Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 32:Al-Sajdah السَّجدَة

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[32:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[32:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[32:2] Alif Lam Mim.
[32:2] اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والاہوں۔

[32:3] The revelation of the Book — there is no doubt about it — is from the Lord of the worlds.
[32:3] کامل کتاب کا اتارا جانا، اس میں کوئی شک نہیں کہ، تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ہے۔

[32:4] Do they say, 'He has forged it?' Nay, it is the truth from thy Lord, that thou mayest warn a people to whom no Warner has come before thee, that haply they may follow guidance.
[32:4] کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے افترا کر لیا ہے؟ بلکہ وہ تو تیرے ربّ کی طرف سے حق ہے تاکہ تُو ایک ایسی قوم کو ڈرائے جن کی طرف تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ہدایت پائیں۔

[32:5] Allah it is Who created the heavens and the earth, and that which is between them, in six periods; then He settled on the Throne. You have no helper or intercessor beside Him. Will you not then reflect?
[32:5] اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ زمانوں میں پیدا کیا پھر اُس نے عرش پر قرار پکڑا۔ اُسے چھوڑ کر نہ تمہارا کوئی دوست ہے نہ کوئی سفارشی۔ پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

[32:6] He will plan the Divine Ordinance from the heaven unto the earth, then shall it go up to Him in a day the duration of which is a thousand years according to what you reckon.
[32:6] وہ فیصلے کو تدبیر کے ساتھ آسمان سے زمین کی طرف اتارتا ہے۔ پھر وہ ایک ایسے دن میں اس کی طرف عروج کرتا ہے جو تمہاری گنتی کے لحاظ سے ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے۔

[32:7] Such is the Knower of the unseen and the seen, the Mighty, the Merciful,
[32:7] یہ وہ غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے جو کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[32:8] Who has made perfect everything He has created. And He began the creation of man from clay.
[32:8] وہی جس نے ہر چیز کو جسے اس نے پیدا کیا بہت اچھا بنایا اور اس نے انسان کی پیدائش کا آغاز گیلی مٹی سے کیا۔

[32:9] Then He made his progeny from an extract of an insignificant fluid.
[32:9] پھر اس نے اس کی نسل ایک حقیر پانی کے نچوڑ سے بنائی۔

[32:10] Then He fashioned him and breathed into him of His spirit. And He has given you ears, and eyes, and hearts. But little thanks do you give!
[32:10] پھر اُس نے اُسے درست کیا اور اُس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لئے اس نے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ بہت تھوڑا ہے جو تم شکر کرتے ہو۔
[32:11] And they say, 'What! when we are lost in the earth, shall we then become a new creation?' Nay, but they are disbelievers in the meeting of their Lord.
[32:11] اور وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم زمین میں گُم ہو جائیں گے تو کیا پھر بھی ہم ضرور ایک نئی تخلیق میں (مبتلا) ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ تو اپنے ربّ کی لِقاء ہی سے منکر ہیں۔

[32:12] Say, 'The angel of death that has been put in charge of you will cause you to die; then to your Lord will you be brought back.'
[32:12] تُو کہہ دے کہ موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہیں وفات دے گا پھر تم اپنے ربّ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

[32:13] If only thou couldst see when the guilty will hang down their heads before their Lord, and say, 'Our Lord, we have seen and we have heard, so send us back that we may do good works; for now we are convinced.'
[32:13] اور اگر تُو دیکھ لے جب مجرم اپنے ربّ کے حضور اپنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے ربّ! ہم نے دیکھا اور سن لیا۔ پس ہمیں لوٹا دے تاکہ ہم نیک اعمال کریں۔ ہم ضرور یقین کرنے والے (ثابت) ہوں گے۔

[32:14] And if We had enforced Our will, We could have given every soul its guidance, but the word from Me has come true: 'I will fill Hell with Jinn and men all together.'
[32:14] اور اگر ہم چاہتے تو ہر نفس کو اس کی (مناسبِ حال) ہدایت عطا کر دیتے لیکن میری طرف سے فرمان صادر ہوچکا ہے کہ میں جہنم کو ضرور سب جن واِنس سے بھردوں گا۔

[32:15] So taste ye the punishment of your deeds for you forgot the meeting of this day of yours. We too have forgotten you. And taste ye the lasting punishment because of that which you used to do.
[32:15] پس (عذاب) چکھو بوجہ اس کے کہ تم اپنے آج کے دن کی ملاقات بھلا بیٹھے تھے۔ یقینا ہم نے (بھی) تمہیں بھلا دیا ہے۔ مزید برآں ہمیشگی کا عذاب چکھو بسبب اس کے جو تم کیا کرتے تھے۔

[32:16] Only they believe in Our Signs who, when they are reminded of them, fall down prostrate and celebrate the praises of their Lord, and they are not proud.
[32:16] یقیناً ہماری آیات پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن (آیات) کے ذریعہ انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ کرتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ (اس کی) تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔

[32:17] Their sides keep away from their beds; and they call on their Lord in fear and hope, and spend out of what We have bestowed on them.
[32:17] اُن کے پہلو بستروں سے الگ ہو جاتے ہیں (جبکہ) وہ اپنے ربّ کو خوف اور طمع کی حالت میں پکار رہے ہوتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا کیا وہ اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

[32:18] And no soul knows what joy of the eyes is kept hidden for them, as a reward for their good works.
[32:18] پس کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ اُن کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا کچھ ُچھپا کر رکھا گیا ہے۔ اُس کی جزا کے طور پر جو وہ کیا کرتے تھے۔

[32:19] Is he, then, who is a believer like one who is disobedient? They are not equal.
[32:19] پس کیا جو مومن ہو اُس جیسا ہوسکتا ہے جو فاسق ہو؟ وہ کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔

[32:20] As for those who believe and do good works, they will have Gardens of Eternal Abode, as an entertainment, for what they used to do.
[32:20] جہاں تک اُن کا تعلق ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے تو اُن کے لئے (ان کے شایانِ شان) قیام کے باغات ہوں گے مہمانی کے طور پر، بسبب اس کے جو وہ کیا کرتے تھے۔
[32:21] And as for those who are disobedient, their abode will be the Fire. Every time they desire to come forth therefrom, they will be turned back into it, and it will be said to them, 'Taste the punishment of the Fire which you used to deny,'
[32:21] اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کا ٹھکانا آگ ہے۔ جب کبھی وہ ارادہ کریں گے کہ اُس سے نکل جائیں تو اُسی میں لوٹا دئیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

[32:22] And most surely We will make them taste of the nearer punishment before the greater punishment, so that they may return to Us with repentance.
[32:22] اور ہم یقیناً انہیں بڑے عذاب سے وَرے چھوٹے عذاب میں سے کچھ چکھائیں گے تاکہ ہوسکے تو وہ (ہدایت کی طرف) لوٹ آئیں۔

[32:23] And who does greater wrong than he who is reminded of the Signs of his Lord and then turns away from them? We will surely punish the guilty.
[32:23] اور کون اس سے زیادہ ظالم ہو سکتا ہے جو اپنے ربّ کی آیات کے ذریعہ اچھی طرح نصیحت کیا جائے پھر بھی اُن سے منہ موڑلے؟ یقیناً ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔

[32:24] And We did give Moses the Book — be not therefore in doubt as to the meeting with Him — and We made it a guidance for the children of Israel.
[32:24] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب عطا کی۔ پس تو اُس (یعنی اللہ) کی ملاقات کے بارہ میں شک میں نہ رہ اور اُس کو ہم نے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایاتھا۔

[32:25] And We made from among them leaders, who guided the people by Our command, whilst they themselves were steadfast and had firm faith in Our Signs.
[32:25] پس جب انہوں نے صبر سے کام لیا تو ان میں سے ہم نے ایسے امام بنائے جو ہمارے امر سے ہدایت دیتے تھے۔ اور وہ ہمارے نشانات پر یقین رکھتے تھے۔

[32:26] Verily, thy Lord — He will judge between them on the Day of Resurrection concerning that in which they disagree.
[32:26] یقیناً تیرا ربّ ہی قیامت کے دن اُن کے درمیان اُن باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔

[32:27] Does it not guide them how many a generation We have destroyed before them, amid whose dwellings they now walk about? In that surely are Signs. Will they not then hearken?
[32:27] پس کیا اس بات نے انہیں ہدایت نہیں دی کہ ہم نے اُن سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں جن کے (چھوڑے ہوئے) گھروں میں وہ چلتے پھرتے ہیں۔ یقیناً اس میں بہت سے نشانات ہیں۔ پس کیا وہ سنتے نہیں؟

[32:28] Have they not seen that We drive the water to the dry land and produce thereby crops of which their cattle eat, and they themselves? Will they not then see?
[32:28] کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم بنجرزمین کی طرف پانی کو بہائے لئے آتے ہیں پھر اس (پانی) کے ذریعہ سبزہ نکالتے ہیں جس سے ان کے جانور بھی اور وہ خود بھی کھاتے ہیں۔ پس کیا وہ دیکھتے نہیں؟

[32:29] And they say, 'When will this victory come, if you are truthful?'
[32:29] اور وہ پوچھتے ہیں کہ یہ فتح کب آئے گی اگر تم سچے ہو؟

[32:30] Say, 'On the day of victory the believing of the disbelievers will not avail them, nor will they be granted respite.'
[32:30] تُو کہہ دے کہ جن لوگوں نے کفر کیا اُن کا فتح کے دن ایمان لانا اُن کو کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ وہ مہلت دئیے جائیں گے۔
[32:31] So turn away from them, and wait. They are also waiting.
[32:31] پس اُن سے صَرفِ نظر کر اور (خدا کے فیصلے کا) انتظار کر۔ یقیناً وہ بھی کسی انتظارمیں بیٹھے ہیں۔