Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 36: YaSin یسٓ

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[36:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[36:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[36:2] Ya Sin.
[36:2] یَا سَیِّدُ: اے سردار!

[36:3] By the Qur'an, full of wisdom,
[36:3] حکمتوں والے قرآن کی قَسم ہے۔

[36:4] Thou art indeed one of the Messengers,
[36:4] (کہ) تو یقیناً مرسلین میں سے ہے۔

[36:5] On a right path.
[36:5] صراطِ مستقیم پر (گامزن ہے)۔

[36:6] This is a revelation of the Mighty, the Merciful,
[36:6] (یہ) کامل غلبہ والے (اور) بار بار رحم کرنے والے کی تنزِیل (ہے)۔

[36:7] That thou mayest warn a people whose fathers were not warned, and so they are heedless.
[36:7] تاکہ تُو ایک ایسی قوم کو ڈرائے جن کے آباءواجداد نہیں ڈرائے گئے پس وہ غافل پڑے ہیں۔

[36:8] Surely the word has proved true against most of them, for they believe not.
[36:8] یقیناً ان میں سے اکثر پر قول صادق آگیا ہے۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

[36:9] We have put round their necks, chains reaching unto the chins, so that their heads are forced up.
[36:9] یقیناً ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دئیے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اس لئے وہ سر اونچا اٹھائے ہوئے ہیں۔

[36:10] And We have set a barrier before them and a barrier behind them, and have covered them over, so that they cannot see.
[36:10] اور ہم نے ان کے سامنے بھی ایک روک بنا دی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک روک بنا دی ہے۔ اور اُن پر پردہ ڈال دیا ہے اس لئے وہ دیکھ نہیں سکتے۔
[36:11] And it is equal to them whether thou warn them or warn them not: they will not believe.
[36:11] اور ان پر برابر ہے خواہ تُو انہیں ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

[36:12] Thou canst warn only him who would follow the Reminder and fear the Gracious God in secret. So give him the glad tidings of forgiveness and a noble reward.
[36:12] تُو صرف اُسے ڈراسکتا ہے جو نصیحت کی پیروی کرتا ہے اور رحمان سے غیب میں ڈرتا ہے۔ پس اسے ایک بڑی مغفرت کی اور معزز اجر کی خوشخبری دےدے۔

[36:13] Surely, We alone give life to the dead, and We record that which they send forward and that which they leave behind; and all things have We recorded in a clear Book.
[36:13] یقیناً ہم ہیں جو مُردوں کو زندہ کرتے ہیں اور ہم لکھ لیتے ہیں اُسے جو وہ آگے بھیجتے ہیں اور اُن کے آثار کو بھی اور ہر چیز کو ہم نے ایک واضح شاہراہ میں (زیرزمین) محفوظ کر رکھا ہے۔

[36:14] And set forth to them the parable of a people of the town, when the Messengers came to it.
[36:14] اور ان کے سامنے اصحاب قریہ کو مثال کے طور پر پیش کر جب اس (بستی) میں (اللہ کی طرف سے) مرسلین آئے۔

[36:15] When We sent to them two Messengers, and they rejected them both; so We strengthened them by a third, and they said, 'Verily we have been sent to you as Messengers.'
[36:15] جب ہم نے ان کی طرف دو (رسول) بھیجے تو انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا۔ پس ہم نے تیسرے کے ذریعہ (انہیں) تقویت بخشی۔ پھر انہوں نے کہا یقیناً ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔

[36:16] They replied, 'You are but men like us and the Gracious God has not revealed anything. You only lie.'
[36:16] انہوں نے کہا تم ہماری طرح کے بشر کے سوا کچھ نہیں اور رحمان نے کوئی چیز نہیں اتاری۔ تم تو محض جھوٹ بولتے ہو۔

[36:17] They said, 'Our Lord knows that we are indeed His Messengers to you;
[36:17] انہوں نے کہا ہمارا ربّ جانتا ہے کہ یقیناً ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔

[36:18] 'And on us lies only the plain delivery of the Message.'
[36:18] اور ہم پر کھول کھول کر بات پہنچانے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں۔

[36:19] They said, 'Surely we augur evil fortune from you; if you desist not, we will certainly stone you, and a painful punishment will surely befall you at our hands.'
[36:19] انہوں نے کہا ہم یقیناً تم سے بدشگون لیتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم ضرور تمہیں سنگسار کر دیں گے اور ضرور ہماری طرف سے تمہیں درد ناک عذاب پہنچے گا۔

[36:20] They replied, 'Your evil fortune is with your own selves. Is it because you have been admonished? Nay, you are a people transgressing all bounds.'
[36:20] انہوں نے کہا تمہاری بدشگونی تو تمہارے ہی ساتھ ہے۔ کیا اگر تمہیں اچھی طرح نصیحت کردی جائے (تو پھر بھی انکار کردوگے؟)۔ حقیقت یہ ہے کہ تم تو حد سے گزر جانے والے لوگ ہو۔
[36:21] And from the farthest part of the town there came a man running. He said, 'O my people, follow the Messengers,
[36:21] اور شہر کے دُور کے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا۔ اس نے کہا اے میری قوم! (ان) بھیجے ہوؤں کی اطاعت کرو۔

[36:22] 'Follow those who ask of you no reward, and who are rightly guided.
[36:22] ان کی اطاعت کرو جو تم سے کوئی اجر نہیں مانگتے اور وہ ہدایت یافتہ ہیں۔

[36:23] 'And what reason have I that I should not worship Him Who has created me, and unto Whom you will be brought back?
[36:23] اور مجھے (آخر) کیا ہوا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اُسی کی طرف تم (بھی) لوٹائے جاؤ گے۔

[36:24] 'Shall I take others beside Him as gods? If the Gracious God should intend me any harm, their intercession will avail me naught, nor can they rescue me.
[36:24] کیا میں اُس کو چھوڑ کر ایسے معبود اپنا لوں کہ اگر رحمان مجھے کوئی ضرر پہنچانا چاہے تو ان کی کوئی شفاعت میرے کچھ کام نہ آئے گی اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں گے۔

[36:25] 'In that case I should indeed be in manifest error.
[36:25] یقیناً ایسی صورت میں معاً مَیں کھلی کھلی گمراہی میں (مبتلا) ہو جاؤں گا۔

[36:26] 'I believe in your Lord; so listen to me.'
[36:26] یقیناً میں تمہارے ربّ پر ایمان لایا ہوں۔ پس میری سنو۔

[36:27] It was said to him, 'Enter Paradise.' He said, 'O, would that my people knew,
[36:27] (اُسے) کہا گیا کہ جنت میں داخل ہو جا۔ اس نے کہا اے کاش میری قوم جانتی !

[36:28] 'How graciously my Lord has granted me forgiveness and has made me of the honoured ones!'
[36:28] جو میرے ربّ نے مجھ سے مغفرت کا سلوک کیا اور مجھے معزز لوگوں میں شامل کر دیا۔

[36:29] And We sent not down against his people, after him, any host from heaven, nor did We need to send down any.
[36:29] اور اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا اور نہ ہی ہم اتارنے والے تھے۔

[36:30] It was but a single blast and lo! they were extinct.
[36:30] وہ تو محض ایک سخت ہولناک آواز تھی پس اچانک وہ بجھ (کر راکھ ہو) گئے۔
[36:31] Alas for My servants! there comes not a Messenger to them but they mock at him.
[36:31] وائے حسرت بندوں پر! ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر وہ اس سے ٹھٹھا کرنے لگتے ہیں۔

[36:32] Have they not seen how many generations We have destroyed before them, and that they never return to them?
[36:32] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کتنی ہی نسلیں ہم نے اُن سے پہلے ہلاک کر دیں۔ یقیناً وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گی۔

[36:33] And all of them, gathered together, will certainly be brought before Us.
[36:33] اورنہیں ہیں (وہ) تمام مگر ہمارے حضور وہ سب کے سب پیش کئے جانے والے ہیں۔

[36:34] And the dead earth is a Sign for them: We quicken it and bring forth therefrom grain, of which they eat.
[36:34] اور ان کے لئے مرُدہ زمین ایک نشان ہے۔ ہم نے اسے زندہ کیا اور اس سے (طرح طرح کے) اناج نکالے۔ پس اُسی میں سے وہ کھاتے ہیں۔

[36:35] And We have placed in it gardens of date-palms and grapes, and We have caused springs to gush forth therein,
[36:35] اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے اور ہم نے اس میں چشمے پھاڑ دئیے۔

[36:36] That they may eat of the fruit thereof, and it was not their hands that made them. Will they not then be grateful?
[36:36] تاکہ وہ اس (یعنی اللہ) کے (عطا کردہ) پھلوں میں سے کھائیں اور وہ بھی کھائیں جو اُن کے ہاتھوں نے کمایا ہے۔ پس کیا وہ شکر نہیں کریں گے؟

[36:37] Holy is He Who created all things in pairs, of what the earth grows, and of themselves, and of what they know not.
[36:37] پاک ہے وہ جس نے ہر قسم کے جوڑے پیدا کئے اُس میں سے بھی جو زمین اگاتی ہے اور خود اُن کے نفوس میں سے بھی اور اُن چیزوں میں سے بھی جن کا وہ کوئی علم نہیں رکھتے۔

[36:38] And a Sign for them is the night from which We strip off the day, and lo! they are in darkness.
[36:38] اور ان کے لئے رات بھی ایک نشان ہے اس سے ہم دن کو کھینچ نکالتے ہیں پس اچانک وہ پھر اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں۔

[36:39] And the sun is moving on the course prescribed for it. That is the decree of the Almighty, the All- Knowing God.
[36:39] اور سورج (ہمیشہ) اپنی مقررہ منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ یہ کامل غلبہ والے (اور) صاحبِ علم کی (جاری کردہ) تقدیر ہے۔

[36:40] And for the moon We have appointed stages, till it becomes again like an old dry branch of a palm-tree.
[36:40] اور چاند کے لئے بھی ہم نے منازل مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے۔
[36:41] It is not for the sun to overtake the moon, nor can the night outstrip the day. All of them float in an orbit.
[36:41] سورج کی دسترس میں نہیں کہ چاند کو پکڑ سکے اور نہ ہی رات دن سے آگے بڑھ سکتی ہے اور سب کے سب (اپنے اپنے) مدار پر رواں دواں ہیں۔

[36:42] And a Sign for them is that We carry their offspring in the laden ship,
[36:42] اور ان کے لئے یہ بھی ایک نشان ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو ایک بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔

[36:43] And We have created for them the like thereof whereon they ride.
[36:43] اور ہم ان کے لئے ویسی ہی اور (سواریاں) بنائیں گے جن پر وہ سوار ہوا کریں گے۔

[36:44] And if We so willed, We could drown them; then they would have no one to succour them, nor would they be rescued,
[36:44] اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں پس ان کا کوئی فریاد رس نہیں ہوگا اور نہ وہ بچائے جائیں گے۔

[36:45] Except through mercy from Us and as a provision for a time.
[36:45] سوائے ہماری طرف سے رحمت کے طور پر اور ایک مدت تک عارضی فائدہ پہنچانے کی خاطر۔

[36:46] And when it is said to them, 'Guard yourselves against that which is before you and that which is behind you, in order that you may receive mercy,' they turn away.
[36:46] اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو اُن امور میں جو تمہارے سامنے ہیں اور ان میں بھی جو تمہارے پسِ پشت ہیں تاکہ تم رحم کئے جاؤ (تو وہ توجہ نہیں دیتے)۔

[36:47] And there comes not to them any Sign out of the Signs of their Lord, but they turn away from it.
[36:47] اور ان کے پاس ان کے ربّ کے نشانات میں سے کوئی نشان نہیں آتا مگر وہ اس سے اِعراض کرنے والے ہوتے ہیں۔

[36:48] And when it is said to them, 'Spend out of that with which Allah has provided you,' those who disbelieve say to those who believe, 'Shall we feed him whom Allah would have fed, if He had so willed? You are but in manifest error.'
[36:48] اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں کہتے ہیں کیا ہم انہیں کھلائیں جن کو اللہ اگر چاہتا تو خود کھلاتا؟ تم تو محض ایک کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔

[36:49] And they say, 'When will this promise be fulfilled, if indeed you are truthful?'
[36:49] اور وہ پوچھتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو؟

[36:50] They are waiting only for a single blast which will seize them while they are disputing.
[36:50] وہ کسی چیز کا انتظار نہیں کر رہے سوائے ایک ہولناک آواز کے جو انہیں آ پکڑے گی جبکہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے۔
[36:51] And they will not be able to make a will, nor will they return to their families.
[36:51] پس وہ وصیت کرنے کی بھی توفیق نہ پائیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف لوٹ سکیں گے۔

[36:52] And the trumpet shall be blown, and lo! from the graves they will hasten on to their Lord.
[36:52] اور بگل میں پھونکا جائے گا تو اچانک وہ قبروں سے نکل کر اپنے ربّ کی طرف دوڑنے لگیں گے۔

[36:53] They will say, 'O! woe to us! who has raised us up from our place of sleep? This is what the Gracious God had promised, and the Messengers spoke the truth.'
[36:53] وہ کہیں گے اے وائے ہماری ہلاکت! کس نے ہمیں ہماری آرام گاہ سے اٹھایا۔ یہی تو ہے جس کا رحمان نے وعدہ کیا تھا اور مُرسلین سچ ہی کہتے تھے۔

[36:54] It will be but one blast and lo! they will all be brought before Us.
[36:54] یہ محض ایک ہی ہولناک آواز ہوگی۔ پس اچانک وہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے۔

[36:55] And on that day, no soul will be wronged in aught; nor will you be rewarded but for what you used to do.
[36:55] پس آج کے دن کسی جان پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کوئی جزا نہیں دیئے جاؤگے سوائے اُس کے جو تم کیا کرتے تھے۔

[36:56] Verily the inmates of Heaven will, on that day, be happy in their occupation.
[36:56] یقیناً اہلِ جنت آج کے دن مختلف دلچسپیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔

[36:57] They and their wives will be in pleasant shades, reclining on raised couches.
[36:57] وہ اور ان کے ساتھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے ہوں گے۔

[36:58] They will have fruits therein, and they will have whatever they call for.
[36:58] ان کے لئے اس میں پھل ہوگا اور ان کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ طلب کریں گے۔

[36:59] 'Peace on you' — a word of greeting from the Merciful Lord.
[36:59] "سلام" کہا جائے گا ربّ رحیم کی طرف سے۔

[36:60] And God will say, 'Separate yourselves from the righteous this day, O ye guilty ones!
[36:60] اور اے مجرمو! آج کے دن بالکل جُدا ہو جاؤ۔
[36:61] 'Did I not enjoin on you, O ye sons of Adam, that you worship not Satan — for he is to you an open enemy —
[36:61] اے بنی آدم! کیا میں نے تمہیں تاکیدی ہدایت نہیں کی تھی کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرو۔ یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔

[36:62] 'And that you worship Me? This is the right path.
[36:62] اور یہ کہ تم میری عبادت کرو یہ سیدھا راستہ ہے۔

[36:63] 'And he did lead astray a great multitude of you. Why did you not then understand?
[36:63] مگر اس نے یقیناً تم میں سے ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے تھے؟

[36:64] 'This is the Hell which you were promised.
[36:64] یہی وہ جہنم ہے جس کا تم وعدہ دئیے جاتے تھے۔

[36:65] 'Enter it this day, because you disbelieved.'
[36:65] آج اس میں داخل ہو جاؤ بوجہ اس کے کہ تم انکار کیا کرتے تھے۔

[36:66] This day We shall put a seal on their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will bear witness to what they had earned.
[36:66] آج کے دن ہم ان کے مُونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے اس کی جو وہ کسب کیا کرتے تھے۔

[36:67] And if We had so willed, We could have put out their eyes, then they would have rushed to find the way. But how could they see?
[36:67] اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کو ضرور مسخ کر دیتے پھر وہ رستے پر آگے بڑھتے مگر وہ (اُسے) دیکھ کیسے سکتے تھے؟

[36:68] And if We had so willed, We could have transformed them so as to transfix them in their places, then they would not be able to move forward or turn back.
[36:68] اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ان کے ٹھکانوں پر ہی مٹا ڈالتے پھر نہ وہ چلنے کی طاقت رکھتے اور نہ لَوٹ سکتے۔

[36:69] And him whom We grant long life — We revert him to a weak condition of creation. Will they not then understand?
[36:69] اور جسے ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کو جبلّی طاقتوں کے لحاظ سے کم کرتے چلے جاتے ہیں۔ پس کیا وہ عقل نہیں کرتے؟

[36:70] And We have not taught him poetry, nor does that suit it (the Qur'an). It is but a Reminder and a Qur'an that makes things plain,
[36:70] اور ہم نے اسے شعر کہنا نہیں سکھایا اور نہ ہی یہ اسے زیب دیتا تھا۔ یہ تو محض ایک نصیحت ہے اور واضح قرآن ہے۔
[36:71] So that it may warn all who live, and that the word of punishment be justified against the disbelievers.
[36:71] تاکہ وہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر فرمان صادق آ جائے۔

[36:72] Do they not see that, among the things which Our hands have fashioned, We have created for them cattle of which they are masters?
[36:72] کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے اس میں سے جو ہمارے دست قدرت نے بنایا، ان کی خاطر مویشی پیدا کئے۔ پس وہ اُن کے مالک بن گئے ہیں۔

[36:73] And We have subjected the same to them, so that some of them they use for riding and some others they eat.
[36:73] اور ہم نے انہیں ان کے زیرِنگیں کر دیا۔ پس ان ہی میں سے ان کی سواریاں ہیں اور انہی میں سے (بعض کو) وہ کھاتے ہیں۔

[36:74] And in them they have other benefits and also drinks. Will they not then be grateful?
[36:74] اور اُن کے لئے اُن میں بہت سے فوائد ہیں اور مشروبات بھی۔ پس کیا وہ شکر نہیں کریں گے؟

[36:75] And they have taken other gods beside Allah, that they might be helped.
[36:75] اور انہوں نے اللہ کے سوا معبود اپنا رکھے ہیں شاید کہ وہ (ان کی طرف سے) مدد دیئے جائیں۔

[36:76] They are not able to help them, but they will be brought before God as their allied host.
[36:76] وہ اُن کی مدد کی کوئی استطاعت نہیں رکھیں گے جبکہ وہ تو ان کے خلاف (گواہی دینے کے لئے) حاضر کئے گئے لشکر ہوں گے۔

[36:77] So let not their speech grieve thee. Verily We know what they conceal and what they proclaim.
[36:77] پس تجھے ان کی بات غم میں مبتلا نہ کرے۔ یقیناً ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔

[36:78] Does not man see that We have created him from a mere spermdrop? Yet lo! he is an open quarreller!
[36:78] کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا تو پھر یہ کیا انقلاب ہوا کہ وہ ایک کھلا کھلا جھگڑالُو بن گیا۔

[36:79] And he coins similitudes for Us and forgets his own creation. He says, 'Who can quicken the bones when they are decayed?'
[36:79] اور ہم پر باتیں بنانے لگا اور اپنی خِلقت کو بھول گیا۔ کہنے لگا کون ہے جو ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ وہ گل سڑ چکی ہوں گی؟

[36:80] Say, 'He, Who created them the first time, will quicken them; and He knows every kind of creation full well,
[36:80] تُو کہہ دے انہیں وہ زندہ کرے گا جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا اور وہ ہر قسم کی خَلق کا خوب علم رکھنے والا ہے۔
[36:81] 'He Who produces for you fire out of the green tree, and behold, you kindle from it.
[36:81] وہ جس نے سرسبز درختوں سے تمہارے لئے آگ بنا دی۔ پس تم انہی میں سے بعض کو جلانے لگے۔

[36:82] 'Has not He Who created the heavens and the earth the power to create the like of them?' Yea, and He is indeed the Supreme Creator, the All-Knowing.
[36:82] کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسے پیدا کر دے؟ کیوں نہیں۔ جبکہ وہ تو بہت عظیم خالق (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[36:83] Verily His command, when He intends a thing, is only that He says to it, 'Be!,' and it is.
[36:83] اُس کا صرف یہ حکم کافی ہے جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرے کہ وہ اُسے کہتا ہے "ہو جا"، پس وہ ہونے لگتی ہے اور ہو کر رہتی ہے۔

[36:84] So Holy is He, in Whose hand is the kingdom of all things. And to Him will you all be brought back.
[36:84] پس پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔