Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 28: Al-Qasas القَصَص

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[28:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[28:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[28:2] Ta Sin Mim.
[28:2] طَیِّب سَمِیع عَلِیم : پاک، بہت سننے والا، بہت جاننے والا۔

[28:3] These are verses of the clear Book.
[28:3] یہ ایک کھلی کھلی کتاب کی آیات ہیں۔

[28:4] We rehearse unto thee a portion of the story of Moses and Pharaoh with truth, for the benefit of a people who would believe.
[28:4] ہم تیرے سامنے موسیٰ اور فرعون کی خبر میں سے حق کے ساتھ کچھ پڑھتے ہیں، اُن لوگوں کی خاطر جو ایمان لانے والے ہیں۔

[28:5] Verily, Pharaoh behaved arrogantly in the earth, and divided the people thereof into parties: he sought to weaken a party of them, slaying their sons, and sparing their women. Certainly, he was of the mischief- makers.
[28:5] فرعون نے یقیناً زمین میں سرکشی کی اور اس کے باشندوں کو گروہ درگروہ بانٹ دیا۔ وہ ان میں سے کسی ایک گروہ کو بے بس کر دیتا تھا۔ ان کے بیٹوں کوذبح کرتا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھتا تھا۔ یقیناً وہ فساد کرنے والوں میں سے تھا۔

[28:6] And We desired to show favour unto those who had been considered weak in the earth, and to make them leaders and to make them inheritors of Our favours,
[28:6] اور ہم نے ارادہ کیا کہ جو لوگ ملک میں کمزور سمجھے گئے ان پر احسان کریں اور انہیں رہنما بنادیں اور اُنہیں وارث کر دیں۔

[28:7] And to establish them in the earth, and to show Pharaoh and Haman and their hosts that which they feared from them.
[28:7] اور اُنہیں زمین میں تمکنت عطا کریں اور فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکروں کو ان (بنی اسرائیل) کی طرف سے وہ کچھ دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔

[28:8] And We revealed to the mother of Moses saying, 'Suckle him; and when thou fearest for him, then cast him into the river and fear not, nor grieve; for We shall restore him to thee, and shall make him one of the Messengers.'
[28:8] اور ہم نے موسیٰ کی ماں کی طرف وحی کی کہ اُسے دودھ پلا۔ پس جب تو اُس کے بارہ میں خوف محسوس کرے تو اسے دریا میں ڈال دے اور کوئی خوف نہ کر اور کوئی غم نہ کھا۔ ہم یقیناً اسے تیری طرف دوبارہ لانے والے ہیں اور اسے مرسلین میں سے (ایک رسول) بنانے والے ہیں۔

[28:9] And the family of Pharaoh picked him up that he might become for them an enemy and a source of sorrow. Verily, Pharaoh and Haman and their hosts were wrongdoers.
[28:9] پس فرعون کے خاندان نے (اذنِ الٰہی کے مطابق) اسے اٹھا لیا تاکہ وہ ان کے لئے دشمن (ثابت ہو) اور غم کا موجب بن جائے۔ یقیناً فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر خطاکار تھے۔

[28:10] And Pharaoh's wife said, 'He will be a joy of the eye, for me and for thee. Kill him not. Haply he will be useful to us, or we may adopt him as a son.' And they perceived not the consequences thereof.
[28:10] اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میرے لئے اور تیرے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک (ثابت) ہوگا، اسے قتل نہ کرو۔ ہو سکتا ہے کہ ہمیں یہ فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں جبکہ وہ کچھ شعور نہیں رکھتے ہوں گے۔
[28:11] And the heart of the mother of Moses became free from anxiety. She had almost disclosed his identity, were it not that We had strengthened her heart so that she might be of the firm believers.
[28:11] اور موسیٰ کی ماں کا دل (فکروں سے) فارغ ہوگیا۔ عین ممکن تھا کہ وہ اس (راز) کو ظاہر کر دیتی اگر ہم اس کے دل کو سنبھالے نہ رکھتے۔ (ہم نے ایسا کیا) تاکہ وہ مومنوں میں سے ہوجاتی۔

[28:12] And she said to his sister, 'Follow him up.' So she observed him from afar; and they knew not of her relationship.
[28:12] اور اُس (یعنی موسیٰ کی ماں) نے اُس کی بہن سے کہا کہ اس کے پیچھے پیچھے جا۔ پس وہ دُور سے اُسے دیکھتی رہی اور انہیں کچھ پتہ نہ تھا۔

[28:13] And We had already ordained that he shall refuse the wet nurses; so she said, 'Shall I tell you of a household who will bring him up for you and will be his sincere well-wishers?'
[28:13] اور پہلے ہی سے ہم نے اُس (یعنی موسیٰ) پر دودھ پلانے والیاں حرام کر دی تھیں۔ پس اُس (کی بہن) نے کہا کہ کیا میں تمہیں ایسے گھر والوں کا پتہ دوں جو تمہارے لئے اس کی پرورش کر سکیں اور وہ اس کے خیرخواہ ہوں؟

[28:14] Thus did We restore him to his mother that her eye might be gladdened and that she might not grieve, and that she might know that the promise of Allah is true. But most of them know not.
[28:14] پس ہم نے اُسے اس کی ماں کی طرف لَوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں اور وہ غم نہ کرے اور تاکہ وہ جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اُن میں سے اکثر نہیں جانتے تھے۔

[28:15] And when he reached his age of full strength and attained maturity, We gave him wisdom and knowledge; and thus do We reward those who do good.
[28:15] اور جب وہ پختگی کی عمر کو پہنچا اور متوازن ہو گیا تو ہم نے اسے حکمت اور علم عطا کیا اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں۔

[28:16] And he entered the city at a time when its inhabitants were in a state of heedlessness; and he found therein two men fighting — one of his own party, and the other of his enemies. And he who was of his party sought his help against him who was of his enemies. So Moses smote him with his fist; and thereby caused his death. He said, 'This is of Satan's doing; he is indeed an enemy, a manifest misleader.'
[28:16] اور وہ شہر میں اس کے رہنے والوں کی غفلت کی حالت میں (ان سے چھپتا ہوا) داخل ہوا تو وہاں اس نے دو مَردوں کو دیکھا جو ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔ یہ (ایک) اس کے قبیلے کا تھا اور وہ (دوسرا) اس کے دشمن قبیلے کا۔ پس وہ جو اس کے قبیلے کا تھا اس نے اس کو مخالف قبیلے والے کے خلاف مدد کے لئے آواز دی۔ پس موسیٰ نے اسے مُکّا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا۔ اس نے (دل میں) کہا کہ یہ (جو کچھ ہوا) یہ تو شیطان کا کام تھا۔ یقیناً وہ کھلا کھلا گمراہ کرنے والا دشمن ہے۔

[28:17] He said, 'My Lord, I have wronged my soul, therefore forgive me.' So He forgave him; He is Most Forgiving, Merciful.
[28:17] اس نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔ پس مجھے بخش دے۔ تو اُس نے اسے بخش دیا۔ یقیناً وہی ہے جو بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[28:18] He said, 'My Lord, because Thou hast bestowed favour upon me, I will never be a helper of the guilty.'
[28:18] اس نے کہا اے میرے ربّ! اس وجہ سے کہ تُو نے مجھ پر انعام کیا میں آئندہ ہر گز کبھی مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا۔



[28:19] And morning found him in the city, apprehensive, watchful; and lo! he who had sought his help the day before cried out to him again for help. Moses said to him: 'Verily, thou art manifestly a misguided fellow.'
[28:19] پس وہ صبح شہر میں داخل ہوا، ڈرتا ہوا اِدھر اُدھر نظر ڈالتا ہوا تو اچانک وہی شخص جس نے اُسے گزشتہ دن مدد کے لئے بلایا تھا پھر اُس سے چیخ چیخ کر مددمانگ رہا ہے۔ موسیٰ نے اس سے کہا یقیناً تُو ہی ظاہر و باہر سخت گمراہ ہے۔

[28:20] And when he made up his mind to lay hold of the man who was an enemy to both of them, he said, 'O Moses, dost thou intend to kill me as thou didst kill a man yesterday? Thou only intend est to become a tyrant in the land, and thou intendest not to be a peacemaker.'
[28:20] پھر جب اس نے ارادہ کیا کہ اُسے پکڑے جو اُن دونوں کا دشمن ہے تو اس نے کہا اے موسیٰ! کیا تو چاہتا ہے کہ مجھے بھی قتل کر دے جیسا تُو نے ایک شخص کو کل قتل کیا تھا۔ اس کے سوا تُوکچھ نہیں چاہتا کہ ملک میں دھونس جماتا پھرے اور تُو نہیں چاہتا کہ اصلاح کرنے والوں میں سے ہو۔
[28:21] And there came a man from the far side of the city, running. He said, 'O Moses, of a truth, the chiefs are taking counsel together against thee to kill thee. Therefore get thee away; surely I am of thy well-wishers.'
[28:21] اور ایک شخص شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا۔ اس نے کہا اے موسیٰ! یقیناً سردار تیرے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں۔ پس نکل بھاگ۔ یقیناً میں تیری بھلائی چاہنے والوں میں سے ہوں۔

[28:22] So he went forth therefrom, fearing, watchful. He said, 'My Lord, deliver me from the unjust people.'
[28:22] پس وہ وہاں سے نکل کھڑا ہوا، خوفزدہ اور اِدھر اُدھر نگاہ ڈالتا ہوا۔ اس نے کہا اے میرے ربّ! مجھے ظالم قوم سے نجات بخش۔

[28:23] And when he turned his face towards Midian, he said, 'I hope my Lord will guide me to the right way.'
[28:23] پس جب اس نے مدین کی جانب رخ کیا اس نے کہا قریب ہے کہ میرا ربّ مجھے صحیح راستے کی طرف ہدایت دیدے۔

[28:24] And when he arrived at the water of Midian, he found there a party of men, watering their flocks. And he found beside them two women keeping back their flocks. He said, 'What is the matter with you?' They replied, 'We cannot water our flocks until the shepherds take away their flocks, and our father is a very old man.'
[28:24] پس جب وہ مدین کے پانی کے گھاٹ پر اترا۔ اس نے وہاں لوگوں کی ایک جماعت کو (اپنے جانوروں کو) پانی پلاتے ہوئے دیکھا اور ان سے پرَے دو عورتوں کو بھی موجود پایا جو اپنے جانوروں کو پرَے ہٹا رہی تھیں۔ اس نے پوچھا کہ تم دونوں کا کیا ماجرا ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہم پانی نہیں پلائیں گی یہاں تک کہ چرواہے لَوٹ جائیں اور ہمارا باپ بہت بوڑھا ہے۔

[28:25] So he watered their flocks for them. Then he turned aside into the shade, and said, 'My Lord, I am in need of whatever good Thou mayest send down to me.'
[28:25] تو اس نے ان دونوں کی خاطر (اُن کے جانوروں کو) پانی پلایا۔ پھر وہ ایک سائے کی طرف مڑ گیا اور کہا کہ اے میرے ربّ! یقیناً میں ہر اچھی چیز کے لئے، جو تُو میری طرف نازل کرے، ایک فقیر ہوں۔

[28:26] And one of the two women came to him, walking bashfully. She said, 'My father calls thee that he may reward thee for thy having watered our flocks for us.' So when he came to him and told him the story, he said, 'Fear not; thou hast escaped from the unjust people.'
[28:26] پس ان دونوں میں سے ایک اس کے پاس حیا سے لجاتی ہوئی آئی۔ اس نے کہا یقیناً میرا باپ تجھے بلاتا ہے تاکہ تجھے اس کا بدلہ دے جو تُو نے ہماری خاطر پانی پلایا۔ پس جب وہ اس کے (باپ کے) پاس آیا اور سارا واقعہ اس کے سامنے بیان کیا اس نے کہا خوف نہ کر تُو ظالم قوم سے نجات پا چکا ہے۔

[28:27] One of the two women said, 'O my father, hire him; for the best man that thou canst hire is the one who is strong and trustworthy.'
[28:27] ان دونوں میں سے ایک نے کہا اے میرے باپ! اسے نوکر رکھ لے۔ یقیناً جنہیں بھی تُو نوکر رکھے اُن میں بہترین وہی (ثابت) ہوگا جو مضبوط (اور) امانت دار ہو۔



[28:28] He said, 'I intend to marry one of these two daughters of mine to thee on condition that thou serve me on hire for eight years. But if thou complete ten years, it will be of thine own accord. And I would not lay any hardship upon thee; thou wilt find me, if Allah wills, of the righteous.'
[28:28] اس نے (موسیٰ سے) کہا میں چاہتا ہوں کہ اپنی اِن دونوں بیٹیوں میں سے ایک تجھ سے بیاہ دوں اس شرط پر کہ تُو آٹھ سال میری خدمت کرے۔ پس اگر تُو دس پورے کر دے تو یہ تیری طرف سے (طوعی طور پر) ہوگا اور میں تجھ پر کسی قسم کی سختی نہیں کرنا چاہتا۔ اللہ چاہے تو تُو مجھے نیک لوگوں میں سے پائے گا۔

[28:29] He said, 'That is settled between me and thee. Whichever of the two terms I fulfil, there shall be no injustice to me; and Allah watches over what we say.'
[28:29] اس نے کہا یہ میرے اور تیرے درمیان طے ہوگیا۔ دونوں میں سے جو میعاد بھی میں پوری کروں تو میرے خلاف کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ اور اللہ اُس پر، جو ہم کہہ رہے ہیں،نگران ہے۔

[28:30] And when Moses had fulfilled the term, and journeyed with his family, he perceived a fire in the direction of the Mount. He said to his family, 'Wait, I perceive a fire; haply I may bring you some useful information therefrom, or a burning brand from the fire that you may warm yourselves.'
[28:30] پس جب موسیٰ نے مقررہ مدت پوری کر دی اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلا، اس نے طور کی طرف ایک آگ سی دیکھی۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا ذرا ٹھہرو، مجھے ایک آگ سی دکھائی دے رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں اُس (کے پاس) سے کوئی خبر تمہارے پاس لے آؤں یا کوئی آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم آگ تاپ سکو۔
[28:31] And when he came to it, he was called by a voice from the right side of the Valley, in the blessed spot, out of the tree: 'O Moses, verily I am, I am Allah, the Lord of the worlds.'
[28:31] پس جب وہ اُس کے پاس آیا تو بابرکت وادی کے کنارے سے نِدا دی گئی، درخت کے ایک مبارک حصہ میں، کہ اے موسیٰ! یقیناً میں ہی اللہ ہوں تمام جہانوں کا ربّ۔



[28:32] And it also said: 'Throw down thy rod.' And when he saw it move as though it were a serpent, he turned back retreating and did not wait. ' O Moses, come forward and fear not; surely thou art of those who are safe.
[28:32] اور ( کہا گیا) کہ اپنا عصا پھینک۔ پس جب اُس نے اُس (عصا) کو دیکھا کہ وہ حرکت کر رہا ہے گویا سانپ ہو تو وہ پیٹھ دکھاتا ہوا مُڑ گیا اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا۔ اے موسیٰ! آگے بڑھ اور نہ ڈر۔ تُو یقیناً سلامت رہنے والوں میں سے ہے۔

[28:33] 'Insert thy hand into thy bosom; it will come forth white without evil effect, and draw back thy arm toward thyself to be free from fear. So these shall be two proofs from thy Lord to Pharaoh and his chiefs. Surely they are a rebellious people.'
[28:33] اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال وہ بغیر کسی عیب کے چمکتا ہوا نکلے گا۔ پھر اپنے بازو کو خوف سے (بچنے کےلئے) اپنے ساتھ چمٹالے۔ پس تیرے ربّ کی طرف سے یہ دو براہین فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف (بھیجی جا رہی) ہیں۔ یقیناً وہ بدکردار لوگ ہیں۔

[28:34] He said, 'My Lord, I killed a person from among them, and I fear that they will kill me.
[28:34] اس نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں نے ان کا ایک شخص قتل کیا ہوا ہے۔ پس میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔

[28:35] 'And my brother Aaron — he is more eloquent in speech than I; send him therefore with me as a helper that he may bear witness to my truth. I fear that they will accuse me of falsehood.'
[28:35] اور میرا بھائی ہارون زبان کے لحاظ سے مجھ سے زیادہ فصیح ہے۔ پس میرے مددگار کے طور پر اسے میرے ساتھ بھیج دے وہ میری تصدیق کرے گا۔ یقیناً مجھے (یہ بھی) ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے۔

[28:36] God said, 'We will strengthen thy arm with thy brother and We will give power to you both so that they shall not be able to reach you. Go with Our Signs. You two and those who follow you will be the winners.'
[28:36] اس نے کہا ہم ضرور تیرے بھائی کے ذریعہ تیرا بازو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو ایک غالب نشان عطا کریں گے۔ پس ہمارے نشانات کے ہوتے ہوئے وہ تم دونوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ تم دونوں بھی اور وہ بھی جو تمہاری پیروی کریں گے غالب آنے والے ہیں۔

[28:37] And when Moses came to them with Our clear Signs, they said, 'This is nothing but sorcery devised, and we never heard the like of this among our forefathers.'
[28:37] پس جب موسیٰ ان کے پاس ہمارے کھلے کھلے نشانات لے کر آیا تو انہوں نے کہا یہ تو ایک گھڑا ہوا جادو ہے اور ہم نے اپنے گزشتہ آباءو اجداد میں ایسا نہیں سنا۔

[28:38] Moses said, 'My Lord knows best who it is that has brought guidance from Him, and whose will be the reward of the final abode. Verily, the wrongdoers never prosper.'
[28:38] اور موسیٰ نے کہا میرا ربّ سب سے زیادہ جانتا ہے کہ کون اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور کون ہے جس کو آخرت کا گھر نصیب ہوگا۔ یقیناً ظالم کامیاب نہیں ہوا کرتے۔

[28:39] And Pharaoh said, 'O chiefs, I know of no God for you other than myself; so burn me bricks of clay, O Haman, and build me a tower, that I may have a look at the God of Moses, though I believe him to be one of the liars.'
[28:39] اور فرعون نے کہا اے سردارو! میں تمہارے لئے اپنے سوا کسی اور معبود کو نہیں جانتا۔ پس اے ہامان! میرے لئے مٹی (کی اینٹوں) پر آگ بھڑکا۔ پس مجھے ایک محل بنادے تاکہ میں موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں تو سہی اور میں یقیناً یہی گمان رکھتا ہوں کہ وہ جھوٹاہے۔

[28:40] And he and his hosts behaved arrogantly in the land without any justification. And they thought that they would never be brought back to Us.
[28:40] اور اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور یہ گمان کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے۔
[28:41] So We seized him and his hosts, and cast them into the sea. See, then, how evil was the end of the wrongdoers!
[28:41] پس ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو گرفت میں لے لیا اور انہیں سمندر میں پھینک دیا۔ پس دیکھ کہ ظالموں کا کیسا انجام ہوا۔

[28:42] And We made them leaders inviting people unto the Fire; and on the Day of Resurrection they will receive no help.
[28:42] اور ہم نے انہیں ایسے امام بنایا تھا جو آگ کی طرف بُلاتے تھے اور قیامت کے دن وہ مدد نہیں دیئے جائیں گے۔

[28:43] And We caused them to be followed by a curse in this world; and on the Day of Resurrection they will be among those deprived of all good.
[28:43] اور ہم نے اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی اور قیامت کے دن بھی وہ بدحالوں میں سے ہوں گے۔



[28:44] And We gave the Book to Moses, after We had destroyed the earlier generations, as a source of enlightenment for men, and a guidance and a mercy, that they might reflect.
[28:44] اور یقیناً ہم نے، بعد اس کے کہ پہلی قوموں کو ہلاک کر دیا تھا، موسیٰ کو کتاب عطا کی۔ یہ لوگوں کے لئے آنکھیں کھولنے والی اور ہدایت اور رحمت کے طور پر تھی تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

[28:45] And thou wast not on the western side of the Mount when We revealed the command to Moses, nor wast thou among the witnesses.
[28:45] اور تو (طُور کے) غربی جانب نہیں تھا جب ہم نے موسیٰ کی طرف امر بھیجا۔ اور تُو (چشم دید) گواہوں میں سے نہیں تھا۔

[28:46] But We brought forth generations after Moses, and life became prolonged for them. And thou wast not a dweller among the people of Midian, rehearsing Our Signs unto them; but it is We Who sent Messengers.
[28:46] لیکن ہم نے کئی قوموں کو عروج بخشا یہاں تک کہ ان پر عُمر طویل ہوگئی۔ اور تُو اہلِ مدین میں بھی اُن پر ہماری آیات پڑھتا ہوا نہیں ٹھہرا لیکن یہ ہم ہی ہیں جو پیغمبر بھیجنے والے تھے۔

[28:47] And thou wast not at the side of the Mount when We called. But We have sent thee as a mercy from thy Lord, that thou mayest warn a people to whom no Warner had come before thee, that they may reflect.
[28:47] اور تُو طُور کے کنارے پر نہیں تھا جب ہم نے (موسیٰ کو) آواز دی لیکن (تُو) اپنے ربّ کی طرف سے ایک عظیم رحمت کے طور پر (بھیجا گیا ہے) تاکہ ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، تُو ڈرائے۔ تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

[28:48] And had it not been for the fact that, if an affliction should befall them because of what their hands have sent before them, they would say, 'Our Lord, wherefore didst Thou not send a Messenger to us that we might have followed Thy Signs, and been of the believers?' We should not have sent thee as a Messenger.
[28:48] اور مبادا انہیں کوئی مصیبت پہنچے بسبب اس کے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا تو وہ کہیں کہ اے ہمارے ربّ! کیوں نہ تو نے ہماری طرف کوئی رسول بھیجا تاکہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور مومنوں میں سے ہوجاتے۔



[28:49] But when the truth came to them from Us, they said, 'Why has he not been given the like of what was given to Moses?' Did they not reject that which was given to Moses before? They say, 'Two works of sorcery — the Torah and the Qur'an — that back up each other.' And they say, 'We disbelieve in all.'
[28:49] پس جب ہماری طرف سے اُن کے پاس حق آگیا تو انہوں نے کہا کہ اسے ویسا ہی کیوں نہ دیا گیا جیسا موسیٰ کو دیا گیا تھا۔ کیا وہ اِس سے پہلے اُس کا انکار نہیں کر چکے جو موسیٰ کو دیاگیا تھا؟انہوں نے یہ کہا تھا کہ یہ دو بہت بڑے جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہوئے اور انہوں نے کہا ہم تو یقیناً ہر ایک کا انکار کرنے والے ہیں۔

[28:50] Say, 'Then bring a Book from Allah which is a better guide than these two, that I may follow it, if you are truthful.'
[28:50] تُو کہہ دے کہ اگر تم سچے ہو تو اللہ کی طرف سے کوئی ایسی کتاب تو لاؤ جو اُن دونوں (یعنی تورات اور قرآن) سے زیادہ ہدایت دینے والی ہو تو میں اُسی کی پیروی کروں گا۔
[28:51] But if they answer thee not, then know that they only follow their own evil inclinations. And who is more erring than he who follows his evil inclinations without any guidance from Allah? Verily Allah guides not the unjust people.
[28:51] پس اگر وہ تیری اس دعوت کو قبول نہ کریں تو جان لے کہ وہ محض اپنی خواہشات ہی کی پیروی کر رہے ہیں۔ اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہشات کی پیروی کرے۔ اللہ ہرگز ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[28:52] And We have, indeed, thoroughly conveyed to them the Word, that they may be admonished.
[28:52] اور یقیناً ہم نے اُن تک بات اچھی طرح پہنچا دی تھی تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

[28:53] Those to whom We gave the Book before it — they believe in it;
[28:53] جنہیں ہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی (اُن میں سے کئی) اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں۔

[28:54] And when it is recited unto them, they say, 'We believe in it. Verily, it is the truth from our Lord. Indeed, even before it we had submitted ourselves to God.'
[28:54] اور جب ان پر (قرآن ) پڑھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لے آئے۔ یقیناً یہ ہمارے ربّ کی طرف سے حق ہے۔ یقیناً ہم اس سے پہلے ہی فرمانبردار تھے۔

[28:55] These will be given their reward twice, for they have been steadfast and they repel evil with good, and spend out of what We have given them.
[28:55] یہی وہ لوگ ہیں جو دو مرتبہ اپنا اجر دئیے جائیں گے بسبب اس کے کہ انہوں نے صبر کیا اور وہ بھلائی کے ساتھ برائی کو دور کرتے ہیں اور جو کچھ ہم انہیں عطا کرتے ہیں وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

[28:56] And when they hear vain talk, they turn away from it and say, 'Unto us our works and unto you your works. Peace be to you. We seek not the ignorant.'
[28:56] اور جب وہ کسی لغو بات کو سنتے ہیں تو اس سے اعراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال۔ تم پر سلام ہو۔ ہم جاہلوں کی طرف رغبت نہیں رکھتے۔

[28:57] Surely thou wilt not be able to guide all whom thou lovest; but Allah guides whomsoever He pleases; and He knows best those who would accept guidance.
[28:57] یقیناً تُو جسے چاہے ہدایت نہیں دے سکتا لیکن اللہ جسے چاہے ہدایت دے سکتا ہے اور وہ ہدایت پانے کے اہل لوگوں کو خوب جانتا ہے۔

[28:58] And they say, 'If we were to follow the guidance with thee, we should be snatched away from our land.' Have We not established for them a safe sanctuary, to which are brought the fruits of all things, as a provision from Us? But most of them know not.
[28:58] اور انہوں نے کہا کہ اگر ہم تیرے ہمراہ ہدایت کی پیروی کریں گے تو ہم اپنے وطن سے نکال پھینکے جائیں گے۔ کیا ہم نے انہیں پُرامن حرم میں سکونت نہیں بخشی جس کی طرف ہر قسم کے پھل لائے جاتے ہیں (یہ) ہماری طرف سے بطور رزق (ہیں)۔ لیکن ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے۔

[28:59] And how many a habitation have We destroyed which exulted in its manner of life! And these are their dwellings which have not been inhabited after them except a little. And it is We Who became the Inheritors.
[28:59] اور ہم نے کتنی ہی بستیوں کو ہلاک کیا جو اپنی معیشت پر اِتراتی تھیں۔ پس یہ اُن کے مساکن ہیں جنہیں اُن کے بعد آباد نہ رکھا گیا مگر تھوڑا۔ اور یقیناً ہم ہی وارث ہوئے۔

[28:60] And thy Lord would never destroy the towns until He has raised in the mother town thereof a Messenger, reciting unto them Our Signs; nor would We destroy the towns unless the people thereof are wrongdoers.
[28:60] اور تیرا ربّ بستیوں کو ہلاک نہیں کرتا یہاں تک کہ ان (بستیوں) کی ماں میں رسول مبعوث کرچکا ہوتا ہے جو اُن پر ہماری آیات پڑھتا ہے۔ اور ہم اس کے سوا بستیوں کو ہلاک نہیں کرتے کہ ان کے بسنے والے ظالم ہوچکے ہوں۔
[28:61] And whatever of the things of this world you are given is only a temporary enjoyment of the present life and an adornment thereof; and that which is with Allah is better and more lasting. Will you not then understand?
[28:61] اور جو کچھ بھی تم دیئے جاتے ہو یہ دنیوی زندگی کا عارضی فائدہ اور اِس (دنیا) کی زینت ہے۔ اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔ پس کیا تم عقل نہیں کرو گے؟

[28:62] Is he, then to whom We have promised a goodly promise the fulfilment of which he will meet, like the one whom We have provided with the good things of this life, and then on the Day of Resurrection he will be of those who will be brought arraigned before God?
[28:62] پس کیا وہ جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا اور وہ اسے حاصل کرنے والا ہے اُس جیسا ہوسکتا ہے جسے ہم نے دنیا کی زندگی کا عارضی فائدہ پہنچایا ہو پھر وہ قیامت کے دن (جوا ب دہی کے لئے) حاضر کئے جانے والوں میں سے ہو۔

[28:63] And on that day He will call to them, and say, 'Where are My 'partners' that you so imagined?'
[28:63] اور جس دن وہ انہیں پکارے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کو تم (شریک) گمان کیا کرتے تھے؟

[28:64] Those against whom the sentence will become due, will say, 'Our Lord, these are those whom we led astray. We led them astray, even as we had gone astray ourselves. We now dissociate ourselves from them and turn to Thee. It was not us that they worshipped.'
[28:64] وہ جن پر فرمان صادق آ چکا ہو گا کہیں گے اے ہمارے ربّ! یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے گمراہ کیا۔ ہم نے اُن کو گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے۔ بےزاری کا اظہار کرتے ہوئے (اب) ہم تیری طرف آتے ہیں۔ یہ ہرگز ہماری عبادت نہیں کیا کرتے تھے۔

[28:65] And it will be said, 'Call upon your partners.' And they will call upon them, but they will not answer them. And they will see the punishment. Would that they had followed the guidance!
[28:65] اور ان سے کہا جائے گا کہ اپنے (بنائے ہوئے) شرکاءکو پکارو۔ پھر وہ انہیں پکاریں گے تو وہ ان کو کوئی جواب نہ دیں گے اور وہ عذاب کو دیکھیں گے۔ کاش کہ وہ ہدایت پاجاتے۔

[28:66] And on that day He will call to them and say, 'What answer did you give to the Messengers?'
[28:66] اور (یاد رکھو) وہ دن جب وہ انہیں پکارے گا اور پوچھے گا کہ تم نے مُرسَلین کو کیا جواب دیا؟

[28:67] Then all excuses will become obscure to them on that day, and they shall not even ask each other.
[28:67] پس اُس دن اُن پر خبریں مشتبہ ہو جائیں گی۔ پس وہ ایک دوسرے سے بھی کوئی سوال نہ کریں گے۔

[28:68] But as for him who repents and believes and does righteous deeds, maybe he will be among the prosperous.
[28:68] پس جہاں تک اس کا تعلق ہے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کئے تو بعید نہیں کہ وہ کامیاب ہونے والوں میں سے ہوجائے۔

[28:69] And thy Lord creates whatever He pleases and chooses whomsoever He pleases. It is not for them to choose. Glorified be Allah, and far is He above all that they associate with Him.
[28:69] اور تیرا ربّ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (اُس میں سے) اختیار کرتا ہے۔ اور اُن کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔ پاک ہے اللہ اور بہت بلند ہے اُس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔

[28:70] And thy Lord knows what their breasts conceal, and what they reveal.
[28:70] اور تیرا ربّ جانتا ہے جو اُن کے سینے چھپاتے ہیں اور جو وہ (لوگ) ظاہر کرتے ہیں۔
[28:71] And He is Allah; there is no God but He. To Him belongs all praise in the beginning and the Hereafter. His is the judgment and to Him shall you be brought back.
[28:71] اور وہی ہے اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ابتدا اور آخرت (دونوں) میں تعریف اُسی کی ہے اور اُسی کا حکم چلتا ہے اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[28:72] Say, 'Tell me, if Allah make the night continue over you till the Day of Resurrection, what God is there besides Allah who could bring you light? Will you not then hearken?'
[28:72] تُو کہہ دے کہ مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر اللہ تم پر رات قیامت کے دن تک دراز کر دے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے پاس کوئی روشنی لا سکے؟ پس کیا تم سنو گے نہیں؟

[28:73] Say, 'Tell me, if Allah make the day continue over you till the Day of Resurrection, what God is there besides Allah who could bring you a night wherein you could rest? Will you not then see?'
[28:73] تُو کہہ دے کہ بتاؤ تو سہی اگر اللہ تم پر دن، قیامت کے روز تک دراز کردے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے پاس رات کو لا سکے جس میں تم تسکین پاتے ہو؟ کیا تم بصیرت سے کام نہیں لو گے؟



[28:74] And of His mercy He has made for you the night and the day, that you may rest therein, and that you may seek of His bounty, and that you may be grateful.
[28:74] اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو اس لئے بنایا کہ تم اس میں سکینت حاصل کرو اور اس کے فضلوں کی جستجو کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔

[28:75] And on that day He will call to them and say, "Where are My 'partners,' whom you so imagined?"
[28:75] اور (وہ دن یاد رکھو) جس دن وہ انہیں پکارے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم (میرا شریک) گمان کیا کرتے تھے؟

[28:76] And We shall draw from every people a witness and We shall say, 'Bring your proof.' Then they will know that the truth belongs to Allah. And that which they used to forge will be lost unto them.
[28:76] اور ہم ہر امت سے ایک گواہ نکال لائیں گے اور کہیں گے کہ اپنی برہان لاؤ۔ پس وہ جان لیں گے کہ حق اللہ کے اختیار میں ہے اور جو کچھ وہ افترا کیا کرتے تھے ان سے جاتارہے گا۔

[28:77] Verily, Korah was of the people of Moses, but he behaved arrogantly towards them. And We had given him of treasures so much that his hoardings would have weighed down a party of strong men. When his people said to him, 'Exult not, surely Allah loves not those who exult.
[28:77] یقیناً قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا۔ پس اس نے ان کے خلاف بغاوت کی اور ہم نے اسے ایسے خزانے دیئے تھے کہ ان کی چابیاں (اپنے بوجھ سے) ایک مضبوط جماعت کو بھی تھکا دیتی تھیں۔ (پھر) جب اس کی قوم نے اس سے کہا شیخی نہ بگھار، یقیناً اللہ اِترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[28:78] 'And seek, in that which Allah has given thee, the Home of the Hereafter; and neglect not thy lot in this world; and do good to others as Allah has done good to thee; and seek not to make mischief in the earth, verily Allah loves not those who make mischief.'
[28:78] اور جو کچھ اللہ نے تجھے عطا کیا ہے اس کے ذریعہ دارِآخرت کمانے کی خواہش کر اور دنیا میں سے بھی اپنا معیّن حصہ نظرانداز نہ کر اور احسان کا سلوک کر جیسا کہ اللہ نے تجھ سے احسان کا سلوک کیا اور زمین میں فساد (پھیلانا) پسند نہ کر۔ یقیناً اللہ فسادیوں کو پسند نہیں کرتا۔



[28:79] He said, 'This has been given to me because of the knowledge I possess.' Did he not know that Allah had destroyed before him generations that were mightier than he and greater in riches? And the guilty shall not be asked to offer an explanation of their sins.
[28:79] اس نے کہا مجھے تو یہ اس علم کی وجہ سے دیا گیا ہے جو مجھے حاصل ہے۔ پھر کیا اسے علم نہیں ہوا کہ یقیناً اللہ اُس سے پہلے کتنی ہی نسلوں کو ہلاک کرچکا ہے جو قوت میں اس سے سخت تر اور جمعیت میں زیادہ تھیں؟ اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارہ میں پوچھا نہیں جائے گا۔

[28:80] So he went forth before his people in his pomp. Those who were desirous of the life of this world said, 'O would that we had the like of what Korah has been given! Truly, he is the master of great fortune.'
[28:80] پس وہ اپنی قوم میں اپنی سج دھج کے ساتھ نکلا۔ ان لوگوں نے جو دنیا کی زندگی چاہتے تھے کہا کاش! ہمارے لئے بھی ویسا ہی ہوتا جو قارون کو دیا گیا۔ یقیناً وہ بڑے نصیب والا ہے۔
[28:81] But those who had been given knowledge said, 'Woe to you, Allah's reward is best for those who believe and do good works; and it shall be granted to none except those who are steadfast.'
[28:81] اور اُن لوگوں نے جنہیں علم عطا کیا گیا تھا کہا وائے افسوس تم پر!۔ اللہ کا (دیا ہوا) ثواب اُس کے لئے بہت بہتر ہے جو ایمان لایا اور نیک عمل بجا لایا۔ مگر صبر کرنے والوں کے سوا کوئی نہیں جو یہ (معرفت) عطا کیا جائے۔

[28:82] Then We caused the earth to swallow him up and his dwelling; and he had no party to help him against Allah, nor was he of those who can defend themselves.
[28:82] پس ہم نے اُسے اور اُس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا۔ پس اُس کا کوئی گروہ نہ تھا جو اللہ کے مقابل پر اس کی مدد کرتے اور وہ انتقام لینے والوں میں سے نہ ہو سکا۔

[28:83] And those who had coveted his position the day before began to say, 'Ah! it is indeed Allah Who enlarges the provision for such of His servants as He pleases and straitens it for whom He pleases. Had not Allah been gracious to us, He would have caused it to swallow us up also. Ah! the ungrateful never prosper.'
[28:83] اور ان لوگوں نے ' جنہوں نے ایک دن پہلے تک اس کے مقام (کو حاصل کرنے) کی تمنّا کی تھی' اس حالت میں صبح کی کہ وہ کہہ رہے تھے وائے حسرت! اللہ اپنے بندوں میں سے جس کےلئے چاہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کےلئے چاہے) تنگ بھی کر دیتا ہے۔ اگر ہم پر اللہ نے احسان نہ کیا ہوتا تو وہ ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ وائے حسرت! کافر کامیاب نہیں ہوا کرتے۔

[28:84] This is the Home of the Hereafter! We give it to those who desire not self-exaltation in the earth, nor corruption. And the end is for the righteous.
[28:84] یہ آخرت کا گھر ہے جسے ہم ان لوگوں کے لئے بناتے ہیں جو زمین میں نہ (اپنی) بڑائی چاہتے ہیں اور نہ فساد۔ اور انجام تو متّقیوں ہی کا ہے۔

[28:85] He who does a good deed shall have better reward than that; and as for him who does an evil deed — those who do evil deeds shall not be rewarded but according to what they did.
[28:85] جو بھی کوئی نیکی لے کر آئے گا تو اُس کے لئے اس سے بہتر (اجر) ہوگا۔ اور جو بدی لے کر آئے گا تو وہ لوگ جو بدیوں کے مرتکب ہوئے، جزا نہیں دیئے جائیں گے مگر اتنی ہی جو وہ کیا کرتے تھے۔

[28:86] Most surely He Who had made the teaching of Qur'an binding on thee will bring these back to thy place of return. Say, 'My Lord knows best who brings the guidance, and who is in manifest error.'
[28:86] یقیناً وہ جس نے تجھ پر قرآن کو فرض کیا ہے تجھے ضرور ایک واپس آنے کی جگہ کی طرف واپس لے آئے گا۔ تُو کہہ دے میرا ربّ اسے زیادہ جانتا ہے جو ہدایت لے کر آتا ہے اور اسے بھی جو کھلی کھلی گمراہی میں ہے۔

[28:87] And thou didst never expect that the Book would be revealed to thee; but it is a mercy from thy Lord; so never be a helper of those who disbelieve.
[28:87] اور تُو کوئی خواہش نہیں رکھتا تھا کہ تجھے کتاب عطا کی جائے مگر (یہ) تیرے ربّ کی طرف سے بطور رحمت ہے۔ پس کافروں کا ہرگز مددگار نہ بن۔

[28:88] And let them not turn thee away from the Signs of Allah, after they have been sent down to thee; and call mankind to thy Lord, and be not of those who attribute partners to Him.
[28:88] اور وہ ہرگز تجھے اللہ کی آیات (کی پیروی) سے نہ روک سکیں بعد اس کے کہ وہ تیری طرف نازل کی جا چکی ہوں۔ اور اپنے ربّ کی طرف بُلاتا رہ اور شرک کرنے والوں میں سے ہرگز نہ ہو۔

[28:89] And call not on any other God beside Allah. There is no God but He. Everything will perish except Himself. His is the judgement, and to Him will you be brought back.
[28:89] اور اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار۔ کوئی معبود نہیں مگر وہ۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کے جلوے کے۔ اُسی کی حکومت ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔