Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 48: Al-Fath الفَتْح

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[48:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[48:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[48:2] Verily, We have granted thee a clear victory,
[48:2] یقیناً ہم نے تجھے کھلی کھلی فتح عطا کی ہے۔

[48:3] That Allah may cover up for thee thy shortcomings, past and future, and that He may complete His favour upon thee, and may guide thee on a right path;
[48:3] تاکہ اللہ تجھے تیری ہر سابقہ اور ہر آئندہ ہونے والی لغزش بخش دے اور تجھ پر اپنی نعمت کو کمال تک پہنچائے اور صراطِ مستقیم پر گامزن رکھے۔

[48:4] And that Allah may help thee with a mighty help.
[48:4] اور اللہ تیری وہ نصرت کرے جو عزت اور غلبہ والی نصرت ہو۔

[48:5] He it is Who sent down tranquillity into the hearts of the believers that they might add faith to their faith — and to Allah belong the hosts of the heavens and the earth, and Allah is All-knowing, Wise —
[48:5] وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت اتاری تاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ ایمان میں مزید بڑھیں۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔



[48:6] That He may make the believing men and the believing women enter the Gardens beneath which streams flow, wherein they will abide, and that He may remove their evils from them — and that, in the sight of Allah, is the supreme triumph —
[48:6] تاکہ وہ مومنوں اور مومنات کو ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ اُن میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ اور وہ اُن سے اُن کی برائیاں دور کر دے۔ اور اللہ کے نزدیک یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔

[48:7] And that He may punish the hypocritical men and the hypocritical women, and the idolatrous men and the idolatrous women, who entertain evil thoughts concerning Allah. On them shall fall an evil calamity; and the wrath of Allah is upon them. And He has cursed them, and has prepared Hell for them. And that indeed is an evil destination.
[48:7] اور تاکہ وہ عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو اللہ پر بدگمانی کرتے ہیں۔ مصائب کی گردش خود انہی پر پڑے گی اور اللہ ان پر غضبناک ہے اور ان پر لعنت کرتا ہے اور اس نے ان کے لئے جہنم تیار کی ہے اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔

[48:8] And to Allah belong the hosts of the heavens and the earth; and Allah is Mighty, Wise.
[48:8] اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[48:9] We have sent thee as a Witness and a bearer of glad tidings and a Warner,
[48:9] یقیناً ہم نے تجھے ایک گواہ اور بشارت دینے والے اور ڈرانے والے کے طور پر بھیجا۔

[48:10] That you should believe in Allah and His Messenger, and may help him, and honour him, and that you may glorify Him morning and evening.
[48:10] تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور صبح وشام اس کی تسبیح کرو۔
[48:11] Verily, those who swear allegiance to thee indeed swear allegiance to Allah. The hand of Allah is over their hands. So whoever breaks his oath, breaks it to his own loss; and whoever fulfils the covenant that he has made with Allah, He will surely give him a great reward.
[48:11] یقیناً وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی کی بیعت کرتے ہیں۔ اللہ کا ہاتھ ہے جو اُن کے ہاتھ پر ہے۔ پس جو کوئی عہد توڑے تو وہ اپنے ہی مفاد کے خلاف عہد توڑتا ہے اور جو اُس عہد کو پورا کرے جو اُس نے اللہ سے باندھا تو یقیناً وہ اسے بہت بڑا اجر عطا کرے گا۔

[48:12] Those of the desert Arabs, who were left behind, will say to thee, 'Our possessions and our families kept us occupied, so ask forgiveness for us.' They say with their tongues that which is not in their hearts. Say, 'Who can avail you aught against Allah, if He intends you some harm, or if He intends you some benefit? Nay, Allah is Well-Aware of what you do.
[48:12] ضرور بادیہ نشینوں میں سے پیچھے چھوڑ دیئے جانے والے تجھ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے اموال اور ہمارے گھر والوں نے مشغول رکھا۔ پس ہمارے لئے بخشش طلب کر۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ کہتے ہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں۔ تُو کہہ دے کہ کون ہے جو اللہ کے مقابل پر کچھ بھی تمہارے حق میں اختیار رکھتا ہو، اگر وہ تمہیں تکلیف پہنچانے کا ارادہ یا فائدہ پہنچانے کا ارادہ کرے۔ حق یہ ہے کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب باخبر رہتا ہے۔

[48:13] 'Nay, you thought that the Messenger and the believers would never come back to their families, and that was made to appear pleasing to your hearts, and you thought an evil thought, and you were a ruined people.'
[48:13] بلکہ تم گمان کرتے رہے کہ رسول اور ایمان لانے والے اپنے اہل و عیال کی طرف کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے۔ اور یہ بات تمہارے دلوں کو اچھی دکھائی گئی اور تم بدظنّی کرتے رہے اور ایک ہلاک ہونے والی قوم ہوگئے۔

[48:14] And as for those who believe not in Allah and His Messenger — We have surely prepared for the disbelievers a blazing fire.
[48:14] اور جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لایا تو یقیناً ہم نے کافروں کے لئے بھڑکنے والی آگ تیار کر رکھی ہے۔

[48:15] And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth. He forgives whom He pleases, and punishes whom He pleases. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[48:15] اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔



[48:16] Those who had managed to be left behind will say, when you go forth to the spoils that you may get them, 'Let us follow you.' They seek to change the decree of Allah. Say, 'You shall not follow us. Thus has Allah said beforehand.' Then they will say, 'Nay, but you envy us.' Not so, but they understand not except a little.
[48:16] جب تم اموالِ غنیمت کی طرف انہیں حاصل کرنے کے لئے جاؤ گے تو وہ لوگ جو پیچھے چھوڑ دیئے گئے، ضرور کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے پیچھے آنے دو۔ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے کلام کو بدل دیں۔ تُو کہہ دے کہ تم ہرگز ہمارے پیچھے نہیں آؤ گے ۔ اسی طرح اللہ نے پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ اس پر وہ کہیں گے بلکہ تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ حق یہ ہے کہ وہ سمجھتے نہیں مگر بہت تھوڑا ۔

[48:17] Say to the desert Arabs who were left behind, 'You shall be called to fight against a people of mighty valour; you shall fight them until they surrender. Then, if you obey, Allah will give you a good reward, but if you turn your backs, as you turned your backs before, He will punish you with a painful punishment.'
[48:17] بادیہ نشینوں میں سے پیچھے چھوڑ دیئے جانے والوں سے کہہ دے کہ تم عنقریب ایک ایسی قوم کی طرف بلائے جاؤ گے جو سخت جنگجو ہوگی۔ تم ان سے قتال کرو گے یا وہ مسلمان ہوجائیں گے۔ پس اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں بہت اچھا اجر عطا کرے گا اور اگر تم پیٹھ پھیر جاؤ گے جیسا کہ پہلے پیٹھ پھیر گئے تھے تو وہ تمہیں بہت دردناک عذاب دے گا۔

[48:18] There is no blame on the blind, nor is there blame on the lame, nor is there blame on the sick, if they go not forth for fight. And whoso obeys Allah and His Messenger, He will make him enter the Gardens beneath which streams flow; but whoso turns his back, him will He punish with a grievous punishment.
[48:18] اندھے پر کوئی حرج نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج اور نہ مریض پر کوئی حرج ہے۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ اور جو پیٹھ دکھا جائے گا وہ اسے بہت دردناک عذاب دے گا ۔

[48:19] Surely, Allah was well pleased with the believers when they were swearing allegiance to thee under the Tree, and He knew what was in their hearts, and He sent down tranquillity on them, and He rewarded them with a victory near at hand;
[48:19] یقیناً اللہ مومنوں سے راضی ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے تیری بیعت کررہے تھے ۔ وہ جانتا ہے جو اُن کے دلوں میں تھا۔ پس اس نے ان پر سکینت اُتاری اورانہیں ایک فتحِ قریب عطا کی۔

[48:20] And great spoils that they will take. And Allah is Mighty, Wise.
[48:20] اور بہت سے اموالِ غنیمت بخشے جو وہ حاصل کر رہے تھے۔ اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
[48:21] Allah has promised you great spoils that you will take, and He has given you this in advance, and has restrained the hands of men from you, that it may be a Sign for the believers, and that He may guide you on a right path.
[48:21] اللہ نے تم سے کثیر اموالِ غنیمت کا وعدہ کیا ہے جو تم حاصل کروگے۔ پس یہ تمہیں اس نے فوری عطا کردیں اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے تاکہ یہ مومنوں کے لئے ایک بڑا نشان ہوجائے اور وہ تمہیں سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دے۔

[48:22] And He has promised you another victory, which you have not yet been able to achieve, but Allah has surely compassed it. And Allah has power over all things.
[48:22] نیز کچھ دوسری (فتوحات) ہیں جو ابھی تمہیں حاصل نہیں ہوئیں۔ یقیناً اللہ نے ان کا احاطہ کررکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[48:23] And if those who disbelieve should fight you, they would certainly turn their backs; then they would find neither protector nor helper.
[48:23] اور اگر وہ لوگ تم سے قتال کریں گے جنہوں نے کفر کیا تو ضرور پیٹھ پھیر جائیں گے، پھر وہ نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار۔

[48:24] Such is the law of Allah that has been in operation before; and thou shalt not find any change in the law of Allah.
[48:24] یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے بھی گزر چکی اور تُو اللہ کی سنت میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائے گا۔

[48:25] And He it is Who withheld their hands from you and your hands from them in the valley of Mecca, after He had given you victory over them. And Allah sees all that you do.
[48:25] اور وہی ہے جس نے اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے وادیء مکہ میں روک دیئے تھے، بعد اس کے کہ اس نے تمہیں ان پر کامیابی عطا کی۔ اور اللہ ، جو کچھ تم کرتے ہو ، اُس پر گہری نظر رکھتا ہے۔

[48:26] It is they who disbelieved and hindered you from the Sacred Mosque and the offering which was prevented from reaching its place of sacrifice. And had it not been for believing men and believing women whom you knew not and whom you might have trampled down so that harm might have come to you on their account unknowingly, He would have permitted you to fight, but He did not do so that He might admit into His mercy whom He will. If they had been separated from the disbelievers, We would have surely punished those of them who disbelieved with a grievous punishment.
[48:26] یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا تھا اور تمہیں مسجدِ حرام سے روک دیا تھا اور قربانی کو بھی جبکہ وہ روک دی گئی تھی کہ اپنی قربان گاہ تک پہنچے۔ اور اگر ایسے مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتے جنہیں نہ جاننے کے باعث تم اپنے پاؤں تلے کچل ڈالتے تو تمہیں اُن کی طرف سے لاعلمی میں کوئی نقصان پہنچ جاتا۔ یہ اس لئے ہوا تاکہ اللہ اُسے اپنی رحمت میں داخل کرے جسے وہ چاہے ۔ اگر وہ نتھر کر الگ ہوچکے ہوتے تو ضرور ہم ان میں سے کفر کرنے والوں کو دردناک عذاب دیتے ۔

[48:27] When those who disbelieved harboured in their hearts prideful indignation, the indignation of the Days of Ignorance, Allah sent down His tranquillity on His Messenger and on the believers, and made them cleave to the principle of righteousness, and they were better entitled to it and more worthy of it. And Allah knows everything full well.
[48:27] جب وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا، اپنے دلوں میں غیر ت کا یعنی جاہلانہ غیرت کا مسئلہ بنا بیٹھے، تو اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر اپنی سکینت اُتاری اور انہیں تقویٰ کے کلمہ سے چمٹائے رکھا اور وہی اس کے سب سے زیادہ حقدار اور اہل تھے۔ اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔



[48:28] Surely has Allah in truth fulfilled for His Messenger the Vision. You will certainly enter the Sacred Mosque, if Allah will, in security, some having their heads shaven, and others having their hair cut short; and you will have no fear. But He knew what you knew not. He has in fact ordained for you, besides that, a victory near at hand.
[48:28] یقیناً اللہ نے اپنے رسول کو (اس کی) رؤیا حق کے ساتھ پوری کردکھائی کہ اگر اللہ چاہے گا تو تم ضرور بالضرور مسجدِ حرام میں امن کی حالت میں داخل ہوگے، اپنے سروں کو منڈواتے ہوئے اور بال کترواتے ہوئے، ایسی حالت میں کہ تم خوف نہیں کروگے۔ پس وہ اس کا علم رکھتا تھا جو تم نہیں جانتے تھے۔ پس اس نے اس کے علاوہ قریب ہی ایک اَور فتح مقدر کردی ہے۔

[48:29] He it is Who has sent His Messenger, with guidance and the Religion of truth, that He may make it prevail over all other religions. And sufficient is Allah as a Witness.
[48:29] وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اُسے دین (کے ہر شعبہ) پر کلیۃً غالب کردے۔ اور گواہ کے طور پر اللہ بہت کافی ہے۔



[48:30] Muhammad is the Messenger of Allah. And those who are with him are hard against the disbelievers, tender among themselves. Thou seest them bowing and prostrating themselves in Prayer, seeking grace from Allah and His pleasure. Their mark is upon their faces, being the traces of prostrations. This is their description in the Torah. And their description in the Gospel is like unto a seed-produce that sends forth its sprout, then makes it strong; it then becomes thick, and stands firm on its stem, delighting the sowers — that He may cause the disbelievers to burn with rage at the sight of them. Allah has promised, unto those of them who believe and do good works, forgiveness and a great reward.
[48:30] محمد رسول اللہ اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ہیں کفار کے مقابل پر بہت سخت ہیں (اور) آپس میں بے انتہا رحم کرنے والے۔ تُو انہیں رکوع کرتے ہوئے اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھے گا۔ وہ اللہ ہی سے فضل اور رضا چاہتے ہیں ۔ سجدوں کے اثر سے ان کے چہروں پر ان کی نشانی ہے۔ یہ اُن کی مثال ہے جو تورات میں ہے۔ اور انجیل میں ان کی مثال ایک کھیتی کی طرح ہے جو اپنی کونپل نکالے پھر اُسے مضبوط کرے پھر وہ موٹی ہوجائے اور اپنے ڈنٹھل پر کھڑی ہوجائے، کاشتکاروں کو خوش کردے تاکہ ان کی وجہ سے کفار کو غیظ دلائے۔ اللہ نے ان میں سے اُن سے، جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے، مغفرت اور اجرِ عظیم کا وعدہ کیا ہواہے۔