Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 30: Al-Rum الرُّوم

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[30:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[30:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[30:2] Alif Lam Mim.
[30:2] اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والاہوں۔

[30:3] The Romans have been defeated,
[30:3] اہل روم مغلوب کئے گئے۔

[30:4] In the land nearby, and they, after their defeat, will be victorious.
[30:4] قریب کی زمین میں۔ اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد پھر ضرور غالب آجائیں گے۔

[30:5] In a few years — Allah's is the command before and after that — and on that day the believers will rejoice,
[30:5] تین سے نو سال کے عرصہ تک۔ حکم اللہ ہی کا (چلتا) ہے ' پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ اور اس دن مومن(بھی اپنی فتوحات سے) بہت خوش ہوں گے۔

[30:6] With the help of Allah. He helps whom He pleases; and He is the Mighty, the Merciful.
[30:6] (جو) اللہ کی نصرت سے (ہوں گی)۔ وہ نصرت کرتا ہے جس کی چاہتا ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[30:7] Allah has made this promise. Allah breaks not His promise, but most men know not.
[30:7] (یہ) اللہ کا وعدہ (ہے۔ اور) اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

[30:8] They know only the outer aspect of the life of this world, and of the Hereafter they are utterly unmindful.
[30:8] وہ دنیا کی زندگی کے ظاہر کو جانتے ہیں اور وہ ایسے ہیں کہ آخرت کے بارہ میں وہ غافل ہیں۔

[30:9] Do they not reflect in their own minds? Allah has not created the heavens and the earth and all that is between the two but in accordance with the requirements of wisdom and for a fixed term. But many among men believe not in the meeting of their Lord.
[30:9] کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا (کہ) اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے پیدا نہیں کیا مگر حق کے ساتھ اور ایک معین مدت کے لئے۔ اور یقیناً لوگوں میں سے اکثر اپنے ربّ کی ملاقات سے ضرور منکر ہیں۔

[30:10] Have they not travelled in the earth so that they might see how evil was the end of those who were before them? They were stronger than these in power, and they tilled the soil and populated it more and better than these have populated it. And their Messengers came to them with manifest Signs. And Allah would not wrong them, but they wronged their own souls.
[30:10] اور کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ وہ غور کرسکتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اُن سے پہلے تھے۔ وہ قوت میں ان سے زیادہ شدید تھے اور انہوں نے زمین کو پھاڑا اور اسے اس سے زیادہ آباد کیا تھا جیسا اِنہوں نے اُسے آباد کیا ہے اور ان کے پاس بھی ان کے رسول کھلے کھلے نشان لے کر آئے تھے۔ پس اللہ ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
[30:11] Then evil was the end of those who did evil, because they rejected the Signs of Allah, and mocked at them.
[30:11] پھر وہ لوگ جنہوں نے برائی کی ان کا بہت برا انجام ہوا کیونکہ وہ اللہ کی آیات کو جھٹلاتے تھے اور ان سے تمسخر کرتے تھے۔

[30:12] Allah originates creation; then He repeats it; then to Him shall you be brought back.
[30:12] اللہ خَلق کا آغاز کرتا ہے پھر اُسے دہراتا ہے پھر اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[30:13] And on the day when the Hour will arrive the guilty shall be in despair.
[30:13] اور جس دن قیامت برپا ہو گی مجرم مایوس ہو جائیں گے۔

[30:14] And they shall have no intercessors from among them whom they associate with God; and they will deny those whom they associate with Him.
[30:14] اور ان کے (مزعومہ) شرکاءمیں سے ان کے لئے کوئی شفاعتی نہ ہوں گے اور وہ اپنے (بنائے ہوئے) شریکوں کا (خود ہی) انکار کرنے والے ہوں گے۔

[30:15] And on the day when the Hour will arrive — on that day will they become separated from one another.
[30:15] اور جس دن قیامت برپا ہو گی اس دن (لوگ) الگ الگ بکھر جائیں گے۔

[30:16] Then those who believed and did good works will be honoured and made happy in a garden.
[30:16] پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ایک باغ میں انہیں خوشیوں کے سامان مہیا کئے جائیں گے۔

[30:17] But as for those who disbelieved and rejected Our Signs and the meeting of the Hereafter, these will be brought forth in punishment.
[30:17] اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اور ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا۔ پس یہی وہ لوگ ہیں جو عذاب میں حاضر کئے جائیں گے۔

[30:18] So glorify Allah when you enter the evening and when you enter the morning —
[30:18] پس اللہ (ہر حال میں) پاک ہے اُس وقت بھی جب تم شام میں داخل ہوتے ہو اور اس وقت بھی جب تم صبح کرتے ہو۔

[30:19] And to Him belongs all praise in the heavens and the earth — and glorify Him in the afternoon and when you enter upon the time of the decline of the sun.
[30:19] اور سب تعریف اُسی کی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی، اور رات کو بھی اور اس وقت بھی جب تم دوپہر گزارتے ہو۔

[30:20] He brings forth the living from the dead, and He brings forth the dead from the living; and He gives life to the earth after its death. And in like manner shall you be brought forth.
[30:20] وہ مُردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ کو نکالتا ہے اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے۔
[30:21] And one of His Signs is this, that He created you from dust; then, behold, you are men who move about on the face of the earth.
[30:21] اور اس کے نشانات میں سے (ایک یہ بھی) ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر (گویا) اچانک تم بشر بن کر پھیلتے چلے گئے۔



[30:22] And one of His Signs is this, that He has created wives for you from among yourselves that you may find peace of mind in them, and He has put love and tenderness between you. In that surely are Signs for a people who reflect.
[30:22] اور اس کے نشانات میں سے (یہ بھی) ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس میں سے جوڑے بنائے تاکہ تم اُن کی طرف تسکین (حاصل کرنے) کے لئے جاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی۔ یقیناً اس میں ایسی قوم کے لئے جو غوروفکر کرتے ہیں بہت سے نشانات ہیں۔

[30:23] And among His Signs is the creation of the heavens and the earth, and the diversity of your tongues and colours. In that surely are Signs for those who possess knowledge.
[30:23] اور اس کے نشانات میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کے اختلاف بھی۔ یقیناً اس میں عالموں کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔

[30:24] And among His Signs is your sleep by night and day, and your seeking of His bounty. In that surely are Signs for a people who hear.
[30:24] اور اس کے نشانات میں سے تمہارا رات کو اور دن کو سونا ہے اور تمہارا اس کے فضل کی جستجو کرنا بھی۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں جو (بات) سنتے ہیں۔

[30:25] And one of His Signs is this, that He shows you the lightning as a source of fear and hope, and He sends down water from the sky, and quickens therewith the earth after its death. In that surely are Signs for a people who understand.
[30:25] اور اس کے نشانات میں سے ہے کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے خوف اور امید کی حالت میں اور بادل سے پانی اُتارتا ہے۔ پس اس کے ذریعہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے۔ یقیناً اس میں عقل رکھنے والے لوگوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔

[30:26] And among His Signs is this, that the heaven and the earth stand firm by His command. Then when He calls you by a call coming from the earth, behold, you will come forth.
[30:26] اور اس کے نشانات میں سے (یہ بھی) ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم کے ساتھ قائم ہیں۔ پھر جب وہ تمہیں زمین سے ایک آواز دے گا تو اچانک تم نکل کھڑے ہو گے۔

[30:27] And to Him belongs whosoever is in the heavens and the earth. All are obedient to Him.
[30:27] اور اسی کا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کے فرمانبردار ہیں۔

[30:28] And He it is Who originates the creation, then repeats it, and it is most easy for Him. His is the most exalted state in the heavens and the earth; and He is the Mighty, the Wise.
[30:28] اور وہی ہے جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے پھر اُسے دہراتا ہے اور یہ اس پر بہت آسان ہے اور آسمانوں اور زمین میں اس کی مثال سب سے اعلیٰ ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[30:29] He sets forth for you a parable concerning yourselves. Have you, among those whom your right hands possess, partners in what We have provided for you so that you become equal sharers therein and fear them as you fear each other? Thus do We explain the Signs to a people who understand.
[30:29] وہ تمہارے لئے تمہاری اپنی ہی مثال دیتا ہے۔ کیا ان لوگوں میں سے جو تمہارے زیرنگیں ہیں ایسے بھی ہیں کہ اُس رزق میں شریک بنے ہوں جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے۔ پھر تم اس میں برابر ہو جاؤ (اور) اُن سے اُسی طرح خوف کھاؤ جیسے تم اپنوں سے خوف کھاتے ہو؟ اسی طرح ہم ان لوگوں کے لئے آیات خوب کھول کھول کر بیان کرتے ہیں جو عقل کرتے ہیں۔

[30:30] Nay, but those who are unjust follow their own low desires without any knowledge. Then who can guide him whom Allah has adjudged as lost? There will be no helpers for them.
[30:30] حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا انہوں نے بغیر کسی علم کے اپنی خواہشات کی پیروی کی۔ پس کون اُسے ہدایت دے سکتا ہے جسے اللہ نے گمراہ ٹھہرا دیا اور ان (جیسوں) کے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔
[30:31] So set thy face to the service of religion as one devoted to God. And follow the nature made by Allah — the nature in which He has created mankind. There is no altering the creation of Allah. That is the right religion. But most men know not.
[30:31] پس (اللہ کی طرف) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر مرکوز رکھ۔ یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا۔ اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں۔ یہ قائم رکھنے اور قائم رہنے والا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

[30:32] Set your face to God, turning to Him in repentance, and fear Him, and observe Prayer, and be not of those who associate partners with God —
[30:32] ہمیشہ اُس کی طرف جھکتے ہوئے (چلو) اور اُس کا تقویٰ اختیار کرو اور نماز کو قائم کرو اور مشرکوں میں سے نہ ہو۔

[30:33] Of those who split up their religion and have become divided into sects; every party rejoicing in what they have.
[30:33] (یعنی) اُن میں سے (نہ ہو) جنہوں نے اپنے دین کو تقسیم کر دیا اور وہ فرقہ فرقہ (ہوچکے) تھے۔ ہر گروہ (والے) جو اُن کے پاس تھا اُس پر اِترا رہے تھے۔

[30:34] And when an affliction befalls men, they cry unto their Lord, turning to Him in repentance; then, when He has made them taste of mercy from Him, lo! a section of them associate partners with their Lord,
[30:34] اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف چُھو جائے تو وہ اپنے ربّ کو اُس کے حضور عاجزی سے جھکتے ہوئے پکارتے ہیں۔ پھر جب وہ انہیں اپنی طرف سے رحمت (کا مزا) چکھاتا ہے تو اچانک ان میں سے ایک فریق (والے) اپنے ربّ کا شریک ٹھہرانے لگتے ہیں۔

[30:35] So as to be ungrateful for what We have given them. So enjoy yourselves awhile, but soon you will come to know.
[30:35] تاکہ وہ اُس کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں عطا کیا۔ پس عارضی فائدہ اٹھا لو' عنقریب تم (اس کا نتیجہ) جان لو گے۔

[30:36] Have We sent down to them any authority which speaks in favour of what they associate with Him?
[30:36] کیا ہم نے ان پر کوئی غالب دلیل اُتاری ہے پس وہ اُن سے اس کے بارہ میں گفتگو کرتی ہے جو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں؟

[30:37] And when We make mankind taste of mercy, they rejoice therein; but if an evil befall them because of that which their own hands have sent on, behold! they are in despair.
[30:37] اور جب ہم لوگوں کو کوئی رحمت (کا مزا) چکھاتے ہیں تو اُس پر وہ اِترانے لگتے ہیں اور اگر اُنہیں کوئی برائی پہنچ جائے جو (خود) اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجی ہو تو اچانک وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔

[30:38] Have they not seen that Allah enlarges the provision to whomsoever He pleases, and straitens it to whomsoever He pleases? In that truly are Signs for a people who believe.
[30:38] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔ یقیناً اس میں ایمان لانے والی قوم کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔

[30:39] So give to the kinsman his due, and to the needy, and to the wayfarer. That is best for those who seek the favour of Allah, and it is they who will prosper.
[30:39] پس اپنے قریبی کو اس کا حق دو نیز مسکین کو اور مسافر کو۔ یہ بات ان لوگوں کے لئے اچھی ہے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[30:40] Whatever you pay as interest that it may increase the wealth of the people, it does not increase in the sight of Allah; but whatever you give in Zakat seeking the favour of Allah — it is these who will increase their wealth manifold.
[30:40] اور جو تم سُود کے طور پر دیتے ہو تا کہ لوگوں کے اموال میں مِل کر وہ بڑھنے لگے تو اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا۔ اور اللہ کی رضا چاہتے ہوئے تم جو کچھ زکوٰۃ دیتے ہو تو یہی ہیں وہ لوگ جو (اسے) بڑھانے والے ہیں۔
[30:41] It is Allah Who has created you, and then He has provided for you; then He will cause you to die, and then He will bring you to life. Is there any of your 'partners' who can do any of these things? Glorified be He and exalted above that which they associate with Him.
[30:41] اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق عطا کیا پھر وہ تمہیں مارے گا اور وہی تمہیں پھر زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے شرکاءمیں سے بھی کوئی ہے جو ان باتوں میں سے کچھ کرتا ہو؟ وہ بہت پاک ہے اور بہت بلند ہے اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[30:42] Corruption has appeared on land and sea because of what men's hands have wrought, that He may make them taste the fruit of some of their doings, so that they may turn back from evil.
[30:42] لوگوں نے جو اپنے ہاتھوں بدیاں کمائیں ان کے نتیجہ میں فساد خشکی پر بھی غالب آ گیا اور تَری پر بھی تاکہ وہ انہیں ان کے بعض اعمال کا مزا چکھائے تاکہ شاید وہ رجوع کریں۔

[30:43] Say, 'Travel in the earth and see how evil was the end of those before you! Most of them were idolaters.'
[30:43] تُو کہہ دے کہ زمین میں خوب سیاحت کرو اور غور کرو کہ پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا۔ ان میں سے اکثر مشرکین تھے۔

[30:44] So set thy face to the service of the right religion before there comes the day from Allah for which there will be no averting. On that day mankind will split up into parts.
[30:44] پس تُو اپنی توجہ مضبوط اور قائم رہنے والے دین کے لئے مرکوز رکھ پیشتر اس سے کہ وہ دن آجائے جس کا کسی طَور ٹلنا اللہ کی طرف سے ممکن نہ ہوگا۔ اس دن وہ پراگندہ ہو جائیں گے۔

[30:45] Those who disbelieve will bear the consequences of their disbelief; and those who do righteous deeds prepare good for themselves,
[30:45] جو کفر کرے اس کا کفر اسی پر پڑے گا اور جو نیک عمل کرے تو وہ (لوگ) اپنی ہی بھلائی کی تیاری کرتے ہیں۔

[30:46] That He, out of His bounty, may reward those who believe and do righteous deeds. Surely, He loves not the disbelievers.
[30:46] تاکہ وہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اپنے فضل سے جزا عطا کرے۔ یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

[30:47] And among His Signs is this, that He sends the winds as bearers of glad tidings and that He may make you taste of His mercy, and that the ships may sail at His command, and that you may seek of His bounty, and that you may be grateful.
[30:47] اور اس کے نشانات میں سے (یہ بھی) ہے کہ وہ خوشخبریاں دیتی ہوئی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور (یہ اس لئے کرتا ہے) تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت میں سے کچھ چکھائے اور تاکہ کَشتیاں اس کے حکم سے چلنے لگیں اور تاکہ تم اس کے فضل کی تلاش کرو اور ایسا ہو کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ۔

[30:48] And surely We sent Messengers before thee to their own people, and they brought them clear Signs. Then We punished those who were guilty. And it was certainly due from Us to help the believers.
[30:48] اوریقیناً ہم نے تجھ سے پہلے کئی رسولوں کو اُنکی قوم کی طرف بھیجا۔ پس وہ ان کے پاس کھلے کھلے نشانات لے کر آئے تو ہم نے ان سے جنہوں نے جرم کئے انتقام لیا اور ہم پر مومنوں کی مدد کرنا فرض ٹھہرتا تھا۔



[30:49] It is Allah Who sends the winds so that they raise a cloud. Then He spreads it in the sky as He pleases and places it layer upon layer and thou seest the rain issuing forth from its midst. And when He causes it to fall on whom He pleases of His servants, behold! they rejoice;
[30:49] اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پس وہ بادل اٹھاتی ہیں۔ پھر وہ اسے آسمان میں جیسے چاہے پھیلا دیتا ہے اور پھر وہ اُسے مختلف ٹکڑوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔ پھر تُو دیکھتا ہے کہ اس کے بیچ میں سے بارش نکلتی ہے۔پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے یہ (فیض) پہنچاتا ہے تو معاً وہ خوشیاں منانے لگتے ہیں۔

[30:50] Though before that — before it was sent down upon them — they were in despair.
[30:50] حالانکہ قبل اس سے کہ وہ (پانی) ان پر اتارا جاتا وہ اس کے آنے سے مایوس ہوچکے تھے۔
[30:51] Look, therefore, at the marks of Allah's mercy: how He quickens the earth after its death. Verily, the same God will quicken the dead; for He has power over all things.
[30:51] پس تُو اللہ کی رحمت کے آثار پر نظر ڈال۔ کیسے وہ زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ یقیناً وہی ہے جو مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے، دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[30:52] And if We sent a wind and they saw it (their harvest) turn yellow, they would certainly, thereafter, begin to deny Our favours.
[30:52] اور اگر ہم کوئی ایسی ہوا بھیجیں جس کے نتیجہ میں وہ اُس (سبزہ) کو زرد ہوتا ہوا دیکھیں تو اس کے بعد ضرور وہ ناشکری کرنے لگیں گے۔

[30:53] And thou canst not make the dead to hear, nor canst thou make the deaf to hear the call, when they turn away showing their backs.
[30:53] پس تُو یقیناً مُردوں کو نہیں سُنا سکتا اور نہ بہروں کو (اپنی) دعوت سنا سکتا ہے جب وہ پیٹھ پھیرتے ہوئے چلے جائیں۔

[30:54] Nor canst thou guide the blind out of their error. Thou canst make only those to hear who would believe in Our Signs and they submit.
[30:54] اور نہ تُو اندھوں کو اُن کے بھٹک جانے کے بعد رستہ دکھا سکتا ہے۔ تُو نہیں سُنا سکتا مگر اُسے جو ہماری آیات پر ایمان لے آئے پس وہی فرمانبردار لوگ ہیں۔

[30:55] It is Allah Who created you in a state of weakness, and after weakness gave strength; then, after strength, caused weakness and old age. He creates what He pleases. He is the All-knowing, the All-Powerful.
[30:55] اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ایک ضُعف (کی حالت) سے پیدا کیا۔ پھر ضُعف کے بعد قوت بنائی۔ پھر قوت کے بعد ضُعف اور بڑھاپا بنا دیئے۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ دائمی علم رکھنے والا (اور) دائمی قدرت والا ہے۔

[30:56] And on the day when the Hour shall arrive the guilty will swear that they tarried not save an hour — thus were they turned away from the right path.
[30:56] اور جس دن قیامت برپا ہوگی مجرم لوگ قسمیں کھائیں گے کہ (دنیا میں) وہ ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ اسی طرح وہ (پہلے بھی) بھٹکا دئیے جاتے تھے۔

[30:57] But those who are given knowledge and faith will say, 'You have indeed tarried according to the Book of Allah, till the Day of Resurrection. And this is the Day of Resurrection, but you did not care to know.'
[30:57] اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا کہیں گے کہ یقیناً تم اللہ کی کتاب میں بَعث کے دن تک رہے ہو اور یہی ہے بَعث کا دن، لیکن تم علم نہیں رکھتے۔

[30:58] So on that day their excuses will not avail the wrongdoers; nor will they be allowed to make amends.
[30:58] پس اس دن جن لوگوں نے ظلم کیا اُن کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہیں دے گی اور نہ ہی اُن سے عذر قبول کیا جائے گا۔

[30:59] And truly, We have set forth for men in this Qur'an every kind of parable; and indeed, if thou bring them a Sign, those who disbelieve will surely say, 'You are but liars.'
[30:59] اور یقیناً ہم نے انسانوں کے لئے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں بیان کر دی ہیں اور اگر تُو ان کے پاس کوئی نشان لے کر آئے تو جن لوگوں نے کفر کیا یقیناً وہ کہیں گے کہ تم (لوگ) تو محض جھوٹے ہو۔

[30:60] Thus does Allah seal the hearts of those who have no knowledge.
[30:60] اسی طرح اللہ ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو علم نہیں رکھتے۔
[30:61] So be thou patient. Surely the promise of Allah is true; and let not those who have no certainty of faith make light of thee.
[30:61] پس صبر کر۔ اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے اور وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے وہ ہرگز تجھے بے وزن نہ سمجھیں۔