Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 34: Al-Saba' سَبَإ English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]

Get flash to see this player.

[34:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[34:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[34:2] All praise is due to Allah, to Whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. And His is all praise in the Hereafter; and He is the Wise, the All-Aware.
[34:2] سب حمد اللہ ہی کی ہے جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور آخرت میں بھی تمام تر حمد اُسی کی ہوگی اور وہ بہت حکمت والا (اور) ہمیشہ خبر رکھتا ہے۔

[34:3] He knows whatever goes into the earth and whatever comes forth from it, and whatever descends from the heaven and whatever ascends into it; and He is Merciful, Most Forgiving.
[34:3] وہ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اُس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھ جاتا ہے۔ اور وہ بار بار رحم کرنے والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[34:4] And those who disbelieve say, 'The Hour will never come upon us.' Say, 'Yea, by my Lord Who knows the unseen, it will surely come upon you! Not an atom's weight in the heavens or in the earth or any thing less than that or greater escapes Him, but all is recorded in a perspicuous Book,
[34:4] جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ ساعت ہم پر نہیں آئے گی۔ تُو کہہ دے کیوں نہیں؟ میرے ربّ کی قسم! جو عالم الغیب ہے، وہ ضرور تم پر آئے گی۔ اُس (یعنی میرے ربّ) سے آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں رہتی اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی، مگر وہ کھلی کھلی کتاب میں ہے۔

[34:5] 'That He may reward those who believe and do good works. It is these who will have forgiveness and an honourable provision.'
[34:5] تاکہ وہ ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے لئے بخشش ہے اور عزت والا رزق ہے۔

[34:6] But as to those who strive against Our Signs, seeking to frustrate Our plans, it is they for whom there will be the suffering of a painful punishment.
[34:6] اور وہ لوگ جو ہمارے نشانات کے بارہ میں (ہمیں) بے بس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑے پھرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے لرزہ خیز عذاب میں سے ایک دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[34:7] And those who are given knowledge see that whatever has been revealed to thee from thy Lord is the truth, and guides unto the path of the Mighty, the Praiseworthy.
[34:7] اور وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا ہے وہ دیکھ لیں گے کہ جو کچھ تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ہے وہی حق ہے اور وہ کامل غلبہ والے، صاحبِ تعریف (اللہ) کے رستے کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔

[34:8] And those who disbelieve say, 'Shall we show you a man who will tell you that when you are broken up into pieces, you shall be raised as a new creation?
[34:8] اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص پر اطلاع دیں جو تمہیں خبر دے گا کہ جب تم کلیتہً ریزہ ریزہ کر دئیے جاؤ گے تو یقیناً تم ایک نئے تخلیقی دور میں (داخل) ہوگے۔

[34:9] 'Has he forged a lie against Allah or is he afflicted with madness?' Nay, but it is those who believe not in the Hereafter that are suffering from the punishment and are too far gone in error.
[34:9] کیا اس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے یا اسے جنون ہو گیا ہے؟ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے عذاب میں ہیں اور بہت دُور کی گمراہی میں (بھٹک رہے) ہیں۔

[34:10] Do they not see what is before them and what is behind them of the heaven and the earth? If We please, We could cause the earth to sink with them, or cause pieces of the sky to fall upon them. In that verily is a Sign for every repentant servant.
[34:10] کیا انہوں نے آسمان اور زمین (میں رونما ہونے والے نشانات) کی طرف نہیں دیکھا جو اُن کے سامنے ہیں یا ان سے پہلے گزر چکے۔ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں۔ یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے ہر ایسے بندہ کے لئے جو جھکنے والا ہے۔
[34:11] And certainly, We bestowed grace upon David from Ourselves: 'O ye mountains, repeat the praises of Allah with him, and O birds, ye also.' And We made the iron soft for him,
[34:11] اور یقیناً ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے ایک بڑا فضل عطا کیا تھا (جب یہ اِذن دیا کہ) اے پہاڑو! اس کے ساتھ جھک جاؤ اور اے پرندو! تم بھی۔ اور ہم نے اس کے لئے لوہے کو نرم کر دیا۔

[34:12] Saying, 'Make thou full-length coats of mail, and make the rings of a proper measure. And do righteous deeds, surely I see all that you do.'
[34:12] (اور داؤد سے کہا) کہ تُو جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والی زرہیں بنا اور (ان کے) حلقے تنگ رکھ اور تم سب نیک کام کرو۔ یقیناً جو کچھ تم کرتے ہو میں اس پر گہری نظر رکھنے والا ہوں۔

[34:13] And to Solomon We subjected the wind; its morning course was a month's journey, and its evening course was a month's journey too. And We caused a fount of molten copper to flow for him. And of the Jinn were some who worked under him, by the command of his Lord. And We had told them that if any of them turned away from Our command, We would make him taste the punishment of burning fire.
[34:13] اور (ہم نے) سلیمان کے لئے ہَوا (کو مسخر کردیا)۔ اُس کا صبح کا سفر بھی مہینے (کی مسافت) کے برابر تھا اور شام کا سفر بھی مہینے (کی مسافت) کے برابر تھا۔ اور ہم نے اس کے لئے تانبے کا چشمہ بہا دیا۔ اور جنوں (یعنی جفاکش پہاڑی اقوام) میں سے بعض کو (مسخر کردیا) جو اس کے سامنے اُس کے ربّ کے حکم سے محنت کے کام کرتے تھے۔ اور جو بھی ان میں سے ہمارے حکم سے انحراف کرے گا اسے ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب چکھائیں گے۔

[34:14] They made for him what he desired; palaces and statues, and basins like reservoirs, and large cooking vessels fixed in their places: 'Work ye, O House of David gratefully;' but few of My servants are grateful.
[34:14] وہ اس کے لئے جو وہ چاہتا تھا بناتے تھے (یعنی) بڑے بڑے قلعے اور مجسمے اور تالابوں کی طرح بڑے بڑے لگن اور ایک ہی جگہ پڑی رہنے والی (بھاری) دیگیں۔ اے آلِ داؤد! (اللہ کا) شکر بجا لاتے ہوئے (شکرکے شایانِ شان) کام کرو۔ اور تھوڑے ہیں میرے بندوں میں سے جو (درحقیقت) شکر ادا کرنے والے ہیں۔

[34:15] And when We decreed his (Solomon's) death, nothing pointed out to them that he was dead save a worm of the earth that ate away his staff. So when he fell down, the Jinn plainly realized that if they had known the unseen, they would not have remained in a state of degrading torment.
[34:15] پس جب ہم نے اس پر موت کا فیصلہ صادر کردیا تو اس کی موت پر ایک زمینی کیڑے (یعنی اس کے ناخلف بیٹے) کے سوا کسی نے ان کو آگاہ نہ کیا جو اُس (کی حکومت) کا عصا کھا رہا تھا۔ پھر جب وہ (نظامِ حکومت) منہدم ہو گیا تب جنّ (یعنی پہاڑی اقوام) پر یہ بات کھل گئی کہ اگروہ غیب کا علم رکھتے تو اِس رُسوا کن عذاب میں نہ پڑے رہتے۔

[34:16] There was indeed a Sign for Saba' in their home-land: two gardens on the right hand and on the left: 'Eat of the provision of your Lord and be grateful to Him. A good land and a Most Forgiving Lord!'
[34:16] یقیناً سبا (قوم) کے لئے بھی ان کے مسکن میں ایک بڑا نشان تھا۔ دائیں اور بائیں دو باغ تھے۔ (اے قومِ سبا!) اپنے ربّ کے رزق میں سے کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو۔ (سبا کا مرکز) ایک بہت اچھا شہر تھا اور (اس شہر کا) ایک بہت بخشنے والا ربّ تھا۔

[34:17] But they turned away; so We sent against them a fierce flood. And We gave them, in lieu of their gardens, two gardens bearing bitter fruit and tamarisk and a few lotetrees.
[34:17] پھر انہوں نے انحراف کیا تو ہم نے ان پر ٹوٹے ہوئے بند کا (موجزن) سیلاب بھیجا۔ اور ہم نے ان کے لئے ان کے دو باغوں کو دو ایسے باغوں میں تبدیل کر دیا جو دونوں ہی بدمزہ پھل اور جھاؤ کے پودوں والے اور کچھ تھوڑی سی بیریوں والے تھے۔

[34:18] That We awarded them because of their ingratitude; and none do We requite in this way but the ungrateful.
[34:18] یہ جزا ہم نے ان کو اس سبب سے دی کہ انہوں نے ناشکری کی۔اور کیا سخت ناشکرے کے سوا بھی ہم کسی کو (ایسی) جزا دیتے ہیں؟

[34:19] And We placed, between them and the towns which We had blessed, other towns that were prominently visible, and We fixed easy stages between them; 'Travel in them for nights and days in security.'
[34:19] اور ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت بخشی تھی نمایاں دکھائی دینے والی بستیاں بنائی تھیں۔ اور اُن کے درمیان (بآسانی) چلنا پھرنا ممکن بنادیا تھا۔ (منشا یہ تھا کہ) ان میں تم راتوں کو اور دنوں کو امن کی حالت میں چلتے پھرتے رہو۔

[34:20] But they said, 'Our Lord, place longer distances between the stages of our journeys.' And they wronged themselves; so We made them bywords and We broke them into pieces, a complete breaking up. In that verily are Signs for every steadfast and grateful person.
[34:20] پھر (جب وہ ناشکرے ہوگئے تو) انہوں نے کہا اے ہمارے ربّ! ہمارے سفروں کے فاصلے بڑھا دے اور انہوں نے خود اپنے آپ پر ظلم کیا تب ہم نے ان کو افسانے بنا دیا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ یقیناً اس میں ہر ایک بہت صبر کرنے والے (اور) بہت شکر کرنے والے کے لئے نشانات ہیں۔
[34:21] And Iblis found that his judgment of them was true, so they followed him, all except a party of true believers.
[34:21] اور یقیناً ان کے خلاف ابلیس نے اپنا ظن سچا کر دکھایا۔ پس انہوں نے اس کی پیروی کی سوائے مومنوں میں سے ایک گروہ کے۔

[34:22] And he had no power over them, but it was so that We might distinguish those who believed in the Hereafter from those who were in doubt about it. And thy Lord is Watchful over all things.
[34:22] اور اُسے اُن پر کوئی غلبہ نہیں تھا مگر ہم یہ چاہتے تھے کہ اُسے جو آخرت پر ایمان لاتا ہے اُس سے ممتاز کردیں جو اُس کے بارہ میں شک میں (مبتلا) ہے اور تیرا ربّ ہر چیز پر حفیظ ہے۔

[34:23] Say, 'Call upon those whom you assert to be gods beside Allah. They control not even the weight of an atom in the heavens or in the earth, nor have they any share in either, nor has He any helper among them.'
[34:23] تُو کہہ دے کہ انہیں پکارو جنہیں تم نے اللہ کے سوا (کچھ) گمان کر رکھا ہے۔ وہ تو آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ برابر بھی کسی چیز کے مالک نہیں اور نہ ہی اُن دونوں میں اُن کا کوئی حصہ ہے اور ان میں سے کوئی بھی اُس (یعنی اللہ ) کا مددگار نہیں۔

[34:24] No intercession avails with Him, except for him about whom He permits it, until when their hearts are relieved of fright they would say, 'What is it that your Lord said?' They (the Messengers) will answer, 'The truth.' And He is the High, the Great.
[34:24] اور اُس کے حضور کسی کے حق میں شفاعت کام نہیں آئے گی سوائے اس کے جس کے حق میں اس نے اجازت دی ہو۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جائے گی تو وہ (اپنی شفاعت کرنے والوں سے) پوچھیں گے (ابھی) تمہارے ربّ نے کیا کہا تھا؟ وہ کہیں گے حق (کہا تھا) اور وہ بہت بلند شان والا (اور) بہت بڑا ہے۔

[34:25] Say, 'Who gives you sustenance from the heavens and the earth?' Say, 'Allah. Either we or you are on right guidance or in manifest error.'
[34:25] تُو (کافروں سے) پوچھ کہ کون ہے جو تمہیں آسمانوں اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے؟ (خود ہی) کہہ دے کہ اللہ۔ اور (یہ بھی کہہ دے کہ) یقیناً ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی کھلی گمراہی میں۔

[34:26] Say, 'You will not be questioned as to our sins, nor shall we be questioned as to what you do.'
[34:26] تُو کہہ دے کہ تم اُن جُرموں کے متعلق نہیں پوچھے جاؤ گے جو ہم نے کئے اور نہ ہی ہم اُس کے متعلق پوچھے جائیں گے جو تم کرتے ہو۔

[34:27] Say, 'Our Lord will bring us all together; then He will judge between us with truth: and He is the Judge, the All-Knowing.'
[34:27] تُو کہہ دے کہ ہمارا ربّ ہمیں اکٹھا کرے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بہت واضح فیصلہ کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[34:28] Say, 'Show me those whom you have joined with Him as partners. Nay! You cannot do so, for He is Allah, the Mighty, the Wise.'
[34:28] تُو کہہ دے کہ مجھے وہ دکھاؤ تو سہی جنہیں تم نے شرکاء کے طور پر اُس کے ساتھ ملادیا ہے۔ ہرگز ایسا نہیں بلکہ وہی اللہ ہے جو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[34:29] And We have not sent thee but as a bearer of glad tidings and a Warner, for all mankind, but most men know not.
[34:29] اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لوگوں کے لئے بشیر اور نذیر بنا کر مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔

[34:30] And they say, 'When will this promise be fulfilled, if you are truthful?'
[34:30] اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔
[34:31] Say, 'For you is the promise of a day from which you cannot remain behind a single moment nor can you get ahead of it.'
[34:31] تُو کہہ دے کہ تمہارے لئے ایک (معیّن) دن کا وعدہ ہے جس سے تم ایک لمحہ بھی نہ پیچھے رہ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو۔

[34:32] And those who disbelieve say, 'We will never believe in this Qur'an, nor in what is before it;' and couldst thou see when the wrongdoers will be made to stand before their Lord, throwing back on one another the blame. Those who were considered weak will say to those who were proud, 'Had it not been for you, we should surely have been believers.'
[34:32] اور اُن لوگوں نے کہا جنہوں نے کفر کیا کہ ہم ہرگز اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے اور نہ اُن (پیشگوئیوں) پر جو اُس کے سامنے ہیں۔ کاش تُو دیکھ سکتا کہ جب ظالم لوگ اپنے ربّ کے حضور ٹھہرائے گئے ہوں گے۔ اُن میں بعض بعض (دوسروں) کی طرف بات لَو ٹا رہے ہوں گے۔ جنہیں کمزور بنادیا گیا تھا وہ اُن سے کہیں گے جنہوں نے تکبر کیا کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن ہو جاتے۔

[34:33] Those who were proud will say to those who were considered weak, 'Was it we that kept you away from the guidance, after it had come to you? Nay, it was you yourselves who were guilty.'
[34:33] جن لوگوں نے تکبر کیا وہ ان سے جو کمزور کردیئے گئے تھے ' کہیں گے کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا بعد اس کے جب وہ تمہارے پاس آئی؟ (نہیں) بلکہ تم خود ہی مجرم تھے۔



[34:34] And those who were considered weak will say to those who were proud, 'Nay, but it was your scheming night and day, when you bade us disbelieve in Allah and set up equals unto Him.' And they will conceal their remorse when they see the punishment; and We shall put chains round the necks of those who disbelieved. They will not be requited but for what they did.
[34:34] اور وہ لوگ جو کمزور بنا دیئے گئے تھے ان سے' جنہوں نے تکبر کیا ' کہیں گے بلکہ یہ تو رات دن کیا جانے والا ایک فریب تھا۔ جب تم ہمیں اس بات کا حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا انکار کر دیں اور اس کے شریک ٹھہرائیں۔ اور وہ اپنی پشیمانی کو چھپاتے پھریں گے جب عذاب دیکھیں گے اور ہم ان لوگوں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے جنہوں نے کفر کیا۔ کیا وہ اس کے سوا بھی کوئی جزا دیئے جائیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[34:35] And We never sent a Warner to any city but the wealthy ones thereof said, 'Surely, we disbelieve in what you have been sent with.'
[34:35] اور ہم نے کبھی کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر اس کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا بشدّت انکار کرنے والے ہیں۔

[34:36] And they say, 'We have more riches and children; and we are not going to be punished.'
[34:36] اور انہوں نے کہا ہم اموال اور اولاد میں بہت زیادہ ہیں اور ہم عذاب نہیں دئیے جائیں گے۔

[34:37] Say, 'Verily, my Lord enlarges the provision for whomsoever He pleases, and straitens it for whomsoever He pleases; but most men do not know.'
[34:37] تُو کہہ دے یقیناً میرا ربّ جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

[34:38] And it is not your riches nor your children that will bring you near Us in rank, but those who believe and do good works, will have a double reward for what they did. And in lofty mansions will they be secure.
[34:38] اور تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایسی چیزیں نہیں جو تمہیں ہمارے نزدیک مرتبہء قرب تک لے آئیں۔ سوائے اس کے جو ایمان لایا اور نیک اعمال بجا لایا۔ پس یہی وہ لوگ ہیں جن کو اُن کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے، دُہری جزا دی جائے گی اور وہ بالاخانوں میں امن کے ساتھ رہنے والے ہیں۔

[34:39] And as to those who strive to frustrate the purpose of Our Signs, it is they who will be brought face to face with punishment.
[34:39] اور وہ لوگ جو ہماری آیات کو عاجز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑے پھرتے ہیں یہی لوگ عذاب میں حاضر کئے جانے والے ہیں۔

[34:40] Say, 'Surely, my Lord enlarges the provision for such of His servants as He pleases and straitens it for such of them as He pleases. And whatever you spend, He will replace it; and He is the Best of providers.'
[34:40] تُو کہہ دے کہ یقیناً میرا ربّ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور (کبھی) اس کے لئے (رزق) تنگ بھی کرتا ہے اور جو چیز بھی تم خرچ کرتے ہو تو وہی ہے جو اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
[34:41] And remember the day, when He will gather them all together; then He will say to the angels: 'Was it you that they worshipped?'
[34:41] اور جس دن وہ ان سب کو اکٹھا کرے گا۔ پھر فرشتوں سے پوچھے گا کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے؟

[34:42] They will say, 'Holy art Thou. Thou art our Protector against them. Nay, but they worshipped the Jinn; it was in them that most of them believed.'
[34:42] وہ کہیں گے پاک ہے تُو۔ اُن کی بجائے تُو ہمارا دوست ہے۔ بلکہ وہ تو جنوں کی عبادت کیا کرتے تھے (اور) اِن میں سے اکثر اُنہی پر ایمان لانے والے تھے۔

[34:43] 'So, this day, you will have no power either to profit or harm one another.' And We shall say to those who did wrong: 'Taste ye the punishment of the Fire that you denied.'
[34:43] پس آج تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے لئے نہ کسی نفع کا مالک ہوگا نہ نقصان کا اور ہم اُن لوگوں سے جنہوں نے ظلم کیا کہیں گے اس آگ کا عذاب چکھو جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے۔



[34:44] And when Our manifest Signs are recited to them, they say, 'This is but a man who seeks to turn you away from that which your fathers worshipped.' And they say, 'This is but a forged lie.' And those who disbelieve say about the truth when it comes to them, 'This is nothing but clear magic.'
[34:44] اور جب اُن پر ہماری روشن آیات پڑھی جاتی ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ محض ایک عام آدمی ہے جو تمہیں اُس سے روکنا چاہتا ہے جس کی تمہارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے۔ اور وہ کہتے ہیں یہ کچھ بھی نہیں مگر ایک بڑا جھوٹ ہے جو گھڑ لیا گیا ہے۔ اور اُن لوگوں نے جنہوں نے حق کا انکار کیا جب وہ اُن کے پاس آیا کہا کہ یہ ایک کھلے کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔

[34:45] And We gave them no books which they studied, nor did We send to them any Warner before thee.
[34:45] اور ہم نے انہیں کوئی کتابیں نہیں دیں جنہیں وہ پڑھتے اور اُن کا درس دیتے اور نہ ہی تجھ سے پہلے ہم نے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا۔

[34:46] And those who were before them also rejected the truth — and these have not attained even to a tenth of that which We gave them, but they treated My Messengers as liars. So how terrible was the change I brought about!
[34:46] اور اُن لوگوں نے بھی جھٹلادیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور یہ تو اُس کے دسویں حصہ کو بھی نہیں پہنچے جو ہم نے اُن لوگوں کو عطا کیا تھا۔ پس انہوں نے (بھی جب) میرے رسولوں کو جھٹلایا تو کیسی (سخت) تھی میری پکڑ!

[34:47] Say, 'I only exhort you to do one thing: that you stand up before Allah in twos and singly and then reflect. You will then know that there is no insanity in your companion; he is only a Warner to you of an impending severe punishment.'
[34:47] تُو کہہ دے کہ میں محض تمہیں ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم دو دو اور ایک ایک کر کے اللہ کی خاطر کھڑے ہو جاؤ پھر خوب غور کرو ۔ تمہارے ساتھی کو کوئی جنون نہیں۔ وہ تو محض ایک سخت عذاب سے پہلے تمہیں ڈرانے والا (بن کر آیا) ہے۔

[34:48] Say, 'Whatever reward I might have asked of you — let it be yours. My reward is only with Allah; and He is Witness over all things.'
[34:48] تُو کہہ دے جو بھی میں تم سے اجر مانگتا ہوں وہ تمہاری ہی خاطر ہے۔ میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔

[34:49] Say, 'Truly, my Lord hurls the Truth at falsehood. He is the Great Knower of the unseen.'
[34:49] تُو کہہ دے کہ یقیناً میرا ربّ حق سے (باطل پر) ضرب لگاتا ہے۔ (وہ) غیبوں کا بہت جاننے والا (ہے)۔

[34:50] Say, 'The Truth has come, and falsehood could neither originate any good nor reproduce it.'
[34:50] تُو کہہ دے کہ حق آچکا ہے اور باطل نہ تو (کوئی) آغاز کر سکتا ہے اور نہ (اسے) دہرا سکتا ہے۔
[34:51] Say, ' If I err, I err only against myself; and if I am rightly guided, it is because of what my Lord has revealed to me. Verily, He is All-Hearing, Nigh.'
[34:51] تُو کہہ دے کہ اگر میں گمراہ ہو جاﺅں تو میں خود اپنے نفس کے (مفاد کے) خلاف گمراہ ہوں گا اور اگر میں ہدایت پاجاؤں تو (ایسا محض) اس لئے (ہوگا) کہ میرا ربّ میری طرف وحی کرتا ہے۔ یقیناً وہ بہت سننے والا (اور) قریب رہنے والا ہے۔

[34:52] Couldst thou but see when they will be smitten with fear! Then there will be no escape, and they will be seized from a place nearby.
[34:52] اور کاش تُو دیکھ سکے جب وہ سخت گھبراہٹ محسوس کریں گے اور (اس کا) زائل ہونا کسی طرح ممکن نہ ہوگا اور وہ قریب کے مقام سے (یعنی جلد تَر) پکڑے جائیں گے۔

[34:53] And they will say, 'We now believe therein.' But how can the attaining of faith be possible to them from a position so far-off,
[34:53] اور وہ کہیں گے ہم اس پر ایمان لے آئے اور ایک دُور کے مقام سے ان کا (ایمان کو) پکڑ لینا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

[34:54] While they had disbelieved in it before? And they are uttering conjectures from a far-off place.
[34:54] حالانکہ وہ اس سے پہلے اس کا انکار کر چکے تھے۔ اور وہ ایک دُور کی جگہ سے غیب میں اٹکل پچو کے تیر چلائیں گے۔

[34:55] And a barrier will be placed between them and that which they long for, as was done with the likes of them before. They too were in disquieting doubt indeed.
[34:55] اور ان کے درمیان اور جو وہ چاہیں گے اس کے درمیان ایک روک ڈال دی جائے گی جیسا کہ اس سے پہلے ان کے ہم قماش لوگوں سے کیا گیا۔ یقیناً وہ ہمیشہ ایک بے چین کر دینے والے شک میں مبتلا رہے۔