Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 11: Hud هُود

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[11:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[11:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[11:2] Alif Lam Ra. This is a Book whose verses have been made unchangeable and then they have been expounded in detail. It is from One Wise, and All-Aware.
[11:2] اَنَا اللّٰہُ اَرٰ ی میں اللہ ہوں۔ میں دیکھتا ہوں۔ (یہ) ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات مستحکم بنائی گئی ہیں (اور) پھر صاحب حکمت (اور) ہمیشہ خبر رکھنے والے کی طرف سے اچھی طرح کھول دی گئی ہیں۔

[11:3] It teaches that you should worship none but Allah. I am to you a Warner, and a bearer of glad tidings from Him;
[11:3] (متنبہ کر رہی ہیں) کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ میں یقیناً تمہارے لئے اس کی طرف سے ایک نذیر اور ایک بشیر ہوں۔

[11:4] And that you seek forgiveness of your Lord, and then turn to Him. He will provide for you a goodly provision until an appointed term. And He will grant His grace to every one possessed of merit. And if you turn away, then surely, I fear for you the punishment of a dreadful day.
[11:4] نیز یہ کہ تم اپنے ربّ سے استغفار کرو پھر اس کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو تو تمہیں وہ ایک مقررہ مدت تک بہترین سامانِ معیشت عطا کرے گا اور وہ ہر صاحبِ فضیلت کو اس کے شایانِ شان فضل عطا کرے گا۔ اور اگر تم پھر جاؤ تو یقیناً میں تمہارے بارہ میں ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

[11:5] To Allah is your return; and He has power over all things.
[11:5] اللہ ہی کی طرف تمہارا لوٹ کر جانا ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[11:6] Now surely, they fold up their breasts that they may hide themselves from Him. Aye, even when they cover themselves with their garments, He knows what they conceal and what they reveal. Surely, He is well aware of what is in their breasts.
[11:6] خبردار! یقیناً وہ اپنے سینوں کو بَل دیتے ہیں تا کہ وہ اس سے چھپ سکیں۔ خبردار! جب وہ اپنے کپڑے پہن رہے ہوتے ہیں تو وہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔ یقیناً وہ سینوں کی باتوں کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

[11:7] And there is no creature that moves in the earth but it is for Allah to provide it with sustenance. And He knows its lodging and its home. All this is recorded in a clear Book.
[11:7] اور زمین میں کوئی چلنے پھرنے والا جاندار نہیں مگر اس کا رزق اللہ پر ہے۔ اور وہ اس کا عارضی ٹھکانہ بھی جانتا ہے اور مستقل ٹھہرنے کی جگہ بھی۔ ہر چیز ایک کھلی کھلی کتاب میں ہے۔

[11:8] And He it is Who created the heavens and the earth in six periods, and His throne rests on water, that He might prove you to show which of you is best in conduct. And if thou say, 'You shall surely be raised after death,' those who disbelieve will certainly say, 'This is nothing but clear deception.'
[11:8] اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کا تخت پانی پر تھا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون بہترین عمل کرنے والا ہے۔ اور اگر تو کہے کہ یقیناً تم مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو وہ لوگ جو کافر ہوئے ضرور کہیں گے کہ یہ تو کھلے کھلے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔

[11:9] And if We put off their punishment until a reckoned time, they would certainly say, 'What withholds it?' Now surely, on the day that it shall come unto them, it shall not be averted from them, and that which they used to mock at shall encompass them.
[11:9] اور اگر ہم کچھ مدت کے لئے اُن سے عذاب ٹال دیں تو وہ ضرور کہیں گے کہ کس چیز نے اسے روک رکھا ہے۔ خبردار! جس دن وہ اُن تک آئے گا تو ناممکن ہوگا کہ وہ ان سے ٹالا جا سکے اور وہی (وعید) انہیں گھیر لے گی جس پر وہ تمسخر کیا کرتے تھے۔

[11:10] And if We make man taste of mercy from Us, and then take it away from him, verily, he is despairing, ungrateful.
[11:10] اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے کسی رحمت کا مزا چکھائیں پھر اس سے وہ چھین لیں تو وہ یقیناً بہت مایوس اور سخت ناشکرا ہو جاتا ہے۔
[11:11] And if after an adversity has touched him We cause him to taste of prosperity, he will assuredly say, 'Gone are the ills from me.' Lo! he is exultant, boastful;
[11:11] اور اگر ہم اسے کسی تکلیف کے بعد جو اُسے پہنچی ہو نعمت عطا کریں تو وہ ضرور کہتا ہے کہ مجھ سے سب تکلیفیں جاتی رہیں۔ یقیناً وہ (چھوٹی سی بات پر) بہت خوش ہوجانے والا (ا ور) بڑھ بڑھ کر فخر کرنے والا ہے۔

[11:12] Save those who are steadfast and do good works. It is they who will have forgiveness and a great reward.
[11:12] سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے صبر کیا اور نیک اعمال بجا لائے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ایک بڑی مغفرت اور ایک بہت بڑا اجر ہے۔

[11:13] They imagine that thou art now perhaps going to abandon part of that which has been revealed to thee; and thy bosom is becoming straitened thereby because they say, 'Wherefore has not a treasure been sent down to him or an angel come with him?' Verily, thou art only a Warner, and Allah is Guardian over all things.
[11:13] پس کیا (کسی طرح بھی) تیرے لئے ممکن ہے کہ اس وحی میں سے جو تیری طرف کی جاتی ہے کچھ ترک کر دے، کیونکہ تیرا سینہ اِس سے سخت تنگ ہوتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ کیوں نہ اس کے ساتھ کوئی خزانہ اتارا گیا یا اس کے ہمراہ کوئی فرشتہ آیا۔ تُو محض ایک ڈرانے والا ہے اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔

[11:14] Do they say, 'He has forged it?' Say, 'Then bring ten Chapters like it, forged, and call on whom you can beside Allah, if you are truthful.'
[11:14] یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اِفترا کر لیا ہے۔ تُو کہہ دے کہ پھر اس جیسی دس اِفترا کی ہوئی سورتیں تو لاؤ اور اللہ کے سوا جسے پکار سکتے ہو (مدد کے لئے) پکارو اگر تم سچے ہو۔

[11:15] And if they do not respond to you, then know that it has been revealed replete with Allah's knowledge and that there is no God but He. Will you then submit?
[11:15] پس اگر وہ تمہیں اس کا مثبت جواب نہ دیں تو جان لو کہ یہ محض اللہ کے علم کے ساتھ اتارا گیا ہے اور یہ بھی جان لو کہ اُس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ پس کیا تم فرمانبرداری کرنے والے بنو گے (بھی کہ نہیں)؟

[11:16] Whoso desires the present life and its embellishment, We will fully repay them for their works in this life and they shall not be wronged therein.
[11:16] جو کوئی دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہے ہم ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ انہیں اسی (دنیا) میں دے دیں گے اور اس میں ان کی کوئی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔

[11:17] Those are they who shall have nothing in the Hereafter save the Fire, and that which they wrought in this life shall come to naught, and vain shall be that which they used to do.
[11:17] یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں اور انہوں نے اس (دنیا) میں جو صنعتی کام کیا ہوگا وہ ضائع ہو جائے گا اور جو کچھ بھی وہ کیا کرتے تھے باطل ٹھہرے گا۔

[11:18] Can he, then, who possesses a clear proof from his Lord, and to testify to whose truth a witness from Him shall follow him, and who was preceded by the Book of Moses, a guide and a mercy, be an impostor? Those who consider these matters believe therein, and whoever of the opposing parties disbelieves in it, Fire shall be his promised place. So be not thou in doubt about it. Surely, it is the truth from thy Lord; but most men do not believe.
[11:18] پس کیا وہ جو اپنے ربّ کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہے اور اس کے پیچھے اس کا ایک گواہ آنے والا ہے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بطور امام اور رحمت موجود ہے (وہ جھوٹا ہو سکتا ہے؟) یہی (اس موعود رسول کے مخاطبین بالآخر) اسے مان لیں گے۔ پس جو بھی احزاب میں سے اس کا انکار کرے گا تو آگ اس کا موعود ٹھکانا ہوگی۔ پس اس بارہ میں تُو کسی شک میں نہ رہ۔ یقیناً یہی تیرے ربّ کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔

[11:19] And who is more unjust than he who forges a lie against Allah? Such shall be presented before their Lord, and the witnesses will say, 'These are they who lied against their Lord.' Now surely, the curse of Allah is on the unjust:
[11:19] اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑے۔ یہی لوگ ہیں جو اپنے ربّ کے حضور پیش کئے جائیں گے اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ربّ پر جھوٹ بولا تھا۔ خبردار! ظلم کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے۔

[11:20] Who turn men away from the path of Allah and seek to make it crooked. And these it is who disbelieve in the Hereafter.
[11:20] وہ لوگ جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اسے ٹیڑھا (کرنا) چاہتے ہیں اور وہی ہیں جو آخرت کا انکار کرنے والے ہیں۔


[11:21] Such can never frustrate God's plans in the land, nor have they any friends beside Allah. Punishment will be doubled for them. They can neither hear, nor can they see.
[11:21] یہی وہ لوگ ہیں جو کبھی زمین میں (اللہ والوں کو) عاجز نہیں کر سکیں گے اور ان کے لئے اللہ کو چھوڑ کر اور کوئی دوست نہیں۔ ان کے لئے عذاب بڑھادیا جائے گا۔ نہ انہیں کچھ سننے کی طاقت ہوگی اور نہ ہی وہ کچھ دیکھ سکیں گے۔

[11:22] It is these who have ruined their souls, and that which they fabricated shall fail them.
[11:22] یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا اور جو بھی وہ جھوٹ گھڑا کرتے تھے وہ اُن کے ہاتھ سے جاتا رہا۔

[11:23] Undoubtedly, it is they who shall be the greatest losers in the Hereafter.
[11:23] بلا شبہ آخرت میں وہی سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہوں گے۔

[11:24] Verily, those who believe and do good works, and humble themselves before their Lord — these are the inmates of Heaven; therein shall they abide.
[11:24] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے اور وہ اپنے ربّ کی طرف جھکے یہی وہ لوگ ہیں جو اہلِ جنت ہیں۔ وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

[11:25] The case of the two parties is like that of the blind and the deaf, and the seeing and the hearing. Is the case of the two alike? Will you not then understand?
[11:25] (ان) دونوں گروہوں کی مثال اندھے اور بہرے اور خوب دیکھنے والے اور خوب سننے والے کی طرح ہے۔ کیا یہ دونوں بحیثیت مثال برابر ہوسکتے ہیں؟ پس کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرو گے۔

[11:26] And We sent Noah to his people, and he said, 'Truly, I am a plain Warner to you,
[11:26] اور یقیناً ہم نے نوح کو بھی اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا (جس نے کہا) میں یقیناً تمہارے واسطے ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

[11:27] 'That you worship none but Allah. Indeed, I fear for you the punishment of a grievous day.'
[11:27] (اور یہ) کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ میں یقیناً تم پر ایک دردناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔



[11:28] The chiefs of his people, who disbelieved, replied, 'We see in thee nothing but a man like ourselves, and we see that none have followed thee but those who, to all outward appearance, are the meanest of us. And we do not see in you any superiority over us; nay, we believe you to be liars.'
[11:28] پس اس کی قوم میں سے اُن سرداروں نے کہا جنہوں نے کفر کیا کہ ہم تو تجھے محض اپنے جیسا ہی ایک بشر دیکھتے ہیں۔ نیز ہم اُس کے سوا تجھے کچھ نہیں دیکھتے کہ جن لوگوں نے تیری پیروی کی ہے وہ بادئ النظر میں ہمارے ذلیل ترین لوگ ہیں اور ہم اپنے اوپر تمہاری کوئی فضیلت نہیں سمجھتے بلکہ تمہیں جھوٹے گمان کرتے ہیں۔

[11:29] He said, "O my people, tell me: if I stand on a clear proof from my Lord and He has bestowed upon me from Himself a great mercy which has been rendered obscure to you, shall we force it upon you, while you are averse thereto?
[11:29] اس نے کہا اے میری قوم! غور تو کرو کہ اگر میں اپنے ربّ کی طرف سے ایک روشن دلیل پر (قائم) ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا کی ہے اور تم پر یہ بات پوشیدہ رہ گئی تو کیا ہم زبردستی تمہیں اس کا پابند کر سکتے ہیں جبکہ تم اس سے کراہت کرتے ہو؟

[11:30] "And O my people, I ask not of you any wealth in return for it. My reward is due from Allah alone. And I am not going to drive away those who believe. They shall certainly meet their Lord. But I consider you to be a people who act ignorantly.
[11:30] اور اے میری قوم ! اس پر میں تم سے کوئی مال نہیں مانگتا۔ میرا اَجر تو اللہ کے سوا کسی پر نہیں۔ اور میں ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں کبھی دھتکارنے والا نہیں۔ یقیناً وہ لوگ اپنے ربّ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ لیکن تمہیں میں ایک ایسی قوم دیکھتا ہوں جو جہالت کر رہے ہیں۔
[11:31] "And O my people, who would help me against Allah, if I were to drive them away? Will you not then consider?
[11:31] اور اے میری قوم! اگر میں ان کو دھتکار دوں تو اللہ سے مجھے بچانے میں کون میری مدد کرے گا۔ پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑوگے۔

[11:32] "And I say not to you, 'I possess the treasures of Allah,' nor do I know the unseen, nor say I, 'I am an angel.' Nor say I concerning those whom your eyes despise, 'Allah will not bestow any good upon them' — Allah knows best whatever is in their minds — Surely, I should then be of the unjust."
[11:32] اور میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ ہی میں غیب جانتا ہوں اور نہ ہی میں کہتا ہوں کہ میں ایک فرشتہ ہوں۔ اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقیر اور ذلیل دیکھتی ہیں انہیں اللہ ہرگز کوئی خیر عطا نہیں کرے گا۔ اللہ ہی سب سے زیادہ جانتا ہے جو اُن کے دلوں میں ہے۔ (اگر میں بھی وہ کہوں جو تم کہتے ہو) تب تو ضرور میں ظالموں میں سے ہو جاؤں گا۔

[11:33] They said, 'O Noah, thou hast indeed disputed with us long and hast disputed with us many a time; bring us now that with which thou threatenest us, if thou art of those who speak the truth.'
[11:33] انہوں نے کہا اے نوح ! تو نے ہم سے جھگڑا کیا اور ہم سے جھگڑنے میں بہت بڑھ گیا۔ پس اب تُو ہمارے پاس وہ لے آ جس کا تو ہمیں ڈراوا دیتا ہے اگر تو سچوں میں سے ہے۔

[11:34] He said, 'Allah alone will bring it to you, if He please, and you cannot frustrate God's purpose.
[11:34] اس نے کہا یقیناً اللہ ہی اُسے لئے ہوئے تمہارے پاس آئے گا اگر وہ چاہے گا۔ اور تم کبھی (اُسے) عاجز کرنے والے نہیں ہوسکتے۔

[11:35] 'And my advice will profit you not if I desire to advise you. if Allah intends to destroy you. He is your Lord and to Him shall you be made to return.'
[11:35] اور تمہیں میری نصیحت کوئی فائدہ نہیں دے گی خواہ میں تمہیں نصیحت کرنے کا ارادہ بھی کروں اگر اللہ چاہے کہ تمہیں گمراہ ٹھہرا دے۔ وہ تمہارا ربّ ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[11:36] Do they say, 'He has forged it?' Say, 'If I have forged it, on me be my sin and I am clear of the sins you commit.'
[11:36] کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے افترا کرلیا ہے؟ تُو کہہ دے کہ اگر میں نے یہ افترا کیا ہوتا تو مجھ پر ہی میرے جرم کا وبال پڑتا۔ اور میں اس سے بَری ہوں جو تم جرم کیا کرتے ہو۔

[11:37] And it was revealed to Noah, 'None of thy people will believe except those who have already believed; grieve not therefore at what they have been doing.
[11:37] اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ اس کے سوا جو ایمان لا چکا تیری قوم میں سے اور کوئی ایمان نہیں لائے گا۔ پس اُس سے دل بُرا نہ کر جو وہ کرتے ہیں۔

[11:38] 'And build thou the Ark under Our eyes and as commanded by Our revelation. And address not Me concerning the wrongdoers. They are surely going to be drowned.'
[11:38] اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق کشتی بنا اور جن لوگوں نے ظلم کیا ان کے بارہ میں مجھ سے کوئی بات نہ کر۔ یقیناً وہ غرق کئے جانے والے ہیں۔

[11:39] And he was making the Ark; and every time the chiefs of his people passed by him, they mocked at him. He said, 'If now you mock at us, the time is coming when we shall mock at you even just as you mock now.
[11:39] اور وہ کشتی بناتا رہا اور جب کبھی اس کی قوم کے سرداروں کا اس پر گزر ہوا وہ اس سے تمسخر کرتے رہے۔ اس نے کہا اگر تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو یقیناً ہم بھی تم سے اسی طرح تمسخر کریں گے جیسے تم کر رہے ہو۔

[11:40] 'Then you shall know who it is on whom will come a punishment that will disgrace him, and on whom will fall a lasting punishment.'
[11:40] پس عنقریب تم جان لو گے کہ وہ کون ہے جس پر وہ عذاب آئے گا جو اُسے ذلیل کردے گا اور اس پر ایک ٹھہر جانے والا عذاب اُترے گا۔
[11:41] Till, when Our command came and the fountains of the earth gushed forth, We said, 'Embark therein two of every kind, male and female, and thy family, except those against whom the word has already gone forth, and those who believe.' And there did not believe and live with him except a few.
[11:41] یہاں تک کہ جب ہمارا فیصلہ آپہنچا اور بڑے جوش سے چشمے پھوٹ پڑے تو ہم نے (نوح سے) کہا کہ اس (کشتی) میں ہر ایک (ضرورت کے جانور) میں سے جوڑا جوڑا سوار کر اور اپنے اہل کو بھی سوائے اس کے جس کے خلاف فیصلہ گزر چکا ہے اور (اسے بھی سوار کر) جو ایمان لایا ہے۔ اور اس کے ہمراہ ایمان نہیں لائے مگر تھوڑے۔

[11:42] And he said, 'Embark therein. In the name of Allah be its course and its mooring. My Lord is assuredly Most Forgiving, Merciful.'
[11:42] اور اس نے کہا کہ اس میں سوار ہو جاؤ۔ اللہ کے نام کے ساتھ ہی اس کا چلنا اور اس کا لنگر انداز ہونا ہے۔ یقیناً میرا ربّ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[11:43] And it moved along with them on waves like mountains. And Noah cried unto his son, while he was keeping apart, 'O my son, embark with us and be not with the disbelievers.'
[11:43] اور وہ اُنہیں لئے ہوئے پہاڑوں جیسی موجوں میں چلتی رہی۔ اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جبکہ وہ ایک علیحدہ جگہ میں تھا۔ اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو۔

[11:44] He replied, 'I shall soon betake myself to a mountain which will shelter me from the water.' He said, 'There is no shelter for anyone this day, from the decree of Allah, excepting those to whom He shows mercy.' And the wave came in between the two; so he was among the drowned.
[11:44] اس نے جواب دیا میں جلد ہی ایک پہاڑ کی طرف پناہ (ڈھونڈ) لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔ اس نے کہا آج کے دن اللہ کے فیصلہ سے کوئی بچانے والا نہیں مگر جس پر وہ رحم کرے (صرف وہی بچے گا)۔ پس ان کے درمیان ایک موج حائل ہو گئی اور وہ غرق کئے جانے والوں میں سے ہوگیا۔

[11:45] And it was said, 'O earth, swallow thy water, and O sky, cease raining.' And the water was made to subside and the matter was ended. And the Ark came to rest on al-Judi. And it was said, 'Cursed be the wrongdoing people.'
[11:45] اور کہا گیا کہ اے زمین! اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان! تھم جا۔ اور پانی خشک کر دیا گیا اور فیصلہ صادر کردیا گیا۔ اور وہ (کشتی) جودی (پہاڑ) پر ٹھہر گئی اور کہا گیا کہ ہلاکت ہو ظالم قوم پر۔

[11:46] And Noah cried unto his Lord and said: 'My Lord, verily, my son is of my family, and surely, Thy promise is true, and Thou art the Most Just of judges.'
[11:46] اور نوح نے اپنے ربّ کو پکارا اور کہااے میرے ربّ! یقیناً میرا بیٹا بھی میرے اہل میں سے ہے اور تیرا وعدہ ضرور سچا ہے اور تُو فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔

[11:47] He said: 'O Noah, he is surely not of thy family; he is indeed a man of unrighteous conduct. So ask not of Me that of which thou hast no knowledge. I advise thee lest thou become one of the ignorant.'
[11:47] اس نے کہا اے نوح! یقیناً وہ تیرے اہل میں سے نہیں۔ بلاشبہ وہ تو سراپا ایک ناپاک عمل تھا۔ پس مجھ سے وہ نہ مانگ جس کا تجھے کچھ علم نہیں۔ میں تجھے نصیحت کرتا ہوں مبادا تُو جاہلوں میں سے ہو جائے۔

[11:48] He said: 'My Lord, I beg Thee to protect me from asking Thee that whereof I have no knowledge. And unless Thou forgive me and have mercy on me, I shall be among the losers.'
[11:48] اس نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے وہ بات پوچھوں جس (کے مخفی رکھنے کی وجہ) کا مجھے کوئی علم نہیں۔ اور اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔

[11:49] It was said, 'O Noah, descend then with peace from Us and blessings upon thee and upon peoples to be born of those with thee. And there will be other peoples whom We shall grant provision for a time, then shall a grievous punishment touch them from Us.'
[11:49] (تب) کہا گیا اے نوح! تو ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ اُتر اور ان برکتوں کے ساتھ جو تجھ پر ہیں اور ان قوموں پر بھی جو تیرے ساتھ (سوار) ہیں۔ کچھ اور قومیں (بھی) ہیں جنہیں ہم ضرور فائدہ پہنچائیں گے (لیکن) پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔

[11:50] This is of the tidings of the unseen which We reveal to thee. Thou didst not know them, neither thou nor thy people, before this. So be thou patient; for the end is for the God-fearing.
[11:50] یہ غیب کی اُن خبروں میں سے ہے جنہیں ہم تیری طرف وحی کررہے ہیں۔ تُو اس سے پہلے اسے نہیں جانتا تھا اور نہ تیری قوم (جانتی تھی)۔ پس صبر سے کام لے۔ (نیک) عاقبت یقیناً متقیوں ہی کی ہوتی ہے۔
[11:51] And to 'Ad We sent their brother Hud. He said, 'O my people, worship Allah alone. You have no God beside Him. You are but forgers of lies.
[11:51] اور عاد کی طرف (ہم نے) ان کے بھائی ہود کو (بھیجا)۔ اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور تم تو محض افتراءکرنے والے ہو۔

[11:52] 'O my people, I do not ask of you any reward therefor. My reward is not due except from Him Who created me. Will you not then understand?
[11:52] اے میری قوم! میں تم سے اس (خدمت) پر کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو اس کے سوا کسی پر نہیں جس نے مجھے پیدا کیا۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟

[11:53] 'And O my people, ask forgiveness of your Lord, then turn to Him, He will send over you clouds pouring down abundant rain, and will add strength to your strength. And turn not away sinners.'
[11:53] اور اے میری قوم! اپنے ربّ سے استغفار کرو پھر اسی کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو۔ وہ تم پر لگاتار مینہ برساتے ہوئے بادل بھیجے گا اور تمہاری قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا اور جرموں کا ارتکاب کرتے ہوئے پیٹھ پھیر کر نہ چلے جاؤ۔

[11:54] They said, 'O Hud, thou hast not brought us any clear proof, and we are not going to forsake our gods merely because of thy saying, nor are we going to believe in thee.
[11:54] انہوں نے کہا اے ہود! تُو ہمارے پاس کوئی واضح دلیل نہیں لایا ہے۔ اور ہم محض تیرے کہے میں اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور ہم تجھ پر ہرگز ایمان لانے والے نہیں ہوسکتے۔

[11:55] 'We can only say that some of our gods have visited thee with evil.' He replied, 'Surely, I call Allah to witness, and do ye also bear witness that I am clear of that which you associate as partners with God
[11:55] ہم تو اس کے سوا کچھ نہیں کہتے کہ تجھ پر ہمارے معبودوں میں سے کسی نے کوئی بد سایہ ڈال دیا ہے۔ اس نے کہا یقیناً میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں ان سے بیزار ہوں جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو۔

[11:56] 'Beside Him. So devise plans against me, all of you, and give me no respite.
[11:56] (یعنی) اس کے سوا۔ پس تم سب مل کر میرے خلاف چالیں چلو پھر مجھے کوئی مہلت نہ دو۔

[11:57] 'I have indeed put my trust in Allah, my Lord and your Lord. There is no creature that moves on the earth but He holds it by the forelock. Surely, my Lord stands on the straight path.
[11:57] یقیناً میں اللہ ہی پر توکّل کرتا ہوں جو میرا ربّ ہے اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ کوئی چلنے پھرنے والا جاندار نہیں مگر وہ (اسے) اُس کی پیشانی کے بالوں سے پکڑے ہوئے ہے۔ یقیناً میرا ربّ صراطِ مستقیم پر (ملتا) ہے۔

[11:58] 'If then, you turn away, I have already conveyed to you that with which I have been sent to you, and my Lord will make another people take your place. And you cannot harm Him at all. Surely, my Lord is Guardian over all things.'
[11:58] پس اگر تم پھر جاؤ تو میں تمہیں وہ سب باتیں پہنچا چکا ہوں جن کے ساتھ میں تمہاری طرف بھیجا گیا تھا۔ اور میرا ربّ تمہارے علاوہ کسی اور قوم کو جانشین بنادے گا اور تم اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکو گے۔ یقیناً میرا ربّ ہر چیز پر خوب محافظ ہے۔

[11:59] And when Our command came, We saved Hud and those who believed with him, by Our special mercy. And We saved them from a severe torment.
[11:59] پس جب ہمارا فیصلہ آگیا تو ہم نے ہود اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات بخشی۔

[11:60] And these were 'Ad. They denied the Signs of their Lord and disobeyed His Messengers and followed the bidding of every haughty enemy of truth.
[11:60] اور یہ ہیں عاد۔ انہوں نے اپنے ربّ کی آیات کا انکار کردیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سخت جابر (اور) سرکش کے حکم کی پیروی کرتے رہے۔
[11:61] And a curse was made to follow them in this world, and on the Day of Resurrection. Behold! the tribe of 'Ad behaved ungratefully to their Lord. Behold! cursed are 'Ad, the people of Hud!
[11:61] اور اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی اور قیامت کے دن بھی۔ خبردار! یقیناً عاد نے اپنے ربّ کا انکار کیا۔ خبردار! ہلاکت ہو عاد، قومِ ہود کے لئے۔

[11:62] And to the tribe of Thamud We send their brother Salih. He said, 'O my people worship Allah; you have no God but Him. He raised you up from the earth, and settled you therein. So ask forgiveness of Him, then turn to Him whole-heartedly. Verily, my Lord is nigh, and answers prayers.'
[11:62] اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (بھیجا)۔ اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ تمہارا اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ اسی نے زمین سے تمہیں پروان چڑھایا اور تمہیں اس میں آباد کیا۔ پس اس سے استغفار کرتے رہو پھر اسی کی طرف توبہ کے ساتھ جھکو۔ یقیناً میرا ربّ قریب ہے (اور دعا) قبول کرنے والا ہے۔

[11:63] They said, 'O Salih, thou wast among us one in whom we placed our hopes. Dost thou forbid us to worship what our fathers worshipped? And we are surely in disquieting doubt concerning that to which thou callest us.'
[11:63] انہوں نے کہا اے صالح! یقیناً تُو اس سے پہلے ہمارے اندر امیدوں کا مرجع تھا۔ کیا تو ہمیں روکتا ہے کہ اس کی پوجا کریں جسے ہمارے آباءو اجداد پوجتے رہے۔ اور ہم یقیناً اس بارہ میں جس کی طرف تو ہمیں بلاتا ہے بے چین کر دینے والے شک میں (مبتلا) ہیں۔

[11:64] He said, 'O my people, tell me: if I stand on a clear proof from my Lord, and He has granted me mercy from Himself, who then will help me against Allah, if I disobey Him? So you will not but add to my destruction.
[11:64] اس نے کہا اے میری قوم! مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر میں اپنے ربّ کی طرف سے ایک واضح حجت پر قائم ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا کی ہو تو کون مجھے اللہ سے بچانے میں میری مدد کرے گا اگر میں اُس کی نافرمانی کروں۔ پس تم تو مجھے نقصان کے سوا کسی اور چیز میں نہیں بڑھاؤ گے۔

[11:65] 'And O my people, this is the she-camel of Allah as a Sign for you, so let her alone that she may feed in Allah's earth, and touch her not with harm lest a near punishment seize you.'
[11:65] اور اے میری قوم! یہ اللہ کی (راہ میں وقف) اونٹنی تمہارے لئے ایک نشان ہے۔ پس اسے (اپنے حال پر) چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچاؤ ورنہ تمہیں ایک عنقریب پہنچنے والا عذاب پکڑلے گا۔

[11:66] But they hamstrung her; then he said, 'Enjoy yourselves in your houses for three days. This is a promise which is not a lie.'
[11:66] پھر (بھی) انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں تو اس نے کہا اپنے گھر میں بس تین دن عارضی فائدے اٹھا لو۔ یہ ایک وعدہ ہے جو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

[11:67] So when Our command came, we saved Salih and those who believed with him by Our special mercy, and We saved them from the ignominy of that day. Surely, thy Lord is Powerful, Mighty.
[11:67] پس جب ہمارا فیصلہ آگیا تو ہم نے صالح کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت کے ساتھ نجات بخشی اور اس دن کی ذلت سے بچا لیا۔ یقیناً تیرا ربّ ہی دائمی قوّت والا (اور) کامل غلبہ والا ہے۔

[11:68] And punishment overtook those who had done wrong, and they lay prostrate in their houses,
[11:68] اور جنہوں نے ظلم کیا انہیں ایک سخت گونج دار آواز نے آپکڑا۔ پس وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے۔

[11:69] As though they had never dwelt therein. Behold! Thamud behaved ungratefully to their Lord; Behold! cursed are the tribe of Thamud.
[11:69] گویا وہ ان میں کبھی بسے نہ تھے۔ خبردار! ثمود نے اپنے ربّ کا انکار کیا۔ خبردار! ثمود کے لئے ہلاکت ہو۔

[11:70] And surely, Our messengers came to Abraham with glad tidings. They said, 'We bid you peace.' He answered, 'Peace be on you,' and was not long in bringing a roasted calf.
[11:70] اور یقیناً ابراہیم کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے خوشخبری لے کر آئے۔ انہوں نے سلام کہا۔ اس نے بھی کہا سلام اور ذرا دیر نہ کی کہ ان کے پاس ایک بُھنا ہوا بچھڑا لے آیا۔
[11:71] But when he saw their hands not reaching thereto, he knew not what they were, and conceived a fear of them. They said, 'Fear not, for we have been sent to the people of Lot.'
[11:71] پھر جب اس نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اُس (کھانے) کی طرف بڑھ نہیں رہے تو اس نے انہیں غیر سمجھا اور ان سے ایک خوف سا محسوس کیا۔ انہوں نے کہا خوف نہ کر۔ یقیناً ہمیں قومِ لوط کی طرف بھیجا گیا ہے۔

[11:72] And his wife was standing by, and she too was frightened, whereupon We gave her glad tidings of the birth of Isaac and, after Isaac, of Jacob.
[11:72] اور اس کی بیوی (پاس ہی) کھڑی تھی۔ پس وہ ہنسی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی بھی۔

[11:73] She said, 'Oh, woe is me! Shall I bear a child when I am an old woman, and this my husband is an old man? This is indeed a strange thing!'
[11:73] اس نے کہا اے وائے میرا غم! کیا میں بچہ جنوں گی جبکہ میں ایک بُڑھیا ہوں اور یہ میرا خاوند بوڑھا ہے۔ یقیناً یہ تو بہت عجیب بات ہے۔

[11:74] They said, 'Dost thou wonder at Allah's decree? The mercy of Allah and His blessings are upon you, O people of the House. Surely, He is Praiseworthy, Glorious.'
[11:74] انہوں نے کہا کیا تو اللہ کے فیصلے پر تعجب کرتی ہے۔ تم پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں اے اہلِ بیت! یقیناً وہ صاحبِ حمد (اور) بہت بزرگی والا ہے۔

[11:75] And when fear left Abraham, and the glad tidings came to him, he began disputing with Us about the people of Lot.
[11:75] پھر جب ابراہیم سے خوف جاتا رہا اور اُس کے پاس خوشخبری آ گئی تو وہ ہم سے لوط کی قوم سے متعلق بحث کرنے لگا۔

[11:76] Indeed, Abraham was clement, tender-hearted, and oft-turning to God.
[11:76] یقیناً ابراہیم بہت ہی بردبار، نرم دل (اور) جھکنے والا تھا۔

[11:77] 'O Abraham, turn away from this. Surely, the command of thy Lord has gone forth, and surely, there is coming to them a punishment that cannot be averted.'
[11:77] اے ابراہیم! اس (بات) سے کنارہ کر لے۔ یقیناً تیرے ربّ کا فیصلہ صادر ہو چکا ہے اور یقیناً اُن پر ایک نہ ٹالا جانے والا عذاب آئے گا۔

[11:78] And when Our messengers came to Lot, he was grieved on account of them and felt helpless on their behalf and said, 'This is a distressful day.'
[11:78] اور جب ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے ناخوش ہوا اور ان کے باعث دل گرفتہ ہوا اور کہا یہ بڑا سخت دن ہے۔



[11:79] And his people came running towards him, trembling with rage; and before this too they used to do evil. He said, 'O my people, these are my daughters; they are purer for you. So fear Allah and disgrace me not in the presence of my guests. Is there not among you any rightminded man?'
[11:79] اور اس کی قوم اس کی طرف دوڑی چلی آئی جبکہ اس سے پہلے بھی وہ بُرائیاں کیا کرتے تھے۔ اس نے کہا اے میری قوم! یہ میری بیٹیاں ہیں۔ یہ تمہارے نزدیک بھی بہت پاکیزہ ہیں۔ پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور مجھے میرے مہمانوں میں رُسوا نہ کرو۔ کیا تم میں ایک بھی عقل والا نہیں؟

[11:80] They answered, 'Thou surely knowest that we have no claim on thy daughters, and thou surely knowest what we desire.'
[11:80] انہوں نے (بات کو بَل دیتے ہوئے) جواب دیا: تُو اچھا بھلا جانتا ہے کہ ہمارا تیری بیٹیوں کے معاملہ میں کوئی حق نہیں اور یقیناً تو وہ بھی جانتا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔
[11:81] He said, 'Would that I had power to deal with you, or I should betake myself to a mighty support for shelter.'
[11:81] اس نے کہا اے کاش! تمہارے مقابلہ کی مجھ میں طاقت ہوتی یا میں کسی مضبوط سہارے کی پناہ لے سکتا۔

[11:82] The messengers said, 'O Lot, we are the messengers of thy Lord. They shall by no means reach thee. So depart with thy family in a part of the night, and let none of you look back, but thy wife. Surely, what is going to befall them shall also befall her. Verily, their appointed time is the morning. Is not the morning nigh?'
[11:82] انہوں نے کہا اے لوط! یقیناً ہم تیرے ربّ کے بھیجے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ ہرگز تجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ پس رات کے ایک حصہ میں اپنے اہل سمیت گھر سے نکل جا اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے مگر تیری بیوی، یقیناً اسے بھی وہی مصیبت پہنچے گی جو انہیں پہنچنے والی ہے۔ ان کا موعود وقت صبح ہے۔ کیا صبح قریب نہیں ہے؟

[11:83] So when Our command came, We turned that town upside down and We rained upon it stones of clay, layer upon layer,
[11:83] پس جب ہمارا فیصلہ آگیا تو ہم نے اس (بستی) کو تہ و بالا کر دیا اور اس پر ہم نے تہ بہ تہ خشک مٹی سے بنے ہوئے پتھروں کی بارش برسا دی۔

[11:84] Marked for them in the decree of thy Lord. And such punishment is not far from the wrongdoers of the present age.
[11:84] جو تیرے ربّ کے نزدیک نشان لگائے ہوئے تھے۔ اور یہ (سلوک) ظالموں سے بعید نہیں۔

[11:85] And to Midian We sent their brother Shu'aib. He said, 'O my people, worship Allah. You have no God other than Him. And give not short measure and short weight. I see you in a state of prosperity and I fear for you the punishment of a destructive day.
[11:85] اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (ہم نے بھیجا)۔ اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور ماپ اور تول میں کمی نہ کیا کرو۔ یقیناً میں تمہیں دولت مند پاتا ہوں اور میں تم پر ایک گھیر لینے والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

[11:86] 'And O my people, give full measure and full weight with equity, and defraud not people of their things and commit not iniquity in the earth, causing disorder.
[11:86] اور اے میری قوم! ماپ اور تول کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کی چیزیں انہیں کم کر کے نہ دیا کرو اور زمین میں مفسد بنتے ہوئے بد امنی نہ پھیلاؤ۔

[11:87] 'That which is left with you by Allah is better for you, if you are believers. And I am not a keeper over you.'
[11:87] اللہ کی طرف سے جو (تجارت میں) بچتا ہے وہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم (سچے) مومن ہو۔ اور میں تم پر نگران نہیں۔

[11:88] They replied, 'O Shu'aib, does thy Prayer bid thee that we should leave what our fathers worshipped, or that we cease to do with our property what we please? Thou art indeed very intelligent and rightminded.'
[11:88] انہوں نے کہا اے شعیب! کیا تیری نماز تجھے حکم دیتی ہے کہ ہم اُسے چھوڑ دیں جس کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے یا ہم اپنے اموال میں وہ (تصرف نہ) کریں جو ہم چاہیں۔ یقیناً تو ضرور بڑا بردبار (اور) عقل والا (بنا پھرتا) ہے۔



[11:89] He said, 'O my people, tell me: if I stand on a clear evidence from my Lord, and He has provided me from Himself with a handsome provision, what answer will you give to Him? And I do not desire to do against you the very thing which I ask you not to do. I only desire reform as far as I can. There is no power in me save through Allah. In Him do I trust and to Him do I return.
[11:89] اس نے کہا اے میری قوم! مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر میں اپنے ربّ کی طرف سے ایک روشن حجت پر قائم ہوں اور وہ مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ رزق عطا کرتا ہے (پھر بھی کیا میں وہی کروں جو تم چاہتے ہو)۔ جبکہ میں کوئی ارادہ نہیں رکھتا کہ جن باتوں سے تمہیں منع کرتا ہوں خود میں وہی کرنے لگ جاؤں۔ میں تو صرف حسبِ توفیق اصلاح چاہتا ہوں۔ اور اللہ کی تائید کے سوا مجھے کوئی مدد حاصل نہیں۔ اسی پر میں توکل کرتا ہوں اور اسی کی طرف جھکتا ہوں۔

[11:90] 'And O my people, let not your hostility towards me lead you to this that there should befall you the like of that which befell the people of Noah or the people of Hud or the people of Salih; and the people of Lot are not far from you.
[11:90] اور اے میری قوم! میری دشمنی تمہیں ہرگز ایسی بات پر آمادہ نہ کرے کہ تمہیں بھی ویسی مصیبت پہنچے جیسی نوح کی قوم کو اور ہود کی قوم کو اور صالح کی قوم کو پہنچی تھی۔ اور لوط کی قوم بھی تم سے کچھ دُور نہیں۔
[11:91] 'And seek forgiveness of your Lord; then turn to Him wholeheartedly. Verily, my Lord is Merciful, Most Loving.'
[11:91] اور اپنے ربّ سے استغفار کرو پھر اسی کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو۔ یقیناً میرا ربّ بار بار رحم کرنے والا (اور) بہت محبت کرنے والا ہے۔

[11:92] They replied, 'O Shu'aib, we do not understand much of that which thou sayest, and surely, we see that thou art weak among us. And were it not for thy tribe, we would surely stone thee. And thou holdest no strong position among us.'
[11:92] انہوں نے کہا اے شعیب! تُو جو کہتا ہے اس میں سے بہت سا ہم سمجھ نہیں سکتے جبکہ تجھے ہم اپنے درمیان بہت کمزور دیکھتے ہیں۔ اور اگر تیرا قبیلہ نہ ہوتا تو ہم ضرور تجھے سنگسار کر دیتے اور تو ہمارے مقابل پر کوئی غلبہ نہیں رکھتا۔

[11:93] He said, 'O my people, is my tribe mightier with you than Allah? And you have cast Him behind your backs as neglected. Surely, my Lord encompasses all that you do.
[11:93] اس نے کہا اے میری قوم! کیا میرا قبیلہ تمہارے نزدیک اللہ سے زیادہ طاقتور ہے اور تم نے اسے ایک ناقابلِ اعتناءچیز سمجھ کر پسِ پشت ڈال رکھا ہے۔ یقیناً میرا ربّ جو تم کرتے ہو اسے گھیرے ہوئے ہے۔



[11:94] 'And O my people, act as best you can, I too am acting. You will soon know on whom lights a punishment that will disgrace him, and who it is that is a liar. And wait; surely, I wait with you.'
[11:94] اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ جو کر سکتے ہو کرتے رہو۔ یقیناً میں بھی کچھ کرتا رہوں گا۔ عنقریب تم جان لو گے کہ کسے وہ عذاب آلے گا جو اسے رسوا کردے گا اور(تم جان لو گے کہ) کون ہے وہ جو جھوٹا ہے۔ اور نظر رکھو۔ یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ نظر رکھنے والا ہوں۔

[11:95] And when Our command came, We saved Shu'aib and those who had believed with him by Our special mercy; and chastisement seized those who had done wrong, so that they lay prostrate in their houses,
[11:95] اور جب ہمارا فیصلہ آگیا تو ہم نے شعیب کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت کے ساتھ نجات بخشی۔ اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا انہیں ایک گونج دار عذاب نے پکڑ لیا۔ پس وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بَل پڑے رہ گئے۔

[11:96] As though they had never dwelt therein. Behold! how Midian was cut off, even as Thamud had been cut off.
[11:96] گویا کہ وہ ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ خبردار! مدین کے لئے بھی اسی طرح ہلاکت ہو جیسے قومِ ثمود ہلاک ہوئی۔

[11:97] And, surely, We sent Moses with Our Signs and manifest authority
[11:97] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو اپنے نشانات اور ایک روشن برہان کے ساتھ بھیجا۔

[11:98] To Pharaoh and his chiefs; but they followed the command of Pharaoh, and the command of Pharaoh was not at all rightful.
[11:98] فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف۔ تو انہوں نے فرعون کے حکم کی پیروی کی جبکہ فرعون کا حکم درست نہ تھا۔

[11:99] He will go before his people on the Day of Resurrection and will bring them down into the Fire, even as cattle are brought to a wateringplace. And evil is the wateringplace arrived at.
[11:99] قیامت کے دن وہ اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا اور انہیں آگ کے گھاٹ پر لااُتارے گا۔ اور بہت ہی برا گھاٹ ہے جس پر لے جایا جاتا ہے۔

[11:100] And a curse was made to follow them in this life and on the Day of Resurrection. Evil is the gift which shall be given them.
[11:100] اور اس (دنیا) میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی اور قیامت کے دن بھی۔ کیا ہی بُری عطا ہے جو کی گئی۔
[11:101] That is of the tidings of the ruined cities, We relate it to thee. Of them some are standing and some have been mown down like the harvest.
[11:101] یہ اُن بستیوں کی خبروں میں سے (ایک خبر) ہے جس کا قصّہ ہم تیرے سامنے بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض قائم ہیں اور بعض کاٹ پھینکی گئیں۔

[11:102] And We did not wrong them, but they wronged themselves; and their gods on whom they called beside Allah were of no avail to them at all when the command of thy Lord came; and they added to them naught but perdition.
[11:102] اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ پس جب تیرے ربّ کا فیصلہ آگیا تو ان کے وہ معبود اُن کے کچھ بھی کام نہ آسکے جن کو وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے۔ اور انہوں نے انہیں ہلاکت کے سوا کسی اور چیز میں نہیں بڑھایا۔

[11:103] Such is the grasp of thy Lord when He seizes the cities while they are doing wrong. Surely, His grasp is grievous and severe.
[11:103] اور تیرے ربّ کی گرفت اسی طرح ہوتی ہے جب وہ بستیوں کو اس حال میں پکڑتا ہے کہ وہ ظالم ہوتی ہیں۔ یقیناً اس کی پکڑ بڑی اذیت ناک (اور) بڑی سخت ہے۔

[11:104] In that surely is a Sign for him who fears the punishment of the Hereafter. That is a day for which all mankind shall be gathered together and that is a day the proceedings of which shall be witnessed by all.
[11:104] یقیناً اس بات میں ایک عظیم نشان ہے اُس کے لئے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو۔ یہ وہ دن ہے جس کے لئے لوگوں کو جمع کیا جائے گا اور یہ وہ دن ہے جس کی شہادت دی گئی ہے۔

[11:105] And We delay it not save for a computed term.
[11:105] اور ہم اُسے پیچھے نہیں ڈالیں گے مگر ایک گِنے ہوئے معیّن وقت تک۔

[11:106] The day it comes, no soul shall speak except by His permission; then some of them will prove unfortunate and others fortunate.
[11:106] جس دن وہ آجائے گا تو کوئی جان بھی اس کے اِذن کے بغیر کلام نہ کر سکے گی۔ پس ان میں سے بدبخت بھی ہیں اور خوش نصیب بھی۔

[11:107] As for those who will prove unfortunate, they shall be in the Fire, wherein there shall be for them sighing and sobbing,
[11:107] پس وہ لوگ جو بدبخت ہوئے تو وہ آگ میں ہوں گے۔ اس میں ان کے لئے چلاّنا اور چیخنا ہے۔

[11:108] Abiding therein so long as the heavens and the earth endure, excepting what thy Lord may will. Surely, thy Lord does bring about what He pleases.
[11:108] وہ اس میں رہنے والے ہیں جب تک کہ آسمان اور زمین باقی ہیں سوائے اس کے جو تیرا ربّ چاہے۔ یقیناً تیرا ربّ جس چیز کا ارادہ کرے اسے ضرور کرکے رہتا ہے۔

[11:109] But as for those who will prove fortunate, they shall be in Heaven; abiding therein so long as the heavens and the earth endure, excepting what thy Lord may will — a gift that shall not be cut off.
[11:109] اور وہ لوگ جو خوش نصیب بنائے گئے تو وہ جنت میں ہوں گے۔ وہ اس میں رہنے والے ہیں جب تک کہ آسمان اور زمین باقی ہیں سوائے اس کے جو تیرا ربّ چاہے۔ یہ ایک نہ کاٹی جانے والی جزا کے طور پر ہوگا۔

[11:110] So be not in doubt concerning that which these people worship. They only worship as their fathers worshipped before, and We shall surely pay them in full their portion undiminished.
[11:110] پس یہ لوگ جس (باطل) کی عبادت کرتے ہیں اس کے متعلق تُو کسی شک میں مبتلا نہ ہو۔ یہ عبادت نہیں کرتے مگر ویسی ہی جیسی پہلے سے ان کے آباءو اجداد کرتے رہے ہیں اور یقیناً ہم انہیں ان کا حصّہ کم کئے بغیر پورا پورا ادا کریں گے۔
[11:111] And We certainly gave Moses the Book, but differences were created therein; and had it not been for a word already gone forth from thy Lord, surely, the matter would have been decided between them long before; and now these people are in a disquieting doubt concerning it.
[11:111] اور ہم نے یقیناً موسیٰ کو بھی کتاب دی تھی تو اس میں بھی اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تیرے ربّ کی طرف سے پہلے ہی ایک فرمان گزر نہ چکا ہوتا تو ضرور ان کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا۔ اور وہ یقیناً اس کے متعلق ایک بے چین کرنے والے شک میں مبتلا ہیں۔

[11:112] And surely, the works of all these have not yet been requited but thy Lord will certainly repay them in full, according to their works. He is surely well aware of all that they do.
[11:112] اور یقیناً تیرا ربّ ان سب کو ان کے اعمال کا ضرور پورا پورا بدلہ دے گا۔ یقیناً وہ اس سے جو وہ کرتے ہیں ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔

[11:113] So stand thou upright, as thou hast been commanded, and also those who have turned to God with thee; and exceed ye not the bounds, O believers; for surely, He sees what you do.
[11:113] پس جیسے تجھے حکم دیا جاتا ہے (اس پر) مضبوطی سے قائم ہو جا اور وہ بھی (قائم ہو جائیں) جنہوں نے تیرے ساتھ توبہ کی ہے۔ اور حد سے نہ بڑھو۔ یقیناً وہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[11:114] And incline not toward those who do wrong, lest the Fire touch you. And you shall have no friends beside Allah, nor shall you be helped.
[11:114] اور ان لوگوں کی طرف نہ جھکو جنہوں نے ظلم کیا ورنہ تمہیں بھی آگ آ پکڑے گی۔ اور اللہ کو چھوڑ کر تمہارے کوئی سرپرست نہ ہوں گے۔ پھر تم کوئی مدد نہیں دیئے جاؤگے۔

[11:115] And observe Prayer at the two ends of the day, and in the hours of the night that are nearer the day. Surely, good works drive away evil works. This is a reminder for those who would remember.
[11:115] اور دن کے دونوں کناروں پر نماز کو قائم کر اور رات کے کچھ ٹکڑوں میں بھی۔ یقیناً نیکیاں بدیوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ نصیحت کرنے والوں کے لئے ایک بہت بڑی نصیحت ہے۔

[11:116] And be thou steadfast; for surely, Allah suffers not the reward of the righteous to perish.
[11:116] اور صبر کر۔ پس اللہ احسان کرنے والوں کا اجر ہرگز ضائع نہیں کرتا۔

[11:117] Why, then, were there not among the generations before you persons possessed of understanding who would have forbidden corruption in the earth — except a few of those whom We saved from among them? But the wrongdoers followed that by which they were afforded ease and comfort, and they became guilty.
[11:117] پس کیوں نہ تم سے پہلے زمانوں میں کچھ ایسے صاحبِ عقل لوگ ہوئے جو زمین میں فساد سے روکتے۔ ہاں مگر اُن چند ایک کا معاملہ الگ ہے جن کو ہم نے اُن میں سے نجات دی۔ اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہوں نے اُس کی پیروی کی جس کی بِنا پر وہ (پہلے لوگ) سرکش ٹھہرائے گئے اور وہ مجرم (لوگ) تھے۔

[11:118] And thy Lord would not destroy the cities unjustly while the people thereof were righteous.
[11:118] اور تیرا ربّ ایسا نہیں کہ بستیوں کو از رہِ ظلم ہلاک کر دے جبکہ ان کے رہنے والے اصلاح کر رہے ہوں۔

[11:119] And if thy Lord had enforced His will, He would have surely made mankind one people; but they would not cease to differ,
[11:119] اور اگر تیرا ربّ چاہتا تو لوگوں کو ایک ہی اُمّت بنا دیتا مگر وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے۔

[11:120] Save those on whom thy Lord has had mercy, and for this has He created them. But the word of thy Lord shall be fulfilled: 'Verily, I will fill Hell with the disobedient Jinn and men all together.'
[11:120] سوائے اس کے جس پر تیرا ربّ رحم کرے اور اِسی خاطر اس نے انہیں پیدا کیا تھا۔ اور تیرے ربّ کی یہ بات بھی پوری ہوئی کہ میں ضرور جہنم کو جنوں اور عوام الناس سب سے بھر دوں گا۔
[11:121] And all of the tidings of the Messengers, whereby We make thy heart firm, We relate unto thee. And herein has come to thee the truth and an exhortation and a reminder for believers.
[11:121] اور وہ سب جو ہم انبیاءکی خبروں میں سے تیرے سامنے بیان کرتے ہیں وہ ہے جس کے ذریعہ سے ہم تیرے دل کو تقویت دیتے ہیں۔ اور ان (خبروں) میں تیرے پاس حق آچکا ہے اور نصیحت کی بات بھی اور مومنوں کے لئے ایک بڑی عبرت بھی۔

[11:122] And say to those who believe not: 'Act as best you can, we too are acting.
[11:122] اور تُو ان سے کہہ دے جو ایمان نہیں لاتے کہ اپنی جگہ جو کر سکتے ہو کرتے رہو۔ ہم بھی یقیناً کچھ کرنے والے ہیں۔

[11:123] 'And wait ye, we too are waiting.'
[11:123] اور انتظار کرو۔ ہم بھی یقیناً انتظار کرنے والے ہیں۔

[11:124] And to Allah belongs the hidden things of the heavens and the earth, and to Him shall the whole affair be referred. So worship Him and put thy trust in Him alone. And thy Lord is not unmindful of what you do.
[11:124] اور آسمانوں اور زمین کا غیب اللہ ہی کا ہے اور اسی کی طرف معاملہ تمام تر لوٹایا جاتا ہے۔ پس اس کی عبادت کر اور اس پر توکل کر۔ اور تیرا ربّ اس سے غافل نہیں ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔