Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 31: Luqman لقمَان

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[31:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[31:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[31:2] Alif Lam Mim.
[31:2] اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والاہوں۔

[31:3] These are verses of the Book of Wisdom,
[31:3] یہ حکمت والی کتاب کی آیات ہیں۔

[31:4] A guidance and a mercy for those who do good,
[31:4] ہدایت اور رحمت ہیں حُسنِ عمل کرنے والوں کے لئے۔

[31:5] Those who observe Prayer and pay the Zakat and who have firm faith in the Hereafter.
[31:5] وہ لوگ جو نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر بھی ضرور یقین رکھتے ہیں۔

[31:6] It is they who follow guidance from their Lord, and it is they who shall prosper.
[31:6] یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے ربّ کی طرف سے ہدایت پر (قائم) ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[31:7] And of men is he who takes idle tales in exchange for guidance to lead men astray from the path of Allah, without knowledge, and to make fun of it. For such there will be humiliating punishment.
[31:7] اور لوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جو بیہودہ بات کا سودا کرتے ہیں تاکہ بغیر کسی علم کے اللہ کی راہ سے گمراہ کر دیں اور اُسے تمسخر بنالیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کر دینے والا عذاب (مقدر) ہے۔

[31:8] And when Our Signs are recited to him, he turns proudly away, as though he heard them not, as if there were a heaviness in both his ears. So announce to him a painful punishment.
[31:8] اور جب اس پر ہماری آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ استکبار کرتے ہوئے پیٹھ پھیر لیتا ہے گویا اُس نے اُنہیں سنا ہی نہ ہو۔ جیسے اُس کے دونوں کانوں میں ایک (بہرا کر دینے والا) بوجھ ہو۔ پس اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دے۔

[31:9] Surely those who believe and do good works — they will have Gardens of Delight,
[31:9] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے ان کے لئے نعمت والی جنتیں ہیں۔

[31:10] Wherein they will abide. Allah has made a true promise; and He is the Mighty, the Wise.
[31:10] وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
[31:11] He has created the heavens without any pillars that you can see, and He has placed in the earth firm mountains that it may not quake with you, and He has scattered therein all kinds of creatures; and We have sent down water from the clouds, and caused to grow therein every noble species.
[31:11] اس نے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے بنایا جنہیں تم دیکھ سکو اور زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ تمہیں خوراک مہیا کریں اور اس میں ہر قسم کے چلنے والے جاندار پیدا کئے اور آسمان سے ہم نے پانی اتارا اور اِس (زمین) میں ہر قسم کے عمدہ جوڑے اُ گائے۔

[31:12] This is the creation of Allah. Now show me what others beside Him have created. Nay, but the wrongdoers are in manifest error.
[31:12] یہ ہے اللہ کی تخلیق۔ پس مجھے دکھاؤ کہ وہ ہے کیا جو اُس کے سوا دوسروں نے پید اکیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ظلم کرنے والے کھلی کھلی گمراہی میں ہیں۔

[31:13] And We bestowed wisdom on Luqman, saying, 'Be grateful to Allah:' and whoso is grateful, is grateful only for the good of his own soul. And whoso is ungrateful, then surely Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy.
[31:13] اور یقیناً ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی (یہ کہتے ہوئے) کہ اللہ کا شکر ادا کر اور جو بھی شکر ادا کرے تو وہ محض اپنے نفس کی بھلائی کے لئے ہی شکر ادا کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو یقیناً اللہ غنی ہے (اور) بہت صاحبِ تعریف ہے۔

[31:14] And remember when Luqman said to his son while exhorting him, 'O my dear son! associate not partners with Allah. Surely, associating partners with God is a grievous wrong.'
[31:14] اور جب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا جب وہ اسے نصیحت کر رہا تھا کہ اے میرے پیارے بیٹے! اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہرا۔ یقیناً شرک ایک بہت بڑا ظلم ہے۔

[31:15] And We have enjoined on man concerning his parents — his mother bears him in weakness upon weakness, and his weaning takes two years — 'Give thanks to Me and to thy parents. Unto Me is the final return.
[31:15] اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے حق میں تاکیدی نصیحت کی۔ اُس کی ماں نے اُسے کمزوری پر کمزوری میں اٹھائے رکھا۔ اور اس کا دودھ چھڑانا دو سال میں (مکمل) ہوا۔ (اُسے ہم نے یہ تاکیدی نصیحت کی) کہ میرا شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی۔ میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

[31:16] 'And if they contend with thee to make thee set up equals with Me concerning which thou hast no knowledge, obey them not, but be a kind companion to them in all worldly affairs; and in spiritual matters follow the way of him who turns to Me. Then unto Me will be your return and I shall inform you of what you used to do.'
[31:16] اور اگر وہ دونوں (بھی) تجھ سے جھگڑا کریں کہ تُو میرا شریک ٹھہرا جس کا تجھے کوئی علم نہیں تو ان دونوں کی اطاعت نہ کر۔ اور اُن دونوں کے ساتھ دنیا میں دستور کے مطابق رفاقت جاری رکھ اور اس کے رستے کی اِتّباع کر جو میری طرف جھکا۔ پھر میری طرف ہی تمہارا لوٹ کر آنا ہے پھر میں تمہیں اُس سے آگاہ کروں گا جو تم کرتے رہے ہو ۔

[31:17] 'O my dear son! even though it be the weight of a grain of mustard seed, and even though it be in a rock, or in the heavens, or in the earth, Allah will surely bring it out; verily Allah is the Knower of all subtleties, All-Aware.
[31:17] اے میرے پیارے بیٹے! یقیناً اگر رائی کے دانے کے برابر بھی کوئی چیز ہو پس وہ کسی چٹان میں (دبی ہوئی) ہو یا آسمانوں یا زمین میں کہیں بھی ہو، اللہ اسے ضرور لے آئے گا۔ یقیناً اللہ بہت باریک بین (اور) باخبر ہے۔

[31:18] 'O my dear son! observe Prayer, and enjoin good, and forbid evil, and endure patiently whatever may befall thee. Surely this is of those matters which require firm resolve.
[31:18] اے میرے پیارے بیٹے! نماز کو قائم کر اور اچھی باتوں کا حکم دے اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کر اور اُس (مصیبت) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔ یقیناً یہ بہت اہم باتوں میں سے ہے۔

[31:19] 'And turn not thy cheek away from men in pride nor walk in the earth haughtily; Surely, Allah loves not any arrogant boaster.
[31:19] اور (نخوت سے) انسانوں کے لئے اپنے گال نہ پُھلا اور زمین میں یونہی اکڑتے ہوئے نہ پھر۔ اللہ کسی تکبر کرنے والے (اور) فخرومباہات کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔

[31:20] 'And walk thou at a moderate pace, and lower thy voice; verily, the most disagreeable of voices is the voice of the ass.'
[31:20] اور اپنی چال میں میانہ رَوی اختیار کر اور اپنی آواز کو دھیما رکھ۔ یقیناً سب سے بُری آواز گدھے کی آوازہے۔
[31:21] Have you not seen that Allah has pressed for you into service whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and has completed His favours on you, both externally and internally? And among men there are some who dispute concerning Allah, without knowledge or guidance or an illuminating Book.
[31:21] کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ نے تمہارے لئے مسخر کردیا ہے جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور اس نے اپنی نعمتیں تم پر ظاہری طور پربھی پوری کیں اور باطنی طور پر بھی۔ اور انسانوں میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارہ میں بغیر کسی علم یا ہدایت یا روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں۔

[31:22] And when it is said to them, 'Follow that which Allah has revealed,' they say, 'Nay, we shall follow that which we found our fathers following.' What! even though Satan was inviting them to the punishment of the burning fire?
[31:22] اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کرو جو اللہ نے اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ اس کی بجائے ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا۔ کیا اس صورت میں بھی (ایسا کریں گے) اگر شیطان انہیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کی طرف بلائے؟

[31:23] And he who submits himself completely to Allah, and is a doer of good, he has surely grasped a strong handle. And with Allah rests the end of all affairs.
[31:23] اور جو بھی اپنی تمام تَوَجُّہات اللہ کو سونپ دے اور وہ احسان کرنے والا ہو تو اس نے یقیناً ایک مضبوط کڑے کو پکڑ لیا اور تمام امور انجام کار اللہ ہی کی طرف (لوٹتے) ہیں۔

[31:24] And as for him who disbelieves, let not his disbelief grieve thee. Unto Us is their return and We shall tell them what they did; surely Allah knows full well what is in the breasts.
[31:24] اور جو کفر کرے تو اس کا کفر تجھے دکھ میں مبتلا نہ کرے۔ ہماری طرف ہی اُن کا لَوٹ کر آنا ہے۔ پس ہم انہیں بتائیں گے کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں۔ یقیناً اللہ سینوں کی باتوں کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

[31:25] We shall let them enjoy themselves a little; then We shall drive them to a severe torment.
[31:25] ہم انہیں تھوڑا سا عارضی فائدہ پہنچائیں گے پھر انہیں ایک سخت عذاب کی طرف مجبور کر کے لے جائیں گے۔

[31:26] And if thou ask them, 'Who created the heavens and the earth?', they will surely answer, 'Allah.' Say, 'All praise belongs to Allah.' But most of them know not.
[31:26] اور اگر تُو ان سے پوچھے کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔ تُو کہہ دے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے۔

[31:27] To Allah belongs whatever is in the heavens and the earth. Verily, Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy.
[31:27] اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہے۔ یقیناً اللہ ہی غنی (اور) صاحبِ تعریف ہے۔

[31:28] And if all the trees that are in the earth were pens, and the ocean were ink, with seven oceans swelling it thereafter, the words of Allah would not be exhausted. Surely, Allah is Mighty, Wise.
[31:28] اور زمین میں جتنے درخت ہیں اگر سب قلمیں بن جائیں اور سمندر (روشنائی ہوجائے اور) اس کے علاوہ سات سمندر بھی اس کی مدد کریں تب بھی اللہ کے کلمات ختم نہیں ہوں گے۔ یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[31:29] Your creation and your resurrection are only like the creation and resurrection of a single soul. Verily Allah is All-Hearing, All-Seeing.
[31:29] تمہاری پیدائش اور تمہارا دوبارہ اٹھایا جانا محض نفسِ واحدہ (کی پیدائش اور اٹھائے جانے) کے مشابہ ہے۔ یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[31:30] Hast thou not seen that Allah makes the night pass into the day, and makes the day pass into the night, and He has pressed the sun and the moon into service; each pursuing its course till an appointed term, and that Allah is well aware of what you do?
[31:30] کیا تُو نے غور نہیں کیا کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے چاند اور سورج کو مسخر کردیا ہے۔ ہر ایک اپنی مقررہ مدت کی طرف رواں دواں ہے۔ اور (یاد رکھو) کہ اللہ اس سے جو کچھ تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔
[31:31] That is because it is Allah alone Who is the True God, and whatever they call upon beside Him is falsehood, and because it is Allah alone Who is the Most High, the Incomparably Great.
[31:31] یہ اس لئے ہے کہ یقیناً اللہ ہی ہے جو حق ہے اور جسے وہ اُس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اللہ ہی بہت بلند شان (اور) بڑا ہے۔

[31:32] Dost thou not see that the ships sail on the sea by the favour of Allah, that He may show you of His Signs? Therein surely are Signs for everyone who is patient and grateful.
[31:32] کیا تو نے غور نہیں کیا کہ سمندر میں کشتیاں اللہ کی نعمت کے ساتھ چلتی ہیں تاکہ وہ اپنے نشانات میں سے تمہیں کچھ دکھائے۔ اس میں یقیناً ہر بہت صبر کرنے والے (اور) بہت شکر کرنے والے کےلئے نشانات ہیں۔

[31:33] And when waves engulf them like so many coverings, they call upon Allah, being sincere to Him in faith; but when He brings them safe to land, then some of them take the right course. And none denies Our Signs save every perfidous and ungrateful person.
[31:33] اور جب انہیں موج سایوں کی طرح ڈھانپ لیتی ہے وہ اللہ کو اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے پکارتے ہیں۔ پس جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچا لے جاتا ہے تو ان میں سے کچھ (ایسے بھی ہوتے) ہیں جو میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں۔ اور ہمارے نشانات کا کوئی انکار نہیں کرتا مگر ہر ایک وہ جو سخت دھوکہ باز (اور) بہت ناشکرا ہے۔

[31:34] O men, seek protection with your Lord and fear the day when the father will not be of any avail to his son, nor will the son at all be of any avail to his father. Allah's promise is surely true. So let not worldly life beguile you, nor let the Deceiver deceive you concerning Allah.
[31:34] اے انسانو! اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس دن سے ڈرو جس دن نہ باپ اپنے بیٹے کے کام آئے گا، نہ بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آئے گا۔ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ پس تمہیں دنیا کی زندگی ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے اور تمہیں اللہ کے بارہ میں دھوکہ باز (شیطان) ہرگز دھوکہ نہ دے سکے۔

[31:35] Verily, with Allah alone is the knowledge of the Hour. And He sends down the rain, and He knows what is in the wombs. And no soul knows what it will earn tomorrow, and no soul knows in what land it will die. Surely, Allah is All-Knowing, All-Aware.
[31:35] یقیناً اللہ ہی ہے جس کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہ بارش کو اتارتا ہے اور جانتا ہے کہ رِحموں میں کیا ہے اور کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ کس زمین میں وہ مَرے گا۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) ہمیشہ باخبر ہے۔