Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 40: Al-Mu'min المؤمن

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[40:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[40:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[40:2] Ha Mim.
[40:2] حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔

[40:3] The revelation of the Book is from Allah, the Mighty, the All-Knowing,
[40:3] اس کتاب کا اتارا جانا اللہ، کامل غلبہ والے (اور) کامل علم والے کی طرف سے ہے۔

[40:4] The Forgiver of sin and the Acceptor of repentance, Severe in punishment, the Possessor of bounty. There is no God but He. Towards Him is the final return.
[40:4] جوگناہوں کو بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا، پکڑ میں سخت اور بہت عطا اور وسعت والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

[40:5] None disputes about the Signs of Allah except those who disbelieve. Let not, then, their going about in the land deceive thee.
[40:5] اللہ کے نشانات کے بارہ میں کوئی جھگڑا نہیں کرتا مگر وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ پس ان کا کھلے بندوں ملک میں چلتے پھرنا تجھے کسی دھوکہ میں نہ ڈالے۔

[40:6] The people of Noah and other groups after them denied Our Signs before these people, and every nation strove to seize their Messenger, and disputed by means of false arguments that they might rebut the truth thereby. Then I seized them, and how terrible was My retribution!
[40:6] ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلایا تھا اور ان کے بعد مختلف گروہوں نے بھی اور ہر قوم نے اپنے رسول کے متعلق یہ پختہ ارادہ کیا تھا کہ وہ اسے پکڑلیں اور انہوں نے جھوٹ کے ذریعہ جھگڑا کیا تاکہ اس کے ذریعہ سے حق کو جھٹلادیں۔ تب میں نے انہیں پکڑ لیا۔ پس ( دیکھو) میری سزا کیسی تھی۔

[40:7] Thus was the word of thy Lord proved true against the disbelievers: that they are the inmates of the Fire.
[40:7] اور اسی طرح تیرے ربّ کا یہ فرمان، ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے کفر کیا، ضرور پورا اُترتا ہے کہ وہ آگ میں پڑنے والے ہیں۔

[40:8] Those who bear the Throne, and those who are around it, glorify their Lord with His praise, and believe in Him, and ask forgiveness for those who believe, saying: 'Our Lord, Thou dost comprehend all things in Thy mercy and knowledge. So forgive those who repent and follow Thy way; and protect them from the punishment of Hell.
[40:8] وہ جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ جو اس کے گرد ہیں وہ اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان لوگوں کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں جو ایمان لائے۔ اے ہمارے ربّ! تُو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ محیط ہے۔ پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی ان کو بخش دے اور ان کو جہنّم کے عذاب سے بچا۔

[40:9] 'And make them, our Lord, enter the Gardens of Eternity which Thou hast promised them, as well as such of their fathers and their wives and their children as are virtuous. Surely Thou art the Mighty, the Wise.
[40:9] اور اے ہمارے ربّ! انہیں اُن دائمی جنتوں میں داخل کردے جن کا تُو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور انہیں بھی جو اُن کے باپ دادا اور ان کے ساتھیوں اور ان کی اولاد میں سے نیکی اختیار کرنے والے ہیں۔ یقیناً تُو ہی کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[40:10] 'And protect them from evils; and he whom Thou dost protect from evils on that day — him hast Thou surely shown mercy. And that indeed is the supreme triumph.'
[40:10] اور انہیں بدیوں سے بچا۔ اور جسے تو نے اس دن بدیوں (کے نتائج) سے بچایا تو یقیناً تُو نے اس پر بہت رحم کیا اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
[40:11] An announcement will be made to those who disbelieve in the words: 'Greater was the abhorrence of Allah when you were called to the faith and you disbelieved than your own abhorrence of yourselves today.'
[40:11] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اُنہیں پکارا جائے گا کہ اللہ کی ناراضگی تمہاری آپس کی ناراضگیوں کے مقابل پر زیادہ بڑی تھی۔ جس وقت تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے پھر بھی انکار کر دیتے تھے۔



[40:12] They will say, 'Our Lord, Thou hast caused us to die twice, and Thou hast given us life twice, and now we confess our sins. Is then there a way out?'
[40:12] وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! تُو نے ہمیں دو دفعہ موت دی اور دو ہی دفعہ زندگی بخشی۔ پس ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ تو کیا (اس سے بچ) نکلنے کی کوئی راہ ہے؟

[40:13] It will be said to them, 'This is because, when Allah was proclaimed as One, you disbelieved, but when partners were associated with Him, you believed. The decision now belongs only to Allah, the High, the Incomparably Great.'
[40:13] تمہارا یہ حال اس لئے ہے کہ جب بھی اکیلے اللہ کو پکارا جاتا تھا تم اس کا انکار کر دیتے تھے اور اگر اس کا شریک ٹھہرایا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے۔ پس فیصلہ کا اختیار اللہ ہی کو ہے جو بہت بلند (اور) بہت بڑا ہے۔

[40:14] He it is Who shows you His Signs, and sends down provision for you from heaven; but none pays heed save he who turns to God.
[40:14] وہی ہے جو تمہیں اپنے نشانات دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اُتارتا ہے۔ اور نصیحت نہیں پکڑتا مگر وہی جو جُھکتا ہے۔

[40:15] Call ye then on Allah, being sincere to Him in religion, though the disbelievers may be averse.
[40:15] پس اللہ کو، اُسی کی خاطر اطاعت کو خالص کرتے ہوئے، پکارو خواہ کافر ناپسند کریں۔

[40:16] He is of most exalted attributes, Lord of the Throne. He sends the Word by His command to whomsoever of His servants He pleases, that He may give warning of the Day of Meeting,
[40:16] وہ بلند درجات والا صاحبِ عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اپنے امر سے روح کو اُتارتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے ڈرائے۔

[40:17] The day when they will all come forth; nothing concerning them will be hidden from Allah. 'Whose is the kingdom this day?' 'It is Allah's, the One, the Most Supreme.
[40:17] جس دن وہ نکل کھڑے ہوں گے ان کا کچھ حال اللہ پر مخفی نہ ہوگا۔ آج کے دن بادشاہت کس کی ہے؟ اللہ ہی کی ہے جو اکیلا (اور) صاحبِ جبروت ہے۔

[40:18] 'This day will every soul be requited for that which it has earned. No injustice this day. Surely, Allah is Swift at reckoning.'
[40:18] آج ہر جان کو اس کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا۔ آج کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ یقیناً اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔

[40:19] And warn them of the Approaching Day, when the hearts will reach to the throats while they will be full of suppressed grief. The wrongdoers will have no loving friend, nor any intercessor whose intercession will be complied with.
[40:19] اور انہیں قریب آ جانے والی عقوبت کے دن سے ڈرا جب دل غم اور خوف سے حلق تک آ پہنچیں گے۔ ظالموں کے لئے نہ کوئی جگری دوست ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارش کرنے والا جس کی بات مانی جائے۔

[40:20] He knows the treachery of the eyes and what the breasts conceal.
[40:20] وہ آنکھوں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جو سینے چھپاتے ہیں۔
[40:21] And Allah judges with truth, but those on whom they call beside Him cannot judge at all. Surely, Allah is the All-Hearing, the All-Seeing.
[40:21] اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور جن کو وہ لوگ اس کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کرتے۔ یقیناً اللہ ہی ہے جو بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[40:22] Have they not travelled in the earth and seen what was the end of those before them? They were mightier than these in power and in the marks they left in the earth. But Allah seized them for their sins, and they had no protector against Allah.
[40:22] کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اُن سے پہلے تھے؟ وہ ان سے قوّت میں اور زمین میں نشانات چھوڑنے کے لحاظ سے زیادہ شدید تھے۔ پس اللہ نے ان کو بھی ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا اور انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھا۔

[40:23] That was because their Messengers came to them with manifest Signs, but they disbelieved; so Allah seized them. Surely He is Powerful, Severe in punishment.
[40:23] یہ اس لئے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے نشانات لے کر آتے رہے پھر بھی انہوں نے انکار کردیا۔ پس اللہ نے ان کو پکڑ لیا۔ یقیناً وہ بہت طاقتور (اور) سزا دینے میں سخت ہے۔

[40:24] And We did send Moses, with Our Signs and manifest authority,
[40:24] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو بھی اپنے نشانات اور کھلی کھلی غالب دلیل کے ساتھ بھیجا تھا۔

[40:25] Unto Pharaoh and Haman and Korah; but they said, 'He is a magician and an impostor.'
[40:25] فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف ۔ پس انہوں نے کہا یہ تو جادوگر (اور) بہت جھوٹا ہے۔

[40:26] And when he came to them with truth from Us, they said: 'Slay the sons of those who have believed with him, and let their women live.' But the design of the disbelievers is but a thing wasted.
[40:26] پس جب وہ ہماری طرف سے حق لے کر ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا۔ ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرو جو اس کے ساتھ ایمان لائے اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھو۔ اور کافروں کی تدبیر بے کار جانے کے سوا کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

[40:27] And Pharaoh said: 'Leave me alone that I may kill Moses; and let him call on his Lord. I fear lest he should change your religion or cause disorder to show itself in the land.'
[40:27] اور فرعون نے کہا مجھے ذرا چھوڑو کہ میں موسیٰ کو قتل کروں اور وہ اپنے رب کو پکارے۔ یقیناً میں ڈرتا ہوں کہ وہ تمہارا دین بدل دے گا یا زمین میں فساد پھیلا دے گا۔

[40:28] And Moses said, 'I take refuge with my Lord and your Lord from every arrogant person who believes not in the Day of Reckoning.'
[40:28] اور موسیٰ نے کہا یقیناً میں اپنے ربّ اور تمہارے ربّ کی پناہ میں آتا ہوں ہر ایسے متکبر سے جو حساب کتاب کے دن پر ایمان نہیں رکھتا۔



[40:29] And a believing man from among the people of Pharaoh, who concealed his faith, said, "Will you slay a man because he says, 'My Lord is Allah,' while he has brought you clear proofs from your Lord? And if he be a liar, on him will be the sin of his lie; but if he is truthful, then some of that which he threatens you with will surely befall you. Certainly Allah guides not one who is a transgressor, and a liar.
[40:29] اور فرعون کی آل میں سے ایک مومن مرد نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا کہ کیا تم محض اس لئے ایک شخص کو قتل کروگے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا ربّ اللہ ہے اور وہ تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے کھلے کھلے نشان لے کر آیا ہے۔ اگر وہ جھوٹا نکلا تو یقیناً اُس کا جھوٹ اُسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو جن چیزوں سے وہ تمہیں ڈراتا ہے ان میں سے کچھ ضرور تمہیں آپکڑیں گی۔ یقیناً اللہ اُسے ہدایت نہیں دیا کرتا جو حد سے بڑھا ہوا (اور) سخت جھوٹا ہو۔

[40:30] "O my people, yours is the sovereignty this day, you being dominant in the land. But who will help us and protect us from the punishment of Allah if it comes upon us?" Pharaoh said: 'I only point out to you that which I see myself, and I guide you only to the path of rectitude.
[40:30] اے میری قوم! آج تو تمہاری بادشاہت ہے اس حال میں کہ تم زمین پر غالب آتے جارہے ہو۔ مگر اللہ کے عذاب کی پکڑ سے کون ہماری مدد کرے گا اگر وہ ہم تک آ پہنچے؟ فرعون نے کہا میں جو کچھ سمجھتا ہوں ایسا ہی تمہیں سمجھا رہا ہوں اور میں ہدایت کے رستے کے سوا کسی اور طرف تمہاری راہنمائی نہیں کرتا۔
[40:31] And he who believed said: "O my people, I fear for you something like the day of the parties,
[40:31] اور اس نے جو ایمان لایا تھا کہا: اے میری قوم! یقیناً میں تم پر احزاب کے زمانے جیسا زمانہ آنے سے ڈرتا ہوں۔

[40:32] "Like the case of the people of Noah, and 'Ad and Thamud and those after them. And Allah intends no injustice to His servants.
[40:32] نوح کی قوم کی ڈگر جیسا زمانہ اور عاد اور ثمود جیسا اور ان لوگوں جیسا جو اُن کے بعد آئے۔ اور اللہ بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

[40:33] "And O my people, I fear for you the day of mutual calling and wailing,
[40:33] اور اے میری قوم! میں تم پر ایسا زمانہ آنے سے ڈرتا ہوں جب بلند آواز سے ایک دوسرے کو پکارا جائے گا۔

[40:34] "A day when you shall turn your backs fleeing. No defender shall you have against Allah. And for him whom Allah adjudges astray shall be no guide.
[40:34] جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوگے۔ تمہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرادے پھر اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہوتا۔

[40:35] "And Joseph did come to you before with clear proofs, but you ceased not to be in doubt concerning that with which he came to you till, when he died, you said: 'Allah will never raise up a Messenger after him.' Thus does Allah adjudge as lost those who transgress, and are doubters,
[40:35] اور یقیناً تمہارے پاس اس سے پہلے یوسف بھی کھلے کھلے نشانات لے کر آچکا ہے مگر تم اُس بارہ میں ہمیشہ شک میں رہے ہو جو وہ تمہارے پاس لایا یہاں تک کہ جب وہ مر گیا تو تم کہنے لگے کہ اب اس کے بعد اللہ ہرگز کوئی رسول مبعوث نہیں کرے گا۔ اسی طرح اللہ حد سے بڑھنے والے (اور) شکوک میں مبتلا رہنے والے کو گمراہ ٹھہراتا ہے۔

[40:36] "Those who dispute concerning the Signs of Allah without any authority having come to them. Grievously hateful is this in the sight of Allah and in the sight of those who believe. Thus does Allah seal up the heart of every arrogant, haughty person."
[40:36] اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات کے بارہ میں بغیر کسی غالب دلیل کے جو اُن کے پاس آئی ہو جھگڑتے ہیں۔ اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑا گناہ ہے اور اُن کے نزدیک بھی جو ایمان لائے ہیں۔ اسی طرح اللہ ہر متکبر (اور) سخت جابر کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔

[40:37] And Pharaoh said: 'O Haman, build thou for me a lofty building that I may attain to the means of approach,
[40:37] اور فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لئے محل بنا تاکہ میں ان راستوں تک جاپہنچوں



[40:38] 'The means of approach to the heavens, so that I may have a look at the God of Moses, and I surely think him to be a liar.' And thus the evil of his doing was made to look fair in the eyes of Pharaoh, and he was turned away from the right path; and the design of Pharaoh ended in nothing but ruin.
[40:38] جو آسمان کے راستے ہیں تاکہ میں موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں بلکہ درحقیقت میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کے لئے اس کے بداعمال خوبصورت کرکے دکھائے گئے اور وہ راستے سے روک دیا گیا اور فرعون کی تدبیر اس کے سوا کچھ نہ تھی کہ وہ نامرادی میں ڈوبی ہوئی تھی۔

[40:39] And he who believed said: 'O my people, follow me. I will guide you to the path of rectitude.
[40:39] اور وہ شخص جو ایمان لایا تھا اس نے کہا اے میری قوم! میری پیروی کرو میں تمہیں ہدایت کی راہ دکھاؤں گا۔

[40:40] 'O my people, this life of the world is but a temporary provision; and the Hereafter is certainly the home for permanent stay.
[40:40] اے میری قوم! یہ دنیوی زندگی تو محض عارضی سامان ہے اور یقیناً آخرت ہی ہے جو ٹھہرنے کے لائق جگہ ہے۔
[40:41] 'Whoso does evil will be requited only with the like of it; but whoso does good, whether male or female, and is a believer — these will enter the Garden; they will be provided therein without measure.
[40:41] جو بھی برائی کرے گا اسے سزا نہیں دی جائے گی مگر اُسی کے برابر۔ اور مرد اور عورت میں سے جو بھی نیکی کرے گا اور وہ مومن ہوگا پس یہی وہ لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے۔ اس میں انہیں بے حساب رزق عطا کیا جائے گا۔

[40:42] 'And O my people, how strange it is that I call you to salvation, and you call me to the Fire.
[40:42] اور اے میری قوم! مجھے کیا ہوا ہے کہ میں تمہیں نجات کی طرف بلاتا ہوں جبکہ تم مجھے آگ کی طرف بلا رہے ہو۔

[40:43] 'You invite me to disbelieve in Allah and to associate with Him that of which I have no knowledge, while I invite you to the Mighty, the Great Forgiver.
[40:43] تم مجھے بلا رہے ہو کہ میں اللہ کا انکار کردوں اور اس کا شریک اُسے ٹھہراؤں جس کا مجھے کوئی علم نہیں۔ اور میں کامل غلبہ والے (اور) بے انتہا بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں۔



[40:44] 'Surely that to which you call me has no title to be called upon in this world or in the Hereafter; and that our return is certainly to Allah and that the transgressors will be the inmates of the Fire.
[40:44] اس میں کوئی شک نہیں کہ جس کی طرف تم مجھے بلاتے ہو اُسے پکارنے کا کوئی جواز نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور یقیناً ہمارا لوٹ کر جانا تو اللہ کی طرف ہے اور یقیناً حد سے بڑھنے والے ہی ہیں جو آگ والے ہوں گے۔

[40:45] 'So you will soon remember what I say to you. And I entrust my cause to Allah. Verily, Allah sees all His servants.'
[40:45] پس تم ضرور ان باتوں کو یاد کرو گے جو میں تم سے کہتا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ یقیناً اللہ بندوں پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[40:46] The result was that Allah preserved him from the evils of whatever they plotted, and a grievous punishment encompassed the people of Pharaoh —
[40:46] پس اللہ نے اسے اُن کے مکروں کے بدنتائج سے بچا لیا اور آلِ فرعون کو بہت برے عذاب نے گھیر لیا۔

[40:47] The Fire. They are exposed to it morning and evening. And on the day when the Hour will come, it will be said: 'Cast Pharaoh's people into the severest punishment.'
[40:47] آگ، جس پر وہ صبح و شام پیش کئے جاتے ہیں اور جس دن قیامت برپا ہوگی (کہا جائے گا کہ) آلِ فرعون کو سخت ترین عذاب میں جھونک دو۔

[40:48] And when they will dispute with one another in the Fire, the weak will say to those who were proud, 'Verily, we were your followers; will you then relieve us of a portion of the Fire?'
[40:48] اور جب وہ آگ میں پڑے جھگڑ رہے ہوں گے تو کمزور لوگ تکبر کرنے والوں سے کہیں گے ہم یقیناً تمہارے پیروکار تھے پس کیا تم آگ کا کوئی حصہ ہم سے ٹال سکتے ہو؟

[40:49] Those, who were proud, will say: 'We are all in it. Allah has already judged between His servants.'
[40:49] جن لوگوں نے تکبر کیا وہ کہیں گے۔ یقیناً ہم سب کے سب اس میں ہیں۔ یقیناً اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے۔

[40:50] And those in the Fire will say to the Keepers of Hell, 'Pray to your Lord that He may lighten for us the punishment for a single day.'
[40:50] اور وہ لوگ جو آگ میں ہوں گے جہنّم کے داروغوں سے کہیں گے کہ اپنے ربّ سے دعا کرو کہ ہم سے کسی دن تو کچھ عذاب ہلکا کردے۔
[40:51] They will say: 'Did not your Messengers come to you with manifest Signs?' They will say: 'Yea.' The Keepers will say, 'Then pray on.' But the prayer of disbelievers is of no avail.
[40:51] وہ کہیں گے تو پھر کیا تمہارے پاس تمہارے رسول کھلے کھلے نشانات کے ساتھ نہیں آتے رہے؟ وہ کہیں گے ہاں! کیوں نہیں۔ وہ جواب دیں گے پھر دعا کرو مگرکافروں کی دعا بے کار جانے کے سوا کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

[40:52] Most surely We help Our Messengers and those who believe, both in the present life and on the day when the witnesses will stand forth,
[40:52] یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور اُن کی جو ایمان لائے اِس دنیا کی زندگی میں بھی مدد کریں گے اور اُس دن بھی جب گواہ کھڑے ہوں گے۔

[40:53] The day when their excuses will not profit the wrongdoers, and theirs will be the curse and theirs the evil abode.
[40:53] جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہیں دے گی اور ان کے لئے لعنت ہوگی اور ان کا بہت بُرا گھر ہوگا۔

[40:54] And indeed We gave Moses the guidance, and made the children of Israel the inheritors of the Book —
[40:54] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو ہدایت عطا کی اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنادیا۔

[40:55] A guidance and a reminder for men of understanding.
[40:55] جو ہدایت تھی اور نصیحت بھی تھی عقل والوں کےلئے۔

[40:56] So have patience. Surely the promise of Allah is true. And ask forgiveness for thy frailty, and glorify thy Lord with His praise in the evening and in the morning.
[40:56] پس صبر کر۔ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنی بھول چوک کے تعلق میں استغفار کر اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ شام کو بھی تسبیح کر اور صبح بھی۔

[40:57] Those who dispute concerning the Signs of Allah without any authority having come to them — there is nothing in their breasts but a feeling of greatness which they will never attain. So seek refuge in Allah. Surely He is the All-Hearing, the All-Seeing.
[40:57] یقیناً وہ لوگ جو اللہ کی آیات کے بارہ میں ایسی کسی قطعی دلیل کے بغیر جھگڑتے ہیں جو اُن کے پاس آئی ہو، اُن کے دلوں میں ایسی بڑائی کے سوا کچھ نہیں جسے وہ کبھی بھی پا نہیں سکیں گے۔ پس اللہ کی پناہ مانگ۔ یقیناً وہی بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[40:58] Certainly, the creation of the heavens and the earth is greater than the creation of mankind; but most men know not.
[40:58] یقیناً آسمانوں اور زمین کی تخلیق انسانوں کی تخلیق سے بہت بڑھ کر ہے۔ لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔

[40:59] And the blind and the seeing are not equal; neither are those who believe and do good deeds equal to those who do evil. Little do you reflect.
[40:59] اور اندھا اور بینا برابر نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے وہ اور برائی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے۔ بہت تھوڑا ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔

[40:60] The Hour will surely come; there is no doubt about it; yet most men believe not.
[40:60] یقیناً ساعت ضرور آکر رہے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
[40:61] And your Lord says: 'Pray unto Me; I will answer your prayer. But those who are too proud to worship Me will surely enter Hell, despised.'
[40:61] اور تمہارے ربّ نے کہا مجھے پکارو میں تمہیں جواب دوں گا۔ یقیناً وہ لوگ جو میری عبادت کرنے سے اپنے تئیں بالا سمجھتے ہیں ضرور جہنّم میں ذلیل ہوکر داخل ہوں گے۔

[40:62] It is Allah Who has made the night for you that you may rest therein, and the day to enable you to see. Verily, Allah is the Lord of bounty for mankind, yet most men are ungrateful.
[40:62] اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات کو بنایا تاکہ تم اس میں تسکین پاؤ اور دن کو دکھانے والا بنایا۔ یقیناً اللہ لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر انسان شکر نہیں کرتے۔

[40:63] Such is Allah, your Lord, the Creator of all things. There is no God but He. How then are you turned away?
[40:63] یہ ہے اللہ، تمہارا ربّ، ہر چیز کا خالق۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس تم کہاں بہکائے جاتے ہو؟

[40:64] Thus indeed are turned away those who deny the Signs of Allah.
[40:64] اسی طرح وہ لوگ بہکائے جاتے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں۔

[40:65] Allah it is Who has made for you the earth a resting-place, and the heaven a canopy, and has given you shape and made your shapes perfect, and has provided you with good things. Such is Allah, your Lord. So blessed is Allah, the Lord of the worlds.
[40:65] اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرار کی جگہ بنایا اور آسمان کو (تمہاری) بقا کا موجب بنایا اور اُس نے تمہیں صورت بخشی اور تمہاری صورتوں کو بہت اچھا بنایا اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق عطا کیا۔ یہ ہے اللہ، تمہارا ربّ۔ پس ایک وہی اللہ برکت والا ثابت ہوا جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[40:66] He is the Living God. There is no God but He. So pray unto Him, being sincere to Him in religion. All praise belongs to Allah, the Lord of the worlds.
[40:66] وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس اُسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے اُسے پکارو۔ کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[40:67] Say, 'I have been forbidden to worship those whom you call upon beside Allah since there have come unto me clear proofs from my Lord; and I have been commanded to submit myself to the Lord of the worlds.'
[40:67] تُو کہہ دے کہ یقیناً مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو جبکہ میرے پاس میرے ربّ کی طرف سے کھلے کھلے نشانات آ چکے ہیں۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے ربّ کا کامل فرمانبردار ہو جاؤں۔



[40:68] He it is Who created you from dust, then from a sperm-drop, then from a clot; then He brings you forth as a child; then He lets you grow that you may attain your full strength; then He lets you become old — though some among you are caused to die before — and He lets you live that you may reach a term appointed, and that you may learn wisdom.
[40:68] وہی ہے جس نے (اوّلاً) تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے، پھر لوتھڑے سے، پھر تمہیں بچے کی صورت باہر نکالتا ہے اور پھر یہ توفیق بخشتا ہے کہ تم اپنی بلوغت کی عُمر کو پہنچو تاکہ پھر یہ امکان ہو کہ تم بوڑھے ہو جاؤ اور تاکہ تم آخری مقررہ مدت تک پہنچ جاؤ۔ہاں کچھ تم میں سے ایسے بھی ہیں جنہیں پہلے ہی وفات دے دی جاتی ہے اور (یہ نظام اس لئے ہے) تاکہ تم عقل کرو۔

[40:69] He it is Who gives life and causes death. And when He decrees a thing, He says to it only, 'Be!,' and it is.
[40:69] وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔ پس جب وہ کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہے تو محض اُسے یہ کہتا ہے کہ "ہوجا' ' تو وہ ہونے لگتی ہے اور ہو کر رہتی ہے۔

[40:70] Hast thou not seen those who dispute concerning the Signs of Allah? How they are being turned away from the truth!
[40:70] کیا تو نے ایسے لوگ نہیں دیکھے جو اللہ کے نشانات سے متعلق بحثیں کرتے ہیں؟ وہ کہاں پھرائے جا رہے ہیں؟
[40:71] Those who reject the Book and that with which We sent Our Messengers. But soon will they come to know,
[40:71] وہ لوگ جنہوں نے کتاب کا اور ان امور کا انکار کردیا جن کے ساتھ ہم اپنے رسول بھیجتے رہے تو وہ عنقریب جان لیں گے۔

[40:72] When the iron-collars will be round their necks, and chains too. They will be dragged
[40:72] جب طوق اُن کی گردنوں میں ہوں گے اور زنجیریں بھی (جن سے) وہ گھسیٹے جائیں گے

[40:73] Into boiling water; then in the Fire will they be burnt.
[40:73] کھولتے ہوئے پانی میں۔ بعد ازاں وہ آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔

[40:74] Then it will be said to them, 'Where are those whom you associated with God
[40:74] پھر ان سے پوچھا جائے گا۔ کہاں ہیں وہ جن کو تم شریک ٹھہرایا کرتے تھے

[40:75] 'Beside Allah?' They will say, 'They have vanished away from us. Nay, we never prayed to anything before.' Thus will Allah confound the disbelievers.
[40:75] اللہ کے سوا ؟ وہ کہیں گے ہم سے وہ گم ہوگئے ہیں بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی چیز کو بھی نہیں پکارتے تھے۔ اسی طرح اللہ کافروں کو گمراہ ٹھہراتا ہے۔

[40:76] 'That is because you exulted in the earth without justification, and because you behaved insolently.
[40:76] یہ اس لئے ہے کہ تم زمین میں ناحق خوشیاں منایا کرتے تھے اور اس لئے ہے کہ تم اِتراتے پھرتے تھے۔

[40:77] 'Enter ye the gates of Hell, to abide therein. And evil is the abode of the proud.'
[40:77] جہنّم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ۔ (تم) اس میں ایک لمبے عرصہ تک رہنے والے ہو۔ پس تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ بہت بُرا ہے۔

[40:78] Then have patience. Surely, the promise of Allah is true. And whether We show thee part of what We have promised them, or whether We cause thee to die before the fulfilment of Our promise, to Us in any case will they be brought back.
[40:78] پس تو صبر کر۔ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ ہم چاہیں تو تجھے اس اِنذار میں سے کچھ دکھا دیں جس سے ہم انہیں ڈرایا کرتے تھے یا تجھے وفات دے دیں تو بہرحال وہ ہماری طرف ہی لوٹائے جائیں گے۔

[40:79] And We did send Messengers before thee; of them are some whom We have mentioned to thee, and of them there are some whom We have not mentioned to thee; and it is not possible for any Messenger to bring a Sign except by the leave of Allah. But when Allah's decree came, the matter was decided with truth, and then there perished those who uttered falsehoods.
[40:79] اور یقیناً ہم نے تجھ سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے بعض ان میں سے ایسے تھے جن کا ذکر ہم نے تجھ سے کردیا ہے اور بعض ان میں سے ایسے تھے جن کا ہم نے تجھ سے ذکر نہیں کیا۔ اور کسی رسول کے لئے ممکن نہیں کہ وہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشان لے آئے۔ پس جب اللہ کا حکم آجائے گا تو حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور اس وقت جھٹلانے والے گھاٹا پائیں گے۔

[40:80] It is Allah Who has made cattle for you, that you may ride on some of them, and eat of some of them —
[40:80] اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے مویشی بنائے تاکہ تم ان میں سے بعض پر سواری کرو اور انہی میں سے بعض کو تم کھانے کے استعمال میں لاتے ہو۔
[40:81] And you have other advantages in them — and that, by means of them, you may satisfy any desire that there may be in your breasts. And on them and on ships are you borne.
[40:81] اور تمہارے لئے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنی اُس مراد تک پہنچو جو تمہارے سینوں میں ہے اور ان پر نیز کشتیوں پر تم اٹھائے جاتے ہو۔

[40:82] And He shows you His Signs; which then of the Signs of Allah will you deny?
[40:82] اور تمہیں وہ اپنے نشانات دکھاتا ہے۔ پس اللہ کے کن کن نشانات کا تم انکار کرو گے؟

[40:83] Have they not travelled in the earth that they might see what was the end of those who were before them? They were more numerous than these, and mightier in power and in the marks they left behind them in the earth. But all that which they earned was of no avail to them.
[40:83] پس کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اُن سے پہلے تھے؟ وہ اُن سے تعداد میں بڑھ کر تھے اور قوت میں بھی، نیز زمین میں (عظمت کے) نشان چھوڑنے کے لحاظ سے بھی زیادہ شدید تھے۔ پھر بھی وہ کسب اُن کے کچھ کام نہ آئے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[40:84] And when their Messengers came to them with manifest Signs, they exulted in the knowledge which they possessed. And that at which they mocked encompassed them.
[40:84] پس جب اُن کے پاس ان کے پیغمبر کھلے کھلے نشان لے کر آئے تو وہ اُسی علم پر شاداں رہے جو اُن کے پاس تھا اور ان کو اُسی بات نے گھیر لیا جس سے وہ تمسخر کیا کرتے تھے۔

[40:85] And when they saw Our punishment, they said: 'We believe in Allah alone and we reject all that which we used to associate with Him.'
[40:85] پس جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو کہا ہم اللہ پر جو واحد ہے ایمان لے آئے ہیں اور اُن سب باتوں کا انکار کرتے ہیں جن سے ہم اس کا شریک ٹھہرایا کرتے تھے۔

[40:86] But their faith could not profit them at the time when they saw Our punishment. This is Allah's law that has ever been in operation in respect of His servants. And thus have perished those who disbelieved.
[40:86] پس ان کا ایمان اس وقت انہیں کچھ فائدہ نہ دے سکا جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا۔ اللہ کی اس سنّت کے طور پر جو اس کے بندوں کے تعلق میں گزر چکی ہے۔ اور اس وقت کافروں نے بڑا نقصان اُٹھایا۔