Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 29:  Al-`Ankabut العَنکبوت

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[29:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[29:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[29:2] Alif Lam Mim.
[29:2] اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والاہوں۔

[29:3] Do men think that they will be left alone because they say, 'We believe,' and that they will not be tested?
[29:3] کیا لوگ یہ گمان کر بیٹھے ہیں کہ یہ کہنے پر کہ ہم ایمان لے آئے وہ چھوڑ دیئے جائیں گے اور آزمائے نہیں جائیں گے؟

[29:4] And We did test those who were before them. So Allah will surely distinguish those who are truthful and He will surely distinguish the liars from the truthful.
[29:4] اور ہم یقیناً اُن لوگوں کو جو اُن سے پہلے تھے آزمائش میں ڈال چکے ہیں۔ پس وہ لوگ جو سچے ہیں اللہ انہیں ضرور شناخت کر لے گا اور جھوٹوں کو بھی ضرور پہچان جائے گا۔

[29:5] Or do those who commit evil deeds think that they will escape Us? Evil is what they judge.
[29:5] کیا وہ لوگ جو برے اعمال بجا لاتے ہیں گمان کر بیٹھے ہیں کہ وہ (سزا سے بھاگ کر) ہم پر سبقت لے جائیں گے؟ بہت بُرا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔

[29:6] Whoso hopes to meet Allah, let him be prepared for it, for Allah's appointed time is certainly coming. And He is the All-Hearing, the All-knowing.
[29:6] جو بھی اللہ کی لِقاء چاہتا ہے تو (اُس کے لئے) اللہ کا مقرر کردہ وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[29:7] And whoso strives, strives only for his own soul; verily Allah is Independent of all creatures.
[29:7] اور جو جہاد کرے تو وہ اپنی ہی خاطر جہاد کرتا ہے۔ یقیناً اللہ تمام جہانوں سے مستغنی ہے۔

[29:8] And as to those who believe and do good works, We shall surely remove from them their evils, and We shall surely give them the best reward of their works.
[29:8] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم لازماً اُن کی بدیاں ان سے دور کر دیں گے اور ضرور اُنہیں اُن کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[29:9] And We have enjoined on man kindness to his parents; but if they strive to make thee associate that with Me of which thou hast no knowledge, then obey them not. Unto Me is your return, and I shall inform you of what you did.
[29:9] اور ہم نے انسان کو تاکیدی نصیحت کی کہ اپنے والدین سے حُسنِ سلوک کرے اور (کہا کہ) اگر وہ تجھ سے جھگڑیں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے، جس کا تجھے کوئی علم نہیں، تو پھر اُن دونوں کی اطاعت نہ کر۔ میری ہی طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے پس میں تمہیں ان باتوں سے آگاہ کروں گا جو تم کرتے تھے۔

[29:10] And those who believe and do good works — them We shall surely admit into the company of the righteous.
[29:10] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم انہیں ضرور نیک لوگوں میں داخل کریں گے۔
[29:11] And of men there are some who say, 'We believe in Allah,' but when they are made to suffer in the cause of Allah, they regard the persecution of men to be like the punishment of Allah. And if help comes from thy Lord, they are sure to say, 'Certainly, we were with you.' Is not Allah best aware of what is in the bosom of His creatures?
[29:11] اور لوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے۔ مگر جب اُنہیں اللہ کی راہ میں تکلیف دی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح بنا لیتے ہیں۔ اور اگر تیرے ربّ کی طرف سے کوئی مدد آئی تو وہ ضرور کہیں گے کہ ہم تو یقیناً تم لوگوں کے ساتھ تھے۔ کیا اللہ سب سے بڑھ کر اسے نہیں جانتا جو تمام جہانوں (میں بسنے والوں) کے دلوں میں ہے۔

[29:12] And Allah will surly distinguish those who believe and He will surely distinguish the hypocrites from the believers.
[29:12] اور اللہ یقیناً مومنوں کو بھی پہچان لے گا اور منافقوں کو بھی پہچان لے گا۔

[29:13] And those who disbelieve say to those who believe, 'Follow our way, and we will surely bear your sins.' And they cannot bear aught of their sins. They are surely liars.
[29:13] اور ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا اُن لوگوں سے کہا جو ایمان لائے کہ ہمارے رستے کی پیروی کرو اور ہم تمہاری خطائیں (خود) اٹھا لیں گے حالانکہ وہ اُن کی خطاؤں میں سے کچھ بھی اٹھانے والے نہیں ہوں گے۔ وہ یقیناً جھوٹے ہیں۔



[29:14] But they shall surely bear their own burdens, and other burdens along with their own burdens. And they will surely be questioned on the Day of Resurrection concerning that which they fabricated.
[29:14] اور وہ ضرور اپنے بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے علاوہ کچھ اور بوجھ بھی۔ اور قیامت کے دن وہ ضرور اس کے متعلق پوچھے جائیں گے جو افترا وہ کیا کرتے تھے۔

[29:15] And We certainly sent Noah to his people, and he dwelt among them a thousand years save fifty years. Then the deluge overtook them, while they were wrongdoers.
[29:15] اور یقیناً ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا۔ پس وہ ان میں پچاس کم، ہزار برس رہا۔ پس ان کو طوفان نے آ پکڑا اور وہ ظلم کرنے والے تھے۔

[29:16] But We saved him and those who were with him in the Ark; and We made it a Sign for all peoples.
[29:16] پس ہم نے اس کو اور (اس کے ساتھ) کشتی سواروں کو نجات بخشی اور اس (کشتی) کو تمام جہانوں کے لئے ایک نشان بنادیا۔

[29:17] And remember Abraham when he said to his people, 'Worship Allah and fear Him. That is better for you if you understand.
[29:17] اور ابراہیم (کو بھی بھیجا تھا) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اسی کا تقویٰ اختیار کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ (بہتر ہوتا) اگر تم علم رکھتے۔

[29:18] 'You only worship idols beside Allah, and you forge a lie. Those whom you worship beside Allah have no power to provide sustenance for you. Then seek sustenance from Allah, and worship Him, and be grateful to Him. Unto Him will you be brought back.
[29:18] یقیناً تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کی عبادت کرتے ہو اور جھوٹ گھڑتے ہو۔ یقیناً وہ لوگ جن کی تم اللہ کی بجائے عبادت کرتے ہو تمہارے لئے کسی رزق کی ملکیت نہیں رکھتے۔ پس اللہ کے حضور ہی رزق چاہو اور اُس کی عبادت کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔ اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[29:19] 'And if you reject, then generations before you also rejected. And the Messenger is only responsible for the clear conveying of the Message.
[29:19] اور اگر تم تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی کئی اُمّتیں تکذیب کر چکی ہیں۔ اور پیغمبر پر کھلا کھلا پیغام پہنچانے کے سوا کچھ فرض نہیں۔

[29:20] See they not how Allah originates creation, then repeats it? That surely is easy for Allah.
[29:20] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح پیدائش کا آغاز کرتا ہے اور پھر اسے دہراتا ہے؟ یقیناً یہ اللہ پر آسان ہے۔
[29:21] Say, 'Travel in the earth, and see how He originated the creation. Then will Allah provide the latter creation.' Surely, Allah has power over all things.
[29:21] تُو کہہ دے کہ زمین میں سیر کرو پھر غور کرو کہ کیسے اُس نے تخلیق کا آغاز کیا۔ پھر اللہ اُسے نشاۃِ آخرت کی صورت میں اٹھائے گا۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[29:22] He punishes whom He pleases and shows mercy unto whom He pleases; and to Him will you be turned back.
[29:22] وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہے رحم کرتا ہے اور اُسی کی جانب تم لَوٹائے جاؤ گے۔

[29:23] And you cannot frustrate the designs of Allah in the earth nor in the heaven; nor have you any friend or helper beside Allah.
[29:23] اور نہ تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والے ہو اور نہ آسمان میں۔ اور تمہارے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے نہ کوئی مددگار۔

[29:24] Those who disbelieve in the Signs of Allah and the meeting with Him — it is they who have despaired of My mercy. And they will have a grievous punishment.
[29:24] اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی آیات اور اس سے ملاقات کا انکار کیا یہی لوگ ہیں جو میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں اور یہی لوگ ہیں جن کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[29:25] And the only answer of his people was that they said, 'Slay him or burn him.' But Allah saved him from the fire. In that surely are Signs for a people who would believe.
[29:25] پس اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا اسے قتل کر دو یا جلا دو۔ پس اللہ نے اسے آگ سے نجات بخشی۔ یقیناً اس میں بہت سے نشانات ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں۔

[29:26] And he said, 'Verily you have taken for yourselves idols beside Allah, out of love for each other in the present life. Then on the Day of Resurrection you will deny each other, and curse each other. And your abode will be the Fire; and you will have no helpers.'
[29:26] اور اس نے کہا تم تو خدا کو چھوڑ کر محض بتوں کو، دنیا کی زندگی کی باہمی محبت کی بِنا پر، پکڑے بیٹھے ہو۔ پھر قیامت کے دن تم میں سے بعض، بعض کا انکار کریں گے اور بعض، بعض پر لعنت ڈالیں گے اور تمہارا ٹھکانا آگ ہوگا اور تمہارے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔

[29:27] And Lot believed him; and Abraham said, 'I take refuge with my Lord; surely He is the Mighty, the Wise.'
[29:27] پس لوط اس (یعنی ابراہیم) پر ایمان لے آیا۔ اور اس نے کہا کہ یقیناً میں اپنے ربّ کی طرف ہجرت کرکے جانے والا ہوں۔ یقیناً وہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

[29:28] And We bestowed on him Isaac and Jacob, and We placed the gift of prophethood and the Book among his descendants, and We gave him his reward in this life, and in the Hereafter he will surely be among the righteous.
[29:28] اور ہم نے اُسے (یعنی ابراہیم کو) اسحاق اور یعقوب عطا کئے اور اس کی ذریّت میں بھی نبوت اور کتاب (کے انعام) رکھ دیئے۔ اور اُسے ہم نے اُس کا اجر دنیا میں بھی دیا اور آخرت میں تو وہ یقیناً صالحین میں شمار ہوگا۔

[29:29] And We sent Lot; he said to his people, 'You commit an abomination which none among mankind has ever committed before you.
[29:29] اور لوط کو بھی (بھیجا) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم یقیناً بے حیائی کی طرف (دوڑے) آتے ہو۔تمام جہانوں میں کبھی کوئی اس میں تم پر سبقت نہ لے جاسکا۔

[29:30] 'Do you indeed come lustfully to men and cut off the highway for travellers? And you commit abomination in your meetings!' But the only answer of his people was that they said, 'Bring upon us the punishment of Allah if thou speakest the truth.'
[29:30] کیا تم (شہوت کے ساتھ) مَردوں کی طرف آتے ہو اور راہزنی کرتے ہو اور اپنی مجالس میں سخت ناپسندیدہ باتیں کرتے ہو۔ پس اس کی قوم کا جواب کچھ نہ تھا مگر (یہ) کہ انہوں نے کہا ہمارے پاس اللہ کا عذاب لے آ اگر تُو سچوں میں سے ہے۔
[29:31] He said, 'Help me, my Lord, against the wicked people.'
[29:31] اس نے کہا اے میرے ربّ! اس فسادکرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔

[29:32] And when Our messengers brought Abraham the glad tidings, they said, 'We are going to destroy the people of this town; surely its people are wrongdoers.'
[29:32] اور جب ہمارے رسول ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقیناً ہم (لوط کی) اِس بستی کے رہنے والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ یقیناً اس کے باشندے ظالم لوگ ہیں۔

[29:33] He said, 'But Lot is there.' They said, 'We know full well who is there. We will surely save him and his family, except his wife, who is of those who remain behind.'
[29:33] اس نے کہا کہ اُس میں تو لُوط بھی ہے۔ انہوں نے (جواباً) کہا کہ ہم بہتر جانتے ہیں کہ اس میں کون ہے۔ہم یقیناً اسے اور اس کے تمام اہلِ خانہ کو بچا لیں گے سوائے اس کی بیوی کے، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

[29:34] And when Our messengers came to Lot, he was distressed on account of them and felt powerless with regard to them. And they said, 'Fear not, nor grieve; we will surely save thee and thy family except thy wife, who is of those who remain behind.
[29:34] اور جب ہمارے رسول لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ سے ناخوش ہوا اور دل ہی دل میں ان سے بہت تنگی محسوس کی تو انہوں نے کہا کہ ڈر نہیں اور کوئی غم نہ کر۔ ہم یقیناً تجھے اور تیرے سب گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے تیری بیوی کے، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

[29:35] 'We are surely going to bring down on the people of this town a punishment from heaven, for they have been rebellious.'
[29:35] یقیناً ہم اِس بستی کے رہنے والوں پر آسمان سے ایک عذاب اتارنے والے ہیں اس وجہ سے کہ وہ فِسق کرتے ہیں۔

[29:36] And We have left thereof a clear Sign for a people who would understand.
[29:36] اور یقیناً ہم نے اُس میں سے صرف ایک روشن نشان اُن لوگوں کے لئے باقی چھوڑا جو عقل کرتے ہیں۔

[29:37] And to Midian We sent their brother Shu'aib who said, 'O my people, serve Allah, and fear the Last Day and commit not iniquity in the earth, creating disorder.'
[29:37] اور (ہم نے) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور آخری دن کی امید رکھو اور زمین میں فسادی بن کر بداَمنی نہ پھیلاؤ۔

[29:38] But they called him a liar. So a violent earthquake seized them, and in their homes they lay prostrate upon the ground.
[29:38] پس (جب) انہوں نے اُس کو جھٹلا دیا تو انہیں ایک زلزلہ نے آ پکڑا۔ پس وہ ایسے ہوگئے کہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل گرے ہوئے تھے۔

[29:39] And We destroyed 'Ad and Thamud; and it is evident to you from their dwelling-places. And Satan made their deeds appear good to them, and thus turned them away from the path, sagacious though they were.
[29:39] اور عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے زلزلوں سے ہلاک کردیا) اور تم پر یہ بات اُن کے مساکن (کے کھنڈرات) سے خوب کھل چکی ہے۔اور شیطان نے انہیں ان کے اعمال کو اچھا بناکر دکھایا اور اس نے انہیں (سیدھی) راہ سے روک دیا حالانکہ وہ اچھا بھلا دیکھ رہے تھے۔

[29:40] And We destroyed Korah and Pharaoh and Haman. And Moses did come to them with manifest Signs, but they behaved proudly in the earth, yet they could not outstrip Us.
[29:40] اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہم نے ان کی گمراہی کی سزا دی) اور موسیٰ ان کے پاس یقیناً کھلے کھلے نشان لا چکا تھا پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر سے کام لیا اور وہ (ہماری پکڑ سے) آگے بڑھ جانے والے نہ ہوسکے۔


[29:41] So each one of them We seized in his sin; of them were those against whom We sent a violent sandstorm, and of them were those whom a roaring blast overtook, and of them were those whom We caused the earth to swallow up, and of them were those whom We drowned. And Allah would not wrong them, but they used to wrong their own souls.
[29:41] پس ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کے سبب سے پکڑ لیا۔ پس ان میں ایسا گروہ بھی تھا جن پر ہم نے کنکر برسانے والا ایک جھکّڑ بھیجا۔ اور ان میں ایسا گروہ بھی تھا جس کو ایک ہولناک گرج نے پکڑلیا۔ اور ان میں سے ایسا گروہ بھی تھا جسے ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے ایسا بھی ایک گروہ تھا جسے ہم نے غرق کر دیا۔ اور اللہ ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرنے والے تھے۔

[29:42] The case of those who take helpers beside Allah is like unto the case of the spider, who makes for herself a house; and surely the frailest of all houses is the house of the spider, if they but knew!
[29:42] اُن لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اَور دوست بنائے مکڑی کی طرح ہے اُس نے بھی ایک گھر بنایا اور تمام گھروں میں یقیناً مکڑی ہی کا گھر سب سے زیادہ کمزور ہوتا ہے۔ کاش وہ یہ جانتے۔

[29:43] Verily, Allah knows whatever they call upon beside Him; and He is the Mighty, the Wise.
[29:43] یقیناً اللہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جسے وہ اس کے سوا پکارتے ہیں۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والاہے۔

[29:44] And these are similitudes which We set forth for mankind, but only those understand them who have knowledge.
[29:44] اور یہ تمثیلات ہیں جو ہم لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں لیکن علم والوں کے سوا ان کو کوئی نہیں سمجھتا۔

[29:45] Allah created the heavens and the earth in accordance with the requirements of wisdom. In that surely is a Sign for the believers.
[29:45] اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ یقیناً اس میں مومنوں کے لئے ایک بہت بڑا نشان ہے۔

[29:46] Recite that which has been revealed to thee of the Book, and observe Prayer. Surely, Prayer restrains one from indecency and manifest evil, and remembrance of Allah indeed is the greatest virtue. And Allah knows what you do.
[29:46] تُو کتاب میں سے، جو تیری طرف وحی کیا جاتا ہے، پڑھ کر سنا اور نماز کو قائم کر۔ یقیناً نماز بے حیائی اور ہر ناپسندیدہ بات سے روکتی ہے۔ اور اللہ کا ذکر یقیناً سب (ذکروں) سے بڑا ہے۔ اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[29:47] And argue not with the People of the Book except with what is best; but argue not at all with such of them as are unjust. And say, 'We believe in that which has been revealed to us and that which has been revealed to you; and our God and your God is one; and to Him we submit.'
[29:47] اور اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر اُس (دلیل) سے جو بہترین ہو سوائے اُن کے جنہوں نے اُن میں سے ظلم کیا ہو۔ اور (اُن سے) کہو کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اس پر جو ہماری طرف اتارا گیا اور اُس پر (بھی) جو تمہاری طرف اتارا گیا اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں۔

[29:48] And in like manner have We sent down the Book to thee, so those to whom We have given true knowledge of the Book believe in it (the Qur'an); and of these Meccans also there are some who believe in it. And none but the ungrateful deny Our Signs.
[29:48] اور اِسی طرح ہم نے تیری طرف کتاب اتاری۔ پس وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور اِن(اہلِ کتاب) میں سے بھی (ایسا گروہ) ہے جو اس پر ایمان لاتا ہے۔ اور ہماری آیات کا انکار کافروں کے سوا کوئی نہیں کرتا۔

[29:49] And thou didst not recite any Book before it, nor didst thou write one with thy right hand; in that case the liars would have doubted.
[29:49] اور تُو اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتا تھا اور نہ تُو اپنے داہنے ہاتھ سے اُسے لکھتا تھا ۔ اگر ایسا ہوتا تو جھٹلانے والے (تیرے بارہ میں) ضرور شک میں پڑ جاتے۔

[29:50] Nay, it is a collection of clear Signs in the hearts of those who are given knowledge. And none but the wrongdoers deny Our Signs.
[29:50] بلکہ یہ وہ کھلی کھلی آیات ہیں جو اُن کے سینوں میں (درج) ہیں جن کو علم دیا گیا اور ہماری آیات کا انکار ظالموں کے سوا اور کوئی نہیں کرتا۔
[29:51] And they say, 'Why are not Signs sent down to him from his Lord?' Say, 'The Signs are with Allah, and certainly I am a clear Warner.'
[29:51] اور وہ کہتے ہیں کیوں نہ اُس پر اُس کے ربّ کی طرف سے کوئی نشانات اُتارے گئے۔ تُو کہہ دے کہ نشانات تو محض اللہ ہی کے پاس ہیں اور میں تو محض ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔



[29:52] Is it not enough for them that We have sent down to thee the Book which is recited to them? Verily, there is mercy in it and a reminder for a people who believe.
[29:52] کیا (یہی) اُن کے لئے کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر ایک کتاب اتاری ہے جو اُن پرپڑھی جاتی ہے اور یقیناً اس میں ایمان لانے والی قوم کے لئے ایک بڑی رحمت بھی ہے اور بہت بڑی نصیحت بھی۔

[29:53] Say, 'Allah is sufficient as a Witness between me and you. He knows what is in the heavens and the earth. And as for those who believe in falsehood and disbelieve in Allah, they it is who are the losers.'
[29:53] تُو کہہ دے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ بطور گواہ کافی ہے۔ وہ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ لوگ جو باطل پر ایمان لے آئے اور اللہ کا انکار کر دیا یہی وہ لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں۔

[29:54] They ask thee to hasten on the punishment; and had there not been an appointed term, the punishment would have come upon them. And it shall surely overtake them unexpectedly, while they perceive not.
[29:54] اور وہ تجھ سے جلد عذاب لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور اگر معیّن مدت مقرر نہ ہوتی تو ضرور ان کے پاس عذاب آجاتا اور وہ ان کے پاس یقیناً (اس طرح) اچانک آئے گا کہ وہ (اس کا) کوئی شعور نہ کرسکیں گے۔

[29:55] They ask thee to hasten on the punishment; but verily, Hell is already encompassing the disbelievers.
[29:55] وہ تجھ سے عذاب مانگنے میں جلدی کرتے ہیں جبکہ جہنم کافروں کو ضرور گھیر لینے والی ہے۔

[29:56] Remember the day when the punishment will overwhelm them from above them and from underneath their feet, and He will say, 'Taste ye the fruit of your actions.'
[29:56] جس دن عذاب ان کو اوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور ان کے پاؤں کے نیچے سے بھی اور (اللہ) کہے گا کہ جو کچھ تم کیا کرتے تھے اسے چکھو۔

[29:57] O My servants who believe! verily, vast is My earth, so worship Me alone.
[29:57] اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! میری زمین یقیناً وسیع ہے۔ پس صرف میری ہی عبادت کرو۔

[29:58] Every soul shall taste of death; then to Us shall you be brought back.
[29:58] ہر جان موت کا مزا چکھنے والی ہے۔ پھر ہماری ہی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[29:59] And those who believe and do good works — them shall We surely house in lofty mansions of Paradise, beneath which rivers flow. They will abide therein. Excellent is the reward of those who work good,
[29:59] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم ان کو جنت میں بالضرور ایسے بالاخانوں میں جگہ عطا کریں گے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ کیا ہی عمدہ اجر ہے عمل کرنے والوں کا۔

[29:60] Those who are steadfast, and put their trust in their Lord.
[29:60] (یہ وہ لوگ ہیں) جنہوں نے صبر کیا اور اپنے ربّ پر توکل کرتے رہے۔
[29:61] And how many an animal there is that carries not its own sustenance! Allah provides for it and for you. And He is the All-Hearing, the All-knowing.
[29:61] اور کتنے ہی زمین پر چلنے والے جاندار ہیں کہ وہ اپنا رزق نہیں اٹھائے پھرتے۔ اللہ ہی ہے جو انہیں رزق عطا کرتا ہے اور تمہیں بھی۔ اور وہ خوب سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[29:62] And if thou ask them, 'Who has created the heavens and the earth and pressed into service the sun and the moon?', they will surely say, 'Allah.' How then are they being turned away from the truth?
[29:62] اور اگر تُو ان سے پوچھے کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سورج اور چاند کو مسخر کردیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔ تو پھر (وہ) کس طرف اُلٹے پھرائے جاتے ہیں؟

[29:63] Allah enlarges the means of sustenance for such of His servants as He pleases, and straitens them for whom He pleases. Surely Allah has full knowledge of all things.
[29:63] اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کےلئے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور اُس کےلئے (رزق) تنگ بھی کر دیتا ہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔

[29:64] And if thou ask them, 'Who sends down water from the sky and therewith gives life to the earth after its death?', they will surely say, 'Allah.' Say, 'All praise belongs to Allah.' But most of them understand not.
[29:64] اور اگر تُو ان سے پوچھے کہ کس نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے ۔ تُو کہہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر اُن میں سے عقل نہیں رکھتے۔

[29:65] And this life of the world is nothing but a pastime and a sport, and the Home of the Hereafter — that indeed is Life, if they but knew!
[29:65] اور یہ دنیا کی زندگی غفلت اور کھیل تماشہ کے سوا کچھ نہیں اور یقیناً آخرت کا گھر ہی دراصل حقیقی زندگی ہے۔ کاش کہ وہ جانتے۔

[29:66] And when they go on board a ship, they call on Allah, with sincere and exclusive faith in Him. But when He brings them safe to land, behold, they associate partners with Him;
[29:66] پس جب وہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو وہ اللہ کو پکارتے ہیں اُسی کے لئے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے۔ پھر جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچا لے جاتا ہے تو اچانک وہ شرک کرنے لگتے ہیں۔

[29:67] That they may deny that which We have bestowed on them, and that they may enjoy themselves for a time. But they will soon come to know.
[29:67] تاکہ وہ ناشکری کریں اُس کی جو ہم نے انہیں عطا کیا اور تاکہ وہ کچھ عارضی فائدہ اٹھالیں۔ پس وہ عنقریب (اس کا نتیجہ) جان لیں گے۔

[29:68] Have they not seen that We have made the sanctuary secure for them, while people are snatched away from all around them? Would they then believe in falsehood and deny the favour of Allah?
[29:68] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ایک امن والا حرم بنایا ہے۔ جبکہ اُن کے اردگرد سے لوگ اُچک لئے جاتے ہیں۔ تو پھر کیا وہ جھوٹ پر ایمان لائیں گے اور اللہ کی نعمت کا انکار کردیں گے؟

[29:69] And who is more unjust than he who invents a lie concerning Allah, or rejects the truth when it comes to him? Is there not an abode in Hell for those who disbelieve?
[29:69] اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر ایک بڑا جھوٹ گھڑے یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آئے۔ کیا کافروں کے لئے جہنم میں ٹھکانا نہیں؟

[29:70] And as for those who strive in Our path — We will surely guide them in Our ways. And verily Allah is with those who do good.
[29:70] اور وہ لوگ جو ہمارے بارہ میں کوشش کرتے ہیں ہم ضرور انہیں اپنی راہوں کی طرف ہدایت دیں گے اور یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہے۔