Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 41: Al-Sajdah حٰمٓ السجدہ

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[41:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[41:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[41:2] Ha Mim.
[41:2] حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔

[41:3] This is a revelation from the Gracious, the Merciful.
[41:3] اس کا نازل کیا جانا رحمان (اور) رحیم کی طرف سے ہے۔

[41:4] A Book, the verses of which have been expounded in detail — the Qur'an in clear, eloquent language — for a people who have knowledge,
[41:4] یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات کھول کھول کر بیان کردی گئی ہیں۔ ایک ایسے قرآن کی صورت میں جو نہایت فصیح و بلیغ ہے، ان لوگوں کے فائدہ کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔

[41:5] A bringer of glad tidings and a warner. But most of them turn away and they hear not.
[41:5] بشیر اور نذیر کے طور پر۔ پس اُن میں سے اکثر نے مُنہ پھیر لیا اور وہ سنتے نہیں۔

[41:6] And they say: 'Our hearts are under covers and are protected against that to which thou callest us, and in our ears there is a deafness, and between us and thee there is a screen. So carry on thy work; we too are working.'
[41:6] اور اُنہوں نے کہا کہ جن باتوں کی طرف تُو ہمیں بلاتا ہے ان سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں ایک بوجھ ہے نیز ہمارے اور تمہارے درمیان ایک حجاب حائل ہے پس تُو جو چاہے کر یقیناً ہم بھی کچھ کرنے والے ہیں۔

[41:7] Say, 'I am only a man like you. It is revealed to me that your God is One God; so go ye straight to Him without deviating, and ask forgiveness of Him.' And woe to the idolaters,
[41:7] تو کہہ دے میں محض تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے پس اُس کے حضور ثباتِ قدم کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور اُس سے بخشش مانگو۔ اور ہلاکت ہو شرک کرنے والوں کے لئے۔

[41:8] Who give not the Zakat, and they it is who deny the Hereafter.
[41:8] جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور وہی ہیں جو آخرت کا انکار کرنے والے ہیں۔

[41:9] As to those who believe and do good works, they will surely have a reward that will never end.
[41:9] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اُن کے لئے غیرمنقطع اجر ہے۔

[41:10] Say: 'Do you really disbelieve in Him Who created the earth in two days? And do you set up equals to Him?' That is the Lord of the worlds.
[41:10] تُو کہہ دے کیا تم اس کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو زمانوں میں پیدا کیا اور تم اس کے شریک ٹھہراتے ہو؟ یہ وہی ہے تمام جہانوں کا ربّ۔
[41:11] He placed therein firm mountains rising above its surface, and blessed it with abundance, and provided therein its foods in proper measure in four days — alike for all seekers.
[41:11] اور اُس نے اس کے مرتفع خطوں میں پہاڑ بنائے اور ان میں اُس نے برکت رکھ دی اور اُن میں اُنہی سے پیدا ہونے والے خور و نوش کے سامان چار زمانوں میں مقدر کئے اس حال میں کہ (سب حاجتیں) طلب کرنے والوں کے لئے وہ برابر ہیں۔

[41:12] Then He turned to the heaven while it was something like smoke, and said to it and to the earth: 'Come ye both of you, willingly or unwillingly.' They said, 'We come willingly.'
[41:12] پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں دھواں تھا اور اُس نے اس سے اور زمین سے کہا کہ تم دونوں خوشی سے یا مجبوراً چلے آؤ۔ اُن دونوں نے کہا ہم خوشی سے حاضر ہیں۔

[41:13] So He completed them into seven heavens in two days, and He revealed to each heaven its function. And We adorned the lowest heaven with lamps for light and for protection. That is the decree of the Mighty, the All-Knowing.
[41:13] پس اُس نے ان کو دو زمانوں میں سات آسمانوں کی صورت میں تقسیم کردیا اور ہر آسمان کے قوانین اس میں وحی کئے اور ہم نے دنیا کے آسمان کو چراغوں اور حفاظت کے سامانوں کے ساتھ مزیّن کیا۔ یہ کامل غلبہ والے (اور) صاحبِ علم کی تقدیر ہے۔

[41:14] But if they turn away, then say: 'I warn you of a destructive punishment like the punishment which overtook 'Ad and Thamud.'
[41:14] پس اگر وہ مُنہ پھیرلیں تو تُو کہہ دے میں تمہیں عاد اور ثمود کے عذاب جیسے عذاب سے ڈراتا ہوں۔

[41:15] When their Messengers came to them from before them and behind them, saying: 'Worship none but Allah,' they said: 'If our Lord had so willed, He would have certainly sent down angels. So we do disbelieve in that with which you have been sent.'
[41:15] جب اُن کے پاس ان کے سامنے بھی اور اُن سے پہلے زمانوں میں بھی پیغمبر آتے رہے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ اُنہوں نے کہا اگر ہمارا ربّ چاہتا تو ضرور فرشتے اتار دیتا۔ پس ہم یقیناً، جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو اس کا، انکار کرنے والے ہیں۔

[41:16] As for 'Ad, they behaved arrogantly in the earth without any justification and said, 'Who is mightier than we in power?' Do they not see that Allah, Who created them, is mightier than they in power? Still they continued to deny Our Signs.
[41:16] پس رہے عاد، تو انہوں نے زمین میں ناحق تکبر سے کام لیا اور کہا کون ہے جو ہم سے قوّت میں زیادہ شدید ہے؟ کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ جس نے انہیں پیدا کیا اُن سے قوّت میں شدید تر ہے اور وہ مسلسل ہمارے نشانات کا انکار کرتے رہے؟

[41:17] So We sent upon them a furious wind for several ominous days, that We might make them taste the punishment of humiliation in this life. And the punishment of the Hereafter will surely be more humiliating, and they will not be helped.
[41:17] پس ہم نے سخت منحوس دنوں میں اُن پر ایک تیز آندھی چلائی تاکہ ہم انہیں (اس) دنیا کی زندگی میں ذِلّت کا عذاب چکھائیں اور یقیناً آخرت کا عذاب زیادہ رُسواکن ہے اور وہ مدد نہیں دیئے جائیں گے۔

[41:18] And as for Thamud, We gave them guidance, but they preferred blindness to guidance, so the calamity of a humiliating punishment seized them, on account of what they had earned.
[41:18] اور جہاں تک ثمود کا تعلق ہے تو ہم نے اُن کی بھی رہنمائی کی لیکن انہوں نے نابینائی پسند کرتے ہوئے (اُسے) ہدایت پر ترجیح دی۔ پس انہیں رُسوا کرنے والے عذاب کی بجلی نے اُس کسب کی و جہ سے پکڑلیا جو وہ کیا کرتے تھے۔

[41:19] And We saved those who believed and acted righteously.
[41:19] اور ہم نے نجات بخشی اُن لوگوں کو جو ایمان لائے اور تقویٰ سے کام لیتے رہے۔

[41:20] And on the day when the enemies of Allah will be gathered together and driven to the Fire, they will be goaded on.
[41:20] اور جس دن اللہ کے دشمنوں کو آگ کی طرف گھیر کر لے جایا جائے گا اور وہ گروہ در گروہ تقسیم کئے جائیں گے۔
[41:21] Till, when they reach it, their ears and their eyes and their skins will bear witness against them as to what they had been doing.
[41:21] یہاں تک کہ جب وہ اُس (آگ) تک پہنچیں گے اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن کے چمڑے اُن کے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کیسے کیسے عمل کیا کرتے تھے۔

[41:22] And they will say to their skins: 'Why bear ye witness against us?' They will say: 'Allah has made us to speak as He has made everything else to speak. And He it is Who created you the first time, and unto Him have you been brought back.
[41:22] اور وہ اپنے چمڑوں سے کہیں گے تم نے کیوں ہمارے خلاف گواہی دی؟ وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے ہمیں بولنے کی توفیق دی جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی ہے اور وہی ہے جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[41:23] 'And you did not fear while committing sins that your ears and your eyes and your skins would bear witness against you, nay, you thought that even Allah did not know much of what you used to do.
[41:23] اور تم (اِس سے) چُھپ نہیں سکتے تھے کہ تمہارے خلاف تمہاری سماعت گواہی دے اور نہ تمہاری نظریں (گواہی دیں) اور نہ تمہاری جلدیں۔ لیکن تم یہ گمان کر بیٹھے تھے کہ اللہ کو تمہارے بہت سے اعمال کا علم ہی نہیں۔

[41:24] 'And that thought of yours, which you entertained concerning your Lord, has ruined you. So now you have become of those who are lost.'
[41:24] اور تمہارا وہ گمان جو تم اپنے ربّ کے متعلق کیا کرتے تھے اُس نے تمہیں ہلاک کردیا اور تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگئے۔

[41:25] Now if they can endure, the Fire is their abode; and if they ask for forgiveness, they are not of those whom forgiveness can be shown.
[41:25] پس اگر وہ صبر کریں تو اُن کا ٹھکانا آگ ہے اور اگر وہ عذر پیش کریں تو وہ عذر قبول کئے جانے والوں میں سے نہیں ہوں گے۔

[41:26] And We had assigned for them companions who made to appear attractive to them what was before them and what was behind them; and the sentence became due against them along with the communities of Jinn and mankind that had gone before them. Surely, they were the losers.
[41:26] اور ہم نے اُن کے لئے بعض ساتھی مقرر کردیئے۔ پس انہوں نے اُن کے لئے اُسے خوب سجا کر پیش کیا جو اُن کے سامنے تھا یا اُن سے پہلے تھا۔ پس اُن پر وہی فرمان صادق آگیا جو اُن قوموں پر صادق آیا تھا جو اُن سے قبل جِن و اِنس میں سے گزر چکی تھیں۔ یقیناً وہ گھاٹا پانے والوں میں سے تھے۔

[41:27] And those who disbelieve say: 'Listen not to this Qur'an, but make noise during its recital that you may have the upper hand.'
[41:27] اور اُن لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا، کہا کہ اس قرآن پر کان نہ دھرو اور اُس کی تلاوت کے دوران شور کیا کرو تاکہ تم غالب آ جاؤ۔

[41:28] And most certainly We will make those who disbelieve taste a severe punishment, and, most certainly, We will requite them for the worst of their deeds.
[41:28] پس ہم یقیناً اُن لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے اور انہیں اُن کے بدترین اعمال کی لازماً جزا دیں گے۔

[41:29] That is the reward of the enemies of Allah — the Fire. For them there will be an abiding home therein as a requital because they used to deny Our Signs.
[41:29] یہ ہو کر رہنے والی بات ہے کہ اللہ کے دشمنوں کی جزا آگ ہے۔ اُن کے لئے اس میں دیر تک رہنے کا گھر ہے۔ یہ جزا ہے اس کی جو ہماری آیات کا وہ دانستہ انکار کیا کرتے تھے۔



[41:30] And those who disbelieve will say, 'Our Lord, show us those who led us astray from among both the Jinn and men, that we may put them under our feet so that both of them may become of the lowest.'
[41:30] اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہیں گے کہ اے ہمارے ربّ! ہمیں جن و اِنس میں سے وہ دونوں دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا۔ اِس غرض سے کہ ہم انہیں اپنے قدموں تلے روندیں تاکہ وہ انتہائی ذلیل ہو جائیں۔
[41:31] As for those who say, 'Our Lord is Allah,' and then remain steadfast, the angels descend on them, saying: 'Fear ye not, nor grieve; and rejoice in the Garden that you were promised.
[41:31] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا ربّ ہے، پھر استقامت اختیار کی، اُن پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت (کے ملنے) سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔

[41:32] 'We are your friends in this life and in the Hereafter. Therein you will have all that your souls will desire, and therein you will have all that you will ask for —
[41:32] ہم اس دنیوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی۔ اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہوگا جو تم طلب کرتے ہو۔

[41:33] 'An entertainment from the Most Forgiving, the Merciful.'
[41:33] یہ بہت بخشنے والے (اور) بار بار رحم کرنے والے کی طرف سے مہمانی کے طور پر ہے۔

[41:34] And who is better in speech than he who invites men to Allah and does good works and says, 'I am surely of those who submit?'
[41:34] اور بات کہنے میں اس سے بہتر کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک اعمال بجا لائے اور کہے کہ میں یقیناً کامل فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

[41:35] And good and evil are not alike. Repel evil with that which is best. And lo, he between whom and thyself was enmity will become as though he were a warm friend.
[41:35] نہ اچھائی برائی کے برابر ہو سکتی ہے اور نہ برائی اچھائی کے (برابر)۔ ایسی چیز سے دفاع کر کہ جو بہترین ہو۔ تب ایسا شخص جس کے اور تیرے درمیان دشمنی تھی وہ گویا اچانک ایک جاں نثار دوست بن جائے گا۔

[41:36] But none is granted it save those who are steadfast; and none is granted it save those who possess a large share of good.
[41:36] اور یہ مقام عطا نہیں کیا جاتا مگر اُن لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا۔ اور یہ مقام عطا نہیں کیا جاتا مگر اُسے جو بڑے نصیب والا ہو۔

[41:37] And if an incitement from Satan incite thee, then seek refuge in Allah. Surely He is the All-Hearing, the All-Knowing.
[41:37] اور اگر تُجھے شیطان کی طرف سے کوئی بہکا دینے والی بات پہنچے تو اللہ کی پناہ مانگ۔ یقیناً وہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[41:38] And among His Signs are the night and the day and the sun and the moon. Prostrate not yourselves before the sun, nor before the moon, but prostrate yourselves before Allah, Who created them, if it is Him Whom you really worship.
[41:38] اور اُس کے نشانات میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہیں۔ نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو۔ اور اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا اگر تم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہو۔

[41:39] But if they turn away with disdain they do it to their own detriment, while those who are with thy Lord glorify Him night and day, and they are never wearied.
[41:39] پس اگر وہ تکبر کریں تو (جان لیں کہ) وہ لوگ جو تیرے ربّ کے حضور رہتے ہیں رات اور دن اُس کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ تھکتے نہیں۔

[41:40] And among His Signs is this: that thou seest the earth lying withered, but when We send down water on it, it stirs and swells with verdure. Surely, He Who quickened it can quicken the dead. Verily He has power over all things.
[41:40] اور اُس کے نشانات میں سے یہ بھی ہے کہ تُو زمین کو گری ہوئی حالت میں دیکھتا ہے۔ پس جب ہم اس پر پانی نازل کرتے ہیں تو وہ (نمو کے لحاظ سے) متحرک ہو جاتی ہے اور پھولنے لگتی ہے۔ یقیناً وہ جس نے اسے زندہ کیا بالضرور مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ یقیناً وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
[41:41] Surely, those who deviate from the right path with respect to Our Signs are not hidden from Us. Is he, then, who is cast into the Fire better or he who comes out safe on the Day of Resurrection? Do what you will. Surely He sees all that you do.
[41:41] یقیناً وہ لوگ جو ہماری آیات کے بارہ میں کج رَوی سے کام لیتے ہیں ہم پر مخفی نہیں رہتے۔ پس کیا وہ جو آگ میں ڈالا جائے گا بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن کی حالت میں آئے گا؟ تم جو چاہو کرتے پھرو، یقیناً جو کچھ بھی تم کرتے ہو وہ اُس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[41:42] Those who disbelieve in the Reminder when it comes to them are the losers. And, truly, it is a mighty Book.
[41:42] یقیناً وہ لوگ (سزا پائیں گے) جنہوں نے ذکر کا، جب وہ اُن کے پاس آیا، انکار کردیا حالانکہ وہ ایک بڑی غالب اور مکرم کتاب کی صورت میں تھا۔

[41:43] Falsehood cannot approach it either from before or from behind it. It is a revelation from the Wise, the Praiseworthy.
[41:43] جھوٹ اُس تک نہ سامنے سے پہنچ سکتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے۔ بہت صاحبِ حکمت، بہت صاحبِ تعریف کی طرف سے اس کا اتارا جانا ہے۔

[41:44] Nothing is said to thee but what was said to the Messengers before thee. Thy Lord is indeed the Master of forgiveness; and also the Master of painful chastisement.
[41:44] تُجھے کچھ نہیں کہا جاتا مگر وہی جو تجھ سے پہلے رسولوں سے کہا گیا۔ یقیناً تیرا ربّ بہت مغفرت والا نیز دردناک عذاب دینے والا ہے۔

[41:45] And if We had made it a Qur'an in a foreign tongue, they surely would have said, 'Why have not its verses been made clear? What! a foreign tongue and an Arab?' Say, 'It is a guidance and a healing for those who believe.' But as to those who believe not, there is a deafness in their ears, and it is blindness for them. They are, as it were, being called to from a far off place.
[41:45] اور اگر ہم نے اسے اعجمی (یعنی غیر فصیح) قرآن بنایا ہوتا تو وہ ضرور کہتے کہ کیوں نہ اس کی آیات کھلی کھلی (یعنی قابل فہم) بنائی گئیں؟ کیا اعجمی اور عربی (برابر ہوسکتے ہیں)؟ تُو کہہ دے کہ وہ تو ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے ہیں ہدایت اور شفا ہے اور وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے اُن کے کانوں میں بہراپن ہے جس کے نتیجہ میں وہ ان پر مخفی ہے۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ایک دُور کے مکان سے بلایا جاتا ہے۔

[41:46] And We did give Moses the Book, but differences were created concerning it; and had it not been for a word that had gone before from thy Lord, the matter would have been decided between them; and certainly they are in a disquieting doubt about it.
[41:46] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب عطا کی تھی۔ پس اُس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تیرے ربّ کی طرف سے فرمان گزر نہ چکا ہوتا تو ضرور اُن کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور یقیناً وہ اس کے بارہ میں ایک بے چین کر دینے والے شک میں مبتلا ہیں۔

[41:47] Whoso does right, it is for his own soul; and whoso does evil, it will only go against it. And thy Lord is not at all unjust to His servants.
[41:47] جو بھی نیک اعمال بجالائے تو اپنے ہی نفس کی خاطر ایسا کرتا ہے اور جو کوئی برائی کرے تو اُسی کے خلاف کرتا ہے اور تیرا ربّ بے چارے بندوں پر ذرّہ بھر بھی ظلم کرنے والا نہیں۔

[41:48] To Him alone is referred the knowledge of the Hour. And no fruits come forth from their spathes, nor does any female bear a child, nor does she give birth to it, but with His knowledge. And on the day when He will call unto them, saying, "Where are My 'Partners'?" they will say, 'We declare unto Thee, not one of us is a witness thereto.'
[41:48] ساعت کا علم اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے۔ اور بعض قسموں کے پھل اپنے غلافوں سے نہیں نکلتے۔ نہ ہی کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ بچہ جنتی ہے مگر اس کے علم کے مطابق۔ اور یاد کرو اُس دن کو جب وہ بآواز بلند ان سے پوچھے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں؟ تو وہ کہیں گے ہم تجھے مطّلع کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی گواہ نہیں۔

[41:49] And all that they used to call upon before will be lost to them, and they will know for certain that they have no place of escape.
[41:49] اور وہ ان سے کھو جائے گا جسے وہ اس سے پہلے پکارا کرتے تھے۔ اور وہ سمجھ جائیں گے کہ اُن کے لئے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

[41:50] Man does not tire of praying for good; but if evil touch him, he despairs, and gives up all hope.
[41:50] انسان خیر طلب کرنے سے تھکتا نہیں اور اگر اُسے شر چھو جائے تو سخت مایوس (اور) ناامید ہو جاتا ہے۔


[41:51] And if We make him taste of mercy from Ourself, after some affliction that has befallen him, he will surely say, 'This is my due; and I do not think the Hour will ever come. But if I am returned to my Lord, I shall surely have with Him the very best.' Then We will surely tell the disbelievers all that they did, and We will certainly make them taste hard punishment.
[41:51] اور اگر ہم اس کو بعد اس کے کہ اُسے کوئی تکلیف پہنچی ہو اپنی کوئی رحمت چکھائیں تو وہ ضرور کہتا ہے یہ میری خاطر ہے اور میں گمان نہیں کرتا کہ ساعت برپا ہوگی۔ اور اگر میں اپنے ربّ کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقیناً میرے لئے اُس کے پاس بہت اعلیٰ درجہ کی بھلائی ہوگی۔ پس ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا، ہم اُن باتوں سے ضرور مطلع کریں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔ اور ہم اُنہیں ضرور شدید عذاب کا مزا چکھائیں گے۔

[41:52] And when We bestow a favour on man, he goes away, turning aside; but when evil touches him, lo! he starts offering long prayers.
[41:52] اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور کنارہ کشی کرتے ہوئے دُور ہٹ جاتا ہے اور جب اسے شر پہنچے تو لمبی چوڑی دعا کرنے والا ہو جاتا ہے۔

[41:53] Say, 'Tell me: if it is from Allah but you disbelieve in it — who is more astray than one who has drifted away from Allah?'
[41:53] تُو کہہ دے بتاؤ تو سہی کہ اگر وہ اللہ کی طرف سے ہو اور پھر بھی تم اس کا انکار کر بیٹھے ہو تو اُس سے زیادہ گمراہ اور کون ہو سکتا ہے جو پرلے درجہ کی مخالفت میں غرق ہو؟

[41:54] Soon We will show them Our Signs in all parts of the earth, and among their own people until it becomes manifest to them that it is the truth. Is it not enough that thy Lord is Witness over all things?
[41:54] پس ہم ضرور انہیں آفاق میں بھی اور اُن کے نفوس کے اندر بھی اپنے نشانات دکھائیں گے یہاں تک کہ اُن پر خوب کھل جائے کہ وہ حق ہے۔ کیا تیرے ربّ کو یہ کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر نگران ہے؟

[41:55] Aye, they are surely in doubt concerning the meeting with their Lord. Aye, He certainly encompasses all things.
[41:55] خبردار! وہ اپنے ربّ کی لِقاءکے متعلق شک میں مبتلا ہیں۔ خبردار! یقیناً وہ ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔