Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 37: Al-Saffat الصَّافات

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[37:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[37:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[37:2] By those who range themselves in close ranks,
[37:2] قطار در قطار صف بندی کرنے والی (فوجوں) کی قسم۔

[37:3] Then they drive away the enemy vigorously,
[37:3] پھر اُن کی جو للکارتے ہوئے ڈپٹنے والیاں ہیں۔

[37:4] Then they recite the Qur'an as a Reminder,
[37:4] پھر ذکر بلند کرنے والیوں کی۔

[37:5] Surely your God is One,
[37:5] یقیناً تمہارا معبود ایک ہی ہے۔

[37:6] Lord of the heavens and the earth and all that is between them and the Lord of the sun's risings.
[37:6] آسمانوں کا بھی ربّ ہے اور زمین کا بھی اور اس کا بھی جو ان دونوں کے درمیان ہے اور تمام مشرقوں کا ربّ ہے۔

[37:7] We have adorned the lowest heaven with an adornment — the planets;
[37:7] یقیناً ہم نے نزدیک کے آسمان کو ستاروں کے ذریعہ ایک زینت بخشی۔

[37:8] And have guarded it against all rebellious satans.
[37:8] اور (یہ) حفاظت کے طور پر ہے ہر دھتکارے ہوئے شیطان سے۔

[37:9] They cannot hear anything from the exalted assembly of angels — and they are pelted from every side,
[37:9] وہ ملاءاعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکیں گے اور ہر طرف سے پتھراؤ کئے جائیں گے۔

[37:10] Repulsed, and for them is a perpetual punishment —
[37:10] اس حال میں کہ دھتکارے ہوئے ہیں اور ان کے لئے چمٹ جانے والا عذاب (مقدر) ہے
[37:11] Except him who snatches away something by stealth, and then there pursues him a piercing flame of fire.
[37:11] سوائے اُس کے جو کوئی ایک آدھ بات اُچک لے تو اس کا بھی ایک روشن شعلہ تعاقب کرے گا۔

[37:12] So ask them whether it is they who are harder to create, or others whom We have created? Them We have created of cohesive clay.
[37:12] پس تُو ان سے پوچھ کیا خَلق کرنے کے لحاظ سے وہ زیادہ مضبوط ہیں یا وہ (خِلقت میں مضبوط تَر ہیں) جنہیں ہم نے پیدا کیا؟ یقیناً ہم نے انہیں ایک چمٹ جانے والی مٹی سے پیدا کیا۔

[37:13] Nay, thou dost wonder, and they ridicule.
[37:13] حقیقت یہ ہے کہ تُو تو (تخلیق پر) عش عش کر اٹھا ہے جبکہ وہ تمسخر اُڑاتے ہیں۔

[37:14] And when they are admonished, they pay no heed.
[37:14] اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت نہیں پکڑتے۔

[37:15] And when they see a Sign, they seek to ridicule it.
[37:15] اور جب بھی وہ کوئی نشان دیکھیں تو مذاق اڑانے لگتے ہیں۔

[37:16] And they say, 'This is nothing but plain magic.
[37:16] اور کہتے ہیں یہ تو محض ایک کھلا کھلا جادو ہے۔

[37:17] 'What! when we are dead and have become dust and bones, shall we then be raised up again?
[37:17] کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں؟

[37:18] 'And our forefathers of yore also?'
[37:18] اور کیا ہمارے گزشتہ آباء واجداد بھی۔

[37:19] Say, 'Yea; and you will then be abased.'
[37:19] تُو کہہ دے ہاں! اس حال میں کہ تم ذلیل ہوگے۔

[37:20] Then it will be but one shout of reproach, and behold, they will begin to see.
[37:20] پس یقیناً یہ ایک ہی ڈپٹ ہوگی تو اچانک وہ دیکھتے رہ جائیں گے۔
[37:21] And they will say, 'Alas for us! this is the Day of Requital.
[37:21] اور وہ کہیں گے اے وائے ہماری ہلاکت! یہ تو جزاسزا کا دن ہے۔

[37:22] 'This is the Day of the final decision which you used to deny.'
[37:22] یہ (وہ) فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

[37:23] And it will be said to the angels, 'Assemble those who acted wrongfully, along with their companions, and what they used to worship
[37:23] ان لوگوں کو اکٹھا کرو جنہوں نے ظلم کئے اور ان کے ساتھیوں کو بھی اور ان کو بھی جن کی وہ عبادت کیا کرتے تھے۔

[37:24] 'Beside Allah; and lead them to the path of the Fire;
[37:24] اللہ کے سوا۔ پس انہیں جہنم کے رستے پر ڈال دو۔

[37:25] 'And stop them; for they must be questioned.'
[37:25] اور انہیں ذرا ٹھہراؤ، یقیناً وہ پوچھے جانے والے ہیں۔

[37:26] 'What is the matter with you that you help not one another?'
[37:26] (اب) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ (آج) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے۔

[37:27] Nay, on that day they will surrender themselves.
[37:27] بلکہ وہ تو آج (ہر جُرم) تسلیم کرنے والے ہیں۔

[37:28] And some of them will address the others, questioning one another.
[37:28] اور ان میں سے بعض بعض کی طرف سوال کرتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔

[37:29] They will say, 'Verily, you used to come to us, swearing that you were truthful.'
[37:29] وہ کہیں گے کہ یقیناً تم دائیں طرف سے (یعنی دین کی جہت سے ہمیں بہکانے) ہمارے پاس آیا کرتے تھے۔

[37:30] They will answer, 'Nay, you yourselves were not believers.
[37:30] وہ (جواباً) کہیں گے کہ تم بھی تو کسی صورت ایمان لانے والے نہیں تھے۔
[37:31] 'And we had no power over you; but you yourselves were a transgressing people.
[37:31] ہمیں تو تم پر کسی قوی دلیل کی برتری حاصل نہیں تھی بلکہ تم خود ہی حد سے گزرنے والے لوگ تھے۔

[37:32] 'Now the word of our Lord has been justified against us that we shall surely have to taste the punishment.
[37:32] پس ہم پر ہمارے ربّ کا قول صادق آگیا۔ ہم یقیناً (عذاب کا مزا) چکھنے والے ہیں۔

[37:33] 'And we caused you to go astray for we ourselves had gone astray.'
[37:33] پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا۔ یقیناً ہم خود بھی گمراہ تھے۔

[37:34] Truly, on that day they will all be sharers in the punishment.
[37:34] پس یقیناً وہ (سب) اس دن عذاب میں برابر شریک ہوں گے۔

[37:35] Surely, thus do We deal with the guilty:
[37:35] یقیناً ہم مجرموں سے ایسا ہی سلوک کرتے ہیں۔

[37:36] For when it was said to them, 'There is no God but Allah,' they turned away with disdain,
[37:36] یقیناً وہ ایسے تھے کہ جب انہیں کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو وہ استکبار کرتے تھے۔

[37:37] And said, 'Shall we give up our gods for a mad poet?'
[37:37] اور کہتے تھے کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں گے؟

[37:38] Nay, he has brought the truth and has testified to the truth of all the Messengers.
[37:38] حقیقت یہ ہے کہ وہ تو حق لے کر آیا تھا اور سب رسولوں کی تصدیق کرتا تھا۔

[37:39] You shall surely taste the painful punishment.
[37:39] یقیناً تم دردناک عذاب ضرور چکھنے والے ہو۔

[37:40] And you will be rewarded only for what you have wrought —
[37:40] اور تم کوئی جزا نہیں دیئے جارہے مگر اسی کی جو تم کیا کرتے تھے۔
[37:41] Save the chosen servants of Allah;
[37:41] اللہ کے مخلص بندوں کا معاملہ الگ ہے۔

[37:42] These will have a known provision;
[37:42] یہی وہ لوگ ہیں جن کےلئے معلوم رزق (مقدر) ہے۔

[37:43] Fruits; and they shall be honoured,
[37:43] طرح طرح کے پھل۔ اس حال میں کہ وہ بہت عزت دیئے جائیں گے۔

[37:44] In the Gardens of Bliss,
[37:44] نعمتوں والے باغات میں۔

[37:45] Seated on thrones, facing one another.
[37:45] تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہوں گے۔

[37:46] They will be served round with a cup from a flowing fountain,
[37:46] ان پر چشموں کے بہتے پانی سے بھرے کٹوروں کا دَور چلایا جائے گا۔

[37:47] Sparkling white, delicious to the drinkers,
[37:47] نہایت شفّاف، پینے والوں کے لئے سراسر لذت۔

[37:48] Wherein there will be no intoxication, nor will they be exhausted thereby.
[37:48] ان (مشروبات) میں نہ کوئی نشہ ہوگا اور نہ وہ ان کے اثر سے عقل کھو بیٹھیں گے۔

[37:49] And with them will be chaste women, with restrained looks and large beautiful eyes,
[37:49] اور ان کے پاس نظریں جھکائے رکھنے والیاں، فراخ چشم (دوشیزائیں) ہوں گی۔

[37:50] As though they were sheltered eggs.
[37:50] (وہ دمک رہی ہوں گی) گویا وہ ڈھانک کر رکھے ہوئے انڈے ہیں۔
[37:51] Then some of them will address the others, questioning one another.
[37:51] تو ان میں سے بعض، بعض دوسروں سے سوال کرتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔

[37:52] A speaker from among them will say, "I had a companion,
[37:52] ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا یقیناً میرا ایک ساتھی ہوا کرتا تھا۔

[37:53] "Who used to say, 'Art thou indeed among those who believe it to be true?
[37:53] وہ کہا کرتا تھا کیا تم (اس بات کی) تصدیق کرنے والے ہو؟

[37:54] 'When we are dead, and have become dust and bones, shall we indeed be requited?'"
[37:54] کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے اور ہڈیاں رہ جائیں گے تو کیا ہم پھر بھی جزا دئیے جانے والے ہیں؟

[37:55] He will ask, 'Will you have a look at him?'
[37:55] وہ کہے گا کیا تم جھانک کے دیکھ سکتے ہو؟

[37:56] Then he will look and see him in the midst of the Fire.
[37:56] پس اس نے جھانک کر دیکھا تو اس (ساتھی) کو جہنم کے عین درمیان میں پایا۔

[37:57] He will say, 'By Allah, thou didst almost cause me to perish.
[37:57] اس نے کہا اللہ کی قسم! قریب تھا کہ تُو مجھے بھی ہلاک کر دیتا۔

[37:58] 'And had it not been for the favour of my Lord, I should surely have been of those who are called up before Him.
[37:58] اور اگر میرے ربّ کی نعمت نہ ہوتی تو میں ضرور پیش کئے جانے والوں میں سے ہوتا۔

[37:59] 'Is it not so that we are not going to die again,
[37:59] پس کیا ہم مرنے والے نہیں تھے؟

[37:60] 'Save our previous death, and that we are not to be punished?
[37:60] سوائے ہماری پہلی موت کے اور ہمیں ہرگز عذاب نہیں دیا جائے گا۔
[37:61] 'Surely this is the supreme triumph.
[37:61] یقیناً یہی (ایمان لانے والے کی) ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

[37:62] 'For the like of this, then, let the workers work.'
[37:62] پس چاہئے کہ ایسے ہی مقام (کے حصول) کے لئے سب عمل کرنے والے عمل کریں۔

[37:63] Is that better as an entertainment, or the tree of Zaqqum?
[37:63] کیا بطور مہمان نوازی یہ بہتر ہے یا تھوہر کا پودا۔

[37:64] Verily We have made it a trial for the wrongdoers.
[37:64] یقیناً ہم نے اسے ظالموں کےلئے آزمائش بنایا ہے۔

[37:65] It is a tree that springs forth in the bottom of Hell;
[37:65] یقیناً یہ ایک پودا ہے جو جہنم کی گہرائی میں اُگتا ہے۔

[37:66] The fruit thereof is as though it were the heads of serpents.
[37:66] اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر۔

[37:67] And they shall eat of it and fill their bellies therewith.
[37:67] پس یقیناً وہ اُسی میں سے کھانے والے ہیں۔ پھر اسی سے پیٹ بھرنے والے ہیں۔

[37:68] Then will they have in addition to it a mixture of boiling water as a drink.
[37:68] پھر یقیناً ان کے لئے اُس (کھانے) کے بعد شدید گرم پانی ملا ہوا مشروب ہوگا۔

[37:69] Then surely their return shall be to Hell.
[37:69] پھر یقیناً جہنم کی طرف ان کو لوٹ کر جانا ہوگا۔

[37:70] They indeed found their fathers erring,
[37:70] یقیناً انہوں نے اپنے آباءو اجداد کو گمراہ پایا تھا۔
[37:71] And they hurried on in their footsteps.
[37:71] پس انہی کے نقوشِ پا پر وہ بھی دوڑائے جا رہے ہیں۔

[37:72] And most of the ancient peoples had erred before them,
[37:72] اور یقیناً ان سے قبل پہلی قوموں میں سے بھی اکثر گمراہ ہو چکے تھے۔

[37:73] And We had sent Warners among them.
[37:73] جبکہ یقیناً ہم ان میں ڈرانے والے بھیج چکے تھے۔

[37:74] Behold, then, how evil was the end of those who were warned,
[37:74] پس دیکھ کہ ڈرائے جانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔

[37:75] Save the chosen servants of Allah.
[37:75] سوائے اللہ کے خالص کئے ہوئے بندوں کے۔

[37:76] And Noah indeed did cry unto Us, and what an excellent answer did We give to his prayer!
[37:76] اور یقیناً ہمیں نوح نے پکارا تو (دیکھو) ہم کیسا اچھا جواب دینے والے ہیں۔

[37:77] And We saved him and his family from the great distress;
[37:77] اور ہم نے اس کو اور اس کے اہل کو بڑی بے چینی سے نجات بخشی۔

[37:78] And We made his offspring the only survivors.
[37:78] اور ہم نے اس کی ذریت کو ہی باقی رہنے والا بنادیا۔

[37:79] And We left for him a good name among the following generations —
[37:79] اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں اس کا ذکرِخیر باقی رکھا۔

[37:80] 'Peace be upon Noah among the peoples!'
[37:80] سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں۔
[37:81] Thus indeed do We reward those who do good.
[37:81] یقیناً ہم اِسی طرح اچھے کام کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[37:82] He was surely one of Our believing servants.
[37:82] بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

[37:83] Then We drowned the others.
[37:83] پھر دوسروں کو ہم نے غرق کر دیا۔

[37:84] And verily of his party was Abraham;
[37:84] اور یقیناً اُسی کے گروہ میں سے ابراہیم بھی تھا۔

[37:85] When he came to his Lord with a sound heart;
[37:85] (یاد کر) جب وہ اپنے ربّ کے حضور قلبِ سلیم لے کر حاضر ہوا۔

[37:86] When he said to his father and to his people, 'What is it that you worship?
[37:86] (پھر) جب اس نے اپنے باپ سے اور اس کی قوم سے کہا وہ ہے کیا جس کی تم عبادت کرتے ہو؟

[37:87] 'Do you falsely seek gods beside Allah?
[37:87] کیا اللہ کے سوا، تم سراپا جھوٹ دوسرے معبود چاہتے ہو؟

[37:88] 'So what is your idea about the Lord of the worlds?'
[37:88] پس تم نے تمام جہانوں کے ربّ کو کیا سمجھ رکھا ہے۔

[37:89] Then he cast a glance at the stars,
[37:89] پھر اس نے ستاروں پر ایک نظر ڈالی۔

[37:90] And said, 'I am indeed feeling unwell.'
[37:90] اور کہا میں تو یقیناً بیزار ہوگیا ہوں۔
[37:91] So they went away from him turning their backs.
[37:91] پس وہ اس سے پیٹھ پھیرتے ہوئے چلے گئے۔

[37:92] Then he went secretly to their gods and said, 'Will you not eat?
[37:92] پھر وہ نظر بچا کر ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوا۔ پس پوچھا کیا تم کھاتے نہیں؟

[37:93] 'What is the matter with you that you speak not?'
[37:93] تمہیں ہوا کیا ہے کہ تم بولتے نہیں۔

[37:94] Then he began suddenly to strike them with the right hand.
[37:94] پھر اس نے اُن کے خلاف مخفی کارروائی کی، داہنے ہاتھ سے ایک کاری ضرب لگاتے ہوئے۔

[37:95] Thereupon the people came towards him hastening.
[37:95] پس وہ (لوگ) اس کی طرف دوڑتے ہوئے آئے۔

[37:96] He said, 'Do you worship that which you have yourselves carved out,
[37:96] اس نے (اُن سے) کہا کیا تم ان کی عبادت کرتے ہو جن کو تم (خود) تراشتے ہو؟

[37:97] 'Whereas Allah has created you and your handiwork?'
[37:97] حالانکہ اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسے بھی جو تم بناتے ہو۔

[37:98] They said, 'Build for him a structure and cast him into the fire.'
[37:98] انہوں نے کہا اس کے لئے ایک چِتا بناؤ، پھر اسے بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونک دو۔

[37:99] Thus they intended an evil design against him, but We made them most humiliated.
[37:99] پس انہوں نے اس کے متعلق ایک (ظالمانہ) تدبیر کی تو ہم نے انہیں سخت ذلیل کر دیا۔

[37:100] And he said, 'I am going to my Lord, Who will guide me.
[37:100] اور اس نے کہا میں یقیناً اپنے ربّ کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا۔
[37:101] 'My Lord, grant me a righteous son.'
[37:101] اے میرے ربّ! مجھے صالحین میں سے (وارث) عطا کر۔

[37:102] So We gave him the glad tidings of a forbearing son.
[37:102] پس ہم نے اسے ایک بُردبار لڑکے کی بشارت دی۔

[37:103] And when he was old enough to work with him, he said, 'O my dear son, I have seen in a dream that I am slaughtering thee. So consider, what thou thinkest of it!' He replied, 'O my father, do as thou art commanded; thou wilt find me, if Allah please, of those who are patient.'
[37:103] پس جب وہ اس کے ساتھ دوڑنے پھرنے کی عمرکو پہنچا اس نے کہا اے میرے پیارے بیٹے! یقیناً میں سوتے میں دیکھا کرتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، پس غور کر تیری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا اے میرے باپ! وہی کر جو تجھے حکم دیا جاتاہے۔ یقیناً اگر اللہ چاہے گا تو مجھے تُو صبر کرنے والوں میں سے پائے گا۔

[37:104] And when they both submitted to the Will of God, and he had thrown him down on his forehead,
[37:104] پس جب وہ دونوں رضامند ہوگئے اور اس نے اُسے پیشانی کے بَل لٹا دیا۔

[37:105] We called to him: 'O Abraham,
[37:105] تب ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراہیم!

[37:106] 'Thou hast indeed fulfilled the dream.' Thus indeed do We reward those who do good.
[37:106] یقیناً تُو اپنی رؤیا پوری کر چکا ہے۔ یقیناً اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[37:107] That surely was a manifest trial.
[37:107] یقیناً یہ ایک بہت کھلی کھلی آزمائش تھی۔

[37:108] And We ransomed him with a great sacrifice.
[37:108] اور ہم نے ایک ذبحِ عظیم کے بدلے اُسے بچا لیا۔

[37:109] And We left for him a good name among the following generations —
[37:109] اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں اس کا ذکرِخیر باقی رکھا۔

[37:110] 'Peace be upon Abraham!'
[37:110] ابراہیم پر سلام ہو۔
[37:111] Thus do We reward those who do good.
[37:111] اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[37:112] Surely, he was one of Our believing servants.
[37:112] یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

[37:113] And We gave him the glad tidings of Isaac, a Prophet, and one of the righteous.
[37:113] اور ہم نے اسے اسحاق کی بطور نبی خوشخبری دی جو صالحین میں سے تھا۔

[37:114] And We bestowed blessings on him and Isaac. And among their progeny are some who do good and others who clearly wrong themselves.
[37:114] اور اُس پر اور اسحاق پر ہم نے برکت بھیجی اور ان دونوں کی ذریت میں احسان کرنے والے بھی تھے اور اپنے نفس کے حق میں کھلم کھلا ظلم کرنے والے بھی تھے۔

[37:115] And, indeed, We bestowed favours on Moses and Aaron.
[37:115] اور یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون پربھی احسان کیا تھا۔

[37:116] And We saved them both and their people from the great distress;
[37:116] اور اُن دونوں کو اور اُن کی قوم کو ہم نے بہت بڑے کرب سے نجات بخشی تھی۔

[37:117] And We helped them, and it was they who were victorious.
[37:117] اور ہم نے ان کی مدد کی۔ پس وہی غالب آنے والے بنے۔

[37:118] And We gave them the Book that made things clear;
[37:118] اور ہم نے ان دونوں کو ایک روشنی بخش کتاب عطا کی۔

[37:119] And We guided them to the right path.
[37:119] اور دونوں کو ہم نے سیدھے رستے پر چلایا تھا۔

[37:120] And We left for them a good name among the following generations —
[37:120] اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں ان دونوں کا ذکر ِخیر باقی رکھا۔
[37:121] 'Peace be on Moses and Aaron!'
[37:121] سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر۔

[37:122] Thus indeed do We reward those who do good.
[37:122] یقیناً ہم اسی طرح احسان کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[37:123] Surely they were both among Our believing servants.
[37:123] یقیناً وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔

[37:124] And assuredly Elias also was one of the Messengers,
[37:124] اور الیاس بھی یقیناً مُرسلین میں سے تھا۔

[37:125] When he said to his people, 'Will you not fear God?
[37:125] جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

[37:126] 'Do you call on Ba'l, and forsake the Best of creators,
[37:126] کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور پیدا کرنے والوں میں سے سب سے بہترکو چھوڑ دیتے ہو۔

[37:127] 'Allah, your Lord and the Lord of your forefathers of old?'
[37:127] اللہ کو۔ جو تمہارا بھی ربّ ہے اور تمہارے پہلے آباءواجداد کا بھی۔

[37:128] But they treated him as a liar, and they will surely be brought before God to render an account;
[37:128] پس انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور یقیناً وہ پیش کئے جانے والے ہیں۔

[37:129] Except the chosen servants of Allah.
[37:129] سوائے اللہ کے چنیدہ بندوں کے۔

[37:130] And We left for him a good name among the following generations —
[37:130] اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں اس کا ذکرِخیر باقی رکھا۔
[37:131] 'Peace be on Elias and his people!'
[37:131] سلام ہو اِل یاسین پر۔

[37:132] Thus indeed do We reward those who do good.
[37:132] یقیناً ہم اسی طرح احسان کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[37:133] Surely he was one of Our believing servants.
[37:133] وہ یقیناً ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

[37:134] And assuredly Lot too was one of the Messengers,
[37:134] اور لوط بھی ضرور مُرسلین میں سے تھا۔

[37:135] When We delivered him and all his family,
[37:135] جب ہم نے اسے اور اس کے تمام اہل کو نجات بخشی۔

[37:136] Except an old woman who was among those who stayed behind.
[37:136] سوائے پیچھے رہ جانے والوں میں (شامل) ایک بڑھیا کے۔

[37:137] Then We utterly destroyed the others.
[37:137] پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا۔

[37:138] And surely you pass by them in the morning,
[37:138] اور یقیناً تم صبح کرتے ہوئے اُن (کے مدفن) پر سے گزرتے ہو ۔

[37:139] And by night. Then why do you not understand?
[37:139] اور رات کو بھی۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟

[37:140] And surely Jonah also was one of the Messengers,
[37:140] اور یقیناً یونس (بھی) مُرسلین میں سے تھا۔
[37:141] When he fled to the laden ship;
[37:141] جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف فرار ہوا۔

[37:142] And he cast lots with the crew of the ship and was of the losers.
[37:142] پھر اس نے قرعہ نکالا تو وہ باہر دھکیل دیئے جانے والوں میں سے ہوگیا۔

[37:143] And the fish swallowed him while he was blaming himself.
[37:143] پس مچھلی نے اسے نگل لیا جب کہ وہ (اپنے آپ کو) ملامت کر رہا تھا۔

[37:144] And had he not been of those who glorify God,
[37:144] پس اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔

[37:145] He would have surely tarried in its belly till the Day of Resurrection.
[37:145] تو ضرور وہ اس کے پیٹ میں اس دن تک رہتا جب وہ (لوگ) اٹھائے جائیں گے۔

[37:146] Then We cast him on a bare tract of land, and he was sick;
[37:146] پس ہم نے اسے ایک کھلے میدان میں اچھال پھینکا جبکہ وہ سخت بیمار تھا۔

[37:147] And We caused a plant of gourd to grow over him.
[37:147] اور ہم نے اسے ڈھانکنے کے لئے ایک کدو جیسی بیل اُگا دی۔

[37:148] And We sent him as a Messenger to a hundred thousand people or more,
[37:148] اور ہم نے اسے ایک لاکھ کی طرف بھیجا بلکہ وہ (تعداد میں) بڑھ رہے تھے،

[37:149] And they believed; so We gave them provision for a while.
[37:149] پس وہ ایمان لے آئے اور ہم نے انہیں ایک مدت تک کچھ فائدہ پہنچایا۔

[37:150] Now ask them whether thy Lord has daughters whereas they have sons.
[37:150] پس تُو ان سے پوچھ کیا تیرے ربّ کے لئے تو بیٹیاں ہیں اور ان کے لئے بیٹے ہیں؟
[37:151] Did We create the angels females while they were witnesses?
[37:151] یا پھر ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ اس پر گواہ ہیں؟

[37:152] Now, surely it is one of their fabrications that they say,
[37:152] خبردار! وہ یقیناً اپنی طرف سے افترا کرتے ہوئے (یہ) کہتے ہیں۔

[37:153] 'Allah has begotten children;' and they are certainly liars.
[37:153] (کہ) اللہ نے بیٹا پیدا کیا ہے۔ اور بلاشبہ یہ ضرور جھوٹے لوگ ہیں۔

[37:154] Has He chosen daughters in preference to sons?
[37:154] کیا اس نے بیٹوں پر بیٹیوں کو ترجیح دی ہے؟

[37:155] What is the matter with you? How judge ye?
[37:155] تمہیں کیا ہو گیا ہے تم کیسے فیصلے کرتے ہو۔

[37:156] Will you not then reflect?
[37:156] پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

[37:157] Or have you a clear authority?
[37:157] یا تمہارے پاس کوئی غالب (اور) روشن دلیل ہے؟

[37:158] Then produce your Book, if you are truthful.
[37:158] پس اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو۔

[37:159] And they assert a blood relationship between Him and the Jinn while the Jinn themselves know that they will be brought before God for judgment.
[37:159] اور انہوں نے اُس کے اور جنوں کے درمیان ایک رشتہ گھڑ لیا۔ حالانکہ جن یقیناً جانتے ہیں کہ وہ بھی ضرور پیش کئے جانے والے ہیں۔

[37:160] Holy is Allah and free from what they attribute to Him.
[37:160] پاک ہے اللہ اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
[37:161] But the chosen servants of Allah do not do so.
[37:161] اللہ کے چنیدہ بندے (ان باتوں سے) مستثنیٰ ہیں۔

[37:162] Verily, you and what you worship —
[37:162] پس یقیناً تم اور وہ جِن کی تم عبادت کرتے ہو۔

[37:163] None of you can mislead anyone against Him,
[37:163] تم اس کے خلاف (کسی کو) گمراہ نہیں کرسکو گے۔

[37:164] Except him who shall burn in Hell.
[37:164] سوائے اس کے جس نے جہنم میں داخل ہونا ہی ہے۔

[37:165] And the angels say: 'And there is not one of us but has an appointed station.
[37:165] اور (فرشتے کہیں گے کہ) ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک معلوم مقام مقرر ہے۔

[37:166] 'And, verily, we are those who stand ranged in ranks.
[37:166] اور یقیناً ہم صف در صف ہیں۔

[37:167] 'And we are verily those who glorify God.'
[37:167] اور یقیناً ہم تسبیح کررہے ہیں۔

[37:168] And surely they used to say,
[37:168] اور وہ (کفار) تو کہا کرتے تھے۔

[37:169] 'If we had with us a Book like that of the people of old,
[37:169] کہ اگر ہمارے پاس اوّلین کا کوئی ذکر (پہنچا) ہوتا۔

[37:170] 'We would surely have been Allah's chosen servants.'
[37:170] تو یقیناً ہم اللہ کے چنیدہ بندے ہو جاتے۔
[37:171] Yet when it is come to them they disbelieve therein, but they will soon come to know.
[37:171] پس (اب جبکہ) انہوں نے اُس (یعنی اللہ) کا انکار کر دیا تو ضرور وہ (اس کا نتیجہ) جان لیں گے۔

[37:172] And surely Our word has gone forth respecting Our servants, the Messengers,
[37:172] اور بلاشبہ ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے حق میں ہمارا (یہ) فرمان گزر چکا ہے۔

[37:173] That it is certainly they who would be helped;
[37:173] (کہ) یقیناً وہی ہیں جنہیں نصرت عطا کی جائے گی۔

[37:174] And that it is Our host that would certainly be victorious.
[37:174] اور یقیناً ہمارا لشکر ہی ضرور غالب آنے والا ہے۔

[37:175] So turn thou away from them for a while.
[37:175] پس ان سے کچھ عرصہ تک اِعراض کر۔

[37:176] And watch them, for they will soon see.
[37:176] اور اُنہیں دیکھتا رہ۔ پس وہ بھی عنقریب دیکھ لیں گے۔

[37:177] Is it then Our punishment that they seek to hasten on?
[37:177] پھر کیا وہ ہمارے عذاب کی طلب میں جلدی کرتے ہیں؟

[37:178] But when it descends into their courtyard, it shall be an evil morning to those who were warned.
[37:178] پس جب وہ ان کے آنگن میں اترے گا تو ڈرائے جانے والوں کی صبح بہت بُری ہوگی۔

[37:179] So turn thou away from them for a while.
[37:179] اور کچھ دیر کے لئے ان سے اعراض کر۔

[37:180] And watch, for they will soon see.
[37:180] اور دیکھ! پس وہ بھی ضرور دیکھ لیں گے۔
[37:181] Holy is thy Lord, the Lord of Honour and Power, far above that which they assert.
[37:181] پاک ہے تیرا ربّ، ربّ العزّت!اُس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

[37:182] And peace be upon the Messengers!
[37:182] اور سلام ہو سب مُرسلین پر۔

[37:183] And all praise belongs to Allah, the Lord of the worlds.
[37:183] اور سب حمد اللہ ہی کی ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔