mp3

Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 35: Al-Fatir فَاطِر

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[35:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[35:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[35:2] All praise belongs to Allah, the Maker of the heavens and the earth, Who employs the angels as messengers, having wings, two, three, and four. He adds to His creation whatever He pleases; for Allah has power over all things.
[35:2] کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ فرشتوں کو دو دو، تین تین اور چار چار پروں (یعنی طاقتوں) والے پیغامبر بنانے والا۔ وہ خَلق میں جو چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[35:3] Whatever of mercy Allah grants to men — there is none to withhold it; and whatever He withholds, there is none who can release it after that; and He is the Mighty, the Wise.
[35:3] اللہ انسانوں کے لئے جو رحمت جاری کر دے اُسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جو چیز وہ روک دے اُسے اس کے (روکنے) کے بعد کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[35:4] O ye men, remember the favour of Allah towards you. Is there any Creator other than Allah Who provides for you from the heaven and earth? There is none worthy of worship but He. Whither then are you turned away?
[35:4] اے لوگو! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو۔ کیا اللہ کے سوا بھی کوئی خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے؟ کوئی معبود نہیں مگر وہ۔ پس تم کہاں اُلٹے پِھرائے جاتے ہو۔

[35:5] And if they reject thee, verily, God's Messengers have been rejected before thee; and unto Allah all things are brought back for decision.
[35:5] اور اگر وہ تجھے جھٹلا دیں تو تجھ سے پہلے بھی کئی رسول جھٹلائے گئے۔ اور اللہ ہی کی طرف سب معاملات لوٹائے جائیں گے۔



[35:6] O ye men, assuredly the promise of Allah is true, so let not the present life deceive you, nor let the Deceiver deceive you with respect to Allah.
[35:6] اے لوگو ! اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے۔ پس تمہیں دنیا کی زندگی ہرگز کسی دھوکہ میں نہ ڈالے اور اللہ کے بارہ میں تمہیں سخت فریبی (یعنی شیطان) ہرگز فریب نہ دے سکے۔

[35:7] Surely Satan is an enemy to you; so take him as an enemy. He calls his followers only that they may become inmates of the burning Fire.
[35:7] یقیناً شیطان تمہارا دشمن ہے۔ پس اسے دشمن ہی بنائے رکھو۔ وہ اپنے گروہ کو محض اس غرض سے بلاتا ہے تاکہ وہ بھڑکتی آگ میں پڑنے والوں میں سے ہو جائیں۔

[35:8] For those who disbelieve there is a severe punishment. And for those who believe and do good works there is forgiveness and a great reward.
[35:8] جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ان کے لئے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر ہے۔

[35:9] Is he , then, to whom the evil of his deed is made to appear pleasing, so that he looks upon it as good, like him who believes and does good deeds? Surely, Allah adjudges astray whom He will and guides whom He will. So let not thy soul waste away in sighing for them. Surely Allah knows what they do.
[35:9] پس کیا جسے اس کا بُرا کام خوبصورت کرکے دکھایا جائے اور وہ اسے خوبصورت دیکھنے لگے (اس سے زیادہ فریب خوردہ اور کون ہوگا؟)۔ پس یقیناً اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ پس تیرا دل اُن پر حسرتیں کرتے ہوئے (ہاتھ سے) نہ جاتا رہے۔ یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔

[35:10] And Allah it is Who sends the winds which raise the clouds; then do We drive them to a lifeless tract of land, and quicken thereby the earth after its death. Likewise shall the Resurrection be.
[35:10] اور اللہ وہ ہے جس نے ہواؤں کو بھیجا۔ پس وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں۔ پھر ہم اُسے ایک مردہ بستی کی طرف ہانک لے جاتے ہیں پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کر دیتے ہیں۔ اسی طرح دوبارہ جی اٹھنا ہے۔


[35:11] Whoso desires honour, then let him know that all honour belongs to Allah. Unto Him ascend good words, and righteous work does He exalt. And those who plot evils — for them is a severe punishment; and the plotting of such will perish.
[35:11] جو بھی عزت کا خواہاں ہے تو اللہ ہی کے تصرّف میں سب عزت ہے۔ اُسی کی طرف پاک کلمہ بلند ہوتا ہے اور اسے نیک عمل بلندی کی طرف لے جاتا ہے اور وہ لوگ جو بُری تدبیریں کرتے ہیں اُن کے لئے سخت عذاب ہے اور اُن کا مکر ضرور اَکارت جائے گا۔

[35:12] And Allah created you from dust, then from a sperm-drop, then He made you pairs. And no female conceives, nor does she bring forth a child without His knowledge. And no one whose life is prolonged has his life prolonged, nor is anything diminished of his life, but it is recorded in a Book. That surely is easy for Allah.
[35:12] اور اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑے بنایا۔ اور کوئی مادہ حاملہ نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ بچہ جنتی ہے مگر اس کے علم کے مطابق۔ اور کوئی معمّر (انسان) بڑی عمر نہیں پاتا اور نہ اس کی عمر سے کچھ کم کیا جاتا ہے مگر وہ (ایک) کتاب میں موجود ہے۔ یقیناً یہ (بات) اللہ پر آسان ہے۔

[35:13] And the two seas are not alike: this one palatable, sweet and pleasant to drink, and the other, salt and bitter. And from each you eat fresh meat, and take forth ornaments which you wear. And thou seest the ships therein ploughing the waves that you may seek of His bounty, and that you may be grateful.
[35:13] اور دو سمندر ایک ہی جیسے نہیں ہو سکتے۔ یہ خوب میٹھے پانی والا ہے۔ اس کا پینا خوش ذائقہ اور خوشگوار ہے اور یہ سخت نمکین (اور) کھارا ہے اور تم سبھی سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور زینت کے وہ سامان نکالتے ہو جنہیں تم پہنتے ہو۔ اور تُو اس میں کشتیوں کو دیکھے گا کہ وہ (پانی کو) پھاڑتے ہوئے چلتی ہیں (یہ نظام اس لئے ہے) تاکہ تم اس کے فضل میں سے کچھ تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔



[35:14] He merges the night into the day, and He merges the day into the night. And He has pressed into service the sun and the moon; each one runs its course to an appointed term. Such is Allah, your Lord; His is the kingdom, and those whom you call upon beside Allah own not even a whit.
[35:14] وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کیا ہے۔ ہر ایک اپنے مقررہ وقت کی طرف چل رہا ہے۔ یہ ہے اللہ، تمہارا ربّ۔ اُسی کی بادشاہت ہے اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کی جِھلّی کے بھی مالک نہیں۔

[35:15] If you call on them, they will not hear your call; and even if they heard it, they could not answer you. And on the Day of Resurrection they will deny your having associated them with God. And none can inform thee like the One Who is All-Aware.
[35:15] اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہیں سنیں گے اور اگر سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دیں گے اور قیامت کے دن تمہارے شریک ٹھہرانے کا انکار کر دیں گے۔ اور تجھے ایک عظیم خبر دینے والے کی طرح کوئی اور آگاہ نہیں کر سکتا۔

[35:16] O ye men, it is you that stand in need of Allah, but Allah is He Who is Self-Sufficent, the Praiseworthy.
[35:16] اے لوگو! تم ہی ہو جو اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہے جو غنی (اور) ہر تعریف کا مالک ہے۔

[35:17] If He please, He could destroy you, and bring a new creation instead.
[35:17] اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جاوے اور ایک نئی مخلوق لے آوے۔

[35:18] And that is not difficult for Allah.
[35:18] اور یہ اللہ پر ہرگز مشکل نہیں۔

[35:19] And no burdened soul can bear the burden of another; and if a heavily laden soul call another to bear its load, naught of it shall be carried by the other, even though he be a kinsman. Thou canst warn only those who fear their Lord in secret and observe Prayer. And whoso purifies himself, purifies himself only to his own advantage; and to Allah shall be the return.
[35:19] اور کوئی بوجھ اٹھانے والی (جان) کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی اور اگر کوئی بوجھ سے لدی ہوئی اپنے بوجھ کی طرف بلائے گی تو اس (کے بوجھ میں) سے کچھ بھی نہ اٹھایا جائے گا خواہ وہ قریبی ہی کیوں نہ ہو۔ تُو صرف ان لوگوں کو ڈرا سکتا ہے جو اپنے ربّ سے اس کے غیب میں ہونے کے باوجود ترساں رہتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں۔ اور جو بھی پاکیزگی اختیار کرے تو اپنے ہی نفس کی خاطر پاکیزگی اختیار کرتا ہے اور اللہ کی طرف ہی آخری ٹھکانا ہے۔

[35:20] And the blind and the seeing are not alike,
[35:20] اور اندھا اور بِینا ایک جیسے نہیں ہوتے۔
[35:21] Nor the darkness and light,
[35:21] اور نہ اندھیرے اور نہ روشنی۔

[35:22] Nor the shade and heat.
[35:22] اور نہ سایہ اور نہ دھوپ۔

[35:23] Nor alike are the living and the dead. Surely, Allah causes him to hear whom He pleases; and thou canst not make those to hear who are in the graves.
[35:23] اسی طرح زندے اور مُردے بھی برابر نہیں ہوتے۔ یقیناً اللہ جسے چاہتا ہے سناتا ہے اور جو قبروں میں پڑے ہیں تُو انہیں ہرگز نہیں سنا سکتا۔

[35:24] Thou art only a Warner.
[35:24] تُو تو محض ایک ڈرانے والا ہے۔

[35:25] Verily, We have sent thee with the truth, as a bearer of glad tidings and as a Warner; and there is no people to whom a Warner has not been sent.
[35:25] یقیناً ہم نے تجھے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔ اور کوئی امت نہیں مگر ضرور اس میں کوئی ڈرانے والا گزرا ہے۔

[35:26] And if they treat thee as a liar, those who were before them also treated their Prophets as liars. Their Messengers came to them with clear Signs, and with the Scriptures, and with the illuminating Book.
[35:26] اور اگر وہ تجھے جھٹلا دیں تو یقیناً جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی جھٹلا چکے ہیں۔ ان کے پاس بھی ان کے رسول کھلے کھلے نشان اور مختلف صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے۔

[35:27] Then I seized those who disbelieved and how terrible was the change I brought about!
[35:27] پھر میں نے انہیں پکڑ لیا جنہوں نے انکار کیا۔ پس کیسی سخت تھی میری عقوبت!

[35:28] Dost thou not see that Allah sends down water from the sky and We bring forth therewith fruits of different colours; and among the mountains are streaks white and red, of diverse hues and others raven black;
[35:28] کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی اتارتا ہے۔ پھر ہم طرح طرح کے پھل اس سے پیدا کرتے ہیں جن کے رنگ الگ الگ ہیں اور پہاڑوں میں بعض سفید ٹکڑے ہیں اور بعض سرخ ہیں ان کے رنگ جدا جدا ہیں اور کالے سیاہ رنگوں والے بھی ہیں۔

[35:29] And of men and beasts and cattle, in like manner, there are various colours? Only those of His servants who possess knowledge fear Allah. Verily, Allah is Mighty, Most Forgiving.
[35:29] اور اسی طرح لوگوں میں نیز زمین پر چلنے پھرنے والے جانداروں میں اور چوپایوں میں سے ایسے ہیں کہ ہر ایک کے رنگ جدا جدا ہیں۔ یقیناً اللہ کے بندوں میں سے اُس سے وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں۔ یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[35:30] Surely, only those who follow the Book of Allah and observe Prayer and spend out of what We have provided for them, secretly and openly, hope for a bargain which will never fail;
[35:30] یقیناً وہ لوگ جو کتابُ اللہ پڑھتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور اس میں سے جو ہم نے ان کو عطا کیا ہے پوشیدہ بھی خرچ کرتے ہیں اور اعلانیہ بھی، وہ ایسی تجارت کی امید لگائے ہوئے ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہوگی۔
[35:31] In order that He may give them their full rewards, and even increase them out of His bounty. He is surely Most Forgiving, Most Appreciating.
[35:31] تاکہ وہ اُن کو اُن کے اُجور (اُن کی توفیق کے مطابق) بھرپور دے بلکہ اس سے بھی زیادہ انہیں اپنے فضل سے بڑھائے۔ یقیناً وہ بہت بخشنے والا (اور) بہت قدر دان ہے۔

[35:32] And the Book which We have revealed to thee is the truth itself, fulfilling that which is before it. Surely, Allah is All-Aware, All-Seeing with respect to His servants.
[35:32] اور جو ہم نے تیری طرف کتاب میں سے وحی کیا ہے وہی حق ہے۔ اس کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس کے سامنے ہے۔ یقیناً اللہ اپنے بندوں سے ہمیشہ باخبر رہنے والا (اور ان پر) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[35:33] Then We gave the Book for an inheritance to those of Our servants whom We chose. And of them are some who are breaking down their own selves by suppressing their desires, and of them are some who keep to the right course, and of them are some who excel others in acts of goodness by Allah's leave. And that indeed is the great distinction.
[35:33] پھر ہم نے اپنے بندوں میں سے جنہیں چن لیا انہیں کتاب کا وارث بنا دیا۔ پس ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے نفس کے حق میں ظالم ہیں اور ایسے بھی ہیں جو میانہ رَو ہیں اور ان میں ایسے بھی ہیں جو نیکیوں میں اللہ کے حکم سے آگے بڑھ جانے والے ہیں۔ یہی ہے جو بہت بڑا فضل ہے۔

[35:34] Gardens of Eternity! They will enter them. They will be adorned therein with bracelets of gold, and pearls; and their garments therein will be of silk.
[35:34] ہمیشگی کی جنتیں ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے وہ ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور ان میں ان کا لباس ریشم ہوگا۔

[35:35] And they will say, 'All praise belongs to Allah Who has removed grief from us. Surely, our Lord is Most Forgiving, Most Appreciating,
[35:35] اور وہ کہیں گے کہ تمام تر تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ یقیناً ہمارا ربّ بہت ہی بخشنے والا (اور) قدردان ہے۔

[35:36] 'Who has, out of His bounty, settled us in the Adobe of Eternity, where no toil will touch us, nor any sense of weariness affect us therein.'
[35:36] جس نے اپنے فضل سے ہمیں ایک خاص مرتبے والے گھر میں اُتارا ہے۔ نہ اِس میں کوئی مشقت ہمیں چھوئے گی اور نہ اس میں کوئی تکان ہمیں چھوئے گی۔

[35:37] But as for those who disbelieve, for them is the fire of Hell. Death will not be decreed for them so that they may die; nor will the punishment thereof be lightened for them. Thus do We requite every ungrateful person.
[35:37] اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ان کے لئے جہنم کی آگ ہے۔ نہ تو ان کا قضیہ چکایا جائے گا کہ وہ مر جائیں اور نہ ہی اس (آگ) کے عذاب میں ان سے کمی کی جائے گی۔ اسی طرح ہم ہر ناشکرے کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[35:38] And they will cry for help therein, 'O our Lord, take us out, we will do righteous works other than those we used to do.' 'Did We not give you a life long enough so that he who would reflect could reflect therein? And there came unto you a Warner too. So taste ye the punishment; for wrongdoers have no helper.'
[35:38] اور وہ اس میں چیخ رہے ہوں گے۔ اے ہمارے ربّ! ہمیں نکال لے۔ ہم نیک اعمال بجا لائیں گے جو اُن سے مختلف ہوں گے جو ہم کیا کرتے تھے۔ کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس میں کوئی نصیحت پکڑنے والا نصیحت پکڑ سکے؟ نیز تمہارے پاس ایک ڈرانے والا بھی آیا تھا۔ پس چکھو (اپنے ظلم کا بدلہ) اور ظلم کرنے والوں کے حق میں کوئی مددگار نہیں۔

[35:39] Verily, Allah knows the secrets of the heavens and of the earth. Verily, He knows full well all that lies hidden in the breasts.
[35:39] اللہ یقیناً آسمانوں اور زمین کے غیب کو جاننے والا ہے۔ وہ یقیناً اس کا علم رکھتا ہے جو کچھ سینوں میں ہے۔

[35:40] He it is Who made you vicegerents in the earth. So he who disbelieves, will himself suffer the consequences of his disbelief. And for the disbelievers their disbelief will only increase odium in the sight of their Lord, and their disbelief will increase for the disbelievers nothing but loss.
[35:40] وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں جانشین بنایا۔ پس جو انکار کرے اُس کا انکار اُسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کو ان کا کفر اُن کے ربّ کے نزدیک کسی چیز میں نہیں بڑھاتا سوائے (اس کی) ناراضگی کے اور کافروں کو اُن کا کفر گھاٹے کے سوا اور کسی چیز میں نہیں بڑھاتا۔
[35:41] Say, 'Have you seen your associate- gods whom you call on beside Allah? Show me then what they have created of the earth. Or have they a share in the creation of the heavens? Or have We given them a Book so that they have an evidence therefrom?' Nay, the wrongdoers promise one another nothing but deception.
[35:41] تو پوچھ کیا تم نے اپنے وہ (مزعومہ) شریک دیکھے ہیں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو؟ مجھے دکھاؤ تو سہی کہ انہوں نے زمین میں سے کیا پیدا کیا ہے یا ان کے لئے (محض) آسمانوں میں شراکت ہے۔ یا کیا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی تھی پس وہ اس کی بنا پر ایک روشن دلیل پر قائم ہیں؟ نہیں، بلکہ ظالموں میں سے اُن کے بعض، بعض دوسروں سے محض دھوکہ کا وعدہ کرتے ہیں۔

[35:42] Surely, Allah holds the heavens and the earth lest they deviate from their places. And if they did deviate, none can hold them after Him. Verily, He is Forbearing, Most Forgiving.
[35:42] یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ وہ ٹل سکیں۔ اور اگر وہ دونوں (ایک دفعہ) ٹل گئے تو اس کے بعد کوئی نہیں جو انہیں پھر تھام سکے۔ یقیناً وہ بہت بردبار (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[35:43] And they swore by Allah their strongest oaths, that if a Warner came to them, they would follow guidance better than any other people. But when a Warner did come to them, it only increased them in aversion,
[35:43] اور انہوں نے اللہ کی پختہ قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آیا تو ضرور وہ ہر ایک امت سے بڑھ کر ہدایت پاجائیں گے۔ پس جب ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آیا تو انہیں نفرت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھا سکا۔

[35:44] Out of arrogance in the earth and evil plotting. But the evil plot encompasses none but the authors thereof. Do they then look for anything but God's way of dealing with the peoples of old? But thou wilt never find any change in the way of Allah; nor wilt thou ever find any alteration in the way of Allah.
[35:44] (ان کے) زمین میں تکبر کرنے اور بُرے مکر کرنے کی وجہ سے۔ اور بری تدبیر نہیں گھیرتی مگر خود صاحبِ تدبیر کو۔ پس کیا وہ پہلے لوگوں (پر جاری ہونے والی اللہ) کی سنّت کے سوا کوئی اور انتظار کر رہے ہیں؟ پس تُو ہرگز اللہ کی سنّت میں کوئی تبدیلی نہیں پائے گا اور تُو ہرگز اللہ کی سنت میں کوئی تغیر نہیں پائے گا۔

[35:45] Have they not travelled in the earth and seen how evil was the end of those who were before them? And they were stronger than they in power. And Allah is not such that anything in the heavens or the earth should frustrate His plans; verily, He is All-Knowing, All-Powerful.
[35:45] کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا کیا انجام ہوا جو اُن سے پہلے تھے حالانکہ وہ قوّت میں ان سے بڑھ کر تھے؟ اور اللہ ایسا نہیں کہ آسمانوں یا زمین میں کوئی چیز بھی اسے عاجز کر سکے۔ یقیناً وہ دائمی علم رکھنے والا (اور) قدرت رکھنے والا ہے۔

[35:46] And if Allah were to punish people for what they do, He would not leave a living creature on the surface of the earth; but He grants them respite until an appointed term; and when their appointed time comes, then they will know that Allah has all His servants under His eyes.
[35:46] اور اگر اللہ لوگوں کا اس کے نتیجہ میں مؤاخذہ کرتا جو انہوں نے کمایا تو اس (زمین) کی پشت پر کوئی چلنے پھرنے والا جاندار باقی نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ ان کو (آخری) مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے۔ پس جب ان کی (مقررہ) مدت آجائے گی تو (خوب کھل جائے گا کہ) یقیناً اللہ اپنے بندوں پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔