believe will say, 'The losers indeed are those who ruin themselves and their families on the Day of Resurrection.' Behold! the wrongdoers are to remain in a lasting punishment.
[42:46] اور تو اُنہیں دیکھے گا کہ وہ اس (عذاب) کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ ذلّت کی وجہ سے نہایت عاجزانہ حالت میں۔ وہ نظر خفی سے (اُسے) دیکھ رہے ہوں گے۔ اور وہ لوگ جو ایمان لائے، کہیں گے کہ یقیناً گھاٹا پانے والے تو وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو قیامت کے دن گھاٹے میں ڈالا۔ خبردار یقیناً ظلم کرنے والے ایک ٹھہر جانے والے عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

[42:47] And they have no helpers to help them other than Allah. And for him whom Allah adjudges astray there is no way at all.
[42:47] اور اُن کے کوئی دوست نہیں ہونگے جو اللہ کے سوا اُن کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے کوئی رستہ نہیں رہے گا۔

[42:48] Hearken ye to your Lord before there comes a day for which there will be no averting in opposition to the decree of Allah. There will be no refuge for you on that day, nor will there be for you any possibility of denial.
[42:48] اپنے ربّ کے فرمان پر لبیک کہو پیشتر اس سے کہ وہ دن آ جائے جس کا ٹلنا اللہ کی طرف سے کسی صورت ممکن نہ ہوگا ۔ تمہارے لئے اس دن کوئی پناہ نہیں ہے اور تمہارے لئے انکار کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

[42:49] But if they turn away, We have not sent thee as a guardian over them. Thy duty is only to convey the Message. And truly when We cause man to taste of mercy from Us, he rejoices therein. But if an evil befalls them because of what their hands have sent forth, then lo! man is ungrateful.
[42:49] پس اگر وہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تجھے اُن پر پاسبان بنا کر نہیں بھیجا۔ تجھ پر پیغام پہنچانے کے سوااور کچھ فرض نہیں اور یقیناً جب ہم اپنی طرف سے انسان کو کوئی رحمت چکھاتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہو جاتا ہے اور اگر انہیں خود اپنے ہاتھوں کی بھیجی ہوئی کوئی برائی پہنچتی ہے تو یقیناً انسان سخت ناشکرا ثابت ہوتا ہے۔

[42:50] To Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth. He creates what He pleases. He bestows daughters upon whom He pleases, and He bestows sons upon whom He pleases;
[42:50] آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے عطا کرتا ہے۔
[42:51] Or He mixes them, males and females; and He makes whom He pleases barren. Surely, He is All- Knowing, Powerful.
[42:51] یا کبھی اُنہیں باہم ملا جُلا دیتا ہے۔ کچھ نر اور کچھ مادہ۔ نیز جسے چاہے اُسے بانجھ بنادیتا ہے۔ یقیناً وہ دائمی علم رکھنے والا (اور) دائمی قدرت والا ہے ۔

[42:52] And it is not for a man that Allah should speak to him except by revelation or from behind a veil or by sending a messenger to reveal by His command what He pleases. Surely, He is High, Wise.
[42:52] اور کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی پیغام رساں بھیجے جو اُس کے اِذن سے جو وہ چاہے وحی کرے ۔ یقیناً وہ بہت بلند شان (اور) حکمت والا ہے۔

[42:53] And thus have We revealed to thee the Word by Our command. Thou didst not know what the Book was, nor what the faith. But We have made it (the revelation) a light, whereby We guide such of Our servants as We please. And truly, thou guidest mankind to the right path,
[42:53] اور اسی طرح ہم نے تیری طرف اپنے حکم سے ایک زندگی بخش کلام وحی کیا۔ تو جانتا نہ تھا کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ہے لیکن ہم ہی نے اسے نوربنایا جس کے ذریعہ ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اوریقیناً تُو سیدھے راستہ کی طرف چلاتا ہے۔

[42:54] The path of Allah, to Whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. Behold! to Allah do all things return.
[42:54] اُس اللہ کے راستے کی طرف جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ خبردار! اللہ ہی کی طرف تمام معاملات لوٹتے ہیں۔