Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 10: Yunus یُونس النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[10:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[10:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[10:2] Alif Lam Ra. These are the verses of the Book that is full of wisdom.
[10:2] اَنَا اللّٰہُ اَرٰی: میں اللہ ہوں۔ میں دیکھتا ہوں۔ یہ ایک حکمت والی کتاب کی آیات ہیں۔

[10:3] Is it a matter of wonder for men that We have inspired a man from among them, saying, 'Warn mankind and give glad tidings to those who believe that they have a true rank of honour with their Lord?' The disbelievers say, 'Surely, this is a manifest enchanter.'
[10:3] کیا لوگوں کے لئے تعجب انگیز ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک شخص کی طرف وحی نازل کی (اِس حکم کے ساتھ) کہ لوگوں کو ڈرا اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں خوشخبری دے کہ ان کا قدم ان کے ربّ کے نزدیک سچائی پر ہے۔ کافروں نے کہا یقیناً یہ تو ایک کھلا کھلا جادوگر ہے۔

[10:4] Verily, your Lord is Allah Who created the heavens and the earth in six periods, then He settled Himself on the Throne; He governs everything. There is no intercessor with Him save after His permission. That is Allah, your Lord, so worship Him. Will you not, then, be admonished?
[10:4] یقیناً تمہارا ربّ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔ پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا۔ وہ ہر معاملہ کو تدبیر سے کرتا ہے۔ کوئی شفاعت کرنے والا نہیں مگر اس کی اجازت کے بعد۔ یہ ہے اللہ تمہارا ربّ۔ پس اُسی کی عبادت کرو۔ کیا تم نصیحت حاصل نہیں کروگے؟

[10:5] To Him shall you all return. The promise of Allah is true. Surely, He originates the creation; then He reproduces it, that He may reward those who believe and do good works, with equity; and as for those who disbelieve, they shall have a drink of boiling water, and a painful punishment, because they disbelieved.
[10:5] اسی کی طرف تم سب کا لوٹ کر جانا ہے۔ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے۔ یقینا وہ تخلیق کا آغاز بھی کرتا ہے پھر اسے دہراتا بھی ہے تا کہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے انصاف کے ساتھ جزا دے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے کھولتا ہوا پانی بطور مشروب اور درد ناک عذاب ہوگا بسبب اس کے جو وہ انکار کیا کرتے تھے۔

[10:6] He it is Who made the sun radiate a brilliant light and the moon reflect a lustre, and ordained for it stages, that you might know the number of years and the reckoning of time. Allah has not created this but in truth. He details the Signs for a people who have knowledge.
[10:6] وہی ہے جس نے سورج کو روشنی کا ذریعہ بنایا اور چاند کو نور، اور اس کے لئے منزلیں مقرر کیں تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب سیکھ لو۔ اللہ نے یہ (سب کچھ) پیدا نہیں کیا مگر حق کے ساتھ۔ وہ آیات کو ایک ایسی قوم کے لئے کھول کھول کر بیان کرتا ہے جو علم رکھتے ہیں۔

[10:7] Verily, in the alternation of night and day, and in all that Allah has created in the heavens and the earth there are Signs for a God-fearing people.
[10:7] یقیناً رات اور دن کے اَدلنے بدلنے میں اور اس میں جو اللہ نے آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ایک تقویٰ کرنے والی قوم کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔

[10:8] Those who look not for the meeting with Us and are content with the life of this world and feel at rest therewith, and those who are heedless of Our Signs —
[10:8] یقیناً وہ لوگ جو ہماری ملاقات کی توقع نہیں رکھتے اور دنیوی زندگی پر راضی ہو چکے ہیں اور اسی پر مطمئن ہو گئے ہیں اور وہ لوگ بھی جو ہمارے نشانات سے غافل ہیں۔

[10:9] It is these whose abode in Fire, because of what they earned.
[10:9] یہی وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا آگ ہے بسبب اس کے جو وہ کَسَب کرتے رہے۔

[10:10] But as for those who believe, and do good works — their Lord will guide them because of their faith. Rivers shall flow beneath them in the Gardens of Bliss.
[10:10] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کا ربّ انہیں ان کے ایمان کی بدولت ہدایت دے گا۔ نعمتوں والی جنتوں کے درمیان ان کے زیرتصرف نہریں بہہ رہی ہوں گی۔
[10:11] Their prayer therein shall be, 'Glory be to Thee, O Allah!' and their greeting therein shall be, 'Peace.' And the conclusion of their prayer shall be, 'All praise be to Allah, the Lord of the worlds.'
[10:11] وہاں ان کا اعلان یہ ہوگا کہ اے (ہمارے) اللہ! تو پاک ہے اور وہاں ان کا خیرسگالی کا کلمہ سلام ہوگا اور اُن کا آخری اعلان یہ ہوگا کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[10:12] And if Allah were to hasten for men the ill they have earned as they would hasten on the acquisition of wealth, the end of their term of life would have been already brought upon them. But We leave those who look not for the meeting with Us to wander distractedly in their transgression.
[10:12] اور اگر اللہ لوگوں کی شرارت کا بدلہ اسی تیزی سے ان کو دے دیتا جس تیزی سے وہ خیر طلب کرتے ہیں تو انہیں ان کی اَجَل کا فیصلہ سنا دیا جاتا۔ پس ہم اُن لوگوں کو جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے ان کی سرکشی میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں۔

[10:13] And when trouble befalls a man, he calls on Us, lying on his side, or sitting, or standing; but when We have removed his trouble from him, he goes his way as though he had never called on Us for the removal of the trouble that befell him. Thus it is that the doings of the extravagant are given a fair appearance in their eyes.
[10:13] اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچے تو اپنے پہلو کے بل (لیٹے ہوئے) یا بیٹھے ہوئے یا کھڑے ہوئے ہمیں پکارتا ہے۔ مگر جب ہم اس سے اس کی تکلیف دور کر دیتے ہیں تو وہ یوں گزر جاتا ہے جیسے اس نے کبھی ہمیں اس دکھ کی طرف بلایا ہی نہ ہو جو اُسے پہنچا ہو۔ اسی طرح حد سے بڑھنے والوں کو خوبصورت بنا کر دکھایا جاتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[10:14] And We destroyed the generations before you when they did wrong; and there came to them their Messengers with clear Signs, but they would not believe. Thus do We requite the guilty people.
[10:14] اور یقیناً ہم نے تم سے پہلے کتنے ہی زمانوں کے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا جب انہوں نے ظلم کئے حالانکہ ان کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے نشانات لے کر آئے۔ اور وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ ایمان لے آتے۔ اسی طرح ہم مجرم قوم کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[10:15] Then, We made you their successors in the earth after them, that We might see how you would act.
[10:15] پھر ہم نے تمہیں ان کے بعد زمین میں جانشین بنادیا تا کہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔



[10:16] And when Our clear Signs are recited unto them, those who look not for the meeting with Us say, 'Bring a Qur'an other than this or change it.' Say, 'It is not for me to change it of my own accord. I only follow what is revealed to me. Indeed, I fear, if I disobey my Lord, the punishment of an awful day.'
[10:16] اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ لوگ جو ہماری ملاقات کی توقع نہیں رکھتے کہتے ہیں اس کی بجائے کوئی اور قرآن لے آیا اِسے ہی تبدیل کردے۔ تو کہہ دے کہ مجھے اختیار نہیں کہ میں اسے اپنی طرف سے بدل دوں۔ میں نہیں پیروی کرتا مگر اُسی کی جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے۔ اگر میں اپنے ربّ کی نافرمانی کروں تو میں یقیناً ایک عظیم دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

[10:17] Say, 'If Allah had so willed, I should not have recited it to you nor would He have made it known to you. I have indeed lived among you a whole lifetime before this. Will you not then understand?'
[10:17] تو کہہ دے اگر اللہ چاہتا تو میں تم پر اس کی تلاوت نہ کرتا اور نہ وہ (اللہ) تمہیں اس پر مطلع کرتا۔ پس میں اس (رسالت) سے پہلے بھی تمہارے درمیان ایک لمبی عمر گزار چکا ہوں، تو کیا تم عقل نہیں کرتے؟

[10:18] Who is then more unjust than he who forges a lie against Allah or he who treats His Signs as lies? Surely, the guilty shall never prosper.
[10:18] پس اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا یا اس کی آیات کو جھٹلایا۔ حقیقت یہی ہے کہ مجرم کبھی کامیاب نہیں ہوا کرتے۔

[10:19] And they worship, instead of Allah, that which neither harms them nor profits them; and they say, 'These are our intercessors with Allah.' Say, 'Would you inform Allah of something He knows not in the heavens or in the earth?' Holy is He, and high exalted above all that which they associate with Him.
[10:19] اور وہ اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع پہنچا سکتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ (سب) اللہ کے حضور ہماری شفاعت کرنے والے ہیں۔ تُو پوچھ کہ کیا تم اللہ کو وہ خبر دیتے ہو جس (کے وجود) کا اُسے نہ آسمانوں میں کوئی علم ہے نہ زمین میں۔ پاک ہے وہ اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[10:20] And mankind were but one community, then they differed among themselves; and had it not been for a word that had gone before from thy Lord, it would have already been judged between them concerning that in which they differed.
[10:20] اور تمام انسان نہیں تھے مگر ایک ہی امت۔ پھر انہوں نے اختلاف شروع کر دیا۔ اور اگر تیرے ربّ کی طرف سے (قضاءو قدر کا) فرمان صادر نہ ہو چکا ہوتا تو اُن کے درمیان اس کا فیصلہ نپٹا دیا جاتا جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔
[10:21] And they say, 'Why has not a Sign been sent down to him from his Lord?' Say, 'The unseen belongs only to Allah. So wait; I am with you among those who wait.'
[10:21] اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے ربّ کی طرف سے کوئی آیت کیوں نہیں اتاری جاتی؟ تو کہہ دے کہ یقیناً غیب (پر تسلّط) اللہ ہی کا ہے۔ پس انتظار کرو، یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

[10:22] And when We make people taste of mercy after adversity has touched them, behold, they begin to plan against Our Signs. Say, 'Allah is swifter in planning.' Surely, Our messengers write down all that you plan.
[10:22] اور جب ہم لوگوں کو ایک رحمت کا مزا چکھاتے ہیں کسی ایسی تکلیف کے بعد جو اُنہیں پہنچ چکی ہو تو اچانک ہماری آیات میں مکر کرنا اُن کا وطیرہ ہو جاتا ہے۔ اُن سے کہہ دے کہ اللہ (جوابی) مکر میں سب سے زیادہ تیز ہے۔ ہمارے بھیجے ہوئے ایلچی اُسے یقیناً لکھ رہے ہیں جو تم فریب کر رہے ہو۔

[10:23] He it is Who enables you to journey through land and sea until, when you are on board the ships and they sail with them with a fair breeze and they rejoice in it, there overtakes them (the ships) a violent wind and the waves come on them from every side and they think they are encompassed, then they call upon Allah, purifying their religion for Him, saying, 'If Thou deliver us from this, we will surely be of the thankful.'
[10:23] وہی ہے جو تمہیں خشکی پر بھی چلاتا ہے اور تری میں بھی یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو اور وہ خوشگوار ہواؤں کی مدد سے اُنہیں لئے ہوئے چلتی ہیں اور وہ اس سے بہت خوش ہوتے ہیں تو اچانک سخت تیز ہوا انہیں آ لیتی ہے اور موج ہر طرف سے اُن کی طرف بڑھتی ہے اور وہ گمان کرنے لگتے ہیں کہ وہ گھیر لئے گئے ہیں، تب وہ اللہ کو پکارتے ہیں دین کو اُسی کے لئے خالص کرتے ہوئے کہ اگر تو ہمیں اس سے نجات دےدے تو یقیناً ہم شکر گزاروں میں سے ہوجائیں گے۔

[10:24] But when He has delivered them, lo! they begin to commit excesses in the earth wrongfully. O ye men, your excesses are only against your own selves. Have the enjoyment of the present life. Then to Us shall be your return; and We will inform you of what you used to do.
[10:24] پس جب وہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو وہ زمین میں ناحق بغاوت کرنے لگتے ہیں۔ اے لوگو! یقیناً تمہاری بغاوت تمہارے اپنے ہی خلاف ہے۔ (تمہیں) دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے پھر ہماری طرف ہی تمہارا لوٹ کر آنا ہے۔ پھر ہم تمہیں ان اعمال کی خبر دیں گے جو تم کیا کرتے تھے۔

[10:25] The likeness of the present life is only as water which We send down from the clouds, then there mingles with it the produce of the earth, of which men and cattle eat till, when the earth receives its ornature and looks beautiful and its owners think that they have power over it, there comes to it Our command by night or by day and We render it a field that is mown down, as if nothing had existed there the day before. Thus do We expound the Signs for a people who reflect.
[10:25] یقیناً دنیا کی زندگی کی مثال تو اس پانی کی طرح ہے جسے ہم نے آسمان سے اتارا تو اس میں زمین کی روئیدگی گھل مل گئی جس میں سے انسان بھی کھاتے ہیں اور مویشی بھی۔ یہاں تک کہ جب زمین اپنے سنگھار پہن لیتی ہے اور خوب سج جاتی ہے اور اس کے رہنے والے یہ گمان کرنے لگتے ہیں کہ وہ اس پر پورا اختیار رکھتے ہیں تو ہمارا فیصلہ رات یا دن (کسی وقت بھی) اسے آ لیتا ہے اور ہم اُسے ایک ایسے کٹے ہوئے کھیت کی طرح کر دیتے ہیں (جو پھل لانے سے پہلے ہی کٹ گرا ہو) گویا کل تک اس کا کوئی وجود نہ تھا۔ اسی طرح ہم غور وفکر کرنے والوں کے لئے نشانات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔

[10:26] And Allah calls to the abode of peace, and guides whom He pleases to the straight path.
[10:26] اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

[10:27] For those who do good deeds, there shall be the best reward and yet more blessings. And neither darkness nor ignominy shall cover their faces. It is these who are the inmates of Heaven; therein shall they abide.
[10:27] جن لوگوں نے احسان کئے ان کے لئے سب سے حسین جزا ہے اور اس سے بھی زیادہ۔ اور ان کے چہروں پر کبھی سیاہی اور ذلت نہیں چھائے گی۔ یہی اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

[10:28] And as for those who do evil deeds, the punishment of an evil shall be the like thereof, and ignominy shall cover them. They shall have none to protect them against Allah. And they shall look as if their faces had been covered with dark patches of night. It is these who are the inmates of the Fire; therein shall they abide.
[10:28] اور وہ لوگ جنہوں نے بدیاں کمائیں (ان کےلئے) ہر بدی کی جزا اس جیسی ہی ہوگی اور ان پر ذلت چھا جائے گی۔ اللہ سے ان کو کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔ گویا ان کے چہرے ایک رات کے اندھیرا کر دینے والے ٹکڑے سے ڈھانپ دیئے گئے ہیں۔یہی آگ والے لوگ ہیں وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[10:29] And remember the day when We shall gather them all together, then shall We say to those who ascribed partners to God, "Stand back in your places, you and your 'partners'". Then We shall separate them widely, one from another, and their 'partners' will say: 'It was not us that you worshipped.
[10:29] اور (یاد رکھو) وہ دن جب ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر ہم ان سے جنہوں نے شرک کیا کہیں گے اپنی جگہ پر تم (بھی) رُک جاؤ اور تمہارے شریک بھی۔ پھر ہم ان کے درمیان تفریق کردیں گے اور ان کے (مزعومہ) شریک کہیں گے تم ہماری عبادت تو نہیں کیا کرتے تھے۔

[10:30] 'So Allah is now sufficient as a Witness between us and you. We were certainly unaware of your worship.'
[10:30] پس اللہ ہی ہمارے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی ہے۔ یقیناً ہم تمہارے عبادت کرنے سے بے خبر تھے۔
[10:31] There shall every soul realize what it shall have sent on before. And they shall be brought back to Allah, their true Master, and all that they used to forge shall be lost to them.
[10:31] وہاں ہر رُوح جان لے گی جو وہ کرتی رہی ہے اور وہ اپنے حقیقی مولیٰ اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے اور اُن سے جاتا رہے گا جو وہ افترا کیا کرتے تھے۔

[10:32] Say, 'Who provides sustenance for you from the heaven and the earth? Or who is it that has power over the ears and the eyes? And who brings forth the living from the dead and brings the dead out of the living? And who governs all affairs?' They will say, 'Allah'. Then say, 'Will you not then seek His protection?'
[10:32] پوچھ کہ کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر اختیار رکھتا ہے اور زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اور مُردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون ہے جو نظامِ کائنات کو تدبیر سے چلاتا ہے۔ پس وہ کہیں گے کہ اللّٰہ ۔ تُو کہہ دے کہ پھر کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کروگے؟

[10:33] Such is Allah, your true Lord. So what would you have after discarding the truth except error? How then are you being turned away from the truth?
[10:33] پس وہی ہے اللہ تمہارا حقیقی ربّ۔ پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا رہ جاتا ہے۔ پس تم کہاں پھرائے جا رہے ہو۔

[10:34] Thus is the word of thy Lord proved true against those who rebel, that they believe not.
[10:34] اسی طرح تیرے ربّ کا فرمان ان لوگوں پر صادق آتا ہے جنہوں نے فسق کیا کہ وہ ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔

[10:35] Say, 'Is there any of your associate- gods who originates creation and then reproduces it?' Say, 'It is Allah alone Who originates creation and then reproduces it. Whither then are you turned away?'
[10:35] پوچھ کہ کیا تمہارے شرکاءمیں سے بھی کوئی ہے جو تخلیق کا آغاز بھی کرتا ہو پھر اسے دہراتا بھی ہو؟ توُ (ان سے) کہہ دے اللہ ہی ہے جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے پھر اسے دہراتا بھی ہے۔پس تم کہاں بہکائے جا رہے ہو۔

[10:36] Say, 'Is there any of your associate- gods who leads to the truth?' Say, 'It is Allah Who leads to the truth. Is then He Who leads to the truth more worthy to be followed or he who finds not the way himself unless he be guided? What, then, is the matter with you? How judge ye?'
[10:36] پوچھ کہ کیا تمہارے شرکاءمیں سے کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف ہدایت دے؟ کہہ دے اللہ ہی ہے جو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ پس کیا وہ جو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو ہدایت نہیں پا سکتا مگر محض اس صورت میں کہ اسے ہدایت دی جائے؟ پس تمہیں کیا ہو گیا ہے تم کیسے فیصلے کرتے ہو۔

[10:37] And most of them follow nothing but conjecture. Surely, conjecture avails nothing against truth. Verily, Allah is well aware of what they do.
[10:37] اور ان میں سے اکثر لوگ ظن کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے (جبکہ) یقیناً ظن حق سے کچھ بھی بے نیاز نہیں کر سکتا۔ یقیناً اللہ اسے خوب جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[10:38] And this Qur'an is not such as might be devised by any one except Allah. On the contrary, it fulfils that which is before it and is an exposition of the Law of God. There is no doubt about it. It is from the Lord of the worlds.
[10:38] اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اللہ سے الگ رہ کر (محض) افترا کرلیا جائے۔ لیکن یہ اس کی تصدیق (کرتا) ہے جو اس کے سامنے ہے اور اس کتاب کی تفصیل ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ ربّ العالمین کی طرف سے ہے۔

[10:39] Do they say, 'He has forged it?' Say, 'Bring then a Surah like unto it, and call for help on all you can besides Allah, if you are truthful.'
[10:39] کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے افترا کرلیا ہے۔ تُو کہہ دے کہ پھر اس (کی سورت) جیسی کوئی سورت تو بنا لاؤ اور اللہ کے سوا جن کو بلانے کی طاقت رکھتے ہو بلالو اگر تم سچے ہو۔

[10:40] Nay, but they have rejected that the knowledge of which they did not encompass nor has the true significance thereof yet come to them. In like manner did those before them reject the truth. But see what was the end of those who did wrong!
[10:40] حقیقت یہ ہے کہ وہ اُسے جھٹلا رہے ہیں جس کے علم کا وہ احاطہ نہیں کرسکے اور ابھی تک اس کا مفہوم اُن پر ظاہر نہیں ہوا۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو اُن سے پہلے تھے۔ پس تُو دیکھ کہ ظالموں کا کیسا انجام ہوا۔
[10:41] And of them there are some who believe therein, and of them there are others who do not believe therein, and thy Lord well knows those who act corruptly.
[10:41] اوران میں سے وہ بھی ہے جو اس پر ایمان لاتا ہے اور ان میں سے وہ بھی ہے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور تیرا ربّ فساد کرنے والوں کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔

[10:42] And if they accuse thee of lying, say, 'For me is my work and for you is your work. You are not responsible for what I do and I am not responsible for what you do.'
[10:42] اور اگر وہ تجھے جھٹلا دیں تو کہہ دے کہ میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ہے۔ تم اس سے بَری ہو جو میں کرتاہوں اور میں اس سے بَری ہوں جو تم کرتے ہو۔

[10:43] And among them are some who give ear to thee. But canst thou make the deaf hear, even though they understand not?
[10:43] اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو تیری طرف کان لگائے رکھتے ہیں۔ پس کیا تُو بہروں کو بھی سنا سکتا ہے اگرچہ وہ عقل بھی نہ رکھتے ہوں۔

[10:44] And among them are some who look towards thee. But canst thou guide the blind, even though they see not?
[10:44] اور ان میں وہ بھی ہے جو تجھ پر نظر لگائے ہوئے ہے۔ پس کیا تُو اندھوں کو بھی ہدایت دے سکتا ہے اگرچہ وہ بصیرت نہ رکھتے ہوں۔

[10:45] Certainly, Allah wrongs not men at all, but men wrong their own souls.
[10:45] یقیناً اللہ لوگوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔

[10:46] And on the day when He will gather them together, it will appear to them as though they had not tarried in the world save for an hour of a day. They will recognize one another. Losers indeed are those who deny the meeting with Allah and would not follow guidance.
[10:46] اور (یاد کرو) وہ دن جب وہ انہیں اکٹھا کرے گا اُنہیں لگے گا کہ وہ (زمین پر) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے وہ ایک دوسرے سے تعارف حاصل کریں گے۔ یقیناً وہ گھاٹے میں رہے جنہوں نے اللہ کی لِقاءکا انکار کر دیا تھا اور وہ ہدایت پانے والوں میں سے نہ ہو سکے۔

[10:47] And if We show thee in thy lifetime the fulfilment of some of the things with which We have threatened them, thou wilt know it; or if We cause thee to die before that, then to Us is their return, and thou wilt see the fulfilment in the next world; and Allah is Witness to all that they do.
[10:47] اور اگر ہم تجھے اس (اِنذار) میں سے کچھ دکھا دیں جس سے ہم انہیں ڈرایا کرتے تھے یا تجھے وفات دے دیں تو (بہرحال) ہماری طرف ہی ان کو لَوٹ کر آنا ہے۔ پھر اللہ ہی اس پر گواہ ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[10:48] And for every people there is a Messenger. So when their Messenger comes, it is judged between them with equity, and they are not wronged.
[10:48] اور ہر ایک امت کے لئے کوئی نہ کوئی رسول ہوتا ہے۔ پس جب ان کا رسول ان کے پاس آجائے تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور وہ ہرگز ظلم نہیں کئے جاتے۔

[10:49] And they say, 'When will this promise be fulfilled, if you are truthful?'
[10:49] اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو۔

[10:50] Say, 'I have no power for myself over any harm or benefit, save that which Allah wills. For every disbelieving people there is an appointed term. When their term is come, they cannot remain behind a single moment, nor can they get ahead of it.'
[10:50] تُو کہہ دے کہ میں تو اپنے نفس کے لئے بھی نہ کسی نقصان کا کوئی اختیار رکھتا ہوں اور نہ نفع کا مگر (اتنا ہی) جو اللہ چاہے۔ ہر قوم کے لئے ایک اَجل مقرر ہے۔ جب ان کی اَجل آجائے تو نہ وہ ایک لمحہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
[10:51] Say, 'Tell me, if His punishment comes upon you by night or by day, how will the guilty run away from it?
[10:51] تُو کہہ دے کہ بتاؤ تو سہی کہ اگر تمہارے پاس اُس کا عذاب رات کو آپہنچے یا دن کو تو مجرم کس سہارے پر اس سے بھاگنے کی جلدی کریں گے۔

[10:52] 'Is it then when it has befallen you that you will believe in it? What! Now! And before this you used to demand its speedy coming?'
[10:52] تو پھر کیا اس وقت اس پر ایمان لاؤ گے جب وہ واقعہ ہو چکا ہوگا۔ کیا اب (بھاگ نکلنے کی کوئی راہ ہے) اور تم تو اُسے جلدتر لانے کا مطالبہ کیا کرتے تھے۔

[10:53] Then will it be said to those who did wrong, 'Taste ye the abiding punishment. You are not requited save for that which you used to earn.'
[10:53] پھر ان لوگوں سے جنہوں نے ظلم کیا کہا جائے گا کہ (اب) ہمیشگی کا عذاب چکھو۔ کیا تمہیں اُن کے سوا بھی جزا دی جا رہی ہے جو کَسَب تم کیا کرتے تھے۔

[10:54] And they enquire of thee, 'Is it true?' Say, 'Yea, by my Lord! It is most surely true; and you cannot frustrate it.'
[10:54] اور وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ حق ہے؟ توُ کہہ دے ہاں! قسم ہے میرے ربّ کی کہ یقیناً وہ حق ہے اور تم (اُسے) عاجز کرنے والے نہیں بن سکوگے۔

[10:55] And if every soul that does wrong possessed all that is in the earth, it would surely offer to ransom itself therewith. And they will conceal their remorse when they see the punishment. And judgment shall be passed between them with equity, and they shall not be wronged.
[10:55] اور اگر ہر اُس جان کا جس نے ظلم کیا وہ سب کچھ ہوتا جو زمین میں ہے تو وہ اُسے فدیہ میں دے دیتی۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو اپنی ندامت چھپاتے پھریں گے اور ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

[10:56] Know ye! to Allah, surely, belongs whatever is in the heavens and the earth. Know ye, that Allah's promise is surely true! But most of them understand not.
[10:56] خبردار! یقیناً اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ خبردار! اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

[10:57] He it is Who gives life and causes death, and to Him shall you be brought back.
[10:57] وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا بھی ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[10:58] O mankind! there has indeed come to you an exhortation from your Lord and a cure for whatever disease there is in the hearts, and a guidance and a mercy to the believers.
[10:58] اے انسانو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے نصیحت کی بات آچکی ہے اِسی طرح جو (بیماری) سینوں میں ہے اس کی شفا بھی۔ اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت بھی۔

[10:59] Say, 'All this is through the grace of Allah and through His mercy; therein, therefore, let them rejoice. That is better than what they hoard.'
[10:59] تُو کہہ دے کہ (یہ) محض اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے۔ پس اس پر چاہئے کہ وہ بہت خوش ہوں۔ وہ اُس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

[10:60] Say, 'Have you considered that Allah sent down provision to you, then you made some of it unlawful and some lawful?' Say, 'Has Allah permitted you that or do you invent lies against Allah?'
[10:60] تُو کہہ دے کیا تم غور نہیں کرتے کہ اللہ نے تمہارے لئے جو رزق اتارا ہے اس میں سے تم نے خود ہی حرام اور حلال بنا لئے ہیں۔ تُو (ان سے) پوچھ کہ کیا اللہ نے تمہیں (ان باتوں کی) اجازت دی ہے یا تم محض اللہ پر افترا باندھ رہے ہو۔
[10:61] What think those who invent lies against Allah of the Day of Resurrection? Surely, Allah is gracious towards mankind, but most of them are not thankful.
[10:61] اور وہ لوگ جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں قیامت کے دن ان کی کیا سوچ ہوگی۔ یقیناً اللہ لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر ادا نہیں کرتے۔

[10:62] And thou art not engaged in anything, and thou recitest not from Him any portion of the Qur'an, and you do no work, but We are witnesses of you when you are engrossed therein. And there is not hidden from thy Lord even an atom's weight in the earth or in heaven. And there is nothing smaller than that or greater, but it is recorded in a clear Book.
[10:62] اور تُو کبھی کسی خاص کیفیت میں نہیں ہوتا اور اس کیفیت میں قرآن کی تلاوت نہیں کرتا۔ اسی طرح تُم (اے مومنو!) کوئی (اچھا) عمل نہیں کرتے مگر ہم تم پر گواہ ہوتے ہیں جب تم اس میں مستغرق ہوتے ہو۔ اور تیرے ربّ سے ایک ذرّہ برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں رہتی، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ ہی اس سے کوئی چھوٹی اور نہ کوئی بڑی چیز ہے مگر کھلی کھلی کتاب میں (تحریر) ہے۔

[10:63] Behold! the friends of Allah shall certainly have no fear, nor shall they grieve —
[10:63] سنو کہ یقیناً اللہ کے دوست ہی ہیں جن پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

[10:64] Those who believed and kept to righteousness —
[10:64] وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ تقویٰ پر عمل پیرا تھے۔

[10:65] For them are glad tidings in the present life and also in the Hereafter — there is no changing the words of Allah; that indeed is the supreme triumph.
[10:65] اُن کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کے کلمات میں کوئی تبدیلی نہیں۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

[10:66] And let not their words grieve thee. Surely, all power belongs to Allah. He is the All-Hearing, the All-Knowing.
[10:66] اور تجھے اُن کی بات غمگین نہ کرے۔ یقیناً عزت تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[10:67] Behold! whoever is in the heavens and whoever is in the earth is Allah's. Those who call on others than Allah do not really follow these 'partners'; they follow only a conjecture, and they do nothing but guess.
[10:67] خبردار! یقیناً اللہ ہی کے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ (مزعومہ) شریکوں کی پیروی نہیں کرتے، وہ تو محض ظن کی پیروی کرتے ہیں اور صرف اٹکلوں سے کام لیتے ہیں۔

[10:68] He it is Who has made for you the night dark that you may rest therein, and the day full of light. Surely, therein are Signs for a people who listen.
[10:68] وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تا کہ تم اس میں تسکین پاؤ اور دن کو روشن کرنے والا بنایا۔ یقیناً اس میں ایسے لوگوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں جو (بات) سنتے ہیں۔

[10:69] They say, 'Allah has taken unto Himself a son.' Holy is He! He is Self-Sufficient. To Him belongs whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. You have no authority for this. Do you say against Allah what you know not?
[10:69] وہ کہتے ہیں اللہ نے بیٹا بنا لیا، پاک ہے وہ۔ وہ غنی ہے۔ اسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ تمہارے پاس اس (دعویٰ) کی کوئی بھی دلیل نہیں۔ کیا تم اللہ پر وہ (بات) کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں۔

[10:70] Say, 'Those who invent a lie against Allah shall not prosper.'
[10:70] تُو کہہ دے یقیناً وہ لوگ جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں کامیاب نہیں ہوں گے۔
[10:71] They will have some enjoyment in this world. Then to Us is their return. Then shall We make them taste a severe punishment, because they used to disbelieve.
[10:71] دنیا میں کچھ فائدہ اٹھانا ہے پھر ہماری ہی طرف اُن کا لَوٹنا ہے پھر ہم انہیں سخت عذاب چکھائیں گے بسبب اس کے کہ وہ کفر کیا کرتے تھے۔

[10:72] And recite unto them the story of Noah, when he said to his people, 'O my people, if my station with God and my reminding you of your duty through the Signs of Allah offend you — and in Allah do I put my trust — muster then all your designs, you and your 'partners'; then let not your course of action be obscure to you; then carry out your designs against me and give me no respite.
[10:72] اور تُو ان پر نوح کی خبر پڑھ جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! اگر تم پر میرا موقف اور اللہ کے نشانات کے ذریعہ نصیحت کرنا شاق گزرتا ہے تو میں تو اللہ ہی پر توکل کرتا ہوں۔ پس تم اپنی تمام طاقت اکٹھی کر لو اور اپنے شرکا کو بھی۔ پھر اپنی طاقت پر تمہیں کوئی اشتباہ نہ رہے پھر کر گزرو جو مجھ سے کرنا ہے اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔

[10:73] 'But if you turn back, remember, I have not asked of you any reward. My reward is with Allah alone, and I have been commanded to be of those who are resigned to Him.'
[10:73] پس اگر تم منہ موڑتے ہو تو میں تم سے کوئی اجر تو نہیں مانگتا۔ میرا اَجر اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔

[10:74] But they rejected him, so We saved him and those who were with him in the Ark. And We made them inheritors of Our favours, while We drowned those who rejected Our Signs. See then, how was the end of those who had been warned!
[10:74] پس انہوں نے اُسے جھٹلایا تو ہم نے اسے اور ان کو جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے نجات دی اور ان کو جانشین بنا دیا اور ہم نے ان لوگوں کو جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا تھا غرق کر دیا۔ پس دیکھ کہ جن کو ڈرایا گیا ان کی عاقبت کیسی تھی۔

[10:75] Then We sent, after him, other Messengers to their respective peoples, and they brought them clear proofs. But they would not believe in them, because they had rejected them before. Thus do We seal the hearts of transgressors.
[10:75] پھر ہم نے اس کے بعد کئی رسولوں کو اُن کی اپنی اپنی قوم کی طرف مبعوث کیا۔ پس وہ ان کے پاس کھلے کھلے نشان لے کر آئے۔ لیکن وہ اس پر ایمان لانے والے نہ بنے جسے وہ پہلے سے جھٹلا چکے تھے۔ اسی طرح ہم حد سے بڑھنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔



[10:76] Then did We send, after them, Moses and Aaron to Pharaoh and his chiefs with Our Signs, but they behaved arrogantly. And they were a sinful people.
[10:76] پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف اپنے نشانات کے ساتھ مبعوث کیا تو انہوں نے استکبار کیا اور وہ ایک مجرم قوم تھے۔

[10:77] And when there came to them the truth from Us, they said, 'This is surely a manifest enchantment.'
[10:77] پس جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آیا تو انہوں نے کہا یقیناً یہ ایک کھلا کھلا جادو ہے۔

[10:78] Moses said, 'Do you say this of the truth when it has come to you? Is this enchantment? And the enchanters never prosper.'
[10:78] موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے متعلق (یہ) کہہ رہے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آگیا ہے۔ کیا یہ جادو ہے؟ جبکہ جادو گر تو کامیاب نہیں ہوا کرتے۔

[10:79] They said, 'Hast thou come to us that thou mayest turn us away from what we found our fathers following, and that you two may have greatness in the land? But we will not believe in either of you.'
[10:79] انہوں نے کہا کیا تُو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ تُو ہمیں اس (مسلک) سے پھیر دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا، اور تم دونوں کی زمین میں بڑائی ہو جبکہ ہم تو کبھی تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں۔

[10:80] And Pharaoh said, 'Bring to me every expert magician.'
[10:80] اور فرعون نے کہا میرے پاس ہر ماہرِفن جادوگر لے آؤ۔
[10:81] And when the magicians came, Moses said to them, 'Cast ye what you would cast.'
[10:81] پس جب جادوگر آگئے تو موسیٰ نے ان سے کہا ڈال دو جو بھی تم ڈالنے والے ہو۔

[10:82] And when they had cast, Moses said, 'What you have brought is mere sorcery. Surely, Allah will make it vain. Verily, Allah does not allow the work of mischief-makers to prosper.
[10:82] پس جب انہوں نے ڈال دیا (جو ڈالنا تھا) تو موسیٰ نے کہا جو تم لائے ہو وہ محض نظر کا دھوکہ ہے۔ اللہ یقیناً اُسے باطل کردے گا۔ یقیناً اللہ مفسدین کے عمل کو صحیح قرار نہیں دیتا۔

[10:83] 'And Allah establishes the truth by His words, even though the sinners be averse to it.'
[10:83] اور اللہ اپنے کلمات سے حق کو سچ کر دکھاتا ہے خواہ مجرم کیسا ہی ناپسند کریں۔

[10:84] And none obeyed Moses save some youths from among his people, because of the fear of Pharaoh and their chiefs, lest he should persecute them. And of a truth, Pharaoh was a tyrant in the land and surely he was of the transgressors.
[10:84] پس موسیٰ پر ایمان نہیں لائی مگر اس کی قوم میں سے ایک (معدودے چند) ذریت اس خوف کے باوجود کہ فرعون اور اُن کے سردار انہیں کسی تکلیف دِہ آزمائش میں نہ ڈال دیں اور یقیناً فرعون زمین میں بہت سرکشی کرنے والا تھا اور یقیناً وہ حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا۔

[10:85] And Moses said, 'O my people, if you have believed in Allah, then in Him put your trust, if you indeed submit to His will.'
[10:85] اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر توکل کرو اگر تم (فی الحقیقت) فرمانبردار ہو۔

[10:86] And they said, 'In Allah do we put our trust. Our Lord, make us not a trial for the wrongdoing people.
[10:86] تو انہوں نے (جواباً) کہا اللہ پر ہی ہم توکل رکھتے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! ہمیں ظالم لوگوں کے لئے ابتلا نہ بنا۔

[10:87] 'And deliver us by Thy mercy from the disbelieving people.'
[10:87] اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر لوگوں سے نجات بخش۔

[10:88] And We spoke to Moses and his brother, saying, 'Take, ye twain, some houses for your people in the town, and make your houses so as to face one another, and observe Prayer. And give glad tidings to the believers.'
[10:88] اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر تیار کرو اور اپنے گھروں کو قبلہ رُخ رکھو اور نماز قائم کرو۔ اور تُو مومنوں کو خوشخبری دےدے۔



[10:89] And Moses said, 'Our Lord, Thou hast bestowed upon Pharaoh and his chiefs embellishment and wealth in the present life, with the result, our Lord, that they are leading men astray from Thy path. Our Lord! destroy their riches and attack their hearts — and they are not going to believe until they see the grievous punishment.'
[10:89] اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے ربّ! یقیناً تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو اس دنیوی زندگی میں ایک بڑی زینت اور اموال دئیے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! (کیا) اس لئے کہ وہ تیری راہ سے (لوگوں کو) بھٹکادیں۔ اے ہمارے ربّ! ان کے اموال برباد کر دے اور ان کے دلوں پر سختی کر۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔

[10:90] He said, 'Your prayer is accepted. So be ye twain steadfast, and follow not the path of those who know not.'
[10:90] اس نے کہا تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی۔ پس تم دونوں استقامت دکھاؤ اور ہرگز ان لوگوں کے رستے کی پیروی نہ کرو جو کچھ نہیں جانتے۔
[10:91] And We brought the children of Israel across the sea; and Pharaoh and his hosts pursued them wrongfully and aggressively, till, when the calamity of drowning overtook him, he said, 'I believe that there is no God but He in Whom the children of Israel believe, and I am of those who submit to Him.'
[10:91] اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر پار اُتار لائے تو فرعون اور اس کے لشکروں نے بغاوت اور زیادتی سے کام لیتے ہوئے ان کا تعاقب کیا یہاں تک کہ جب اُسے غرقابی نے آلیا تو اس نے کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں (بھی) فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

[10:92] What! Now! while thou wast disobedient before this and wast of those who create disorder.
[10:92] کیا اب (ایمان لایا ہے)! جبکہ اس سے پہلے تُو نافرمانی سے کام لیتا رہا اور تُو مفسدوں میں سے تھا۔

[10:93] So this day We will save thee in thy body alone that thou mayest be a Sign to those who come after thee. And surely, many of mankind are heedless of Our Signs.
[10:93] پس آج کے دن ہم تجھے تیرے بدن کے ساتھ نجات بخشیں گے تاکہ تُو اپنے بعد آنے والوں کے لئے ایک عبرت بن جائے۔ حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے اکثر یقیناً ہمارے نشانات سے بالکل غافل ہیں۔

[10:94] And We assigned to the children of Israel an excellent abode, and We provided them with good things, and they differed not until there came to them the knowledge. Surely, thy Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that in which they differed.
[10:94] اور ہم نے بنی اسرائیل کو ایک سچائی کا ٹھکانا عطا کیا اور انہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا۔ پس انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ علم اُن کے پاس آگیا۔ یقیناً تیرا ربّ قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔

[10:95] And if thou art in doubt concerning that which We have sent down to thee, ask those who have been reading the Book before thee. Indeed the truth has come to thee from thy Lord; be not, therefore, of those who doubt.
[10:95] پس اگر تُو اس بارہ میں کسی تردّد میں ہو جو ہم نے تیری طرف اتارا ہے تو اُن سے پوچھ لے جو تجھ سے پہلے (بھیجی ہوئی) کتاب پڑھتے ہیں۔ یقیناً حق ہی ہے جو تیرے ربّ کی طرف سے تیرے پاس آیا ہے پس تُو ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔

[10:96] And be not thou of those who reject the Signs of Allah, or thou shalt be of the losers.
[10:96] اور تُو ہرگز ان لوگوں میں سے نہ ہو جنہوں نے اللہ کے نشانات کو جھٹلا دیا ورنہ تُو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائے گا۔

[10:97] Surely, those against whom the word of thy Lord has taken effect will not believe,
[10:97] یقیناً وہ لوگ جن پر تیرے ربّ کا فرمان صادر ہوچکا ہے ایمان نہیں لائیں گے۔

[10:98] Even if there come to them every Sign, till they see the grievous punishment.
[10:98] اگرچہ اُن کے پاس ہر نشان آچکا ہو یہاں تک کہ وہ درد ناک عذاب دیکھ لیں۔

[10:99] Why was there no other people, save the people of Jonah, who should have believed so that their belief would have profited them? When they believed, We removed from them the punishment of disgrace in the present life, and We gave them provision for a while.
[10:99] پس کیوں یونس کی قوم کے سوا ایسی کوئی بستی والے نہیں ہوئے جو ایمان لائے ہوں اور جن کو اُن کے ایمان نے فائدہ پہنچایا ہو۔ جب وہ ایمان لائے تو ہم نے ان سے اس دنیوی زندگی میں ذلّت کا عذاب دور کردیا اور انہیں ایک مدت تک سامانِ معیشت عطا کئے۔

[10:100] And if thy Lord had enforced His will, surely, all who are on the earth would have believed together. Wilt thou, then, force men to become believers?
[10:100] اور اگر تیرا ربّ چاہتا تو جو بھی زمین میں بستے ہیں اکٹھے سب کے سب ایمان لے آتے۔ تو کیا تُو لوگوں کو مجبور کرسکتا ہے۔ حتی کہ وہ ایمان لانے والے ہو جائیں۔
[10:101] And no soul can believe except by the permission of Allah. And He makes His wrath descend on those who will not use their reason.
[10:101] اور کسی نفس کو اختیار نہیں کہ وہ ایمان لائے مگر اللہ کے اِذن کے ساتھ۔ اور وہ ان (کے چہروں) پر جو عقل سے کام نہیں لیتے (ان کے دل کی) پلیدی تھوپ دیتا ہے۔

[10:102] Say, 'Consider what is happening in the heavens and the earth.' But Signs and Warners avail not a people who will not believe.
[10:102] تو کہہ دے کہ اس پر غور سے نظر ڈالو جو کچھ بھی آسمانوں اورزمین میں ہے۔ اور آیات اور اِنذار کی باتیں ان لوگوں کے کچھ کام نہیں آتیں جو ایمان نہیں لاتے۔

[10:103] What then do they expect save the like of the days of punishment suffered by those who passed away before them? Say, 'Wait then, and I am with you among those who wait.'
[10:103] پس کیا وہ انتظار کر رہے ہیں مگر اسی قسم کے دَور کا جیسا ان لوگوں پر آیا جو اُن سے پہلے گزرے۔ تُو کہہ دے کہ انتظار کرتے رہو یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

[10:104] Then shall We save Our Messengers and those who believe. Thus does it always happen; it is incumbent on Us to save believers.
[10:104] پھر (عذاب کے وقت) ہم اپنے رسولوں کو اور ان کو جو ایمان لائے اسی طرح نجات بخش دیتے ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم ایمان لانے والوں کو نجات دیں۔

[10:105] Say, "O ye men, if you are in doubt as to my religion, then know that I worship not those whom you worship beside Allah, but I worship Allah alone Who causes you to die, and I have been commanded to be of the believers,
[10:105] تُو کہہ دے کہ اے لوگو! اگر تم میرے دین کے متعلق کسی شک میں ہو تو میں تو ان کی عبادت نہیں کروں گا جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔ لیکن میں اُسی اللہ کی عبادت کروں گا جو تمہیں وفات دیتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مومنوں میں سے ہوجاؤں۔

[10:106] "And I have also been commanded to say: 'Set thy face toward religion as one ever inclined to God, and be not thou of those who ascribe partners to Him.
[10:106] اور (اللہ کی طرف) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر مرکوز رکھ۔ اور تُو ہرگز مشرکوں میں سے نہ بن۔

[10:107] 'And call not, beside Allah, on any other that can neither profit thee nor harm thee. And if thou didst so, thou wouldst then certainly be of the wrongdoers.'"
[10:107] اور اللہ کے سوا اُسے نہ پکار جو نہ تجھے فائدہ دیتا ہے اور نہ نقصان پہنچاتا ہے اور اگر تُو نے ایسا کیا تو یقیناً تُو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔

[10:108] And if Allah touch thee with harm, there is none who can remove it but He: and if He desire good for thee, there is none who can repel His grace. He causes it to reach whomsoever of His servants He wills. And He is the Most Forgiving, Merciful.
[10:108] اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں جو اُسے دور کرنے والا ہو مگر وہی۔ اور اگر وہ تیرے لئے کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو ٹالنے والا کوئی نہیں۔ اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے وہ (فضل) عطا کرتا ہے اور وہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[10:109] Say, 'O ye men, now has the truth come to you from your Lord. So whosoever follows the guidance, follows it only for the good of his own soul, and whosoever errs, errs only against it. And I am not a keeper over you.'
[10:109] تُو کہہ دے کہ اے انسانو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے حق آچکا ہے۔ پس جو ہدایت پا گیا وہ اپنے نفس کی خاطر ہی ہدایت پاتا ہے اور جو گمراہ ہوا وہ اپنے نفس کے خلاف ہی گمراہ ہوتا ہے۔ اور میں تم پر نگران نہیں ہوں۔

[10:110] And follow that which is revealed to thee and be steadfast until Allah give His judgment. And He is the Best of judges.
[10:110] اور اُس کی پیروی کر جو تیری طرف وحی کیا جاتا ہے اور صبر سے کام لے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ صادر کر دے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہترہے۔