Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 27: Al-Naml النَّمل

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[27:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[27:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[27:2] Ta Sin. These are verses of the Qur'an, and of an illuminating Book,
[27:2] طَیِّب سَمِیع : پاک، بہت سننے والا۔ یہ قرآن کی اور ایک روشن کتاب کی آیات ہیں۔

[27:3] A guidance and good tidings to those who would believe,
[27:3] مومنوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہیں۔

[27:4] Who observe Prayer and pay the Zakat, and have firm faith in the Hereafter.
[27:4] وہ جو نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہی ہیں جو آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

[27:5] As to those who believe not in the Hereafter, We have made their deeds appear beautiful to them, so they are wandering blindly.
[27:5] یقیناً وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے خوبصورت کر دکھائے ہیں۔ پس وہ بھٹکتے رہتے ہیں۔

[27:6] It is they who shall have a grievous torment, and they alone it is who shall be the greatest losers in the Hereafter.
[27:6] یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بہت بُرا عذاب (مقدر) ہے اور وہی آخرت میں سب سے زیادہ گھاٹا کھانے والے ہوں گے۔

[27:7] Verily, thou hast been given the Qur'an from the presence of One Wise, All-Knowing.
[27:7] اور یقیناً قرآن تجھے عطا کیا جاتا ہے بہت حکمت والے (اور) بہت علم والے کی طرف سے۔

[27:8] Remember when Moses said to his family, 'I perceive a fire. I will bring you from there some information, or I will bring you a flame, a burning brand, that you may warm yourselves.'
[27:8] (یاد کر) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں یقیناً ایک آگ دیکھ رہا ہوں۔ پس میں یا تو اس (کے پاس) سے تمہارے پاس کوئی خبر لاؤں گا یا تمہارے پاس کوئی سلگتا ہوا انگارہ لے آؤں گا تاکہ تم آگ تاپو۔

[27:9] So when he came to it, he was called by a voice: 'Blessed is he who is in the fire and also those around it; and glorified be Allah, the Lord of the worlds.
[27:9] پس جب وہ اس کے پاس آیا تو نِدا دی گئی کہ برکت دیا گیا ہے جو اس آگ میں ہے اور وہ بھی جو اس کے اردگرد ہے۔ اور پاک ہے اللہ تمام جہانوں کا ربّ۔

[27:10] 'O Moses verily I am Allah, the Mighty, the Wise.
[27:10] اے موسیٰ! یقیناً (یہ کلام کرنے والا) میں ہی اللہ ہوں، کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا۔
[27:11] 'And throw down thy rod.' And when he saw it move as though it were a serpent, he turned back retreating and did not look back. 'O Moses, fear not. Verily I am with thee; the Messengers need have no fear in My presence.
[27:11] اور اپنا عصا پھینک۔ پس جب اس نے اُسے دیکھا کہ ایسے حرکت کر رہا ہے جیسے وہ ایک سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیرتے ہوئے مُڑ گیا اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا۔ اے موسیٰ! ڈر نہیں۔ یقیناً میں وہ ہوں کہ میرے قُرب میں پیغمبر ڈرا نہیں کرتے۔

[27:12] 'As to those who do wrong and then substitute good for evil; to them, I am indeed Most Forgiving, Merciful.
[27:12] مگر وہ جس نے کوئی ظلم کیا ہو پھر وہ (اُسے) بدی کے بعد نیکی میں تبدیل کر دے تو یقیناً مَیں بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہوں۔

[27:13] 'And put thy hand into thy bosom; it will come forth white without any disease. This is among the nine Signs unto Pharaoh and his people; for they are a rebellious people.'
[27:13] اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال وہ بغیر کسی عیب کے چمکتا ہوا نکلے گا۔ (یہ دونوں) فرعون اور اس کی قوم کی طرف (بھیجے جانے والے) نو نشانات میں سے ہیں۔ یقیناً وہ بہت ہی بدکردار لوگ ہیں۔

[27:14] But when Our sight giving Signs came to them, they said, 'This is plain magic.'
[27:14] پس جب ان کے پاس ہمارے بصیرت بخشنے والے نشانات آئے تو انہوں نے کہا یہ تو کھلا کھلا جادو ہے۔

[27:15] And they rejected them wrongfully and arrogantly, while their souls were convinced of them. See then, how evil was the end of those who acted corruptly!
[27:15] اور انہوں نے ظلم اور سرکشی کرتے ہوئے اُن کا انکار کردیا حالانکہ ان کے دل ان پر یقین لاچکے تھے۔ پس دیکھ! فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوتا ہے۔

[27:16] And We gave knowledge to David and Solomon, and they said, 'All praise belongs to Allah, Who has exalted us above many of His believing servants.'
[27:16] اور ہم نے یقیناً دا ؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا کیاتھا۔ اور دونوں نے کہا تمام تعریف اللہ ہی کی ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت بخشی ہے۔

[27:17] And Solomon was heir to David. And he said, 'O ye people, we have been taught the language of birds; and we have had everything bestowed upon us. This indeed is God's manifest grace.'
[27:17] اور سلیمان دا ؤد کا وارث ہوا اور اس نے کہا اے لوگو! ہمیں پرندوں کی زبان سکھائی گئی ہے اور ہر چیز میں سے ہمیں کچھ عطا کیا گیا ہے۔ یقیناً یہ کھلا کھلا فضل ہی ہے۔

[27:18] And there were gathered together unto Solomon his hosts of Jinn and men and birds, and they were formed into separate divisions,
[27:18] اور سلیمان کے لئے جن وانس اور پرندوں میں سے اس کے لشکر اکٹھے کئے گئے اور انہیں الگ الگ صفوں میں ترتیب دیا گیا۔

[27:19] Until when they came to the Valley of Al-Naml, one woman of the tribe of the Naml said, 'O ye Naml, enter your habitations, lest Solomon and his hosts crush you, while they know not.'
[27:19] یہاں تک کہ جب وہ نمل کی وادی پر پہنچے تو نمل (قوم) کی ایک عورت نے کہا اے نمل! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ۔ سلیمان اور اس کے لشکر ہرگز تمہیں روند نہ دیں جبکہ انہیں (اس کا) احساس تک نہ ہو۔



[27:20] Thereupon he smiled, laughing at her words, and said, 'My Lord, grant me the will and power to be grateful for Thy favour which Thou hast bestowed upon me and upon my parents, and to do such good works as would please Thee, and admit me, by Thy mercy, among Thy righteous servants.'
[27:20] وہ (یعنی سلیمان) اس کی اس بات پر مسکرایا اور کہا اے میرے ربّ! مجھے توفیق بخش کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر کی اور میرے ماں باپ پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جو تجھے پسند ہوں۔ اور تُو مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیکو کار بندوں میں داخل کر۔
[27:21] And he reviewed the birds, and said, 'How is it that I do not see Hudhud? Is he among the absentees?
[27:21] اور اس نے ایک بلند خیال انسان کو غائب پایا تو اس نے کہا کہ مجھے کیا ہوا ہے کہ میں ہُد ہُد کو نہیں دیکھ رہا۔ کیا وہ غیرحاضروں میں سے ہے

[27:22] 'I will surely punish him with a severe punishment or I will slay him, unless he bring me a clear reason for his absence.'
[27:22] میں ضرور اسے سخت عذاب دوں گا یا پھر اسے ضرور ذبح کردوں گا یا وہ (اپنے دفاع میں) میرے پاس کوئی کھلی کھلی دلیل لے کر آئے۔

[27:23] And he did not tarry long before Hudhud came and said, 'I have encompassed that which thou hast not encompassed; and I have come to thee from Saba' with sure tidings.
[27:23] پس وہ (یعنی سلیمان) زیادہ دیر نہیں ٹھہرا تھا کہ (ہدہد آگیا اور) اس نے کہا میں نے وہ بات معلوم کر لی ہے جو آپ کو معلوم نہیں اور میں سبا سے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں۔

[27:24] 'I found a woman ruling over them, and she has been given everything, and she has a mighty throne.
[27:24] یقیناً میں نے ایک عورت کو ان پر حکمرانی کرتے پایا اور اسے ہر چیز میں سے کچھ عطا کیا گیا ہے اور اس کا ایک عظیم تخت ہے۔

[27:25] 'I found her and her people worshipping the sun instead of Allah; and Satan has made their works look beautiful to them, and has thus hindered them from the right way, so that they follow not guidance;
[27:25] میں نے اسے اور اس کی قوم کو اللہ کی بجائے سورج کو سجدہ کرتے ہوئے پایا اور شیطان نے ان کے اعمال ان کو خوبصورت کر کے دکھائے ہیں پس اس نے (سچی) راہ سے ان کوروک دیا ہے۔ پس وہ ہدایت نہیں پاتے۔

[27:26] 'And Satan has bidden them not to worship Allah, Who brings to light that which is hidden in the heavens and the earth, and Who knows what you conceal and what you make known.
[27:26] (شیطان نے ان کو انگیخت کیا) کہ وہ اللہ کو سجدہ نہ کریں جو آسمانوں اور زمین میں پوشیدہ چیزوں کو نکالتا ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔

[27:27] 'Allah! there is no God but He, the Lord of the Mighty Throne.'
[27:27] اللہ وہ ہے کہ کوئی معبود نہیں مگر وہی عرشِ عظیم کا ربّ۔

[27:28] Solomon said, 'We shall see whether thou hast spoken the truth or whether thou art one of those who lie.
[27:28] اس نے کہا ہم جائزہ لیں گے کہ کیا تُو نے سچ کہا ہے یا تُو جھوٹوں میں سے ہے۔

[27:29] 'Go thou, with this letter of mine, and lay it before them; then withdraw from them and see what answer they return.'
[27:29] یہ میرا خط لے جا اور اسے ان لوگوں کے سامنے رکھ دے پھر اُن سے ایک طرف ہٹ جا۔ پھر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

[27:30] The Queen said, "Ye chiefs, there has been delivered to me a noble letter.
[27:30] (یہ خط دیکھ کر) اس (ملکہ) نے کہا اے سردارو! میری طرف یقیناً ایک معزز خط بھیجا گیا ہے۔
[27:31] "It is from Solomon, and it is: 'In the name of Allah, the Gracious, the Merciful;
[27:31] یقیناً وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور وہ یہ ہے: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (ا ور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[27:32] 'Behave not proudly towards me, but come to me in submission.'"
[27:32] (پیغام یہ ہے) کہ تم میرے خلاف سرکشی نہ کرو اور میرے پاس فرمانبردار ہو کر چلے آؤ۔

[27:33] She said, 'Ye chiefs, advise me in the matter that is before me. I never decide any matter until you are present with me and give me your advice.'
[27:33] اس نے کہا اے سردارو! مجھے میرے معاملہ میں مشورہ دو۔ میں کوئی اہم فیصلہ نہیں کرتی مگر اس وقت جب تم میرے پاس موجود ہو۔

[27:34] They replied, 'We possess power and we possess great prowess in war, but it is for thee to command; therefore consider thou what thou wilt command.'
[27:34] انہوں نے کہا ہم بڑے طاقتور لوگ ہیں اور سخت جنگجو ہیں۔ دراصل فیصلہ کرنا تیرا ہی کام ہے۔ پس تُو خود ہی غور کر لے کہ تجھے (ہمیں) کیا حکم دینا چاہیے۔

[27:35] She said, 'Surely, kings, when they enter a country, despoil it, and turn the highest of its people into the lowest. And thus will they do.
[27:35] اس نے کہا یقیناً جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس میں فساد برپا کر دیتے ہیں اور اس کے باشندوں میں سے معزز لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور وہ اسی طرح کیا کرتے ہیں۔

[27:36] 'But I am going to send them a present and wait to see what answer the envoys bring back.'
[27:36] اور ضرور میں ان کی طرف ایک تحفہ بھیجنے لگی ہوں۔ پھر میں دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لاتے ہیں۔

[27:37] So when the Queen's ambassador came to Solomon, he said, 'Do you mean to help me with your wealth? But that which Allah has given me is better than that which He has given you. Nay, but you rejoice in your gift.
[27:37] پس جب وہ (وفد) سلیمان کے پاس آیا تو اس نے کہا کیا تم مجھے مال کے ذریعہ مدد دینا چاہتے ہو جبکہ اللہ نے جو مجھے عطا کیا ہے اُس سے بہتر ہے جو تمہیں عطا کیا ہے لیکن تم اپنے تحفے پر ہی اِترا رہے ہو۔

[27:38] 'Go back to them, for we shall surely come to them with hosts against which they will have no power, and we shall drive them out from there disgraced, and they will be humbled.'
[27:38] اُن کی طرف لوٹ جا۔ پس ہم ضرور اُن کے پاس ایسے لشکروں کے ساتھ آئیں گے جن کا کوئی مقابلہ ان کےلئے ممکن نہیں اور ہم انہیں ضرور اس (بستی) سے ذلیل بناتے ہوئے نکال دیں گے اور وہ بے بس ہوں گے۔

[27:39] He said, 'O nobles, which of you will bring me a throne for her before they come to me, submitting?'
[27:39] اس نے کہا اے سردارو! کون ہے تم میں سے جو اس کا تخت میرے پاس لے آئے اس سے پہلے کہ وہ میرے پاس فرمانبردار ہو کر پہنچیں؟

[27:40] Said a stalwart from among the Jinn: 'I will bring it to thee before thou rise from thy camp; and indeed I possess power therefore and I am trustworthy.'
[27:40] جنوں میں سے عِفریت نے کہا میں اسے تیرے پاس لے آؤں گا پیشتر اس سے کہ تُو اپنے مقام سے پڑاؤ اٹھا لے اور یقیناً میں اس (کام) پر بہت قوی (اور) قابل اعتماد ہوں۔


[27:41] Said one who had knowledge of the Book, 'I will bring it to thee before thy noble messengers return to thee.' And when he saw it set before him, he said, 'This is by the grace of my Lord, that He may try me whether I am grateful or ungrateful. And whosoever is grateful is grateful for the good of his own soul; but whosoever is ungrateful, truly my Lord is Self- Sufficient, Generous.'
[27:41] وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم تھا اس نے کہا میں اسے تیرے پاس لے آؤں گا پیشتر اس سے کہ تیرا نگہبان دستہ تیری طرف لوٹ آئے۔ پس جب اس نے اسے اپنے پاس پڑا پایا تو کہا یہ محض میرے ربّ کے فضل سے ہے تا کہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری۔ اور جو بھی شکر کرتا ہے تو اپنے نفس کے فائدہ کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا ربّ یقیناً مستغنی اور صاحبِ اکرام ہے۔

[27:42] He said, 'Make her throne unrecognizable to her, and let us see whether she follows the right way or whether she is one of those who follow not the right way.'
[27:42] اس نے کہا اس کا تخت اس کے لئے ایک عام سی چیز بنا دو۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آیا وہ حقیقت کو پا جاتی ہے یا ایسے لوگوں میں سے ہو جاتی ہے جو ہدایت نہیں پاتے۔

[27:43] And when she came, it was said, 'Is thy throne like this?' She replied, 'It is as though it were the same. And we had been given knowledge before this, and we have already submitted.'
[27:43] پس جب وہ آئی تو اس سے پوچھا گیا کہ کیا تیرا تخت اسی طرح کا ہے؟ تو اس نے جواب دیا گویا یہ وہی ہے اور اس سے پہلے ہی ہمیں علم دے دیا گیا تھا اور ہم فرمانبردار ہو چکے تھے۔

[27:44] And that which she used to worship beside Allah had stopped her from believing; for she came of a disbelieving people.
[27:44] اور اُس (یعنی سلیمان) نے اُسے اُس سے روکا جس کی وہ اللہ کے سوا عبادت کیا کرتی تھی۔ یقیناً وہ کافر قوم میں سے تھی۔



[27:45] It was said to her, 'Enter the palace.' And when she saw it, she thought it to be a great expanse of water, and she uncovered her shanks. Solomon said, 'It is a palace paved smooth with slabs of glass.' She said, 'My Lord, I indeed wronged my soul; and I submit myself with Solomon to Allah, the Lord of the worlds.'
[27:45] اسے کہا گیا: محل میں داخل ہوجا۔ پس جب اس نے اسے دیکھا تو اسے گہرا پانی سمجھا اور اپنی دونوں پنڈلیوں سے کپڑا اٹھا لیا۔ اُس (یعنی سلیمان) نے کہا یہ تو ایک ایسا محل ہے جو شیشوں سے جَڑا ہوا ہے۔ اس (ملکہ) نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔ اور (اب) میں سلیمان کے ساتھ اللہ، تمام جہانوں کے ربّ کی فرمانبردار ہوتی ہوں۔

[27:46] And We sent to Thamud their brother Salih, who said, 'Worship Allah.' But behold, they became two parties contending with each other.
[27:46] اور ہم نے یقیناً ثمود کی طرف بھی اُن کا بھائی صالح بھیجا تھا (یہ کہتے ہوئے) کہ اللہ کی عبادت کرو۔ پس اچانک وہ دو گروہ بن کر جھگڑنے لگے۔

[27:47] He said, 'O my people, why do you wish to hasten on the evil rather than the good? Wherefore do you not ask forgiveness of Allah that you may be shown mercy?'
[27:47] اس نے کہا اے میری قوم! تم کیوں اچھی بات سے پہلے بُری بات کے لئے جلدی کرتے ہو۔ تم کیوں اللہ سے بخشش نہیں مانگتے تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔

[27:48] They said, 'We auger evil from thee and from those that are with thee.' He said, 'The cause of your evil fortune is with Allah. Nay, but you are a people who are on trial.'
[27:48] انہوں نے کہا ہم تجھ سے اور تیرے ساتھیوں سے برا شگون لیتے ہیں۔ اُس نے کہا تمہارا شگون تو اللہ کے پاس ہے بلکہ تم تو ایک ایسی قوم ہو جسے آزمایا جائے گا۔

[27:49] And there were in the city a party of nine persons who made mischief in the land, and would not reform.
[27:49] اور (اُس کے) مرکزی شہر میں نو اشخاص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔

[27:50] They said, "Swear to each other by Allah that we will surely attack him and his family by night, and then we will say to his heir, 'We witnessed not the destruction of his family, and most surely we are truthful.'"
[27:50] انہوں نے کہا آپس میں اللہ کی قسمیں کھاؤ کہ ہم ضرور اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے۔ پھر ہم ضرور اس کے سرپرست سے کہیں گے کہ ہم نے تو اس کے گھر والوں کی ہلاکت کا مشاہدہ نہیں کیا اور یقیناً ہم سچے ہیں۔
[27:51] And they planned a plan, and We planned a plan, but they perceived it not.
[27:51] اور انہوں نے بہت بڑا مکر کیا اور ہم نے بھی ایک (جوابی) مکر کیا اور وہ کچھ نہ سمجھ سکے۔

[27:52] Then see how evil was the end of their plan! Verily, We utterly destroyed them and their people all together.
[27:52] پس دیکھ کہ ان کے مکر کا کیسا انجام ہوا کہ ہم نے اُن کو اور ان کی تمام قوم کو ہلاک کر دیا۔

[27:53] And yonder are their houses empty, because of their wrongdoing. In that, verily, is a Sign for a people who possess knowledge.
[27:53] پس یہ ان کے گھر ہیں جو اُس ظلم کے سبب ویران پڑے ہیں جو انہوں نے کیا۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے ایک عظیم نشان ہے جو علم رکھتے ہیں۔

[27:54] And We saved those who believed and feared God.
[27:54] اور ہم نے ان کو نجات بخشی جو ایمان لائے اور وہ تقویٰ اختیار کرنے والے تھے۔

[27:55] And remember Lot, when he said to his people, 'Do you commit abomination while you see the evil thereof ?
[27:55] اور لوط کو بھی (نجات دی) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم بے حیائی کے مرتکب ہوتے ہو؟ جبکہ تم اچھی طرح سمجھ رہے ہو (کہ کیا کرتے ہو)۔

[27:56] What! do you approach men lustfully rather than women? Nay, you are indeed an ignorant people.'
[27:56] کیا تم ضرور شہوت مٹانے کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس آتے ہو؟ بلکہ تم تو ایک جاہل قوم ہو۔

[27:57] But the answer of his people was naught save that they said, 'Drive out Lot's family from your city. They are a people who would keep clean.'
[27:57] پس اس کی قوم کا سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ لوط کے خاندان کو اپنی بستی سے نکال دو۔ یقیناً یہ ایسے لوگ ہیں جو بڑے پاکباز بنتے ہیں۔

[27:58] So We saved him and his family, except his wife; her We decreed to be of those who stayed behind.
[27:58] پس ہم نے اس کو نجات بخشی اور اس کے گھر والوں کو بھی، سوائے اس کی بیوی کے جسے ہم نے پیچھے رہ جانے والوں میں شمار کر رکھا تھا۔

[27:59] And We rained upon them a rain; and evil was the rain for those who were warned.
[27:59] اور ہم نے ان پر ایک بارش برسائی۔ پس کتنی بُری ہوتی ہے ڈرائے جانے والوں کی بارش۔

[27:60] Say, 'All praise belongs to Allah, and peace be upon those servants of His whom He has chosen. Is Allah better or what they associate with Him?'
[27:60] کہہ دے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے اور سلام ہو اس کے بندوں پر جنہیں اس نے چن لیا۔ کیا اللہ بہتر ہے یا وہ جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں؟
[27:61] Or, Who created the heavens and the earth, and Who sent down water for you from the sky wherewith We cause to grow beautiful orchards? You could not cause their trees to grow. Is there a God besides Allah? Nay, they are a people who deviate from the right path.
[27:61] یا (یہ بتاؤ کہ) کون ہے وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے آسمان سے پانی اُتارا اور اس کے ذریعہ ہم نے پُررونق باغات اُگائے۔ تمہارے بس میں تو نہ تھا کہ تم ان کے درخت پروان چڑھاتے۔ (پس) کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ (نہیں نہیں ) بلکہ وہ ناانصافی کرنے والے لوگ ہیں۔

[27:62] Or, Who made the earth a place of rest, and placed rivers in its midst, and placed upon it firm mountains, and put a barrier between the two waters? Is there a God besides Allah? Nay, most of them know not.
[27:62] یا (پھر) وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار پکڑنے کی جگہ بنایا اور اس کے بیچ میں دریا جاری کر دیئے اور جس نے اس کے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان ایک روک بنا دی۔ کیاا للہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ (نہیں) بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

[27:63] Or, Who answers the distressed person when he calls upon Him, and removes the evil, and makes you successors in the earth? Is there a God besides Allah? Little is it that you reflect.
[27:63] یا (پھر) وہ کون ہے جو بے قرار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارے اور تکلیف دور کر دیتا ہے اور تمہیں زمین کے وارث بناتا ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔

[27:64] Or, Who guides you in every kind of darkness of the land and of the sea, and Who sends the winds as glad tidings before His mercy? Is there a God besides Allah? Exalted is Allah above what they associate with Him.
[27:64] یا (پھر) وہ کون ہے جو خشکی اور تری کے اندھیروں میں تمہاری رہنمائی کرتا ہے اور کون ہے وہ جو اپنی رحمت کے آگے آگے خوشخبری کے طور پر ہوائیں چلاتا ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ بہت بلند ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[27:65] Or, Who originates creation, and then repeats it and Who provides for you from the heaven and the earth? Is there a God besides Allah? Say, 'Bring forward your proof if you are truthful.'
[27:65] یا وہ کون ہے جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے پھر وہ اُسے دہراتا ہے۔ اور کون ہے جوتمہیں آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ تُو کہہ دے کہ اپنی قطعی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔

[27:66] Say, 'None in the heavens and the earth knows the unseen save Allah; and they do not know when they will be raised up.'
[27:66] تُو کہہ دے کہ کوئی بھی، جو آسمانوں اور زمین میں ہے، غیب کو نہیں جانتا مگر اللہ۔ اور وہ تو یہ بھی شعور نہیں رکھتے کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے۔

[27:67] Nay, their knowledge has reached its end respecting the Hereafter; nay, they are indeed in doubt about it; nay, they are blind to it.
[27:67] بلکہ آخرت کے بارہ میں ان کا علم تمام ہوا۔ بلکہ وہ تو اس کے متعلق شک میں ہیں۔ بلکہ وہ تو اُس کے بارہ میں اندھے ہو چکے ہیں۔

[27:68] And those who disbelieve say, 'What! when we and our fathers have become dust, shall we indeed be brought forth again?
[27:68] اور اُن لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا کہا کہ کیا جب ہم مٹی ہو جائیں گے اور ہمارے آباءو اجداد بھی، تو کیا پھر بھی ہم ضرور نکالے جانے والے ہیں؟

[27:69] 'We were surely promised this before — we and our fathers; this is nothing but tales of the ancients.'
[27:69] یقیناً یہ وعدہ ہمیں اور ہمارے آباءو اجداد کو پہلے بھی دیا گیا تھا۔ یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیوں کے سواکچھ نہیں۔

[27:70] Say, 'Travel in the earth and see how evil was the end of the sinful!'
[27:70] تُو کہہ دے زمین میں خوب سیر کرو اور پھر دیکھو کہ مجرموں کا کیسا انجام تھا۔
[27:71] And grieve thou not for them, nor be thou in distress at what they plot.
[27:71] اور اُن پر غم نہ کر اور کسی تنگی میں مبتلا نہ ہو اس کے باعث جو وہ مکر کرتے ہیں۔

[27:72] And they say, 'When will this promise be fulfilled, if you are truthful?'
[27:72] اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو۔

[27:73] Say, 'It may be that a part of that which you would hasten on may be close behind you.'
[27:73] تُو کہہ دے بعید نہیں کہ ان باتوں میں سے بعض جن کو تم جلدی طلب کرتے ہو تمہارے پیچھے لگی ہوئی ہوں۔

[27:74] And, truly, thy Lord is gracious to mankind, but most of them are not grateful.
[27:74] اور (یہ کہ) تیرا ربّ یقیناً لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے۔

[27:75] And, surely, thy Lord knows what their bosoms conceal and what they reveal.
[27:75] اور یقیناً تیرا ربّ خوب جانتا ہے جو اُن کے سینے چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ (خود) ظاہر کرتے ہیں۔

[27:76] And there is nothing hidden in the heaven and the earth, but it is recorded in a clear Book.
[27:76] اور آسمان اور زمین میں کوئی چھپی ہوئی چیز نہیں مگر کھلی کھلی کتاب میں موجود ہے۔

[27:77] Verily, this Qur'an explains to the children of Israel most of that concerning which they differ.
[27:77] یقیناً یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر وہ باتیں بیان کرتا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں۔

[27:78] And verily, it is a guidance and a mercy to the believers.
[27:78] اور یقیناً یہ مومنوں کےلئے ہدایت اور رحمت ہے۔

[27:79] Verily, thy Lord will decide between them by His judgment, and He is the Mighty, the All-knowing.
[27:79] ضرور تیرا ربّ ان کے درمیان اپنی حکمت کے ساتھ فیصلہ کردے گا اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[27:80] So put thy trust in Allah; surely, thou standest on manifest truth.
[27:80] پس اللہ پر توکل کر۔ یقیناً تُو کھلے کھلے حق پر قائم ہے۔
[27:81] Verily, thou canst not make the dead to hear, nor canst thou make the deaf to hear the call, when they turn back retreating.
[27:81] تو ہرگز مُردوں کو نہیں سنا سکتا اور نہ ہی بہروں کو (اپنی) پکار سنا سکتا ہے جب وہ پیٹھ دکھاتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں۔

[27:82] And thou canst not guide the blind out of their error. Thou canst make only those to hear who believe in Our Signs, for they submit.
[27:82] اور یقیناً تو اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کی طرف نہیں لا سکتا۔ تُو تو محض ان کو سنا سکتا ہے جو ہمارے نشانات پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہیں۔

[27:83] And when the sentence is passed against them, We shall bring forth for them a germ out of the earth, which shall wound them because people did not believe in Our Signs.
[27:83] اور جب ان پر فرمان صادق آ جائے گا تو ہم ان کے لئے سطح زمین میں سے ایک جاندار نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا (اس وجہ سے) کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں لاتے تھے۔

[27:84] And remind them of the day when We shall gather together from every people a party from among those who rejected Our Signs, and they shall be placed in separate bands.
[27:84] اور (یاد کرو) جس دن ہم ہر امت میں سے جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی ایک لشکر اکٹھا کریں گے اور پھر وہ الگ الگ صف بند کئے جائیں گے۔

[27:85] Till, when they come, He will say, 'Did you reject My Signs, while you did not embrace them in your knowledge? Or what was it that you were doing?'
[27:85] یہاں تک کہ جب وہ (اللہ کے حضور) آجائیں گے وہ کہے گا کیا تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا تھا جبکہ تم اُن کا بطور علم احاطہ نہیں کر سکے تھے ؟ یا پھر اور کیا تھا جو تم کرتے رہے ہو۔

[27:86] And the sentence shall fall upon them because they did wrong, and they will be speechless.
[27:86] اور ان پر فرمان صادر ہو جائے گا اس ظلم کی وجہ سے جو انہوں نے کیا۔ پس وہ (جواب میں) کچھ نہ بولیں گے۔

[27:87] Have they not seen that We have made the night that they may rest therein, and the day sight-giving? In that verily are Signs for a people who believe.
[27:87] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو بنایا تاکہ وہ اس میں آرام پائیں اور دن کو روشن کرنے والا بنایا۔ یقیناً اس میں ایمان لانے والے لوگوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔

[27:88] And on the day when the trumpet will be blown, whoever is in the heavens and whoever is in the earth will be struck with terror, save him whom Allah pleases. And all shall come unto Him, humbled.
[27:88] اور جس دن بگل میں پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو بھی زمین میں ہے خوف سے بے چین ہو جائے گا سوائے اس کے جِسے اللہ چاہے۔ اور سب اس کے حضور عاجزانہ حاضر ہوں گے۔

[27:89] And thou seest the mountains which thou thinkest to be firmly fixed, but they shall pass away like the passing of the clouds — the work of Allah Who has made everything perfect. Verily, He knows full well what you do.
[27:89] اور تُو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اس حال میں کہ انہیں ساکن و جامد گمان کرتا ہے حالانکہ وہ بادلوں کی طرح چل رہے ہیں۔ (یہ) اللہ کی صنعت ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ یقیناً وہ اُس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔

[27:90] Whoever does a good deed, shall have a better reward than that, and such will be secure from terror that day.
[27:90] جو بھی کوئی نیکی لے کر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (اجر) ہو گا اور وہ لوگ اس دن سخت اضطراب سے بچے رہیں گے۔
[27:91] And those who do evil, shall be thrown down on their faces into the Fire: 'Are you not rewarded for what you have been doing?'
[27:91] اور جو بدی لے کر آئے گا تو اُن کے چہرے آگ میں جھونکے جائیں گے۔ کیا تم کوئی جزا دیئے جاؤگے مگراُسی کی جو تم کرتے رہے ہو۔

[27:92] Say, 'I am commanded only to serve the Lord of this city which He has made sacred, and to Him belong all things; and I am commanded to be of those who submit to God;
[27:92] مجھے صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اِس شہر کے ربّ کی عبادت کروں جس نے اِسے حرمت بخشی ہے اور ہر چیز اُسی کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔

[27:93] 'And to recite the Qur'an.' So whoever follows guidance, follows it only for the good of his own soul; and as to him who goes astray, say, 'I am only a warner.'
[27:93] اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں۔ پس جس نے ہدایت پائی تو وہ اپنی ہی خاطرہدایت پاتا ہے اور جو گمراہ ہوا تو کہہ دے کہ میں تو محض ڈرانے والوں میں سے ہوں۔

[27:94] And say, 'All praise belongs to Allah; He will soon show you His Signs, and you will know them.' And thy Lord is not unaware of what you do.
[27:94] اور کہہ دے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ عنقریب تمہیں اپنے نشانات دکھائے گا۔ پس تم انہیں پہچان لو گے اور تیرا ربّ ہرگز اس سے غافل نہیں جو تم لوگ کرتے ہو۔