Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 4: Al-Nisa' النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[4:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[4:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[4:2] O ye people! fear your Lord, Who created you from a single soul and created therefrom its mate, and from them twain spread many men and women; and fear Allah, in Whose name you appeal to one another, and fear Him particularly respecting ties of relationship. Verily, Allah watches over you.
[4:2] اے لوگو! اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور پھر ان دونوں میں سے مَردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔ اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رِحموں (کے تقاضوں) کا بھی خیال رکھو۔ یقیناً اللہ تم پر نگران ہے۔

[4:3] And give to the orphans their property and exchange not the bad for the good, and devour not their property with your own. Surely, it is a great sin.
[4:3] اور یتامیٰ کو اُن کے اموال دو اور خبیث چیزیں پاک چیزوں کے تبادلہ میں نہ لیا کرو اور ان کے اموال اپنے اموال سے ملا کر نہ کھا جایا کرو۔ یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے۔

[4:4] And if you fear that you will not be fair in dealing with the orphans, then marry of women as may be agreeable to you, two, or three, or four; and if you fear you will not deal justly, then marry only one or what your right hands possess. That is the nearest way for you to avoid injustice.
[4:4] اور اگر تم ڈرو کہ تم یتامیٰ کے بارے میں انصاف نہیں کرسکو گے تو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آئیں ان سے نکاح کرو۔ دو دو اور تین تین اور چار چار۔ لیکن اگر تمہیں خوف ہو کہ تم انصاف نہیں کر سکو گے تو پھر صرف ایک (کافی ہے) یا وہ جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔ یہ (طریق) قریب تر ہے کہ تم ناانصافی سے بچو۔

[4:5] And give the women their dowries willingly. But if they, of their own pleasure, remit to you a part thereof, then enjoy it as something pleasant and wholesome.
[4:5] اور عورتوں کو ان کے مہر دِلی خوشی سے ادا کرو۔ پھر اگر وہ اپنی دِلی خوشی سے اس میں سے کچھ تمہیں دینے پر راضی ہوں تو اُسے بلا تردّد شوق سے کھاؤ۔

[4:6] And give not to the foolish your property which Allah has made for you a means of support; but feed them therewith and clothe them and speak to them words of kind advice.
[4:6] اور بے عقلوں کے سپرد اپنے وہ اموال نہ کیا کرو جن کو اللہ نے تمہارے لئے (اقتصادی) قیام کا ذریعہ بنایا ہے۔ اور انہیں ان (اموال) میں سے کھلاؤ اور انہیں پہناؤ۔ اور ان سے اچھی بات کہا کرو۔

[4:7] And prove the orphans until they attain the age of marriage; then, if you find in them sound judgment, deliver to them their property; and devour it not in extravagance and haste against their growing up. And whoso is rich, let him abstain; and whoso is poor, let him eat thereof with equity. And when you deliver to them their property, then call witnesses in their presence. And Allah is sufficient as a Reckoner.
[4:7] اور یتیموں کو آزماتے رہو یہاں تک کہ وہ نکاح (کی عمر) کو پہنچ جائیں۔ پس اگر تم ان میں عقل (کے آثار) محسوس کرو تو ان کے اموال ان کو واپس کر دو۔ اور اس ڈر سے اِسراف اور تیزی کے ساتھ اُن کو نہ کھاؤ کہ کہیں وہ بڑے نہ ہو جائیں۔ اور جو امیر ہو تو چاہئے کہ وہ (ان کا مال کھانے سے) کلیۃً احتراز کرے۔ ہاں جو غریب ہو تو وہ مناسب طریق پر کھائے۔ پھر جب تم ان کی طرف اُن کے اموال لوٹاؤ تو اُن پر گواہ ٹھہرا لیا کرو۔ اور اللہ حساب لینے کے لئے کافی ہے۔



[4:8] For men is a share of that which parents and near relations leave; and for women is a share of that which parents and near relations leave, whether it be little or much — a determined share.
[4:8] مَردوں کےلئے اس ترکہ میں سے ایک حصّہ ہے جو والدین اور اقرباءنے چھوڑا۔ اور عورتوں کےلئے بھی اس ترکہ میں ایک حصّہ ہے جو والدین اور اقرباءنے چھوڑا۔ خواہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔ (یہ ایک) فرض کیا گیا حصّہ (ہے)۔

[4:9] And when other relations and orphans and the poor are present at the division of heritage, give them something therefrom and speak to them words of kindness.
[4:9] اور جب (ترکہ کی) تقسیم پر (ایسے) اقرباء(جن کو قواعد کے مطابق حصہ نہیں پہنچتا) اور یتیم اور مسکین بھی آجائیں تو کچھ اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور ان سے اچھی بات کہا کرو۔

[4:10] And let those fear God who, if they should leave behind them their own weak offspring, would be anxious for them. Let them, therefore, fear Allah and let them say the right word.
[4:10] اور وہ لوگ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ اپنے پیچھے کمزور اولاد چھوڑ جاتے تو اُن کے بارہ میں خوف کھاتے۔ پس چاہئے کہ وہ اللہ سے ڈریں اور صاف سیدھی بات کہیں۔
[4:11] Surely, they who devour the property of orphans unjustly, only swallow fire into their bellies, and they shall burn in a blazing fire.
[4:11] یقیناً وہ لوگ جو یتیموں کا مال ازرہِ ظلم کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں محض آگ جھونکتے ہیں۔ اور یقیناً وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑیں گے۔



[4:12] Allah commands you concerning your children: a male shall have as much as the share of two females; but if there be females only, numbering more than two, then they shall have two-thirds of what the deceased leaves; and if there be one, she shall have the half. And his parents shall have each of them a sixth of the inheritance, if he have a child; but if he have no child and his parents be his heirs, then his mother shall have a third; and if he have brothers and sisters, then his mother shall have a sixth, after the payment of any bequests he may have bequeathed or of debt. Your fathers and your children, you know not which of them is nearest to you in benefit. This fixing of portions is from Allah. Surely, Allah is All- Knowing, Wise.
[4:12] اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے۔ مرد کے لئے دو عورتوں کے حصّہ کے برابر (حصہ) ہے۔ اور اگر وہ دو سے زیادہ عورتیں ہوں تو ان کے لئے دو تہائی ہے اُس میں سے جو اُس (مرنے والے) نے چھوڑا۔ اور اگر وہ اکیلی ہو تو اس کے لئے نصف ہے۔ اور اس (میّت) کے والدین کے لئے اُن میں سے ہر ایک کے لئے اس کے ترکہ میں سے چھٹا حصہ ہے اگر وہ صاحب اولاد ہو۔ اور اگر اس کی اولاد نہ ہو اور اس کے والدین نے اس کا ورثہ پایا ہو تو اس کی ماں کے لئے تیسرا حصہ ہے اور اگر اس (میّت) کے بھائی (بہن) ہوں تو پھر اس کی ماں کے لئے چھٹا حصہ ہوگا، وصیت کی ادائیگی کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض چُکانے کے بعد۔ تمہارے آباءاور تمہاری اولاد، تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون نفع پہنچانے میں تمہارے زیادہ قریب ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے فریضہ ہے۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔

[4:13] And you shall have half of that which your wives leave, if they have no child; but if they have a child, then you shall have a fourth of that which they leave, after the payment of any bequests they may have bequeathed or of debt. And they shall have a fourth of that which you leave, if you have no child; but if you have a child, then they shall have an eighth of that which you leave, after the payment of any bequests you may have bequeathed or of debt. And if there be a man or a woman whose heritage is to be divided and he or she has neither parent nor child, and he or she has a brother or a sister, then each one of them shall have a sixth. But if they be more than that, then they shall be equal sharers in one-third, after the payment of any bequests which may have been bequeathed or of debt, without prejudice to the debt. This is an injunction from Allah, and Allah is All-Knowing, Forbearing.
[4:13] اور تمہارے لئے اُس میں سے نصف ہوگا جو تمہاری بیویوں نے ترکہ چھوڑا اگر ان کی کوئی اولاد نہ ہو۔ پس اگر ان کی کوئی اولاد ہو تو تمہارے لئے چوتھا حصہ ہوگا اس میں سے جو اُنہوں نے چھوڑا، وصیت کی ادائیگی کے بعد جو انہوں نے کی ہو یا قرض چکانے کے بعد۔ اور ان کے لئے چوتھا حصہ ہوگا اس میں سے جو تم نے چھوڑا اگر تمہاری کوئی اولاد نہ ہو۔ اور اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو اُن (بیویوں) کا آٹھواں حصہ ہو گا اس میں سے جو تم نے چھوڑا، وصیت کی ادائیگی کے بعد جو تم نے کی ہو یا قرض چکانے کے بعد۔ اور اگر کسی ایسے مرد یا عورت کا ورثہ تقسیم کیا جا رہا ہو جو کلالہ ہو (یعنی نہ اس کے ماں باپ ہوں نہ اولاد) لیکن اس کا بھائی یا بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کے لئے چھٹا حصہ ہوگا۔ اور اگر وہ (یعنی بہن بھائی) اِس سے زیادہ ہوں تو پھر وہ سب تیسرے حصے میں شریک ہوں گے وصیت کی ادائیگی کے بعد جو کی گئی ہو یا قرض چکانے کے بعد۔ بغیر اس کے کہ کوئی تکلیف میں مبتلا کیا جائے۔ وصیت ہے اللہ کی طرف سے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بڑا بُردبار ہے۔

[4:14] These are the limits set by Allah; and whoso obeys Allah and His Messenger, He will make him enter Gardens through which streams flow; therein shall they abide; and that is a great triumph.
[4:14] یہ اللہ کی (قائم کردہ) حدود ہیں۔ اور جو اللہ کی اطاعت کرے اور اس کے رسول کی تو وہ اُسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ایک لمبے عرصہ تک رہنے والے ہوں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

[4:15] And whoso disobeys Allah and His Messenger and transgresses His limits, He will make him enter into Fire; therein shall he abide; and he shall have an humiliating punishment.
[4:15] اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی حدود سے تجاوز کرے تو وہ اسے ایک آگ میں ڈالے گا جس میں وہ ایک لمبے عرصہ تک رہنے والا ہوگا اور اس کے لئے رُسوا کر دینے والا عذاب (مقدر) ہے۔

[4:16] And those of your women who are guilty of lewdness — call to witness four of you against them; and if they bear witness, then confine them to the houses until death overtake them or Allah open for them a way.
[4:16] اور تمہاری عورتوں میں سے وہ جو بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہوں ان پر اپنے میں سے چار گواہ بنا لو۔ پس اگر وہ گواہی دیں تو ان کو گھروں میں روک رکھو یہاں تک کہ ان کو موت آجائے یا ان کے لئے اللہ کوئی (اور) رستہ نکال دے۔

[4:17] And if two men from among you are guilty of it, punish them both. And if they repent and amend, then leave them alone; surely, Allah is Oft-Returning with compassion and is Merciful.
[4:17] اور تم میں سے وہ دو مرد جو اس (بے حیائی) کے مرتکب ہوئے ہوں انہیں (بدنی) سزا دو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کر لیں تو ان سے اِعراض کرو۔ یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[4:18] Verily, Allah undertakes to accept the repentance of only those who do evil ignorantly and then repent soon after. These are they to whom Allah turns with mercy; and Allah is All-Knowing, Wise.
[4:18] یقیناً اللہ پر اُنہی لوگوں کی توبہ قبول کرنا فرض ہے جو (اپنی) حماقت سے برائی کے مرتکب ہوتے ہیں پھر جلد توبہ کرلیتے ہیں۔ پس یہی لوگ ہیں جن پر اللہ توبہ قبول کرتے ہوئے جُھکتا ہے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔

[4:19] There is no acceptance of repentance for those who continue to do evil until, when death faces one of them, he says, 'I do repent now;' nor for those who die disbelievers. It is these for whom We have prepared a painful punishment.
[4:19] اور ان لوگوں کی کوئی توبہ نہیں جو بدیاں کرتے ہیں یہاں تک کہ ان میں سے جب کسی کو موت آجائے تو وہ کہتا ہے میں اب ضرور توبہ کرتا ہوں۔ اور نہ ان لوگوں کی توبہ ہے جو اس حالت میں مر جاتے ہیں کہ وہ کفار ہوں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ہم نے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

[4:20] O ye who believe! it is not lawful for you to inherit women against their will; nor should you detain them wrongfully that you may take away part of that which you have given them, except that they be guilty of a flagrant evil; and consort with them in kindness; and if you dislike them, it may be that you dislike a thing wherein Allah has placed much good.
[4:20] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہارے لئے جائز نہیں کہ تم زبردستی کرتے ہوئے عورتوں کا ورثہ لو۔ اور انہیں اس غرض سے تنگ نہ کرو کہ تم جو کچھ انہیں دے بیٹھے ہو اس میں سے کچھ (پھر) لے بھاگو، سوائے اس کے کہ وہ کھلی کھلی بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہوں۔ اور ان سے نیک سلوک کے ساتھ زندگی بسر کرو۔ اور اگر تم اُنہیں ناپسند کرو تو عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت بھلائی رکھ دے۔
[4:21] And if you desire to take one wife in place of another and you have given one of them a treasure, take not aught therefrom. Will you take it by lying and with manifest sinfulness?
[4:21] اور اگر تم ایک بیوی کو دوسری بیوی کی جگہ تبدیل کرنے کا ارادہ کرو اور تم ان میں سے ایک کو ڈھیروں مال بھی دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔ کیا تم اسے بہتان تراشی کرتے ہوئے اور کھلے کھلے گناہ کا ارتکاب کرتے ہوئے لوگے؟

[4:22] And how can you take it when one of you has been alone with the other, and they (the women) have taken from you a strong covenant?
[4:22] اور تم کیسے وہ لے لوگے جبکہ تم ایک دوسرے سے (خلوت میں) مل چکے ہو اور وہ تم سے (وفا کا) پختہ عہد لے چکی ہیں۔

[4:23] And marry not those women whom your fathers married, except what has already passed. It is a thing foul and hateful and an evil way.
[4:23] اور عورتوں میں سے اُن سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے آباءنکاح کر چکے ہوں سوائے اس کے جو پہلے گزر چکا۔ یقیناً یہ بڑی بے حیائی اور بہت قابلِ نفرین ہے۔ اور بہت ہی بُرا رستہ ہے۔

[4:24] Forbidden to you are your mothers, and your daughters, and your sisters, and your fathers' sisters, and your mothers' sisters, and brother's daughters, and sister's daughters, and your foster-mothers that have given you suck, and your foster-sisters, and the mothers of your wives, and your stepdaughters, who are your wards by your wives unto whom you have gone in — but if you have not gone in unto them, there shall be no sin upon you — and the wives of your sons that are from your loins; and it is forbidden to you to have two sisters together in marriage, except what has already passed; surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:24] تم پر تمہاری مائیں حرام کر دی گئی ہیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی بیٹیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور جن بیویوں سے تم ازدواجی تعلقات قائم کر چکے ہو ان کی وہ پِچھلگ بیٹیاں بھی تم پر حرام ہیں جو تمہارے گھر میں پلی ہوں۔ ہاں اگر تم ان (یعنی بیویوں) سے ازدواجی تعلقات قائم نہ کر چکے ہو تو پھر تم پر کوئی گناہ نہیں۔ نیز تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں بھی جو تمہاری پشت سے ہوں۔ نیز یہ بھی (تم پر حرام ہے) کہ تم دو بہنوں کو (اپنے نکاح میں) اکٹھا کرو سوائے اس کے جو پہلے گزر چکا۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[4:25] And forbidden to you are married women, except such as your right hands possess. This has Allah enjoined on you. And allowed to you are those beyond that, that you seek them by means of your property, marrying them properly and not committing fornication. And for the benefit you receive from them, give them their dowries, as fixed, and there shall be no sin for you in anything you mutually agree upon, after the fixing of the dowry. Surely, Allah is All-Knowing, Wise.
[4:25] اور عورتوں میں سے وہ (بھی تم پر حرام ہیں) جن کے خاوند موجود ہوں سوائے ان کے جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوں۔ یہ اللہ کی طرف سے تم پر فریضہ ہے۔ اور تمہارے لئے حلال کردیا گیا ہے جو اس کے علاوہ ہے کہ تم (انہیں) اپنانا چاہو، اپنے اموال کے ذریعہ اپنے کردار کی حفاظت کرتے ہوئے نہ کہ بے حیائی اختیار کرتے ہوئے۔ پس اُن کو اُن کے مہر فریضہ کے طور پر دو اس بنا پر کہ جو تم اُن سے استفادہ کر چکے ہو۔ اور تم پر کوئی گناہ نہیں اس بارہ میں جو تم مہر مقرر ہونے کے بعد (کسی تبدیلی پر) باہم رضامند ہو جاؤ۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[4:26] And whoso of you cannot afford to marry free, believing women, let him marry what your right hands possess, namely, your believing handmaids. And Allah knows your faith best; you are all one from another; so marry them with the leave of their masters and give them their dowries according to what is fair, they being chaste, not committing fornication, nor taking secret paramours. And if, after they are married, they are guilty of lewdness, they shall have half the punishment prescribed for free women. This is for him among you who fears lest he should commit sin. And that you restrain yourselves is better for you; and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:26] اور تم میں سے جو کوئی مالی وسعت نہ رکھتے ہوں کہ آزاد مومن عورتوں سے نکاح کر سکیں تو وہ تمہاری مومن لونڈیوں میں سے جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے (کسی سے) نکاح کرلیں۔ اور اللہ تمہارے ایمانوں کو خوب جانتا ہے۔ تم میں سے بعض، بعض سے نسبت رکھتے ہیں۔ پس ان سے نکاح کرو اُن کے مالکوں کی اجازت سے اور ان کو ان کے حق مہر دستور کے مطابق ادا کرو ایسے حال میں کہ وہ اپنی عزت کو بچانے والیاں ہوں نہ کہ بے حیائی کرنے والیاں اور نہ ہی خفیہ دوست بنانے والیاں ہوں۔ پس جب وہ نکاح کر چکیں پھر اگر وہ بے حیائی کی مرتکب ہوں تو ان کی سزا آزاد عورتوں کی سزا کی نسبت آدھی ہو گی۔ یہ (رعایت) اس کے لئے ہے جو تم میں سے گناہ سے ڈرتا ہو۔ اور تمہارا صبر کرنا تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[4:27] Allah desires to make clear to you, and guide you to, the paths of those before you, and to turn to you in mercy. And Allah is All- Knowing, Wise.
[4:27] اللہ چاہتا ہے کہ وہ تم پر بات خوب روشن کردے اور ان لوگوں کے طریقوں کی طرف تمہاری راہنمائی کرے جو تم سے پہلے تھے اور تم پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکے اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[4:28] And Allah wishes to turn to you in mercy, but those who follow their low desires wish that you should stray far away.
[4:28] اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکے۔ اور وہ لوگ جو نفسانی خواہشات کے پیچھے لگے رہتے ہیں چاہتے ہیں کہ تم بڑے زور سے (اُن کی طرف) مائل ہو جاؤ۔

[4:29] Allah desires to lighten your burden, for man has been created weak.
[4:29] اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کردے اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔

[4:30] O ye who believe! devour not your property among yourselves by unlawful means, except that you earn by trade with mutual consent. And kill not yourselves. Surely, Allah is Merciful to you.
[4:30] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے اموال آپس میں ناجائز طریق پر نہ کھایا کرو۔ ہاں اگر وہ ایسی تجارت ہو جو تمہاری باہمی رضامندی سے ہو۔ اور تم اپنے آپ کو (اقتصادی طور پر) قتل نہ کرو۔ یقینا اللہ تم پر باربار رحم کرنے والا ہے۔
[4:31] And whosoever does that by way of transgression and injustice, We shall cast him into Fire; and that is easy with Allah.
[4:31] اور جو حد سے تجاوز کرتے ہوئے اور ظلم کرتے ہوئے ایسا کرے تو ہم اسے عنقریب ایک آگ میں ڈالیں گے۔ اور یہ بات اللہ پر آسان ہے۔

[4:32] If you keep away from the more grievous of the things which are forbidden you, We will remove from you your minor evils and admit you to a place of great honour.
[4:32] اگر تم اُن بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تُم سے تمہاری بدیاں دور کردیں گے اور ہم تمہیں ایک بڑی عزّت کے مقام میں داخل کریں گے۔



[4:33] And covet not that whereby Allah has made some of you excel others. Men shall have a share of that which they have earned, and women a share of that which they have earned. And ask Allah of His bounty. Surely, Allah has perfect knowledge of all things.
[4:33] اور اللہ نے جو تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے اس کی حرص نہ کیا کرو۔ مردوں کے لئے اس میں سے حصہ ہے جو وہ کمائیں۔ اور عورتوں کے لئے اس میں سے حصہ ہے جو وہ کمائیں۔ اور اللہ سے اس کا فضل مانگو۔ یقیناً اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

[4:34] And to every one We have appointed heirs to what the parents and the relations leave, and also those with whom your oaths have ratified a contract. So give them their portion. Surely, Allah watches over all things.
[4:34] اور ہم نے ہر ایک کے لئے وارث بنائے ہیں اس (مال) کے جو والدین اور اقرباءچھوڑیں اور وہ جن سے تم نے پختہ عہدوپیمان کئے ہیں ان کو بھی ان کا حصہ دو۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔

[4:35] Men are guardians over women because Allah has made some of them excel others, and because they (men) spend of their wealth. So virtuous women are those who are obedient, and guard the secrets of their husbands with Allah's protection. And as for those on whose part you fear disobedience, admonish them and leave them alone in their beds, and chastise them. Then if they obey you, seek not a way against them. Surely, Allah is High, Great.
[4:35] مرد عورتوں پر نگران ہیں اس فضیلت کی وجہ سے جو اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر بخشی ہے اور اس وجہ سے بھی کہ وہ اپنے اموال (ان پر) خرچ کرتے ہیں۔ پس نیک عورتیں فرمانبردار اور غیب میں بھی ان چیزوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں جن کی حفاظت کی اللہ نے تاکید کی ہے۔ اور وہ عورتیں جن سے تمہیں باغیانہ رویے کا خوف ہو تو ان کو (پہلے تو) نصیحت کرو،پھر ان کو بستروں میں الگ چھوڑ دو اور پھر (عند الضرورت) انہیں بدنی سزا بھی دو۔ پس اگر وہ تمہاری اطاعت کریں تو پھر ان کے خلاف کوئی حجت تلاش نہ کرو۔ یقیناً اللہ بہت بلند (اور) بہت بڑا ہے۔

[4:36] And if you fear a breach between them, then appoint an arbiter from his folk and an orbiter from her folk. If they (the arbiters) desire reconciliation, Allah will effect it between them. Surely, Allah is All-Knowing, All-Aware.
[4:36] اور اگر تمہیں ان دو (میاں بیوی) کے درمیان شدید اختلاف کا خوف ہو تو اس (یعنی خاوند) کے گھر والوں میں سے ایک صاحبِ حکمت فیصلہ کرنے والا اور اس (یعنی بیوی) کے گھروالوں میں سے ایک صاحبِ حکمت فیصلہ کرنے والا مقرر کرو۔ اگر وہ دونوں اصلاح چاہیں تو اللہ ان دونوں کے درمیان موافقت پیدا کردے گا۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) خوب باخبر ہے۔

[4:37] And worship Allah and associate naught with Him, and show kindness to parents, and to kindred, and orphans, and the needy, and to the neighbour that is a kinsman and the neighbour that is a stranger, and the companion by your side, and the wayfarer, and those whom your right hands possess. Surely, Allah loves not the proud and the boastful,
[4:37] اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور قریبی رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں سے بھی اور مسکین لوگوں سے بھی اور رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور غیررشتہ دار ہمسایوں سے بھی۔ اور اپنے ہم جلیسوں سے بھی اور مسافروں سے بھی اور ان سے بھی جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔ یقیناً اللہ اس کو پسند نہیں کرتا جو متکبر (اور) شیخی بگھارنے والا ہو۔

[4:38] Who are niggardly and enjoin people to be niggardly, and conceal that which Allah has given them of His bounty. And We have prepared for the disbelievers an humiliating punishment,
[4:38] (یعنی) وہ لوگ جو (خود بھی) بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور اُس کو چھپاتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے۔ او ر ہم نے کافروں کے لئے بہت رُسوا کرنے والا عذاب تیار کیا ہے۔

[4:39] And for those who spend their wealth to be seen of men, and believe not in Allah nor the Last Day. And whoso has Satan for his companion, let him remember that an evil companion is he.
[4:39] اور وہ لوگ جو اپنے اموال لوگوں کے سامنے دکھاوے کی خاطر خرچ کرتے ہیں اور نہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور نہ یومِ آخر پر۔ اور وہ جس کا شیطان ساتھی ہو تو وہ بہت ہی برا ساتھی ہے۔

[4:40] And what harm would have befallen them, if they had believed in Allah and the Last Day and spent out of what Allah has given them? And Allah knows them full well.
[4:40] اور اُن پر کیا مشکل تھی اگر وہ اللہ پر ایمان لے آتے اور یومِ آخر پر بھی اور خرچ کرتے اس میں سے جو اللہ نے انہیں عطا کیا۔اور اللہ انہیں اچھی طرح جانتا ہے۔
[4:41] Surely, Allah wrongs not any one even by the weight of an atom. And if there be a good deed, He multiplies it and gives from Himself a great reward.
[4:41] یقیناً اللہ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی نیکی کی بات ہو تو وہ اسے بڑھاتا ہے اور اپنی طرف سے بھی بہت بڑا اَجر عطا کرتا ہے۔

[4:42] And how will it fare with them when We shall bring a witness from every people, and shall bring thee as a witness against these!
[4:42] پس کیا حال ہوگا جب ہم ہر ایک امّت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے۔ اور ہم تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔

[4:43] On that day those who disbelieved and disobeyed the Messenger will wish that the earth were made level with them, and they shall not be able to conceal anything from Allah.
[4:43] اس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اوررسول کی نافرمانی کی، چاہیں گے کہ کاش (وہ دفن ہو جاتے اور) زمین ان پر برابر کردی جاتی۔ اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے۔



[4:44] O ye who believe! approach not Prayer when you are not in full possession of your senses, until you know what you say, nor when you are unclean, except when you are travelling along a way, until you have bathed. And if you are ill or you are on a journey while unclean, or if one of you comes from the privy or you have touched women and you find no water, then betake yourselves to pure dust and wipe therewith your faces and your hands. Surely, Allah is Most Indulgent, Most Forgiving.
[4:44] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم نماز کے قریب نہ جاؤ جب تم پر مدہوشی کی کیفیت ہو۔ یہاں تک کہ اس قابل ہو جاؤ کہ تمہیں علم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔ اور نہ ہی ُجنبی ہونے کی حالت میں (نماز کے قریب جاؤ) یہاں تک کہ نہالو سوائے اس کے کہ تم مسافر ہو۔ اور اگر تم بیمار ہو یا مسافر ہو یا تم میں سے کوئی طبعی حوائج سے فارغ ہوا ہو یا تم نے عورتوں سے تعلق قائم کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو خشک پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو۔ سو تم اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مسح کرو۔ یقیناً اللہ بہت درگزر کرنے والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[4:45] Dost thou not know of those who were given a portion of the Book? They buy error and desire that you too may lose the way.
[4:45] کیا تُو نے ایسے لوگوں پر غور نہیں کیا جنہیں کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا، وہ گمراہی خرید لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم (سیدھے) رستے سے ہٹ جاؤ۔

[4:46] And Allah knows your enemies full well. And sufficient is Allah as a Friend, and sufficient is Allah as a Helper.
[4:46] اور اللہ تمہارے دشمنوں کو سب سے زیادہ جانتا ہے اور اللہ دوست ہونے کے لحاظ سے کافی ہے۔ اور اللہ ہی کافی ہے بطور مددگار۔

[4:47] There are some among the Jews who pervert words from their proper places. And they say, 'We hear and we disobey,' and 'hear thou without being heard,' and 'Ra'ina,' screening with their tongues what is in their minds and seeking to injure the Faith. And if they had said, 'We hear and we obey,' and 'hear thou,' and 'Unzurna,' it would have been better for them and more upright. But Allah has cursed them for their disbelief; so they believe but little.
[4:47] یہود میں سے ایسے بھی ہیں جو کلمات کو ان کی اصل جگہوں سے بدل دیتے ہیں۔ اور وہ کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے نافرمانی کی اور بات سُن اس حال میں کہ تجھے کچھ بھی نہ سنائی دے اور وہ اپنی زبانوں کو بل دیتے ہوئے اور دین میں طعن کرتے ہوئے رَاعِنَا کہتے ہیں۔ اور اگر ایسا ہوتا کہ وہ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور سُن اور ہم پر نظر کر، تو یہ ان کے لئے بہتر اور سب سے زیادہ مضبوط (قول) ہوتا۔ لیکن اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کر دی ہے۔ پس وہ ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑا۔



[4:48] O ye People of the Book! believe in what We have sent down, fulfilling that which is with you, before We destroy some of the leaders and turn them on their backs or curse them as We cursed the People of the Sabbath. And the decree of Allah is bound to be carried out.
[4:48] اے وہ لوگو جو کتاب دیئے گئے ہو! اس پر ایمان لے آؤ جو ہم نے اتارا ہے تصدیق کرتا ہوا اس کی جو تمہارے پاس ہے۔ پیشتر اس کے کہ ہم بعض چہروں کو داغ دیں اور انہیں ان کی پیٹھوں کے بل لوٹا دیں یا ان پر اسی طرح لعنت ڈالیں جس طرح ہم نے سبت والوں پر لعنت ڈالی تھی۔ اور اللہ کا فیصلہ تو پورا ہوکر رہنے والا ہے۔

[4:49] Surely, Allah will not forgive that any partner be associated with Him; but He will forgive whatever is short of that to whomsoever He pleases. And whoso associates partners with Allah has indeed devised a very great sin.
[4:49] یقیناً اللہ معاف نہیں کرے گا کہ اس کا کوئی شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے علاوہ سب کچھ معاف کردے گا جس کے لئے وہ چاہے۔ اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو یقیناً اُس نے بہت بڑا گناہ افترا کیا ہے۔

[4:50] Dost thou not know of those who hold themselves to be pure? Nay, it is Allah Who purifies whomsoever He pleases, and they will not be wronged a whit.
[4:50] کیا تُو نے ان لوگوں پر غور نہیں کیا جو اپنے آپ کو پاک ٹھہراتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی ہے جسے چاہے پاک قرا ر دے۔ اور وہ کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
[4:51] Behold, how they forge a lie against Allah! And sufficient is that as a manifest sin.
[4:51] دیکھ وہ اللہ پر کس طرح جھوٹ گھڑتے ہیں۔ اور یہ بات ایک نمایاں گناہ کے طور پر کافی ہے۔

[4:52] Dost thou not know of those who were given a portion of the Book? They believe in evil things and follow those who transgress, and they say of the disbelievers, 'These are better guided in religion than those who believe.'
[4:52] کیا تُو نے اُن کی طرف نظر نہیں دوڑائی جن کو کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا۔ وہ بتوں اور شیطان پر ایمان لاتے ہیں اور اُن لوگوں کے متعلق جنہوں نے انکار کیا کہتے ہیں کہ یہ لوگ مسلک کے لحاظ سے ایمان لانے والوں سے زیادہ درست ہیں۔

[4:53] They it is whom Allah has cursed; and he whom Allah curses, thou shalt not find for him a helper.
[4:53] یہی لوگ ہیں جن پراللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کرے اس کے لئے تُو کوئی مددگار نہیں پائے گا۔

[4:54] Have they a share in the kingdom? Then would they not give men even so much as the little hollow in the back of a date-stone.
[4:54] کیا ان کا بادشاہت میں سے کوئی حصہ ہے۔ تب تو وہ لوگوں کو (ہرگز اس میں سے) کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی نہیں دیں گے۔

[4:55] Or do they envy men for what Allah has given them out of His bounty? If that is so, surely, We gave the Book and Wisdom to the children of Abraham also and We also gave them a great kingdom.
[4:55] کیاوہ اس پر لوگوں سے حسد کرتے ہیں جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا کیا ہے۔ تو یقیناً آلِ ابراہیم کو بھی ہم کتاب اور حکمت عطا کرچکے ہیں اور ہم نے انہیں ایک بڑی سلطنت عطا کی تھی۔

[4:56] And of them were some who believed in him; and of them were others who turned away from him. And sufficient is Hell as a blazing fire.
[4:56] پس اُنہی میں سے وہ تھے جو اُس پر ایمان لے آئے اور انہی میں سے وہ تھے جو اُس (پر ایمان لانے) سے رُک گئے۔ اور (ایسے لوگوں کو) جلانے کے لئے جہنّم کافی ہے۔

[4:57] Those who disbelieve in Our Signs, We shall soon cause them to enter Fire. As often as their skins are burnt up, We shall give them in exchange other skins that they may taste the punishment. Surely, Allah is Mighty, Wise.
[4:57] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا ہے ہم انہیں آگ میں داخل کریں گے۔ جب کبھی ان کے چمڑے گل جائیں گے ہم انہیں بدل کر دوسرے چمڑے دے دیں گے تاکہ وہ عذاب کو چکھیں۔ یقینا اللہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[4:58] And those who believe and do good works, We shall make them enter Gardens through which streams flow, to abide therein for ever; therein shall they have pure spouses; and We shall admit them to a place of pleasant and plenteous shade.
[4:58] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ان کو ہم ضرور ایسی جنّات میں داخل کریں گے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔ ان میں ان کے لئے پاک بنائے ہوئے جوڑے ہوں گے۔ اور ہم انہیں گھنے سایوں میں داخل کریں گے۔



[4:59] Verily, Allah commands you to make over the trusts to those entitled to them, and that, when you judge between men, you judge with justice. And surely excellent is that with which Allah admonishes you! Allah is All-Hearing, All-Seeing.
[4:59] یقیناً اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے سپرد کیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ حکومت کرو۔ یقیناً بہت ہی عمدہ ہے جو اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔ یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[4:60] O ye who believe! obey Allah, and obey His Messenger and those who are in authority among you. And if you differ in anything among yourselves, refer it to Allah and His Messenger if you are believers in Allah and the Last Day. That is best and most commendable in the end.
[4:60] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے حکام کی بھی۔ اور اگر تم کسی معاملہ میں (اُولُوالامر سے) اختلاف کرو تو ایسے معاملے اللہ اور رسول کی طرف لَوٹا دیا کرو اگر (فی الحقیقت) تم اللہ پر اور یومِ آخر پر ایمان لانے والے ہو۔ یہ بہت بہتر (طریق) ہے اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔
[4:61] Dost thou not know of those who pretend that they believe in what has been revealed to thee and what has been revealed before thee? They desire to seek judgment from the rebellious, although they were commanded not to obey them. And Satan desires to lead them far astray.
[4:61] کیا تُو نے ان لوگوں کے حال پر نظر کی ہے جو گمان کرتے ہیں کہ وہ اس پر ایمان لے آئے ہیں جو تجھ پر اتارا گیا اور اس پر بھی جو تجھ سے پہلے اتارا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلے شیطان سے کروائیں جبکہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس کا انکار کریں۔ اور شیطان یہ چاہتا ہے کہ وہ اُنہیں دُور کی گمراہی میں بہکا دے۔

[4:62] And when it is said to them, 'Come ye to what Allah has sent down and to His Messenger,' thou seest the hypocrites turn away from thee with aversion.
[4:62] اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کی طرف آؤ جو اللہ نے اتارا ہے اور رسول کی طرف آؤ تو منافقوں کو تُو دیکھےگا کہ وہ تجھ سے بہت پرے ہٹ جاتے ہیں۔

[4:63] Then how is it that when an affliction befalls them because of what their hands have sent on before them, they come to thee swearing by Allah, saying, 'We meant nothing but the doing of good and reconciliation?'
[4:63] پھر انہیں کیا ہو جاتا ہے جب اُن پر کوئی مصیبت ٹوٹتی ہے، بسبب اس کے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا۔ تب وہ تیرے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہمارا تو احسان کرنے اور اصلاح کرنے کے سوا کوئی ارادہ نہ تھا۔

[4:64] These are they, the secrets of whose hearts Allah knows well. So turn away from them and admonish them and speak to them an effective word concerning their own selves.
[4:64] یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کا حال اللہ خوب جانتا ہے۔ پس ان سے اِعراض کر اور انہیں نصیحت کر اور انہیں ایسی بات کہہ جو اُن کے نفسوں پر گہرا اثر چھوڑنے والی ہو۔

[4:65] And We have sent no Messenger but that he should be obeyed by the command of Allah. And if they had come to thee when they had wronged their souls, and asked forgiveness of Allah, and if the Messenger also had asked forgiveness for them, they would have surely found Allah Oft-Returning with compassion and Merciful.
[4:65] اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔ اور اگر اس وقت جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا وہ تیرے پاس حاضر ہوتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے بخشش مانگتا تو وہ ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بارباررحم کرنے والا پاتے۔

[4:66] But no, by thy Lord, they are not believres until they make thee judge in all that is in dispute between them and then find not in their hearts any demur concerning that which thou decidest and submit with full submission.
[4:66] نہیں! تیرے ربّ کی قَسم! وہ کبھی ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ تجھے ان امور میں منصف نہ بنا لیں جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ پھر تُو جو بھی فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور کامل فرمانبرداری اختیار کریں۔



[4:67] And if We had commanded them, 'Kill your people or leave your homes,' they would not have done it except a few of them; and if they had done what they are exhorted to do, it would surely have been better for them and conducive to greater strength.
[4:67] اور اگر ہم نے ان پر یہ فرض کر دیا ہوتا کہ تم اپنے نفسوں کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہو تو ان میں سے چند ایک کے سوا کوئی ایسا نہ کرتا۔ اور اگر وہ وہی کرتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر ہوتا اور ان کے ثباتِ قدم کے لئے ایک مضبوط ذریعہ ثابت ہوتا۔

[4:68] And then We would have surely given them a great reward from Ourself;
[4:68] اور ایسی صورت میں ہم ضرور انہیں اپنی جناب سے بڑا اجر عطا کرتے۔

[4:69] And We would surely have guided them in the right path.
[4:69] اور ہم ضرور انہیں سیدھے رستے کی طرف ہدایت دیتے۔

[4:70] And whoso obeys Allah and this Messenger of His shall be among those on whom Allah has bestowed His blessings, namely, the Prophets, the Truthful, the Martyrs, and the Righteous. And excellent companions are these.
[4:70] اور جو بھی اللہ کی اور اِس رسول کی اطاعت کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے (یعنی) نبیوں میں سے، صدیقوں میں سے، شہیدوں میں سے اور صالحین میں سے۔ اور یہ بہت ہی اچھے ساتھی ہیں۔
[4:71] This grace is from Allah, and sufficient is Allah, the All-Knowing.
[4:71] یہ اللہ کا خاص فضل ہے۔ اور اللہ صاحبِ علم ہونے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔

[4:72] O ye who believe! take your precautions; then either go forth in separate parties or go forth all together.
[4:72] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے بچاؤ کا سامان رکھا کرو۔ پھر خواہ چھوٹے چھوٹے گروہوں میں نکلو یا بڑی جمعیت کی صورت میں۔

[4:73] And among you there is he who will tarry behind, and if a misfortune befall you, he says, 'Surely, Allah has been gracious to me, since I was not present with them.'
[4:73] اور یقیناً تم میں ایسے بھی ہیں جو ضرور دیر کریں گے۔ اور جب تم پر کوئی مصیبت آن پڑے تو ایسا شخص کہے گا کہ اللہ نے مجھ پر انعام کیا کہ میں ان کے ساتھ (یہ مصیبت) دیکھنے والا نہیں بنا۔

[4:74] But if there comes to you some good fortune from Allah, he says, as if there were no love between you and him, 'Would that I had been with them, then should I have indeed achieved a great success!'
[4:74] اور اگر تمہیں اللہ کی طرف سے کوئی فضل نصیب ہو تو وہ ضرور اس طرح کہے گا، گویا تمہارے اور اس کے درمیان کوئی محبت کا تعلق نہیں، کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کرتا۔

[4:75] Let those then fight in the cause of Allah who would sell the present life for the Hereafter. And whoso fights in the cause of Allah, be he slain or be he victorious, We shall soon give him a great reward.
[4:75] پس اللہ کی راہ میں وہ لوگ قتال کریں جو آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی بیچ ڈالتے ہیں۔ اور جو اللہ کی راہ میں قتال کرے پھر قتل ہو جائے یا غالب آ جائے تو (ہر صورت میں) ہم ضرور اسے بہت بڑا اَجر عطا کریں گے۔

[4:76] And what is the matter with you that you fight not in the cause of Allah and of the weak — men, women and children — who say, 'Our Lord, take us out of this town, whose people are oppressors, and make for us some friend from Thyself, and make for us from Thyself some helper?'
[4:76] اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ایسے مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر قتال نہیں کرتے جنہیں کمزور بنا دیا گیا تھا (اور) جو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ! تو ہمیں اس بستی سے نکال جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی سرپرست بنا دے اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی مددگار مقرر کر۔

[4:77] Those who believe fight in the cause of Allah, and those who disbelieve fight in the cause of the Evil One. Fight ye therefore against the friends of Satan; surely, Satan's strategy is weak!
[4:77] وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا وہ شیطان کی راہ میں قتال کرتے ہیں۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے قتال کرو۔ شیطان کی تدبیر یقیناً کمزور ہوتی ہے۔

[4:78] Dost thou not know of those to whom it was said: 'Restrain your hands, observe Prayer and pay the Zakat?' And when fighting has been prescribed for them, behold! a section of them fear men as they should fear Allah, or with still greater fear; and they say, 'Our Lord, why hast Thou prescribed fighting for us? Wouldst Thou not grant us respite yet a while?' Say, 'The benefit of this world is little and the Hereafter will be better for him who fears God; and you shall not be wronged a whit.'
[4:78] کیا تُو نے ان لوگوں کی طرف نظر نہیں دوڑائی جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روک لو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو۔ پھر جب قتال ان پر فرض کیا گیا تو اچانک ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے ایسا ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے یا اس سے بھی بڑھ کر۔ اور انہوں نے کہا اے ہمارے ربّ! تو نے کیوں ہم پر قتال فرض کر دیا۔ کیوں نہ تُو نے ہمیں تھوڑی مدت کےلئے اور مہلت دی۔ تُو کہہ دے کہ دنیا کی منفعت تھوڑی ہے۔ اور آخرت اس کے لئے بہت بہتر ہے جس نے تقویٰ اختیار کیا۔ اور تم کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جاؤ گے۔

[4:79] Wheresoever you may be, death will overtake you, even if you be in strongly built towers. And if some good befalls them, they say, 'This is from Allah;' and if evil befalls them, they say, 'This is from thee.' Say, 'All is from Allah.' What has happened to these people that they come not near understanding anything?
[4:79] تم جہاں کہیں بھی ہو موت تمہیں آ لے گی خواہ تم سخت مضبوط بنائے ہوئے بُرجوں میں ہی ہو۔ اور اگر انہیں کوئی حَسَنہ پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر انہیں کوئی بُرائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں(اے محمد!) یہ تیری طرف سے ہے۔ تُو کہہ دے کہ سب کچھ اللہ ہی کی طرف سے ہوتا ہے۔ پس ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ کوئی بات سمجھنے کے قریب تک نہیں پھٹکتے۔

[4:80] Whatever of good comes to thee is from Allah; and whatever of evil befalls thee is from thyself. And We have sent thee as a Messenger to mankind. And sufficient is Allah as a Witness.
[4:80] جو بھلائی تجھے پہنچے تو وہ اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور جو ضرر رساں بات تجھے پہنچے تو وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور ہم نے تجھے سب انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اللہ بطور گواہ کافی ہے۔
[4:81] Whoso obeys the Messenger obeys Allah indeed; and whoso turns away, then We have not sent thee as a keeper over them.
[4:81] جو اِس رسول کی پیروی کرے تو اُس نے اللہ کی پیروی کی اور جو پِھر جائے تو ہم نے تجھے ان پر محافظ بنا کر نہیں بھیجا۔

[4:82] And they say: 'Obedience is our guiding principle;' but when they go forth from thy presence, a section of them spends the night scheming against what thou sayest. Allah records whatever they scheme by night. So turn away from them, and put thy trust in Allah. And sufficient is Allah as a Disposer of affairs.
[4:82] اور وہ (محض منہ سے) "اطاعت" کہتے ہیں! پھر جب وہ تجھ سے الگ ہوتے ہیں تو اُن میں سے ایک گروہ ایسی باتیں کرتے ہوئے رات گزارتا ہے جو اس سے مختلف ہیں جو تُو کہتا ہے۔ اور اللہ ان کی رات کی باتوں کو احاطہء تحریر میں لے آتا ہے۔ پس ان سے اِعراض کر اور اللہ پر توکّل کر اور اللہ کارساز کے طور پر کافی ہے۔

[4:83] Will they not, then, meditate upon the Qur'an? Had it been from anyone other than Allah, they would surely have found therein much disagreement.
[4:83] پس کیا وہ قرآن پر تدبّر نہیں کرتے؟ حالانکہ اگر وہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت اختلاف پاتے۔



[4:84] And when there comes to them any tidings whether of peace or of fear, they spread it about; whereas if they had referred it to the Messenger and to those in authority among them, surely those of them, who can elicit the truth from it, would have understood it. And had it not been for the grace of Allah upon you and His mercy, you would have followed Satan, save a few.
[4:84] اور جب بھی ان کے پاس کوئی امن یا خوف کی بات آئے تو وہ اُسے مشتہر کر دیتے ہیں۔ اور اگر وہ اسے (پھیلانے کی بجائے) رسول کی طرف یا اپنے میں سے کسی صاحبِ امر کے سامنے پیش کر دیتے تو ان میں سے جو اُس سے استنباط کرتے وہ ضرور اُس (کی حقیقت) کو جان لیتے۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتے تو تم چند ایک کے سوا ضرور شیطان کی پیروی کرنے لگتے۔

[4:85] Fight, therefore, in the cause of Allah — thou art not made responsible except for thyself — and urge on the believers. It may be that Allah will restrain the might of those that disbelieve; and Allah is stronger in might and stronger in inflicting punishment.
[4:85] پس اللہ کی راہ میں قتال کر۔ تجھ پر تیرے نفس کے سوا کسی اور کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ اور مومنوں کو بھی (قتال کی) ترغیب دے۔ بعید نہیں کہ اللہ اُن لوگوں کی جنگ روک دے جنہوں نے کفر کیا اور اللہ جنگ کرنے میں سب سے زیادہ سخت اور عبرتناک سزا دینے میں زیادہ شدید ہے۔

[4:86] Whoso makes a righteous intercession shall have a share thereof, and whoso makes an evil intercession, shall have a like portion thereof; and Allah is Powerful over everything.
[4:86] جو کوئی اچھی شفاعت کرے اُس میں سے اُس کا بھی حصہ ہوگا اور جو کوئی بُری شفاعت کرے اس کا کچھ بوجھ اس کے لئے بھی ہوگا۔ اور اللہ ہر چیز پر بہت مقدرت رکھنے والا ہے۔

[4:87] And when you are greeted with a prayer, greet ye with a better prayer or at least return it. Surely, Allah takes account of all things.
[4:87] اور اگرتمہیں کوئی خیرسگالی کا تحفہ پیش کیا جائے تو اس سے بہتر پیش کیا کرو یا وہی لَوٹا دو۔ یقیناً اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔



[4:88] Allah is He beside Whom there is none worthy of worship. He will certainly continue to assemble you till the Day of Resurrection, about which there is no doubt. And who is more truthful in his word than Allah?
[4:88] اللہ!۔ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن تک اکٹھا کرتا چلا جائے گا جس میں کوئی شک نہیں۔ اور اللہ سے زیادہ بیان میں اور کون سچا ہو سکتا ہے۔

[4:89] What has happened to you that you are divided into two parties regarding the hypocrites? And Allah has overthrown them because of what they earned. Desire ye to guide him whom Allah has caused to perish? And for him whom Allah causes to perish thou shalt not find a way.
[4:89] پس تمہیں کیا ہوا ہے کہ منافقوں کے بارہ میں دوگروہوں میں بٹے ہوئے ہو، حالانکہ اللہ نے اس کی وجہ سے جو انہوں نے کسب کئے انہیں اوندھا کر دیا ہے۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اُسے ہدایت دو جسے اللہ نے گمراہ قرار دے دیا ہے۔ اور جسے اللہ گمراہ قرار دے تو اس کے لئے تُو ہرگز کوئی راہ نہ پائے گا۔

[4:90] They wish that you should disbelieve as they have disbelieved, so that you may become all alike. Take not, therefore, friends from among them, until they emigrate in the way of Allah. And if they turn away, then seize them and kill them wherever you find them; and take no friend nor helper from among them;
[4:90] وہ چاہتے ہیں کہ کاش تم بھی اُسی طرح کفر کرو جس طرح انہوں نے کفر کیا۔ نتیجۃً تم ایک ہی جیسے ہوجاؤ۔ پس ان میں سے کوئی دوست نہ بنایا کرو یہاں تک کہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کریں۔ پس اگر وہ پیٹھ دکھا جائیں تو اُن کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں بھی تم ان کو پاؤ اور ان میں سے کسی کو دوست یا مددگار نہ بناؤ۔
[4:91] Except those who are connected with a people between whom and you there is a pact, or those who come to you, while their hearts shrink from fighting you or fighting their own people. And if Allah had so pleased, He would have given them power over you, then they would have surely fought you. So, if they keep aloof from you and fight you not, and make you an offer of peace, then remember that Allah has allowed you no way of aggression against them.
[4:91] سوائے ان لوگوں کے جو ایسی قوم سے نسبت رکھتے ہیں جن کے اور تمہارے درمیان عہد و پیمان ہیں۔ یا وہ اس حالت میں تمہارے پاس آئیں کہ ان کے دل اس بات پر انقباض محسوس کرتے ہوں کہ تم سے لڑیں یا خود اپنی ہی قوم سے لڑیں۔ اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کر دیتا پھر وہ ضرور تم سے قتال کرتے۔ پس اگر وہ تم سے الگ رہیں پھر تم سے قتال نہ کریں اور تمہیں امن کا پیغام دیں تو پھر اللہ نے تمہیں ان کے خلاف کوئی جواز نہیں بخشا۔

[4:92] You will find others who desire to be secure from you and to be secure from their own people. Whenever they are made to revert to hostility, they fall headlong into it. Therefore, if they do not keep aloof from you nor offer you peace nor restrain their hands, then seize them and kill them, wherever you find them. Against these We have given you clear authority.
[4:92] تم کچھ دوسرے لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ وہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں۔ جب کبھی بھی ان کو فتنے کی طرف لے جایا جائے تو وہ اس میں اوندھے مُنہ گرائے جاتے ہیں۔ پس اگر وہ تمہارا پیچھا نہ چھوڑیں اور تمہیں امن کا پیغام نہ دیں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ان کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں تم انہیں پاؤ۔ اور یہی وہ (تمہارے دشمن) ہیں جن کے خلاف ہم نے تمہیں کھلی کھلی حجت عطا کی ہے۔

[4:93] It does not become a believer to kill a believer unless it be by mistake. And he who kills a believer by mistake shall free a believing slave, and pay blood money to be handed over to his heirs, unless they remit it as charity. But if the person slain be of a people hostile to you, and be a believer, then the offender shall free a believing slave; and if he be of a people between whom and you is a pact, then the offender shall pay blood money to be handed over to his heirs, and free a believing slave. But whoso finds not one, then he shall fast for two consecutive months — a mercy from Allah. And Allah is All-Knowing, Wise.
[4:93] اور کسی مومن کے لئے جائز نہیں کہ کسی مومن کو قتل کرے سوائے اس کے کہ غلطی سے ایسا ہو۔ اور جو کوئی غلطی سے کسی مومن کو قتل کرے تو ایک مومن غلام کا آزادکرنا ہے اور (طے شدہ) دیت اس کے اہل کو ادا کرنا ہوگی سوائے اس کے کہ وہ معاف کر دیں اور اگر وہ (مقتول) تمہاری دشمن قوم سے تعلق رکھتا ہو اور وہ مومن ہو تب (بھی) ایک مومن غلام آزاد کرنا ہے۔ اور اگر وہ ایسی قوم سے تعلق رکھنے والا ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان عہد و پیمان ہوں تو اس کے اہل کو (طے شدہ) دیت دینا لازم ہے اور ایک مومن غلام کا آزاد کرنا بھی۔ اور جس کو یہ توفیق نہ ہو تو دو مہینے متواتر روزے رکھنا ہوں گے۔ اللہ کی طرف سے یہ بطور توبہ (فرض کیا گیا) ہے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا(اور) بہت حکمت والا ہے۔

[4:94] And whoso kills a believer intentionally, his reward shall be Hell wherein he shall abide. And Allah will be wroth with him and will curse him and will prepare for him a great punishment.
[4:94] اور جو جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کرے تو اس کی جزا جہنّم ہے۔ وہ اس میں بہت لمبا عرصہ رہنے والا ہے۔ اور اللہ اس پر غضبناک ہوا اور اس پر لعنت کی، اور اس نے اس کے لئے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

[4:95] O ye who believe! when you go forth in the cause of Allah, make proper investigation and say not to anyone who greets you with the greeting of peace, 'Thou art not a believer.' You seek the goods of this life, but with Allah are good things in plenty. Such were you before this, but Allah conferred His special favour on you; so do make proper investigation. Surely, Allah is well aware of what you do.
[4:95] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کر رہے ہو تو اچھی طرح چھان بین کر لیا کرو اور جو تم پر سلام بھیجے اس سے یہ نہ کہا کرو کہ تُو مومن نہیں ہے۔ تم دنیاوی زندگی کے اموال چاہتے ہو تو اللہ کے پاس غنیمت کے کثیر سامان ہیں۔ اس سے پہلے تم اسی طرح ہوا کرتے تھے پھر اللہ نے تم پر فضل کیا۔ پس خوب چھان بین کرلیا کرو۔ یقیناً اللہ اس سے جو تم کرتے ہو بہت باخبر ہے۔

[4:96] Those of the believers who sit still, excepting the disabled ones, and those who strive in the cause of Allah with their wealth and their persons, are not equal. Allah has exalted in rank those who strive with their wealth and their persons above those who sit still. And to each Allah has promised good. And Allah has exalted those who strive above those who sit still, by a great reward,
[4:96] مومنوں میں سے بغیر کسی بیماری کے گھر بیٹھ رہنے والے اور (دوسرے) اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور جانوں کے ذریعہ جہاد کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے۔ اللہ نے اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ذریعہ جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر ایک نمایاں مرتبہ عطا کیا ہے۔ جبکہ ہر ایک سے اللہ نے بھلائی کا ہی وعدہ کیا ہے۔ اور اللہ نے مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں پر ایک اجرِعظیم کی فضیلت عطا کی ہے۔

[4:97] Namely, by degrees of excellence bestowed by Him, and by special forgiveness and mercy. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:97] (یہ) اس کی طرف سے درجات اور بخشش اور رحمت کے طور پر (ہے)۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[4:98] Verily, those whom the angels cause to die while they are wronging their own souls, they (the angels) will say to them: 'What were you after?' They will reply: 'We were treated as weak in the land.' They will say, 'Was not Allah's earth vast enough for you to emigrate therein?' It is these whose abode shall be Hell, and an evil destination it is;
[4:98] یقیناً وہ لوگ جن کو فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے ہیں وہ (اُن سے) کہتے ہیں تم کس حال میں رہے؟ وہ (جواباً) کہتے ہیں ہم تو وطن میں بہت کمزور بنا دیئے گئے تھے۔ وہ (فرشتے) کہیں گے کہ کیا اللہ کی زمین وسیع نہیں تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے؟۔ پس یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔

[4:99] Except such weak ones among men, women and children, as are incapable of adopting any plan or of finding any way.
[4:99] سوائے اُن مَردوں اور عورتوں اور بچوں کے جنہیں کمزور بنا دیا گیا تھا۔ جن کوکوئی حیلہ میسر نہیں تھا اور نہ ہی وہ (نکلنے کی) کوئی راہ پاتے تھے۔

[4:100] As to these, maybe Allah will efface their sins; for Allah is the Effacer of sins, and is Most Forgiving.
[4:100] پس یہی وہ لوگ ہیں، بعید نہیں کہ اللہ ان سے درگزر کرے اور اللہ بہت درگزر کرنے والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
[4:101] And whoso emigrates from his country in the cause of Allah will find in the earth an abundant place of refuge and plentifulness. And whoso goes forth from his home, emigrating in the cause of Allah and His Messenger, and death overtakes him, his reward lies on Allah, and Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:101] اور جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے تو وہ زمین میں (دشمن کو) نامراد کرنے کے بہت سے مواقع اور فراخی پائے گا۔ اور جو اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلتا ہے پھر (اس حالت میں) اسے موت آ جاتی ہے تو اُس کا اجر اللہ پر فرض ہوگیا ہے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[4:102] And when you journey in the land, it shall be no sin on you to shorten the Prayer, if you fear that those who disbelieve may give you trouble. Verily, the disbelievers are an open enemy to you.
[4:102] اور جب تم زمین میں (جہاد کرتے ہوئے) سفر پر نکلو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز قصر کرلیا کرو، اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے تمہیں آزمائش میں ڈالیں گے۔یقیناً کافر تمہارے کھلے کھلے دشمن ہیں۔

[4:103] And when thou art among them, and leadest the Prayer for them, let a party of them stand with thee and let them take their arms. And when they have performed their prostrations, let them go to your rear, and let another party, who have not yet prayed, come forward and pray with thee; and let them take their means of defence and their arms. The disbelievers wish that you be neglectful of your arms and your baggage that they may fall upon you at once. And it shall be no sin on you, if you are in trouble on account of rain or if you are sick, that you lay aside your arms. But you should always take your means of defence. Surely, Allah has prepared an humiliating punishment for the disbelievers.
[4:103] اور جب تُو بھی ان میں ہو اور تُو انہیں نماز پڑھائے تو ان میں سے ایک گروہ (نماز کےلئے) تیرے ساتھ کھڑا ہو جائے۔ اور چاہئے کہ وہ (مجاہدین) اپنا اسلحہ ساتھ رکھیں۔ پس جب وہ سجدہ کر لیں تو وہ تمہارے پیچھے ہوجائیں اور دوسرا گروہ آ جائے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی پھر وہ تیرے ساتھ نماز پڑھیں۔ اور وہ اپنے بچاؤ کے سامان اور ہتھیار ساتھ رکھیں۔ جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ کاش تم اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو وہ دفعۃً تم پر ٹوٹ پڑیں۔ اور اگر تمہیں بارش کی وجہ سے کوئی مشکل ہو یا تم بیمار ہو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ اپنے ہتھیار اتار دو اور اپنا بچاؤ (بہرحال) اختیار کئے رکھو۔ یقیناً اللہ نے کافروں کےلئے بہت رُسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔



[4:104] And when you have finished the Prayer, remember Allah while standing, and sitting, and lying on your sides. And when you are secure from danger, then observe Prayer in the prescribed form; verily Prayer is enjoined on the believers to be performed at fixed hours.
[4:104] پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو یاد کرو کھڑے ہونے کی حالت میں بھی اور بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے پہلوؤں پر بھی۔ پھر جب تمہیں اطمینان ہو جائے تو نماز کو قائم کرو۔ یقیناً نماز مومنوں پر ایک وقتِ مقررّہ کی پابندی کے ساتھ فرض ہے۔

[4:105] And slacken not in seeking these people. If you suffer, they too suffer even as you suffer. But you hope from Allah what they hope not. And Allah is All-Knowing, Wise.
[4:105] اور (مخالف) قوم کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ۔ اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو تمہاری طرح یقیناً وہ بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ اور تم اللہ سے اس کی اُمید رکھتے ہو جس کی وہ اُمید نہیں رکھتے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔

[4:106] We have surely sent down to thee the Book comprising the truth, that thou mayest judge between men by that which Allah has taught thee. And be not thou a disputer for the faithless;
[4:106] ہم نے یقیناً تیری طرف کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے تاکہ تُو لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کرے جو اللہ نے تجھے سمجھایا ہے۔ اور خیانت کرنے والوں کے حق میں بحث کرنے والا نہ بن۔

[4:107] And ask forgiveness of Allah. Surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:107] اور اللہ سے بخشش طلب کر۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

[4:108] And plead not on behalf of those who are dishonest to themselves. Surely, Allah loves not one who is perfidious and a great sinner.
[4:108] اور ان لوگوں کی طرف سے بحث نہ کر جو اپنے نفسوں سے خیانت کرتے ہیں۔ یقیناً اللہ سخت خیانت کرنے والے گناہگار کو پسند نہیں کرتا۔

[4:109] They seek to hide from men, but they cannot hide from Allah; and He is with them when they spend the night plotting about matters of which He does not approve. And Allah encompasses what they do.
[4:109] وہ لوگوں سے تو چُھپ جاتے ہیں جبکہ اللہ سے نہیں چُھپ سکتے۔ اور وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ راتیں ایسی باتیں کرتے ہوئے گزارتے ہیں جو وہ پسند نہیں کرتا۔ اور اللہ اُسے گھیرے ہوئے ہے جو وہ کرتے ہیں۔



[4:110] Behold! you are they who pleaded for them in the present life. But who will plead with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will be a guardian over them?
[4:110] دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ تم دنیا کی زندگی میں تو ان کے حق میں بحثیں کرتے ہو پس قیامت کے دن ان کے حق میں اللہ سے کون بحث کرے گا۔ یا کون ہے جو اُن کا حمایتی ہوگا۔
[4:111] And whoso does evil or wrongs his soul, and then asks forgiveness of Allah, will surely find Allah Most Forgiving, Merciful.
[4:111] اور جو بھی کوئی بُرا فعل کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے بخشش طلب کرے وہ اللہ کو بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا پائے گا۔

[4:112] And whoso commits a sin commits it only against his own soul. And Allah is All-Knowing, Wise.
[4:112] اور جو کوئی گناہ کماتا ہے تو یقینا وہ اسے اپنے ہی خلاف کماتا ہے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔

[4:113] And whoso commits a fault or a sin, then imputes it to an innocent person, certainly bears the burden of a calumny and a manifest sin.
[4:113] اور جو کسی خطا کا مُرتکب ہو یا گناہ کرے پھر کسی معصوم پر اس کی تہمت لگا دے تو اس نے بہت بڑا بہتان اور کھلم کھلا گناہ (کا بوجھ) اٹھا لیا۔

[4:114] And but for the grace of Allah upon thee and His mercy, a party of them had resolved to bring about thy ruin. And they ruin none but themselves and they cannot harm thee at all. Allah has sent down to thee the Book and Wisdom and has taught thee what thou knewest not, and great is Allah's grace on thee.
[4:114] اور اگر تجھ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتے تو ان میں سے ایک گروہ نے تو ارادہ کر رکھا تھا کہ وہ ضرور تجھے گمراہ کر دیں گے۔ لیکن وہ اپنے سوا کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ اور وہ تجھے ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اور اللہ نے تجھ پر کتاب اور حکمت اتارے ہیں اور تجھے وہ کچھ سکھایا ہے جو تو نہیں جانتا تھا۔ اور تجھ پر اللہ کا فضل بہت بڑا ہے۔

[4:115] There is no good in many of their conferences except the conferences of such as enjoin charity, or goodness, or the making of peace among men. And whoso does that, seeking the pleasure of Allah, We shall soon bestow on him a great reward.
[4:115] ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی بھلائی کی بات نہیں۔ سوائے اس کے کہ کوئی صدقہ یا معروف کی یا لوگوں کے درمیان اصلاح کی تلقین کرے۔ اور جو بھی اللہ کی رضا حاصل کرنے کی خواہش میں ایسا کرتا ہے تو ضرور ہم اسے ایک بڑا اَجر عطا کریں گے۔

[4:116] And as to him who opposes the Messenger after guidance has become clear to him, and follows a way other than that of the believers, We shall let him pursue the way he is pursuing and shall cast him into Hell; and an evil destination it is.
[4:116] اور جو رسول کی مخالفت کرے بعد اس کے کہ ہدایت اس پر روشن ہو چکی ہو اور مومنوں کے طریق کے سوا کوئی اور طریق اختیار کرے تو ہم اسے اُسی جانب پھیر دیں گے جس جانب وہ مُڑ گیا ہے اور ہم اسے جہنّم میں داخل کریں گے۔ اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔

[4:117] Allah will not forgive that anything be associated with Him as partner, but He will forgive what is short of that to whomsoever He pleases. And whoso associates anything as partner with Allah has indeed strayed far away.
[4:117] یقیناً اللہ معاف نہیں کرتا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے اور جو اِس کے سِوا ہے معاف کر دیتا ہے جس کے لئے چاہے۔ اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو وہ یقینا دُور کی گمراہی میں بہک گیا۔

[4:118] They invoke beside Him none but lifeless objects; and they invoke none but Satan, the rebellious,
[4:118] وہ اُس کے سوا کسی کو نہیں پکارتے مگر عورتوں (یعنی مورتیوں) کو اور وہ نہیں پکارتے مگر سرکش شیطان کو۔

[4:119] Whom Allah has cursed. And he said, 'I will assuredly take a fixed portion from Thy servants;
[4:119] اللہ نے اس پر لعنت کی جبکہ اس نے کہا کہ میں تیرے بندوں میں سے ضرور ایک معیّن حصہ لوں گا۔

[4:120] 'And assuredly I will lead them astray and assuredly I will excite in them vain desires, and assuredly I will incite them and they will cut the ears of cattle; and assuredly I will incite them and they will alter Allah's creation.' And he who takes Satan for a friend beside Allah has certainly suffered a manifest loss.
[4:120] اور میں ضرور ان کو گمراہ کروں گا اور ضرور انہیں امیدیں دلاؤں گا اور ضرور انہیں حکم دوں گا تو وہ ضرور مویشیوں کے کانوں پر زخم لگائیں گے اور میں ضرور اُنہیں حکم دوں گا تو وہ ضرور اللہ کی تخلیق میں تغیر کردیں گے۔ اور جس نے بھی اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا تو یقیناً اس نے کھلا کھلا نقصان اٹھایا۔
[4:121] He holds out promises to them and raises vain desires in them, and Satan promises them nothing but vain things.
[4:121] وہ انہیں وعدے دیتا ہے اور امیدیں دلاتا ہے۔ اور دھوکے کے سوا شیطان ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا۔

[4:122] These are they whose abode shall be Hell and they shall find no way of escape from it.
[4:122] یہی وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنّم ہے۔ اور وہ اس سے گریز کی کوئی جگہ نہیں پائیں گے۔

[4:123] But as to those who believe and do good works, We will admit them into Gardens, beneath which streams flow, abiding therein for ever. It is Allah's unfailing promise; and who can be more truthful than Allah in word?
[4:123] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم ضرور اُنہیں ایسی جنتوں میں داخل کریں گے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ یہ اللہ کا سچّا وعدہ ہے۔ اور (اپنے) قول میں اللہ سے زیادہ سچا اَور کون ہے۔

[4:124] It shall not be according to your desires, nor according to the desires of the People of the Book. Whoso does evil shall be rewarded for it; and he shall find for himself no friend or helper beside Allah.
[4:124] (فیصلہ) نہ تو تمہاری امنگوں کے مطابق ہوگا اور نہ اہلِ کتاب کی امنگوں کے مطابق۔ جو بھی بُرا عمل کرے گا اسے اس کی جز ا دی جائے گی اور وہ اپنے لئے اللہ کو چھوڑ کر کوئی دوست پائےگا نہ کوئی مددگار۔

[4:125] But whoso does good works, whether male or female, and is a believer, such shall enter Heaven, and shall not be wronged even as much as the little hollow in the back of a date-stone.
[4:125] اور مَردوں میں سے یا عورتوں میں سے جو نیک اعمال بجا لائے اور وہ مومن ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے اور وہ کھجور کی گٹھلی کے سوراخ کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

[4:126] And who is better in faith than he who submits himself to Allah, and he is a doer of good, and follows the religion of Abraham, the upright? And Allah took Abraham for a special friend.
[4:126] اور دین میں اس سے بہتر کون ہو سکتا ہے جو اپنی تمام تر توجہ اللہ کی خاطر وقف کردے اور وہ احسان کرنے والا ہو اور اس نے ابراہیمِ حنیف کی ملت کی پیروی کی ہو اور اللہ نے ابراہیم کو دوست بنا لیا تھا۔

[4:127] And to Allah belongs all that is in the heavens and all that is in the earth; and Allah encompasses all things.
[4:127] اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور اللہ ہرچیز کو گھیرے ہوئے ہے۔

[4:128] And they seek of thee the decision of the Law with regard to women. Say, Allah gives you His decision regarding them. And so does that which is recited to you in the Book concerning the orphan girls whom you give not what is prescribed for them and whom you desire to marry, and concerning the weak among children. And He enjoins you to observe equity towards the orphans. And whatever good you do, surely Allah knows it well.
[4:128] اور وہ تجھ سے عورتوں کے بارہ میں فتویٰ پوچھتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ اللہ تمہیں ان کے متعلق فتویٰ دیتا ہے اور (متوجہ کرتا ہے اس طرف) جو تم پر کتاب میں اُن یتیم عورتوں کے متعلق پڑھا جا چکا ہے جن کو تم وہ نہیں دیتے جو اُن کے حق میں فرض کیا گیا حالانکہ خواہش رکھتے ہو کہ اُن سے نکاح کرو۔ اسی طرح بچوں میں سے (بے سہارا) کمزوروں کے متعلق (اللہ فتویٰ دیتا ہے) اور (تاکید کرتا ہے) کہ تم یتیموں کے حق میں انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو جاؤ۔ پس جو نیکی بھی تم کروگے تو یقیناً اللہ اس کا خوب علم رکھتا ہے۔

[4:129] And if a woman fear ill treatment or indifference on the part of her husband, it shall be no sin on them that they be suitably reconciled to each other; and reconciliation is best. And people are prone to covetousness. If you do good and are righteous, surely Allah is aware of what you do.
[4:129] اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے مخاصمانہ رویّے یا عدمِ توجّہی کا خوف کرے تو ان دونوں پر کوئی گناہ تو نہیں کہ اپنے درمیان اصلاح کرتے ہوئے صلح کرلیں۔ اور صلح (بہرحال) بہتر ہے۔ اور نفوس کو (سرشت میں) بخل ودیعت کردیا گیا ہے۔ اور اگر تم احسان کرو اور تقویٰ سے کام لو تو یقیناً اللہ اس سے جو تم کرتے ہو خوب باخبر ہے۔

[4:130] And you cannot keep perfect balance between wives, however much you may desire it. But incline not wholly to one so that you leave the other like a thing suspended. And if you amend and act righteously, surely Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:130] اور تم یہ توفیق نہیں پا سکو گے کہ عورتوں کے درمیان کامل عدل کا معاملہ کرو خواہ تم کتنا ہی چاہو۔ اس لئے ( یہ تو کرو کہ کسی ایک کی طرف) کلیتہً نہ جُھک جاؤ کہ اس (دوسری) کو گویا لٹکتا ہوا چھوڑ دو۔ اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔
[4:131] And if they separate, Allah will make both independent out of His abundance; and Allah is Bountiful, Wise.
[4:131] اور اگر وہ دونوں الگ ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اس کی توفیق کے مطابق غنی کر دے گا اور اللہ بہت وسعتیں دینے والا (اور) حکمت والا ہے۔

[4:132] And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. And We have assuredly commanded those who were given the Book before you, and commanded you also, to fear Allah. But if you disbelieve, then remember that to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy.
[4:132] اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور یقیناً ہم نے ان لوگوں کو جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی تاکیدی حکم دیا تھا اور خود تمہیں بھی کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اور اگر تم کفر کرو تو یقیناً اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ غنی (اور) صاحبِ حمد ہے۔

[4:133] And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and sufficient is Allah as a Guardian.
[4:133] اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ کارساز کے طور پر بہت کافی ہے۔

[4:134] If He please, He can take you away, O people, and bring others in your stead; and Allah has full power to do that.
[4:134] اگر وہ چاہے تو اے بنی نوع انسان! تمہیں نابود کر دے اور کوئی دوسرے لے آئے۔ اور اللہ اس بات پر دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[4:135] Whoso desires the reward of this world, then let him remember that with Allah is the reward of this world and of the next; and Allah is All-Hearing, All-Seeing.
[4:135] جو دنیا کا اجر چاہتا ہے تو اللہ کے پاس دنیا کا اجر بھی ہے اور آخرت کا بھی۔ اور اللہ بہت سننے والا (اور) بہت دیکھنے والا ہے۔



[4:136] O ye who believe! be strict in observing justice, and be witnesses for Allah, even though it be against yourselves or against parents and kindred. Whether he be rich or poor, Allah is more regardful of them both than you are. Therefore follow not low desires so that you may be able to act equitably. And if you conceal the truth or evade it, then remember that Allah is well aware of what you do.
[4:136] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر گواہ بنتے ہوئے انصاف کو مضبوطی سے قائم کرنے والے بن جاؤ خواہ خود اپنے خلاف گواہی دینی پڑے یا والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف۔ خواہ کوئی امیر ہو یا غریب دونوں کا اللہ ہی بہترین نگہبان ہے۔ پس اپنی خواہشات کی پیروی نہ کرو مبادا عدل سے گریز کرو۔ اور اگر تم نے گول مول بات کی یا پہلوتہی کرگئے تو یقیناً اللہ جو تم کرتے ہو اس سے بہت باخبر ہے۔

[4:137] O ye who believe! believe in Allah and His Messenger, and in the Book which He has revealed to His Messenger, and the Book which He revealed before it. And whoso disbelieves in Allah and His angels, and His Books, and His Messengers, and the Last Day, has surely strayed far away.
[4:137] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس کتاب پر بھی جو اس نے اپنے رسول پر اتاری ہے اور اس کتاب پر بھی جو اس نے پہلے اتاری تھی۔ اور جو اللہ کا انکار کرے اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور یومِ آخر کا تو یقیناً وہ بہت ہی دُور کی گمراہی میں بھٹک چکا ہے۔

[4:138] Those who believe, then disbelieve, then again believe, then disbelieve, and then increase in disbelief, Allah will never forgive them nor will He guide them to the way.
[4:138] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے پھر انکار کر دیا پھر ایمان لائے پھر انکار کر دیا پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے، اللہ ایسا نہیں کہ انہیں معاف کردے اور انہیں راستہ کی ہدایت دے۔

[4:139] Give to the hypocrites the tidings that for them is a grievous punishment,
[4:139] منافقوں کو بشارت دےدے کہ ان کے لئے بہت دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[4:140] Those who take disbelievers for friends rather than believers. Do they seek honour at their hands? Then let them remember that all honour belongs to Allah.
[4:140] (یعنی) اُن لوگوں کو جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بنا لیتے ہیں۔ کیا وہ ان کے قرب میں عزت کے خواہاں ہیں۔ پس یقیناً عزّت تمام تر اللہ کے قبضہ میں ہے۔


[4:141] And He has already revealed to you in the Book that, when you hear the Signs of Allah being denied and mocked at, sit not with them until they engage in a talk other than that; for in that case you would be like them. Surely, Allah will assemble the hypocrites and the disbelievers in Hell, all together;
[4:141] اور یقیناً اس نے تم پر کتاب میں یہ حکم اتارا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کا انکار کیا جا رہا ہے یا ان سے تمسخر کیا جا رہا ہے تو اُن لوگوں کے پاس نہ بیٹھو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور بات میں مصروف ہو جائیں۔ ضرور ہے کہ اس صورت میں تم معاً اُن جیسے ہی ہو جاؤ۔ یقیناً اللہ سب منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھا کرنے والا ہے۔

[4:142] Those who wait for news concerning you. If you have a victory from Allah, they say, 'Were we not with you?' And if the disbelievers have a share of it, they say to them, 'Did we not get the better of you, and protect you against the believers?' Allah will judge between you on the Day of Resurrection; and Allah will not grant the disbelievers a way to prevail against the believers.
[4:142] (یعنی) اُن لوگوں کو جو تمہارے متعلق (بُری خبروں کا) انتظار کر رہے ہیں۔ پس اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح نصیب ہو تو کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ اور اگرکافروں کو (فتح میں سے) کچھ نصیب ہو تو (ان سے) کہتے ہیں کیا ہم نے تم پر (پہلے) غلبہ نہیں پایا تھا اور تمہیں مومنوں سے بچایا نہیں؟۔ پس اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا۔ اور اللہ کافروں کو مومنوں پر کوئی اختیار نہیں دے گا۔

[4:143] The hypocrites seek to deceive Allah, but He will punish them for their deception. And when they stand up for Prayer, they stand lazily and to be seen of men, and they remember Allah but little,
[4:143] یقیناً منافقین اللہ سے دھوکہ بازی کرتے ہیں جبکہ وہ انہی کو دھوکہ میں مبتلا کر دیتا ہے۔اور جب وہ نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں سستی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ لوگوں کے سامنے دکھاوا کرتے ہیں اور اللہ کا ذکر نہیں کرتے مگر بہت تھوڑا۔

[4:144] Wavering between this and that, belonging neither to these nor to those. And he whom Allah causes to perish, for him thou shalt not find a way.
[4:144] وہ اِس کے درمیان متذبذب رہتے ہیں۔ نہ اِن کی طرف ہوتے ہیں نہ اُن کی طرف اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے تُو کوئی (ہدایت کی) راہ نہیں پائے گا۔

[4:145] O ye who believe! take not disbelievers for friends, in preference to believers. Do you mean to give Allah a manifest proof against yourselves?
[4:145] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ پکڑا کرو۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف کھلی کھلی حجت دے دو۔

[4:146] The hypocrites shall surely be in the lowest depth of the Fire; and thou shalt find no helper for them,
[4:146] یقیناً منافقین آگ کی انتہائی گہرائی میں ہوں گے اور تُو ان کے لئے کوئی مددگار نہ پائے گا۔

[4:147] Except those who repent and amend and hold fast to Allah and are sincere in their obedience to Allah. These are among the believers. And Allah will soon bestow a great reward upon the believers.
[4:147] مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کی اور اللہ کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور اپنے دین کواللہ کے لئے خالص کر لیا تو یہی وہ لوگ ہیں جو مومنوں کے ساتھ ہیں اور عنقریب اللہ مومنوں کو ایک بڑا اجر عطا کرے گا۔

[4:148] Why should Allah punish you, if you are thankful and if you believe? And Allah is Appreciating, All-Knowing.
[4:148] اگر تم شکر کرو اور ایمان لے آؤ تو اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا۔ اور اللہ شکر کا بہت حق ادا کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[4:149] Allah likes not the uttering of unseemly speech in public, except on the part of one who is being wronged. Verily, Allah is All-Hearing, All-Knowing.
[4:149] اللہ سرِ عام بُری بات کہنے کو پسند نہیں کرتا مگر وہ مستثنیٰ ہے جس پر ظلم کیا گیا ہو۔ اور اللہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[4:150] Whether you make public a good deed or conceal it, or pardon an evil, Allah is certainly the Effacer of sins, and is All-Powerful.
[4:150] اگر تم کوئی نیکی ظاہر کرو یا اسے چھپائے رکھو یا کسی برائی سے چشم پوشی کرو تو یقیناً اللہ بہت درگزر کرنے والا (اور) دائمی قدرت رکھنے والا ہے۔
[4:151] Surely, those who disbelieve in Allah and His Messengers and desire to make a distinction between Allah and His Messengers, and say, 'We believe in some and disbelieve in others,' and desire to take a way in between,
[4:151] یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لائیں گے اور بعض کا انکار کر دیں گے اور چاہتے ہیں کہ اس کے بیچ کی کوئی راہ اختیار کریں۔

[4:152] These indeed are veritable disbelievers, and We have prepared for the disbelievers an humiliating punishment.
[4:152] یہی لوگ ہیں جو پکے کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے رُسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

[4:153] And as for those who believe in Allah and in all of His Messengers and make no distinction between any of them, these are they whom He will soon give their rewards. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[4:153] اور وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان کے اندر کسی کے درمیان تفریق نہ کی یہی وہ لوگ ہیں جنہیں وہ ضرور ان کے اجر عطا کرے گا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔



[4:154] The People of the Book ask thee to cause a Book to descend on them from heaven. They asked Moses a greater thing than this: they said, 'Show us Allah openly.' Then a destructive punishment overtook them because of their transgression. Then they took the calf for worship after clear Signs had come to them, but We pardoned even that. And We gave Moses manifest authority.
[4:154] تجھ سے اہلِ کتاب سوال کرتے ہیں کہ تُو اُن پر آسمان سے (ظاہری صورت میں) کوئی کتاب اتار لائے۔ پس وہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی باتوں کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے (اس سے) کہا کہ ہمیں اللہ بے حجاب دکھا دے۔ پس ان کے ظلم کی وجہ سے انہیں آسمانی بجلی نے آ پکڑا۔ پھر انہوں نے بچھڑے کو (معبود کے طور پر) اختیار کرلیا بعد اس کے کہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں آچکی تھیں۔ بایں ہمہ ہم نے اس بارہ میں درگزر سے کام لیا اور ہم نے موسیٰ کو روشن حجت عطا کی۔

[4:155] And We raised high above them the Mount while making a covenant with them, and We said to them, 'Enter the gate submissively,' and We said to them, 'Transgress not in the matter of the Sabbath.' And We took from them a firm covenant.
[4:155] اور ہم نے ان کے میثاق کے باعث ان پر طُور کو بلند کیا اور ہم نے ان سے کہا کہ (اللہ کی) اطاعت کرتے ہوئے دروازے میں داخل ہو جاؤ اور ہم نے اُنہیں کہا کہ سبت کے بارہ میں کسی قسم کا تجاوز نہ کرو۔ اور اُن سے ہم نے ایک بہت پختہ عہد لیا۔

[4:156] Then, because of their breaking of their covenant, and their denial of the Signs of Allah, and their seeking to kill the Prophets unjustly, and their saying: 'Our hearts are wrapped in covers,' — nay, but Allah has sealed them because of their disbelief, so they believe not but little —
[4:156] پس ان کے اپنا عہد توڑنے کے سبب سے اور ان کے اللہ کی آیات کے انکار اور انبیاءکی ناحق شدید مخالفت کے باعث اور ان کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہمارے دل پردے میں ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے اُن کے کفر کی وجہ سے ان (دلوں) پر مہر لگا رکھی ہے۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے مگر تھوڑا۔

[4:157] And because of their disbelief and their uttering against Mary a grievous calumny,
[4:157] نیز ان کے کفر کی وجہ سے اور ان کے مریم کے خلاف ایک بہت بڑے بہتان کی بات کہنے کی وجہ سے۔



[4:158] And their saying, 'We did kill the Messiah, Jesus, son of Mary, the Messenger of Allah;' whereas they slew him not, nor crucified him, but he was made to appear to them like one crucified; and those who differ therein are certainly in a state of doubt about it; they have no definite knowledge thereof, but only follow a conjecture; and they did not convert this conjecture into a certainty;
[4:158] اور ان کے اس قول کے سبب سے کہ یقیناً ہم نے مسیح عیسیٰ ابنِ مریم کو جو اللہ کا رسول تھا قتل کر دیا ہے۔ اور وہ یقیناً اسے قتل نہیں کر سکے اور نہ اسے صلیب دے (کر مار) سکے بلکہ ان پر معاملہ مشتبہ کر دیاگیا اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اس بارہ میں اختلاف کیا ہے اس کے متعلق شک میں مبتلا ہیں۔ ان کے پاس اِس کا کوئی علم نہیں سوائے ظن کی پیروی کرنے کے۔ اور وہ یقینی طور پر اسے قتل نہ کر سکے۔

[4:159] On the contrary, Allah exalted him to Himself. And Allah is Mighty, Wise.
[4:159] بلکہ اللہ نے اپنی طرف اس کا رفع کرلیا اور یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[4:160] And there is none among the People of the Book but will believe in it before his death; and on the Day of Resurrection, he (Jesus) shall be a witness against them —
[4:160] اور اہلِ کتاب میں سے کوئی (فریق) نہیں مگر اس کی موت سے پہلے یقیناً اس پر ایمان لے آئے گا اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا۔
[4:161] So, because of the transgression of the Jews, We forbade them pure things which had been allowed to them, and also because of their hindering many men from Allah's way,
[4:161] پس وہ لوگ جو یہودی تھے ان کے ظلم کے باعث اور ان کے اللہ کی راہ سے بکثرت روکنے کی وجہ سے ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں بھی حرام کر دیں جو (اس سے پہلے) ان کے لئے حلال کی گئی تھیں۔

[4:162] And because of their taking interest, although they had been forbidden it, and because of their devouring people's wealth wrongfully. And We have prepared for those of them who disbelieve a painful punishment.
[4:162] اور اُن کے سُود لینے کی وجہ سے حالانکہ وہ اس سے روک دیئے گئے تھے اور لوگوں کے اموال ناجائز طریق پر کھانے کی وجہ سے (اُن کو یہ سزا دی)۔ اور ان میں سے جو کافر تھے اُن کے لئے ہم نے بہت دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

[4:163] But those among them who are firmly grounded in knowledge, and the believers, believe in what has been sent down to thee and what was sent down before thee, and especially those who observe Prayer and those who pay the Zakat and those who believe in Allah and the Last Day. To these will We surely give a great reward.
[4:163] لیکن اُن (یہود) میں سے جو پختہ علم والے اور (سچے) مومن ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں جو تیری طرف اتارا گیا اور اس پر بھی جو تجھ سے پہلے اتارا گیا اور نمازقائم کرنے والے اور زکوٰۃ ادا کرنے والے اور اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لانے والے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ہم ضرور ایک بہت بڑا اجر عطا کریں گے۔

[4:164] Surely, We have sent revelation to thee, as We sent revelation to Noah and the Prophets after him; and We sent revelation to Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and his children and to Jesus and Job and Jonah and Aaron and Solomon, and We gave David a Book.
[4:164] ہم نے یقیناً تیری طرف ویسے ہی وحی کی جیسا نوح کی طرف وحی کی تھی اور اس کے بعد آنے والے نبیوں کی طرف۔ اور ہم نے وحی کی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب کی طرف اور (اس کی) ذریّت کی طرف اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف۔ اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی۔

[4:165] And We sent some Messengers whom We have already mentioned to thee and some Messengers whom We have not mentioned to thee — and Allah spoke to Moses particularly —
[4:165] اور کئی رسول ہیں جن کا بیان ہم تجھ پر پہلے ہی کر چکے ہیں اور کئی رسول ہیں جن کے قِصَص ہم نے تجھ پر نہیں پڑھے اور موسیٰ سے اللہ نے بکثرت کلام کیا۔

[4:166] Messengers, bearers of glad tidings and warners, so that people may have no plea against Allah after the coming of the Messengers. And Allah is Mighty, Wise.
[4:166] کئی بشارتیں دینے والے اور انذار کرنے والے رسول (بھیجے) تاکہ لوگوں کے پاس رسولوں کے آنے کے بعد اللہ کے مقابل پر کوئی حجت نہ رہے اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[4:167] But Allah bears witness by means of the revelation which He has sent down to thee that He has sent it down pregnant with His knowledge; and the angels also bear witness; and sufficient is Allah as a Witness.
[4:167] لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ جو اس نے تیری طرف اتارا ہے اسے اپنے (قطعی) علم کی بناءپر اتارا ہے اور فرشتے بھی (یہی) گواہی دیتے ہیں جبکہ بحیثیت گواہ اللہ ہی بہت کافی ہے۔

[4:168] Those who disbelieve and hinder others from the way of Allah, have certainly strayed far away.
[4:168] یقیناً وہ لوگ جو کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کی راہ سے روکا یقیناً وہ دُور کی گمراہی میں بھٹک چکے ہیں۔

[4:169] Surely, those who have disbelieved and have acted unjustly, Allah is not going to forgive them, nor will He show them any way,
[4:169] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ظلم کئے، ہو نہیں سکتا کہ اللہ انہیں معاف کر دے اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ وہ انہیں کسی راہ پر ڈالے۔

[4:170] Except the way of Hell, wherein they shall abide for a long, long period. And that is easy for Allah.
[4:170] مگر جہنّم کی راہ پر جس میں وہ طویل مدت تک رہنے والے ہیں اور اللہ کے لئے ایسا کرنا آسان ہے۔
[4:171] O mankind, the Messenger has indeed come to you with Truth from your Lord; believe therefore, it will be better for you. But if you disbelieve, verily, to Allah belongs whatever is in the heavens and in the earth. And Allah is All-Knowing, Wise.
[4:171] اے لوگو! تمہارے پاس تمہار ے ربّ کی طرف سے حق کے ساتھ رسول آ چکا ہے۔ پس ایمان لے آؤ (یہ) تمہارے لئے بہتر ہوگا۔ پھر بھی اگر تم انکار کرو تو یقیناً اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔



[4:172] O People of the Book, exceed not the limits in your religion, and say not of Allah anything but the truth. Verily, the Messiah, Jesus, son of Mary, was only a Messenger of Allah and a fulfilment of His word which He sent down to Mary, and a mercy from Him. So believe in Allah and His Messengers, and say not 'They are three.' Desist, it will be better for you. Verily, Allah is the only One God. Far is it from His Holiness that He should have a son. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. And sufficient is Allah as a Guardian.
[4:172] اے اہلِ کتاب! اپنے دین میں حد سے تجاوز نہ کرو اور اللہ کے متعلق حق کے سوا کچھ نہ کہو۔ یقیناً مسیح عیسیٰ ابنِ مریم محض اللہ کا رسول ہے اور اُس کا کلمہ ہے جو اس نے مریم کی طرف اُتارا اور اس کی طرف سے ایک روح ہے۔ پس اللہ پر اور اس کے رسولوں پرایمان لے آؤ۔ اور "تین" مت کہو۔ باز آؤ کہ اسی میں تمہاری بھلائی ہے۔ یقیناً اللہ ہی واحد معبود ہے۔ وہ پاک ہے اِس سے کہ اُس کا کوئی بیٹا ہو۔ اسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور بحیثیت کارساز اللہ بہت کافی ہے۔

[4:173] Surely, the Messiah will never disdain to be a servant of Allah, nor will the angels near unto God; and whoso disdains to worship Him and feels proud, He will gather them all to Himself.
[4:173] مسیح تو ہرگز ناپسند نہیں کرتا کہ اللہ کا بندہ ہو اور نہ ہی مقر ّب فرشتے۔ اور جو بھی اس کی عبادت کو ناپسند کرے اور تکبر سے کام لے ان سب کو وہ اپنی طرف ضرور اکٹھا کرکے لے آئے گا۔



[4:174] Then as for those who believed and did good works, He will give them their rewards in full and will give them more out of His bounty; but as for those who disdained and were proud, He will punish them with a painful punishment. And they shall find for themselves beside Allah no friend nor helper.
[4:174] پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے تو وہ ان کو ان کے بھرپور اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے ان کو مزید دے گا اور وہ لوگ جنہوں نے (عبادت کو) ناپسند کیا اور اِستکبار کیا تو انہیں وہ دردناک عذاب دے گا اور اللہ کے علاوہ وہ اپنے لئے کوئی دوست اور مددگار نہیں پائیں گے۔

[4:175] O ye people, a manifest proof has indeed come to you from your Lord, and We have sent down to you a clear light.
[4:175] اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک بڑی حجت آ چکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ایک روشن کر دینے والا نُور اُتارا ہے۔

[4:176] So, as for those who believe in Allah and hold fast to Him, He will surely admit them to His mercy and grace and will guide them on a straight path leading to Himself.
[4:176] پس وہ لوگ جو اللہ پر ایمان لے آئے اور اس کو مضبوطی سے پکڑ لیا تو وہ ضرور انہیں اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی جانب سیدھی راہ کی ہدایت دے گا۔

[4:177] They ask thee for instructions. Say, Allah gives you His instructions concerning 'Kalalah': If a man dies leaving no child and he has a sister, then she shall have half of what he leaves; and he shall inherit her if she has no child. But if there be two sisters, then they shall have two-thirds of what he leaves. And if the heirs be brethren — both men and women — then the male shall have as much as the portion of two females. Allah explains this to you lest you go astray, and Allah knows all things well.
[4:177] وہ تجھ سے فتویٰ مانگتے ہیں۔ کہہ دے کہ اللہ تمہیں کلالہ کے بارہ میں فتویٰ دیتا ہے۔ اگر کوئی ایسا مَرد مر جائے جس کی اولاد نہ ہو مگر اس کی بہن ہو تو اس بہن کے لئے جو (ترکہ) اس نے چھوڑا اس کا نصف ہوگا اور وہ اس (بہن) کا (تمام تر) وارث ہوگا اگر اس کے کوئی اولاد نہ ہو۔ اور اگر وہ (بہنیں) دو ہوں تو ان کے لئے اس میں سے دوتہائی ہوگا جو اس نے (ترکہ) چھوڑا۔ اور اگر بہن بھائی مَرد اور عورتیں (ملے جلے) ہوں تو (ہر) مرد کے لئے دو عورتوں کے برابر حصہ ہوگا۔ اللہ تمہارے لئے (بات) کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ مبادا تم گمراہ ہو جاؤ اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔