Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 38: Sad صٓ

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[38:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[38:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[38:2] Sad. By the Qur'an, full of exhortation, it is Our revealed word.
[38:2] صَادِقُ القَولِ: قول کا سچا۔ قَسم ہے ذکر والے قرآن کی!

[38:3] But those who disbelieve are steeped in false pride and enmity.
[38:3] حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (جھوٹی) عزت اور مخالفت میں (مبتلا) ہیں۔

[38:4] How many a generation before them have We destroyed! They cried out for help, but it was no longer the time for escape.
[38:4] ان سے پہلے کتنی ہی قومیں ہم نے ہلاک کردیں۔ پس انہوں نے (مدد کے لئے) پکارا جب کہ نجات کی کوئی راہ باقی نہ تھی۔

[38:5] And they wonder that a Warner has come to them from among themselves; and the disbelievers say, 'This is a magician, a great liar.
[38:5] اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انہی میں سے کوئی ڈرانے والا آیا۔ اور کافروں نے کہا یہ سخت جھوٹا جادوگر ہے۔

[38:6] 'Does he make the gods to be one God? This is indeed a strange thing.'
[38:6] کیا اس نے بہت سے معبودوں کو ایک ہی معبود بنا لیا ہے۔ یقیناً یہ (بات) تو سخت عجیب و غریب ہے۔

[38:7] And the leaders among them spoke out, 'Go and stick to your gods. This is a thing designed.
[38:7] اور ان میں سے بڑے لوگ (یہ کہتے ہوئے) چلے گئے کہ جاؤ اور اپنے ہی معبودوں پر صبر کرو۔ یقیناً یہ ایک ایسی بات ہے جس کا (کسی خاص مقصد سے) ارادہ کیا گیا ہے۔

[38:8] 'We have not heard of this even in the latest religion. This is nothing but a fabrication.
[38:8] ہم نے تو ایسی بات کسی آنے والی ملّت (کے بارہ) میں بھی نہیں سنی۔ یہ من گھڑت بات کے سوا کچھ نہیں۔



[38:9] 'Has the exhortation been sent down to him in preference to all of us?' Nay, they are in doubt concerning My exhortation. Nay, but they have not yet tasted My punishment.
[38:9] کیا ہم میں سے اِسی پر ذکر اُتارا گیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ میرے ذکر کے بارہ میں ہی شک میں مبتلا ہیں (اور) حقیقت یہ ہے کہ ابھی انہوں نے میرا عذاب نہیں چکھا۔

[38:10] Do they possess the treasures of the mercy of thy Lord, the Mighty, the Great Bestower?
[38:10] کیا ان کے پاس تیرے کامل غلبہ والے (اور) بہت عطا کرنے والے ربّ کی رحمت کے خزانے ہیں؟
[38:11] Or is the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them theirs? So let them ascend with the means at their disposal.
[38:11] یا کیا انہیں آسمانوں اور زمین کی اور جو اُن دونوں کے درمیان ہے بادشاہی نصیب ہے؟ پس وہ سب تدبیریں کر گزریں۔

[38:12] They are a host from among the confederates which will be routed here.
[38:12] (یہ بھی) اَحزاب میں سے ایک لشکر (ہے) جو وہاں شکست دیا جانے والا ہے۔

[38:13] Before them too the people of Noah, and the tribe of 'Ad and Pharaoh, the lord of stakes, treated the Messengers as liars;
[38:13] اِن سے پہلے (بھی) نوح کی قوم نے اور عاد نے اور میخوں والے فرعون نے جھٹلا دیا تھا۔

[38:14] And the tribe of Thamud, and the people of Lot, and the dwellers of the Wood — these were the confederates.
[38:14] اور ثمود نے بھی اور لوط کی قوم نے بھی اور گھنے درختوں والوں نے بھی۔ یہی ہیں وہ اَحزاب (جن کا ذکر گزرا ہے)۔

[38:15] There was not one of them but treated their Messengers as liars, so My punishment rightly overtook them.
[38:15] (ان میں سے) ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا پس (ان پر) میری سزا واجب ہوگئی۔

[38:16] And these only wait for a single blast, and there shall be no delaying it.
[38:16] اور یہ لوگ کسی چیز کا انتظار نہیں کر رہے مگر ایک ہی ہولناک آواز کا جس میں کوئی تعطل نہیں ہوگا۔

[38:17] They say, 'Our Lord, hasten to us our portion of the punishment before the Day of Reckoning.'
[38:17] اور انہوں نے کہا اے ہمارے رب! ہمیں ہمارا حصہ جلدتَر یوم حساب سے پہلے ہی دے دے۔

[38:18] Bear patiently what they say, and remember Our servant David, man of strong hands; surely he was always turning to God.
[38:18] صبر کر اُس پر جو وہ کہتے ہیں اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کر جو بڑی دسترس والا تھا۔ یقیناً وہ عاجزی سے بار بار جھکنے والا تھا۔

[38:19] We subjected to him the mountains. They celebrated God's praises with him at nightfall and sunrise.
[38:19] یقیناً ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں کو مسخر کر دیا، وہ ڈھلتی ہوئی شام اور پھوٹتی ہوئی صبح کے وقت تسبیح کرتے تھے۔

[38:20] And We subjected to him the birds gathered together: all turned to him.
[38:20] اوراکٹھے کئے ہوئے پرندوں کو بھی (اس کے لئے مسخر کردیا تھا)۔ سب اس (یعنی ربّ) کے حضور جھکنے والے تھے۔
[38:21] And We strengthened his kingdom, and gave him wisdom and decisive judgment.
[38:21] اور اس کی سلطنت کو ہم نے مضبوط کر دیا اور اسے حکمت اورفیصلہ کن کلام بخشے۔

[38:22] And has the story of the disputants reached thee when they climbed over the wall of his chamber? —
[38:22] اور کیا تیرے پاس جھگڑنے والوں کی خبر پہنچی ہے جب انہوں نے محل کی فصیل کو پھلانگا؟

[38:23] When they entered in upon David, and he was afraid of them. They said, "Fear not. We are two disputants; one of us has transgressed against the other; so judge between us with justice, and deviate not from the right course and guide us to the right way.
[38:23] جب وہ دا ؤد کے سامنے آئے تو وہ ان کی وجہ سے سخت گھبرایا۔ انہوں نے کہا کوئی خوف نہ کر۔ (ہم) دو جھگڑنے والے (ہیں) ہم میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کر رہا ہے۔ پس ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور کوئی زیادتی نہ کر اور ہمیں سیدھے رستے کی طرف ہدایت دے۔

[38:24] "This is my brother; he has ninety-nine ewes, and I have one ewe. Yet he says, 'Give it to me,' and has been overbearing to me in his address."
[38:24] یقیناً یہ میرا بھائی ہے۔ اس کی ننانوے دُنبیاں ہیں اور میری صرف ایک دُنبی ہے۔ پھر بھی یہ کہتا ہے کہ اسے بھی میری ملکیت میں شامل کر دے اور بحث میں مجھ پر غالب آ جاتا ہے۔



[38:25] David said, 'Surely, he has wronged thee in demanding thy ewe in addition to his own ewes. And certainly many partners transgress against one another, except those who believe in God and do good works; and these are but few.' And David perceived that We had tried him; so he asked forgiveness of his Lord, and fell down bowing in worship and turned to Him.
[38:25] اس نے کہا اس نے تیری ایک دنبی اپنی دنبیوں میں شامل کرنے کا سوال کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا ہے۔ اور یقیناً بہت سے شریک ہیں کہ ان میں سے بعض، بعض دوسروں پر ظلم کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور اعمال صالحہ بجا لائے اور بہت تھوڑے ہیں ایسے لوگ۔ اور دا ؤد نے سمجھ لیا کہ ہم نے اس کی آزمائش کی تھی۔ پس اس نے اپنے ربّ سے بخشش مانگی اور وہ عجز کرتے ہوئے گِر پڑا اور توبہ کی۔

[38:26] So We forgave him that; and indeed, he had a position of nearness with Us and an excellent retreat.
[38:26] پس ہم نے اس کو یہ (قصور) بخش دیا۔ اور یقیناً اُسے ہمارے ہاں ایک قربت اور اچھا مقام حاصل تھا۔

[38:27] 'O David, We have made thee a vicegerent in the earth; so judge between men with justice, and follow not vain desire, lest it should lead thee astray from the way of Allah.' Surely those who go astray from the way of Allah will have a severe punishment, because they forgot the Day of Reckoning.
[38:27] اے دا ؤد! یقیناً ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔ پس لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور میلانِ طبع کی پیروی نہ کر ورنہ وہ (میلان) تجھے اللہ کے رستے سے گمراہ کر دے گا۔ یقیناً وہ لوگ جو اللہ کے رستے سے گمراہ ہو جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (مقدر) ہے بوجہ اس کے کہ وہ حساب کا دن بھول گئے تھے۔

[38:28] And We have not created the heaven and the earth and all that is between them in vain. That is the view of those who disbelieve. Woe, then, to the disbelievers because of the Fire.
[38:28] اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو اُن کے درمیان ہے بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ یہ ان لوگوں کا محض گمان ہے جنہوں نے انکار کیا۔ پس آگ (کے عذاب) کی ہلاکت ہو ان پر جنہوں نے کفر کیا۔

[38:29] Shall We treat those who believe and do good works like those who act corruptly in the earth? Shall We treat the righteous like the wicked?
[38:29] کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ویسا ہی قرار دے دیں گے جیسے زمین میں فساد کرنے والوں کو یا کیا ہم تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بدکرداروں جیسا سمجھ لیں گے ؟

[38:30] This is a Book which We have revealed to thee, full of blessings, that they may reflect over its verses, and that those gifted with understanding may take heed.
[38:30] عظیم کتاب جسے ہم نے تیری طرف نازل کیا، برکت دی گئی ہے تاکہ یہ (لوگ) اس کی آیات پر تدبر کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت پکڑیں۔
[38:31] And We bestowed on David, Solomon who was an excellent servant. He was always turning to Us.
[38:31] اور ہم نے دا ؤد کو سلیمان عطا کیا۔ کیا ہی اچھا بندہ تھا۔ یقیناً وہ بار بار عاجزی سے جھکنے والا تھا۔

[38:32] When there were brought before him at eventide steeds of noblest breed and swift of foot,
[38:32] جب شام کے وقت اس کے سامنے تیزرَو گھوڑے لائے گئے۔

[38:33] He said, 'I love the love of horses because of the remembrance of my Lord.' So great was his love of them that when they were hidden behind the veil, he said,
[38:33] تو اس نے کہا یقیناً میں مال کی محبت اپنے ربّ کی یاد کی وجہ سے کرتا ہوں۔ یہاں تک کہ وہ اوٹ میں چلے گئے۔

[38:34] 'Bring them back to me.' Then he began to pass his hand over their legs and their necks.
[38:34] (اس نے کہا) انہیں دوبارہ میرے سامنے لاؤ۔ پس وہ (ان کی) پنڈلیوں اور گردنوں پر (پیار سے) ہاتھ پھیرنے لگا۔

[38:35] And We did try Solomon and We placed on his throne a mere body. Then he turned to God, seeking His mercy.
[38:35] اور یقیناً ہم نے سلیمان کو آزمایا اور ہم نے اس (کی سلطنت) کے تخت پر (عقل وشعور سے عاری) ایک جسد پھینک دیا۔ تب وہ (اللہ ہی کی طرف) جُھکا۔

[38:36] He said, 'O my Lord, grant me forgiveness and bestow on me a kingdom that will not suit anyone after me; surely Thou art the Great Bestower.'
[38:36] (اور) کہا اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور مجھے ایک ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد اُس پر اور کوئی نہ جچے۔ یقیناً تُو ہی بے انتہا عطا کرنے والا ہے۔

[38:37] So We subjected to him the wind, blowing gently by his command whithersoever he desired to go,
[38:37] پس ہم نے اس کے لئے ہوا کو بھی مسخر کر دیا جو اس کے حکم پر نرم رفتاری سے، جدھر وہ (لے) جانا چاہتا تھا، چلتی تھی۔

[38:38] And the giants, all sorts of builders and divers,
[38:38] اور شیاطین کو بھی (یعنی) ہر فنِ تعمیر کے ماہر اور غوطہ خور کو۔

[38:39] And others bound in fetters.
[38:39] اور (بعض) دوسروں کو بھی جنہیں زنجیروں میں جکڑا گیا تھا۔

[38:40] 'This is Our gift — so give freely or withhold — without reckoning.'
[38:40] یہ ہماری بے حساب عطا ہے پس احسان کا سلوک کر یا روکے رکھ۔
[38:41] And certainly he had a position of nearness with Us and an excellent retreat.
[38:41] اور یقیناً اسے ہمارے ہاں ایک قربت اور اچھا مقام حاصل تھا۔

[38:42] And remember Our servant Job, when he cried unto his Lord, saying, 'Satan has afflicted me with toil and torment.'
[38:42] اور ہمارے بندے ایوب کو بھی یاد کر جب اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ یقیناً مجھے شیطان نے بہت دکھ اور عذاب دیا ہے۔

[38:43] 'Strike and urge thy riding beast with thy foot. Here is cool water to wash with and a drink.'
[38:43] (ہم نے اسے کہا) اپنی سواری کو ایڑ لگا۔ یہ (قریب ہی) نہانے کے لئے ٹھنڈا پانی ہے اور پینے کے لئے بھی۔

[38:44] And We bestowed on him his family and as many more with them, by way of mercy from Us, and as a reminder to men of understanding.
[38:44] اور پھر ہم نے اسے اس کے اہلِ خانہ اور ان کے علاوہ ان جیسے اور بھی عطا کر دیئے اپنی رحمت کے طور پر اور اہلِ عقل کے لئے ایک سبق آموز ذکر کے طور پر۔

[38:45] And We said to him, 'Take in thy hand a handful of dry twigs and strike therewith, and break not thy oath.' Indeed, We found him steadfast. An excellent servant was he. Surely, he was always turning to God.
[38:45] اور خشک اور تر شاخوں کاگچھا اپنے ہاتھ میں لے اور اسی سے ضرب لگا اور (اپنی) قسم کو جھوٹا نہ کر۔ یقیناً ہم نے اسے بہت صبر کرنے والا پایا۔ کیا ہی اچھا بندہ تھا۔ یقیناً وہ بار بار عاجزی سے جھکنے والا تھا۔

[38:46] And remember Our servants Abraham, and Isaac, and Jacob, men of strong hands and powerful vision.
[38:46] اور یاد کر ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو جو بہت دسترس والے اور صاحب بصیرت تھے۔

[38:47] We chose them for a special purpose — reminding people of the abode of the Hereafter.
[38:47] یقیناً ہم نے انہیں خالصۃً آخرت کے گھر کے ذکر کی وجہ سے چن لیا۔

[38:48] And truly, they are in Our sight among the elect and the best.
[38:48] اور یقیناً وہ ہمارے نزدیک ضرور چُنیدہ (اور) بہت خوبیوں والے لوگوں میں سے تھے۔

[38:49] And remember Ishmael and Elisha and Dhu'l-Kifl; and all were of the best.
[38:49] اور اسماعیل کو بھی یاد کر اور اَلیَسَع کو اور ذُوالکفل کو اور وہ سب بہترین لوگوں میں سے تھے۔

[38:50] This is a reminder. And the righteous will surely have excellent retreat:
[38:50] یہ ایک عظیم ذکر ہے اور یقیناً متقیوں کے لئے بہت اچھا ٹھکانا ہوگا۔
[38:51] Gardens of Eternity, with their gates thrown open to them,
[38:51] یعنی ہمیشہ کے باغات ہونگے۔ اُن کی خاطر دروازے اچھی طرح کھلے رکھے جائیں گے۔

[38:52] Reclining therein on cushions; they will therein call at pleasure for plenteous fruit and drink.
[38:52] اُن میں وہ تکیوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے (اور) وہاں بکثرت طرح طرح کے میوے اور مشروب طلب کر رہے ہوں گے۔

[38:53] And with them will be chaste women, restraining their looks, companions of equal age.
[38:53] اور ان کے پاس (حیادار) نظریں جھکائے رکھنے والی ہمجولیاں ہوں گی۔

[38:54] This is what you are promised for the Day of Reckoning.
[38:54] یہ ہے وہ جس کا حساب کے دن کے لئے تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔

[38:55] Verily, this is Our provision which will never be exhausted.
[38:55] یقیناً یہ ہمارا رزق ہے۔ اُس کا ختم ہوجانا ممکن نہیں۔

[38:56] This is for the believers. But for the rebellious there is an evil place of return —
[38:56] یہی ہوگا۔ اور یقیناً سرکشوں کے لئے ضرور سب سے بُری لَوٹنے کی جگہ ہے۔

[38:57] Hell, wherein they will burn. What an evil resting-place!
[38:57] جہنّم۔ وہ اس میں داخل ہوں گے۔ پس کیا ہی بُرا بچھونا ہے۔

[38:58] This is what they will have. So let them taste it: a boiling fluid, and an intensely cold and stinking drink.
[38:58] یہ ضرور ہوگا۔ پس وہ اسے چکھیں (یعنی) کھولتا ہوا اور یخ بستہ پانی۔

[38:59] And various kinds of other torments of a similar nature.
[38:59] اور دوسری بھی اُس سے ملتی جلتی چیزیں ہوں گی۔

[38:60] 'This is a host of yours rushing headlong with you, O leaders of mischief.' No welcome for them. They must burn in the Fire.
[38:60] یہ وہ لشکر ہے جو تمہارے ساتھ (اس میں) داخل ہونے والا ہے۔ ان کے لئے کوئی مرحبا نہیں۔ یقیناً وہ آگ میں داخل ہونے والے ہیں۔
[38:61] They will say, 'Nay, it is you. No welcome for you in truth. It is you who prepared this for us. So what an evil resting-place it is!'
[38:61] وہ (لعنت ڈالنے والے گروہ سے) کہیں گے بلکہ تم ہی (ملعون) ہو، تمہارے لئے کوئی مرحبا نہیں، تم ہی ہو جنہوں نے ہمارے لئے یہ کچھ آگے بھیجا ہے۔ پس کیا ہی بُری قرار کی جگہ ہے۔

[38:62] They will also say, 'Our Lord, whosoever prepared this for us — so add to him a double punishment in the Fire.'
[38:62] وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! جس نے ہمارے لئے یہ آگے بھیجا اسے آگ میں دُہرا عذاب دے۔

[38:63] And they will say, 'What has happened to us that we see not the men whom we used to reckon among the wicked?
[38:63] اور وہ کہیں گے ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم ان لوگوں کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم شریروں میں شما ر کیا کرتے تھے۔

[38:64] 'Is it because we subjected them to ridicule unjustly, or have the eyes missed them?'
[38:64] کیا ہم نے انہیں حقیر سمجھ رکھا تھا یا اُن (کی پہچان) سے ہماری نظریں چُوک گئیں؟

[38:65] Surely, this is a fact — the disputing together of the people of the Fire.
[38:65] یقیناً یہ آ گ والوں کا باہمی جھگڑنا حق ہے۔

[38:66] Say, 'I am only a Warner; and there is no God but Allah, the One, the Most Supreme;
[38:66] تو کہہ دے میں تو محض ایک ڈرانے والا ہوں اور کوئی معبود نہیں مگر اللہ جو واحد (اور) صاحبِ جبروت ہے۔

[38:67] 'The Lord of the heavens and the earth, and all that is between the two, the Mighty, the Great Forgiver.'
[38:67] آسمانوں اور زمین کا ربّ اور اُس کا جو اِن دونوں کے درمیان ہے۔ کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[38:68] Say, 'It is a big news,
[38:68] تو کہہ دے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔

[38:69] 'From which you are turning away.
[38:69] تم اس سے اِعراض کررہے ہو۔

[38:70] 'I had no knowledge of the exalted Assembly when they discussed it among themselves,
[38:70] مجھے ملاءاعلیٰ کا کوئی علم نہیں تھا جب وہ بحث کر رہے تھے۔
[38:71] 'But this that it has been revealed to me, that I am a plain Warner.'
[38:71] مجھے تو محض یہ وحی کی جاتی ہے کہ میں ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

[38:72] When thy Lord said to the angels, 'I am about to create man from clay,
[38:72] جب تیرے ربّ نے فرشتوں سے کہا یقیناً میں مٹی سے بشر پیدا کرنے والا ہوں۔

[38:73] 'And so when I have fashioned him in perfection, and have breathed into him of My Spirit, fall ye down in submission to him.'
[38:73] پس جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنی روح میں سے کچھ پھونک دوں تو اس کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے گِر پڑو۔

[38:74] So the angels submitted, all of them together.
[38:74] اس پر سب کے سب فرشتوں نے سجدہ کیا۔

[38:75] But Iblis did not. He behaved proudly, and was of those who disbelieved.
[38:75] مگر ابلیس نے نہیں۔ اس نے استکبار کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں سے۔

[38:76] God said, 'O Iblis, what hindered thee from submitting to what I had created with My two hands? Is it that thou art too proud or art thou really of the exalted ones?'
[38:76] اس نے کہا اے ابلیس! تجھے کس چیز نے اُسے سجدہ کرنے سے منع کیا جسے میں نے اپنی (قدرت کے) دونوں ہاتھوں سے تخلیق کیا تھا؟ کیا تو نے تکبر سے کام لیا ہے یا تو بہت اونچے لوگوں میں سے ہے؟

[38:77] He said, 'I am better than he. Thou hast created me of fire and him hast Thou created of clay.'
[38:77] اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں۔ تُو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔

[38:78] God said, 'Then get out hence, for, surely thou art rejected.
[38:78] اس نے کہا پس یہاں سے نکل جا۔ تُو یقیناً دھتکارا ہوا ہے۔

[38:79] 'And surely on thee shall be My curse till the Day of Judgment.'
[38:79] اور یقیناً تجھ پر میری لعنت پڑے گی جزا سزا کے دن تک۔

[38:80] He said, 'My Lord, then grant me respite till the day when they shall be raised.'
[38:80] اس نے کہا اے میرے ربّ! اس صورت میں مجھے اس دن تک مہلت دے دے جس دن (لوگ) مبعوث کئے جائیں گے۔
[38:81] God said, 'Certainly thou art of those that are granted respite,
[38:81] اس نے کہا پس یقیناً تُو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے۔

[38:82] 'Till the day of the appointed time.'
[38:82] ایک معلوم وقت کے دن تک۔

[38:83] He said, 'So by Thy might, I will surely lead them all astray,
[38:83] اس نے کہا تو پھر تیری عزت کی قسم! میں ضرور ان سب کو گمراہ کروں گا۔

[38:84] 'Except Thy chosen servants from among them.'
[38:84] سوائے اُن میں سے تیرے اُن بندوں کے جو (تیرے) چنیدہ ہوں گے۔

[38:85] God said, 'Then the truth is, and the truth I speak,
[38:85] اس نے کہا پس حق تو یہ ہے اور میں لازماً حق ہی کہتا ہوں۔

[38:86] 'That I will certainly fill Hell with thee and with those who follow thee, all together.'
[38:86] میں جہنّم کو ضرور بھردوں گا تجھ سے اور اُن سب سے جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے۔

[38:87] Say, 'I ask not of you any reward for it, nor am I of those who are given to affectation.
[38:87] تو کہہ دے کہ میں تم سے اس (بات) پر کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ ہی میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں۔

[38:88] 'It is nothing but a Reminder for all peoples.
[38:88] یہ تو تمام جہانوں کے لئے ایک عظیم نصیحت کے سوا کچھ نہیں۔

[38:89] 'And you shall surely know the truth of it after a while.'
[38:89] اور کچھ عرصہ کے بعد تم لوگ اس کی حقیقت کو ضرور جان لو گے۔