Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 33: Al-Nisa' النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[33:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[33:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[33:2] O thou Prophet, seek protection in Allah, and follow not the wishes of the disbelievers and the hypocrites. Verily, Allah is All-Knowing, Wise.
[33:2] اے نبی! اللہ کا تقویٰ اختیار کر اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مان۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[33:3] And follow that which is revealed to thee from thy Lord. Verily Allah is well aware of what you do.
[33:3] اور ا س کی پیروی کر جو تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے وحی کیا جاتا ہے۔ یقیناً اللہ، اس سے جو تم کرتے ہو، خوب باخبر ہے۔

[33:4] And put thy trust in Allah, and Allah is sufficient as a Guardian.
[33:4] اور اللہ پر توکل کر اور اللہ ہی کار ساز کے طور پر کافی ہے۔

[33:5] Allah has not made for any man two hearts in his breast; nor has He made those of your wives, from whom you keep away by calling them mothers, your real mothers, nor has He made your adopted sons your real sons. That is merely a word of your mouths; but Allah speaks the truth, and He guides to the right path.
[33:5] اللہ نے کسی انسان کے سینے میں دو دل نہیں بنائے۔ اسی طرح اس نے تمہاری اُن بیویوں کو جنہیں تم ماں کہہ کر اپنے اوپر حرام کر لیتے ہو تمہاری مائیں نہیں بنایا۔ نہ ہی تمہارے منہ بولوں کو تمہارے بیٹے بنایا ہے۔ یہ محض تمہارے منہ کی باتیں ہیں اور اللہ حق (بات) بیان کرتا ہے اور وہی ہے جو (سیدھے) راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

[33:6] Call them by the names of their fathers. That is more equitable in the sight of Allah. But if you know not their fathers, then they are your brothers in faith and your friends. And there is no blame on you in any mistake you may unintentionally make in this matter, but what matters is that which your hearts intend. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[33:6] ان کو ان کے آباءکے نام سے یاد کیا کرو۔ یہ اللہ کے نزدیک انصاف کے زیادہ قریب ہے۔ اور اگر تم ان کے آباءکو نہ جانتے ہو تو پھر وہ دینی معاملات میں تمہارے بھائی اور تمہارے دوست ہیں۔ اور اس معاملہ میں جو تم غلطی کر چکے ہو اس کا تم پر کوئی گناہ نہیں۔ ہاں مگر وہ (گناہ ہے) جو تمہارے دلوں نے باِلارادہ کمایا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[33:7] The Prophet is nearer to the believers than their own selves, and his wives are as mothers to them. And blood relations are nearer to one another, according to the Book of Allah, than the rest of the believers from among the Helpers as well as the Emigrants, except that you show kindness to your friends. That also is written down in the Book.
[33:7] نبی مومنوں پر اُن کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتا ہے اور اُس کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔ اور جہاں تک رِحمی رشتے والوں کا تعلق ہے تو ان میں سے بعض اللہ کی کتاب میں (مندرج احکام کے مطابق) بعض پر اوّلیت رکھتے ہیں بہ نسبت دوسرے مومنین اور مہاجرین کے۔ سوائے اس کے کہ تم اپنے دوستوں سے (بطور احسان) کوئی نیک سلوک کرو۔ یہ سب باتیں کتاب میں لکھی ہوئی موجود ہیں۔

[33:8] And remember when We took from the Prophets their covenant, and from thee, and from Noah, and Abraham, and Moses, and Jesus, son of Mary, and We indeed took from them a solemn covenant;
[33:8] اور جب ہم نے نبیوں سے ان کا عہد لیا اور تجھ سے بھی اورنوح سے اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے۔ اور ہم نے ان سے بہت پختہ عہد لیا تھا۔

[33:9] That He may question the truthful about their truthfulness. And for the disbelievers He has prepared a painful punishment.
[33:9] تاکہ وہ سچوں سے ان کی سچائی کے متعلق سوال کرے اور کافروں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کیاہے۔

[33:10] O ye who believe! remember the favour of Allah on you when there came down upon you hosts, and We sent against them a wind and hosts that you saw not. And Allah sees what you do.
[33:10] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب تمہارے پاس لشکر آئے تھے تو ہم نے ان کے خلاف ایک ہَوا بھیجی اور ایسے لشکر بھیجے جن کو تم دیکھ نہیں رہے تھے۔ اور یقیناً اللہ جو تم کرتے ہو اس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔
[33:11] When they came upon you from above you, and from below you, and when your eyes became distracted, and your hearts reached to the throats, and you thought diverse thoughts about Allah.
[33:11] جب وہ تمہارے پاس تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور تمہارے نشیب کی طرف سے بھی آئے اور جب آنکھیں پتھرا گئیں اور دل (اچھلتے ہوئے) ہنسلیوں تک جا پہنچے اور تم لوگ اللہ پر طرح طرح کے گمان کررہے تھے۔

[33:12] There and then were the believers sorely tried, and they were shaken with a violent shaking.
[33:12] وہاں مومن ابتلاءمیں ڈالے گئے اور سخت (آزمائش کے) جھٹکے دیئے گئے۔

[33:13] And when the hypocrites and those in whose hearts was a disease said, 'Allah and His Messenger promised us nothing but a delusion.'
[33:13] اور جب منافقوں نے اور ان لوگوں نے جن کے دلوں میں مرض تھا، کہا ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے دھوکے کے سوا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

[33:14] And when a party of them said, 'O people of Yathrib‡, you have possibly no stand against the enemy, therefore turn back.' And a section of them even asked leave of the Prophet, saying, 'Our houses are exposed and defenceless.' And they were in truth not exposed. They only sought to flee away.
[33:14] اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا اے اہل یثرب! تمہارے ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں رہا پس واپس چلے جاؤ۔ اور ان میں سے ایک فریق نے نبی سے یہ کہتے ہوئے اجازت مانگنی شروع کی کہ یقیناً ہمارے گھر غیرمحفوظ ہیں۔ حالانکہ وہ غیرمحفوظ نہیں تھے۔ وہ محض بھاگنے کا ارادہ کئے ہوئے تھے۔

[33:15] And if entry were effected against them into the town from its environs, and then they were asked to join in the disturbances, they would have at once done so, and would not have tarried in their houses save a little.
[33:15] اور اگر اُن پر اُس (بستی) کے ہر طرف سے چڑھائی کردی جاتی پھر اُن سے فساد کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ ضرور اُس کے مرتکب ہوجاتے اور اُس پر توقّف نہ کرتے مگر معمولی۔

[33:16] And truly they had already covenanted with Allah that they would not turn their backs. And a covenant with Allah will have to be answered for.
[33:16] حالانکہ اس سے پہلے وہ یقیناً اللہ سے عہد کر چکے تھے کہ وہ پیٹھیں نہیں دکھائیں گے۔ اور اللہ سے کیا ہوا عہد ضرور پوچھا جائے گا۔

[33:17] Say, 'Flight shall not avail you if you flee from death or slaughter; and even then you will enjoy but a little.'
[33:17] تُو کہہ دے کہ تمہیں بھاگنا ہرگز فائدہ نہیں دے گا اگر تم موت یا قتل سے بھاگو گے۔ اور اس صورت میں تم کچھ فائدہ نہیں دیئے جاؤ گے مگر تھوڑا سا۔

[33:18] Say, 'Who is it that can save you against Allah if it be His wish to do you harm or if it be His wish to show you mercy?' And they will not find for themselves any friend or helper other than Allah.
[33:18] تُو پوچھ کہ کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکتا ہے اگر وہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچانے کا ارادہ کرے یا تمہارے حق میں رحمت کا فیصلہ کرے؟ اور وہ اپنے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی سرپرست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار۔

[33:19] Verily Allah knows those among you who hinder men and those who say to their brethren, 'Come to us;' and they come not to the fight but a little,
[33:19] اللہ تم میں سے ان کو خوب جانتا ہے جو (جہاد سے) روکنے والے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہماری طرف آجاؤ۔ اور وہ لڑائی کے لئے نہیں آتے مگر بہت کم۔

[33:20] Being niggardly with regard to you. But when danger comes, thou seest them looking towards thee, their eyes rolling like one who is fainting on account of death. But when the fear has passed away, they assail you with sharp tongues being greedy for wealth. These have never believed; so Allah has rendered their works null and void. And that is an easy thing for Allah.
[33:20] تمہارے خلاف بہت خساست سے کام لیتے ہیں۔ پس جب کوئی خوف (کا موقع) آتا ہے تُو اُنہیں دیکھے گا کہ وہ تیری طرف اس طرح دیکھتے ہیں کہ اُن کی آنکھیں (دہشت سے) گھوم رہی ہوتی ہیں اُس شخص کی طرح جس پر موت کی غشی طاری کردی جائے۔ پس جب خوف جاتا رہتا ہے تو وہ (اپنی) تیز زبانوں سے تمہیں ایذا پہنچاتے ہیں بھلائی کے معاملہ میں بخل کرتے ہوئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو (فی الحقیقت) ایمان نہیں لائے۔ پس اللہ نے ان کے اعمال ضائع کر دئیے اور یہ بات اللہ پر بہت آسان ہے۔
[33:21] They think that the confederates have not gone away; and if the confederates should come again, they would wish to be among the nomad Arabs in the desert, asking for news about you. And if they were among you they would not fight save a little.
[33:21] وہ گمان کرتے ہیں کہ لشکر ابھی تک نہیں گئے۔ اور اگر لشکر (واپس) آجائیں تو وہ (حسرت سے) چاہیں گے کہ کاش وہ ویرانوں میں بدؤوں کے درمیان رہتے ہوتے (اور) تمہارے حالات معلوم کر رہے ہوتے۔ اور اگر وہ تم میں ہوتے بھی تو قتال نہ کرتے مگر بہت کم۔

[33:22] Verily you have in the Prophet of Allah an excellent model, for him who fears Allah and the Last Day and who remembers Allah much.
[33:22] یقیناً تمہارے لئے اللہ کے رسول میں نیک نمونہ ہے ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہے۔

[33:23] And when the believers saw the confederates, they said, 'This is what Allah and His Messenger promised us; and Allah and His Messenger spoke the truth.' And it only added to their faith and submission.
[33:23] اور جب مومنوں نے لشکروں کو دیکھا تو انہوں نے کہا یہی تو ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا اور اس نے ان کو نہیں بڑھایا مگر ایمان اور فرمانبرداری میں۔

[33:24] Among the believers are men who have been true to the covenant they made with Allah. There are some of them who have fulfilled their vow, and some who still wait, and they have not changed their condition in the least;
[33:24] مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے جس بات پر اللہ سے عہد کیا تھا اُسے سچا کر دکھایا۔ پس اُن میں سے وہ بھی ہے جس نے اپنی مَنّت کو پورا کر دیا اور ان میں سے وہ بھی ہے جو ابھی انتظار کر رہا ہے اور انہوں نے ہرگز (اپنے طرز عمل میں) کوئی تبدیلی نہیں کی۔

[33:25] That Allah may reward the truthful for their truth, and punish the hypocrites if He so please, or turn to them in mercy. Verily Allah is Most Forgiving, Merciful.
[33:25] (یہ اس لئے ہے) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے یا توبہ قبول کرتے ہوئے اُن پر جھکے۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[33:26] And Allah turned back the disbelievers in their rage; they gained no good. And Allah sufficed the believes in their fight. And Allah is Powerful, Mighty.
[33:26] اور اللہ نے ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اُن کے غیظ سمیت اس طرح لوٹا دیا کہ وہ کوئی بھلائی حاصل نہ کرسکے اور اللہ مومنوں کے حق میں قتال میں کافی ہوگیا۔ اور اللہ بہت قوی (اور) کامل غلبہ والا ہے۔

[33:27] And He brought those of the People of the Book who aided them down from their fortresses and cast terror into their hearts. Some you slew, and some you took captive.
[33:27] اور اس نے اُن لوگوں کو جنہوں نے اہلِ کتاب میں سے ان کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا۔ ان میں سے ایک فریق کو تم قتل کررہے تھے اور ایک فریق کو قیدی بنا رہے تھے۔

[33:28] And He made you inherit their land and their houses and their wealth, and a land on which you had never set foot. And Allah has power over all things.
[33:28] اور تمہیں ان کی زمین اور ان کے مکانوں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور ایسی زمین کا بھی جسے تم نے (اس وقت تک) قدموں تلے پامال نہیں کیا تھا۔ اور اللہ ہرچیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[33:29] O Prophet! say to thy wives, 'If you desire the life of this world and its adornment, come then, I will provide for you and send you away in a handsome manner.
[33:29] اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں مالی فائدہ پہنچاؤں اور عمدگی کے ساتھ تمہیں رخصت کروں۔

[33:30] 'But if you desire Allah and His Messenger and the Home of the Hereafter, then truly Allah has prepared for those of you who do good a great reward.'
[33:30] اور اگر تم اللہ کو چاہتی ہو اور اس کے رسول کو اور آخرت کے گھر کو تو یقیناً اللہ نے تم میں سے حُسنِ عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا اجر تیار کیا ہے۔
[33:31] O wives of the Prophet! if any of you be guilty of manifestly dishonourable conduct, the punishment will be doubled for her. And that is easy for Allah.
[33:31] اے نبی کی بیویو! جو بھی تم میں سے کھلی کھلی فاحشہ کا ارتکاب کرے گی اس کے لئے عذاب کو دوگنا بڑھا دیا جائے گا اور یہ بات اللہ پر آسان ہے۔

[33:32] But whoever of you is obedient to Allah and His Messenger and does good works, We shall give her her reward twice over; and We have prepared for her an honourable provision.
[33:32] اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گی اور نیک اعمال بجا لائے گی ہم اُسے اس کا اجر دو مرتبہ دیں گے اور اس کے لئے ہم نے بہت عزت والا رزق تیار کیا ہے۔

[33:33] O wives of the Prophet! You are not like any other women if you are righteous. So be not soft in speech, lest he in whose heart is a disease should feel tempted; and speak a decent speech.
[33:33] اے نبی کی بیویو! تم ہرگز عام عورتوں جیسی نہیں ہو بشرطیکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔ پس بات لجا کر نہ کیا کرو ورنہ وہ شخص جس کے دل میں مرض ہے طمع کرنے لگے گا۔ اور اچھی بات کہا کرو۔

[33:34] And stay in your houses with dignity, and do not show off yourselves like the showing off of the former days of ignorance, and observe Prayer, and pay the Zakat, and obey Allah and His Messenger. Surely Allah desires to remove from you all uncleanness, O Members of the Household, and purify you completely.
[33:34] اور اپنے گھروں میں ہی رہا کرو اور گزری ہوئی جاہلیت کے سنگھار جیسے سنگھار کی نمائش نہ کیا کرو اور نماز کو قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اے اہلِ بیت! یقیناً اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ہر قسم کی آلائش دور کردے اور تمہیں اچھی طرح پاک کر دے۔

[33:35] And remember what is rehearsed in your houses of the Signs of Allah and of wisdom. Verily Allah is the Knower of subtleties, All-Aware.
[33:35] اور یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کو جن کی تمہارے گھروں میں تلاوت کی جاتی ہے۔ یقیناً اللہ بہت باریک بین (اور) باخبر ہے۔



[33:36] Surely, men who submit themselves to God and women who submit themselves to Him, and believing men and believing women, and obedient men and obedient women and truthful men and truthful women, and men steadfast in their faith and steadfast women, and men who are humble and women who are humble, and men who give alms and women who give alms, and men who fast and women who fast, and men who guard their chastity and women who guard their chastity, and men who remember Allah much and women who remember Him — Allah has prepared for all of them forgiveness and a great reward.
[33:36] یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اوراپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں، اللہ نے ان سب کے لئے مغفرت اور اجرِعظیم تیار کئے ہوئے ہیں۔

[33:37] And it behoves not a believing man or a believing woman, when Allah and His Messenger have decided a matter, that there should be a choice for them in the matter concerning them. And whoso disobeys Allah and His Messenger, surely strays away in manifest error.
[33:37] اور کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کے لئے جائز نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی بات کا فیصلہ کر دیں تو اپنے معاملہ میں اُن کو فیصلہ کا اختیار باقی رہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ بہت کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہوتا ہے۔

[33:38] And remember when thou didst say to him on whom Allah had bestowed favours and on whom thou also hadst bestowed favours: 'Keep thy wife to thyself, and fear Allah.' And thou didst conceal in thy heart what Allah was going to bring to light, and thou wast afraid of the people, whereas Allah has better right that thou shouldst fear Him. Then, when Zaid had accomplished his want of her so as to have no further need of her, We joined her in marriage to thee, so that there may be no hindrance for the believers with regard to the wives of their adopted sons, when they have accomplished their want of them. And Allah's decree must be fulfilled.
[33:38] اور جب تُو اُسے کہہ رہا تھا جس پر اللہ نے انعام کیا اور تُو نے بھی اُس پر انعام کیا کہ اپنی بیوی کو روکے رکھ (یعنی طلاق نہ دے) اور اللہ کا تقویٰ اختیار کر اور تُو اپنے نفس میں وہ بات چھپا رہا تھا جسے اللہ ظاہر کرنے والا تھا اور تُو لوگوں سے خائف تھا اور اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہے کہ تُو اس سے ڈرے۔ پس جب زید نے اس (عورت) کے بارہ میں اپنی خواہش پوری کر لی (اور اسے طلاق دے دی) ، ہم نے اسے تجھ سے بیاہ دیا تاکہ مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے متعلق کوئی تنگی اور تردّد نہ رہے جب وہ (منہ بولے بیٹے) اُن سے اپنی احتیاج ختم کر چکے ہوں (یعنی انہیں طلاق دے چکے ہوں) اور اللہ کا فیصلہ بہرحال پورا ہو کر رہنے والا ہے۔

[33:39] There can be no hindrance for the Prophet with regard to that which Allah has made incumbent upon him. Such indeed was the way of Allah with those who have passed away before — and the command of Allah is a decree ordained —
[33:39] نبی پر اس بارہ میں کوئی تنگی نہیں ہونی چاہئے جو اللہ نے اس کے لئے فرض کر دیا ہو، اللہ کی اس سنّت کے طور پر جو پہلے لوگوں میں بھی جاری کی گئی۔ اور اللہ کا فیصلہ ایک جچے تلے اندازے کے مطابق ہوا کرتا ہے۔

[33:40] Those who delivered the Messages of Allah and feared Him, and feared none but Allah. And sufficient is Allah as a Reckoner.
[33:40] (یہ اللہ کی سنت ان لوگوں کے حق میں گزر چکی ہے) جو اللہ کے پیغام پہنچایا کرتے تھے اور اس سے ڈرتے رہتے تھے اور اللہ کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ حساب لینے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔
[33:41] Muhammad is not the father of any of your men, but he is the Messenger of Allah and the Seal of the Prophets; and Allah has full knowledge of all things.
[33:41] محمد تمہارے (جیسے) مَردوں میں سے کسی کا باپ نہیں بلکہ وہ اللہ کا رسول ہے اور سب نبیوں کا خاتَم ہے۔ اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

[33:42] O ye who believe! remember Allah with much remembrance;
[33:42] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا ذکر کثرت کے ساتھ کیا کرو۔

[33:43] And glorify Him morning and evening.
[33:43] اور اس کی تسبیح صبح بھی کرو اور شام کو بھی۔

[33:44] He it is Who sends blessings on you, as do His angels, that He may bring you forth from all kinds of darkness into light. And He is Merciful to the believers.
[33:44] وہی ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف نکالے اور وہ مومنوں کے حق میں بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[33:45] Their greeting on the day when they meet Him will be, 'Peace.' And He has prepared for them an honourable reward.
[33:45] ان کا خیر مقدم، جس دن وہ اس سے ملیں گے، سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بہت معزز اَجر تیار کر رکھا ہے۔

[33:46] O Prophet, truly We have sent thee as a Witness, and Bearer of glad tidings, and a Warner,
[33:46] اے نبی! یقیناً ہم نے تجھے ایک شاہد اور ایک مبشّر اور ایک نذیر کے طور پر بھیجا ہے۔

[33:47] And as a Summoner unto Allah by His command, and as a Lamp that gives bright light.
[33:47] اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلانے والے اور ایک منور کر دینے والے سورج کے طور پر۔

[33:48] And announce to the believers the glad tidings that they will have great bounty from Allah.
[33:48] اور مومنوں کو خوشخبری دیدے کہ (یہ) ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے۔

[33:49] And follow not the disbelievers and the hypocrites, and leave alone their annoyance, and put thy trust in Allah; for Allah is sufficient as a Guardian.
[33:49] اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کر اور ان کی ایذا رسانی کو نظر انداز کر دے۔اور اللہ پر توکل کر اور اللہ ہی کارساز کے طور پر کافی ہے۔

[33:50] O ye who believe! when you marry believing women and then divorce them before you have touched them, then you have no right against them with regard to the period of waiting that you reckon. So make some provision for them and send them away in a handsome manner.
[33:50] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر اِس سے پہلے انہیں طلاق دے دو کہ تم نے انہیں چُھوا ہو تو ان کے اوپر تمہاری طرف سے کوئی عدت نہیں جس کا تم شمار رکھو۔ پس انہیں کچھ متاع دو اور انہیں خوبصورت طریق پر رخصت کرو۔
[33:51] O Prophet, We have made lawful to thee thy wives whom thou hast paid their dowries, and those whom thy right hand possesses from among those whom Allah has given thee as gains of war, and the daughters of thy paternal uncle, and the daughters of thy paternal aunts, and the daughters of thy maternal uncle, and the daughters of thy maternal aunts who have emigrated with thee, and any other believing woman if she offers herself for marriage to the Prophet provided the Prophet desires to marry her; this is only for thee, as against other believers — We have already made known what We have enjoined on them concerning their wives and those whom their right hands possess — in order that there may be no difficulty for thee in the discharge of thy work. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[33:51] اے نبی! یقیناً ہم نے تجھ پر تیری وہ بیویاں حلال کر دی ہیں جن کے مہر تو اُنہیں دے چکا ہے اور وہ عورتیں بھی جو تیرے زیر نگیں ہیں یعنی جو اللہ نے تجھے غنیمت کے طور پر عطا کی ہیں اور تیرے چچا کی بیٹیاں اور تیری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی ہے اور ہر مومن عورت اگر وہ اپنے آپ کو نبی کے حضور پیش کر دے بشرطیکہ نبی یہ پسند کرے کہ اس سے نکاح کرے۔ (یہ) مومنوں سے الگ خالصۃً تیرے لئے ہے۔ ہمیں علم ہے جو ہم نے ان کی بیویوں کے بارہ میں اور ان کے زیر نگیں عورتوں کے بارہ میں ان پر فرض کیا ہے۔ (یہ واضح کیا جا رہا ہے) تاکہ تجھ پر (اُن کے خیال سے) کوئی تنگی نہ رہے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[33:52] Thou mayest defer the marriage of any of them that thou pleasest, and receive unto thyself whom thou pleasest; and if thou desirest to take back any of those whom thou hast put aside, there is no blame on thee. That is more likely that their eyes may be cooled, and that they may not grieve, and that they may all be pleased with that which thou hast given them. And Allah knows what is in your hearts; and Allah is All-Knowing, Forbearing.
[33:52] تُو اُن میں سے جنہیں چاہے چھوڑ دے اور جنہیں چاہے اپنے پاس رکھ۔ اور جنہیں تُو چھوڑ چکا ہے ان میں سے کسی کو اگر پھر (لینا) چاہے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں۔ یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم میں مبتلا نہ رہیں اور وہ سب اس پر راضی ہو جائیں جو تُو انہیں دے۔ اور اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت بُردبار ہے۔

[33:53] It is not allowed to thee to marry women after that, not to change them for other wives even though their goodness please thee, except any that thy right hand possesses. And Allah is Watchful over all things.
[33:53] اس کے بعد تیرے لئے (اور) عورتیں جائز نہیں اور نہ یہ جائز ہے کہ اِن (بیویوں) کے بدلے میں تُو اَور بیویاں کر لے خواہ ان کا حسن تجھے پسند ہی کیوں نہ آئے۔ مگر وہ مستثنیٰ ہیں جو تیرے زیرِ نگیں ہیں۔ اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔



[33:54] O ye who believe! enter not the houses of the Prophet unless leave is granted to you for a meal without waiting for its appointed time. But enter when you are invited, and when you have finished eating, disperse, without seeking to engage in talk. That causes inconvenience to the Prophet, and he feels shy of asking you to leave. But Allah is not shy of saying what is true. And when you ask them (the wives of the Prophet) for anything, ask them from behind a curtain. That is purer for your hearts and their hearts. And it behoves you not to cause inconvenience to the Messenger of Allah, nor that you should ever marry his wives after him. Indeed that would be an enormity in the sight of Allah.
[33:54] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کی دعوت دی جائے مگر اس طرح نہیں کہ اس کے پکنے کا انتظار کر رہے ہو لیکن (کھانا تیار ہونے پر) جب تمہیں بلایا جائے تو داخل ہو اور جب تم کھا چکو تو منتشر ہوجاؤ اور وہاں (بیٹھے) باتوں میں نہ لگے رہو۔ یہ (چیز) یقیناً نبی کے لئے تکلیف دہ ہے مگر وہ تم سے (اس کے اظہار پر) شرماتا ہے اور اللہ حق سے نہیں شرماتا۔ اور اگر تم اُن (ازواجِ نبی) سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو۔ یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ (طرزِ عمل) ہے۔ اور تمہارے لئے جائز نہیں کہ تم اللہ کے رسول کو اذیت پہنچاؤ اور نہ ہی یہ جائز ہے کہ اس کے بعد کبھی اُس کی بیویوں (میں سے کسی) سے شادی کرو۔ یقیناً اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی بات ہے۔

[33:55] Whether you reveal a thing or conceal it, Allah knows all things full well.
[33:55] اگر تم کوئی چیز ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ تو یقیناً اللہ ہرچیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

[33:56] There is no blame on them in this respect with regard to their fathers or their sons or their brothers or the sons of their brothers or the sons of their sisters or their womenfolk or those whom their right hands possess. And fear Allah, O wives of the Prophet, verily, Allah is Witness over all things.
[33:56] اِن (نبی کی بیویوں) پر اپنے باپوں کے معاملہ میں کوئی گناہ نہیں نہ اپنے بیٹوں کے معاملہ میں، نہ اپنے بھائیوں کے معاملہ میں، نہ اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے معاملہ میں، نہ اپنی بہنوں کے بیٹوں کے معاملہ میں، نہ ہی اپنی (یعنی مومن) عورتوں کے بارہ میں، نہ ان کے بارہ میں جو اُن کے زیر نگیں ہیں اور (اے ازواجِ نبی!) اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔

[33:57] Allah and His angels send blessings on the Prophet. O ye who believe! you also should invoke blessings on him and salute him with the salutation of peace.
[33:57] یقیناً اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم بھی اس پر درود اور خوب خوب سلام بھیجو۔



[33:58] Verily, those who malign Allah and His Messenger — Allah has cursed them in this world and in the Hereafter, and has prepared for them an abasing punishment.
[33:58] یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کو اذیت پہنچاتے ہیں اللہ نے ان پر دنیا میں بھی لعنت ڈالی ہے اور آخرت میں بھی اور اس نے ان کے لئے رُسواکُن عذاب تیار کیا ہے۔

[33:59] And those who malign believing men and believing women for what they have not earned shall bear the guilt of a calumny and a manifest sin.
[33:59] اور وہ لوگ جو مومن مَردوں اور مومن عورتوں کو اذیت پہنچاتے ہیں بغیر اُس (جرم) کے جو انہوں نے کمایا ہو تو انہوں نے ایک بڑے بہتان اور کھلم کھلا گناہ کا بوجھ اٹھالیا۔

[33:60] O Prophet! tell thy wives and thy daughters and the women of the believers that they should draw close to them portions of their loose outer coverings. That is nearer that they may thus be distinguished and not molested. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[33:60] اے نبی! تُو اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ دے کہ وہ اپنی چادروں کو اپنے اوپر جھکا دیا کریں۔ یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچانی جائیں اور انہیں تکلیف نہ دی جائے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[33:61] If the hypocrites, and those in whose heart is a disease, and those who cause agitation in the city, desist not, We shall surely give thee authority over them; then they will not dwell therein as thy neighbours, save for a little while.
[33:61] اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور وہ لوگ جو مدینہ میں جھوٹی خبریں اڑاتے پھرتے ہیں باز نہیں آئیں گے تو ہم ضرور تجھے (ان کی عقوبت کے لئے) ان کے پیچھے لگا دیں گے۔ پھر وہ اِس (شہر) میں تیرے پڑوس میں نہیں رہ سکیں گے مگر تھوڑا۔

[33:62] Then they will be accursed. Wherever they are found, they will be seized, and cut into pieces.
[33:62] (یہ) دھتکارے ہوئے، جہاں کہیں بھی پائے جائیں پکڑ لئے جائیں اور اچھی طرح قتل کئے جائیں۔

[33:63] Such has been the way of Allah in the case of those who passed away before, and thou wilt never find a change in the way of Allah.
[33:63] (یہ) اللہ کی سنّت ان لوگوں کے متعلق بھی تھی جو پہلے گزر چکے ہیں اور تُو ہرگز اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہیں پائے گا۔

[33:64] Men ask thee concerning the Hour. Say, 'The knowledge of it is with Allah alone.' And what will make thee know that the Hour may be nigh?
[33:64] لوگ تجھ سے ساعت کے متعلق پوچھتے ہیں تُو کہہ دے کہ اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے۔ اور تجھے کیا چیز سمجھائے کہ شاید ساعت قریب ہو۔

[33:65] Allah has surely cursed the disbelievers, and has prepared for them a burning fire,
[33:65] یقیناً اللہ نے کافروں پر لعنت ڈالی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔

[33:66] Wherein they will abide for ever. They will find therein no friend nor helper.
[33:66] اس میں وہ لمبے عرصہ تک رہنے والے ہوں گے۔ نہ (اس میں) وہ کوئی سرپرست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار۔

[33:67] On the day when their faces are turned over in the Fire, they will say, 'Oh, would that we had obeyed Allah and obeyed the Messenger!'
[33:67] جس دن ان کے چہرے جہنم میں اوندھے کئے جائیں گے وہ کہیں گے اے کاش! ہم اللہ کی اطاعت کرتے اور رسول کی اطاعت کرتے۔

[33:68] And they will say, 'Our Lord, we obeyed our chiefs and our great ones and they led us astray from the way.
[33:68] اور وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! یقیناً ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی تھی پس انہوں نے ہمیں گمراہ کردیا۔

[33:69] 'Our Lord, give them double punishment and curse them with a very great curse.'
[33:69] اے ہمارے رب! انہیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت کر۔

[33:70] O ye who believe! be not like those who vexed and slandered Moses; but Allah cleared him of what they spoke of him. And he was honourable in the sight of Allah.
[33:70] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں کی طرح نہ ہو جنہوں نے موسیٰ کو تکلیف پہنچائی۔ پس اللہ نے اُسے اُس سے بَری کردیا جو انہوں نے کہا اور اللہ کے نزدیک وہ وجیہ تھا۔
[33:71] O ye who believe! fear Allah, and say the right word.
[33:71] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صاف سیدھی بات کیا کرو۔

[33:72] He will bless your works for you and forgive you your sins. And whoso obeys Allah and His Messenger, shall surely attain a mighty success.
[33:72] وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔ اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو یقیناً اُس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔

[33:73] Verily, We offered the Trust to the heavens and the earth and the mountains, but they refused to bear it and were afraid of it. But man bore it. Indeed, he is capable of being unjust to, and neglectful of, himself.
[33:73] یقیناً ہم نے امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے جبکہ انسانِ کامل نے اسے اٹھا لیا۔یقیناً وہ (اپنی ذات پر) بہت ظلم کرنے والا (اور اس ذمہ داری کے عواقب کی) بالکل پرواہ نہ کرنے والا تھا۔

[33:74] The result is that Allah will punish hypocritical men and hypocritical women, and idolatrous men and idolatrous women; and Allah turns in mercy to believing men and believing women; and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[33:74] تاکہ اللہ منافق مَردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مَردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور تاکہ اللہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔